Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


ماسٹر تصدق حسین

فلم ہمراہی (1966)
غالباً واحد سپر ہٹ فلم تھی
جس میں کوئی رقص ، رومانس یا فائٹ نہیں تھی
ہمراہی (1966)
فلم ہمراہی (1966)
میں ماسٹر تصدق حسین نے
چھ سپرہٹ گیت تخلیق کیے تھے

ماسٹر تصدق حسین نے ستر کے قریب فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی اور چار سو کے لگ بھگ گیتوں کی دھنیں بنائی تھیں۔

فلم ہمراہی (1966) ان کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی فلم تھی جو اپنے لازوال گیتوں کی وجہ سے ایک سپرہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔۔!

فلم ہمراہی کے گیت ایک چیلنج تھے

فلم ہمراہی (1966) کی صورت میں ماسٹر تصدق حسین کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش تھا۔

اس فلم کی کہانی ایک بھارتی فلم دوستی (1964) کی کاپی تھی جس میں محمدرفیع کے گیت سپر ہٹ ہو چکے تھے۔ ایسے میں آسان کام تو یہی تھا کہ کہانی کی طرح گانے بھی کاپی کر لیے جاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ماسٹر صاحب نے اوریجنل دھنیں بنائیں اور کچھ کم نہیں ، آٹھ میں سے چھ گیت سپر ہٹ ہوئے تھے۔

یہ ایک ایسی منفرد فلم تھی کہ جس میں کوئی رقص ، فائٹ یا ایک بھی رومانٹک گیت نہیں تھا بلکہ متنوع گیتوں کی ایک مالا تھی جن میں نعت ، ترانہ ، غزل ، طربیہ اور المیہ گیت تھے۔

ان لازوال گیتوں کو مسعودرانا کے سوا کوئی دوسرا گلوکار گا بھی نہیں سکتا تھا۔

سابقہ ویب سائٹ پر اس فلم پر ایک تبصرہ موجود ہے لیکن اسے نئے سرے سے لکھا جائے گا ، ان شاء اللہ۔۔!

ماسٹر تصدق حسین کا فلمی کیرئر

ماسٹر تصدق حسین کے فلمی کیرئر کا آغاز فلم نوکر (1955) سے ہوتا ہے جس میں وہ بابا چشتی کے معاون تھے۔

اگلے ہی سال کی فلم چھوٹی بیگم (1956) ان کی بطور میوزک ڈائریکٹر پہلی فلم تھی۔ یہ ایک سپر ہٹ فلم تھی جس نے پچاس کے عشرہ میں گولڈن جوبلی کی تھی جو ستر کے عشرہ کی ڈائمنڈ جوبلی فلموں سے بڑی کامیابی تھی۔

اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ میڈم نورجہاں کی مشہور زمانہ فلم انتظار (1956) کے ساتھ ہی ریلیز ہوئی تھی لیکن باکس آفس پر اس سے دگنی کامیاب ہوئی تھی۔ اس فلم میں تصدق حسین کے دو گیت بڑے مقبول ہوئے تھے۔ کوثر پروین کا گایا ہوا گیت

  • کب تک رہو گے آخر ، اجی یوں دور دور ہم سے۔۔

اور سلیم رضا اور کوثر پروین کا دوگانا

  • ہم بھی راضی ، تم بھی راضی ، کرلے جو کہتا ہے قاضی۔۔

اپنی اگلی فلم داتا (1957) میں سلیم رضا کا یہ گیت بھی بڑا پسند کیا گیا تھا

  • کر ساری خطائیں معاف میری ، تیرے در پہ میں آن گرا۔۔

ان کی اگلی آٹھ فلموں میں کوئی گیت مقبول نہیں ہو سکا تھا حالانکہ اس دوران فلم روپ متی باز بہادر (1960) میں انھیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جو غالباً صرف اسی سال دیا گیا تھا۔

میڈم نورجہاں کی آخری فلم غالب (1961)

فلم غالب (1961) ، ملکہ ترنم نورجہاں کی بطور اداکارہ آخری فلم تھی جس میں مرزا غالب کی غزلوں کو فلمی رنگ میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ دو غزلیں بڑی مقبول ہوئی تھیں

  • مدت ہوئی ہے یار کو مہمان کیے ہوئے۔۔
  • یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا۔۔

اس کے علاوہ ماسٹر تصدق حسین کی دھنوں میں میڈم نورجہاں کا فلم عدالت (1968) میں

  • دکھائے دل جو کسی کا ، وہ آدمی کیا ہے۔۔

، فلم رب دی شان (1971) میں

  • میں الہڑ پنجاب دی ، ماہیا گھبرو پاکستان دا۔۔

مہدی حسن کا فلم آئینہ (1966) میں

  • دل ویران ہے ، تیری یاد ہے ، تنہائی ہے۔۔

اور فلم داستان (1968) میں

  • قصہ غم میں تیرا نام نہ آنے دیں گے۔۔

احمدرشدی کا فلم باغی سردار (1966) میں

  • آج خوشی سے جھوم رہا ہے اک پردیسی دیوانہ۔۔

فلم نیا سویرا (1970) میں

  • اے زندگی ، اے زندگی ، میں نے تیرے ہر موڑ پر ، دامن غموں کا چھوڑ کر پائی ہے اک تازہ خوشی۔۔

اور فلم روڈ ٹو سوات (1971) میں

  • یہ ادا ، یہ ناز ، یہ انداز آپ کا۔۔

استاد امانت علی خان کا ایک غیر ریلیز شدہ فلم سنگیت میں

  • پیار نہیں ہے سر سے جس کو ، وہ مورکھ انسان نہیں۔۔

وغیرہ مقبول عام گیت تھے۔

ماسٹر تصدق حسین اور مسعودرانا کا ساتھ

ماسٹر تصدق حسین نے مسعودرانا کے لیے چار درجن کے قریب گیت کمپوز کیے تھے جن میں فلم ہمراہی (1966) کے گیت سدا بہار ہیں۔

ان کا پہلا ساتھ فلم لنڈا بازار (1964) میں ہوا تھا جس میں صرف ایک شعر تھا

  • گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار۔۔

فلم یہ جہاں والے (1965) کا یہ المیہ گیت

  • کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے۔۔

کیا زبردست گیت تھا۔

فلم بھائی جان (1966) میں اس گیت نے تو مجھے مسعودرانا کے گیتوں کا دیوانہ بنا دیا تھا

  • اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے۔۔

اسی گیت کو پھر فلم ہم لوگ (1970) کے تھیم سانگ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا تھا۔

فلم آئینہ (1966) کا میگا ہٹ گیت

  • تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں۔۔

کی دھن بھی ماسٹر تصدق حسین کی بنائی تھی۔ یہ انکشاف خود مسعودرانا نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔

فلم شاہی فقیر (1970) میں مسعودرانا نے پہلی اور آخری بار بطور ہیرو کام کیا تو ان پر فلمائے ہوئے دونوں گیت بھی ماسٹر صاحب کے کمپوز کیے ہوئے تھے۔

فلم سجن بیلی (1970) میں انھوں نے ایک گیت کمپوز کیا تھا

  • سدا نہ باغیں بلبل بولے ، سدا نہ باغ بہاراں۔۔

اس گیت کو انھوں نے پنجابی فلمی گائیکی کے دو سب سے بڑے ناموں ، مسعودرانا اور عنایت حسین بھٹی سے الگ الگ گوایا تھا۔

آخری فلم حسینہ مان جائے گی (1980) میں بھی ماسٹر صاحب نے مسعودرانا سے ایک گیت گوایا تھا۔

مسعودرانا اور ماسٹر تصدق حسین کے 24 فلموں میں 44 گیت

36 اردو گیت ... 8 پنجابی گیت
1

گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار..

فلم ... لنڈا بازار ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ)
2

کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے..

فلم ... یہ جہاں والے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟
3

نیلے نیلے آسمان پہ ، بادل ہیں کالے..

فلم ... یہ جہاں والے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
4

یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے..

فلم ... یہ جہاں والے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ؟
5

کالی ڈانگ تیری سونے دے رنگ ورگی..

فلم ... جھانجھر ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: فردوس ، حبیب مع ساتھی
6

یاد کرتا ہے زمانہ انہیں انسانوں کو ، روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: حیدر
7

کیا کہوں اے دنیا والو ، کیا ہوں میں ، دیکھ لو مجھ کو کہ تم جیسا ہوں میں..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
8

کرم کی اک نظر ہم پر خدارا ، یا رسول اللہ ﷺ..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
9

ہو گئی زندگی مجھے پیاری ، مل گئے جب سے غمگسار مجھے..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
10

نقشہ تیری جدائی کا ، زخم جگر میں ہے ، دل میں ہے تیرا غم ، تیری صورت نظر میں ہے..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
11

مجھے چھوڑ کر اکیلا ، کہیں دور جانے والے ، نہ بھلا سکوں گا تجھ کو ، مجھے یاد آنے والے..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
12

قدم قدم پہ نئے دکھ ہیں ز ندگی کےلیے ، میں جی رہا ہوں جہاں میں ، تیری خوشی کے لئے..

فلم ... ہمراہی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: خالد
13

اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے..

فلم ... بھائی جان ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ارسلان (محمد علی)
14

تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا..

فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی
15

کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور..

فلم ... ماں باپ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ، علاؤالدین ، ​​طلعت صدیقی)
16

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے..

فلم ... ستمگر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: درپن ، رانی
17

ماں کے دل کو توڑ کر ، مامتا کی جنت چھوڑ کر..

فلم ... ستمگر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: (پس پردہ، صبیحہ ، درپن)
18

میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا..

فلم ... میلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: علاؤالدین
19

میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا..

فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال
20

اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو..

فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: کمال ، غزالہ
21

تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو..

فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: کمال ، غزالہ
22

جوانی کے دن ہیں امنگوں کی راتیں..

فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، مالا ، تانی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: مسعود اختر ، زاہد خان ، روزی ، انار کلی
23

ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے..

فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مالا ، تانی ، احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: روزی ، انار کلی ، زاہد خان ، مسعود اختر
24

محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا..

فلم ... شاہی محل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: محمد علی ، فردوس
25

میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو..

فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، نسیمہ خان
26

ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے..

فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، لہری ، نسیمہ خان ، عالیہ مع ساتھی
27

جانے مجھے کیا ہو گیا ہے ، کیسا نشہ چھا نے لگا ہے..

فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: عالیہ ، خلیفہ نذیر مع ساتھی
28

نئی لیلیٰ نیا مجنوں..

فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ )
29

یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے..

فلم ... شاہی فقیر ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: غزالہ ، مسعود رانا
30

پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا..

فلم ... شاہی فقیر ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: مسعود رانا
31

سدا نہ باغیں بلبل بولے ، سدا نہ باغ بہاراں..

فلم ... سجن بیلی ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: افتخار شاہد ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ )
32

ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے..

فلم ... علی بابا 40 چور ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: (پس پردہ ، علاؤالدین)
33

منے ، دعا ہے میری ، آئے تجھ میں اور دلیری..

فلم ... ہم لوگ ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ،؟مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: ساقی ، مراد ، جگنو مع ساتھی
34

چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات..

فلم ... روڈ ٹو سوات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، تانی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: نسیمہ خان ، مہ پارہ ، لہری ، کمال مع ساتھی
35

پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ، تصورخانم ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، مینا چوہدری ، صاعقہ ، ممتاز
36

دیکھا جو حسن یار ،طبیعت مچل گئی ، تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ممتاز
37

چار ہوئی آنکھیں تو چوٹ بڑی کھائی ، لوٹ لیا کس نے ، دہائی ہے دہائی..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف
38

دل سنبھل ، اب چل نکل ، تو اس جہاں سے ، تیری سونی ہو گئی دنیا ، چل تو دور یہاں سے..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف مع ساتھی
39

گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، ناہید اختر ، مہناز ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، ممتاز ، صاعقہ
40

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: ابو شاہ مع ساتھی (اسد بخاری ، دیبا ، آسیہ)
41

کی دسیں گا جا کے بھین نوں..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، اسد بخاری )
42

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: اسد بخاری
43

ٹوئنکل ، ٹوئنکل ، لٹل اسٹار ، ہاؤ آئی ونڈر وٹ یو آر..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، روبینہ بدر ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، مسرت شاہین
44

یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ..

فلم ... حسینہ مان جائے گی ... اردو ... (1980) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: آسیہ ، رنگیلا

مسعودرانا اور تصدق حسین کے 36 اردو گیت

1

گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ...

(فلم ... لنڈا بازار ... 1964)
2

کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے ...

(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
3

نیلے نیلے آسمان پہ ، بادل ہیں کالے ...

(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
4

یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے ...

(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
5

یاد کرتا ہے زمانہ انہیں انسانوں کو ، روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
6

کیا کہوں اے دنیا والو ، کیا ہوں میں ، دیکھ لو مجھ کو کہ تم جیسا ہوں میں ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
7

کرم کی اک نظر ہم پر خدارا ، یا رسول اللہ ﷺ ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
8

ہو گئی زندگی مجھے پیاری ، مل گئے جب سے غمگسار مجھے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
9

نقشہ تیری جدائی کا ، زخم جگر میں ہے ، دل میں ہے تیرا غم ، تیری صورت نظر میں ہے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
10

مجھے چھوڑ کر اکیلا ، کہیں دور جانے والے ، نہ بھلا سکوں گا تجھ کو ، مجھے یاد آنے والے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
11

قدم قدم پہ نئے دکھ ہیں ز ندگی کےلیے ، میں جی رہا ہوں جہاں میں ، تیری خوشی کے لئے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
12

اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...

(فلم ... بھائی جان ... 1966)
13

تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا ...

(فلم ... آئینہ ... 1966)
14

کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور ...

(فلم ... ماں باپ ... 1967)
15

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
16

ماں کے دل کو توڑ کر ، مامتا کی جنت چھوڑ کر ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
17

میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
18

اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
19

تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
20

جوانی کے دن ہیں امنگوں کی راتیں ...

(فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
21

ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے ...

(فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
22

محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا ...

(فلم ... شاہی محل ... 1968)
23

میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
24

ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
25

جانے مجھے کیا ہو گیا ہے ، کیسا نشہ چھا نے لگا ہے ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
26

نئی لیلیٰ نیا مجنوں ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
27

یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے ...

(فلم ... شاہی فقیر ... 1970)
28

پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا ...

(فلم ... شاہی فقیر ... 1970)
29

منے ، دعا ہے میری ، آئے تجھ میں اور دلیری ...

(فلم ... ہم لوگ ... 1970)
30

چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ...

(فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970)
31

پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
32

دیکھا جو حسن یار ،طبیعت مچل گئی ، تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
33

چار ہوئی آنکھیں تو چوٹ بڑی کھائی ، لوٹ لیا کس نے ، دہائی ہے دہائی ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
34

دل سنبھل ، اب چل نکل ، تو اس جہاں سے ، تیری سونی ہو گئی دنیا ، چل تو دور یہاں سے ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
35

گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
36

یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ ...

(فلم ... حسینہ مان جائے گی ... 1980)

مسعودرانا اور تصدق حسین کے 8 پنجابی گیت

1

کالی ڈانگ تیری سونے دے رنگ ورگی ...

(فلم ... جھانجھر ... 1965)
2

میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...

(فلم ... میلہ ... 1967)
3

سدا نہ باغیں بلبل بولے ، سدا نہ باغ بہاراں ...

(فلم ... سجن بیلی ... 1970)
4

ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے ...

(فلم ... علی بابا 40 چور ... 1970)
5

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
6

کی دسیں گا جا کے بھین نوں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
7

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
8

ٹوئنکل ، ٹوئنکل ، لٹل اسٹار ، ہاؤ آئی ونڈر وٹ یو آر ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور تصدق حسین کے 22سولو گیت

1

گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ...

(فلم ... لنڈا بازار ... 1964)
2

کاتب تقدیر ہوتا سامنے ، پوچھتا میں اس کا دامن تھام کے ...

(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
3

یاد کرتا ہے زمانہ انہیں انسانوں کو ، روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
4

کیا کہوں اے دنیا والو ، کیا ہوں میں ، دیکھ لو مجھ کو کہ تم جیسا ہوں میں ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
5

کرم کی اک نظر ہم پر خدارا ، یا رسول اللہ ﷺ ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
6

ہو گئی زندگی مجھے پیاری ، مل گئے جب سے غمگسار مجھے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
7

نقشہ تیری جدائی کا ، زخم جگر میں ہے ، دل میں ہے تیرا غم ، تیری صورت نظر میں ہے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
8

مجھے چھوڑ کر اکیلا ، کہیں دور جانے والے ، نہ بھلا سکوں گا تجھ کو ، مجھے یاد آنے والے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
9

قدم قدم پہ نئے دکھ ہیں ز ندگی کےلیے ، میں جی رہا ہوں جہاں میں ، تیری خوشی کے لئے ...

(فلم ... ہمراہی ... 1966)
10

اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...

(فلم ... بھائی جان ... 1966)
11

تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا ...

(فلم ... آئینہ ... 1966)
12

کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور ...

(فلم ... ماں باپ ... 1967)
13

ماں کے دل کو توڑ کر ، مامتا کی جنت چھوڑ کر ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
14

میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
15

نئی لیلیٰ نیا مجنوں ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
16

پھول جھڑیں منہ سے ہنسے جو دلربا ، جوانی بھی جدا ہے ، ادائیں بھی جدا ...

(فلم ... شاہی فقیر ... 1970)
17

سدا نہ باغیں بلبل بولے ، سدا نہ باغ بہاراں ...

(فلم ... سجن بیلی ... 1970)
18

ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے ...

(فلم ... علی بابا 40 چور ... 1970)
19

چار ہوئی آنکھیں تو چوٹ بڑی کھائی ، لوٹ لیا کس نے ، دہائی ہے دہائی ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
20

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
21

کی دسیں گا جا کے بھین نوں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
22

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور تصدق حسین کے 10دو گانے

1

نیلے نیلے آسمان پہ ، بادل ہیں کالے ...

(فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
2

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
3

میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...

(فلم ... میلہ ... 1967)
4

اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
5

تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو ...

(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968)
6

محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا ...

(فلم ... شاہی محل ... 1968)
7

میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو ...

(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
8

یہ رنگین نظارے ، یہ چاند اور تارے ، یہی رازداں ہیں ، ہمارے تمہارے ...

(فلم ... شاہی فقیر ... 1970)
9

دیکھا جو حسن یار ،طبیعت مچل گئی ، تھا آنکھوں کا قصور ، چھری دل پہ چل گئی ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
10

ٹوئنکل ، ٹوئنکل ، لٹل اسٹار ، ہاؤ آئی ونڈر وٹ یو آر ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور تصدق حسین کے 12کورس گیت

1یہ مکھڑا ایک آئینہ ہے جو سچی بات بتاتا ہے ... (فلم ... یہ جہاں والے ... 1965)
2کالی ڈانگ تیری سونے دے رنگ ورگی ... (فلم ... جھانجھر ... 1965)
3جوانی کے دن ہیں امنگوں کی راتیں ... (فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
4ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے ... (فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
5ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے ... (فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
6جانے مجھے کیا ہو گیا ہے ، کیسا نشہ چھا نے لگا ہے ... (فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969)
7منے ، دعا ہے میری ، آئے تجھ میں اور دلیری ... (فلم ... ہم لوگ ... 1970)
8چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ... (فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970)
9پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
10دل سنبھل ، اب چل نکل ، تو اس جہاں سے ، تیری سونی ہو گئی دنیا ، چل تو دور یہاں سے ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
11گوری کی اداؤں سے بہار جھلکے ، ہائے یہ نگاہیں ارے توبہ ، نگاہوں سے پیار چھلکے ... (فلم ... پیار کا موسم ... 1975)
12یہ نہ سوچو ، کل تھا کیا ، آج کا لے لو مزہ ... (فلم ... حسینہ مان جائے گی ... 1980)

Masood Rana & Tasadduq Hussain: Latest Online film

Masood Rana & Tasadduq Hussain: Film posters
Landa BazarMoajzaHamrahiBhai JanAainaMaa BaapSitamgarMelaAlf LeilaMeri Dosti Mera PyarShahi MahalNeyi Laila Neya MajnuSajjan BeliAli Baba 40 ChorRoad To SwatPyar Ka MousamAjj Di Gall
Masood Rana & Tasadduq Hussain:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Tasadduq Hussain:

Total 24 joint films

(18 Urdu, 6 Punjabi films)

1.1964: Landa Bazar
(Urdu)
2.1965: Yeh Jahan Valay
(Urdu)
3.1965: Jhanjhar
(Punjabi)
4.1966: Moajza
(Urdu)
5.1966: Hamrahi
(Urdu)
6.1966: Bhai Jan
(Urdu)
7.1966: Aaina
(Urdu)
8.1967: Maa Baap
(Urdu)
9.1967: Sitamgar
(Urdu)
10.1967: Mela
(Punjabi)
11.1968: Alf Leila
(Urdu)
12.1968: Meri Dosti Mera Pyar
(Urdu)
13.1968: Shahi Mahal
(Urdu)
14.1969: Neyi Laila Neya Majnu
(Urdu)
15.1970: Shahi Faqeer
(Urdu)
16.1970: Sajjan Beli
(Punjabi)
17.1970: Ali Baba 40 Chor
(Punjabi)
18.1970: Hamlog
(Urdu)
19.1970: Road To Swat
(Urdu)
20.1973: Sohna Babul
(Punjabi)
21.1975: Pyar Ka Mousam
(Urdu)
22.1975: Ajj Di Gall
(Punjabi)
23.1980: Haseena Maan Jaye Gi
(Urdu)
24.Unreleased: Shikva Na Kar
(Urdu)


Masood Rana & Tasadduq Hussain: 45 songs in 24 films

(36 Urdu and 9 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Landa Bazar
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback)
2.
Urdu film
Yeh Jahan Valay
from Friday, 18 June 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ?
3.
Urdu film
Yeh Jahan Valay
from Friday, 18 June 1965
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ?
4.
Urdu film
Yeh Jahan Valay
from Friday, 18 June 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ?
5.
Punjabi film
Jhanjhar
from Friday, 30 July 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Firdous, Habib & Co.
6.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
7.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
8.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
9.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
10.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
11.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Khalid
12.
Urdu film
Hamrahi
from Friday, 6 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Haidar
13.
Urdu film
Bhai Jan
from Friday, 20 May 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Arsalan (Mohammad Ali)
14.
Urdu film
Aaina
from Friday, 2 December 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali
15.
Urdu film
Maa Baap
from Friday, 22 September 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback - Allauddin, Talat Siddiqi)
16.
Urdu film
Sitamgar
from Friday, 10 November 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback - Sabiha, Darpan)
17.
Urdu film
Sitamgar
from Friday, 10 November 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Darpan, Rani
18.
Punjabi film
Mela
from Friday, 17 November 1967
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin, ?
19.
Urdu film
Alf Leila
from Friday, 1 March 1968
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Ghazala
20.
Urdu film
Alf Leila
from Friday, 1 March 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal
21.
Urdu film
Alf Leila
from Friday, 1 March 1968
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Ghazala
22.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mala, Tani & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Masood Akhtar, Zahid Khan, Rozi, Anar Kali & Co.
23.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Mala, Tani, Ahmad Rushdi, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Rozi, Anar Kali, Zahid Khan, Masood Akhtar
24.
Urdu film
Shahi Mahal
from Friday, 29 November 1968
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Firdous
25.
Urdu film
Neyi Laila Neya Majnu
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri, Naseema Khan, Aliya & Co.
26.
Urdu film
Neyi Laila Neya Majnu
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Title song)
27.
Urdu film
Neyi Laila Neya Majnu
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Naseema Khan
28.
Urdu film
Neyi Laila Neya Majnu
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Aliya, Khalifa Nazir & Co.
29.
Urdu film
Shahi Faqeer
from Friday, 2 January 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Masood Rana
30.
Urdu film
Shahi Faqeer
from Friday, 2 January 1970
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Ghazala, Masood Rana
31.
Punjabi film
Sajjan Beli
from Tuesday, 17 February 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin
32.
Punjabi film
Ali Baba 40 Chor
from Friday, 6 March 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback - Allauddin)
33.
Urdu film
Hamlog
from Friday, 7 August 1970
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, ? & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Saqi, Master Murad, Jugnu & Co.
34.
Urdu film
Road To Swat
from Tuesday, 1 December 1970
Singer(s): Mala, Tani, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Naseema Khan, Mahpara, Lehri, Kemal & Co.
35.
Punjabi film
Sohna Babul
from Friday, 30 November 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): ?
36.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
37.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Mumtaz
38.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
39.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mehnaz, Naheed Akhtar & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Mumtaz, Saiqa & Co.
40.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Tani, Tasawur Khanum, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Meena Chodhary, ?, Mumtaz
41.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Abbu Shah & Co. (Asad Bukhari, Deeba, Asiya)
42.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Playback, Asad Bukhari)
43.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Asad Bukhari
44.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Robina Badar, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Musarrat Shaheen
45.
Urdu film
Haseena Maan Jaye Gi
from Friday, 25 April 1980
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Asiya, Rangeela


Daku Raj
Daku Raj
(1992)
Ek Raat
Ek Raat
(1972)

Hamjoli
Hamjoli
(1946)
Jugnu
Jugnu
(1947)
Rehana
Rehana
(1946)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.