A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مشیر کاظمی ایک اعلیٰ پائے کے فلمی شاعر تھے جن کے کریڈٹ پر بڑے بڑے سپر ہٹ گیت ہیں۔۔!
اور
جیسے لازوال گیت لکھنے والے اس عظیم نغمہ نگار نے مسعودرانا کے لیے بھی کئی ایک سپر ہٹ گیت لکھے تھے۔ ان کا پہلا ساتھ تو فلم قتل کے بعد (1963) میں اس شوخ گیت
کے ساتھ ہوا تھا لیکن جس پہلے گیت نے مجھے ذاتی طور پر بے حد متاثر کیا تھا وہ فلم یہ جہاں والے (1965) کا تھا جس میں مشیر کاظمی کے لکھے ہوئے بول ، ماسٹر تصدق حسین کی دھن اور مسعودرانا کی گائیکی بڑے کمال کی تھی:
مشیر کاظمی نے مسعودرانا کے لیے ایک گیت فلم بھائی جان (1966) کے لیے لکھا تھا جو عظیم اداکار محمدعلی صاحب کے پس منظر میں اداکار ارسلان پر فلمایا گیا تھا جو گلوکار احمدرشدی کے بھائی تھے:
موسیقار تصدق حسین ہی کی موسیقی میں گایا گیا یہ شاہکار گیت پہلی بار میں نے فلم ہملوگ (1970) کے تھیم سانگ کے طور پر سنا تھا اور مسعودرانا کی عظمت کا قائل ہو گیا تھا۔ غالباَ یہ پہلا گیت تھا جو دو الگ الگ فلموں کے تھیم سانگ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کمال بھی مسعودرانا کو حاصل تھا کہ ان کے دو اور گیت دو الگ الگ فلموں میں پورے کے پورے فلمائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک فلم میراویر (1967) کا تھیم سانگ "نیلی چھتری والیا۔۔" تھا جو فلم وچھڑے رب میلے (1970) میں بھی شامل کیا گیا تھا اور ایک گیت فلم چاچا جی (1967) کا مشہورزمانہ گیت "کلا بندہ ہووے پاویں کلا رکھ نی۔۔" ایک فلم میں جاوید کوڈو پر فلمایا گیا تھا جو اداکارہ میرا کے لیے گاتا ہے لیکن مجھے اس فلم کا نام یاد نہیں رہا۔ ویسے بھی ستر کے عشرہ کے بعد کی فلموں کے بارے میں میری معلومات اور یادداشت بڑی کمزور ہیں۔
مشیر کاظمی کے مسعودرانا کے لکھے گئے ڈیڑھ درجن کے قریب فلمی گیتوں میں ایک گیت فلم یہ راستے ہیں پیار کے (1970) کے لیے تھا:
موسیقار اعظم بیگ کی دھن میں گایا ہوا مسعودرانا کا یہ اکلوتا گیت ، ان کے ٹاپ ٹین اردو گیتوں میں شمار ہوتا ہے۔ جب 1984ء میں فلمی گیتوں پر تحقیق شروع کی تھی تو یہی پہلا گیت تھا جس سے مسعودرانا کے گیتوں کی فہرست کا آغاز کیا تھا کیونکہ یہ لاجواب گیت میرے پسندیدہ ترین گیتوں میں سے ایک رہا ہے۔
مشیر کاظمی نے متعدد فلموں میں معاون اداکار کے طور پر ادکاری بھی کی تھی۔ ایسی فلموں میں سلطان راہی کی مشہور زمانہ فلم بشیرا (1972) بھی تھی جس میں ان کی لکھی ہوئی اور کمال احمد کی دھن میں مسعودرانا اور ساتھیوں کی گائی ہوئی اس مشہور زمانہ قوالی "کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں۔۔" سننے کے بعد جب سلطان راہی گناہوں سے توبہ کرتا ہے تو مشیر کاظمی کے ساتھ چند بڑے جذباتی مناظر ہوتے ہیں جو فلم بینوں پر بڑا گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔
مشیر کاظمی نے ہدایتکار اسلم ڈار کی مشہور زمانہ فلم دل لگی (1974) میں بھی مسعودرانا کے لیے یہ دو لازوال گیت لکھے تھے:
یہ آخری گیت میرے لیے اس لیے بھی یادگار ہے کہ جب مئی 1982ء میں میں اپنے دیس کو خیر آباد کہہ کر آیا تھا تو یہ گیت میرے لبوں پر مچل رہا تھا۔ گو تب سے اب تک ، مالک نے دو بار پھر اس دیس میں بھیجا تھا لیکن تیسری بار بھیجنے کا اسے کبھی خیال نہیں آیا۔۔!
مشیر کاظمی کا ایک مشہور ترین واقعہ ان کی پہلی کامیاب ترین فلم دوپٹہ (1952) سے منسلک ہے جب انھوں نے اپنے لکھے ہوئے مشہور زمانہ گیت "چاندنی راتیں ، سب جگ سوئے ، ہم جاگیں ، تاروں سے کریں باتیں۔۔" کا پس منظر بتایا تھا۔ وہ خالی پیٹ تھے ، نیند نہیں آرہی تھی کہ یہ مصرع وارد ہوا تھا جو ایک سدابہار گیت بن گیا تھا۔۔!
1 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا..فلم ... قتل کے بعد ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال ، لہری ، نیلو |
2 | یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے..فلم ... یہ جہاں والے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟ |
3 | کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے..فلم ... یہ جہاں والے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟ |
4 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے..فلم ... بھائی جان ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ارسلان (محمد علی) |
5 | اری او لیلیٰ کی خالہ ، میرا نکل گیا دیوالا..فلم ... نادرہ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: زلفی ، سیما |
6 | جس در پہ مرادیں ملتی ہیں ، اس در پہ دیوانے آ پہنچے..فلم ... شہنشاہ جہانگیر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، ؟ مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟؟ |
7 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا..فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال |
8 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے..فلم ... کمانڈر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: رانی ، حیدر |
9 | یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے..فلم ... شاہی فقیر ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: غزالہ ، مسعود رانا |
10 | پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا..فلم ... شاہی فقیر ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: مسعود رانا |
11 | زمانے میں رہ کے ، رہے ہم اکیلے ، ہمیں راس آئے نہ دنیا کے میلے..فلم ... یہ راستے ہیں پیار کی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اعظم بیگ ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: حبیب |
12 | کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے..فلم ... بشیرا ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: امداد حسین مع ساتھی |
13 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2)..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: (پس پردہ، اسد بخاری ) |
14 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: اسد بخاری |
15 | مرجھائے ہوئے پھولوں کی قسم ، اس دیس میں پھر نہ آؤں گا..فلم ... دل لگی ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر رفیق علی ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ندیم |
16 | آگ لگا کر چھپنے والے ، سن میراافسانہ ، میں گیتوں میں تجھے پکاروں ، لوگ کہیں دیوانہ..فلم ... دل لگی ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر رفیق علی ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ندیم |
17 | جانے وہ کون ہیں جو دنیا میں ہنستے ہی رہے..فلم ... شکوہ نہ کر ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: غنی ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟ |
18 | مت جا رے سجنیا ، ساجن پکارے..فلم ... شکوہ نہ کر ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: غنی ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟ |
1 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا ...(فلم ... قتل کے بعد ... 1963) |
2 | کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے ...(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965) |
3 | یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے ...(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965) |
4 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...(فلم ... بھائی جان ... 1966) |
5 | اری او لیلیٰ کی خالہ ، میرا نکل گیا دیوالا ...(فلم ... نادرہ ... 1967) |
6 | جس در پہ مرادیں ملتی ہیں ، اس در پہ دیوانے آ پہنچے ...(فلم ... شہنشاہ جہانگیر ... 1968) |
7 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
8 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
9 | یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے ...(فلم ... شاہی فقیر ... 1970) |
10 | پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا ...(فلم ... شاہی فقیر ... 1970) |
11 | زمانے میں رہ کے ، رہے ہم اکیلے ، ہمیں راس آئے نہ دنیا کے میلے ...(فلم ... یہ راستے ہیں پیار کی ... 1970) |
12 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
13 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
14 | آگ لگا کر چھپنے والے ، سن میراافسانہ ، میں گیتوں میں تجھے پکاروں ، لوگ کہیں دیوانہ ...(فلم ... دل لگی ... 1974) |
15 | مرجھائے ہوئے پھولوں کی قسم ، اس دیس میں پھر نہ آؤں گا ...(فلم ... دل لگی ... 1974) |
16 | جانے وہ کون ہیں جو دنیا میں ہنستے ہی رہے ...(فلم ... شکوہ نہ کر ... غیر ریلیز شدہ) |
17 | مت جا رے سجنیا ، ساجن پکارے ...(فلم ... شکوہ نہ کر ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے ...(فلم ... بشیرا ... 1972) |
1 | کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے ...(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965) |
2 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...(فلم ... بھائی جان ... 1966) |
3 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
4 | پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا ...(فلم ... شاہی فقیر ... 1970) |
5 | زمانے میں رہ کے ، رہے ہم اکیلے ، ہمیں راس آئے نہ دنیا کے میلے ...(فلم ... یہ راستے ہیں پیار کی ... 1970) |
6 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
7 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
8 | آگ لگا کر چھپنے والے ، سن میراافسانہ ، میں گیتوں میں تجھے پکاروں ، لوگ کہیں دیوانہ ...(فلم ... دل لگی ... 1974) |
9 | مرجھائے ہوئے پھولوں کی قسم ، اس دیس میں پھر نہ آؤں گا ...(فلم ... دل لگی ... 1974) |
10 | جانے وہ کون ہیں جو دنیا میں ہنستے ہی رہے ...(فلم ... شکوہ نہ کر ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | اری او لیلیٰ کی خالہ ، میرا نکل گیا دیوالا ...(فلم ... نادرہ ... 1967) |
2 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
3 | یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے ...(فلم ... شاہی فقیر ... 1970) |
4 | مت جا رے سجنیا ، ساجن پکارے ...(فلم ... شکوہ نہ کر ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا ...(فلم ... قتل کے بعد ... 1963) |
2 | یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے ...(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965) |
3 | جس در پہ مرادیں ملتی ہیں ، اس در پہ دیوانے آ پہنچے ...(فلم ... شہنشاہ جہانگیر ... 1968) |
4 | کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے ...(فلم ... بشیرا ... 1972) |
5 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
1. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
2. | 1965: Yeh Jahan Valay(Urdu) |
3. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
4. | 1966: Bhai Jan(Urdu) |
5. | 1967: Nadira(Urdu) |
6. | 1967: BeReham(Urdu) |
7. | 1967: Shaam Savera(Urdu) |
8. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
9. | 1968: Shehanshah-e-Jahangir(Urdu) |
10. | 1968: Alf Leila(Urdu) |
11. | 1968: Commander(Urdu) |
12. | 1968: Shahi Mahal(Urdu) |
13. | 1969: Dillan day Souday(Punjabi) |
14. | 1970: Shahi Faqeer(Urdu) |
15. | 1970: Yeh Rastay Hayn Pyar Kay(Urdu) |
16. | 1972: Basheera(Punjabi) |
17. | 1972: Sohna Jani(Punjabi) |
18. | 1972: Main Akela(Urdu) |
19. | 1973: Zarq Khan(Urdu) |
20. | 1974: Dillagi(Urdu) |
21. | 1974: Subah Ka Tara(Urdu) |
22. | 1975: Badal Geya Insan(Urdu) |
23. | 1976: Mout Khed Javana Di(Punjabi) |
24. | Unreleased: Shikva Na Kar(Urdu) |
25. | Unreleased: Teri Meri Ik Jindri(Punjabi) |
1. | Urdu filmQatal Kay Baadfrom Friday, 22 November 1963Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri, Neelo |
2. | Urdu filmYeh Jahan Valayfrom Friday, 18 June 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ? |
3. | Urdu filmYeh Jahan Valayfrom Friday, 18 June 1965Singer(s): Mala, Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ? |
4. | Urdu filmBhai Janfrom Friday, 20 May 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Arsalan (Mohammad Ali) |
5. | Urdu filmNadirafrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Zulfi, Seema |
6. | Urdu filmShehanshah-e-Jahangirfrom Friday, 9 February 1968Singer(s): Masood Rana, ? & Co., Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): ?? |
7. | Urdu filmShehanshah-e-Jahangirfrom Friday, 9 February 1968Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Saloni, Ejaz |
8. | Urdu filmAlf Leilafrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal |
9. | Urdu filmCommanderfrom Friday, 9 August 1968Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Rani, Haidar |
10. | Urdu filmShahi Faqeerfrom Friday, 2 January 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Masood Rana |
11. | Urdu filmShahi Faqeerfrom Friday, 2 January 1970Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Ghazala, Masood Rana |
12. | Urdu filmYeh Rastay Hayn Pyar Kayfrom Friday, 20 March 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Azam Baig, Poet: , Actor(s): Habib |
13. | Punjabi filmBasheerafrom Friday, 21 April 1972Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Imdad Hussain & Co. |
14. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Asad Bukhari) |
15. | Urdu filmDillagifrom Friday, 15 February 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Master Rafiq Ali, Poet: , Actor(s): Nadeem |
16. | Urdu filmDillagifrom Friday, 15 February 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Master Rafiq Ali, Poet: , Actor(s): Nadeem |
17. | Urdu filmShikva Na Karfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Ghani, Poet: , Actor(s): ? |
18. | Urdu filmShikva Na Karfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Mala, Music: Ghani, Poet: , Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.