Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


سیف چغتائی

موسیقار سیف چغتائی
ایک لازوال جنگی ترانے
"میریا ڈھول سپاہیا"
کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے!

موسیقار سیف چغتائی کے بارے میں اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے کہ انھوں نے جنگ ستمبر 1965ء کے دوران ملکہ ترنم نورجہاں سے یہ لافانی جنگی ترانہ گوایا تھا:

    میریا ڈھول سپاہیا ، تینوں رب دیاں رکھاں
    جنہاں راہوں توں آویں ، جنہاں راہواں توں جاویں
    انہاں راہوں دی مٹی چُمن میریاں اکھاں۔۔

ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا لکھا ہوا یہ سپرہٹ ترانہ اس وقت پوری قوم کے دلوں کی آواز بن گیا تھا۔

انھی فنکاروں کا ایک اور ترانہ "کرنیل نی ، جرنیل نی۔۔" بھی بڑا مقبول ہوا تھا۔

ان دونوں ترانوں کو عظیم فلمساز اور ہدایتکار انور کمال پاشا کی پنجابی فلم پروہنا (1966) میں شامل کیا گیا تھا اور اداکارہ شیریں پر فلمایا گیا تھا۔ اس ناکام فلم کا سب سے یادگار روایتی گیت بھی ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں تھا جس کے بول منظور جھلا نے لکھے تھے:

  • نہ دل دیندی بے دردی نوں ، نہ کونج وانگوں کرلاندی ، کدی نہ پچھتاندی میں۔۔

اسی فلم میں سیف چغتائی نے پہلی بار مسعودرانا سے نذیربیگم کے ساتھ ایک دوگانا گوایا تھا

  • گجے پیار نہ رہندے نیں۔۔

ماہیا ٹائپ یہ گیت فلم میں شیریں اور ایک گمنام اداکار ضیاء پر فلمایا گیا تھا۔

سیف چغتائی ، پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل تھے اور ایک شوقیہ موسیقار تھے۔ انھوں نے اپنے دس سالہ فلمی کیرئر میں کل سات فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی لیکن کوئی ایک بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ چند فلموں میں گائیکی کے علاوہ نغمہ نگاری بھی کی تھی۔

ان کی پہلی فلم ہدایتکار رفیق رضوی کی اپنا پرایا (1959) تھی جس میں ایک درازقد اداکار سکندر نے بڑی اچھی اداکاری کی تھی ، غالباً فلم کی کہانی بھی انھی صاحب کی تھی۔ ایک معروف گلوکار سلیم شہزاد (پیار کی یاد نگاہوں میں بسائے رکھنا فیم) نے اس فلم میں بطور اداکار کام کیا اور جوڑی اداکارہ رخسانہ کے ساتھ تھی۔ ان پر احمدرشدی اور ناہیدنیازی کا ایک گیت

  • دور سے نہ گھور ، پاس آ۔۔

فلمایا گیا تھا۔

اگلی دونوں فلموں منگتی (1961) اور فانوس (1963) میں بھی کوئی گیت مقبول نہ ہو سکا تھا لیکن چوتھی فلم لٹیرا (1964) میں نسیم بیگم کا گایا ہوا یہ گیت سپرہٹ ہوا تھا

  • نگاہیں ہو گئی پرنم ، ذرا آواز تو دینا ، دکھوں میں گر گئے ہیں ہم۔۔

اختر رضا قزلباش نامی گمنام شاعر کا لکھا ہوا یہ سدا بہار گیت فلم کی ہیروئن بہار پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم کے ہیرو اسلم پرویز تھے جن کے ہیروشپ کے دور کے تسلسل کی یہ آخری فلم تھی۔ 1988ء میں ان کے انتقال کے بعد ایک عرصہ سے رکی ہوئی پنجابی فلم بانو (1988) ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ، بہار ہی کے ہیرو تھے۔

سیف چغتائی کی آخری دو فلمیں 14 سال (1968) اور شیرجوان (1969) تھیں۔ اس آخری فلم میں انھوں نے وارث لدھیانوی کا لکھا ہوا ایک گیت

  • تساں دل منگیا ، اساں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے۔۔

مسعودرانا اور نذیربیگم سے گوایا تھا جو فلم میں اکمل اور شیریں پر فلمایا گیا تھا۔

ان کا انتقال 2003ء میں ہوا تھا۔

مسعودرانا اور سیف چغتائی کے 2 فلمی گیت

0 اردو گیت ... 2 پنجابی گیت
1

گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں..

فلم ... پروہنا ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: یوسف موج ... اداکار: شیریں ، ضیاء
2

تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے..

فلم ... شیر جوان ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نذیر بیگم ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل ، شیریں

مسعودرانا اور سیف چغتائی کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور سیف چغتائی کے 2دو گانے

1

گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں ...

(فلم ... پروہنا ... 1966)
2

تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے ...

(فلم ... شیر جوان ... 1969)

مسعودرانا اور سیف چغتائی کے 0کورس گیت


Masood Rana & Saif Chughtai: Latest Online film

Masood Rana & Saif Chughtai: Film posters
ProhnaSher Javan
Masood Rana & Saif Chughtai:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Saif Chughtai:

Total 2 joint films

(0 Urdu, 2 Punjabi films)

1.1966: Prohna
(Punjabi)
2.1969: Sher Javan
(Punjabi)


Masood Rana & Saif Chughtai: 2 songs

(0 Urdu and 2 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Prohna
from Friday, 26 August 1966
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saif Chughtai, Poet: , Actor(s): Shirin, Zia
2.
Punjabi film
Sher Javan
from Friday, 30 May 1969
Singer(s): Masood Rana, Nazir Begum, Music: Saif Chughtai, Poet: , Actor(s): Akmal, Shirin


Izzat
Izzat
(1975)
BeImaan
BeImaan
(1973)
Wajood
Wajood
(2013)
Pani
Pani
(1964)

Tina
Tina
(1983)
Wajood
Wajood
(2013)

Pukar
Pukar
(1939)
Chaudhry
Chaudhry
(1941)
Zeenat
Zeenat
(1945)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.