Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


شباب کیرانوی

پاکستان کی فلمی تاریخ کو جن فنکاروں پر بجا طور پر ناز ہے ان میں ایک بہت بڑا نام فلمساز ، ہدایتکار ، مصنف ، نغمہ نگار اور سٹوڈیو اونر شباب کیرانوی کا تھا جنھوں نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے فلم بینوں پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے تھے۔۔!

شباب کیرانوی کا فلمی کیرئر

پاکستان فلم میگزین پر موجود اعدادوشمار کے مطابق شباب کیرانوی ، 39 فلموں کے ہدایتکار ، 23 فلموں کے فلمساز ، 63 فلموں کے مصنف اور 76 فلمی گیتوں کے شاعر تھے۔ انھوں نے کبھی کسی پنجابی فلم کی ڈائریکشن نہیں دی تھی لیکن پانچ فلموں کی کہانیاں لکھنے کے علاوہ چار فلموں کے فلمساز بھی تھے۔

ان کے دونوں باصلاحیت ہدایتکار بیٹوں ظفر شباب نے 29 اور نذر شباب نے 25 فلموں کی ڈائریکشن دی تھی۔ عام طور پر اپنے بیٹوں کی فلموں کے فلمساز اور مصنف خود شباب صاحب ہی ہوتے تھے۔

شباب کیرانوی نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز ایک فلمی رسالے ڈائریکٹر کے ایڈیٹر کے طور پر کیا تھا۔

شباب کیرانوی بطور فلمساز

بطور فلمساز ان کی پہلی فلم جلن (1955) تھی جس میں اس وقت کے مقبول گلوکار عنایت حسین بھٹی کو بطور ہیرو کاسٹ کیا گیا تھا جبکہ نادرہ نامی ایک گمنام اداکارہ ہیروئن تھی۔ اس فلم کی کہانی بھی شباب صاحب ہی کی لکھی ہوئی تھی اور مکالمے سعادت حسن منٹو کے لکھے ہوئے تھے۔ اس فلم کے بیشتر گیت بھی شباب کیرانوی نے خود لکھے ہوئے تھے۔

بطور فلمساز ان کی خاص خاص فلموں میں ٹھنڈی سڑک (1956) ، گلبدن (1960) ، سپیرن (1961) ، چوہدری (1962) ، تیس مار خان (1963) ، سنگدل (1968) ، درد (1969) ، سجن بیلی (1970) ، رنگیلا اور منورظرف (1973) ، محبت ایک کہانی ، شمع محبت (1977) ، سہیلی ، انمول محبت (1978) ، وعدے کی زنجیر ، دوراستے (1979) ، لاجواب ، اور یہ زمانہ اور ہے (1981) شامل ہیں۔

شباب کیرانوی بطور ہدایتکار

بطور ہدایتکار شباب کیرانوی کی پہلی فلم ثریا (1961) تھی جس میں انھوں نے اسدبخاری کو پہلی بار بطور ہیرو متعارف کرایا تھا۔

سپر ہٹ فلم مہتاب (1962) سے بریک تھرو ملا تھا۔ اس فلم کی سب سے اہم بات تو احمدرشدی کا ایک سٹریٹ سانگ تھا "گول گپے والا آیا۔۔" جسے پنجابی فلموں کے عظیم شاعر حزیں قادری نے لکھا تھا۔ اسی فلم کی کہانی پر ان کے صاحبزادے نذر شباب نے فلم شمع (1974) بنائی تھی جس کے اہم کرداروں محمدعلی ، دیبا ، وحیدمراد ، بابرہ شریف ، ندیم ، زیبا اور تمنا کو فلم مہتاب (1962) میں بالترتیب علاؤالدین ، نیرسلطانہ ، حبیب ، رخسانہ ، اسدبخاری ، نغمہ اور زینت نے ادا کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم مہتاب (1962) کی کمائی سے شباب سٹوڈیو کا قیام عمل میں آیا تھا۔

شباب کیرانوی کی بطور ہدایتکار کامیاب اور معیاری فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ خاص خاص فلموں میں مہتاب (1962) ، ماں کے آنسو (1963) ، آئینہ (1966) ، انسانیت (1967) ، انسان اور آدمی (1970) ، انصاف اور قانون (1971) ، افسانہ زندگی کا (1972) ، من کی جیت (1972) ، پردے میں رہنے دو ،دامن اور چنگاری (1973) ، آئینہ اور صورت (1974) ، میرا نام ہے محبت (1975) ، نشیمن (1976) ، شمع محبت (1977) ، سہیلی ، انمول محبت (1978) ، لاجواب ، اور یہ زمانہ اور ہے (1981) وغیرہ شامل تھیں۔

شباب کیرانوی بطور نغمہ نگار

بطور نغمہ نگار شباب کیرانوی کے سپر ہٹ گیتوں میں سے "محبت میں سارا جہاں جل گیا ہے۔۔" (مالا ، فلم انسانیت 1967) ، تیری محفل سے یہ دیوانہ چلا جائے گا۔۔" (مہدی حسن فلم درد 1969) اور "تو جہاں کہیں بھی جائے ، میرا پیار یاد رکھنا۔۔" (نورجہاں ، مہدی حسن ، فلم انسان اور آدمی 1970) قابل ذکر ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے زیادہ تر گیت آئرن پروین نے گائے تھے۔

شباب کیرانوی اور مسعودرانا کے گیت

مسعودرانا کے ساتھ شباب کیرانوی کی پہلی فلم فیشن (1965) تھی جس میں ان کے دو تھیم سانگ تھے۔

فلم آئینہ (1966) ان دونوں کی سب سے بڑی نغماتی فلم تھی جس کے گیت "تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں۔۔" نے مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ دلچسپ اتفاق دیکھیے کہ اس گیت کے بولوں پر شباب صاحب نے ایک اور فلم تمہی ہو محبوب میرے (1969) بنائی تھی۔ اس فلم میں بھی مسعودرانا کا گیت "فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے۔۔" بھی اتنا مقبول ہوا تھا کہ اس کے بول پر بھی شباب صاحب نے فلم فسانہ دل (1970) بنائی تھی۔

مسعودرانا نے شباب کیرانوی اور ان کے دونوں بیٹوں ظفر شباب اور نذر شباب کی کل 17 فلموں میں 26 گیت گائے تھے۔ مسعودرانا کا شباب کیرانوی کے ساتھ نو فلموں میں ساتھ رہا تھا جن میں آخری فلم دامن اور چنگاری (1973) تھی۔ ظفر شباب کی صرف دو فلموں کے لیے نغمہ سرائی کی تھی جن میں پہلی فلم سنگدل (1968) اور آخری فلم سچا جھوٹا (1974) تھی جبکہ انھوں نے دوسرے صاحبزادے نذر شباب کی چھ فلموں میں گیت گائے تھے جن میں پہلی فلم سجن بیلی (1970) اور آخری فلم تیری میری اک مرضی (1984) تھی۔ ان کے علاوہ مسعودرانا نے شباب کیرانوی کے لکھے ہوئے مندرجہ ذیل تین گیت بھی گائے تھے:

  • تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو۔۔ (فلم الف لیلیٰ 1968)
  • محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا۔۔ (فلم شاہی محل 1968)
  • یہ وعدہ کیا تھا محبت کریں گے ، سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے۔۔ (فلم دامن اور چنگاری 1973)

یہ آخری گیت ایک دوگانے کی صورت میں مسرور انور نے لکھا تھا لیکن اسی استھائی پر شباب صاحب نے یہ المیہ گیت لکھ دیا تھا۔ اس سے قبل مسعودرانا فلم نائیلہ (1965) میں ایسا ہی ایک گیت "دور ویرانے میں ایک شمع ہے روشن کب سے۔۔" گا چکے تھے جو حمایت علی شاعر نے لکھا تھا لیکن اس کا المیہ ورژن قتیل شفائی نے لکھا تھا۔

شباب کیرانوی کی دریافتیں

شباب کیرانوی کی فلمیں بہت سے نامور فنکاروں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوئی تھیں جن کی ایک فہرست اس طرح سے تھی:


مسعودرانا کے شباب فیملی کی 17 فلموں میں 26 گیت

(23 اردو گیت ... 3 پنجابی گیت )
1
فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ، حبیب ، شمیم آرا)
2
فلم ... فیشن ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، شمیم آرا)
3
فلم ... وطن کا سپاہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ )
4
فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی
5
فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی ، دیبا
6
فلم ... سنگدل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم ، روزینہ
7
فلم ... سنگدل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم ، دیبا
8
فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، مالا ، تانی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: مسعود اختر ، زاہد خان ، روزی ، انار کلی
9
فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مالا ، تانی ، احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: روزی ، انار کلی ، زاہد خان ، مسعود اختر
10
فلم ... شاہی محل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: محمد علی ، فردوس
11
فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: وحید مراد
12
فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: وحید مراد ، دیبا
13
فلم ... سجن بیلی ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: افتخار شاہد ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ )
14
فلم ... گرہستی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: طافو ... شاعر: حزیں صدیقی ... اداکار: جمال
15
فلم ... گرہستی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: طافو ... شاعر: حزیں صدیقی ... اداکار: لہری ، ناصرہ
16
فلم ... دل ایک آئینہ ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، رونا لیلیٰ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں صدیقی ... اداکار: عمران ، سنگیتا
17
فلم ... پردے میں رہنے دو ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رنگیلا ، احمد رشدی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، منور ظریف مع ساتھی
18
فلم ... پردے میں رہنے دو ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، نیرہ نور ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، صاعقہ
19
فلم ... دامن اور چنگاری ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: ندیم
20
فلم ... دامن اور چنگاری ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: ندیم ، زیبا
21
فلم ... رنگیلا اور منور ظریف ... اردو ... (1973) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رنگیلا ، ممتاز
22
فلم ... سچا جھوٹا ... اردو ... (1974) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اے شاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، منور ظریف
23
فلم ... نہ چھڑا سکو گے دامن ... اردو ... (1975) ... گلوکار: رجب علی ، مسعودرانا ... موسیقی: ایم اے شاد ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
24
فلم ... سمجھوتہ ... اردو ... (1980) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، بازغہ،؟
25
فلم ... تیری میری اک مرضی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: اے نیئر ، مسعود رانا ، رجب علی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: رنگیلا ، ننھا ، علی اعجاز
26
فلم ... تیری میری اک مرضی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، ننھا ، جمیل فخری

Masood Rana & The Shabab family: Latest Online film

Masood Rana & Shabab Keranvi: Film posters
FaishonWatan Ka SipahiAainaSangdilMeri Dosti Mera PyarShahi MahalTumhi Ho Mehboob MeraySajjan BeliGarhastiDil Ek AainaParday Mein Rehnay DoDaaman Aur ChingariRangeela Aur Munawar ZarifSacha JhootaNa Chhura Sako Gay DaamanSamjhotaTeri Meri Ik Marzi
Masood Rana & The Shabab family:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & The Shabab family:

Total 17 joint films

(15 Urdu, 2 Punjabi films)

1.1965: Faishon
(Urdu)
2.1966: Watan Ka Sipahi
(Urdu)
3.1966: Aaina
(Urdu)
4.1968: Sangdil
(Urdu)
5.1968: Meri Dosti Mera Pyar
(Urdu)
6.1968: Shahi Mahal
(Urdu)
7.1969: Tumhi Ho Mehboob Meray
(Urdu)
8.1970: Sajjan Beli
(Punjabi)
9.1971: Garhasti
(Urdu)
10.1972: Dil Ek Aaina
(Urdu)
11.1973: Parday Mein Rehnay Do
(Urdu)
12.1973: Daaman Aur Chingari
(Urdu)
13.1973: Rangeela Aur Munawar Zarif
(Urdu)
14.1974: Sacha Jhoota
(Urdu)
15.1975: Na Chhura Sako Gay Daaman
(Urdu)
16.1980: Samjhota
(Urdu)
17.1984: Teri Meri Ik Marzi
(Punjabi)


Masood Rana & The Shabab family: 26 songs in 17 films

(23 Urdu and 3 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Faishon
from Monday, 12 April 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Habib, Shamim Ara)
2.
Urdu film
Faishon
from Monday, 12 April 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): (Playback - Shamim Ara)
3.
Urdu film
Watan Ka Sipahi
from Friday, 4 March 1966
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - title song)
4.
Urdu film
Aaina
from Friday, 2 December 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Deeba
5.
Urdu film
Aaina
from Friday, 2 December 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali
6.
Urdu film
Sangdil
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, Rozina
7.
Urdu film
Sangdil
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, Deeba
8.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mala, Tani & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Masood Akhtar, Zahid Khan, Rozi, Anar Kali & Co.
9.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Mala, Tani, Ahmad Rushdi, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Rozi, Anar Kali, Zahid Khan, Masood Akhtar
10.
Urdu film
Shahi Mahal
from Friday, 29 November 1968
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Firdous
11.
Urdu film
Tumhi Ho Mehboob Meray
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad, Deeba
12.
Urdu film
Tumhi Ho Mehboob Meray
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
13.
Punjabi film
Sajjan Beli
from Tuesday, 17 February 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin
14.
Urdu film
Garhasti
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tafu, Poet: , Actor(s): Lehri, Nasira
15.
Urdu film
Garhasti
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Tafu, Poet: , Actor(s): Jamaal
16.
Urdu film
Dil Ek Aaina
from Friday, 7 July 1972
Singer(s): Masood Rana, Runa Laila, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Imran, Sangeeta
17.
Urdu film
Parday Mein Rehnay Do
from Friday, 27 April 1973
Singer(s): Masood Rana, Nayyara Noor, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Saiqa
18.
Urdu film
Parday Mein Rehnay Do
from Friday, 27 April 1973
Singer(s): Rangeela, Ahmad Rushdi, Masood Rana & Co., Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Munawar Zarif
19.
Urdu film
Daaman Aur Chingari
from Sunday, 28 October 1973
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, Zeba
20.
Urdu film
Daaman Aur Chingari
from Sunday, 28 October 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem
21.
Urdu film
Rangeela Aur Munawar Zarif
from Friday, 30 November 1973
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Mumtaz
22.
Urdu film
Sacha Jhoota
from Friday, 2 August 1974
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: M.A. Shaad, Poet: , Actor(s): Rangeela, Munawar Zarif
23.
Urdu film
Na Chhura Sako Gay Daaman
from Friday, 14 March 1975
Singer(s): Rajab Ali, Masood Rana, Music: M.A. Shad, Poet: , Actor(s): ?
24.
Urdu film
Samjhota
from Friday, 2 June 1980
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Bazgha, ?, Ali Ejaz
25.
Punjabi film
Teri Meri Ik Marzi
from Friday, 20 July 1984
Singer(s): A. Nayyar, Masood Rana, Rajab Ali, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Nanha, Ali Ejaz
26.
Punjabi film
Teri Meri Ik Marzi
from Friday, 20 July 1984
Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Ali Ejaz, Nanha, Jameel Fakhri


Manchali
Manchali
(1943)
Shukriya
Shukriya
(1944)
Birhan
Birhan
(1947)
Dasi
Dasi
(1944)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.