A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
ماسٹر عبداللہ ، ایک صاحب طرز موسیقار تھے۔۔!
فلم سورج مکھی (1962) سے جب انھوں نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا تو اس وقت ان کے بڑے بھائی ماسٹر عنایت حسین ایک مستند اور قابل احترام موسیقار کے طور پر فلمی دنیا میں موجود تھے۔ انھیں بریک تھرو فلم ملنگی (1965) کے سپر ہٹ گیت "ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں۔۔" سے ملا تھا۔
اپنے تیس سالہ فلمی کیرئر میں ماسٹر عبداللہ نے 51 فلموں میں میوزک کمپوز کیا تھا جن میں 10 اردو اور 41 پنجابی فلمیں تھیں۔
گلوکاراؤں میں سب سے زیادہ گیت میڈم نورجہاں اور گلوکاروں میں سب سے زیادہ گیت مسعودرانا اور مہدی حسن سے گوائے تھے۔
عام طور پر پنجابی فلموں میں مردانہ گیتوں کی گنجائش کم ہی ہوتی تھی کیونکہ فلم بینوں کی اکثریت ناچتی گاتی عورت کو دیکھنے جاتی تھی اور ماسٹر صاحب خاص طور پر مجرا گیتوں کے ماہر تھے۔ اس کے باوجود انھوں نے مسعودرانا سے ڈیڑھ درجن سے زائد گیت گوائے تھے جن میں بڑی ورائٹی تھی۔
ماسٹر عبداللہ اور مسعودرانا کا پہلا ساتھ فلم اک سی چور (1965) میں ہوا تھا۔ اس فلم کا ٹائٹل رول علاؤالدین نے کیا تھا جن پر نشے کی کیفیت میں گایا ہوا ایک بڑا ہی دلکش گیت فلمایا گیا تھا
مسعودرانا نے اس گیت میں گلے کا جو استعمال کیا تھا وہ کم ہی سننے میں آتا ہے۔
فلم ملنگی (1965) ماسٹر عبداللہ کے کیرئر کی بہت بڑی فلم تھی۔ یہی فلم پنجابی فلموں کے مقبول ہیرو اکمل کی بھی سب سے بڑی فلم تھی۔ اسی فلم سے میڈم نورجہاں اور فردوس کو
سے پنجابی فلموں میں بریک تھرو ملے تھے۔ ماسٹر صاحب نے اس فلم میں مسعودرانا سے دو تھیم سانگ گوائے تھے جن میں سے
ایک مقبول ترین گیت تھا۔ فلم لاڈو (1966) اپنے نغمات کی وجہ سے یاد رکھی جاتی ہے جس کے بیشتر گیت سپر ہٹ ہوئے تھے۔ اس فلم میں مسعودرانا اور مالا کا یہ دوگانا بڑا مقبول ہوا تھا
اردو فلم کمانڈر (1968) میں مسعودرانا کا رونالیلیٰ کے ساتھ یہ رومانٹک گیت ایک شاہکار گیت تھا
جبکہ فلم کا تھیم سانگ
بھی کیا کمال کا گیت تھا۔ فلم بابل (1971) میں
کی دھن اور گائیکی اعلیٰ پائے کی تھی لیکن اس گیت کے بول
ناقابل ہضم تھے۔ فلم نظام (1972) کا تھیم سانگ
بھی ایک لاجواب گیت تھا جبکہ فلم ریشماں جوان ہوگئی (1975) میں مزاحیہ گیت
بڑا دلچسپ تھا۔ فلم بدل گیا انسان (1975) میں مسعودرانا کے شاہکار تھیم سانگز میں سے ایک
بھی کیا گیت تھا۔ پنجابی فلموں میں عام طور نعتیہ کلام خال خال ملتا ہے لیکن فلم غازی علم الدین شہید (1978) میں ماسٹر صاحب نے مسعودرانا سے یہ نعت گوائی تھی
ماسٹر عبداللہ کی ایک فلم بابل (1971) سے میری بڑی گہری یاد وابستہ ہے۔
1973ء میں یہ فلم دوسرے رن میں ہمارے مقامی سینما قیصر میں چلی تھی۔ عام طور پر پنجاب سرکٹ جو پورے ملک کے سینماؤں کا ساٹھ فیصد ہوتا تھا ، وہاں پنجابی فلمیں بار بار ریلیز ہو کر بڑا بزنس کرتی تھیں کیونکہ عام لوگوں کے پاس صرف فلم ہی سب سے بڑی تفریح ہوتی تھی۔ حتیٰ کہ لاہور میں ناکام ہونے والی پنجابی فلمیں بھی اتنے بڑے سرکٹ میں اتنا بزنس کر جاتی تھیں کہ ان کا فلمساز گھاٹے میں نہیں رہتا تھا۔
جمعہ کا دن تھا جب فلم بدلتی تھی۔ میں سکول سے گھر آیا تو دیکھا کہ راستے میں سینما کے بورڈ نہیں بدلے گئے تھے۔ بڑی فکر ہوئی اور بمشکل جمعہ کی نماز ادا کرکے فوراً قیصر سینما پہنچا جہاں دیکھا کہ برآمدے میں رکھے ہوئے سینما بورڈ شہر کا ایک تھرڈ کلاس پینٹر لکھ رہا ہے گویا استاد رشید بیمار تھے۔
مجھے دیکھتے ہی غیر مطمئن نظر آنے والے سینما منیجر نے خوشی سے نعرہ بلند کیا اور کہا
"استاد ، تم کہاں رہ گئے تھے ، آج تمہاری بڑی ضرورت ہے۔۔"
میری اس سے کوئی علیک سلیک نہیں تھی لیکن سینما کے پورے عملہ کی طرح وہ بھی مجھے جانتا تھا اور کم عمری میں اتنا خوشخط لکھنے کی وجہ سے سبھی ' استاد ' کہتے تھے۔ خاص طور پر پچھلے سال جب میں نے سینما کے مالک شیخ صاحب کو فلم بہارو پھول برساؤ (1972) کی سینما سلائیڈ لکھ کر دی تھی تو ہر کوئی بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔
حقیقت میں جتنا خوش خط پرائمری سکول کے زمانے میں لکھتا تھا ، اتنا پھر کبھی نہیں لکھ سکا کیونکہ روزانہ تختی لکھنے کی جو مشق ہوتی تھی وہ قلم دوات کا ساتھ چھوٹتے ہی ختم ہو گئی تھی۔ اب تو خیر بالکل ہی نہیں لکھا جاتا کیونکہ برسوں سے کی بورڈ پر انگلیاں چلاتے ہوئے نہ ہاتھوں میں وہ نزاکت رہی اور نہ ہی انگلیوں میں وہ لطافت کہ خوش خط لکھ سکوں۔
اس وقت مجھے سائن بورڈ لکھنے کا شوق نہیں ہوتا تھا لیکن کچے رنگ سے لکھ لیتا تھا ، پکے رنگ سے لکھنا مشکل ہوتا تھا کیونکہ اس کے لیے خاصا تجربہ درکار ہوتا ہے۔ اسوقت میں چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا اور اپنی گیارہ سالہ عمر کے حساب سے حیرت انگیز طور پر خوش خط لکھتا تھا۔
جب اس پینٹر نے ایک بورڈ پر میرا لکھا ہوا ' بابل ' دیکھا تو ہکا بکا رہ گیا تھا۔ منیجر صاحب بھی میری کارکردگی سے بڑے خوش ہوئے اور بڑے فخر سے میرے لکھے ہوئے بورڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
"پینٹر صاحب ، دیکھیں ، ایسے لکھتے ہیں۔۔!"
1 | تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے..فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: شیریں ، یوسف خان |
2 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا..فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: زمرد، علاؤالدین |
3 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے..فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: علاؤالدین |
4 | خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں..فلم ... ملنگی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ماسٹر عبد اللہ ... اداکار: ابو شاہ |
5 | اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار..فلم ... ملنگی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ماسٹر عبد اللہ ... اداکار: ابو شاہ |
6 | کی بھروسہ دم دا ، اے دنیا فانی، اچا ، لما ، گورا اتوں اکھ مستانی ، پت کسے ماں دا تے میرا لگے ہانی..فلم ... لاڈو ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نیلو ، حبیب |
7 | ٹہنی نالوں وچھڑے ہوئے پت نوں سنانی..فلم ... میدان ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف ، فرحی |
8 | ہر فن مولا کوئی نہ ایتھے ، ہر فن مولا اوہدا ای ناں..فلم ... ہر فن مولا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟ |
9 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے..فلم ... کمانڈر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: رانی ، حیدر |
10 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا..فلم ... کمانڈر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: سلیم کاشر ... اداکار: (پس پردہ ، علاؤالدین) |
11 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ..فلم ... رنگو جٹ ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: سلیم کاشر ... اداکار: (پس پردہ ، سدھیر) |
12 | لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے..فلم ... بابل ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان |
13 | دل ٹٹدا تے روندا اسمان ویکھیا، پر ڈولدا نہ تیرا اے جہاں ویکھیا..فلم ... نظام ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: سلیم کاشر ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، مراد) |
14 | کی ناں تیرا شہزادی ، کس ناں توں واج ماراں..فلم ... ریشماں جوان ہو گئی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف |
15 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے..فلم ... بدل گیا انسان ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: (پس پردہ ، محمد علی) |
16 | او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان..فلم ... غازی علم الدین شہید ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ابو شاہ (بدرمنیر ، اقبال حسن ، حیدر) |
17 | لکھ عیب مینوں ، اکو صفت میری،کراں عشق محمد ﷺ دی ذات دے نال..فلم ... غازی علم الدین شہید ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ) |
18 | ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا..فلم ... جٹ مرزا ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان) |
19 | تو میرے بابل دے گھر، پیار توں پیاری مینا ، او میریئے بہناں..فلم ... ضدی خان ... پنجابی ... (1985) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ؟ ... اداکار: حیدر |
20 | گل سن جھپنا ، راج لیا اپنا ، وڈیاں وڈیریاں دا ، ظالماں لٹیریاں دا ،چھڈ ناں جپھنا ،..فلم ... باغی سپاہی ... پنجابی ... (1986) ... گلوکار: حسن صادق ، مسعودرانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ؟ ... اداکار: مصطفیٰ قریشی ، سلطان راہی |
1 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
2 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
3 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے ...(فلم ... بدل گیا انسان ... 1975) |
1 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
3 | تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
4 | خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں ...(فلم ... ملنگی ... 1965) |
5 | اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار ...(فلم ... ملنگی ... 1965) |
6 | کی بھروسہ دم دا ، اے دنیا فانی، اچا ، لما ، گورا اتوں اکھ مستانی ، پت کسے ماں دا تے میرا لگے ہانی ...(فلم ... لاڈو ... 1966) |
7 | ٹہنی نالوں وچھڑے ہوئے پت نوں سنانی ...(فلم ... میدان ... 1968) |
8 | ہر فن مولا کوئی نہ ایتھے ، ہر فن مولا اوہدا ای ناں ...(فلم ... ہر فن مولا ... 1968) |
9 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ ...(فلم ... رنگو جٹ ... 1970) |
10 | لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ...(فلم ... بابل ... 1971) |
11 | دل ٹٹدا تے روندا اسمان ویکھیا، پر ڈولدا نہ تیرا اے جہاں ویکھیا ...(فلم ... نظام ... 1972) |
12 | کی ناں تیرا شہزادی ، کس ناں توں واج ماراں ...(فلم ... ریشماں جوان ہو گئی ... 1975) |
13 | لکھ عیب مینوں ، اکو صفت میری،کراں عشق محمد ﷺ دی ذات دے نال ...(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978) |
14 | او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان ...(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978) |
15 | ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا ...(فلم ... جٹ مرزا ... 1982) |
16 | تو میرے بابل دے گھر، پیار توں پیاری مینا ، او میریئے بہناں ...(فلم ... ضدی خان ... 1985) |
17 | گل سن جھپنا ، راج لیا اپنا ، وڈیاں وڈیریاں دا ، ظالماں لٹیریاں دا ،چھڈ ناں جپھنا ، ...(فلم ... باغی سپاہی ... 1986) |
1 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں ...(فلم ... ملنگی ... 1965) |
3 | اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار ...(فلم ... ملنگی ... 1965) |
4 | ہر فن مولا کوئی نہ ایتھے ، ہر فن مولا اوہدا ای ناں ...(فلم ... ہر فن مولا ... 1968) |
5 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
6 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ ...(فلم ... رنگو جٹ ... 1970) |
7 | لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ...(فلم ... بابل ... 1971) |
8 | دل ٹٹدا تے روندا اسمان ویکھیا، پر ڈولدا نہ تیرا اے جہاں ویکھیا ...(فلم ... نظام ... 1972) |
9 | کی ناں تیرا شہزادی ، کس ناں توں واج ماراں ...(فلم ... ریشماں جوان ہو گئی ... 1975) |
10 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے ...(فلم ... بدل گیا انسان ... 1975) |
11 | لکھ عیب مینوں ، اکو صفت میری،کراں عشق محمد ﷺ دی ذات دے نال ...(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978) |
12 | او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان ...(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978) |
13 | ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا ...(فلم ... جٹ مرزا ... 1982) |
14 | تو میرے بابل دے گھر، پیار توں پیاری مینا ، او میریئے بہناں ...(فلم ... ضدی خان ... 1985) |
1 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
3 | کی بھروسہ دم دا ، اے دنیا فانی، اچا ، لما ، گورا اتوں اکھ مستانی ، پت کسے ماں دا تے میرا لگے ہانی ...(فلم ... لاڈو ... 1966) |
4 | ٹہنی نالوں وچھڑے ہوئے پت نوں سنانی ...(فلم ... میدان ... 1968) |
5 | پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
6 | گل سن جھپنا ، راج لیا اپنا ، وڈیاں وڈیریاں دا ، ظالماں لٹیریاں دا ،چھڈ ناں جپھنا ، ...(فلم ... باغی سپاہی ... 1986) |
1. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
2. | 1965: Malangi(Punjabi) |
3. | 1975: Reshma Javan Ho Geyi(Punjabi) |
4. | 1975: Badal Geya Insan(Urdu) |
5. | 1982: Jatt Mirza(Punjabi) |
6. | 1986: Baghi Sipahi(Punjabi) |
1. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
2. | 1965: Malangi(Punjabi) |
3. | 1966: Lado(Punjabi) |
4. | 1968: Medan(Punjabi) |
5. | 1968: Har Fun Maula(Punjabi) |
6. | 1968: Badla(Punjabi) |
7. | 1968: Commander(Urdu) |
8. | 1970: Rangu Jatt(Punjabi) |
9. | 1971: Babul(Punjabi) |
10. | 1972: Nizam(Punjabi) |
11. | 1974: 10 Numbri(Punjabi) |
12. | 1975: Reshma Javan Ho Geyi(Punjabi) |
13. | 1975: Badal Geya Insan(Urdu) |
14. | 1978: Ghazi Ilmuddin Shaheed(Punjabi) |
15. | 1981: Chhanga Tay Manga(Punjabi) |
16. | 1982: Jatt Mirza(Punjabi) |
17. | 1985: Ziddi Khan(Punjabi) |
18. | 1986: Baghi Sipahi(Punjabi) |
1. | Punjabi filmIk Si Chorfrom Friday, 8 October 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Allauddin |
2. | Punjabi filmIk Si Chorfrom Friday, 8 October 1965Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Zamurrad, Allauddin |
3. | Punjabi filmIk Si Chorfrom Friday, 8 October 1965Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Shirin, Yousuf Khan |
4. | Punjabi filmMalangifrom Friday, 5 November 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Abbu Shah |
5. | Punjabi filmMalangifrom Friday, 5 November 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Abbu Shah |
6. | Punjabi filmLadofrom Friday, 26 August 1966Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Neelo, Habib |
7. | Punjabi filmMedanfrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Farhi |
8. | Punjabi filmHar Fun Maulafrom Friday, 10 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): ? |
9. | Urdu filmCommanderfrom Friday, 9 August 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): (Playback - Allauddin) |
10. | Urdu filmCommanderfrom Friday, 9 August 1968Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Rani, Haidar |
11. | Punjabi filmRangu Jattfrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): (Playback, Sudhir) |
12. | Punjabi filmBabulfrom Friday, 18 June 1971Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan |
13. | Punjabi filmNizamfrom Wednesday, 8 November 1972Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Abbu Shah, (Murad, Mehboob Kashmiri) |
14. | Punjabi filmReshma Javan Ho Geyifrom Friday, 23 May 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
15. | Urdu filmBadal Geya Insanfrom Friday, 5 December 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): (Playback - Mohammad Ali) |
16. | Punjabi filmGhazi Ilmuddin Shaheedfrom Tuesday, 5 September 1978Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): (Playback) |
17. | Punjabi filmGhazi Ilmuddin Shaheedfrom Tuesday, 5 September 1978Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Abbu Shah (Badar Munir, Iqbal Hassan, Haidar) |
18. | Punjabi filmJatt Mirzafrom Friday, 11 June 1982Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): (Playback) |
19. | Punjabi filmZiddi Khanfrom Friday, 15 November 1985Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Haidar |
20. | Punjabi filmBaghi Sipahifrom Friday, 14 February 1986Singer(s): Hassan Sadiq, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Mustafa Qureshi, Sultan Rahi |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.