A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
منیر نیازی ، اردو اور پنجابی ادب کا ایک بہت بڑا اور معتبر نام تھے۔ انھوں نے اب تک کی غیر حتمی معلومات کے مطابق ڈیڑھ درجن فلموں میں پچاس کے قریب فلمی گیت لکھے تھے۔
منیر نیازی کی بطور گیت نگار پہلی فلم نئی لڑکی (1958) تھی جس کے سبھی گیت ان کے لکھے ہوئے تھے لیکن کوئی گیت مقبول نہیں ہوا تھا۔ ان کی اگلی فلم آج کل (1959) کے تین گیت ان کے زور قلم کا نتیجہ تھے لیکن بغیر کسی کامیابی کے۔ یہی حال ان کی اگلی فلم لگن (1960) میں بھی تھا جس کے تمام گیت لکھنے کے باوجود نتیجہ مایوس کن تھا۔
1962ء کا سال منیر نیازی کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا تھا جب ہدایتکار خلیل قیصر کی معرکتہ الآرا فلم شہید میں ان کا لکھا ہوا واحد گیت ایک سپر ڈپر ہٹ فلمی گیت ثابت ہوا تھا:
عظیم موسیقار رشید عطرے کی ترتیب دی گئی دھن میں نسیم بیگم کا گایا ہوا یہ شاہکار گیت مسرت نذیر پر فلمایا گیاتھا اور جو منیر نیازی کی پہچان بن گیا تھا۔
اسی سال کی فلم سسرال میں ان کا لکھا ہوا یہ گیت "جا ، اپنی حسرتوں پر ، آنسوبہا کے سو جا۔۔" ایک اور یادگار گیت تھا جو ملکہ ترنم نورجہاں کی مدھر آواز میں تھا اور جس کی دھن حسن لطیف نے بنائی تھی۔
اسی فلم کا گیت "جس نے میرے دل کو درد دیا ، اس شکل کو میں نے بھلایا نہیں۔۔" وہ گیت تھا جس نے شہنشاہ غزل خانصاحب مہدی حسن کو ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنا پہلا ہٹ فلمی گیت گانے کا موقع دیا تھا۔
اسی سال ، فلم اونچے محل کے تمام گیت بھی انھوں نے لکھے تھے لیکن ان میں کامیابی کا تناسب صفر تھا۔
1963ء میں منیر نیازی نے دو فلموں کے گیت لکھے تھے جن میں پہلی فلم شکوہ تھی جو صبیحہ خانم کی لاجواب جذباتی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھی۔ اس فلم میں منیر نیازی نے پہلی بار مسعودرانا کے لیے یہ گیت لکھا تھا:
جبکہ احمدرشدی کا گایا ہوا یہ شاندار مزاحیہ گیت بھی نیازی صاحب کا لکھا ہوا تھا "انکل ٹام اکیلا ہے ، جولی جولی ۔۔"
ان کی دوسری فلم قتل کے بعد میں میڈم نورجہاں کا گایا ہوا یہ گیت بڑا مقبول ہوا تھا "مجھے چاند سے ڈر سا لگتا ہے۔۔" جسے نیازی صاحب نے لکھا تھا۔ ان کا اگلا ہٹ گیت فلم تیرے شہر میں (1965) تھا "کیسے کیسے لوگ ، ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں۔۔" اسے مہدی حسن نے گایا تھا اور حسن لطیف کی دھن تھی۔
1966ء میں منیر نیازی نے فلم معجزہ میں ایک ملی گیت لکھا تھا جس میں انھوں نے شعراء کرام کی روایتی مبالغہ آرائی کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا:
اختر حسین کی دھن میں اس کورس گیت کو سلیم رضا ، مسعودرانا اور ساتھیوں نے کیا خوب گایا تھا۔ اس سال کی فلم تقدیر میں ان کا واحد گیت ان کی ایک مشہور زمانہ غزل تھی:
دیبو کی موسیقی میں گایا ہوا یہ مسعودرانا کا ایسا شاہکار گیت تھا کہ جس میں انھوں نے ثابت کیا تھا کہ کیوں اور کیسے وہ تاثرات کے بے تاج بادشاہ تھے۔ نشہ کی کیفیت میں گائے ہوئے مسعودرانا کے ڈیڑھ درجن فلمی گیتوں میں سے یہ میرا پسندیدہ ترین گیت رہا ہے۔
1968ء کی فلم دھوپ اور سائے ، اپنے دامن میں چار بڑے بڑے نام سموئے ہوئے تھی۔ اس فلم کے چاروں گیت منیر نیازی نے لکھے تھے جن کے موسیقار معروف لوک فنکار طفیل نیازی تھے جن کی یہ اکلوتی فلم تھی۔ اس فلم کے فلمساز سابق صدر آصف علی زرداری کے والد اور بمبینو سینما کراچی کے مالک حاکم علی زرداری تھے۔ ان کی بھی یہ واحد فلم تھی۔ عظیم ادیب اور دانشور اشفاق احمد کی بطور ہدایتکار یہ واحد فلم تھی لیکن ان سبھی معروف ہستیوں کی اس مشترکہ کاوش کا انجام ایک سپر فلاپ فلم کی صورت میں سامنے آیا تھا۔۔!
منیر نیازی کا مکمل فلمی ریکارڈ تو دستیاب نہیں لیکن ان کی اب تک کی آخری کاوش فلم خریدار (1976) تھی جس میں ان کی یہ شاہکار غزل ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت تھا:
اس لازوال غزل کو بلبل پنجاب کہلانے والی حسین و جمیل گلوکار ناہیداختر نے گایا تھا جسے بیشتر لوگ سننے سے زیادہ دیکھنے کے متمنی ہوتے تھے لیکن یہ غزل سن کر اندازہ ہوتا تھا کہ وہ کتنی بڑی گلوکارہ تھی اور اس نے کیوں میڈم نورجہاں جیسی گلوکارہ کو وخت پا دیا تھا۔۔!
1 | مکھڑے کو چھپانے کی ادا لے گئی دل کو..فلم ... شکوہ ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: درپن |
2 | اے وطن ، اسلام کی امید گاہ آخری ، تجھ پر سلام..فلم ... معجزہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: سلیم رضا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: اختر حسین اکھیاں ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: (پس پردہ) |
3 | یہ کیسا نشہ ہے ، میں کس عجب خمار میں ہوں ، تو آکے جا بھی چکا ہے ، میں انتظار میں ہوں..فلم ... تقدیر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: سنتوش |
4 | شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا ، راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو..فلم ... ریشمی رومال ... اردو ... (1984) ... گلوکار: مسعودرانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: (پس پردہ) |
1 | مکھڑے کو چھپانے کی ادا لے گئی دل کو ...(فلم ... شکوہ ... 1963) |
2 | اے وطن ، اسلام کی امید گاہ آخری ، تجھ پر سلام ...(فلم ... معجزہ ... 1966) |
3 | یہ کیسا نشہ ہے ، میں کس عجب خمار میں ہوں ، تو آکے جا بھی چکا ہے ، میں انتظار میں ہوں ...(فلم ... تقدیر ... 1966) |
4 | شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا ، راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو ...(فلم ... ریشمی رومال ... 1984) |
1 | مکھڑے کو چھپانے کی ادا لے گئی دل کو ...(فلم ... شکوہ ... 1963) |
2 | یہ کیسا نشہ ہے ، میں کس عجب خمار میں ہوں ، تو آکے جا بھی چکا ہے ، میں انتظار میں ہوں ...(فلم ... تقدیر ... 1966) |
3 | شام الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا ، راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو ...(فلم ... ریشمی رومال ... 1984) |
1 | اے وطن ، اسلام کی امید گاہ آخری ، تجھ پر سلام ...(فلم ... معجزہ ... 1966) |
1. | 1963: Shikwa(Urdu) |
2. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
3. | 1965: Yeh Jahan Walay(Urdu) |
4. | 1966: Moajza(Urdu) |
5. | 1966: Taqdeer(Urdu) |
6. | 1967: Lahu Pukaray Ga(Urdu) |
1. | Urdu filmShikwafrom Friday, 5 April 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Darpan |
2. | Urdu filmMoajzafrom Friday, 25 February 1966Singer(s): Saleem Raza, Masood Rana & Co., Music: Akhtar Hussain Akhian, Poet: , Actor(s): (Playback) |
3. | Urdu filmTaqdeerfrom Friday, 29 July 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Santosh |
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین
دیگر مضامین