A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
معروف شاعر حبیب جالب ، اپنی مزاحمتی شاعری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انھوں نے اپنی اس انفرادیت کو فلموں میں بھی برقرار رکھا تھا۔۔!
پاکستان فلم ڈیٹا بیس میں اب تک کے غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق ، حبیب جالب نے ستر کے قریب فلموں میں ڈیڑھ سو کے قریب گیت لکھے تھے۔
چھ فلمیں ایسی تھیں جن کے جملہ گیت انھوں نے لکھے تھے جن میں یہ امن (1971) سب سے یادگار فلم تھی۔
ان کے لکھے ہوئے سب سے زیادہ گیت مالا اور میڈم نورجہاں نے گائے تھے جبکہ مرد گانے والوں میں اتفاق سے مسعودرانا ، احمدرشدی اور مہدی حسن نے یکساں تعداد میں گیت گائے تھے۔
انھوں نے بطور فلمساز ایک فلم کالے چور (1991) بھی بنائی تھی۔
حبیب جالب کی پہلی فلم بھروسہ (1958) تھی جس میں ان کے تین گیت تھے۔ آخری فلم کے طور پر فلم سکھاں (1997) کا نام ملتا ہے۔ انھیں سب سے زیادہ شہرت فلم خاموش رہو (1963) کے گیتوں سے ملی تھی اور اس گیت کا یہ جملہ
ایک ضرب المثل بن چکا ہے۔ فلم زرقا (1969) کا گیت
بھی ان کی پہچان تھا۔
یہ نظم انھوں نے 11 فروری 1965ء کے ایک سچے واقعہ سے متاثر ہو کر لکھی تھی جب حکومت الوقت کے اہلکاروں کی زبردستی کے باوجود اداکارہ نیلو نے ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں رقص کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایک توہین آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔
نیلو کی اس خودداری پر اسے خراج تحسین پیش کرنے کےلیے جہاں فلم انڈسٹری نے اظہار یکجہتی کے طور پر ہڑتال کی تھی وہاں حبیب جالب نے "نیلو" کے نام سے یہ لازوال نظم لکھی تھی جو فلم میں
کے طور پر پیش کی گئی تھی۔
پاکستان کی پہلی ڈائمنڈ جوبلی فلم زرقا کا ٹائیٹل رول نیلو ہی نے کیا تھا جس نے اس فلم کے فلمساز ، ہدایتکار اور کہانی نویس ریاض شاہد سے شادی بھی کر لی تھی۔
حبیب جالب کی ایک اور تاریخی فلم یہ امن (1971) بھی تھی۔ کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم کا سب سے مقبول ترین گیت
تھا۔ اس گیت کا یہ جملہ "تم کو اگر توفیق نہیں تو ، مجھ کو ہی سچ کہنے دو۔۔" پاکستان میں عوامی امنگوں اور سرکاری کشمیر پالیسی میں بے بسی اور بے چارگی کی حقیقت بھی بیان کرتا ہے۔۔!
حبیب جالب کے چند مشہور ترین فلمی گیتوں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے:
مسعودرانا کے ساتھ حبیب جالب کے درجن بھر گیت ملتے ہیں۔ ان کا ساتھ فلم لنڈا بازار (1964) میں ایک ایسے شعر سے ہوا جو اس فلم کا خلاصہ تھا کہ کس طرح سے لوگ دوسروں کے اترن پہن کر اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھتے ہیں۔ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ حتی کہ ڈنمارک جیسے امیر ترین ملک میں بھی بہت سے عام لوگ ایسے کپڑوں سے اپنا تن ڈھانپتے ہیں اور لنڈا بازار کی دکانیں عام ہیں جنھیں یہاں ری یوز شاپس کہا جاتا ہے۔
حبیب جالب نے جنگ ستمبر 1965ء میں دیگر شعراء کی طرح کئی ایک جنگی ترانے لکھے تھے۔ انھیں ولولہ انگیز ترانوں میں ایک
بھی تھا جو فلم وطن کا سپاہی (1966) میں مسعودرانا ، شوکت علی اور ساتھیوں کی آوازوں میں شامل کیا گیا تھا۔ اس جنگ کے موضوع پر بنی ہوئی ایک فلم معجزہ (1966) میں حبیب جالب ، متعدد دیگر شعرائے کرام کی طرح سلورسکرین پر اپنا کلام پڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
فلم کون کسی کا (1966) میں حبیب جالب کا لکھا ہوا گیت
میری زندگی کا پہلا پہلا گیت ہے جو میری یادداشت میں محفوظ ہے۔ فلم ماں بہو بیٹا (1966) کے دونوں رومانٹک گیت
جیسے گیت حبیب جالب کے مزاج کے مطابق نہیں تھے البتہ فلم بے رحم کا گیت
سماجی ناہمواری پر ایک اعلیٰ پائے کا گیت تھا۔
فلم ہاشو خان (1974) کا یہ تھیم سانگ تو ایک بڑی حقیقت بیان کرتا ہے کہ ظالم ، جابر اور غاصب حکمران وقتی طور پر کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن ایک دائمی لعنت ان کا مقدر ہوتی ہے اور معمولی سی عقل و شعور رکھنے والا کوئی ایک بھی شخص کسی آمر کو اچھے نام سے یاد کر ہی نہیں سکتا۔ اس گیت کا مکھڑا پورے گیت کا خلاصہ بیان کر رہا ہے:
1 | گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار..فلم ... لنڈا بازار ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ) |
2 | کر دے گی قوم زندہ ، ماضی کی داستانیں ، باطل کی وادیوں میں گونجیں گی پھر اذانیں..فلم ... وطن کا سپاہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ) |
3 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں..فلم ... کون کسی کا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: کمال ، طلعت صدیقی |
4 | چہرے پہ گرا آنچل ہو گا ، یہ آج نہیں تو کل ہو گا..فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: حسن لطیف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: سنتوش |
5 | اونازک ، نرم حسینہ ، تیری نیلی نیلی آنکھوں نے دل میرا چھینا..فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: حسن لطیف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: سنتوش |
6 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو..فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: رانی ، ماسٹر صدیق مع ساتھی |
7 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا..فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ ، سیما) |
8 | رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ..فلم ... ہاشو خان ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: ابو شاہ (ساون) |
9 | پیندا نہ تے جیندا نہ ، کوئی نہ جانے ول پیار دا..فلم ... جرم تے نفرت ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: اقبال حسن |
10 | پیسے کی یہ دنیا ہے پیارے ، گاتے ہیں اسی کے گن سارے..فلم ... چوروں کی بارات ... اردو ... (1987) ... گلوکار: ندیم ، اے نیئر ، مسعود رانا ، مہناز مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: ندیم ، شیوا ، سثما شاہی مع ساتھی |
11 | دین پیسہ ، ایمان پیسہ ، خون پیوے ، شیطان پیسہ ، پیسے لئی کر دے نے اے قتل عام ، پیسے دے غلام..فلم ... رنگیلے جاسوس ... پنجابی ... (1989) ... گلوکار: اے نیئر ، مسعود رانا ، نورجہاں مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: جاوید شیخ ، غلام محی الدین ، نیلی مع ساتھی |
12 | ناچے یہاں کیا گورا کیا کالا..فلم ... حسینوں کی بارات ... اردو ... (1992) ... گلوکار: مسعود رانا ، اے نیئر ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: ؟ |
13 | خواب سج گئے..فلم ... کروڑپتی ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعودرانا ، عمران علی مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: ؟؟ |
1 | گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ...(فلم ... لنڈا بازار ... 1964) |
2 | کر دے گی قوم زندہ ، ماضی کی داستانیں ، باطل کی وادیوں میں گونجیں گی پھر اذانیں ...(فلم ... وطن کا سپاہی ... 1966) |
3 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں ...(فلم ... کون کسی کا ... 1966) |
4 | چہرے پہ گرا آنچل ہو گا ، یہ آج نہیں تو کل ہو گا ...(فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... 1966) |
5 | اونازک ، نرم حسینہ ، تیری نیلی نیلی آنکھوں نے دل میرا چھینا ...(فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... 1966) |
6 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
7 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
8 | پیسے کی یہ دنیا ہے پیارے ، گاتے ہیں اسی کے گن سارے ...(فلم ... چوروں کی بارات ... 1987) |
9 | ناچے یہاں کیا گورا کیا کالا ...(فلم ... حسینوں کی بارات ... 1992) |
10 | خواب سج گئے ...(فلم ... کروڑپتی ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | پیندا نہ تے جیندا نہ ، کوئی نہ جانے ول پیار دا ...(فلم ... جرم تے نفرت ... 1974) |
2 | رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ ...(فلم ... ہاشو خان ... 1972) |
3 | دین پیسہ ، ایمان پیسہ ، خون پیوے ، شیطان پیسہ ، پیسے لئی کر دے نے اے قتل عام ، پیسے دے غلام ...(فلم ... رنگیلے جاسوس ... 1989) |
1 | گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ...(فلم ... لنڈا بازار ... 1964) |
2 | چہرے پہ گرا آنچل ہو گا ، یہ آج نہیں تو کل ہو گا ...(فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... 1966) |
3 | اونازک ، نرم حسینہ ، تیری نیلی نیلی آنکھوں نے دل میرا چھینا ...(فلم ... ماں بہو اور بیٹا ... 1966) |
4 | تجھ کوملی ہے جرم غریبی کی یہ سزا ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
5 | پیندا نہ تے جیندا نہ ، کوئی نہ جانے ول پیار دا ...(فلم ... جرم تے نفرت ... 1974) |
6 | رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ ...(فلم ... ہاشو خان ... 1972) |
1 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں ...(فلم ... کون کسی کا ... 1966) |
2 | ناچے یہاں کیا گورا کیا کالا ...(فلم ... حسینوں کی بارات ... 1992) |
1 | کر دے گی قوم زندہ ، ماضی کی داستانیں ، باطل کی وادیوں میں گونجیں گی پھر اذانیں ...(فلم ... وطن کا سپاہی ... 1966) |
2 | یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ...(فلم ... بےرحم ... 1967) |
3 | پیسے کی یہ دنیا ہے پیارے ، گاتے ہیں اسی کے گن سارے ...(فلم ... چوروں کی بارات ... 1987) |
4 | دین پیسہ ، ایمان پیسہ ، خون پیوے ، شیطان پیسہ ، پیسے لئی کر دے نے اے قتل عام ، پیسے دے غلام ...(فلم ... رنگیلے جاسوس ... 1989) |
5 | خواب سج گئے ...(فلم ... کروڑپتی ... غیر ریلیز شدہ) |
1. | 1987: Dunya(Punjabi) |
2. | 1991: Jadoo Garni(Punjabi) |
3. | 1991: Ishq Divana(Punjabi/Urdu double version) |
1. | 1964: Beti(Urdu) |
2. | 1964: Landa Bazar(Urdu) |
3. | 1966: Joker(Urdu) |
4. | 1966: Moajza(Urdu) |
5. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
6. | 1966: Kon Kisi Ka(Urdu) |
7. | 1966: Maa Bahu Aur Beta(Urdu) |
8. | 1967: BeReham(Urdu) |
9. | 1967: Shaam Savera(Urdu) |
10. | 1967: Lahu Pukaray Ga(Urdu) |
11. | 1968: Ek Hi Rasta(Urdu) |
12. | 1968: Mera Ghar Meri Jannat(Urdu) |
13. | 1973: Daku Tay Insan(Punjabi) |
14. | 1974: Jurm Tay Nafrat(Punjabi) |
15. | 1974: Hashu Khan(Punjabi) |
16. | 1987: Dunya(Punjabi) |
17. | 1987: Choron Ki Barat(Punjabi/Urdu double version) |
18. | 1989: Rangeelay Jasoos(Punjabi/Urdu double version) |
19. | 1989: 30 Mar Khan(Punjabi) |
20. | 1991: Jadoo Garni(Punjabi) |
21. | 1991: Ishq Divana(Punjabi/Urdu double version) |
22. | 1992: Dehsht Gard(Punjabi/Urdu double version) |
23. | 1992: Haseeno Ki Barat(Punjabi/Urdu double version) |
24. | Unreleased: Udeekan(Punjabi) |
25. | Unreleased: Karorpati(Urdu) |
1. | Urdu filmLanda Bazarfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback) |
2. | Urdu filmWatan Ka Sipahifrom Friday, 4 March 1966Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - title song) |
3. | Urdu filmKon Kisi Kafrom Friday, 13 May 1966Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Kemal, Talat Siddiqi |
4. | Urdu filmMaa Bahu Aur Betafrom Friday, 11 November 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Hassan Latif, Poet: , Actor(s): Santosh |
5. | Urdu filmMaa Bahu Aur Betafrom Friday, 11 November 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Hassan Latif, Poet: , Actor(s): Santosh |
6. | Urdu filmBeRehamfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): (Playback - Seema) |
7. | Urdu filmBeRehamfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): Rani, Master Siddiq & Co. |
8. | Punjabi filmJurm Tay Nafratfrom Friday, 6 September 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan |
9. | Punjabi filmHashu Khanfrom Friday, October 18, 1974Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Abbu Shah, (Sawan) |
10. | Urdu filmChoron Ki Baratfrom Thursday, 28 May 1987Singer(s): Nadeem, A Nayyar, Masood Rana, Mehnaz & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Nadeem, Shiva, Sushma Shai & Co. |
11. | Punjabi filmRangeelay Jasoosfrom Friday, 14 July 1989Singer(s): A. Nayyar, Masood Rana, Noorjahan & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Javed Sheikh, Ghulam Mohayuddin, Neeli & Co. |
12. | Urdu filmHaseeno Ki Baratfrom Sunday, 5 April 1992Singer(s): Masood Rana, A. Nayyar, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): ? |
13. | Urdu filmKarorpatifrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Imran Ali & Co., Music: Nashad, Poet: , Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.