A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
پاکستان کی فلمی تاریخ میں بڑے بڑے مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک بہت بڑا نام اداکار ننھا کا تھا۔۔!
ایک بینک کلرک سے شوقیہ سٹیج اداکار بنے۔ 1965ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر 'الف نون' کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل میں 'ننھا' کے نام سےمعروف ہوئے۔ پہلی فلم وطن کا سپاہی (1966) میں ایک اہم رول ملا۔ اس فلم میں ان پر دو گیت بھی فلمائے گئے تھے جن میں سے ایک اعظم چشتی ، نسیم بیگم ، شوکت علی ، آئرن پروین اور ساتھیوں کی آوازوں میں ایک نعتیہ کلام تھا
جبکہ دوسرا ایک مزاحیہ گیت تھا
احمدرشدی اور آئرن پروین کی آوازیں تھیں۔
ننھا کو اپنے ابتدائی دور میں چھوٹے موٹے کردار ملتے تھے۔ اپنے موٹاپے، معصوم شکل و صورت ، چہرے کےغیر معمولی تاثرات اور جگت بازی سے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
اس دور میں بڑے بڑے مزاحیہ اداکاروں میں رنگیلا ، منورظریف ، لہری ، نرالا ، خلیفہ نذیر اور زلفی ، بڑے نام تھے۔ فلم انسانیت (1967) میں پہلی بار علی اعجاز کے ساتھ نظرآئے جو ان کی سات درجن مشترکہ فلموں میں سے پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں ان پر ایک مزاحیہ گیت فلمایا گیا تھا
ساتھی اداکارہ رضیہ تھی جو وقت کی مقبول ترین مزاحیہ اداکارہ تھی۔ یہ گیت بھی آئرن پروین اور احمدرشدی کا گایا ہوا تھا جو مزاحیہ گیتوں کے آئیڈیل گلوکار ہوتے تھے۔
ننھا پر سب سے زیادہ گیت مسعودرانا کے گائے ہوئے فلمائے گئے تھے جن میں سے پہلا گیت فلم لالہ رخ (1968) میں تھا
اس مزاحیہ گیت میں بھی آئرن پروین ساتھی گلوکارہ تھی۔
فلم سنگدل (1968) میں ننھا کا تکیہ کلام "منطق کی رو سے۔۔" بڑا مقبول ہوا تھا۔ فلم ٹیکسی ڈرائیور (1970) ، شاید پہلی فلم تھی جس میں ننھا کو ایک کامیڈین کا بھر پور رول ملا تھا۔ فلم ات خدا دا ویر (1970) جیسی شاہکار نغماتی فلم میں ننھا نے ایک حجام کا رول کیا تھا۔ اس دور کی پنجابی فلموں میں مزاحیہ اداکاروں کو معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھایا جاتا تھا جو فلم بینوں کے لیے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتا تھا۔
فلم چاندسورج (1970) میں مسعودرانا اور ملکہ ترنم نورجہاں کا گایا ہوا ایک روایتی رومانٹک گیت
بھی ننھا اور نیلوفر نامی اداکارہ پر فلمایا گیا تھا۔ فلم بابل (1971) میں ننھا کا بے ہوش ہونے اور جوتا سونگھانے پر ہوش میں آنا بڑا پسند کیا گیا تھا۔ فلم ضدی (1972) میں ننھا کی منورظریف کے ساتھ کامیڈی بڑی پسند کی گئی تھی۔ اس دوران ننھا نے رنگیلا اور منورظریف کو ہیرو بنتے ہوئے دیکھااور ان کی متعدد فلموں میں ثانوی کردار بھی کیے۔ فلم دورنگیلے (1972) ، ایک بہت بڑی فلم تھی جس میں ننھا نے رنگیلا کے استاد کا رول کیا تھا جس کا تکیہ کلام ہوتا ہے "کاکے میں گیٹس ہیں۔۔"
فلم نوکرووہٹی دا (1974) میں منورظریف ، فلم سٹوڈیو میں داخل ہونے کے لیے ننھا کی منت و سماجت کرتے ہوئے کہتے ہیں "ننھا صاحب ، اللہ نے آپ کو بڑی عزت دی ہے۔۔" اس پر ننھا کا برجستہ جواب ہوتا ہے "تم کیا چھیننے آئے ہو۔۔؟" رنگیلا اور منورظریف کی بطور ہیرو مصروفیات اور بطور مزاحیہ اداکار عدم دستیابی کی وجہ سے ننھا کو بہت سی فلموں میں مین کامیڈین کی حیثیت حاصل ہوگئی تھی۔
ننھا کو پہلی بار فلم ماجھا ساجھا (1975) میں ٹائٹل رول ملا تھا ، ساتھی اداکار علی اعجاز تھے۔ دو پاگل نوجوانوں کے کردار میں ان دونوں نے حقیقت کا رنگ بھردیا تھا۔ فلم پیار کا موسم (1975) میں ننھا کی جوڑی صاعقہ کے ساتھ تھی اور سیکنڈپیئر کے طور پر منورظریف اور ممتاز کے ساتھ یہ کورس گیت گاتے ہوئے نظر آتے ہیں
احمدرشدی ، مسعودرانا ، ناہیداختر اور مہناز کی آوازیں تھیں۔ اسی فلم میں ننھا اور صاعقہ پر مالا اورریاض ملک نامی گلوکار کا یہ خوبصورت گیت بھی فلمایا گیا تھا "اےد نیا فانی ، بابا ، تیری جیوے جوانی ، بابا۔۔" فلم مفرور (1976) میں ننھا نے بطورگلوکار واحد گیت گایا تھا
بہت اچھی آواز کے مالک تھے لیکن نجانے گائیکی کی طرف دھیان کیوں نہیں دیا تھا؟
ننھا نے فلم نوکر (1975) اور سسرال (1977) میں سسر کے یادگار کردار کیے تھے جنھوں نے انھیں اردو فلموں کی ضرورت بھی بنادیا تھا۔
کیریکٹرایکٹر کرداروں میں ننھا سے بہترکارکردگی کبھی کسی مزاحیہ اداکار کی نہیں رہی۔ فلم آواز (1978) میں ننھا کا وہ یادگار مکالمہ تو ناقابل فراموش تھا جب وہ اپنے بیٹے محمدعلی اور پوتے وحیدمراد کی بیویوں ، نغمہ اور شبنم کا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں
"یہ میری بہو اور یہ ہُو بہو ہے۔۔"
جملہ سازی ، جگت بازی اور ٹائمنگ میں وہ کمال مہارت رکھتے تھے۔ اوپر سے چہرے کے تاثرات ، باڈی لینگویج اور الفاظ کی ادائیگی بڑے کمال کی ہوتی تھی جو انھیں ایک پرفیکٹ کامیڈین بنا دیتی تھی۔
فلم بھروسہ (1978) میں ننھا پر مہدی حسن کا واحد گیت فلمایا گیا تھا
ساتھی گلوکارہ ناہیداختر تھی اور اس روایتی رومانٹک گیت میں ساتھی اداکارہ تمنا تھی جس کے ساتھ ننھا کی جوڑی اتنی مقبول ہوئی تھی کہ ایک فلم بن رہی تھی ، "ننھا کی تمنا" لیکن مکمل نہ ہوسکی تھی۔
فلم پلے بوائے (1978) میں ننھا نے یورپ میں مقیم ایک روایتی تارکین وطن پاکستانی کا کردار بڑی مہارت سے کیا تھا اور ان پر شوکت علی کا گایا ہوا یہ دلچسپ گیت بھی فلمایا گیا تھا
ایسا ہی ایک کردار انھوں نے فلم وہائٹ گولڈ (1986) میں بھی کیا تھا اور شوکت علی ہی کا گیت گایا تھا
1979ء کا سال ، ننھا کے فلمی کیرئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا تھا جب انھیں پہلی بار فلم ٹہکا پہلوان (1979) کے ٹائٹل رول میں ہیرو کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا۔
ان کی پہلی ہیروئن نازلی تھی جس کے ساتھ وہ پچاس سے زائد فلموں میں نظر آئے اور جسکو بعد میں ان کی زندگی میں بڑی اہمیت حاصل ہوگئی تھی۔
اس فلم میں ننھا پر مسعودرانا کا یہ ٹائٹل اور تھیم سانگ فلمایا گیا تھا
اسی سال یادگار فلم دبئی چلو (1979) ریلیز ہوئی جس نے ایکشن فلموں کے عروج کے دور میں ننھا اورعلی اعجاز کو متبادل تفریح کا ایک بہترین ذریعہ بنا دیا تھا۔ ان دونوں عظیم مزاحیہ اداکاروں نے پچاس سے زائد فلموں میں مرکزی کردار کیے تھے جو کامیڈین کی جوڑی کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔
فلم سوہرا تے جوائی (1980) ، اس جوڑی کی ایک بہت بڑی تفریحی فلم تھی۔ ننھا کی بطورہدایتکار واحد فلم وڈا تھانیدار (1980) تھی جس میں ممتاز کے ساتھ ہیرو تھے۔ بطورفلمساز بھی ایک فلم آخری دشمن (1983) کے طور پر نام ملتا ہے۔
ننھا کے انتہائی عروج کا دور فلم سالاصاحب (1981) سے شروع ہوا تھا۔ اس بلاک باسٹر نغماتی فلم میں ننھا نے ٹائٹل رول کیا تھا۔
اس سال انھوں نے ڈیڑھ درجن کے قریب فلموں میں کام کیا تھا جن میں مثبت ، منفی اور مزاحیہ ، ہر طرح کے کردار تھے۔ فلم اتھراپتر (1981) میں مسعودرانا اور البیلا کا گایا ہوا یہ پیروڈی گیت
ننھا اور علی اعجاز پر فلمایا گیا ایک انتہائی دلچسپ گیت تھا۔
اگلے پانچ برسوں میں ننھا نے سو سے زائد فلموں میں کام کیا تھا۔ علی اعجاز کے ساتھ مشترکہ فلموں میں زیادہ تر سائیڈ ہیرو ، ولن یا کیریکٹرایکٹر کرداروں میں ہوتے تھے اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔
فلم دوستانہ (1982) میں ایک اندھے حافظ کا کردار ناقابل فراموش تھا۔ فلم سونا چاندی (1983) میں ننھا کے ساتھ سنگیتا کا سنجیدہ کردار بڑا پسند کیا گیا تھا اور ان کے پس منظر میں مسعودرانا کا ایک دلسوز گیت بڑے کمال کا تھا
فلم دیوانہ مستانہ (1983) میں مسعودرانا کا ایک اور خوبصورت گیت
بھی ننھا پر فلمایا گیا تھا۔ فلم جدائی (1984) میں مسعودرانا اور ناہیداختر کا ایک دلچسپ گیت ننھا اور سنگیتا پرفلمایا گیا تھا
بڑی تعداد میں ریلیز ہونے والی ایک جیسی فلموں ، کرداروں کی یکسانیت ، گھسے پٹے ذومعنی مکالموں اور عامیانہ گیتوں سے اکتائے ہوئے فلم بینوں نے علی اعجاز اور ننھا کو نظرانداز کرنا شروع کردیا تھا اور ان کی فلمیں دھڑا دھڑ ناکام ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
مزے کی بات ہے کہ ایکشن فلمیں ان سے بھی بدتر ہوتی تھیں ، لیکن فلم بین ان سے نہیں اکتاتے تھے۔
علی اعجاز ، صرف ہیرو کے کرداروں میں ہوتے تھے ، اس لیے زوال پذیر ہوتے ہی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن ننھا کی خوبی یہ تھی کہ وہ ہر طرح کے کرداروں میں بخوبی فٹ بیٹھتے تھے ، اس لیے انھیں فلموں کی کمی نہ تھی۔ گو انھیں ہیرو بننے کا بڑا شوق تھا اور متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئے لیکن موٹاپے کی وجہ سے ہیرو کے کرداروں میں فلم بینوں کو متاثر نہیں کر سکے تھے۔
عروج سے زوال بھی برداشت نہ ہوسکا اور اس دوران مبینہ طور پر ان کی ساتھی اداکارہ نازلی سے معاشقے اور دوسری شادی کے تنازعہ نے گھریلو مسائل میں اتنی شدت پیدا کردی تھی کہ 2 جون 1986ء کو اچانک یہ اندوہ ناک خبر ملی کہ ننھا نے خودکشی کرلی ہے۔
ریلیز کے اعتبار سے ایک پشتو فلم دا گند کپانو پلار (1994) میں ننھا کو آخری بار دیکھا گیا تھا جو بظاہر کسی اردو فلم کا پشتو ورژن تھا۔ اس سے قبل ان کی آخری اور مکمل پنجابی فلم پسوڑی بادشاہ (1991) ریلیز ہوئی تھی جس میں ننھا نے زبردست کامیڈی کا مظاہرہ کیا تھا اور متعدد ذومعنی جملوں کے علاوہ کئی ایک زبردست قسم کے چٹکلے بھی تھے۔ مثلاً دردانہ رحمان سے کہتے ہیں
"میرا نام بادشاہ اور تیرا نام ملکہ ہے، اگر ہم شادی کرلیں تو اس ملک میں بہت سے پرنس پیدا ہوجائیں گے۔۔"
بس کنڈکٹر ، ڈبل ٹکٹ کے پیسے مانگتا ہے کیونکہ ننھا ، دو سیٹوں پر براجمان ہیں۔ دھان پان کنڈکٹر کو جواب دیتے ہیں کہ
"کیا تم آدھی تنخواہ لیتے ہو جو میں تمہیں دو سیٹوں کا کرایہ دوں۔۔؟"
اپنی اس آخری فلم میں ننھا کا انجام موت پر ہوتا ہے۔
ننھا نے چار سو کے قریب فلموں میں کام کیا تھا۔ ڈیڑھ سو سے زائد اردو اور سوا دو سو سے زائد پنجابی فلمیں تھیں۔ وہ شاید واحد اداکار ہیں کہ جنھوں نے اردو ، پنجابی ، بنگالی ، پشتو اور سندھی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔
اصل نام محمدرفیع خاور تھا۔ 1944ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئے اور 1986ء میں صرف 42 برس کی عمر میں لاہور میں خودکشی سے انتقال ہوا تھا۔ پولیس کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھوں نے خودکشی کی تھی اور یہ قتل کا کیس نہیں تھا۔
1 | دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے..فلم ... لالہ رخ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: ننھا |
2 | وہ زمین اور ہو ، آسمان اور ہو ، اب جہاں ہم رہیں ، وہ جہاں اور ہو..فلم ... چاند سورج ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: شیون رضوی ... اداکار: ننھا، نیلوفر |
3 | گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے..فلم ... خوشیا ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منور ظریف ، مسعود رانا البیلا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، آصف جاہ ، البیلا ، امداد حسین مع ساتھی |
4 | راستے میں یوں نہ بے پردہ چلو ، کوئی دیوانہ گلے پڑ جائے گا..فلم ... بات پہنچی تیری جوانی تک ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: شیون رضوی ... اداکار: ننھا ، منور ظریف مع ساتھی |
5 | میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال..فلم ... ایماندار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: دیبا ، نشو ، رنگیلا ، منور ظریف ، ننھا ، طارق عزیز |
6 | گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے..فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، ناہید اختر ، مہناز ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، ممتاز ، صاعقہ |
7 | سارے شہر چہ میرے ٹہکے ، میں آں ٹہکا پہلوان..فلم ... ٹہکا پہلوان ... پنجابی ... (1979) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا |
8 | کلا مر چلیاں ، میں کنوارا مر چیلیاں ، سر توں لے کے پیراں تک سارا مر چلیاں..فلم ... اتھرا پتر ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ، البیلا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ننھا ، علی اعجاز |
9 | بلے بلے نی چنبے دیے بند کلیئے..فلم ... چاچا بھتیجا ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ... موسیقی: طافو ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا |
10 | ارے عشق نہ دیکھے اونچ نیچ کو اورنہ دیکھے حالات..فلم ... میاں بیوی راضی ... اردو ... (1982) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: شگفتہ ، ننھا |
11 | یارا تیری یاری اتوں کل دنیا قربان..فلم ... دوستانہ ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: مسعود رانا ، ؟ ... موسیقی: طافو ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا ، علی اعجاز |
12 | آگئے آں شہر ، ہن رج کے کماواں گے ، نئیں تے اسیں پنڈ کہیڑے منہ نال جاواں گے..فلم ... ووہٹی دا سوال اے ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: مسعود رانا ، اے نیئر ... موسیقی: ذوالفقار علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ننھا ، علی اعجاز |
13 | سنی گئی ، اج یار میری سنی گئی ، چن ورگی مٹیار تیرے لیے چنی گئی..فلم ... سسرال چلو ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: ممتاز ، مسرت شاہین ، علی اعجاز ، ننھا |
14 | رشتے ناطیاں دے دھاگے بڑے کچے ہوندے نیں..فلم ... سونا چاندی ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ، ننھا ، سنگیتا) |
15 | بن گئی ، بن گئی ، ساڈی بگڑی قسمت بن گئی..فلم ... سونا چاندی ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا ، سنگیتا |
16 | گیت پیار دے گانا ، ایرے غیرے دا کم نئیں ، سُر دی کھیڈ رچانا ، نتھو خیرے دا کم نئیں..فلم ... دیوانہ مستانہ ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: مسعود رانا ، شمسہ کنول ، ؟ ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا ، نازلی ، علی اعجاز |
17 | شاگرد جی ، استاد جی ، کرو مہدی حسن نوں یاد جی..فلم ... تیری میری اک مرضی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: اے نیئر ، مسعود رانا ، رجب علی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: رنگیلا ، ننھا ، علی اعجاز |
18 | اک تیرا پیار مینوں ملیا ، میں دنیا توں ہور کی لینا..فلم ... تیری میری اک مرضی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، ننھا ، جمیل فخری |
19 | اک دو پل نئیں ساری زندگی رل کے ساتھ نبھاواں گے..فلم ... جدائی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: سنگیتا ، ننھا |
20 | اے روگ برا عشقے دا..فلم ... مہندی ... پنجابی ... (1985) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: انجمن ، ننھا |
21 | سونے رنگیاں کرناں تھلے نیلا نیلا پانی..فلم ... مہندی ... پنجابی ... (1985) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: انجمن ، ننھا |
1 | دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے ...(فلم ... لالہ رخ ... 1968) |
2 | وہ زمین اور ہو ، آسمان اور ہو ، اب جہاں ہم رہیں ، وہ جہاں اور ہو ...(فلم ... چاند سورج ... 1970) |
3 | راستے میں یوں نہ بے پردہ چلو ، کوئی دیوانہ گلے پڑ جائے گا ...(فلم ... بات پہنچی تیری جوانی تک ... 1974) |
4 | میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ...(فلم ... ایماندار ... 1974) |
5 | گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے ...(فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
6 | ارے عشق نہ دیکھے اونچ نیچ کو اورنہ دیکھے حالات ...(فلم ... میاں بیوی راضی ... 1982) |
1 | گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے ...(فلم ... خوشیا ... 1973) |
2 | سارے شہر چہ میرے ٹہکے ، میں آں ٹہکا پہلوان ...(فلم ... ٹہکا پہلوان ... 1979) |
3 | کلا مر چلیاں ، میں کنوارا مر چیلیاں ، سر توں لے کے پیراں تک سارا مر چلیاں ...(فلم ... اتھرا پتر ... 1981) |
4 | بلے بلے نی چنبے دیے بند کلیئے ...(فلم ... چاچا بھتیجا ... 1981) |
5 | یارا تیری یاری اتوں کل دنیا قربان ...(فلم ... دوستانہ ... 1982) |
6 | آگئے آں شہر ، ہن رج کے کماواں گے ، نئیں تے اسیں پنڈ کہیڑے منہ نال جاواں گے ...(فلم ... ووہٹی دا سوال اے ... 1982) |
7 | سنی گئی ، اج یار میری سنی گئی ، چن ورگی مٹیار تیرے لیے چنی گئی ...(فلم ... سسرال چلو ... 1983) |
8 | رشتے ناطیاں دے دھاگے بڑے کچے ہوندے نیں ...(فلم ... سونا چاندی ... 1983) |
9 | بن گئی ، بن گئی ، ساڈی بگڑی قسمت بن گئی ...(فلم ... سونا چاندی ... 1983) |
10 | گیت پیار دے گانا ، ایرے غیرے دا کم نئیں ، سُر دی کھیڈ رچانا ، نتھو خیرے دا کم نئیں ...(فلم ... دیوانہ مستانہ ... 1983) |
11 | شاگرد جی ، استاد جی ، کرو مہدی حسن نوں یاد جی ...(فلم ... تیری میری اک مرضی ... 1984) |
12 | اک تیرا پیار مینوں ملیا ، میں دنیا توں ہور کی لینا ...(فلم ... تیری میری اک مرضی ... 1984) |
13 | اک دو پل نئیں ساری زندگی رل کے ساتھ نبھاواں گے ...(فلم ... جدائی ... 1984) |
14 | اے روگ برا عشقے دا ...(فلم ... مہندی ... 1985) |
15 | سونے رنگیاں کرناں تھلے نیلا نیلا پانی ...(فلم ... مہندی ... 1985) |
1 | سارے شہر چہ میرے ٹہکے ، میں آں ٹہکا پہلوان ...(فلم ... ٹہکا پہلوان ... 1979) |
2 | رشتے ناطیاں دے دھاگے بڑے کچے ہوندے نیں ...(فلم ... سونا چاندی ... 1983) |
1 | دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے ...(فلم ... لالہ رخ ... 1968) |
2 | وہ زمین اور ہو ، آسمان اور ہو ، اب جہاں ہم رہیں ، وہ جہاں اور ہو ...(فلم ... چاند سورج ... 1970) |
3 | کلا مر چلیاں ، میں کنوارا مر چیلیاں ، سر توں لے کے پیراں تک سارا مر چلیاں ...(فلم ... اتھرا پتر ... 1981) |
4 | بلے بلے نی چنبے دیے بند کلیئے ...(فلم ... چاچا بھتیجا ... 1981) |
5 | ارے عشق نہ دیکھے اونچ نیچ کو اورنہ دیکھے حالات ...(فلم ... میاں بیوی راضی ... 1982) |
6 | یارا تیری یاری اتوں کل دنیا قربان ...(فلم ... دوستانہ ... 1982) |
7 | آگئے آں شہر ، ہن رج کے کماواں گے ، نئیں تے اسیں پنڈ کہیڑے منہ نال جاواں گے ...(فلم ... ووہٹی دا سوال اے ... 1982) |
8 | بن گئی ، بن گئی ، ساڈی بگڑی قسمت بن گئی ...(فلم ... سونا چاندی ... 1983) |
9 | اک تیرا پیار مینوں ملیا ، میں دنیا توں ہور کی لینا ...(فلم ... تیری میری اک مرضی ... 1984) |
10 | اک دو پل نئیں ساری زندگی رل کے ساتھ نبھاواں گے ...(فلم ... جدائی ... 1984) |
11 | اے روگ برا عشقے دا ...(فلم ... مہندی ... 1985) |
12 | سونے رنگیاں کرناں تھلے نیلا نیلا پانی ...(فلم ... مہندی ... 1985) |
1 | گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے ... (فلم ... خوشیا ... 1973) |
2 | راستے میں یوں نہ بے پردہ چلو ، کوئی دیوانہ گلے پڑ جائے گا ... (فلم ... بات پہنچی تیری جوانی تک ... 1974) |
3 | میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ... (فلم ... ایماندار ... 1974) |
4 | گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975) |
5 | سنی گئی ، اج یار میری سنی گئی ، چن ورگی مٹیار تیرے لیے چنی گئی ... (فلم ... سسرال چلو ... 1983) |
6 | گیت پیار دے گانا ، ایرے غیرے دا کم نئیں ، سُر دی کھیڈ رچانا ، نتھو خیرے دا کم نئیں ... (فلم ... دیوانہ مستانہ ... 1983) |
7 | شاگرد جی ، استاد جی ، کرو مہدی حسن نوں یاد جی ... (فلم ... تیری میری اک مرضی ... 1984) |
1. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
2. | 1966: Aaina(Urdu) |
3. | 1967: Hatim Tai(Urdu) |
4. | 1967: Akbara(Punjabi) |
5. | 1967: Mela(Punjabi) |
6. | 1968: Roti(Punjabi) |
7. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
8. | 1968: Sangdil(Urdu) |
9. | 1968: Janab-e-Aali(Punjabi) |
10. | 1968: Alf Leila(Urdu) |
11. | 1968: Badla(Punjabi) |
12. | 1968: Meri Dosti Mera Pyar(Urdu) |
13. | 1968: Mela 2 Din Da(Punjabi) |
14. | 1968: Shahi Mahal(Urdu) |
15. | 1969: Tumhi Ho Mehboob Meray(Urdu) |
16. | 1969: Langotia(Punjabi) |
17. | 1969: Meri Bhabhi(Urdu) |
18. | 1969: Dhee Rani(Punjabi) |
19. | 1970: Hamlog(Urdu) |
20. | 1970: Att Khuda Da Vair(Punjabi) |
21. | 1970: Soughat(Urdu) |
22. | 1970: Chand Suraj(Urdu) |
23. | 1971: Babul(Punjabi) |
24. | 1971: Aansoo(Urdu) |
25. | 1972: Main Akela(Urdu) |
26. | 1972: Puttar Da Pyar(Punjabi/Pashto double version) |
27. | 1972: Insan Ik Tamasha(Punjabi) |
28. | 1973: Mastana(Urdu) |
29. | 1973: Parday Mein Rehnay Do(Urdu) |
30. | 1973: 4 Khoon day Pyasay(Punjabi) |
31. | 1973: Daku Tay Insan(Punjabi) |
32. | 1973: Ghairat Da Parchhavan(Punjabi) |
33. | 1973: Khushia(Punjabi) |
34. | 1973: Baharon Ki Manzil(Urdu) |
35. | 1973: Dharti Sheran Di(Punjabi) |
36. | 1974: Zan, Zar Tay Zamin(Punjabi) |
37. | 1974: Baat Pohnchi Teri Javani Tak(Urdu) |
38. | 1974: Babul Mor Muharan(Punjabi) |
39. | 1974: Sayyo Ni Mera Mahi(Punjabi) |
40. | 1974: Noukar Wohti Da(Punjabi) |
41. | 1974: Imandar(Urdu) |
42. | 1974: Shikar(Urdu) |
43. | 1974: Rano(Punjabi) |
44. | 1974: Qatil(Punjabi) |
45. | 1974: Laila Majnu(Urdu) |
46. | 1974: Deedar(Urdu) |
47. | 1975: Asli Tay Naqli(Punjabi) |
48. | 1975: Na Chhura Sako Gay Daaman(Urdu) |
49. | 1975: Pyar Ka Mousam(Urdu) |
50. | 1975: A Pagg Meray Veer Di(Punjabi) |
51. | 1975: Ajj Di Gall(Punjabi) |
52. | 1975: Shirin Farhad(Urdu) |
53. | 1975: Jor Tor Da Badshah(Punjabi) |
54. | 1975: Badal Geya Insan(Urdu) |
55. | 1976: Hukam Da Ghulam(Punjabi) |
56. | 1976: Mehboob Mera Mastana(Urdu) |
57. | 1976: Sohni Mehinval(Punjabi) |
58. | 1976: Licence(Punjabi) |
59. | 1976: Gama B.A.(Punjabi) |
60. | 1976: Taqdeer Kahan Lay Ayi(Urdu) |
61. | 1977: Aavara(Urdu) |
62. | 1977: Suha Jora(Punjabi) |
63. | 1978: Mera Naam Raja(Urdu) |
64. | 1978: Insan Aur Sheitan(Urdu) |
65. | 1979: Tehka Pehlvan(Punjabi) |
66. | 1979: Mr. Ranjha(Urdu) |
67. | 1979: Ziddi Jatt(Punjabi) |
68. | 1980: Chhotay Navab(Urdu) |
69. | 1980: Samjhota(Urdu) |
70. | 1981: Athra Puttar(Punjabi) |
71. | 1981: Chacha Bhateeja(Punjabi) |
72. | 1981: Sala Sahib(Punjabi) |
73. | 1981: Sher Khan(Punjabi) |
74. | 1982: Mian Bivi Razi(Urdu) |
75. | 1982: Ik Nikah Hor Sahi(Punjabi) |
76. | 1982: Dostana(Punjabi) |
77. | 1982: Wohti Da Sawal A(Punjabi) |
78. | 1983: Susral Chalo(Punjabi) |
79. | 1983: Samundar Par(Punjabi) |
80. | 1983: Dehshat Khan(Punjabi) |
81. | 1983: Sona Chandi(Punjabi) |
82. | 1983: Divana Mastana(Punjabi) |
83. | 1983: Mirza, Majnu, Ranjha(Punjabi) |
84. | 1984: Kaka Ji(Punjabi) |
85. | 1984: Sholay(Punjabi) |
86. | 1984: Teri Meri Ik Marzi(Punjabi) |
87. | 1984: Chor Chokidar(Punjabi) |
88. | 1984: Judai(Punjabi) |
89. | 1985: Rishta Kaghaz Da(Punjabi) |
90. | 1985: Mehndi(Punjabi) |
91. | 1986: Qulli(Punjabi) |
92. | 1986: Aakhri Jang(Punjabi) |
93. | 1986: Haq Sach(Punjabi) |
94. | 1986: Mela(Punjabi) |
95. | 1987: Ham Say Na Takrana(Urdu) |
96. | 1991: Pasoori Badshah(Punjabi) |
97. | Unreleased: Takkar(Punjabi) |
98. | Unreleased: Aadhi Raat(Urdu) |
1. | Urdu filmLala Rukhfrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Saleem Iqbal, Poet: Riazur Rehman Saghar, Actor(s): Nanha, Husn Ara |
2. | Urdu filmChand Surajfrom Friday, 25 December 1970Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Nashad, Poet: Shevan Rizvi, Actor(s): Nanha, Neelufar |
3. | Punjabi filmKhushiafrom Friday, 16 November 1973Singer(s): Munawar Zarif, Masood Rana, Albela & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Asif Jah, Albela, Imdad Hussain & Co. |
4. | Urdu filmBaat Pohnchi Teri Javani Takfrom Friday, 29 March 1974Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Nisar Bazmi, Poet: Shevan Rizvi, Actor(s): Nanha, Munawar Zarif & Co. |
5. | Urdu filmImandarfrom Friday, 9 August 1974Singer(s): Robina Badar, Masood Rana & Co., Music: Nashad, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Deeba, Nisho, Rangeela, Munawar Zarif, Nanha, Tariq Aziz |
6. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mehnaz, Naheed Akhtar & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Mumtaz, Saiqa & Co. |
7. | Punjabi filmTehka Pehlvanfrom Friday, 13 April 1979Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha |
8. | Punjabi filmAthra Puttarfrom Friday, 12 June 1981Singer(s): Masood Rana, Albela, Music: Wajahat Attray, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nanha, Ali Ejaz |
9. | Punjabi filmChacha Bhateejafrom Sunday, 2 August 1981Singer(s): Masood Rana, Tani, Music: Tafu, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha |
10. | Urdu filmMian Bivi Razifrom Friday, 29 January 1982Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Nanha, Shagufta |
11. | punjabi filmDostanafrom Friday, 21 May 1982Singer(s): Masood Rana, ?, Music: Tafu, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha, Ali Ejaz |
12. | Punjabi filmWohti Da Sawal Afrom Tuesday, 28 September 1982Singer(s): Masood Rana, A Nayyar, Music: Zulfiqar Ali, Poet: ?, Actor(s): Nanha, Ali Ejaz |
13. | Punjabi filmSusral Chalofrom Friday, 22 April 1983Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Mumtaz, Musarrat Shaheen, Nanha, Ali Ejaz |
14. | Punjabi filmSona Chandifrom Sunday, 18 September 1983Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha, Sangeeta |
15. | Punjabi filmSona Chandifrom Sunday, 18 September 1983Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): (Playback - Nanha, Sangeeta) |
16. | Punjabi filmDivana Mastanafrom Friday, 21 October 1983Singer(s): Masood Rana, Shamsa Kanwal, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha, Ali Ejaz |
17. | Punjabi filmTeri Meri Ik Marzifrom Friday, 20 July 1984Singer(s): A. Nayyar, Masood Rana, Rajab Ali, Music: M. Ashraf, Poet: ?, Actor(s): Rangeela, Nanha, Ali Ejaz |
18. | Punjabi filmTeri Meri Ik Marzifrom Friday, 20 July 1984Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: ?, Actor(s): Ali Ejaz, Nanha, Jameel Fakhri |
19. | Punjabi filmJudaifrom Friday, 26 October 1984Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Sangeeta, Nanha |
20. | Punjabi filmMehndifrom Friday, 1 November 1985Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Anjuman, Nanha |
21. | punjabi filmMehndifrom Friday, 1 November 1985Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Anjuman, Nanha |
22. | Punjabi filmHaq Sachfrom Friday, 17 October 1986Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Nanha, Chakori |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.