A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
رضا میر ، پاکستان کی پہلی فیچر فلم تیری یاد (1948) کے عکاس تھے۔۔!
بہت سی فلموں کی عکاسی کے بعد انھوں نے پہلی بار فلم بیٹی (1964) کی ڈائریکشن دی تھی جو ایک انتہائی قابل تعریف فلم تھی۔
اس فلم میں انھوں نے ایک معصوم بچی گٹو سے اتنی عمدہ اداکاری کروائی تھی کہ فلم بین حیران رہ گئے تھے۔
ایک ہدایتکار ، فلم کا ناخدا ہوتا ہے اور کسی بھی فلم کی خوبی یا خامی کا براہ راست ذمہ دار ہوتا ہے۔ رضا میر صاحب نے اپنے عکاسی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی خداداد صلاحتیوں کا بھر پور مظاہرہ کیا تھا۔ اصولاَ ہر فلم کا عکاس یا ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ، فلم کے ہدایتکار کو ہونا چاہئے کیونکہ کیمرے کا اینگل جو کچھ دیکھتا ہے ، وہی کچھ ایک فلم بین بھی دیکھتا ہے اور ایک ہدایتکار کو اس کا بخوبی علم ہونا چاہئے کہ فلم بین کیا دیکھ رہا ہے۔ رضا میر صاحب میں یہ فنی خوبی بدرجہ اتم موجود تھی۔
فلم بیٹی کی خاص بات اس فلم کا تھیم سانگ تھا:
مسعودرانا کی دلکش اور پر اثر آواز میں یہ کسی بھی اردو فلم میں گایا ہوا پہلا پہلا تھیم سانگ تھا جس کی فلمی ناقدین نے دل کھول کر تعریف کی تھی۔ اس سے قبل اسی سال کی پنجابی فلم بھرجائی میں اپنا پہلا تھیم سانگ گا چکے تھے۔
اگلے تیس برسوں تک اس شعبہ میں مسعودرانا کا کوئی ثانی نہیں تھا اور وہ اردو اور پنجابی فلموں کے ٹائٹل اور تھیم سانگ گانے کے لیے موسیقاروں ، فلمسازوں اور ہدایتکاروں کا پہلا انتخاب ہوتے تھے۔
رضا میر کی دوسری فلم لاکھوں میں ایک تھی جس کے پروڈیوسر بھی وہ خود تھے۔
یہ پاکستان کی آل ٹائم ٹاپ ٹین فلموں میں سے ایک ہے۔ ہندو مسلم لو سٹوری جیسے نازک موضوع پر بننے والی اس لاجواب فلم کا ہر شعبہ با کمال تھا۔ خصوصاَ فلم کی موسیقی سدا بہار تھی اور میڈم نورجہاں نے
جیسے امر گیت گا کر اپنی عظمت کی دھاک بٹھا دی تھی جبکہ نثاربزمی نے اس فلم کے بعد رضا میر کی فلم ناگ منی (1972) جیسی سدا بہار نغماتی فلم کی کارکردگی سے اپنا نام عظیم موسیقاروں کی صف میں شامل کروا لیا تھا ۔
بطور ہدایتکار رضا میر کی دیگر فلمیں آسرا ، انیلا (1969) ، پرائی آگ (1971) ، وچھڑیا ساتھی (1973) ، آرزو ، پروفیسر (1975) ، سوہنی مہینوال (1976) ، دل کے داغ (1978) ، پوستی (1981) اور انہونی (1993) تھیں۔ ان کے علاوہ وہ فلم مرزا جٹ (1982) اور اشتہاری مجرم (1995) کے فلمساز بھی تھے۔
رضا میر ، جوانی میں انتہائی خوبرو اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے اور بتایا جاتا ہے کہ ماضی کی سکینڈل گرل مینا شوری کے شکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ ، معروف فلم اور ٹی وی اداکار آصف رضا میر کے والد تھے اور موجودہ دور کے اداکار اور گلوکار احد میر کے دادا تھے۔ ان کا انتقال 16 ستمبر 2002ء کو ہوا تھا۔
1 | فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: (پس پردہ ، گٹو) |
2 | فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، آئرن پروین ، روبینہ بدر مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: دلجیت مرزا ، رنگیلا ، ارسلان ، گٹو مع ساتھی |
3 | فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: نیلو ، امداد حسین |
4 | فلم ... پروفیسر ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: محمد علی ، صوفیہ بانو |
5 | فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان) |
6 | فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ) |
1. | 1976: Sohni Mehinwal(Punjabi) |
1. | 1964: Beti(Urdu) |
2. | 1975: Professor(Urdu) |
3. | 1976: Sohni Mehinwal(Punjabi) |
1. | Urdu filmBetifrom Friday, 31 July 1964Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): (Playback - Gutto) |
2. | Urdu filmBetifrom Friday, 31 July 1964Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Neelo, Imdad Hussain |
3. | Urdu filmBetifrom Friday, 31 July 1964Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Irene Parveen, Robina Badar & Co., Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Diljeet Mirza, Rangeela, Arslan, Gutto & Co. |
4. | Urdu filmProfessorfrom Friday, 8 August 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Sufia Bano |
5. | Punjabi filmSohni Mehinwalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback), Yousuf Khan |
6. | Punjabi filmSohni Mehinwalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback) |
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین
دیگر مضامین