A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
نرالا ، کراچی میں بننے والی اردو فلموں میں لہری صاحب کے بعد دوسرے مقبول ترین مزاحیہ اداکار تھے جو ساٹھ کے عشرہ میں بام عروج پر تھے..!
نرالا کا اصل نام مظفر حسین تھا اور ان کی پہلی فلم اور بھی غم ہیں (1960) تھی۔ ان کی سب سے بڑی فلم ارمان (1966) تھی جس میں ان کا کردار بڑا جاندار تھا۔ دیگر خاص خاص فلمیں ہیرا اور پتھر (1964) ، میرے بچے میری آنکھیں (1967) ، جہاں تم وہاں ہم (1968) ، نیند ہماری خواب تمہارے (1971) وغیرہ تھیں۔
فلم بنجارن )1962) میں نرالا صاحب پر دو کورس گیت فلمائے گئے تھے
ان دونوں کورس گیتوں میں مسعودرانا کے گائے ہوئے مکھڑے اور الاپ ان پر فلمائے گئے تھے ، اس طرح نرالا پہلے مزاحیہ اداکار تھے جن پر مسعودرانا کی آواز فلمائی گئی تھی جنھوں نے دیگر مزاحیہ اداکاروں کے لیے بھی بڑی تعداد میں گیت گائے تھے۔
فلم میرے بچے میری آنکھیں (1967) میں مسعودرانا کا گایا ہوا ایک بڑا دلکش سولو گیت نرالا پر فلمایا گیا تھا:
پاکستانی فلموں میں رنگیلا ، منورظریف ، لہری ، خلیفہ نذیر ، زلفی ، ننھا اور علی اعجاز کی موجودگی میں نرالا صاحب کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور زیادہ تر فلموں میں ان کے کردار مختصر اور ثانوی ہوتے تھے۔
فلم بے ایمان (1973) میں نرالا ، قوی اور رنگیلا پر فلمایا ہوا یہ کورس گیت بڑا دلچسپ تھا:
اس گیت کے ذکر پر مجھے مسعودرانا مرحوم کی ڈائری کا وہ صفحہ یاد آ جاتا ہے جس پر انھوں نے یہ گیت بڑے سلیقے سے لکھا ہوا تھا کہ کونسا بول انھوں نے گانا تھا اور کون سے بول رشدی اور روشن گائیں گے۔ مجھے ان کی وہ ڈائری دیکھنے کا موقع تب ملا تھا جب اپریل 1996ء میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران ان کے گھر اقبال ٹاؤن لاہور تعزیت کے لیے گیا تھا۔
نرالا پر مسعودرانا کا آخری گیت فلم نوابزادہ (1975) میں فلمایا گیا تھا:
خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں یہ ایک بڑا بامقصد اور پر اثر گیت تھا جس پر مجھے ایسا ہی ایک اور گیت یاد آ جاتا ہے:
میرے دادا جان مرحوم جب کبھی موڈ میں ہوتے تھے تو ہم بچوں کو دیکھ کر یہ گیت گنگنانے لگتے تھے لیکن اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ اسے بھی مسعودرانا صاحب نے گایا تھا۔ جب فلمی گیتوں پر تحقیق کی تو حیرت ہوئی تھی کیونکہ ایک تو گائیکی بڑی با کمال تھی اور دوسرا اس گیت کی دھن مصلح الدین نے ترتیب دی تھی جو ایک بنگالی نژاد موسیقار تھے جنھوں نے کبھی کسی پنجابی فلم کی موسیقی ترتیب نہیں دی تھی۔
1 | لچکے کمریا موری ، میں نازک چھوری ، کہ ہائے ہائے مجھ سے چلا نہ جائے..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: نرالا ، نیلو |
2 | پٹ گھونگھٹ کے کھولے کھولے ، تو آجا بابو جی..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا ، نیلو مع ساتھی |
3 | یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے..فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... اردو ... (1963) ... گلوکار: بشیر احمد ، مسعود رانا ، نسیمہ شاہین مع ساتھی ... موسیقی: مصلح الدین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا مع ساتھی |
4 | گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر..فلم ... مسٹر ایکس ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیمہ شاہین ، وسیم فاروقی ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: ایس اے غفار ... اداکار: نرالا، کمال ایرانی مع ساتھی |
5 | میرا یار ہے ایسا یاروں میں ، جیسے ہو چاند ستاروں میں..فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: نرالا |
6 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا..فلم ... بے ایمان ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، روشن ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: رنگیلا ، نرالا، قوی |
7 | اک بچہ ، اکھیاں کا تارا ، دوجا بچہ ، دل کا سہارا ، تیجا ، چوتھا ، ایک مصیبت ، پنجوا ، نرا پواڑا..فلم ... نوابزادہ ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طافو ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: نرالا |
1 | لچکے کمریا موری ، میں نازک چھوری ، کہ ہائے ہائے مجھ سے چلا نہ جائے ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | پٹ گھونگھٹ کے کھولے کھولے ، تو آجا بابو جی ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
3 | یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے ...(فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... 1963) |
4 | گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
5 | میرا یار ہے ایسا یاروں میں ، جیسے ہو چاند ستاروں میں ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
6 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا ...(فلم ... بے ایمان ... 1973) |
7 | اک بچہ ، اکھیاں کا تارا ، دوجا بچہ ، دل کا سہارا ، تیجا ، چوتھا ، ایک مصیبت ، پنجوا ، نرا پواڑا ...(فلم ... نوابزادہ ... 1975) |
1 | میرا یار ہے ایسا یاروں میں ، جیسے ہو چاند ستاروں میں ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
2 | اک بچہ ، اکھیاں کا تارا ، دوجا بچہ ، دل کا سہارا ، تیجا ، چوتھا ، ایک مصیبت ، پنجوا ، نرا پواڑا ...(فلم ... نوابزادہ ... 1975) |
1 | لچکے کمریا موری ، میں نازک چھوری ، کہ ہائے ہائے مجھ سے چلا نہ جائے ... (فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | پٹ گھونگھٹ کے کھولے کھولے ، تو آجا بابو جی ... (فلم ... بنجارن ... 1962) |
3 | یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے ... (فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... 1963) |
4 | گوری جاؤ نہ دامن جھٹک کر ... (فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
5 | اللہ کے نام پہ جھولی بھر دے ، اللہ ہی دے گا ... (فلم ... بے ایمان ... 1973) |
1. | 1962: Banjaran(Urdu) |
2. | 1963: Dil Nay Tujhay Maan Liya(Urdu) |
3. | 1963: Mr. X(Urdu) |
4. | 1963: Hamen Bhi Jeenay Do(Urdu) |
5. | 1964: Chhoti Behan(Urdu) |
6. | 1965: Aisa Bhi Hota Hay(Urdu) |
7. | 1966: Joker(Urdu) |
8. | 1967: Meray Laal(Urdu) |
9. | 1967: Meray Bachay Meri Ankhen(Urdu) |
10. | 1967: Doraha(Urdu) |
11. | 1967: Phir Subah Ho Gi(Urdu) |
12. | 1968: Doosri Maa(Urdu) |
13. | 1968: Samundar(Urdu) |
14. | 1970: Phir Chand Niklay Ga(Urdu) |
15. | 1971: Neend Hamari Khab Tumharay(Urdu) |
16. | 1973: BeImaan(Urdu) |
17. | 1974: Subah Ka Tara(Urdu) |
18. | 1974: Haqeeqat(Urdu) |
19. | 1974: Dushman(Urdu) |
20. | 1975: Paisa(Urdu) |
21. | 1975: Teray Meray Sapnay(Urdu) |
22. | 1975: Navabzada(Punjabi) |
23. | 1975: Dilruba(Urdu) |
24. | 1976: Raja Jani(Urdu) |
25. | 1976: Mohabbat Aur Mehngai(Urdu) |
26. | 1976: Zaroorat(Urdu) |
27. | 1977: Suha Jora(Punjabi) |
1. | Urdu filmBanjaranfrom Friday, 14 September 1962Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Nirala, Kammo |
2. | Urdu filmBanjaranfrom Friday, 14 September 1962Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen & Co., Music: Deebo, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Nirala, Neelo & Co. |
3. | Urdu filmMr. Xfrom Friday, 30 August 1963Singer(s): Masood Rana, Naseema Shaheen, Waseem Farooqi, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: S.A. Ghaffar, Actor(s): Nirala, Kemal Irani & Co. |
4. | Urdu filmMeray Bachay Meri Ankhenfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Nirala |
5. | Urdu filmBeImaanfrom Friday, 10 August 1973Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Roshan, Music: Kemal Ahmad, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Rangeela, Nirala, Qavi |
6. | Urdu filmNavabzadafrom Tuesday, 7 October 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Tafu, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nirala |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.