A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسعودرانا کا فنی سفر
مسعودرانا کے 241 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین
26 ..... گلوکار
- زبیدہ خانم
- علی بخش ظہور
- منور سلطانہ
- مسعود رانا
- عنایت حسین بھٹی
- حامدعلی بیلا
- فضل حسین
- تصورخانم
- اعظم چشتی
- رونا لیلیٰ
- آصف جاوید
- نگہت سیما
- ملکہ ترنم نور جہاں
- نذیر بیگم
- سائیں اختر
- سلیم رضا
- روبینہ بدر
- نسیم بیگم
- شوکت علی
- مالا
- احمد رشدی
- نسیمہ شاہین
- منیر حسین
- آئرن پروین
- محمد رفیع
- مہدی حسن
32 ..... نغمہ نگار
- حکیم احمد شجاع
- شیون رضوی
- سلطان محمود آشفتہ
- سلیم کاشر
- طفیل ہوشیارپوری
- کلیم عثمانی
- اسماعیل متوالا
- اختریوسف
- ظہیر کاشمیری
- تسلیم فاضلی
- ریاض الرحمان ساغر
- منظورجھلا
- سعیدگیلانی
- صہبااختر
- ظہورناظم
- خواجہ پرویز
- مظفروارثی
- ساحل فارانی
- قتیل شفائی
- سرور بارہ بنکوی
- حبیب جالب
- احمد راہی
- تنویر نقوی
- بابا عالم سیاہ پوش
- حزیں قادری
- مشیر کاظمی
- موج لکھنوی
- منیر نیازی
- وارث لدھیانوی
- مسرور انور
- حمایت علی شاعر
- فیاض ہاشمی
44 ..... موسیقار
- راگنی
- رفیق غزنوی
- ماسٹر غلام حیدر
- طافو
- اعظم بیگ
- مشتاق علی
- امجدبوبی
- غلام حسین شبیر
- وجاہت عطرے
- علی حسین
- اے حمید
- کریم شہاب الدین
- صفدرحسین
- وزیر افضل
- ناشاد
- کمال احمد
- رحمان ورما
- حسن لطیف
- روبن گھوش
- نذیرجعفری
- نذیرعلی
- سیف چغتائی
- خواجہ خورشید انور
- سلیم اقبال
- اخترحسین اکھیاں
- غلام نبی ، عبداللطیف
- طفیل فاروقی
- ماسٹر عنایت حسین
- ماسٹر عبد اللہ
- سہیل رعنا
- خلیل احمد
- فیروز نظامی
- بخشی وزیر
- خان عطا الرحمان
- ماسٹر عاشق حسین
- نثار بزمی
- ماسٹر تصدق حسین
- ماسٹر رفیق علی
- رشید عطرے
- ایم اشرف
- لال محمد اقبال
- مصلح الدین
- جی اے چشتی
- دیبو بھٹا چاریہ
56 ..... ہدایتکار
- اے آر کاردار
- داؤد چاند
- نذرالاسلام
- آغا حسینی
- ایم صادق
- حسن عسکری
- اسلم ڈار
- قدیرغوری
- الطاف حسین
- ایم ایس ڈار
- شوکت حسین رضوی
- ایس ایم یوسف
- خواجہ سرفراز
- حمیدچوہدری
- آغا جی اے گل
- عزیز میرٹھی
- لقمان
- کے خورشید
- پرویز ملک
- ایم سلیم
- سیف الدین سیف
- بھائیا اے حمید
- خلیل قیصر
- اکبرعلی اکو
- ریاض احمد راجو
- وحیدڈار
- ریاض احمد
- افتخارخان
- ارشدکاظمی
- ظہیرریحان
- ایم اکرم
- الحامد
- ریاض شاہد
- نذیر
- انورکمال پاشا
- شریف نیر
- راجہ حفیظ
- مسعودپرویز
- ایم اے رشید
- ایس سلیمان
- رشیداختر
- منوررشید
- رفیق رضوی
- اقبال کاشمیری
- جمیل اختر
- جعفر بخاری
- شباب کیرانوی
- احتشام ، مستفیض
- ایس اے بخاری
- ایم جے رانا
- رضا میر
- حیدر چوہدری
- امین ملک
- اسلم ایرانی
- اقبال شہزاد
- حسن طارق
83 ..... اداکار
- ہمالیہ والا
- آشا پوسلے
- سنگیتا
- سلطان راہی
- آسیہ
- عمرشریف
- شبنم
- قوی
- افضل خان
- شاہد
- ننھا
- کیفی
- لیلیٰ
- ساقی
- ناصرہ
- علی اعجاز
- حسنہ
- ناہید
- اقبال حسن
- عالیہ
- رخسانہ
- ماسٹر مراد
- نسیمہ خان
- تانی
- الیاس کاشمیری
- شبانہ
- نبیلہ
- ایم اسماعیل
- روزینہ
- ندیم
- خلیفہ نذیر
- کمار
- سیما
- مسرت نذیر
- ساون
- آئٹم گرلز
- غزالہ
- دیبا
- زینت
- سلونی
- یاسمین
- منورظریف
- زیبا
- طلعت صدیقی
- حیدر
- اعجاز
- رانی
- زلفی
- ابو شاہ
- آصف جاہ
- سلمیٰ ممتاز
- نورمحمدچارلی
- شیریں
- یوسف خان
- علاؤالدین
- وحیدمراد
- فردوس
- شمیم آرا
- لہری
- مظہر شاہ
- طالش
- نغمہ
- رضیہ
- سنتوش کمار
- رنگیلا
- دلجیت مرزا
- اکمل
- اے شاہ
- نذر
- سدھیر
- حنیف
- طارق عزیز
- صبیحہ خانم
- محمد علی
- درپن
- امداد حسین
- البیلا
- اطہر شاہ خان
- نیلو
- نرالا
- اسد بخاری
- سید کمال
- حبیب
بابا عالم سیاہ پوش
بابا عالم سیاہ پوش ، پنجابی سینما کا فخر تھے۔۔!
- بھاگاں والیو ، نام جپھو مولا نام۔۔
- نمبوآں دا جوڑا ، اساں باگے وچوں توڑیا۔۔
- میرے سجرے پھلاں دے گجرے ، کنڈیاں دے وس پے گئے۔۔
- جدا دل ٹٹ جائے ، جدی کل مک جائے ، جنھوں چوٹ لگے ، اوہ جانے۔۔
- جہیڑے توڑدے نیں دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں روایا ، کل آپ رون گے۔۔
ایک بے مثل مکالمہ نگار
ایسے لازوال گیت لکھنے والے فلمی شاعر ، بابا عالم سیاہ پوش ، بنیادی طور پر ایک مکالمہ نگار تھے۔ لیکن ایک کہانی نویس یا مکالمہ نگار سے زیادہ شہرت نغمہ نگاروں کو ملتی رہی ہے کیونکہ عام طور پر فلمیں ، یادوں اور ڈبوں میں بند ہو جاتی ہیں لیکن گیت ، زندگی بھر لبوں پر مچلتے رہتے ہیں اور زندہ رہتے ہیں۔
مجھے ذاتی طور پر پنجابی فلموں میں مکالمہ نگاری میں سب سے زیادہ بابا عالم سیاہ پوش نے متاثر کیا تھا۔ ان کے فلمی ڈائیلاگ اور گیتوں میں پنجابی ادب کی چاشنی اور پنجاب کی زرخیز مٹی کی مہک ہوتی تھی۔ وہ فلمی مکالموں میں ایسے ایسے پرمغز جملے ، محاورے اور ضرب الامثال پیش کرتے تھے کہ سننے والا پنجابی زبان کی مٹھاس ، وسعت اور گہرائی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ایسی فلموں میں چن ماہی (1956) ، چوڑیاں اور تیس مار خان (1963) جیسی یادگار فلمیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں کہ جنھیں کبھی انھی خوبیوں کی وجہ سے میں نے اتنی بار دیکھا تھا کہ ان فلموں کا ایک ایک سین اور مکالمے زبانی یاد ہو گئے تھے۔
بابا عالم سیاہ پوش کا فلمی کیرئر
پاکستان فلم ڈیٹابیس کے غیر حتمی اعداوشمار کے مطابق بابا عالم سیاہ پوش ، 43 فلموں کے مصنف تھے جن میں سے بیشتر فلموں کے مکالمہ نگار تھے جبکہ 37 فلموں میں ڈیڑھ سو کے قریب گیت لکھے تھے۔ وہ دس فلموں کے مکمل مصنف تھے ، یعنی ان فلموں کی کہانیاں ، مکالمے اور منظرنامے بھی لکھے تھے۔ ان فلموں میں پاکستان کی پہلی بلاک باسٹر فلم دلابھٹی (1956) بھی شامل تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دس ہی فلموں کے مکمل گیت بھی انھوں نے لکھے تھے جن میں سب سے بڑی نغماتی فلم تیس مارخان (1963) تھی۔ تین فلموں پھیرے (1949) ، لارے (1950) اور جمیلہ (1964) میں اداکاری بھی کی تھی۔
بابا عالم ، سیاہ پوش کیسے ہوئے؟
1916ء میں پیدا ہونے والے محمد حسین کو جوانی ہی میں "بابا" اور "سیاہ پوش" اس لیے کہتے تھے کہ انھوں نے کسی ناکام عشق میں دنیاداری چھوڑ کر بزرگی اور سیاہ پوشی اختیار کر لی تھی۔
تقسیم سے قبل فلم بھنور (1947) میں گیت اور مکالمہ نگار کے طور پر فلمی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ تقسیم کے بعد ان کی پہلی فلم پھیرے (1949) تھی جو پاکستان کی پہلی سپر ہٹ سلورجوبلی فلم تھی جو لاہور کے پیلس سینما میں مسلسل چھ ماہ تک چلتی رہی تھی۔ یہی فلم پاکستان کی پہلی پنجابی اور نغماتی فلم بھی تھی جس میں ان کا لکھا ہوا اور عنایت حسین بھٹی کا گایا ہوا پہلا پنجابی گیت "جے نئیں سی پیار نبھانا ، سانوں دس جا کوئی ٹھکانا۔۔" بڑا مقبول ہوا تھا۔ بابا عالم نے اس فلم کے مکالمے بھی لکھے تھے اور اداکاری بھی کی تھی۔
ان کی دیگر یادگار فلموں میں لارے (1950) ، شہری بابو (1953) ، ہیر ، پتن (1955) ، دلابھٹی ، چن ماہی (1956) ، زلفاں (1957) ، جٹی ، مکھڑا (1958) ، ناجی (1959) ، چوڑیاں ، تیس مارخان (1963) ، ماماجی ، پانی ، بھرجائی (1964) ، ہیر سیال (1965) ، راوی پار ، میرا ویر ، جانی دشمن (1967) ، پنج دریا (1968) اور ناجو (1969) تھیں۔ ان کی آخری فلم مان جوانی دا (1976) تھی جو ان کے انتقال کے چھ سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔
بابا عالم سیاہ پوش اور مسعودرانا کا ساتھ
بابا عالم سیاہ پوش کا مسعودرانا کے ساتھ پہلا سنگم فلم بھرجائی (1964) میں ہوا تھا جس میں انھوں نے پہلا تھیم سانگ لکھا تھا:
یہ گیت اپنی دھن اور گائیکی میں جہاں لاجواب ہے وہاں اس کی شاعری بھی بڑے کمال کی تھی جو فلم کی صورتحال کی بھر پور عکاسی کرتی تھی۔ اس گیت کے ہر انترے کے بعد "گل مک گئی۔۔" کی تکرار سننے والوں پر بڑا گہرا اثر کرتی تھی۔ اسی گیت کی استھائی سے پہلے جو چند الفاظ کا مکھڑا تھا ، وہ بھی کیا کمال کا تھا:
- اُڈ گئے ہنس نمانے ہو کے ، کانواں ملیا ڈیرا ، سنجھی نگری ، سنجھیاں گلیاں ، سنجھا ہو گیا ویہڑا۔۔
یہ ایک شعر جو فلم کی کہانی کے لیے لکھا گیا تھا ، پاکستان کی پوری تاریخ بھی بیان کرتا ہے۔
ایسا ہی ایک بامقصد تھیم سانگ فلم تابعدار (1966) میں بابا عالم سیاہ پوش نے مسعودرانا کے لیے لکھا تھا جس کی دھن رحمان ورما نے بنائی تھی جو بابا چشتی کے شاگرد تھے:
ایسے بامقصد اور پر اثر گیت سن کر ہی مجھے ، بچپن ہی سے مسعودرانا کے گیتوں سے گہری عقیدت پیدا ہو گئی تھی جو اس فقید المثل خراج تحسین کی بنیادی وجہ بھی ہے۔
فلم راوی پار (1967) میں ایک بار پھر بابا عالم نے مسعودرانا کے لیے تین گیت لکھے تھے جن میں مالا کے ساتھ گایا ہوا یہ رومانٹک گیت دل کے تار چھیڑ دیتا ہے اور اسے بار بار سننے کو جی چاہتا ہے ، کچھ گیت کے بول ، اوپر سے بابا چشتی کی لاجواب دھن اور پھر دلکش آوازیں ، سونے پہ سہاگہ۔!
فلم جانی دشمن (1967) میں بابا عالم سیاہ پوش کا لکھا ہوا اوربابا چشتی کی دھن میں گایا ہوا ایک ماہیا جو مالا المیہ موڈ میں اور مسعودرانا طربیہ موڈ میں گاتے ہیں اور فلم میں نغمہ اور سدھیر پر فلمایا جاتا ہے ، کیا کمال کا گیت تھا:
اسی فلم میں اس وقت کا ایک سپر ڈپر ہٹ گیت بھی تھا جسے میڈم نورجہاں نے گایا تھا "میں چھج پتاسے ونڈاں ، اج قیدی کر لیا ماہی نوں۔۔" اس گیت کے ایک انترے میں یہ بول سننے والے کو انتہائی محظوظ کرتے ہیں " میں آں محرم ، تو ایں مجرم ، دفعہ میں کہیڑی لاواں ، جی کردا اے عمر قید دا ، تینوں حکم سناواں۔۔"
پتاسوں سے یاد آیا کہ کبھی یہ شادی و بیاہ یا خوشی کے موقع کی سب سے بڑی سوغات ہوتی تھی اور اس کے ساتھ دیگر دیسی سویٹس بھی یاد آنے لگتی ہیں جن میں پھلیاں ، نغدیاں ، مخانے ، دال سویاں ، مرونڈا ، سونف ، چھولے اور نجانے کیا کیا ہوتا تھا۔۔!
بطور نغمہ نگار بابا عالم سیاہ پوش کے کریڈٹ پر بدلہ (1968) جیسی بہت بڑی نغماتی فلم بھی تھی جس کا تھیم سانگ:
مسعودرانا کے ٹاپ ٹین سپر ڈپر فلمی گیتوں میں سے ایک تھا جو اکثر ریڈیو پر گونجتا تھا اور جس پر مسعودرانا کی خاص طور پر انتہائی جاندار اور خبردار قسم کی آواز کی بے حد تعریف ہو تی تھی۔ اسی فلم میں بابا عالم کے میڈم نورجہاں کے لیے یہ دو سدابہار سپر ہٹ گیت بھی تھے "چٹی گھوڑی تے کاٹھی تلے دار نی سیو۔۔" اور "مٹھی پے گئی چن تاریاں دی لوہ ، تو اجے وی نہ آیوں سجناں۔۔"
بابا عالم سیاہ پوش ، پنجاب یونیورسٹی کے فارغ التحصیل
بابا عالم سیاہ پوش ، پنجاب یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے اور پنجابی زبان پر مکمل عبور رکھتے تھے ، اسی لیے ان کے گیتوں میں کئی ایسی باتیں ہوتی تھیں جو مجھ جیسے تاریخ کے طالبعلم کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتی تھیں ، جیسا کہ فلم میلہ (1968) میں مسعودرانا اور آئرن پروین کا یہ گیت:
دھیلے کا سکہ
اس گیت میں پیسوں کے ساتھ دھیلوں کا ذکر بھی ہوا ہے حالانکہ دھیلے کا سکہ ، قیام پاکستان سے کافی پہلے ختم ہو چکا تھا۔ پاکستان میں یکم جنوری 1961ء تک ایک روپیہ ، آدھا روپیہ یا اٹھنی یا آٹھ آنہ ، پاؤ روپیہ یا چونی یا چار آنہ ، دو آنہ یا دونی ، ایک آنہ یا اکنی ، آدھا آنہ یا دو پیسے (جسے ٹکا بھی کہتے تھے) ، ایک پیسہ اور ایک پائی کے سکے ہوتے تھے لیکن دھیلہ ، دمڑی ، کوڑی اور پھوٹی کوڑی جیسے متروک سکوں کا ذکر ہماری روزمرہ بول چال اور زبان و ادب کا حصہ رہا ہے۔
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 12 فلمی گیت
| 1 | پینگ ٹٹ گئی ہلارا کھا کے ، ٹاہلیاں دے ٹہن پجھ گئے..فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: (پس پردہ، بہار ، ظہور شاہ) |
| 2 | در در توں سانوں ٹھوکر وجے ، کی لکھیاں تقدیراں ، عرشاں والیا ، فرشاں والیا ، معاف کریں تقصیراں..فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: (پس پردہ ، بہار ، ظہور شاہ) |
| 3 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا..فلم ... تابعدار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: ؟ (زینت) |
| 4 | راوی پار وسے میرا پیار نی..فلم ... راوی پار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: نیلو ، حبیب |
| 5 | وے مڑ جا اڑیا ، میں نئیوں آنا تیری ہٹی ، نی تو آپے آؤنا ، پیار پڑھائی جدوں پٹی..فلم ... راوی پار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: نیلو ، حبیب |
| 6 | چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا..فلم ... راوی پار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: احمد رشدی ، نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رنگیلا ، رضیہ ، نذر |
| 7 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا..فلم ... جانی دشمن ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: نغمہ، سدھیر |
| 8 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا..فلم ... میلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: علاؤالدین |
| 9 | دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا..فلم ... چن جی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: اسد بخاری |
| 10 | جماں جنج نال کیوں اے..فلم ... چن جی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رضیہ ، آصف جاہ |
| 11 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے..فلم ... بدلہ ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: محبوب کاشمیری (الیاس کاشمیری) |
| 12 | او میں بندہ آں نواب ، کھلا ڈھلا اے حساب..فلم ... دلدار ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: مظہر شاہ ، چھم چھم |
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 0 اردو گیت
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 12 پنجابی گیت
| 1 | پینگ ٹٹ گئی ہلارا کھا کے ، ٹاہلیاں دے ٹہن پجھ گئے ...(فلم ... بھرجائی ... 1964) |
| 2 | در در توں سانوں ٹھوکر وجے ، کی لکھیاں تقدیراں ، عرشاں والیا ، فرشاں والیا ، معاف کریں تقصیراں ...(فلم ... بھرجائی ... 1964) |
| 3 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا ...(فلم ... تابعدار ... 1966) |
| 4 | دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا ...(فلم ... چن جی ... 1967) |
| 5 | جماں جنج نال کیوں اے ...(فلم ... چن جی ... 1967) |
| 6 | راوی پار وسے میرا پیار نی ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
| 7 | وے مڑ جا اڑیا ، میں نئیوں آنا تیری ہٹی ، نی تو آپے آؤنا ، پیار پڑھائی جدوں پٹی ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
| 8 | چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
| 9 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...(فلم ... جانی دشمن ... 1967) |
| 10 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...(فلم ... میلہ ... 1967) |
| 11 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے ...(فلم ... بدلہ ... 1968) |
| 12 | او میں بندہ آں نواب ، کھلا ڈھلا اے حساب ...(فلم ... دلدار ... 1969) |
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 5سولو گیت
| 1 | پینگ ٹٹ گئی ہلارا کھا کے ، ٹاہلیاں دے ٹہن پجھ گئے ...(فلم ... بھرجائی ... 1964) |
| 2 | در در توں سانوں ٹھوکر وجے ، کی لکھیاں تقدیراں ، عرشاں والیا ، فرشاں والیا ، معاف کریں تقصیراں ...(فلم ... بھرجائی ... 1964) |
| 3 | پنجرہ رہ جاؤ خالی ، پنچھی اڈ جانا ، جے لنگ گیا اے ویلا ، مڑ کے نئیں آنا ...(فلم ... تابعدار ... 1966) |
| 4 | دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا ...(فلم ... چن جی ... 1967) |
| 5 | جہیڑے توڑدے نے دل برباد ہون گے ، اج کسے نوں رلایا ، کل آپ رون گے ...(فلم ... بدلہ ... 1968) |
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 6دو گانے
| 1 | جماں جنج نال کیوں اے ...(فلم ... چن جی ... 1967) |
| 2 | راوی پار وسے میرا پیار نی ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
| 3 | وے مڑ جا اڑیا ، میں نئیوں آنا تیری ہٹی ، نی تو آپے آؤنا ، پیار پڑھائی جدوں پٹی ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
| 4 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...(فلم ... جانی دشمن ... 1967) |
| 5 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...(فلم ... میلہ ... 1967) |
| 6 | او میں بندہ آں نواب ، کھلا ڈھلا اے حساب ...(فلم ... دلدار ... 1969) |
مسعودرانا اور بابا عالم سیاہ پوش کے 1کورس گیت
| 1 | چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
Masood Rana & Baba Alam Siaposh: Latest Online film
Masood Rana & Baba Alam Siaposh: Film posters
Masood Rana & Baba Alam Siaposh:
0 joint Online films
(0 Urdu and 0 Punjabi films)Masood Rana & Baba Alam Siaposh:
Total 10 joint films
(0 Urdu, 10 Punjabi films)| 1. | 1964: Mama Ji(Punjabi) |
| 2. | 1964: Bharjai(Punjabi) |
| 3. | 1966: Tabedar(Punjabi) |
| 4. | 1967: Chann Ji(Punjabi) |
| 5. | 1967: Ravi Par(Punjabi) |
| 6. | 1967: Jani Dushman(Punjabi) |
| 7. | 1967: Mela(Punjabi) |
| 8. | 1968: Badla(Punjabi) |
| 9. | 1969: Dildar(Punjabi) |
| 10. | 1970: Laralappa(Punjabi) |
Masood Rana & Baba Alam Siaposh: 12 songs
(0 Urdu and 12 Punjabi songs)| 1. | Punjabi filmBharjaifrom Friday, 29 May 1964Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback, Bahar, Zahoor Shah) |
| 2. | Punjabi filmBharjaifrom Friday, 29 May 1964Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Bahar, Zahoor Shah) |
| 3. | Punjabi filmTabedarfrom Friday, 9 December 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? (Zeenat) |
| 4. | Punjabi filmChann Jifrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Asad Bukhari |
| 5. | Punjabi filmChann Jifrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Razia, Asif Jah |
| 6. | Punjabi filmRavi Parfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Ahmad Rushdi, Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): Nazar, Rangeela, Razia |
| 7. | Punjabi filmRavi Parfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): Neelo, Habib |
| 8. | Punjabi filmRavi Parfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): Neelo, Habib |
| 9. | Punjabi filmJani Dushmanfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): Naghma, Sudhir |
| 10. | Punjabi filmMelafrom Friday, 17 November 1967Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin, ? |
| 11. | Punjabi filmBadlafrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: , Actor(s): Mehboob Kashmiri (Ilyas Kashmiri) |
| 12. | Punjabi filmDildarfrom Friday, 18 July 1969Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Mazhar Shah, ChhamChham |

Daku Ki Larki
(1933)

Shirin Farhad
(1945)

Abla as Yateem Larki
(1931)

Mirza Sahiban
(1939)

Bindia
(1946)

Mangti
(1942)
Pakistan Film Magazine
Pakistan Film Magazine is the first and largest website of its kind, containing unique information, articles, facts and figures on Pakistani and pre-Partition films, artists and film songs.
It is continuously updated website since May 3, 2000.
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.
پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔





































Hasnain
Sheraz Bukhari
Iqbal Bano
Hakeem Ahmad Shuja
Saleem Raza
Seemi Zaidi
Badar Munir
Bhai Rooray Khan
Zamurrad
Robin Ghosh
Abid Butt
Nida Mumtaz
Bahar Ali
Aleena
Sohail Rana
Ghulam Qadir


