A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
پاکستان کی فلمی تاریخ میں بڑے اعلیٰ پائے کے فنکار رہے ہیں جنھوں نے اپنے اپنے دور میں اپنے فن پاروں سے فلم بینوں کے ذہنوں پر بڑے گہرے نقوش مرتب کیے تھے ، ان میں ایک نام موسیقاروں کی جوڑی بخشی وزیر کا بھی تھا۔۔!
ملکہ ترنم نورجہاں کی امر آواز میں
جیسا شاہکار گیت ہی بخشی وزیر صاحبان کے تعارف کے لیے کافی ہے۔
بخشی وزیر کی پہلی فلم بے خبر (1961) تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق انھوں نے 66 فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی جن میں اندازاً ساڑھے چار سو کے قریب گیت ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ ان کے زیادہ تر گیت پنجابی فلموں میں تھے جہاں عام طور پر نسوانی آوازوں میں گیت زیادہ پسند کیے جاتے تھے۔ فلم بینوں کی اکثریت ناچتی گاتی عورت کو دیکھنے کے لیے ہی سینما گھروں کا رخ کرتی تھی اور اسی لیے مردانہ گیتوں کی گنجائش کم ہی ہوتی تھی۔
دیگر پنجابی فلمی موسیقاروں کی طرح بخشی وزیر نے بھی مردانہ گیتوں کی مد میں زیادہ تر گیت مسعودرانا ہی سے گوائے تھے جن کی تعداد 25 فلموں میں 42 گیت ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے دیگر پانچ بڑے فلمی گلوکاروں ، یعنی عنایت حسین بھٹی ، سلیم رضا ، منیر حسین ، مہدی حسن اور احمدرشدی کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ گیت اکیلے مسعودرانا سے گوائے تھے۔ یہ بالکل وہی اعدادوشمار ہیں جو جملہ پنجابی مردانہ فلمی گیتوں کے ہیں جہاں مسعودرانا کے پنجابی گیتوں کی تعداد مندرجہ بالا گلوکاروں کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
بخشی وزیر کا مسعودرانا کے ساتھ پہلا ساتھ فلم فیشن (1965) میں ہوا تھا۔ اس فلم میں انھوں نے ایک تھیم سانگ
کو دو مختلف گیتوں کی صورت میں ریکارڈ کروایا تھا۔ دونوں گیتوں کی دھنیں اور استھائیاں ایک جیسی تھیں لیکن انترے اور فلمبندی مختلف تھی۔ اس فلم میں ان کا ایک دوگانا جو احمدرشدی اور نسیم بیگم نے گایا تھا
مقبول ہوا تھا۔
فلم ہیر سیال (1965) نغمات کے لحاظ سے بخشی وزیر کی ایک بہت اچھی فلم تھی لیکن فلم کی ناکامی نے اس کی جملہ خوبیوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ یہ فلم 3 ستمبر 1965ء کو ریلیز ہوئی تھی جب کشمیر کے محاذ پر گھمسان کی جنگ ہو رہی تھی اور چند دنوں بعد بھارت نے لاہور پر حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے تمام تر فلمی سرگرمیاں اور کاروبار معطل ہو کر رہ گیا تھا۔
بخشی وزیر نے پہلی بار خانصاحب مہدی حسن کو کسی پنجابی فلم میں متعارف کروایا تھا اور ان سے دو گیت گوائے تھے جن میں سے ایک ٹائٹل اور تھیم سانگ بھی تھا۔ اس فلم میں نسیم بیگم کے علاوہ مظفر نامی گلوکار کی کارکردگی بڑی قابل تعریف تھی لیکن ان سب پر بھاری مسعودرانا کے دو گیت تھے۔ ان میں سے ایک گیت
ایک مثالی گیت تھا لیکن جس گیت کے سحر سے میں آج تک آزاد نہیں ہو سکا ، وہ ایک لاجواب دھن میں گائیکی کا ایک شاہکار تھا جو مسعودرانا کی فنی عظمت کا ایک قابل فخر نمونہ بھی تھا۔ تنویر نقوی صاحب کا لکھا ہوا یہ گیت تھا جس کے مکمل بول لکھے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔۔
فلم چغل خور (1966) میں بخشی وزیر نے مسعودرانا سے ایک اور سپر ہٹ گیت گوایا تھا
یہ گیت اکمل پر فلمایا گیا تھا جو ان دنوں بے حد مقبول پنجابی فلمی ہیرو تھے لیکن اس گیت کی فلمبندی پر ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی۔ یہ گیت کہیں بہتر اندازا میں فلمایا جا سکتا تھا۔
اس فلم میں آئرن پروین کے ایک انتہائی دل گداز گیت کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے جو اداکارہ صبا پر فلمایا گیا تھا
حزیں قادری نے کیا خوب بول لکھے تھے اور دھن اور گائیکی بھی زبردست تھی۔
بخشی وزیر کی فلم نظام لوہار (1966) بھی ایک میعاری فلم تھی جس میں علاؤالدین اور یاسمین کی پرفارمنس لاجواب تھی۔ اس فلم کا سب سے سپر ہٹ گیت بھی مسعودرانا کا گایا ہوا تھا
یہ گیت فلم کے مصنف ریاض شاہد پر فلمایا گیا تھا جو فلم کی ہیروئن نیلو کے شوہر اور اداکار شان کے والد تھے۔ اسی فلم میں مالا کا گایا ہوا یہ گیت بھی بڑے کمال کا تھا
بخشی وزیر کو پاکستان کی پہلی رنگین فلم پنج دریا (1968) کی موسیقی ترتیب دینے کا ناقابل شکست اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔ یہ اداکار اکمل کی اکلوتی رنگین فلم تھی جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کا حاصل ملکہ ترنم نورجہاں کا گایا ہوا یہ سپر ہٹ گیت تھا
فلم پنڈ دی کڑی (1968) میں آئرن پروین اور نذیر بیگم کا یہ خوبصورت گیت بھی بخشی وزیر کا کمال تھا
فلم غیرت مند (1969) اکمل کی موت کے دو سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں خاص طور پر یہ گیت
بہن اور بھائی کی محبت کے موضوع پر گایا ہوا ایک لاجواب گیت تھا جسے مسعودرانا کے ساتھ آئرن پروین نے گایا تھا۔
فلم محرم دل دا (1970) میں بخشی وزیر نے میڈم نورجہاں سے ایک اور سپر ہٹ گیت گوایا تھا
1970ء میں بخشی وزیر کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی فلم ات خدا دا ویر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں میڈم نورجہاں کے گیت
گیت نگار تنویر نقوی کے لکھے ہوئے دیگر گیت بھی پسند کیے گئے تھے جن میں سے تین مسعودرانا کے گائے ہوئے تھے۔ ان میں سے پہلا ایک دوگانا تھا جو رونالیلیٰ کے ساتھ تھا
جبکہ دوسرا گیت ایک المیہ گیت تھا جو دو مزاحیہ اداکاروں منورظریف اور رضیہ پر فلمایا گیا تھا اور جس میں ساتھی گلوکارہ آئرن پروین تھی
ان کے علاوہ مسعودرانا کا ایک سولو گیت تھا
دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے پاس اس گیت کا جو ریکارڈنگ ورژن ہے ، اس میں لفظ "چن" کی جگہ "رب" گایا گیا تھا جو یقیناً قابل اعتراض تھا۔
فلم جٹ دا قول (1971) میں بخشی وزیر نے پہلی بار ایک ہی گیت کو میڈم نورجہاں اور مسعودرانا سے الگ الگ گوایا تھا
اس سے اگلے سال بخشی وزیر کو پاکستان کی پہلی ڈائمنڈ جوبلی پنجابی فلم ظلم دا بدلہ (1972) کی موسیقی ترتیب دینے کا ایک اور اعزاز حاصل ہوا تھا۔ اس فلم کی موسیقی کوئی خاص نہیں تھی لیکن کامیابی کی بڑی وجہ ولن اداکار جگی ملک کے دونوں بازو ایک ٹوکے سے کاٹے جاتے ہیں جو فلم بینوں کے لیے سنسنی خیز مناظر تھے ورنہ بھٹی برادران کی سابقہ فلمیں اور اس سال ریلیز ہونے والی متعدد دوسری فلمیں اس فلم سے بدرجہا بہتر تھیں۔
1972ء میں بخشی وزیر صاحبان نے فلم میں اکیلا کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اس فلم کا تھیم سانگ
مسعودرانا کی آواز میں ایک سپر ہٹ گیت تھا۔ مجھے اس فلم میں اس قوالی سے زیادہ دلچسپی تھی جو اصل میں ایک مشہورزمانہ دھمال
کا قوالی ورژن تھا اور کیا خوب تھا۔ مسعودرانا کے ساتھ اس قوالی میں دوسرے بڑے گلوکار عنایت حسین بھٹی تھے جن کی کارکردگی انتہائی قابل تعریف تھی۔
عام طور پر بھٹی صاحب کو اردو فلمی گائیکی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن اس گیت نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ اردو گیت بھی گا سکتے تھے۔
یہ قوالی فلم میں خود بخشی وزیر صاحبان پر فلمائی گئی تھی جو سلور سکرین پر آنے کا ان کا واحد موقع تھا۔
1973ء میں بخشی وزیر نے فلم شرابی میں غلام علی اور صبیحہ خانم سے یہ رومانٹک گیت الگ الگ گوایا تھا
اس پنجابی فلم کا ٹائٹل رول سنتوش کمار نے کیا تھا۔ اسی سال کی ایک بہت بڑی فلم بنارسی ٹھگ (1973) میں بخشی وزیر کا میڈم نورجہاں کی آواز میں یہ گیت گلی گلی گونجا تھا
اسی فلم میں مسعودرانا کا گایا ہوا یہ گیت بھی سپر ہٹ ہوا تھا
اس فلم کے ٹائٹل رول منورظریف اور الیاس کاشمیری نے کیے تھے اور ممتاز اور سلطان راہی کی طرح مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے جبکہ فردوس اور اعجاز کی لی جنڈ جوڑی زوال پذیر تھی جن کی یہ آخری بڑی فلم تھی۔
بخشی وزیر اور مسعودرانا کی آخری قابل ذکر فلم میرا نام راجہ (1978) تھی۔ یہ حبیب صاحب کی ذاتی فلم تھی جس کے ہیرو بھی وہ خود تھے۔ اس وقت تک ان کا ہیرو شپ کا دور گزر چکا تھا اور اس فلم میں انھوں نے جی بھر کر اوور ایکٹنگ کی تھی۔ اس فلم کا یہ گیت میرے پسندیدہ ترین گیتوں میں سے ایک ہے جسے اکثر گنگناتا رہتا ہوں:
1 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2)..فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، شمیم آرا) |
2 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر..فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ، حبیب ، شمیم آرا) |
3 | لوکو ایویں نئیں جے یار دا نظارا لبھدا، دھکے در در کھا کے ، تن خاک رلا کے..فلم ... ہیر سیال ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل |
4 | سوہنیا ربا، سب دیا ربا ، سن ساڈی فریاد ، ساڈا پیار ہویا برباد..فلم ... ہیر سیال ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل |
5 | مکھ تیرا ویکھیا ضرور تھوڑا جیانی ، جیویں میدے وچ ملیا اے سندور تھوڑا جیا نی..فلم ... چغل خور ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اکمل |
6 | ماہی چپ چپ کر کے وے ، میں کول تیرے ڈر کے..فلم ... چغل خور ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نیلو ، اکمل |
7 | پیار کسے نال پاویں نہ ، کئی رپاں وچ پھرن بہروپی ، روپ دا دھوکہ کھاویں نہ..فلم ... نظام لوہار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ریاض شاہد |
8 | جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے..فلم ... پنڈ دی کڑی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: رضیہ ، اعظم |
9 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا..فلم ... پنڈ دی کڑی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: سدھیر ، فردوس |
10 | وچھڑ گیا جے میرا ویر..فلم ... دلیر خان ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خدام مادھوپری ... اداکار: ؟ |
11 | سن چناں ستویں دیا ، میرے ویر نوں نظر نہ لاویں ، اے تے چن دھرتی دا..فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: صبا ، اکمل |
12 | چھڈ کے نہ مینوں جائیں..فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ، منور ظریف ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: منور ظریف |
13 | بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا..فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: شیریں ،؟ ، اکمل |
14 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو..فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، سدھیر |
15 | درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی..فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: سکندر ، عالیہ ، رانی |
16 | موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی..فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رضیہ ، منور ظریف |
17 | دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں..فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: نغمہ، حبیب |
18 | سوہنہ تیری روپ تیرا چن دا دیدار اے..فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اقبال حسن |
19 | ہن میرے کولوں ڈر کے نس نی..فلم ... سہرہ ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: منظور جھلا ... اداکار: ؟ |
20 | جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی..فلم ... جٹ دا قول ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان |
21 | مینوں تیرے جیا سوہنا دلدار ملیا..فلم ... میلے سجناں دے ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: فردوس ، حبیب |
22 | لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: سائیں اختر ، عنایت حسین بھٹی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: بخشی وزیر مع ساتھی |
23 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2)..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: (پس پردہ، اسد بخاری ) |
24 | کہتا ہے پیار ، میری جان بھی نثار ، بلیئے تیرے لیئے..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: شاہد ، آسیہ |
25 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: اسد بخاری |
26 | نشیاں نے ساڑھیا ، حلیہ وگاڑیا ، اپنی تباہی آپے کرنا ایں پیاریا..فلم ... بنارسی ٹھگ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: منور ظریف |
27 | ماں تے اولاد دا رشتہ عجیب اے..فلم ... بدمعاش پتر ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، نبیلہ) |
28 | مزدوری کوئی معنہ نئیں ، محنت تو نہ گبھرا..فلم ... بدمعاش پتر ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: عالیہ ، اقبال حسن |
29 | اے دنیا بڑی سیانی اے ، اسیں تسی تے ایدے بھانے..فلم ... دس نمبری ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟ |
30 | جھوٹے نے او آپ کہ جہیڑے پیار کرن توں ڈردے نیں..فلم ... میرا ناں پاٹے خان ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مہناز ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف |
31 | گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ، ناقصاں راپیر کامل ، کاملاں را رہنما..فلم ... شہید ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ معین الدین چشتیؒ ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ) |
32 | تینوں تکنا واں ، سوچی پے جاناواں ، ربا، چپ میری تقدیر کیوں اے..فلم ... موٹ کھیڈ جواناں دی ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: اعجاز |
33 | چن مکھڑا تے نین نشیلے..فلم ... انجام ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: شاہد |
34 | اے رے باجہ باجے راے ، ال ورگا..فلم ... انجام ... اردو ... (1976) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ؟ |
35 | سن لے میری دعا ، توں کرم چا کما..فلم ... ہمت ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: امجد تنویر ... اداکار: ؟ |
36 | ڈولڈا اے انگ انگ ، سوہنیا..فلم ... نڈر ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: افشاں ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: آسیہ ، اقبال حسن |
37 | گلی گلی میں ہوں بدنام، راجہ ہو راجہ میرا نام..فلم ... میرا نام راجہ ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: حبیب ، منور ظریف |
38 | جان جائے کہ رہے ، ہم تو تجھے چاہیں گے ، نام لیتے ہوئے اک دن تیرا ، مر جائیں گے..فلم ... میرا نام راجہ ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: حبیب |
39 | وعدہ کرو ، وعدہ کیا..فلم ... میرا نام راجہ ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: نغمہ، حبیب |
40 | کھو کے مقدراں توں..فلم ... شیفا ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعودرانا ، تصورخانم ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: نازش کشمیری ... اداکار: ؟ |
41 | نی اڈ پڈ جانئے تو لارالپا چھڈ دے..فلم ... منشی سب رنگ ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: اے شاہ شکارپوری ... اداکار: ؟ |
42 | چلہے اگ نہ گھڑے وچ پانی..فلم ... ٹکر ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟ |
43 | ہرشے اتے چھائی اداسی ، چپ اے چار چوفیرے..فلم ... یار پیار تے ماں ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: نیئر سوچ ... اداکار: ؟ |
1 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر ...(فلم ... فیشن ... 1965) |
2 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2) ...(فلم ... فیشن ... 1965) |
3 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
4 | درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
5 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
6 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
7 | لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
8 | کہتا ہے پیار ، میری جان بھی نثار ، بلیئے تیرے لیئے ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
9 | اے رے باجہ باجے راے ، ال ورگا ...(فلم ... انجام ... 1976) |
10 | جان جائے کہ رہے ، ہم تو تجھے چاہیں گے ، نام لیتے ہوئے اک دن تیرا ، مر جائیں گے ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
11 | گلی گلی میں ہوں بدنام، راجہ ہو راجہ میرا نام ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
12 | وعدہ کرو ، وعدہ کیا ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
1 | لوکو ایویں نئیں جے یار دا نظارا لبھدا، دھکے در در کھا کے ، تن خاک رلا کے ...(فلم ... ہیر سیال ... 1965) |
2 | سوہنیا ربا، سب دیا ربا ، سن ساڈی فریاد ، ساڈا پیار ہویا برباد ...(فلم ... ہیر سیال ... 1965) |
3 | مکھ تیرا ویکھیا ضرور تھوڑا جیانی ، جیویں میدے وچ ملیا اے سندور تھوڑا جیا نی ...(فلم ... چغل خور ... 1966) |
4 | ماہی چپ چپ کر کے وے ، میں کول تیرے ڈر کے ...(فلم ... چغل خور ... 1966) |
5 | پیار کسے نال پاویں نہ ، کئی رپاں وچ پھرن بہروپی ، روپ دا دھوکہ کھاویں نہ ...(فلم ... نظام لوہار ... 1966) |
6 | جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
7 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
8 | وچھڑ گیا جے میرا ویر ...(فلم ... دلیر خان ... 1968) |
9 | سن چناں ستویں دیا ، میرے ویر نوں نظر نہ لاویں ، اے تے چن دھرتی دا ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
10 | چھڈ کے نہ مینوں جائیں ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
11 | بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
12 | سوہنہ تیری روپ تیرا چن دا دیدار اے ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
13 | موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
14 | دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
15 | ہن میرے کولوں ڈر کے نس نی ...(فلم ... سہرہ ... 1971) |
16 | جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ...(فلم ... جٹ دا قول ... 1971) |
17 | مینوں تیرے جیا سوہنا دلدار ملیا ...(فلم ... میلے سجناں دے ... 1972) |
18 | نشیاں نے ساڑھیا ، حلیہ وگاڑیا ، اپنی تباہی آپے کرنا ایں پیاریا ...(فلم ... بنارسی ٹھگ ... 1973) |
19 | ماں تے اولاد دا رشتہ عجیب اے ...(فلم ... بدمعاش پتر ... 1974) |
20 | مزدوری کوئی معنہ نئیں ، محنت تو نہ گبھرا ...(فلم ... بدمعاش پتر ... 1974) |
21 | اے دنیا بڑی سیانی اے ، اسیں تسی تے ایدے بھانے ...(فلم ... دس نمبری ... 1974) |
22 | جھوٹے نے او آپ کہ جہیڑے پیار کرن توں ڈردے نیں ...(فلم ... میرا ناں پاٹے خان ... 1975) |
23 | گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ، ناقصاں راپیر کامل ، کاملاں را رہنما ...(فلم ... شہید ... 1975) |
24 | تینوں تکنا واں ، سوچی پے جاناواں ، ربا، چپ میری تقدیر کیوں اے ...(فلم ... موٹ کھیڈ جواناں دی ... 1976) |
25 | چن مکھڑا تے نین نشیلے ...(فلم ... انجام ... 1976) |
26 | سن لے میری دعا ، توں کرم چا کما ...(فلم ... ہمت ... 1977) |
27 | ڈولڈا اے انگ انگ ، سوہنیا ...(فلم ... نڈر ... 1978) |
28 | کھو کے مقدراں توں ...(فلم ... شیفا ... غیر ریلیز شدہ) |
29 | نی اڈ پڈ جانئے تو لارالپا چھڈ دے ...(فلم ... منشی سب رنگ ... غیر ریلیز شدہ) |
30 | چلہے اگ نہ گھڑے وچ پانی ...(فلم ... ٹکر ... غیر ریلیز شدہ) |
31 | ہرشے اتے چھائی اداسی ، چپ اے چار چوفیرے ...(فلم ... یار پیار تے ماں ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر ...(فلم ... فیشن ... 1965) |
2 | دنیا والے، دیکھ ذرا، اس دنیا کی تصویر ، بھائی چلائے ، بھائی کے دل پہ تیر (2) ...(فلم ... فیشن ... 1965) |
3 | لوکو ایویں نئیں جے یار دا نظارا لبھدا، دھکے در در کھا کے ، تن خاک رلا کے ...(فلم ... ہیر سیال ... 1965) |
4 | سوہنیا ربا، سب دیا ربا ، سن ساڈی فریاد ، ساڈا پیار ہویا برباد ...(فلم ... ہیر سیال ... 1965) |
5 | مکھ تیرا ویکھیا ضرور تھوڑا جیانی ، جیویں میدے وچ ملیا اے سندور تھوڑا جیا نی ...(فلم ... چغل خور ... 1966) |
6 | پیار کسے نال پاویں نہ ، کئی رپاں وچ پھرن بہروپی ، روپ دا دھوکہ کھاویں نہ ...(فلم ... نظام لوہار ... 1966) |
7 | سوہنہ تیری روپ تیرا چن دا دیدار اے ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
8 | جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ...(فلم ... جٹ دا قول ... 1971) |
9 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
10 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
11 | نشیاں نے ساڑھیا ، حلیہ وگاڑیا ، اپنی تباہی آپے کرنا ایں پیاریا ...(فلم ... بنارسی ٹھگ ... 1973) |
12 | ماں تے اولاد دا رشتہ عجیب اے ...(فلم ... بدمعاش پتر ... 1974) |
13 | اے دنیا بڑی سیانی اے ، اسیں تسی تے ایدے بھانے ...(فلم ... دس نمبری ... 1974) |
14 | گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ، ناقصاں راپیر کامل ، کاملاں را رہنما ...(فلم ... شہید ... 1975) |
15 | تینوں تکنا واں ، سوچی پے جاناواں ، ربا، چپ میری تقدیر کیوں اے ...(فلم ... موٹ کھیڈ جواناں دی ... 1976) |
16 | چن مکھڑا تے نین نشیلے ...(فلم ... انجام ... 1976) |
17 | سن لے میری دعا ، توں کرم چا کما ...(فلم ... ہمت ... 1977) |
18 | جان جائے کہ رہے ، ہم تو تجھے چاہیں گے ، نام لیتے ہوئے اک دن تیرا ، مر جائیں گے ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
19 | گلی گلی میں ہوں بدنام، راجہ ہو راجہ میرا نام ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
20 | چلہے اگ نہ گھڑے وچ پانی ...(فلم ... ٹکر ... غیر ریلیز شدہ) |
21 | ہرشے اتے چھائی اداسی ، چپ اے چار چوفیرے ...(فلم ... یار پیار تے ماں ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | ماہی چپ چپ کر کے وے ، میں کول تیرے ڈر کے ...(فلم ... چغل خور ... 1966) |
2 | جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
3 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
4 | وچھڑ گیا جے میرا ویر ...(فلم ... دلیر خان ... 1968) |
5 | سن چناں ستویں دیا ، میرے ویر نوں نظر نہ لاویں ، اے تے چن دھرتی دا ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
6 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
7 | موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
8 | دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ...(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
9 | ہن میرے کولوں ڈر کے نس نی ...(فلم ... سہرہ ... 1971) |
10 | مینوں تیرے جیا سوہنا دلدار ملیا ...(فلم ... میلے سجناں دے ... 1972) |
11 | کہتا ہے پیار ، میری جان بھی نثار ، بلیئے تیرے لیئے ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
12 | مزدوری کوئی معنہ نئیں ، محنت تو نہ گبھرا ...(فلم ... بدمعاش پتر ... 1974) |
13 | جھوٹے نے او آپ کہ جہیڑے پیار کرن توں ڈردے نیں ...(فلم ... میرا ناں پاٹے خان ... 1975) |
14 | اے رے باجہ باجے راے ، ال ورگا ...(فلم ... انجام ... 1976) |
15 | ڈولڈا اے انگ انگ ، سوہنیا ...(فلم ... نڈر ... 1978) |
16 | وعدہ کرو ، وعدہ کیا ...(فلم ... میرا نام راجہ ... 1978) |
17 | کھو کے مقدراں توں ...(فلم ... شیفا ... غیر ریلیز شدہ) |
18 | نی اڈ پڈ جانئے تو لارالپا چھڈ دے ...(فلم ... منشی سب رنگ ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | چھڈ کے نہ مینوں جائیں ... (فلم ... غیرت مند ... 1969) |
2 | بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا ... (فلم ... غیرت مند ... 1969) |
3 | درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی ... (فلم ... خون ناحق ... 1969) |
4 | منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ... (فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
5 | لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن ... (فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
6 | نشیاں نے ساڑھیا ، حلیہ وگاڑیا ، اپنی تباہی آپے کرنا ایں پیاریا ... (فلم ... بنارسی ٹھگ ... 1973) |
7 | اے دنیا بڑی سیانی اے ، اسیں تسی تے ایدے بھانے ... (فلم ... دس نمبری ... 1974) |
1. | 1965: Faishon(Urdu) |
2. | 1965: Heer Syal(Punjabi) |
3. | 1966: Chughalkhor(Punjabi) |
4. | 1966: Nizam Lohar(Punjabi) |
5. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
6. | 1969: Ghairatmand(Punjabi) |
7. | 1969: Khoon-e-Nahaq(Urdu) |
8. | 1970: Att Khuda Da Vair(Punjabi) |
9. | 1971: Sehra(Punjabi) |
10. | 1971: Jatt Da Qoul(Punjabi) |
11. | 1972: Melay Sajna Day(Punjabi) |
12. | 1972: Main Akela(Urdu) |
13. | 1973: Banarsi Thug(Punjabi) |
14. | 1974: Badmash Puttar(Punjabi) |
15. | 1974: 10 Numbri(Punjabi) |
16. | 1975: Mera Naa Patay Khan(Punjabi) |
17. | 1975: Shaheed(Punjabi) |
18. | 1976: Mout Khed Javana Di(Punjabi) |
19. | 1976: Anjaam(Punjabi) |
20. | 1977: Himmat(Punjabi) |
21. | 1978: Nidarr(Punjabi) |
22. | 1978: Mera Naam Raja(Urdu) |
23. | Unreleased: Munshi Sabrang(Punjabi) |
24. | Unreleased: Takkar(Punjabi) |
25. | Unreleased: Yaar, Pyar Tay Maa(Punjabi) |
26. | Unreleased: Sheefa(Punjabi) |
1. | Urdu filmFaishonfrom Monday, 12 April 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Habib, Shamim Ara) |
2. | Urdu filmFaishonfrom Monday, 12 April 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Shamim Ara) |
3. | Punjabi filmHeer Syalfrom Friday, 3 September 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Akmal |
4. | Punjabi filmHeer Syalfrom Friday, 3 September 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Akmal |
5. | Punjabi filmChughalkhorfrom Friday, 25 March 1966Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Neelo, Akmal |
6. | Punjabi filmChughalkhorfrom Friday, 25 March 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Akmal |
7. | Punjabi filmNizam Loharfrom Friday, 9 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Riaz Shahed |
8. | Punjabi filmPind Di Kurrifrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Razia, Azam |
9. | Punjabi filmPind Di Kurrifrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Sudhir, Firdous |
10. | Punjabi filmDaler Khanfrom Friday, 21 June 1968Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
11. | Punjabi filmGhairatmandfrom Friday, 14 March 1969Singer(s): Naseem Begum, Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Shirin, ?, Akmal |
12. | Punjabi filmGhairatmandfrom Friday, 14 March 1969Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Munawar Zarif, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, ?? |
13. | Punjabi filmGhairatmandfrom Friday, 14 March 1969Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Akmal, Saba, ? |
14. | Urdu filmKhoon-e-Nahaqfrom Friday, 25 July 1969Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Sikandar, Aliya, Rani |
15. | Urdu filmKhoon-e-Nahaqfrom Friday, 25 July 1969Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Rani, Sudhir |
16. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Naghma, Habib |
17. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Razia, Munawar Zarif |
18. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan |
19. | Punjabi filmSehrafrom Friday, 22 January 1971Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Ejaz, Naghma |
20. | Punjabi filmJatt Da Qoulfrom Friday, 27 August 1971Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan |
21. | Punjabi filmMelay Sajna Dayfrom Friday, 2 June 1972Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Firdous, Habib |
22. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Shahid, Asiya |
23. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Sain Akhtar, Inayat Hussain Bhatti, Masood Rana & Co., Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Bakhshi Wazir & Co. |
24. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Asad Bukhari |
25. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Asad Bukhari) |
26. | Punjabi filmBanarsi Thugfrom Sunday, 28 October 1973Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
27. | Punjabi filmBadmash Puttarfrom Friday, 16 August 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback, Nabeela) |
28. | Punjabi filmBadmash Puttarfrom Friday, 16 August 1974Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Aliya, Iqbal Hassan |
29. | Punjabi film10 Numbrifrom Friday, 13 December 1974Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
30. | Punjabi filmMera Naa Patay Khanfrom Friday, 21 March 1975Singer(s): Masood Rana, Mehnaz, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
31. | Persian filmShaheedfrom Friday, 22 August 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback, title song) |
32. | Punjabi filmMout Khed Javana Difrom Friday, 16 January 1976Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Ejaz |
33. | Urdu filmAnjaamfrom Friday, 30 April 1976Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
34. | Punjabi filmAnjaamfrom Friday, 30 April 1976Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Shahid |
35. | Punjabi filmHimmatfrom Friday, 30 December 1977Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
36. | Punjabi filmNidarrfrom Friday, 6 January 1978Singer(s): Afshan, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Asiya, Iqbal Hassan |
37. | Urdu filmMera Naam Rajafrom Friday, 24 March 1978Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Habib, Munawar Zarif |
38. | Urdu filmMera Naam Rajafrom Friday, 24 March 1978Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Habib |
39. | Urdu filmMera Naam Rajafrom Friday, 24 March 1978Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Naghma, Habib |
40. | Punjabi filmMunshi Sabrangfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
41. | Punjabi filmTakkarfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
42. | Punjabi filmYaar, Pyar Tay Maafrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
43. | Punjabi filmSheefafrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Tasawur Khanum, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.