Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


سعید گیلانی

نامور فلمی شاعر سعیدگیلانی کا 5 اپریل 2021ء کو انتقال ہو گیا۔۔!

سعیدگیلانی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پہلی ہی فلم دل اور دنیا (1971) میں لکھا ہوا پہلا ہی گیت "چمپا اور چنبیلی ، یہ کلیاں نئی نویلی ، تحفہ پھولوں کا یہ انمول ، لیتے جانا بابو جی بن مول۔۔" سپرہٹ ہوا تھا۔ موسیقار کمال احمد نے یہ گیت رونا لیلیٰ سے گوایا تھا۔ فلمساز ، ہدایتکار اور مصنف رنگیلا کی اس کامیاب ترین اردو فلم میں یہ گیت آسیہ پر فلمایا گیا تھا۔

سعید گیلانی کے چند سپرہٹ گیت

سعیدگیلانی کے کریڈٹ پر "سونا نہ چاندی ، نہ کوئی محل ، جان من ، تجھ کو میں دے سکوں گا۔۔" جیسا سپرہٹ گیت بھی تھا جسے فلم بندش (1980) میں روبن گھوش کی دھن میں اخلاق احمد نے گایا تھا اور جو ندیم پر فلمایا گیا تھا۔ یہ گیت ایک ضرب المثل بن گیا تھا اور اخلاق احمد کے فلمی کیرئر کا سب سے مقبول ترین گیت ثابت ہوا تھا۔

نوے کے عشرہ کے بعد کے مقبول ترین گلوکار انوررفیع کو بریک تھرو بھی انھی کے لکھے ہوئے گیت "جانو سن ذرا ، پلکیں تو اٹھا۔۔" سے ملا تھا۔ یہی گیت موسیقار ایم ارشد کی پہچان بنا تھا۔

ملکہ ترنم نورجہاں نے فلم سخی بادشاہ (1996) میں جو آخری سپرہٹ گیت گایا تھا "کی دم دا بھروسہ یار ، دم آوے نہ آوے۔۔" وہ بھی سعیدگیلانی ہی کا لکھا ہوا تھا۔ یہ فلم ایکشن فلموں کے بے تاج بادشاہ ، سلطان راہی کے قتل کے بعد ریلیز ہوئی تھی اور سپرہٹ ہوئی تھی۔ ان کے علاوہ یقیناً بہت سی فلموں میں ان کے بہت سے ہٹ اور سپرہٹ گیت بھی تھے۔

پاکستان فلم میگزین ، ایک انفرادی کاوش

پاکستان فلم میگزین پر سعیدگیلانی کے انفرادی فلم ریکارڈز میں تادم تحریر صرف 179 فلموں کا اندراج ہے جو حتمی نہیں ہے۔ گیتوں کی تعداد فلموں کی تعداد سے بھی کم درج ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گیتوں کی تفصیل لکھنے کے لیے فلم دیکھنا لازم ہے اور اتنا وقت کہاں ملتا ہے۔

یہ ویب سائٹ ایک انفرادی کاوش ہے جس کے جملہ امور تن تنہا اپنے فارغ اوقات میں سرانجام دیتا ہوں۔ میری ذاتی دلچسپی ، پاکستانی فلموں کے پہلے دو عشروں تک محدود رہی ہے۔ ستر کے عشرہ کے بعد کی فلموں اور گیتوں کے لیے وقت نکالنا مشکل رہا ہے لیکن پھر بھی جیسے تیسے معلومات دستیاب ہوتی ہیں ، انھیں اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں تا کہ ریکارڈ مکمل ہو سکے۔

سعید گیلانی اور مسعودرانا کا ساتھ

سعیدگیلانی کی مسعودرانا کے ساتھ ایک درجن فلمیں تھیں لیکن صرف چھ گیتوں کا حوالہ ملتا ہے جن میں سے پہلا گیت "اے پیار ساڈا ، اے اپنی یاری ، مرکے وی نئیں ٹٹنی سجناں ، ویکھے گی دنیا ساری۔۔" فلم عالی جاہ (1978) میں موسیقار وجاہت عطرے نے ریکارڈ کروایا تھا اور فلم میں افضال احمد پر فلمایا گیا تھا۔

فلم میری آواز (1987) میں موسیقار صفدرحسین نے مسعودرانا سے یہ اردو غزل گوائی تھی "پیار کے رنگ سے دنیا کو سجاؤ ، یارو۔۔" گیلانی صاحب کی اس غزل کا ایک شعر بڑا لاجواب تھا "جنگ ہوتی ہے تو انسان مرا کرتے ہیں ، بے ضمیروں کو یہ احساس دلاؤ ، یارو۔۔" اس وقت کے مقبول نوجوان ہیرو اسماعیل شاہ پر یہ غزل فلمائی گئی تھی۔ اس دور کے اور بہت سے گیت ہیں کہ جن میں نغمہ نگاروں کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

سعیدگیلانی ، 1938ء میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور 5 اپریل 2021ء کو انتقال ہوا۔ اللہ تعالیٰ ، ان کی مغفرت کرے (آمین)

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 6 فلمی گیت

2 اردو گیت ... 4 پنجابی گیت
1

اے پیار ساڈا ، اے اپنی یاری ، مر کے وی نئیں ٹٹنی سجناں..

فلم ... عالی جاہ ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: افضال احمد
2

پیار کے رنگ سے دنیا کو سجاؤ یارو ، نیند میں ڈوبے ہوئے ذہن جگاؤ یارو..

فلم ... میری آواز ... اردو ... (1987) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: صفدر حسین ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: اسماعیل شاہ
3

سوہنے رب توں ایخو چاہواں ، سدا رہن خوشی دیاں چھاواں..

فلم ... شوکا ... پنجابی ... (1991) ... گلوکار: سائرہ نسیم ، مسعود رانا ... موسیقی: طافو ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: ؟ ، سلطان راہی
4

ساتھ چھوٹے نہ اپنا کبھی..

فلم ... پابندی ... اردو ... (1992) ... گلوکار: ترنم ناز ، اے نیئر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: ندیم ، ؟؟
5

صدقے صدقے ، تیرے توں صدقے ، جاواں سوہنیے..

فلم ... جان ... پنجابی ... (1994) ... گلوکار: مسعود رانا ، حمیرا چنا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: ؟
6

کڑی کچی کچنارنار، دل میرا لے گئی جے ، مینوں ہو گیا ایدھے نال پیار ، پسوڑی پے گئی جے..

فلم ... نصیب ... پنجابی ... (1994) ... گلوکار: مسعود رانا ، حمیرا چنا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: سعید گیلانی ... اداکار: اکبر شیخ ، ریما

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 2 اردو گیت

1

پیار کے رنگ سے دنیا کو سجاؤ یارو ، نیند میں ڈوبے ہوئے ذہن جگاؤ یارو ...

(فلم ... میری آواز ... 1987)
2

ساتھ چھوٹے نہ اپنا کبھی ...

(فلم ... پابندی ... 1992)

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 4 پنجابی گیت

1

اے پیار ساڈا ، اے اپنی یاری ، مر کے وی نئیں ٹٹنی سجناں ...

(فلم ... عالی جاہ ... 1978)
2

سوہنے رب توں ایخو چاہواں ، سدا رہن خوشی دیاں چھاواں ...

(فلم ... شوکا ... 1991)
3

صدقے صدقے ، تیرے توں صدقے ، جاواں سوہنیے ...

(فلم ... جان ... 1994)
4

کڑی کچی کچنارنار، دل میرا لے گئی جے ، مینوں ہو گیا ایدھے نال پیار ، پسوڑی پے گئی جے ...

(فلم ... نصیب ... 1994)

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 2سولو گیت

1

اے پیار ساڈا ، اے اپنی یاری ، مر کے وی نئیں ٹٹنی سجناں ...

(فلم ... عالی جاہ ... 1978)
2

پیار کے رنگ سے دنیا کو سجاؤ یارو ، نیند میں ڈوبے ہوئے ذہن جگاؤ یارو ...

(فلم ... میری آواز ... 1987)

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 3دو گانے

1

سوہنے رب توں ایخو چاہواں ، سدا رہن خوشی دیاں چھاواں ...

(فلم ... شوکا ... 1991)
2

صدقے صدقے ، تیرے توں صدقے ، جاواں سوہنیے ...

(فلم ... جان ... 1994)
3

کڑی کچی کچنارنار، دل میرا لے گئی جے ، مینوں ہو گیا ایدھے نال پیار ، پسوڑی پے گئی جے ...

(فلم ... نصیب ... 1994)

مسعودرانا اور سعید گیلانی کے 1کورس گیت

1

ساتھ چھوٹے نہ اپنا کبھی ...

(فلم ... پابندی ... 1992)

Masood Rana & Saeed Gilani: Latest Online film

Angara

(Punjabi - Color - Friday, 26 July 1985)


Masood Rana & Saeed Gilani: Film posters
2 RangeelaySubah Ka TaraAali JahSohni DhartiAakhri QurbaniInternational GoreelayRamboJanPuttar Jeeray Blade Da
Masood Rana & Saeed Gilani:

5 joint Online films

(3 Urdu and 4 Punjabi films)
1.1985: Angara
(Punjabi)
2.1987: Doli Tay Hathkari
(Punjabi)
3.1987: Meri Aavaz
(Urdu)
4.1991: Rambo
(Punjabi/Urdu double version)
5.1994: Puttar Jeeray Blade Da
(Punjabi/Urdu double version)
Masood Rana & Saeed Gilani:

Total 15 joint films

(3 Urdu, 6 Punjabi films)
1.1972: 2 Rangeelay
(Punjabi)
2.1974: Subah Ka Tara
(Urdu)
3.1978: Aali Jah
(Punjabi)
4.1979: Sohni Dharti
(Punjabi)
5.1981: Aakhri Qurbani
(Punjabi)
6.1985: Angara
(Punjabi)
7.1987: Doli Tay Hathkari
(Punjabi)
8.1987: Meri Aavaz
(Urdu)
9.1990: International Goreelay
(Punjabi/Urdu double version)
10.1991: Rambo
(Punjabi/Urdu double version)
11.1992: Pabandi
(Urdu)
12.1992: Ashqi
(Punjabi/Urdu double version)
13.1994: Jan
(Punjabi/Urdu double version)
14.1994: Naseeb
(Punjabi/Urdu double version)
15.1994: Puttar Jeeray Blade Da
(Punjabi/Urdu double version)


Masood Rana & Saeed Gilani: 6 songs

(2 Urdu and 4 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Aali Jah
from Friday, 16 June 1978
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Afzaal Ahmad
2.
Urdu film
Meri Aavaz
from Friday, 23 October 1987
Singer(s): Masood Rana, Music: Safdar Hussain, Poet: , Actor(s): Ismael Shah
3.
Punjabi film
Shooka
from Friday, 6 December 1991
Singer(s): Saira Naseem, Masood Rana, Music: Tafu, Poet: , Actor(s): ?, Sultan Rahi
4.
Urdu film
Pabandi
from Friday, 24 January 1992
Singer(s): Trannum Naz, A Nayyar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, ??
5.
Punjabi film
Jan
from Friday, 29 April 1994
Singer(s): Masood Rana, Humaira Channa, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): ?
6.
Punjabi film
Naseeb
from Friday, 2 September 1994
Singer(s): Masood Rana, Humaira Channa, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Akbar Sheikh, Reema


Aaina
Aaina
(1966)
Heer Syal
Heer Syal
(1965)
Dushmani
Dushmani
(1990)

Roti
Roti
(1942)
Jugnu
Jugnu
(1947)
Khandan
Khandan
(1942)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.