Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


نغمہ

پنجابی فلموں کی سپرسٹار نغمہ
کا فنی کیرئر تقریباً ساٹھ سال پر محیط ہے
اداکارہ نغمہ

اداکارہ نغمہ ، پنجابی فلموں کی سپر سٹار ہیروئن تھی۔۔!

نغمہ کو پہلی بار فلم رانی خان (1960) میں ایک چھوٹے سے رول میں دیکھا گیا تھا۔ بطور ہیروئن پہلی فلم چوہدری (1962) تھی جس میں اس کی جوڑی اداکار اکمل کے ساتھ تھی۔ اس فلم کی فرسٹ ہیروئن لیلیٰ تھی جس کی جوڑی فلم کا ٹائٹل رول کرنے والے مزاحیہ اداکار آصف جاہ کے ساتھ تھی۔ فلم کی کامیابی کے باوجود نغمہ کو اپنا مقام بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا پڑی تھی۔

اس دور میں پنجابی فلموں میں نیلو ، لیلیٰ اور شیریں نامور فلمی ہیروئنیں تھیں جبکہ اردو فلموں میں صبیحہ خانم ، نیر سلطانہ ، نیلو ، شمیم آراء اور زیبا مقبول اداکارائیں تھیں۔

نغمہ کا ابتدائی دور

نغمہ کو ایک درجن فلموں میں ثانوی کردار کرنے کے بعد فلم انسپکٹر (1964) میں مزاحیہ اداکار نذر کے مقابل ہیروئن کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن اردو فلموں میں اسے پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔ اس کی بطور ہیروئن واحد کامیاب اردو فلم دیا اور طوفان (1969) تھی۔

اسی سال کی پنجابی فلم ہتھ جوڑی (1964) نے نغمہ کو صف اول کی ہیروئن بنا دیا تھا۔ اس فلم میں نذیر بیگم کا گایا ہوا اور بابا چشتی اور حزیں قادری کا شاہکار گیت "تھوڑا تھوڑا چن ویکھیا۔۔" پہلا سپر ہٹ گیت تھا جو نغمہ پر فلمایا گیا تھا۔

نغمہ کے عروج کا دور

نغمہ نے اپنے ہیروئن شپ کے انتہائی عروج کے سات سالہ دور یعنی 1968ء سے 1974ء تک کل سو فلموں میں کام کیا تھا جو چودہ پندرہ فلمیں سالانہ کی اوسط ہے۔ 1972ء میں نغمہ نے بیس فلموں میں کام کیا تھا جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس دور میں نغمہ ، فردوس کے ساتھ پنجابی فلموں کی صف اول کی ہیروئن تھی اور ان دونوں میں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا کہ زیادہ مقبول ہیروئن کون تھی۔ رانی اور روزینہ دیگر مقبول ہیروئنیں تھیں ، نیلو ، لیلیٰ اور شیریں فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ چکی تھیں جبکہ سلونی ، عالیہ ، رخسانہ ، زمرد ، ناہید اور غزالہ دیگر نامور معاون اداکارائیں تھیں۔

نغمہ کے زوال کا دور

1974ء کے بعد نغمہ زوال پذیر ہوئی اور اس کی جگہ آسیہ ، سنگیتا ، ممتاز اور نجمہ نے لے لی تھی۔ فلم انڈسٹری میں پچھلے ساٹھ سال سے موجود ہونے اور ہیروئن کے علاوہ معاون اداکارہ کے طور پر ساڑھے تین سو سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہے۔ اس کی اب تک کی آخری ریلیز شدہ فلم فیصلہ گجر دا (2018) تھی۔

نغمہ کی جوڑی حبیب کے ساتھ سے بڑی مقبول ہوئی تھی جس کے ساتھ اس نے فلمساز اور کیمرہ میں اکبر ایرانی کے بعد شادی بھی کی تھی اور اس کی ایک بچی کی ماں بھی بنی تھی۔ سدھیر ، اکمل اور اعجاز کے ساتھ بھی نغمہ کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

نغمہ ، بچپن کی حسین یاد

نغمہ ، میرے بچپن کی حسین فلمی یادوں میں سے ایک حسین یاد ہے۔ سات آٹھ سال کی عمر میں جب سلور سکرین پر فلم دیکھتے تھے تو وہ کوئی جادوئی سا عمل ہوتا تھا جو ذہن پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتا تھا۔ پنجاب میں زیادہ تر پنجابی فلمیں ہی چلتی تھیں ، اس لیے پنجابی فلمی فنکاروں کا اثر زیادہ ہوتا تھا۔

میں نے نغمہ کی پہلی فلم انورا (1970) دیکھی تھی جو ایک فارمولا ٹائپ پنجابی فلم تھی جس کا ٹائٹل رول اس وقت کے مقبول ترین اداکار ساون نے کیا تھا۔

کراچی میں ، جہاں بڑی بڑی پنجابی فلمیں سلورجوبلی بھی بڑی مشکل سے کرتی تھیں وہاں یہ فلم مسلسل 75 ہفتے چل کر پلاٹینم جوبلی کر گئی تھی ۔ اس کی بڑی وجہ اس فلم کے سٹریٹ سانگ "سن وے بلوری اکھ والیا۔۔" کے دوران نغمہ کے خوبصورت جسم پر سجنے والا دلکش مغربی لباس اور وہ سٹیپس تھے جنھوں نے فلم بینوں کی نیندیں حرام کر دی تھیں۔ اسی فلم کے ایک گیت "میرا پیار نہ دلوں بھلاویں۔۔" کے دوران بھی فلم بینوں کی ساری توجہ نغمہ کی ریشمی شرٹ پر ہوتی تھی۔

نغمہ نے اپنے ہیروئن شپ کے دور میں اپنے جسم کا خاص خیال رکھا تھا اور انجمن یا ممتاز کی طرح فربہ نہیں ہوئی تھی۔

نغمہ کی چند خاص خاص فلمیں

پنجابی فلموں میں عام طور پر ہیروئن کا مصرف ناچنا ، گانا اور ہیرو کا دل لبھانا ہوتا تھا ، اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع کم ہی ملتا تھا۔ نغمہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا لیکن چند فلمیں ایسی تھیں جن میں نغمہ کی کردارنگاری یادگار تھی۔

فلم بابل دا ویہڑا (1968) میں اولاد نرینہ سے محروم ایک شخص کی چھ بیٹیاں ہیں جن کی غربت کی وجہ سے شادی نہیں ہو پارہی۔ نغمہ نے ایک باحیا بیٹی کے رول میں متاثر کن اداکاری کی تھی۔ خاص طور پر حبیب پر فلمائے ہوئے مسعودرانا کے گیت "کلی کلی نہ جاویں مٹیارے۔۔" کے دوران نغمہ کی اداکاری کمال کی تھی۔

فلم مکھڑا چن ورگا (1969) میں بھی نغمہ نے اپنی جذباتی اداکاری سے فلم بینوں کو رلا دیا تھا۔ ایسا ہی ایک منظر فلم خان چاچا (1972) میں تھا جب میڈم نورجہاں کے اس دلکش گیت "دھیاں تے دھن پرایا وے بابلا۔۔" میں نغمہ نے حقیقت کا رنگ بھر دیا تھا۔

فلم سجن بے پرواہ (1972) میں بھی نغمہ کی کردارنگاری عروج پر تھی ۔ اس فلم میں ایک باپ اپنے بیٹے کی زندگی کے لیے اپنی بیٹی کی قربانی دیتا ہے لیکن وہی بھائی اپنی بہن کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ دیتا ہے۔ اس فلم میں میڈم نورجہاں کے اس شوخ گیت "دل کملا ، دل جھلا۔۔" میں نغمہ کی بے خودی اور ادائیں کمال کی تھیں جو کبھی مجھے بھی بڑا بے چین رکھتی تھیں اور وہ ویڈیو دیکھنے کی بڑی خواہش رہتی تھی۔

نغمہ کے لیے مسعودرانا کے گیت

نغمہ کے پس منظر میں مسعودرانا کا پہلا گیت ایک دوہا تھا جو فلم ڈولی (1965) میں فلمایا گیا تھا "رب دا سچا بندہ اوخو ، جہیڑا کم کسے دے آوے ، سجن ہووے پاویں دشمن ، سب دا درد ونڈاوے۔۔"

یہ ایک طرح سے غیب کی آواز ہوتی تھی جو فلمی کرداروں کی رہنمائی کرتی تھی اور سننے والوں پر بڑا گہرا اثر کرتی تھی۔

ایسا ہی ایک یادگار گیت فلم بدلے دی اگ (1985) میں تھا "رل گئی اک مجبور۔۔"

فلم خونی شعلے (1992) میں ایک ڈبل ورژن گیت "تو میری زندگی۔۔" اردو اور پنجابی زبانوں میں الگ الگ گایا اور فلمایا گیا تھا۔

مسعودرانا کے متعدد سپر ہٹ گیت نغمہ کے لیے گائے گئے تھے جن میں فلم بھریا میلہ (1966) میں اکمل کے لیے "سجناں نے بوہے اگے چک تن لئی۔۔" ، فلم جگری یار (1967) میں بھی اکمل کے لیے "دل کولوں پچھ پہلاں اکھاں نوں منا نی۔۔" ، فلم تیرے عشق نچایا (1969) میں اعجاز کے لیے "بن کے سوہنیاں دی سرکار۔۔" ، فلم بھائی چارہ (1970) میں حبیب کے لیے "صدقے میں جاواں انہاں توں۔۔" ، فلم اچی حویلی (1971) میں حبیب ہی کے لیے "اچی لمی کونج جئی مٹیار ملے۔۔" اور فلم جٹ دا قول (1971) میں یوسف خان کے لیے "نی جان والیے ، تینوں میں سنائی نئیوں گل دل والی نی۔۔" وغیرہ شامل ہیں۔

نغمہ کے لیے مسعودرانا کے دو گانے

نغمہ ، فردوس اور عالیہ

مسعودرانا کے گائے ہوئے دو درجن دوگانے بھی نغمہ پر فلمائے گئے تھے جن میں فلم کھیڈن دے دن چار (1966) "ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے۔۔" ایک بڑا منفرد کلاسیکی انداز کا دوگانا تھا۔

فلم جانی دشمن (1968) کا دوگانا "دن چہ پے جائے رات وے ماہیا۔۔" بھی بڑا عجیب گیت تھا کہ جو مالا نے المیہ اور مسعودرانا نے طربیہ انداز میں گایا تھا۔ اس فلم میں ملکہ ترنم نورجہاں کا یہ سپر ہٹ گیت "میں چھج پتاسے ونڈاں۔۔" بھی نغمہ پر فلمایا گیا تھا۔

فلم نکے ہندیاں دا پیار (1969) کا دلکش دوگانا "دل دے کے تے نسیئے نہ۔۔" بھی کیا کمال کا گیت تھا۔ یہ وجاہت عطرے کی پہلی فلم تھی جس میں نغمہ پر میڈم نورجہاں کا یہ شاہکار گیت بھی فلمایا گیا تھا "آندا تیرے لئی ریشمی رومال۔۔" یہ گیت سن کر مجھے اپنے پاس محفوظ وہ ریشمی رومال یاد آجاتا ہے جو ایک حسینہ نے رومانٹک اشعار سے کڑھائی کر کے اپنی محبت کی یاد کے طور پر دیا تھا۔

فلم تیرے عشق نچایا (1969) میں ہدایتکار نے فلم کے کلائمکس میں میڈم نورجہاں اور مسعودرانا کے الگ الگ گائے ہوئے گیت "تیرے عشق نچایا کر کے تھیا تھیا۔۔" کو مکس کرکے پیش کیا تھا جس سے عام فلم بینوں کو یہی گمان ہوتا تھا کہ یہ ایک دوگانا ہے۔ اس گیت کی فلمبندی میں نغمہ نے زبردست اداکاری کی تھی۔ اسی فلم کا گیت "عشقے دی کوک سن کے ، کوئی اتر پہاڑوں آیا۔۔" ایک بڑے کمال کا گیت تھا جسے کبھی میں بار بار دیکھتا اور سنتا تھا۔

فلم ات خدا دا ویر (1970) نغمات کے لحاظ سے ایک بہت بڑی فلم تھی جس میں نغمہ پر میڈم کے تین شاہکار گیت فلمائے گئے تھے "جدوں ہولی جئی لینا میرا ناں۔۔" ، "ماہی میریا روند نہ ماریں ، میں داہ لایا جند جان جا۔۔" اور "گندلاں دا ساگ تے مکھناں مکئی۔۔" اس فلم کا دوگانا "دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں۔۔" بھی ایک اعلیٰ پائے کا گیت تھا جو نغمہ اور حبیب پر فلمایا گیا تھا اور جسے رونا لیلیٰ اور مسعودرانا نے گایا تھا۔ اسی فلم میں مسعودرانا کے اقبال حسن پر فلمائے ہوئے ایک خوبصورت رومانٹک سولو گیت "سونہہ تیری روپ تیرا ، چن دا دیدار اے۔۔" کے ریکارڈنگ ورژن میں بول کچھ اس طرح سے تھے "سونہہ تیری روپ تیرا ، رب دا دیدار اے۔۔"

نغمہ پر فلمائے ہوئے چند سپر ہٹ گیت

نغمہ پر بڑی تعداد میں سپر ہٹ گیت فلمائے گئے تھے جن کی ایک فہرست ملاحظہ فرمائیں:

پنجابی فلموں کی عظیم جوڑی ، نغمہ اور حبیب

مسعودرانا اور نغمہ کے 26 فلمی گیت

(2 اردو گیت ... 24 پنجابی گیت )
1

رب دا سچا بندہ اوخو ، جہیڑا کم کسے دے آوے ، سجن ہووے پاویں دشمن ، سب دا درد ونڈاوے..

فلم ... ڈولی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ)
2

نئیں بھکا شہر گراں دا ، نئیں چاہ زلفاں دی چھاں دا (2)..

فلم ... پلپلی صاحب ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نغمہ، اکمل
3

سجناں دور دیا ، تیرے کول آ کے وسنا ، اک دن یار رکھ لئیں..

فلم ... بھریا میلہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ،؟ ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: اکمل ، نغمہ ، جگی ملک
4

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے..

فلم ... کھیڈن دے دن چار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اکمل ، نغمہ
5

دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا..

فلم ... جانی دشمن ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: نغمہ، سدھیر
6

بلے بلے تیرے سوہنے مکھ دا نکھار..

فلم ... بابل دا ویہڑا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: حبیب ، نغمہ
7

اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے..

فلم ... سسی پنوں ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: ہاشم ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ)
8

دل ساڈے تے پے گیا ڈاکہ ، اسیں بھردے ٹھنڈیاں ہاواں..

فلم ... میلہ دو دن دا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: حبیب ، نغمہ
9

ہن خوش ایں ، کلیجے ٹھنڈ پے گئی اے..

فلم ... میلہ دو دن دا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: نغمہ، حبیب
10

دل دے کے تے نسیئے نہ ، جے رو کے وخا دینا، فیر کسے نال ہسیئے نہ..

فلم ... نکے ہندیاں دا پیار ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اعجاز ، نغمہ
11

تلے دی تار چناں ، اوہدے ول کیوں ویکھاں..

فلم ... لنگوٹیا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: نغمہ، حبیب
12

تیری اکھ دا نئیں جواب ، بلیاں کھڑیاں سرخ گلاب..

فلم ... مکھڑا چن ورگا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: نغمہ، حبیب
13

نی اچیاں محلان والیئے ، سن درد کسے مسکین دا..

فلم ... تیرے عشق نچایا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ)
14

سن کلیئے نی سرخ انار دیے ، مٹیارے نی لاٹاں ماردیئے..

فلم ... سیاں ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، تصورخانم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: حبیب ، نغمہ
15

دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں..

فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: نغمہ، حبیب
16

جناں مرضی دور میتھوں ہو جا ، وے دل کولوں دور نئیں..

فلم ... بھولے شاہ ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: نغمہ، حبیب
17

گوریاں چٹیاں وینیاں وے ، وچ گجرے دی لوڑ وے ، ماہیا..

فلم ... بھولے شاہ ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، رونا لیلیٰ ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: نغمہ ، حبیب
18

ایدھر کنڈے میں کھڑی تے اوہدر میرا پیار ، نی ندئیے راہ چھڈ دے..

فلم ... مترئی ماں ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نغمہ، کیفی
19

ربا کاہدی دتی او سزا ، پیار دا سی نواں نواں چاہ..

فلم ... اک ڈولی دو کہار ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: غلام حسین ، شبیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: حبیب ، نغمہ
20

وعدہ کرو ، وعدہ کیا..

فلم ... میرا نام راجہ ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: نغمہ، حبیب
21

رل گئی اک مجبور ، اج ٹرچلی زمانے توں بڑی دور..

فلم ... بدلے دی اگ ... پنجابی ... (1985) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ)
22

دنیا دی پرواہ نئیں کردے ، یار نبھاندے یاری..

فلم ... پتر شیراں دے ... پنجابی ... (1986) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: مشتاق علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، افضال احمد ، طارق شاہ ، نغمہ)
23

موڑ موڑ تے جنگ کرے گا ، میرا سوہنا جنگی..

فلم ... جنگی ... پنجابی ... (1990) ... گلوکار: مسعود رانا ، مہناز ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟ ، نغمہ
24

تو ں میری زندگی، میں تیری زندگی..

فلم ... خونی شعلے ... پنجابی ... (1992) ... گلوکار: مسعود رانا ، مہناز ، اے نیر ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ایوب ساگر ... اداکار: حبیب ، نغمہ ، ندیم ، سلطان راہی
25

تم میری زندگی، میں تیری زندگی..

فلم ... خونی شعلے ... اردو ... (1992) ... گلوکار: مسعود رانا ، مہناز ، اے نیر ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ایوب ساگر ... اداکار: حبیب ، نغمہ ، ندیم ، سلطان راہی
26

گھٹ ملے گی دنیا دے وچ ، ایدے ورگی ماں ، اپنا ناں مٹا کے زندہ کرے کسے دا ناں..

فلم ... شیر پتر ... پنجابی ... (2003) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: مشتاق علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، نغمہ)

مسعودرانا اور نغمہ کے 2 اردو گیت

1

وعدہ کرو ، وعدہ کیا ...

(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978)
2

تم میری زندگی، میں تیری زندگی ...

(فلم ... خونی شعلے ... 1992)

مسعودرانا اور نغمہ کے 24 پنجابی گیت

1

رب دا سچا بندہ اوخو ، جہیڑا کم کسے دے آوے ، سجن ہووے پاویں دشمن ، سب دا درد ونڈاوے ...

(فلم ... ڈولی ... 1965)
2

نئیں بھکا شہر گراں دا ، نئیں چاہ زلفاں دی چھاں دا (2) ...

(فلم ... پلپلی صاحب ... 1965)
3

سجناں دور دیا ، تیرے کول آ کے وسنا ، اک دن یار رکھ لئیں ...

(فلم ... بھریا میلہ ... 1966)
4

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے ...

(فلم ... کھیڈن دے دن چار ... 1966)
5

دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...

(فلم ... جانی دشمن ... 1967)
6

بلے بلے تیرے سوہنے مکھ دا نکھار ...

(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968)
7

اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے ...

(فلم ... سسی پنوں ... 1968)
8

دل ساڈے تے پے گیا ڈاکہ ، اسیں بھردے ٹھنڈیاں ہاواں ...

(فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968)
9

ہن خوش ایں ، کلیجے ٹھنڈ پے گئی اے ...

(فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968)
10

دل دے کے تے نسیئے نہ ، جے رو کے وخا دینا، فیر کسے نال ہسیئے نہ ...

(فلم ... نکے ہندیاں دا پیار ... 1969)
11

تلے دی تار چناں ، اوہدے ول کیوں ویکھاں ...

(فلم ... لنگوٹیا ... 1969)
12

تیری اکھ دا نئیں جواب ، بلیاں کھڑیاں سرخ گلاب ...

(فلم ... مکھڑا چن ورگا ... 1969)
13

نی اچیاں محلان والیئے ، سن درد کسے مسکین دا ...

(فلم ... تیرے عشق نچایا ... 1969)
14

سن کلیئے نی سرخ انار دیے ، مٹیارے نی لاٹاں ماردیئے ...

(فلم ... سیاں ... 1970)
15

دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ...

(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970)
16

جناں مرضی دور میتھوں ہو جا ، وے دل کولوں دور نئیں ...

(فلم ... بھولے شاہ ... 1970)
17

گوریاں چٹیاں وینیاں وے ، وچ گجرے دی لوڑ وے ، ماہیا ...

(فلم ... بھولے شاہ ... 1970)
18

ایدھر کنڈے میں کھڑی تے اوہدر میرا پیار ، نی ندئیے راہ چھڈ دے ...

(فلم ... مترئی ماں ... 1970)
19

ربا کاہدی دتی او سزا ، پیار دا سی نواں نواں چاہ ...

(فلم ... اک ڈولی دو کہار ... 1972)
20

رل گئی اک مجبور ، اج ٹرچلی زمانے توں بڑی دور ...

(فلم ... بدلے دی اگ ... 1985)
21

دنیا دی پرواہ نئیں کردے ، یار نبھاندے یاری ...

(فلم ... پتر شیراں دے ... 1986)
22

موڑ موڑ تے جنگ کرے گا ، میرا سوہنا جنگی ...

(فلم ... جنگی ... 1990)
23

تو ں میری زندگی، میں تیری زندگی ...

(فلم ... خونی شعلے ... 1992)
24

گھٹ ملے گی دنیا دے وچ ، ایدے ورگی ماں ، اپنا ناں مٹا کے زندہ کرے کسے دا ناں ...

(فلم ... شیر پتر ... 2003)

مسعودرانا اور نغمہ کے 6سولو گیت

1

رب دا سچا بندہ اوخو ، جہیڑا کم کسے دے آوے ، سجن ہووے پاویں دشمن ، سب دا درد ونڈاوے ...

(فلم ... ڈولی ... 1965)
2

اوڑک وقت قہر دیاں گھوکاں ، سن پتھر ڈھل جاوے ...

(فلم ... سسی پنوں ... 1968)
3

نی اچیاں محلان والیئے ، سن درد کسے مسکین دا ...

(فلم ... تیرے عشق نچایا ... 1969)
4

رل گئی اک مجبور ، اج ٹرچلی زمانے توں بڑی دور ...

(فلم ... بدلے دی اگ ... 1985)
5

دنیا دی پرواہ نئیں کردے ، یار نبھاندے یاری ...

(فلم ... پتر شیراں دے ... 1986)
6

گھٹ ملے گی دنیا دے وچ ، ایدے ورگی ماں ، اپنا ناں مٹا کے زندہ کرے کسے دا ناں ...

(فلم ... شیر پتر ... 2003)

مسعودرانا اور نغمہ کے 18دوگانے

1

نئیں بھکا شہر گراں دا ، نئیں چاہ زلفاں دی چھاں دا (2) ...

(فلم ... پلپلی صاحب ... 1965)
2

ٹری ٹری جانی ایں نی غصے غصے ہو کے ، ذرا جنی گل میری سن لے کھلو کے ...

(فلم ... کھیڈن دے دن چار ... 1966)
3

دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...

(فلم ... جانی دشمن ... 1967)
4

بلے بلے تیرے سوہنے مکھ دا نکھار ...

(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968)
5

ہن خوش ایں ، کلیجے ٹھنڈ پے گئی اے ...

(فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968)
6

دل دے کے تے نسیئے نہ ، جے رو کے وخا دینا، فیر کسے نال ہسیئے نہ ...

(فلم ... نکے ہندیاں دا پیار ... 1969)
7

تلے دی تار چناں ، اوہدے ول کیوں ویکھاں ...

(فلم ... لنگوٹیا ... 1969)
8

تیری اکھ دا نئیں جواب ، بلیاں کھڑیاں سرخ گلاب ...

(فلم ... مکھڑا چن ورگا ... 1969)
9

سن کلیئے نی سرخ انار دیے ، مٹیارے نی لاٹاں ماردیئے ...

(فلم ... سیاں ... 1970)
10

دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ...

(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970)
11

جناں مرضی دور میتھوں ہو جا ، وے دل کولوں دور نئیں ...

(فلم ... بھولے شاہ ... 1970)
12

گوریاں چٹیاں وینیاں وے ، وچ گجرے دی لوڑ وے ، ماہیا ...

(فلم ... بھولے شاہ ... 1970)
13

ایدھر کنڈے میں کھڑی تے اوہدر میرا پیار ، نی ندئیے راہ چھڈ دے ...

(فلم ... مترئی ماں ... 1970)
14

ربا کاہدی دتی او سزا ، پیار دا سی نواں نواں چاہ ...

(فلم ... اک ڈولی دو کہار ... 1972)
15

وعدہ کرو ، وعدہ کیا ...

(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978)
16

موڑ موڑ تے جنگ کرے گا ، میرا سوہنا جنگی ...

(فلم ... جنگی ... 1990)
17

تو ں میری زندگی، میں تیری زندگی ...

(فلم ... خونی شعلے ... 1992)
18

تم میری زندگی، میں تیری زندگی ...

(فلم ... خونی شعلے ... 1992)

مسعودرانا اور نغمہ کے 2کورس گیت

1سجناں دور دیا ، تیرے کول آ کے وسنا ، اک دن یار رکھ لئیں ... (فلم ... بھریا میلہ ... 1966)
2دل ساڈے تے پے گیا ڈاکہ ، اسیں بھردے ٹھنڈیاں ہاواں ... (فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968)


Masood Rana & Naghma: Latest Online film

Badlay Di Agg

(Punjabi - Color - Friday, 12 April 1985)


Masood Rana & Naghma: Film posters
DachiDoliPilpli SahibBharia MelaKhedan day Din 4Jigri YaarMuqablaMera VeerJani DushmanMedanSassi PunnuAshiqMela 2 Din DaNikkay Hundian Da PyarDillan day SoudayTeray Ishq NachayaKoonj Vichhar GeyiBhai CharaSayyanRangu JattAtt Khuda Da VairQadraSher PuttarUchi HaveliJatt Da QoulPehlvan Jee in LondonIk Doli 2 KaharSohna JaniDoulat Tay GhairatMorchaNizamJanguSir Uchay Sardaran DayJithay Vagdi A RaviKhoon Bolda ANagri Daata DiNadraBabul Mor MuharanJurm Tay NafratKhanzadaPyar Kaday Nein MardaMera Naam RajaChaman KhanZiddi JattShikraMuqaddarKhuddarZiddi KhanRangeelay JasoosAmeer KhanInternational GoreelayBarood Ka TohfaJangiMardKhooni SholaySheeda Talli
Masood Rana & Naghma:

24 joint Online films

(5 Urdu and 22 Punjabi films)

1.1965: Pilpli Sahib
(Punjabi)
2.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
3.1968: Sassi Punnu
(Punjabi)
4.1968: Mela 2 Din Da
(Punjabi)
5.1969: Nikkay Hundian Da Pyar
(Punjabi)
6.1969: Langotia
(Punjabi)
7.1969: Gabhru Putt Punjab Day
(Punjabi)
8.1971: Pehlvan Jee in London
(Punjabi)
9.1972: Meri Ghairat Teri Izzat
(Punjabi)
10.1972: Insan Ik Tamasha
(Punjabi)
11.1973: Ik Madari
(Punjabi)
12.1974: Nagri Daata Di
(Punjabi)
13.1975: Haar Geya Insan
(Urdu)
14.1978: Mera Naam Raja
(Urdu)
15.1985: Badlay Di Agg
(Punjabi)
16.1985: Shikra
(Punjabi)
17.1985: Muqaddar
(Punjabi)
18.1985: Khuddar
(Punjabi)
19.1986: Puttar Sheran Day
(Punjabi)
20.1990: Chann Badmash
(Punjabi)
21.1990: Jangi
(Punjabi)
22.1991: Nadira
(Punjabi/Urdu double version)
23.1992: Khooni Sholay
(Punjabi/Urdu double version)
24.1992: Nargis
(Punjabi/Urdu double version)
Masood Rana & Naghma:

Total 92 joint films

(3 Urdu and 72 Punjabi films)

1.1964: Dachi
(Punjabi)
2.1965: Doli
(Punjabi)
3.1965: Pilpli Sahib
(Punjabi)
4.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
5.1966: Khedan day Din 4
(Punjabi)
6.1967: Jigri Yaar
(Punjabi)
7.1967: Muqabla
(Punjabi)
8.1967: Mera Veer
(Punjabi)
9.1967: Jani Dushman
(Punjabi)
10.1968: Medan
(Punjabi)
11.1968: Babul Da Vehra
(Punjabi)
12.1968: Sassi Punnu
(Punjabi)
13.1968: Ashiq
(Urdu)
14.1968: Mela 2 Din Da
(Punjabi)
15.1969: Nikkay Hundian Da Pyar
(Punjabi)
16.1969: Dillan day Souday
(Punjabi)
17.1969: Langotia
(Punjabi)
18.1969: Teray Ishq Nachaya
(Punjabi)
19.1969: Gabhru Putt Punjab Day
(Punjabi)
20.1969: Koonj Vichhar Geyi
(Punjabi)
21.1970: Bhai Chara
(Punjabi)
22.1970: Sayyan
(Punjabi)
23.1970: Rangu Jatt
(Punjabi)
24.1970: Att Khuda Da Vair
(Punjabi)
25.1970: Bholay Shah
(Punjabi)
26.1970: Qadra
(Punjabi)
27.1970: Matrei Maa
(Punjabi)
28.1970: Tikka Mathay Da
(Punjabi)
29.1971: Sher Puttar
(Punjabi)
30.1971: Sehra
(Punjabi)
31.1971: Uchi Haveli
(Punjabi)
32.1971: Jatt Da Qoul
(Punjabi)
33.1971: Pehlvan Jee in London
(Punjabi)
34.1972: Ik Doli 2 Kahar
(Punjabi)
35.1972: Meri Ghairat Teri Izzat
(Punjabi)
36.1972: Sohna Jani
(Punjabi)
37.1972: Yaar Nibhanday Yaarian
(Punjabi)
38.1972: Doulat Tay Ghairat
(Punjabi)
39.1972: Morcha
(Punjabi)
40.1972: Nizam
(Punjabi)
41.1972: Insan Ik Tamasha
(Punjabi)
42.1972: Jangu
(Punjabi)
43.1973: Sir Uchay Sardaran Day
(Punjabi)
44.1973: 4 Khoon day Pyasay
(Punjabi)
45.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
46.1973: Ik Madari
(Punjabi)
47.1973: Khoon Bolda A
(Punjabi)
48.1974: Nagri Daata Di
(Punjabi)
49.1974: Nadra
(Punjabi)
50.1974: Babul Mor Muharan
(Punjabi)
51.1974: Jurm Tay Nafrat
(Punjabi)
52.1974: Qatil
(Punjabi)
53.1975: Haar Geya Insan
(Urdu)
54.1975: Khanzada
(Punjabi)
55.1976: Pyar Kaday Nein Marda
(Punjabi)
56.1976: Gama B.A.
(Punjabi)
57.1977: Puttar Tay Qanoon
(Punjabi)
58.1978: Mera Naam Raja
(Urdu)
59.1978: Chaman Khan
(Punjabi)
60.1979: Ziddi Jatt
(Punjabi)
61.1985: Badlay Di Agg
(Punjabi)
62.1985: Shikra
(Punjabi)
63.1985: Muqaddar
(Punjabi)
64.1985: Khuddar
(Punjabi)
65.1985: Ziddi Khan
(Punjabi)
66.1986: Puttar Sheran Day
(Punjabi)
67.1987: Choron Ki Barat
(Punjabi/Urdu double version)
68.1989: Rangeelay Jasoos
(Punjabi/Urdu double version)
69.1989: Ameer Khan
(Punjabi/Urdu double version)
70.1990: International Goreelay
(Punjabi/Urdu double version)
71.1990: Barood Ka Tohfa
(Urdu/Pashto double version)
72.1990: Chann Badmash
(Punjabi)
73.1990: Jangi
(Punjabi)
74.1991: Mard
(Punjabi/Urdu double version)
75.1991: Nadira
(Punjabi/Urdu double version)
76.1991: Mastan Khan
(Punjabi/Urdu double version)
77.1992: Khooni Sholay
(Punjabi/Urdu double version)
78.1992: Ashqi
(Punjabi/Urdu double version)
79.1992: Nargis
(Punjabi/Urdu double version)
80.1992: Hero
(Punjabi/Urdu double version)
81.1993: Sheeda Talli
(Punjabi/Urdu double version)
82.1993: Aroosa
(Punjabi/Urdu double version)
83.1994: Mohabbat Di Agg
(Punjabi/Urdu double version)
84.1994: Laat Sahb
(Punjabi/Urdu double version)
85.1994: Naseeb
(Punjabi/Urdu double version)
86.1995: Sanata
(Punjabi)
87.2003: Sher Puttar
(Punjabi)
88.Unreleased: Jitt Pyar Di
(Punjabi)
89.Unreleased: Khali Hath
(Punjabi)
90.Unreleased: Ghairtan Da Rakha
(Punjabi)
91.Unreleased: Sheefa
(Punjabi)
92.Unreleased: Duhai Rabb Di
(Punjabi)


Masood Rana & Naghma: 28 songs

(2 Urdu and 26 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Doli
from Wednesday, 3 February 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Naghma)
2.
Punjabi film
Pilpli Sahib
from Friday, 29 October 1965
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Naghma, Akmal
3.
Punjabi film
Bharia Mela
from Friday, 24 June 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, ?, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Akmal, Naghma, Jaggi Malik
4.
Punjabi film
Khedan day Din 4
from Friday, 23 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Master Ashiq Hussain, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Akmal, Naghma
5.
Punjabi film
Jani Dushman
from Friday, 29 September 1967
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Naghma, Sudhir
6.
Punjabi film
Babul Da Vehra
from Friday, 16 February 1968
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma
7.
Punjabi film
Sassi Punnu
from Friday, 26 July 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: Hashim (Qisa Sassi Punnu), Actor(s): (Playback - Naghma)
8.
Punjabi film
Mela 2 Din Da
from Friday, 4 October 1968
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma & Co.
9.
Punjabi film
Mela 2 Din Da
from Friday, 4 October 1968
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma
10.
Punjabi film
Nikkay Hundian Da Pyar
from Friday, 14 February 1969
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Ahmad Rahi, Actor(s): Ejaz, Naghma
11.
Punjabi film
Langotia
from Friday, 11 July 1969
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Naghma, Habib
12.
Punjabi film
Mukhra Chann Varga
from Friday, 12 September 1969
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Naghma, Habib
13.
Punjabi film
Teray Ishq Nachaya
from Friday, 26 September 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback - Naghma)
14.
Punjabi film
Sayyan
from Friday, 14 August 1970
Singer(s): Masood Rana, Tasawur Khanum, Music: G.A. Chishti, Poet: Salamat Siddiqi, Actor(s): Habib, Naghma
15.
Punjabi film
Att Khuda Da Vair
from Friday, 9 October 1970
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Naghma, Habib
16.
Punjabi film
Bholay Shah
from Friday, 9 October 1970
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Naghma, Habib
17.
Punjabi film
Bholay Shah
from Friday, 9 October 1970
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Naghma, Habib
18.
Punjabi film
Matrei Maa
from Tuesday, 1 December 1970
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Naghma, Kaifee
19.
Punjabi film
Tikka Mathay Da
from Tuesday, 1 December 1970
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: Sahil Farani, Actor(s): Abbu Shah, Naghma, (Playback)
20.
Punjabi film
Sehra
from Friday, 22 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Manzoor Jhalla, Actor(s): Ejaz, Naghma
21.
Punjabi film
Ik Doli 2 Kahar
from Thursday, 27 January 1972
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Ghulam Hussain, Shabbir, Poet: ?, Actor(s): Habib, Naghma
22.
Urdu film
Mera Naam Raja
from Friday, 24 March 1978
Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: ?, Actor(s): Naghma, Habib
23.
Punjabi film
Badlay Di Agg
from Friday, 12 April 1985
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): (Playback, Naghma)
24.
Punjabi film
Puttar Sheran Day
from Friday, 31 October 1986
Singer(s): Masood Rana, Music: Mushtaq Ali, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Afzaal Ahmad, Tariq Shah, Naghma)
25.
Punjabi film
Jangi
from Friday, 23 November 1990
Singer(s): Masood Rana, Mehnaz, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): ?, Naghma
26.
Punjabi film
Khooni Sholay
from Friday, 3 January 1992
Singer(s): Masood Rana, Mehnaz, A. Nayyar, Music: M. Ashraf, Poet: Ayub Sagar, Actor(s): Habib, Naghma, Nadeem, Sultan Rahi
27.
Urdu film
Khooni Sholay
from Friday, 3 January 1992
Singer(s): Masood Rana, Mehnaz, A. Nayyar, Music: M. Ashraf, Poet: Ayub Sagar, Actor(s): Habib, Naghma, Nadeem, Sultan Rahi
28.
Punjabi film
Sher Puttar
from 31 December 2003
Singer(s): Masood Rana, Music: Mushtaq Ali, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Naghma)


Sahara
Sahara
(1944)
Shalimar
Shalimar
(1946)
Hatim Tai
Hatim Tai
(1933)
Koel
Koel
(1944)

Noukar
Noukar
(1943)
Zamindar
Zamindar
(1942)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.