A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
ممتاز فنکار جناب اطہر شاہ خان المعروف مسٹر جیدی طویل علالت کے بعد10 مئی 2020ء کو انتقال کر گئے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)
پاکستان ٹیلی ویژن پر انھوں نے بے شمار ڈرامے لکھے تھے لیکن مسٹر جیدی کا جو لازوال کردار انھوں نےتخلیق کیا تھا وہ ان سب ڈراموں پر ہمیشہ حاوی رہا اور ان کی شخصیت کا ایک مستقل حصہ بن گیا تھا۔ انھوں نے متعدد فلموں میں بطور مصنف ، نغمہ نگار ، مکالمہ نگار ، ہدایتکار اور اداکار بھی کام کیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ بطور معاون ہدایتکار ان کی پنجابی فلم منجی کتھے ڈاہواں (1974) میں مسعود رانا کے یہ دو گیت بھی تھے:
مجھے اطہر شاہ خان خاص طور پر ایک مقبول عام ریڈیو پروگرام "رنگ ہی رنگ ، مسٹر جیدی کے سنگ" کے حوالے سے یاد ہیں جسے وہ مسٹرجیدی کے انداز میں پیش کرتے تھے۔ اس کمرشل پروگرام میں وہ مختلف فنکاروں کے انٹرویوز پیش کرتے تھے اور زندگی میں پہلی بار اسی پروگرام میں مسعود رانا صاحب کا انٹرویو سننے کا موقع ملا تھا اور اچھی طرح سے یاد کہ اس انٹرویو سے قبل مسٹر جیدی اپنے مخصوص انداز میں ان کا مشہور زمانہ گیت "تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔" گاتے ہیں اور آخری الفاظ ادا کرتے ہوئے ان کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔ وہ ، رانا صاحب سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ وہ ہر گیت اتنی اونچی سروں میں کیوں گاتے ہیں؟ جواب میں مسعود رانا انھیں بتاتے ہیں کہ موسیقار جیسی دھن بناتا ہے ، اسی کے مطابق گانا پڑتا ہے۔ اسی انٹرویو میں مجھے پہلی بار معلوم ہوا تھا کہ مسعود رانا نے 1955ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں پہلی بار گائیکی کی تھی اور انقلاب (1962) ان کی پہلی فلم تھی۔
1. | 1974: Manji Kithay Dahwan(Punjabi) |
2. | 1982: Aas Paas(Urdu) |
1. | 1968: Jugnu(Urdu) |
2. | 1970: Bazi(Urdu) |
3. | 1974: Manji Kithay Dahwan(Punjabi) |
4. | 1982: Aas Paas(Urdu) |
5. | 1988: Maa Bani Dulhan(Urdu) |
1. | 1974: Manji Kithay Dahwan(Punjabi) |
2. | 1974: Namak Harram(Urdu) |
3. | 1979: Chori Chori(Urdu) |
4. | 1982: Aas Paas(Urdu) |
1. | 1968: Jugnu(Urdu) |
1. | O Babu Ray, Chhor Na Jana, Mori Behniyan Pakkar Kay..(Film: Jugnu - Urdu - 1968)Singer(s): Irene Parveen, Music: Inayat Hazrawi, Poet: Ather Shah Khan, Actor(s): ? |
2. | Aa Ja Chhupnay Walay, Aa Ja Kyun Mujh Ko Tarpaye..(Film: Jugnu - Urdu - 1968)Singer(s): Saleem Chodhary, Music: Inayat Hazrawi, Poet: Ather Shah Khan, Actor(s): ? |
پاکستان فلم میگزین ، پاکستانی فلموں ، فنکاروں ، گیتوں اور اہم فلمی معلومات پر مبنی انٹرنیٹ پر اپنی نوعیت کی اولین ، منفرد اور تاریخ ساز ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔ یہ ایک انفرادی کاوش ہے جو فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ اور پاکستان کی فلمی تاریخ کو مرتب کرنے کا ایک انوکھا مشن بھی ہے۔
یہ بے مثل ویب سائٹ کبھی نہ بن پاتی اگر پاکستانی فلموں میں میرے آل ٹائم فیورٹ پلے بیک سنگر جناب مسعودرانا صاحب کے گیت نہ ہوتے۔ انھی کے گیتوں کی تلاش میں یہ عظیم الشان ویب سائٹ وجود میں آئی۔ 2020ء سے اس عظیم فنکار کی 25ویں برسی پر ایک ایسا شاندار خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے کہ جو آج تک کبھی کسی دوسرے فنکار کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ مسعودرانا کے ایک ہزار سے زائد فلمی گیتوں کے اردو/پنجابی ڈیٹابیس کے علاوہ ان کے ساتھی فنکاروں پر بھی بڑے تفصیلی معلوماتی مضامین لکھے جارہے ہیں۔ یہ سلسلہ اپنی تکمیل تک جاری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
The first and largest website on Pakistani movies, music and artists with chronological film history since 1913, useful information's, facts & figures, milestones, filmo- & songographies, images, videos and Urdu/Punjabi articles on various film topics.
Useful information's with detailed film records, milestones, videos, images etc..
Click on any category from the menu below and read more information's..