A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
کلیم عثمانی ، ایک نامور شاعر اور فلمی گیت نگار تھے۔۔!
اپنی پہلی فلم انتخاب (1955) میں انھوں نے تین گیت لکھے تھے جن میں سے آنجہانی سلیم رضا کا گایا ہوا یہ گیت بڑا خوبصورت تھا "رُت ہے شباب کی ، دن ہیں بہار کے۔۔"
فلم راز (1959) میں زبیدہ خانم کاگایا ہوا گیت "میٹھی میٹھی بتیوں سے جیا نہ جلا ، جا رے بلم ، تجھے دیکھ لیا۔۔" پسند کیا گیا تھا۔
فلم ڈاکو کی لڑکی (1960) پہلی فلم تھی جس کے سبھی گیت انھوں نے لکھے تھے۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ ساٹھ کی دھائی کی اردو فلموں کی مقبول اورمصروف ترین گلوکارہ مالا کی یہ پہلی فلم تھی جس میں پہلا گیت کلیم عثمانی کا لکھا ہوا تھا "اے میرے دل بتا ، کیسے کہہ دوں بھلا ، کون جانے ، میری نظروں میں جو پیار کی بات ہے۔۔" یہ گیت مسرت نذیر پر فلمایا گیا تھا۔
پہلے دس برسوں میں انھوں نے صرف چھ فلموں کے گیت لکھے تھے۔ انھیں بریک تھرو ، فلم ہم دونوں (1966) سے ملا جس میں ان کی لکھی ہوئی غزل "ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا۔۔" سپرہٹ ہوئی تھی۔ رونا لیلیٰ کی یہ پہلی فلم اور پہلا گیت تھا۔
اسی سال کی فلم جلوہ (1966) پہلی میوزیکل فلم تھی جس کے بیشتر گیت مقبول ہوئے تھے۔ مجیب عالم کا گایا ہوا یہ سپرہٹ گیت فلم کی جان تھا "کوئی جا کے ان سے کہہ دے ، ہمیں یوں نہ آزما ئیں۔۔"
فلم گھرانہ (1973) میں نیرہ نور کا پہلا سپرہٹ گیت "تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجناں۔۔" کے علاوہ فلم ننھا فرشتہ (1974) میں ناہیداختر کا گایا ہوا پہلا گیت "نجانے کیوں دل دھڑکتا رہتا ہے۔۔" بھی کلیم عثمانی کا لکھا ہوا تھا۔
ان کے علاوہ نازنین (1969) ، نیند ہماری خواب تمہارے ، چراغ کہاں روشنی کہاں (1971) ، گھرانہ (1973) ، شرافت (1974) اور زندگی (1978) وغیرہ دیگر اہم نغماتی فلمیں تھیں۔ ان کے بیشتر مقبول عام گیتوں کی ایک فہرست نیچے دی گئی ہے لیکن یہاں خاص خاص فلموں ، گیتوں اور واقعات کے علاوہ مسعودرانا کے لیے لکھے ہوئے سپرہٹ گیتوں پر بات ہوگی۔
کلیم عثمانی نے فلم نازنین (1969) کے سبھی گیت لکھے تھے جن میں سے آدھے گیت مسعودرانا نے گائے تھے۔ تین گیت سپرہٹ ہوئے تھے جن میں
کے علاوہ فلم کا میگا ہٹ گیت مقبولیت کے سبھی ریکارڈ توڑ گیا تھا:
یہ شاید پہلا گیت تھا جو ایک اکیلے گلوکار نے قوالی کے انداز میں گایا تھا اور کیا کمال کا گایا تھا۔ لیکن اس گیت کی دھن طبع زاد نہیں تھی ۔ موسیقار ایم اشرف نے بھارتی فلم ہمراز (1967) میں روی شنکر کی موسیقی میں مہندرکپور کے گائے ہوئے گیت "نہ منہ چھپا کے جیو اور نہ سر جھکا کے جیو۔۔" کی دھن نقل کی تھی۔ لیکن اگر نقل اور اصل کا موازنہ کیا جائے تو پہلے الاپ ہی میں مسعودرانا یہ ثابت کر دیتے ہیں کہ ان کا مقابلہ تو صرف محمدرفیع ہی سےہوسکتا تھا۔
میرے ذہن پر بچپن ہی سے اس گیت کا ایسا سحر طاری ہے کہ آج بھی سنو تو دم بخود ہوکر سنتا ہوں۔ ویسےریڈیو یا آئیڈیو پر گیت سننے کا جو مزہ آتا ہے ، وہ فلم میں کبھی نہیں آسکتا۔
سپرہٹ گولڈن جوبلی فلم ، نیند ہماری خواب تمہارے (1971) کے گیت نگار بھی کلیم عثمانی تھے۔ اس فلم کے سات میں سے چار گیت مسعودرانا نے گائے تھے ، تین گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔
مالا کے ساتھ گائے ہوئے دلکش رومانٹک دوگانے
کے علاوہ
بھی ایک لاجواب گیت تھا۔ اس فلم کا سب سے مقبول گیت تھا
اس گیت میں مسعودرانا کا ناک میں الاپ گانا انھی کا خاصا تھا۔
اس فلم میں پہلی بار مسعودرانا کے چاروں گیت وقت کے مقبول ترین رومانٹک ہیرو ، وحیدمراد پر فلمائے گئے تھے جن پر عام طور احمدرشدی کے گیت پسند کیے جاتے تھے۔ لیکن رشدی صاحب ، ہلکے پھلکے ، ہلا گلا ٹائپ گیتوں کے گلوکار تھے جو مشکل گیت نہیں گا سکتے تھے جبکہ مسعودرانا ، بھاری بھر کم گیتوں کے گلوکار ہوتے تھے اور ایک ہر فن مولا گلوکار تھے۔
اسی سال ، کلیم عثمانی نے فلم چراغ کہاں روشنی کہاں (1971) کے آٹھوں گیت لکھے تھے جن میں سے چھ گیت ، مسعودرانا نے گائے تھے جن میں سے دو گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔ پہلا گیت
ایک شاہکار رومانٹک گیت تھا جبکہ دوسرا گیت گائیکی کا ایک عجوبہ تھا
فلم فرض اور مامتا (1975) میں مسعودرانا کا یہ مقبول عام گیت بھی کلیم عثمانی کا لکھا ہوا تھا
دلچسپ بات یہ کہ مندرجہ بالا چاروں فلموں کے موسیقار ایم اشرف اور ہدایتکار ، کے خورشید تھے۔
غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق کلیم عثمانی نے اندازاً پچاس کے قریب فلموں میں اڑھائی سو کے قریب گیت لکھے تھے۔
وہ ، 1928ء میں بھارتی شہر دیوبند میں پیدا ہوئے تھے۔ اصل نام احتشام الہیٰ تھا ۔ ان کے متعدد شعری مجموعے بھی شائع ہوئے تھے۔ ان کا شمار ان شاعروں میں ہوتا تھا کہ جو مشاعروں میں اپنا کلام بڑے ترنم سے سنایا کرتے تھے اور ایک سماں سا باندھ دیتے تھے۔ 2000ء میں انتقال ہوا تھا۔
کلیم عثمانی کے لکھے ہوئے اور مسعودرانا کے گائے ہوئے گیت "آج غم دے دیا ، کل خوشی بخش دی ، حسن والوں کا کوئی بھروسہ نہیں۔۔" کو جب بھی سنتا ہوں ، اپنی ایک کلاس فیلو لڑکی ، کھونی Connie ، یاد آجاتی ہے جس سے چند سہانی یادیں وابستہ ہیں۔
نیلی آنکھوں اور سنہرے بالوں والی اس حسینہ سے تقریباً دو تین سال تک شناسائی رہی۔ کلاس میں ہم 6 لڑکے اور 12 لڑکیاں تھے۔ ڈنمارک میں سکول یا کم عمری ہی میں عشق و محبت کا کھیل اور جنسی بے راہروی شروع ہوجاتی ہے اور اسے معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ میں ، مشرقی ماحول سے آیا تھا جہاں اظہار محبت کرنے کے لیے بھی ایک عمر درکار ہوتی تھی ، اس لیے مغربی ماحول کو قبول کرنا مشکل تھا۔
کھونی سے جب پہلی بار آنکھ ملی تو وہ مجھے بڑے غور سے دیکھ رہی تھی۔ میں گبھرا گیا تھا۔ جب بھی چور آنکھوں سے اسے دیکھتا تو وہ میری طرف ہی دیکھ رہی ہوتی تھی۔ میں ، پہلی صف میں اتفاق سے اس کے جڑواں بھائی کلاؤس Klaus کے ساتھ بیٹھتا تھا۔ وہ تیسری لائن میں میرے متوازی بیٹھی ہوئی ہوتی تھی۔ چند ایک بار آنکھیں ملیں تو وہ مسکرا دی۔ میں نے بھی مسکرانا شروع کردیا اور یہ سلسلہ کچھ عرصہ تک ایسے ہی چلتا رہا۔
اس دوران پہلی بار میں نے اپنی کلاس کے ایک بچے کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کی جہاں کلاس کے دیگر بچے بھی تھے۔ وہاں ناچ گانا ہوا جو میرے مزاج کے مطابق تو نہیں تھا لیکن ماحول ہی ایسا تھا۔ میں بہت شرمیلا تھا اور میرے ذہن پر پاکستان میں اپنی پہلی محبت عاشی کا بھوت بھی سوار تھا۔
اس پارٹی میں مجھے کھونی نے بطور خاص اپنے ساتھ رقص کرنے کی دعوت دی جو نہ ٹھکرا سکا۔ یہ اور بات تھی کہ میری مثال ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا والی تھی۔ میرا پیر اس کے پیر پر پڑا تو اس کی چیخ نکل گئی تھی۔ اس سے قبل مجھے پہلی بار اس کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنے ، جسم کے ساتھ جسم ملانے اور بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا ، بلاشبہ وہ بہت حسین تھی۔
آنکھ مچولی کا یہ سلسلہ کچھ عرصہ تک چلتا رہا۔ عاشی کی یاد دھندلانے لگی تھی اور کھونی ، رفتہ رفتہ ، میری ہستی کا ساماں بنتی چلی گئی لیکن مشرقی ماحول کے خوف میں پلے ہوئے مجھ جیسے شخص میں اظہار محبت کی جرات نہیں تھی۔ وہ بھی خلاف معمول ایک شرمیلی لڑکی تھی اور سب کچھ آنکھوں کی زبانی ہی کہنا چاہتی تھی۔
ایک دن فزکس کے پیریڈ میں ہم کلاس روم کے باہر کھڑے استاد کی آمد کے منتظر تھے کہ کھونی کے ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی ٹینا Tina میرے پاس آئی اور مجھ سے پوچھا:
"کیا تم کھونی کی دعوت محبت قبول کرتے ہو۔۔؟"
مجھے بے ساختہ کہنا تو چاہیے تھا کہ "ہاں ، میں کھونی سے بڑی محبت کرتا ہوں ، اس کی یادوں میں ہر وقت رہتا ہوں اور وہ ، میرے احواس پر بری طرح سے مسلط ہو چکی ہے۔۔" لیکن شرم و حیا سے جیسے زمین میں گڑھ گیا تھا۔ سر جھکا لیا تھا اور کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ وہ کچھ دیر تک انتظار کرتی رہی اور مایوس ہو کر چلی گئی تھی۔ میں نے دیکھا کہ وہ ، کھونی کو میرے جواب کا بتا رہی تھی جو بڑی اداس ہو گئی تھی۔
چند دنوں بعد میں نے دیکھا کہ وہ مجھے نظرانداز کر کے دوسری صف میں بیٹھے ہوئے لڑکے Keld کے ساتھ آنکھیں ملا رہی تھی۔ میرا اپنا قصور تھا ، کی شرم اور پھوٹے کرم والی بات تھی۔ اپنی ناکامیوں پر ماتم کرتے ہوئے اور دل کو تسلی دیتے ہوئے یہ گیت میری دلی کیفیت بیان رہا تھا:
1 | میرا خیال ہو تم ، میری آرزو تم ہو ، میری نگاہ تمنا کی جستجو تم ہو..فلم ... نازنین ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
2 | یہ مانا کہ تم ، دلربا، نازنین ہو، مگر بندہ پرور خدا تو نہیں ہو..فلم ... نازنین ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
3 | آجا ، آجا ، دلربا ، چھوڑ کے مجھ کو کہاں چلی اے ، بے وفا..فلم ... نازنین ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
4 | نہ جھٹکو ہاتھ ، کرو کچھ بات ، کہ ہم کو نیند نہیں آتی..فلم ... نازنین ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، رونا لیلیٰ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم ، شبنم |
5 | میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں..فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد |
6 | ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے..فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد |
7 | یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں..فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد |
8 | ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا..فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد |
9 | حال دل آج ہم سنائیں گے ، بندہ پرور ، کرم کچھ تو فرمائیے..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
10 | میری دعا ہے کہ تو بن کے ماہتاب رہے ۔ خدا کرے کہ سلامت تیرا شباب رہے..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
11 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہار ہے..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: (پس پردہ ،ٹائٹل سانگ ) |
12 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہارہے (2)..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: (پس پردہ ، نبیلہ) |
13 | گورے مکھڑے سے زلفیں ہٹا دو ، بدلی سےچاندنکلے..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم ، شبنم |
14 | چراغوں کی بجائے ہم نے داغ دل جلائے ہیں ، ہمارے خون کے چھینٹوں سے ہوگی روشنی برسوں..فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: (پس پردہ ، قوی) |
15 | آ جا رے ، کب سے پکارے ، میرا پیار تجھے رے..فلم ... میری محبت تیرے حوالے ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ناظم |
16 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا..فلم ... بے ایمان ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، روشن ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: رنگیلا ، نرالا، قوی |
17 | تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ..فلم ... ننھافرشتہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: ناہید اختر ، احمد رشدی ، مسعود رانا ، شازیہ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد ، منور ظریف ، زرقا |
18 | اک ننھا سا فرشتہ ، اک ننھا سا ستارہ..فلم ... ننھافرشتہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: (پس پردہ) |
19 | آتے ہی جوانی کا موسم ، بیتاب نظر ہو جاتی ہے..فلم ... ننھافرشتہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ؟؟؟ |
20 | آج غم دے دیا ، کل خوشی بخش دی ، حسن والوں کا کوئی بھروسہ نہیں..فلم ... فرض اور مامتا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
21 | اوئے نیناں لڑھ گئے چھوکریا سے، اوئی اوئی اوئی..فلم ... فرض اور مامتا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، رونا لیلیٰ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: ندیم |
22 | ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی..فلم ... زیب النساء ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: غیور اختر مع ساتھی |
23 | یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ..فلم ... حسینہ مان جائے گی ... اردو ... (1980) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: آسیہ ، رنگیلا |
1 | میرا خیال ہو تم ، میری آرزو تم ہو ، میری نگاہ تمنا کی جستجو تم ہو ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
2 | یہ مانا کہ تم ، دلربا، نازنین ہو، مگر بندہ پرور خدا تو نہیں ہو ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
3 | آجا ، آجا ، دلربا ، چھوڑ کے مجھ کو کہاں چلی اے ، بے وفا ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
4 | نہ جھٹکو ہاتھ ، کرو کچھ بات ، کہ ہم کو نیند نہیں آتی ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
5 | میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
6 | ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
7 | یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
8 | ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
9 | حال دل آج ہم سنائیں گے ، بندہ پرور ، کرم کچھ تو فرمائیے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
10 | میری دعا ہے کہ تو بن کے ماہتاب رہے ۔ خدا کرے کہ سلامت تیرا شباب رہے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
11 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہار ہے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
12 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہارہے (2) ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
13 | گورے مکھڑے سے زلفیں ہٹا دو ، بدلی سےچاندنکلے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
14 | چراغوں کی بجائے ہم نے داغ دل جلائے ہیں ، ہمارے خون کے چھینٹوں سے ہوگی روشنی برسوں ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
15 | آ جا رے ، کب سے پکارے ، میرا پیار تجھے رے ...(فلم ... میری محبت تیرے حوالے ... 1972) |
16 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا ...(فلم ... بے ایمان ... 1973) |
17 | تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
18 | اک ننھا سا فرشتہ ، اک ننھا سا ستارہ ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
19 | آتے ہی جوانی کا موسم ، بیتاب نظر ہو جاتی ہے ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
20 | آج غم دے دیا ، کل خوشی بخش دی ، حسن والوں کا کوئی بھروسہ نہیں ...(فلم ... فرض اور مامتا ... 1975) |
21 | اوئے نیناں لڑھ گئے چھوکریا سے، اوئی اوئی اوئی ...(فلم ... فرض اور مامتا ... 1975) |
22 | ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ...(فلم ... زیب النساء ... 1976) |
23 | یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ ...(فلم ... حسینہ مان جائے گی ... 1980) |
1 | میرا خیال ہو تم ، میری آرزو تم ہو ، میری نگاہ تمنا کی جستجو تم ہو ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
2 | یہ مانا کہ تم ، دلربا، نازنین ہو، مگر بندہ پرور خدا تو نہیں ہو ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
3 | آجا ، آجا ، دلربا ، چھوڑ کے مجھ کو کہاں چلی اے ، بے وفا ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
4 | میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
5 | ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
6 | یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
7 | حال دل آج ہم سنائیں گے ، بندہ پرور ، کرم کچھ تو فرمائیے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
8 | میری دعا ہے کہ تو بن کے ماہتاب رہے ۔ خدا کرے کہ سلامت تیرا شباب رہے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
9 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہار ہے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
10 | دنیا والے ، کیسا نرالا تیرا یہ سنسارہے ، کانٹوں کی ہے جیت یہاں پر اور پھولوں کی ہارہے (2) ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
11 | چراغوں کی بجائے ہم نے داغ دل جلائے ہیں ، ہمارے خون کے چھینٹوں سے ہوگی روشنی برسوں ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
12 | آ جا رے ، کب سے پکارے ، میرا پیار تجھے رے ...(فلم ... میری محبت تیرے حوالے ... 1972) |
13 | اک ننھا سا فرشتہ ، اک ننھا سا ستارہ ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
14 | آتے ہی جوانی کا موسم ، بیتاب نظر ہو جاتی ہے ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
15 | آج غم دے دیا ، کل خوشی بخش دی ، حسن والوں کا کوئی بھروسہ نہیں ...(فلم ... فرض اور مامتا ... 1975) |
16 | ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ...(فلم ... زیب النساء ... 1976) |
1 | نہ جھٹکو ہاتھ ، کرو کچھ بات ، کہ ہم کو نیند نہیں آتی ...(فلم ... نازنین ... 1969) |
2 | ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971) |
3 | گورے مکھڑے سے زلفیں ہٹا دو ، بدلی سےچاندنکلے ...(فلم ... چراغ کہاں روشنی کہاں ... 1971) |
4 | اوئے نیناں لڑھ گئے چھوکریا سے، اوئی اوئی اوئی ...(فلم ... فرض اور مامتا ... 1975) |
1 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا ...(فلم ... بے ایمان ... 1973) |
2 | تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
3 | آتے ہی جوانی کا موسم ، بیتاب نظر ہو جاتی ہے ...(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974) |
4 | ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ...(فلم ... زیب النساء ... 1976) |
5 | یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ ...(فلم ... حسینہ مان جائے گی ... 1980) |
1. | 1968: Taj Mahal(Urdu) |
2. | 1969: Nazneen(Urdu) |
3. | 1971: Neend Hamari Khab Tumharay(Urdu) |
4. | 1971: Charagh Kahan Roshni Kahan(Urdu) |
5. | 1972: Meri Mohabbat Teray Havalay(Urdu) |
6. | 1973: BeImaan(Urdu) |
7. | 1974: Nanha Farishta(Urdu) |
8. | 1975: Farz Aur Mamta(Urdu) |
9. | 1975: Paisa(Urdu) |
10. | 1976: Zebun Nisa(Urdu) |
11. | 1980: Haseena Maan Jaye Gi(Urdu) |
1. | Urdu filmNazneenfrom Friday, 1 August 1969Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
2. | Urdu filmNazneenfrom Friday, 1 August 1969Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
3. | Urdu filmNazneenfrom Friday, 1 August 1969Singer(s): Masood Rana, Runa Laila, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeemm, Shabnam |
4. | Urdu filmNazneenfrom Friday, 1 August 1969Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
5. | Urdu filmNeend Hamari Khab Tumharayfrom Friday, 1 January 1971Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad, Deeba |
6. | Urdu filmNeend Hamari Khab Tumharayfrom Friday, 1 January 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
7. | Urdu filmNeend Hamari Khab Tumharayfrom Friday, 1 January 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
8. | Urdu filmNeend Hamari Khab Tumharayfrom Friday, 1 January 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
9. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Qavi) |
10. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Nabeela) |
11. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback) |
12. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, Shabnam |
13. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
14. | Urdu filmCharagh Kahan Roshni Kahanfrom Friday, 17 September 1971Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
15. | Urdu filmMeri Mohabbat Teray Havalayfrom Friday, 12 May 1972Singer(s): Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Nazim |
16. | Urdu filmBeImaanfrom Friday, 10 August 1973Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Roshan, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Rangeela, Nirala, Qavi |
17. | Urdu filmNanha Farishtafrom Friday, 18 October 1974Singer(s): Masood Rana & Co., Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback) |
18. | Urdu filmNanha Farishtafrom Friday, 18 October 1974Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback) |
19. | Urdu filmNanha Farishtafrom Friday, 18 October 1974Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naheed Akhtar, Shazia, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Deeba, Waheed Murad, Munawar Zarif, Zarqa |
20. | Urdu filmFarz Aur Mamtafrom Friday, 14 February 1975Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
21. | Urdu filmFarz Aur Mamtafrom Friday, 14 February 1975Singer(s): Masood Rana, Nayyara Noor, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem |
22. | Urdu filmZebun Nisafrom Friday, 2 July 1976Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Ghayyur Akhtar & Co. |
23. | Urdu filmHaseena Maan Jaye Gifrom Friday, 25 April 1980Singer(s): Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Asiya, Rangeela |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.