A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسعودرانا کا فنی سفر
مسعودرانا کے 241 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین
26 ..... گلوکار
- زبیدہ خانم
- علی بخش ظہور
- منور سلطانہ
- مسعود رانا
- عنایت حسین بھٹی
- حامدعلی بیلا
- فضل حسین
- تصورخانم
- اعظم چشتی
- رونا لیلیٰ
- آصف جاوید
- نگہت سیما
- ملکہ ترنم نور جہاں
- نذیر بیگم
- سائیں اختر
- سلیم رضا
- روبینہ بدر
- نسیم بیگم
- شوکت علی
- مالا
- احمد رشدی
- نسیمہ شاہین
- منیر حسین
- آئرن پروین
- محمد رفیع
- مہدی حسن
32 ..... نغمہ نگار
- حکیم احمد شجاع
- شیون رضوی
- سلطان محمود آشفتہ
- سلیم کاشر
- طفیل ہوشیارپوری
- کلیم عثمانی
- اسماعیل متوالا
- اختریوسف
- ظہیر کاشمیری
- تسلیم فاضلی
- ریاض الرحمان ساغر
- منظورجھلا
- سعیدگیلانی
- صہبااختر
- ظہورناظم
- خواجہ پرویز
- مظفروارثی
- ساحل فارانی
- قتیل شفائی
- سرور بارہ بنکوی
- حبیب جالب
- احمد راہی
- تنویر نقوی
- بابا عالم سیاہ پوش
- حزیں قادری
- مشیر کاظمی
- موج لکھنوی
- منیر نیازی
- وارث لدھیانوی
- مسرور انور
- حمایت علی شاعر
- فیاض ہاشمی
44 ..... موسیقار
- راگنی
- رفیق غزنوی
- ماسٹر غلام حیدر
- طافو
- اعظم بیگ
- مشتاق علی
- امجدبوبی
- غلام حسین شبیر
- وجاہت عطرے
- علی حسین
- اے حمید
- کریم شہاب الدین
- صفدرحسین
- وزیر افضل
- ناشاد
- کمال احمد
- رحمان ورما
- حسن لطیف
- روبن گھوش
- نذیرجعفری
- نذیرعلی
- سیف چغتائی
- خواجہ خورشید انور
- سلیم اقبال
- اخترحسین اکھیاں
- غلام نبی ، عبداللطیف
- طفیل فاروقی
- ماسٹر عنایت حسین
- ماسٹر عبد اللہ
- سہیل رعنا
- خلیل احمد
- فیروز نظامی
- بخشی وزیر
- خان عطا الرحمان
- ماسٹر عاشق حسین
- نثار بزمی
- ماسٹر تصدق حسین
- ماسٹر رفیق علی
- رشید عطرے
- ایم اشرف
- لال محمد اقبال
- مصلح الدین
- جی اے چشتی
- دیبو بھٹا چاریہ
56 ..... ہدایتکار
- اے آر کاردار
- داؤد چاند
- نذرالاسلام
- آغا حسینی
- ایم صادق
- حسن عسکری
- اسلم ڈار
- قدیرغوری
- الطاف حسین
- ایم ایس ڈار
- شوکت حسین رضوی
- ایس ایم یوسف
- خواجہ سرفراز
- حمیدچوہدری
- آغا جی اے گل
- عزیز میرٹھی
- لقمان
- کے خورشید
- پرویز ملک
- ایم سلیم
- سیف الدین سیف
- بھائیا اے حمید
- خلیل قیصر
- اکبرعلی اکو
- ریاض احمد راجو
- وحیدڈار
- ریاض احمد
- افتخارخان
- ارشدکاظمی
- ظہیرریحان
- ایم اکرم
- الحامد
- ریاض شاہد
- نذیر
- انورکمال پاشا
- شریف نیر
- راجہ حفیظ
- مسعودپرویز
- ایم اے رشید
- ایس سلیمان
- رشیداختر
- منوررشید
- رفیق رضوی
- اقبال کاشمیری
- جمیل اختر
- جعفر بخاری
- شباب کیرانوی
- احتشام ، مستفیض
- ایس اے بخاری
- ایم جے رانا
- رضا میر
- حیدر چوہدری
- امین ملک
- اسلم ایرانی
- اقبال شہزاد
- حسن طارق
83 ..... اداکار
- ہمالیہ والا
- آشا پوسلے
- سنگیتا
- سلطان راہی
- آسیہ
- عمرشریف
- شبنم
- قوی
- افضل خان
- شاہد
- ننھا
- کیفی
- لیلیٰ
- ساقی
- ناصرہ
- علی اعجاز
- حسنہ
- ناہید
- اقبال حسن
- عالیہ
- رخسانہ
- ماسٹر مراد
- نسیمہ خان
- تانی
- الیاس کاشمیری
- شبانہ
- نبیلہ
- ایم اسماعیل
- روزینہ
- ندیم
- خلیفہ نذیر
- کمار
- سیما
- مسرت نذیر
- ساون
- آئٹم گرلز
- غزالہ
- دیبا
- زینت
- سلونی
- یاسمین
- منورظریف
- زیبا
- طلعت صدیقی
- حیدر
- اعجاز
- رانی
- زلفی
- ابو شاہ
- آصف جاہ
- سلمیٰ ممتاز
- نورمحمدچارلی
- شیریں
- یوسف خان
- علاؤالدین
- وحیدمراد
- فردوس
- شمیم آرا
- لہری
- مظہر شاہ
- طالش
- نغمہ
- رضیہ
- سنتوش کمار
- رنگیلا
- دلجیت مرزا
- اکمل
- اے شاہ
- نذر
- سدھیر
- حنیف
- طارق عزیز
- صبیحہ خانم
- محمد علی
- درپن
- امداد حسین
- البیلا
- اطہر شاہ خان
- نیلو
- نرالا
- اسد بخاری
- سید کمال
- حبیب
سلطان محمود آشفتہ
"کنوں حال سناواں دل دا ، کوئی محرم رازنہ ملدا۔۔"
ملکہ ترنم نورجہاں کی سحرانگیز آواز میں یہ شاہکار اور سدابہار گیت ، شاعری کا ایک بہترین نمونہ تھا۔
نغمہ نگار سلطان محمود آشفتہ تھے جو بنیادی طور پر ایک پنجابی شاعر تھے۔ ایک مجموعہ کلام شائع ہوا تھا۔ افسانہ نگار اور کالم نویس بھی تھے۔ روحانیت سے بھی لگاؤ تھا اور اس موضوع پر ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ مختلف اخبارات و جرائد میں تصوف پر مضامین بھی لکھتے تھے۔ جنات کو حاضر کرنے کا دعویٰ بھی تھا۔ روایت ہے کہ عمران خان کی وزیراعظم بننے سے پچیس سال پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔ اس سے قبل متعدد فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھے تھے جن کا ذکر آج کی نشست میں ہوگا۔
سلطان محمود آشفتہ کی پہلی فلم
سلطان محمود آشفتہ کی پہلی فلم پیار دا پلا (1969) تھی جو ایک انتہائی گمنام فلم تھی۔ اس فلم کی کہانی اور مکالمے ان کے لکھے ہوئے تھے لیکن منظرنامہ ہدایتکار بشیرملک نے لکھا تھا جن کی یہ دوسری اور آخری فلم تھی۔ اس فلم کے سبھی گیت آشفتہ صاحب نے لکھے تھے لیکن کوئی گیت مقبول نہیں ہوا تھا۔ موسیقار سعید عطرے کی یہ واحد فلم تھی۔ وہ کئی فلموں میں اپنے عظیم والد رشیدعطرے کے معاون رہے تھے لیکن اپنے بھائی وجاہت عطرے کی طرح کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔
اس فلم میں نائیلہ نامی ایک اداکارہ کو متعارف کروایا گیا تھا لیکن وہ ، پہلی فلم کے بعد ہی گمنام ہوگئی تھی۔ حبیب ، ہیرو تھے جو اس وقت کے پنجابی فلموں کے سپرسٹارہوتے تھے۔ طلعت صدیقی اور ساون دیگر اہم کردارتھے۔
ماہی تکیا تے میں شرمائی
سلطان محمود آشفتہ کو کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا تھا۔ اسی سال کی فلم پنچھی تے پردیسی (1969) کے سبھی گیت لکھے تھے جن میں سے رونالیلیٰ کا گایا ہوا یہ گیت سپرہٹ ہوا تھا "ماہی تکیا تے میں شرمائی ، ہائے نی شرمائی اڑیو ، مینوں گل دی سمجھ نہ آئی۔۔" بابا جی اے چشتی کی دھن بڑی منفرد تھی جنھوں نے رونالیلیٰ سے اس دور میں کئی ایک سپرہٹ پنجابی گیت گوائے تھے جب میڈم نورجہاں بام عروج پر تھیں۔
یہ فلم نامور ہدایتکار الطاف حسین کی پہلی فلم تھی اور نغمہ ، حبیب ، رانی اور علاؤالدین اہم کرداروں میں تھے۔
رانی کے ہیرو ، مظہرشاہ!
ہدایتکار عظمت نواز کی پنجابی فلم محرم دل دا (1970) ایک بڑی یادگار فلم تھی۔ اس فلم کی کہانی ، مکالمے ، منظرنامہ اور گیت ، سلطان محمود آشفتہ کے لکھے ہوئے تھے۔ موسیقار بخشی وزیر صاحبان کی دھنوں میں ملکہ ترنم نورجہاں کے دو گیت بڑے مقبول ہوئے تھے "کنوں حال سناواں دل دا ، کوئی محرم رازنہ ملدا۔۔" اور "ماہی ہسیا ، بہاراں کھڑ پیاں۔۔" یہ گیت اداکارہ رانی پر فلمائے گئے تھے۔
فلم بینوں کو یقین نہیں آتا تھا کہ ساٹھ کی دھائی کے بھاری بھر کم ، چوٹی کے ولن مظہرشاہ جو اپنی خوفناک بڑھکوں کی وجہ سے مشہور تھے ، ایک نازک اندام اور پیاری سی گڑیا نما رانی بیگم کے ہیرو بھی ہو سکتے ہیں۔ موصوف ، اس فلم کے فلمساز بھی تھے اور اپنے عروج کا دور دیکھ چکے تھے ، جاتے جاتے ہیرو بننے کا شوق بھی پورا کرگئے تھے۔ اس فلم کے ایک سین میں مزاحیہ اداکار زلفی، مظہرشاہ کی ہیرو کے طور پر کارکردگی پر یہ جملہ کستے ہیں "تمہیں ہیرو بننا نہ آیا۔۔"
اب نجانے یہ مکالمہ سکرپٹ کا حصہ تھا یا فی البدیہہ تاثرات تھے۔۔؟
دم عشق دا بھرنا پے گا نی
ہدایتکار الطاف حسین کی کامیاب فلم دونین سوالی (1970) کے سبھی گیت ، کہانی ، مکالمے اور منظرنامہ بھی سلطان محمود آشفتہ کے کریڈٹ پر ہیں۔ اس فلم میں بابا چشتی کی دھن میں پاکستان کے سب سے سینئر گلوکار عنایت حسین بھٹی کا گایا ہوا ایک گیت سپرہٹ ہوا تھا "دم عشق دا بھرنا پے گا نی ، ہن پیار تے کرنا پے گانی۔۔"
یہ گیت بھٹی صاحب کے گنے چنے ان گیتوں میں سے ایک تھا جو ان کے دوسرے دور میں پلے بیک سنگر کے طور پر مقبول ہوئے تھے۔ اس دور میں وہ ، بطور اداکار اور گلوکار بے حد مقبول ہوگئے تھے لیکن صرف اپنی فلموں کی حد تک ، دوسری فلموں میں ان سے بہت کم گیت گوائے جاتے تھے کیونکہ پنجابی فلمی گائیکی پر مسعودرانا کی اجارہ داری ہوتی تھی۔
سلطان محمود آشفتہ اور مسعودرانا کا ساتھ
سلطان محمود آشفتہ نے مسعودرانا کے لیے پہلا گیت فلم قادرا (1970) میں لکھا تھا "دل عاشقاں دا رس کے نہ توڑ جانی۔۔" بابا چشتی نے اس گیت کی دھن بنائی تھی۔ یہ گیت کیفی پر فلمایا گیا تھا جن کے لیے عام طور پر ان کے بھائی ، عنایت حسین بھٹی پلے بیک دیا کرتے تھے۔ اس فلم میں ایک دوگانا بھی تھا ، یقیناً وہ بھی کیفی صاحب پر ہی فلمایا گیا ہوگا۔
سلطان محمود آشفتہ نے ان کے علاوہ بھی متعدد فلموں کے گیت لکھے تھے جو ان کے ذاتی فلمی ریکارڈز کے صفحہ پر اپ ڈیٹ ہوتے رہیں گے۔ انھوں نے متعدد فلموں کی کہانیاں بھی لکھی تھیں جن میں سے جاپانی گڈی (1972) میں منورظریف کو ڈبل رول دیا تھا جو بڑا دلچسپ تھا۔ فلم لاٹری (1974) میں پاکستان کے پہلے ایکشن ہیرو سدھیر کو ایک کامیڈی رول دیا تھا جو انھوں نے بڑی عمدگی سے نبھایا تھا۔
اب تک کی معلومات کے مطابق آخری فلم لہو دے رشتے (1980) تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد ان کی روحانیت کی طرف توجہ زیادہ ہوگئی تھی اور انھوں نے فلمی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ 1995ء میں انتقال ہوا تھا۔
مسعودرانا اور سلطان محمود آشفتہ کے
2 فلمی گیت
0 اردو گیت ... 2 پنجابی گیت
| 1 | دل عاشقاں دا رس کے نہ توڑ جانی..فلم ... قادرا ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: سلطان محمود آشفتہ ... اداکار: کیفی |
| 2 | لڑیاں او لڑیاں اکھیاں ، دیندیاں تڑیاں..فلم ... قادرا ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعودرانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: سلطان محمود آشفتہ ... اداکار: ؟؟ |
Masood Rana & Sultan Mehmood Ashufta: Latest Online film
Masood Rana & Sultan Mehmood Ashufta: Film posters
Masood Rana & Sultan Mehmood Ashufta:
0 joint Online films
(0 Urdu and 0 Punjabi films)Masood Rana & Sultan Mehmood Ashufta:
Total 2 joint films
(0 Urdu, 2 Punjabi films)| 1. | 1970: Qadra(Punjabi) |
| 2. | 1971: Des Mera Jeedaran Da(Punjabi) |
Masood Rana & Sultan Mehmood Ashufta: 2 songs
(0 Urdu and 2 Punjabi songs)| 1. | Punjabi filmQadrafrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): Kaifee |
| 2. | Punjabi filmQadrafrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: , Actor(s): ?? |
Pakistan Film Magazine
Pakistan Film Magazine is the first and largest website of its kind, containing unique information, articles, facts and figures on Pakistani and pre-Partition films, artists and film songs.
It is continuously updated website since May 3, 2000.
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.
پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔


































K. Khursheed
Aslam Dar
Sehba Akhtar
Ladla
Tufail Hoshiarpuri
Sahiba
Talat Hussain
Durdana Rehman
Zia Mohayuddin
Mustafeez
Riaz Gujjar
Hanif
Asif Mehdi
Naeem Hashmi
Swaran Lata
Charlie








