A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسعودرانا کا فنی سفر
مسعودرانا کے 241 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین
26 ..... گلوکار
- زبیدہ خانم
- علی بخش ظہور
- منور سلطانہ
- مسعود رانا
- عنایت حسین بھٹی
- حامدعلی بیلا
- فضل حسین
- تصورخانم
- اعظم چشتی
- رونا لیلیٰ
- آصف جاوید
- نگہت سیما
- ملکہ ترنم نور جہاں
- نذیر بیگم
- سائیں اختر
- سلیم رضا
- روبینہ بدر
- نسیم بیگم
- شوکت علی
- مالا
- احمد رشدی
- نسیمہ شاہین
- منیر حسین
- آئرن پروین
- محمد رفیع
- مہدی حسن
32 ..... نغمہ نگار
- حکیم احمد شجاع
- شیون رضوی
- سلطان محمود آشفتہ
- سلیم کاشر
- طفیل ہوشیارپوری
- کلیم عثمانی
- اسماعیل متوالا
- اختریوسف
- ظہیر کاشمیری
- تسلیم فاضلی
- ریاض الرحمان ساغر
- منظورجھلا
- سعیدگیلانی
- صہبااختر
- ظہورناظم
- خواجہ پرویز
- مظفروارثی
- ساحل فارانی
- قتیل شفائی
- سرور بارہ بنکوی
- حبیب جالب
- احمد راہی
- تنویر نقوی
- بابا عالم سیاہ پوش
- حزیں قادری
- مشیر کاظمی
- موج لکھنوی
- منیر نیازی
- وارث لدھیانوی
- مسرور انور
- حمایت علی شاعر
- فیاض ہاشمی
44 ..... موسیقار
- راگنی
- رفیق غزنوی
- ماسٹر غلام حیدر
- طافو
- اعظم بیگ
- مشتاق علی
- امجدبوبی
- غلام حسین شبیر
- وجاہت عطرے
- علی حسین
- اے حمید
- کریم شہاب الدین
- صفدرحسین
- وزیر افضل
- ناشاد
- کمال احمد
- رحمان ورما
- حسن لطیف
- روبن گھوش
- نذیرجعفری
- نذیرعلی
- سیف چغتائی
- خواجہ خورشید انور
- سلیم اقبال
- اخترحسین اکھیاں
- غلام نبی ، عبداللطیف
- طفیل فاروقی
- ماسٹر عنایت حسین
- ماسٹر عبد اللہ
- سہیل رعنا
- خلیل احمد
- فیروز نظامی
- بخشی وزیر
- خان عطا الرحمان
- ماسٹر عاشق حسین
- نثار بزمی
- ماسٹر تصدق حسین
- ماسٹر رفیق علی
- رشید عطرے
- ایم اشرف
- لال محمد اقبال
- مصلح الدین
- جی اے چشتی
- دیبو بھٹا چاریہ
56 ..... ہدایتکار
- اے آر کاردار
- داؤد چاند
- نذرالاسلام
- آغا حسینی
- ایم صادق
- حسن عسکری
- اسلم ڈار
- قدیرغوری
- الطاف حسین
- ایم ایس ڈار
- شوکت حسین رضوی
- ایس ایم یوسف
- خواجہ سرفراز
- حمیدچوہدری
- آغا جی اے گل
- عزیز میرٹھی
- لقمان
- کے خورشید
- پرویز ملک
- ایم سلیم
- سیف الدین سیف
- بھائیا اے حمید
- خلیل قیصر
- اکبرعلی اکو
- ریاض احمد راجو
- وحیدڈار
- ریاض احمد
- افتخارخان
- ارشدکاظمی
- ظہیرریحان
- ایم اکرم
- الحامد
- ریاض شاہد
- نذیر
- انورکمال پاشا
- شریف نیر
- راجہ حفیظ
- مسعودپرویز
- ایم اے رشید
- ایس سلیمان
- رشیداختر
- منوررشید
- رفیق رضوی
- اقبال کاشمیری
- جمیل اختر
- جعفر بخاری
- شباب کیرانوی
- احتشام ، مستفیض
- ایس اے بخاری
- ایم جے رانا
- رضا میر
- حیدر چوہدری
- امین ملک
- اسلم ایرانی
- اقبال شہزاد
- حسن طارق
83 ..... اداکار
- ہمالیہ والا
- آشا پوسلے
- سنگیتا
- سلطان راہی
- آسیہ
- عمرشریف
- شبنم
- قوی
- افضل خان
- شاہد
- ننھا
- کیفی
- لیلیٰ
- ساقی
- ناصرہ
- علی اعجاز
- حسنہ
- ناہید
- اقبال حسن
- عالیہ
- رخسانہ
- ماسٹر مراد
- نسیمہ خان
- تانی
- الیاس کاشمیری
- شبانہ
- نبیلہ
- ایم اسماعیل
- روزینہ
- ندیم
- خلیفہ نذیر
- کمار
- سیما
- مسرت نذیر
- ساون
- آئٹم گرلز
- غزالہ
- دیبا
- زینت
- سلونی
- یاسمین
- منورظریف
- زیبا
- طلعت صدیقی
- حیدر
- اعجاز
- رانی
- زلفی
- ابو شاہ
- آصف جاہ
- سلمیٰ ممتاز
- نورمحمدچارلی
- شیریں
- یوسف خان
- علاؤالدین
- وحیدمراد
- فردوس
- شمیم آرا
- لہری
- مظہر شاہ
- طالش
- نغمہ
- رضیہ
- سنتوش کمار
- رنگیلا
- دلجیت مرزا
- اکمل
- اے شاہ
- نذر
- سدھیر
- حنیف
- طارق عزیز
- صبیحہ خانم
- محمد علی
- درپن
- امداد حسین
- البیلا
- اطہر شاہ خان
- نیلو
- نرالا
- اسد بخاری
- سید کمال
- حبیب
اے حمید
پاکستانی فلمی موسیقی کا ایک بہت بڑا نام ، اے حمید کا تھا۔۔!
موسیقار اے حمید نے تیس سالہ فلمی کیرئر میں ستر سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اندازاً ساڑھے چار سو کے قریب گیت کمپوز کیے جن میں سپرہٹ گیتوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ کم ہی فلمیں ایسی تھیں کہ جن کا کوئی گیت مقبول نہ ہوا ہو۔ مادری زبان پنجابی ہونے کے باوجود اردو فلموں کے سکہ بند موسیقار تھے اور پورے فلمی کیرئر میں صرف 8 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔
اے حمید کا فلمی کیرئر
ہدایتکار جعفربخاری کی اردو فلم انجام (1957) سے آغاز کیا لیکن پہلا سپرہٹ گیت ہدایتکار اقبال یوسف کی اردو فلم رات کے راہی (1960) میں تھا
- کیا ہوا دل پہ ستم ، تم نہ سمجھو گے بلم۔۔
زبیدہ خانم کی مترنم آواز میں یہ ایک شاہکار گیت تھا۔
اسی سال ہدایتکار ایس ایم یوسف کی سپرہٹ فلم سہیلی (1960) سے بریک تھرو ملا جس کے بیشتر گیت مقبول ہوئے تھے۔ نسیم بیگم کا گایا ہوا گیت
- ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے۔۔
ایک سٹریٹ سانگ ثابت ہوا تھا۔
ہدایتکار شریف نیر کی میگاہٹ اردو فلم دوستی (1971) ان کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی نغماتی فلم ثابت ہوئی تھی۔ میڈم نورجہاں کے گائے ہوئے لازوال گیت
- چٹھی جرا سیاں جی کے نام لکھ دے۔۔
سمیت اس فلم کے آٹھ میں سات گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔ دیگر فلموں میں توبہ ، آشیانہ (1964) ، یہ امن (1971) ، بہشت (1974) ، ثریا بھوپالی (1976) اور آواز (1978) وغیرہ بہت بڑی نغماتی فلمیں تھیں۔
طوالت سے بچنے کے لیے ان کے تمام مقبول عام نغمات کی ایک فہرست مضمون کے آخر میں دی گئی ہے۔ یہاں خاص خاص فلموں ، گیتوں ، واقعات اور جناب مسعودرانا کے لیے کمپوز کیے گئے گیتوں پر بات ہوگی۔
اے حمید کی مشہور زمانہ قوالیاں
اے حمید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے پاکستانی فلموں کی سب سے مقبول فلمی قوالی
- نہ ملتا گر یہ توبہ کا سہارا ، ہم کہاں جاتے۔۔
کمپوز کی تھی۔ یہ مشہور زمانہ قوالی ہدایتکار ایس اے حافظ کی اردو فلم توبہ (1964) میں سلیم رضا ، منیر حسین ، آئرن پروین ، سائیں اختر اور ساتھیوں نے گائی تھی۔
اس سے قبل ہدایتکار ایس ایم یوسف کی اردو فلم اولاد (1962) میں بھی اسی ٹیم کی گائی ہوئی قوالی
- حق ، لا الہ لا اللہ ، فرما دیا کملی والے ﷺ نے۔۔
بڑی مقبول ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ہدایتکار اقبال یوسف کی اردو فلم عیدمبارک (1965) کی محفل میلادؐ کو بھلا کون بھلا سکتا ہے
- رحم کرو ، یا شاہ دو عالم ، صلی اللہ علیہ وسلم۔۔
مالا ، نذیربیگم اور ساتھیوں کی آوازوں نے ایک ایسا روحانی سماں پیدا کردیا تھا کہ نہ صرف ہواؤں اور فضاؤں نے رنگ و نور کی برسات کر دی تھی بلکہ فلمساز کو بھی ایک بلیک اینڈ وہائٹ فلم میں یہ نعتیہ کلام رنگین فلمانا پڑا تھا۔ اے حمید کی بیشتر فلموں میں ایسے روحانی گیت ، قوالیاں وغیرہ عام ہوتی تھیں۔
اردو فلم شریک حیات (1968) میں ہدایتکار ایس ایم یوسف نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو پہلی اور آخری بار سلورسکرین پر پیش کیا تھا۔ موسیقار اے حمید نے ان کے لیے آخری مغل تاجدار اور شاعر بہادرشاہ ظفر کی یہ مشہور غزل کمپوز کی تھی
- بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔۔
اے حمید کا پسندیدہ گلوکار کون تھا؟
اے حمید کے پسندیدہ گلوکار تو منیر حسین تھے جنھیں وہ اکثر و بیشتر مواقع دیتے تھے اور خاص طور پر قوالیوں کے لیے وہ پہلا انتخاب ہوتے تھے۔ لیکن ان کے سب سے زیادہ مردانہ گیت مہدی حسن نے گائے تھے جو بنیادی طور پر ایک غزل گائیک تھے اور بلاشبہ اپنے فن کے بے مثل استاد تھے۔ ان کی گائیکی کا نیم کلاسیکل سٹائل ، اردو فلموں میں اتنا مقبول ہوا کہ بے شمار سپرہٹ گیت ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خانصاحب ، فلم کے آئیڈیل گلوکار کبھی نہیں رہے کیونکہ وہ ہر طرح کے فلمی گیت نہیں گا سکتے تھے۔ اس کی ایک زندہ مثال فلم ندیا کے پار (1973) میں دیکھنے میں آئی جب ایک کلاسیکل گیت
- آج میرے سنگیت کے مالک۔۔
کے آخر میں لمبی تان لگانا تھی جو مہدی حسن کے لیے ممکن نہ تھی۔ اے حمید نے اس مشکل کاحل ایسے نکالا تھا کہ اس کے لیے گلوکار شوکت علی کی خدمات حاصل کی گئیں جو لمبی تانیں لگانے میں ماہر تھے۔
ایسی ہی ایک صورتحال فلم ثریا بھوپالی (1976) میں دیکھنے میں آئی اور اے حمید کو مہدی حسن کی اس فنی کمزوری پر قابو پانے کے لیے منیر حسین کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔ فلم انگارے (1972) میں مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور زمانہ غزل
- اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں۔۔
کی دھن بھی اے حمید نے بنائی تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے سپرہٹ گیت گوائے تھے جن کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔
اے حمید کے مسعودرانا کے لیے گیت
مہدی حسن کے برعکس مسعودرانا ایک مکمل فلمی گلوکار تھے۔ آل راؤنڈ کارکردگی میں لاثانی تھے اور ہر طرح کے گیت بڑی آسانی سے گا لیتے تھے۔ ان کے ساتھ اے حمید کا پہلا ساتھ ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم بہن بھائی (1968) میں ہوا تھا۔ اس فلم میں مالا کے ساتھ گائے ہوئے اس رومانٹک گیت میں کلاسک رنگ نمایاں تھا:
- چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے۔۔
اسی سال ہدایتکار ایس ایم یوسف کی فلم شریک حیات (1968) میں اے حمید نے مسعودرانا کے لیے پہلا سولو گیت کمپوز کیا تھا:
- میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے۔۔
- اک سانولی سی لڑکی میرے دل کو بھا گئی ہے ، نس نس میں بس گئی ہے ، پاگل بنا گئی ہے۔۔
اسی فلم میں روایتی رومانٹک گیتوں میں رونالیلیٰ ٰ کے ساتھ گائے ہوئے اس امر سنگیت کو کون بھلا سکتا ہے:
- کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے۔۔"
ہدایتکار ایس اے حافظ کی اردو فلم شکار (1974) میں بھی ایک تیز طرار شوخ گیت مسعودرانا کی آل راؤنڈ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے:
- مر گیا ، لٹ گیا ، دل گیا ، میں تباہ ہوگیا ، اک شکاری ، اک نظر کا ، ہائے شکار ہوگیا۔۔
سنجیدہ اور بامقصد گیتوں کی طرف آئیں تو ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم وحشی (1971) کا تھیم سانگ سامعین پر بڑا گہرا اثر کرتا ہے:
- جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ، اس ظالم دنیا میں لوگو ، انسان اسے بھی کہتے ہیں۔۔
- متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان۔۔
درد دل رکھنے والوں کے لیے مسعودرانا کی دلسوز آواز دل میں اتر جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب بات ایک لوک گیت کی ہوتی ہے تو اس شعبے میں بھی مسعودرانا نے جو گایا ، امر کردیا:
- اٹھ جاگ نی سسیئے ، ستی ایں ، تینوں چھل گئی نیندر چور ، نی سسیسئے ، بے خبرے ، تیرا لٹیا ای شہر بھمبھور۔۔
- ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے۔۔"
- سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آگیا ، واہ واہ بھئی شاناں تیریاں۔۔"
ہدایتکار ایس ایم یوسف کی اردو فلم نیک پروین (1975) میں اے حمید نے ایک بڑا ہی سبق آموزگیت گوایا تھا جس میں ناہیداختر ، شراب کے قصیدے بیان کرتی ہے تو مسعودرانا ، شراب کی برائیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ سنگیتا اور محمدعلی پر فلمایا ہوا یہ کلب گیت بڑے کمال کا تھا:
- جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ بڑے آرام سے۔۔"
ہدایتکارہ وحیدہ خان کی ڈبل ورژن اردو/پشتو فلم کرائے کے گوریلے (1984) میں اے حمید نے ایک کورس گیت گوایا تھا
- ہم چار یار گوریلے۔۔
اس گیت میں اے نیر اور اخلاق احمد مرکزی گلوکار تھے جبکہ مسعودرانا اور شوکت علی ثانوی گلوکار تھے۔
اے حمید کا مسعودرانا کے ساتھ آخری گیت ایک مزاحیہ کورس گیت تھا جو ہدایتکار ایس سلیمان کی کوپروڈکشن فلم لوان لندن (1987) میں گایا گیا تھا
- اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے۔۔
ساتھی گلوکاران ، اے نیر اور شوکت علی تھے۔
اے حمید کے اہم سنگ میل
دلچسپ اتفاق ہے کہ پہلی فلم کی طرح موسیقار اے حمید کی آخری فلم ڈسکو دیوانے (1988) کے ہدایتکار بھی جعفربخاری ہی تھے۔
اے حمید نے ہدایتکار ایس ایم یوسف کی بیشتر فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ سو سے زائد گیت نغمہ نگار فیاض ہاشمی سے لکھوائے تھے۔
زیادہ تر گیت میڈم نورجہاں ، مالا ، مہدی حسن اور منیر حسین سے گوائے تھے۔
انھوں نے گلوکار اے نیر کو دریافت کیا تھا اور ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم بہشت (1974) میں روبینہ بدر کے ساتھ یہ پہلا دوگانا گوایا تھا
- یونہی دن کٹ جائیں ، یونہی شام ڈھل جائے ، تجھے دیکھتا رہوں میں ، یونہی سامنے بٹھائے۔۔
معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کو بھی پہلی بار ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم سنگدل (1982) میں گوایا تھا جس میں یہ گیت تھا
- ڈسکو دیوانے۔۔
بین الاقوامی شہرت کی حامل اس پاکستانی گلوکارہ کی پہچان اس کا پہلا سپرہٹ ڈسکو گیت تھا "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے۔۔" یہ گیت کسی بھارتی فلم کے لیے گایا گیا تھا۔
1924ء میں امرتسر کے ایک فنکار گھرانے میں پیدا ہونے والے شیخ عبدالحمید عرف 'اے حمید' نے بھارت کے پونا فلم انسٹیٹیوٹ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ پیانو بجانے کے ماہر تھے۔ انتقال 1991ء میں ہوا اور راولپنڈی میں سپردخاک ہوئے۔
اے حمید کے چند مقبول عام گیت
- کیا ہوا دل پہ ستم ، تم نہ سمجھو گے بلم۔۔ (زبیدہ خانم ، فلم رات کے راہی 1960)
- ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے۔۔ (نسیم بیگم ، فلم سہیلی 1960)
- مکھڑے پہ سہرا ڈالے ، آجا او آنے والے۔۔ (نسیم بیگم مع ساتھی ، فلم سہیلی 1960)
- کہیں دو دل جو مل جاتے ، بگڑتا کیا زمانے کا۔۔ (سلیم رضا ،نسیم بیگم ، فلم سہیلی 1960)
- لاالہ الا اللہ ، فرما دیا کملی والے ﷺ نے۔۔ (سلیم رضا ، منیر حسین ، سائیں اختر مع ساتھی فلم اولاد 1962)
- تم ملے پیار ملا ، اب کوئی ارمان نہیں۔۔ (منیر حسین ، نسیم بیگم ، فلم اولاد 1962)
- نام لے لے کے تیرا ہم تو جئیں جائیں گے۔۔ (نسیم بیگم ، فلم اولاد 1962)
- نہ ملتا گر یہ توبہ کا سہارا ، ہم کہاں جاتے۔۔ (منیر حسین ، سلیم رضا ، آئرن پروین مع ساتھی فلم توبہ 1964)
- المدد ، المدد ، پرودگار دو جہاں ﷺ۔۔ (نسیم بیگم ، آئرن پروین مع ساتھی فلم توبہ 1964)
- او رے صنم ، دل یہ کیسے بتائے ، پیار میں بیری ہوگئے۔۔ (نورجہاں ، فلم توبہ 1964)
- تیری خاطر جل رہے ہیں ، کب سے پروانے۔۔ (نورجہاں ، فلم پیغام 1964)
- وفاؤں کی ہم کو سزا تو نہ دو گے۔۔ (مالا ، نسیم بیگم مع ساتھی فلم پیغام 1964)
- جارے بے دردی تو نے ، کہیں کا ہمیں نہ چھوڑا۔۔ (مالا مع ساتھی ، فلم آشیانہ 1964)
- بڑے سنگدل ہو ، بڑے ناسمجھ ہو۔۔ (احمدرشدی ، فلم آشیانہ 1964)
- جو دل کو توڑتے ہیں ، ان کا بھی جواب نہیں۔۔ (منیر حسین ، فلم آشیانہ 1964)
- چن لیا میں نے تمہیں ، سارا جہاں رہنے دیا۔۔ (نورجہاں ، فلم شبنم 1965)
- جو کسی کے قریب ہوتے ہیں ، وہ بڑے خوش نصیب۔۔ (سلیم رضا ، فلم شبنم 1965)
- رحم کرو یا شاہ دو عالم ﷺ ، صلی اللہ علیہ وسلم۔۔ (مالا ، نذیربیگم مع ساتھی ، فلم عیدمبارک 1965)
- نوازش ، کرم ، شکریہ ، مہربانی ، مجھے بخش دی آپ نے زندگانی۔۔ (مہدی حسن ، فلم میں وہ نہیں 1967)
- اے دنیا ، کیا تم سے کہیں ، جا چھیڑ نہ ہم دیوانوں کو۔۔ (مہدی حسن ، فلم سہاگن 1967)
- کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا ، میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔۔ (احمدرشدی ، فلم بہن بھائی 1968)
- ہیلو ہیلو ، مسٹر عبدالغنی۔۔ (آئرن پروین ، احمدرشدی ، فلم بہن بھائی 1968)
- اے بے کسوں کے والی ، دے دے ہمیں سہارا۔۔ (مالا ، مہدی حسن ، فلم بہن بھائی 1968)
- بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔۔ (مہدی حسن ، فلم شریک حیات 1968)
- کسے آواز دوں تیرے سوا ، ڈھونڈ رہا ہے پیار میرا۔۔ (مالا ، فلم شریک حیات 1968)
- میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے۔۔ (مسعودرانا ، فلم شریک حیات 1968)
- تیرے لیے او جان جان ، لاکھوں ستم اٹھائیں گے۔۔ (نورجہاں ، فلم شریک حیات 1968)
- چٹھی جرا سیاں جی کے نام لکھ دے۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- روٹھے سیاں کو میں تو اپنے ، خود ہی منانے چلی آئی۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- یہ وادیاں ، یہ پربتوں کی شاہ زادیاں۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- گوری رین ملن کی آئی کہ نین تیرے کجلے بھرے۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- بس گیا تو سوتنیا کے دوار سجناں ، کہاں ہے تیرا پیار سجناں۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- آرے آرے ، دل کے سہارے۔۔ (مجیب عالم ، نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- سجناں ، بھول نہ جانا میرا پیار۔۔ (نورجہاں ، فلم دوستی 1971)
- کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا۔۔ (نورجہاں ، فلم غرناطہ 1971)
- جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی۔۔ (مسعودرانا ، فلم وحشی 1971)
- ظلم رہے اور امن بھی ہو ، کیا ممکن ہے۔۔ (نورجہاں/مہدی حسن ، فلم یہ امن 1971)
- اک لڑکی کی شادی آئی ، گونج اٹھی گھر میں شہنائی۔۔ (مالا مع ساتھی ، فلم یہ امن 1971)
- اڑتا ہوا وقت تھام لو ، ساتھی نہ ہوجائے شام۔۔ (مجیب عالم ، رونا لیلیٰ ، فلم یہ امن 1971)
- اٹھ جاگ نی سسئے ، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھمبھور۔۔ (مسعودرانا ، فلم پنوی دی سسی 1972)
- تیرے ملنے دی آس لے میں ٹر پئی۔۔ (مسعودرانا ، رونا لیلیٰ ، فلم پنوں دی سسی 1972)
- ہر آدمی ، الگ سہی مگر امنگ ایک ہے۔۔ (مہدی حسن ، فلم زندگی ایک سفر ہے 1972)
- اب کہ ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں۔۔ (مہدی حسن ، فلم انگارے 1972)
- جوگیا وے تک میرے ہتھ کی لکیر نوں،، (نورجہاں ، خورشید بیگم ، فلم آن 1973)
- سب ٹرگئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آگیا۔۔ (رونا لیلیٰ ، منیر حسین ، مسعودرانا ، فلم آن 1973)
- کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو۔۔ (رونا لیلیٰ ، مسعودرانا ، فلم خواب اور زندگی 1973)
- اک سانولی سی لڑکی میرے دل کو بھا گئی ہے۔۔ (مسعودرانا ، فلم خواب اور زندگی 1973)
- چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں۔۔ (مالا ، مہدی حسن ، فلم سماج 1974)
- پیار خود جینے کے انداز سکھا دیتا ہے۔۔ (منیر حسین ، فلم سماج 1974)
- دل لے کے مکر گیا ہائے ، سجن بے ایمان نکلا۔۔ (مالا ، فلم شکار 1974)
- مر گیا ، لٹ گیا ، دل گیا ، میں تباہ ہوگیا۔۔ (مسعودرانا ، فلم شکار 1974)
- زندگی جا ، چھوڑ دے پیچھا میرا۔۔ (نورجہاں / مہدی حسن ، فلم جواب دو 1974)
- متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے۔۔ (مسعودرانا ، فلم حقیقت 1974)
- کل تک جو کہتے تھے اپنا ، آج وہی بیگانے ہیں۔۔ (نورجہاں ، فلم بہشت 1974)
- میں جو شاعر کبھی ہوتا ، تیرا سہرا کہتا۔۔ (مہدی حسن ، فلم بہشت 1974)
- ہزار بار منع کیا ، میری گلی نہ سیاں آنا۔۔ (ثمراقبال ، فلم عزت 1975)
- خدا ، وہ دن نہ دکھائے کہ یہ گناہ کروں۔۔ (مہناز ، فلم معاشرہ 1975)
- لکھ دی ہم نے آج کی شام ، آپکی خاطر۔۔ (ناہیداختر ، فلم نیک پروین 1975)
- آگئی باگاں وچ بہار۔۔ (نورجہاں ، فلم سوہنی مہینوال 1976)
- تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی۔۔ (ناہیداختر ، فلم ثریا بھوپالی 1976)
- نام آئے نہ تیرا پیار کی رسوائی میں۔۔ (مہدی حسن ، فلم ثریا بھوپالی 1976)
- ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لئے۔۔ (مسعودرانا ، فلم ضرورت 1976)
- اے دوست ، تیری آنکھ اگر نم ہے تو مجھے کیا۔۔ (غلام عباس ، فلم بیگم جان 1977)
- تمام عمر تمہیں زندگی کا پیار ملے۔۔ (ناہیداختر ، فلم بھروسہ 1977)
- کس طرح جان وفا ، شوق کا اظہار کروں۔۔ (مہدی حسن ، فلم بھروسہ 1977)
- میرے دل سے زندگی بھر تیرا پیار کم نہ ہوگا۔۔ (مہدی حسن ، فلم دل کے داغ 1978)
- اک نئے موڑ پر زندگی آگئی۔۔ (نورجہاں ، مہدی حسن ، فلم دل کے داغ 1978)
- زندگی ، تو نے ہر قدم پہ مجھے۔۔ (غلام عباس ، مہناز ، فلم ماضی حال مستقبل 1978)
- تو میرے پیار کا گیت ہے۔۔ (ناہیداختر / مہدی حسن / اسد امانت علی خان ، فلم آواز 1978)
- سنو ، سنو ، شہر کے باسیو ، گاؤں سے آیا ہوں۔۔ (اے نیر ، فلم آواز 1978)
- ہری بھری آبادیاں ، گیت گاتی وادیاں ، نیلے گگن کے تلے۔۔ (غلام عباس ، فلم آواز 1978)
- دے رہی ہے مزہ ، بے رخی آپ کی۔۔ (نورجہاں ، فلم نیا انداز 1979)
- ضد نہ کر اس قدر ، جان جان ، حرج کیا مسکرانے میں ہے۔۔ (اے نیر ، فلم نیا انداز 1979)
مسعودرانا اور اے حمید کے 18 فلموں میں 25 گیت
| 1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے..فلم ... بہن بھائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ندیم ، رانی |
| 2 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے..فلم ... شریک حیات ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: کمال |
| 3 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں..فلم ... بہورانی ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعودرانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: محمد علی ، نگو مع ساتھی |
| 4 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ..فلم ... مترئی ماں ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مالا ، منیر حسین ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: ؟ |
| 5 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی..فلم ... وحشی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ، محمد علی) |
| 6 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: سنگیتا ، اعجاز |
| 7 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: ؟؟ |
| 8 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اعجاز |
| 9 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا..فلم ... آن ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منیر حسین ، رونا لیلیٰ ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: حبیب ، عالیہ ، اقبال حسن مع ساتھی |
| 10 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
| 11 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2)..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
| 12 | پیار کبھی نہیں مر سکتا..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
| 13 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: وحید مراد |
| 14 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی..فلم ... شکار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: شاہد |
| 15 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا..فلم ... شکار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد |
| 16 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں..فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: (پس پردہ، نیئر سلطانہ) |
| 17 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان..فلم ... حقیقت ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، محمد علی ) |
| 18 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں..فلم ... پروفیسر ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: محمد علی ، صوفیہ بانو |
| 19 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے..فلم ... نیک پروین ... اردو ... (1975) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: سنگیتا ، محمد علی |
| 20 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں..فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ) |
| 21 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا..فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان) |
| 22 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے..فلم ... ضرورت ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: شاہد |
| 23 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے..فلم ... موت میری زندگی ... اردو ... (1979) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: نیلو ، آصف خان |
| 24 | ہم چار یار گوریلے..فلم ... کرائے کےگوریلے ... اردو ... (1984) ... گلوکار: اے نیئر ، اخلاق احمد ، مسعود رانا ، شوکت علی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: بدر منیر ، عابد علی ، آسف خان ، غلام محی الدین |
| 25 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے..فلم ... لو ان لندن ... اردو ... (1987) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، اے نیئر ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: رنگیلا ، عابد کشمیری ، اسماعیل تارا |
مسعودرانا اور اے حمید کے 17 اردو گیت
| 1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...(فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
| 2 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
| 3 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ...(فلم ... بہورانی ... 1969) |
| 4 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
| 5 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 6 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 7 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 8 | پیار کبھی نہیں مر سکتا ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 9 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...(فلم ... شکار ... 1974) |
| 10 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی ...(فلم ... شکار ... 1974) |
| 11 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
| 12 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
| 13 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
| 14 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...(فلم ... ضرورت ... 1976) |
| 15 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...(فلم ... موت میری زندگی ... 1979) |
| 16 | ہم چار یار گوریلے ...(فلم ... کرائے کےگوریلے ... 1984) |
| 17 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ...(فلم ... لو ان لندن ... 1987) |
مسعودرانا اور اے حمید کے 8 پنجابی گیت
| 1 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ ...(فلم ... مترئی ماں ... 1970) |
| 2 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 3 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 4 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 5 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ...(فلم ... آن ... 1973) |
| 6 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں ...(فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... 1974) |
| 7 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
| 8 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
مسعودرانا اور اے حمید کے 10سولو گیت
| 1 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
| 2 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
| 3 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 4 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 5 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...(فلم ... شکار ... 1974) |
| 6 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی ...(فلم ... شکار ... 1974) |
| 7 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں ...(فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... 1974) |
| 8 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
| 9 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
| 10 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...(فلم ... ضرورت ... 1976) |
مسعودرانا اور اے حمید کے 10دو گانے
| 1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...(فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
| 2 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 3 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
| 4 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 5 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 6 | پیار کبھی نہیں مر سکتا ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
| 7 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
| 8 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
| 9 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
| 10 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...(فلم ... موت میری زندگی ... 1979) |
مسعودرانا اور اے حمید کے 5کورس گیت
| 1 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ... (فلم ... بہورانی ... 1969) |
| 2 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ ... (فلم ... مترئی ماں ... 1970) |
| 3 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ... (فلم ... آن ... 1973) |
| 4 | ہم چار یار گوریلے ... (فلم ... کرائے کےگوریلے ... 1984) |
| 5 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ... (فلم ... لو ان لندن ... 1987) |
Masood Rana & A. Hameed: Latest Online film
Masood Rana & A. Hameed: Film posters










Masood Rana & A. Hameed:
0 joint Online films
(0 Urdu and 0 Punjabi films)Masood Rana & A. Hameed:
Total 18 joint films
(13 Urdu, 5 Punjabi films)| 1. | 1968: Behan Bhai(Urdu) |
| 2. | 1968: Sharik-e-Hayyat(Urdu) |
| 3. | 1969: Bahu Rani(Urdu) |
| 4. | 1970: Matrei Maa(Punjabi) |
| 5. | 1971: Wehshi(Urdu) |
| 6. | 1972: Punnu Di Sassi(Punjabi) |
| 7. | 1973: Aan(Punjabi) |
| 8. | 1973: Khab Aur Zindagi(Urdu) |
| 9. | 1974: Shikar(Urdu) |
| 10. | 1974: Teray Jehay Putt Jamman Manva(Punjabi) |
| 11. | 1974: Haqeeqat(Urdu) |
| 12. | 1975: Professor(Urdu) |
| 13. | 1975: Neik Parveen(Urdu) |
| 14. | 1976: Sohni Mehinval(Punjabi) |
| 15. | 1976: Zaroorat(Urdu) |
| 16. | 1979: Mout Meri Zindagi(Urdu) |
| 17. | 1984: Karaye Kay Goreelay(Urdu) |
| 18. | 1987: Love in London(Urdu) |
Masood Rana & A. Hameed: 25 songs in 18 films
(17 Urdu and 8 Punjabi songs)| 1. | Urdu filmBehan Bhaifrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rani, Nadeem |
| 2. | Urdu filmSharik-e-Hayyatfrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Kemal |
| 3. | Urdu filmBahu Ranifrom Friday, 4 July 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Niggo & Co. |
| 4. | Punjabi filmMatrei Maafrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Mala, Munir Hussain, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): ? |
| 5. | Urdu filmWehshifrom Friday, 23 July 1971Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback, Mohammad Ali) |
| 6. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Runa Laila, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Ejaz, Sangeeta |
| 7. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Ejaz |
| 8. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): ? |
| 9. | Punjabi filmAanfrom Tuesday, 16 January 1973Singer(s): Munir Hussain, Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan, Aliya, Habib & Co. |
| 10. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
| 11. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
| 12. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
| 13. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
| 14. | Urdu filmShikarfrom Friday, 23 August 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
| 15. | Urdu filmShikarfrom Friday, 23 August 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
| 16. | Punjabi filmTeray Jehay Putt Jamman Manvafrom Friday, 18 October 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback - Nayyar Sultana) |
| 17. | Urdu filmHaqeeqatfrom Friday, 1 November 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback, theme song - Mohammad Ali) |
| 18. | Urdu filmProfessorfrom Friday, 8 August 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Sufia Bano |
| 19. | Urdu filmNeik Parveenfrom Friday, 5 December 1975Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Sangeeta, Mohammad Ali |
| 20. | Punjabi filmSohni Mehinvalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback - Mumtaz), Yousuf Khan |
| 21. | Punjabi filmSohni Mehinvalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback) |
| 22. | Urdu filmZarooratfrom Friday, 26 November 1976Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
| 23. | Urdu filmMout Meri Zindagifrom Friday, 28 September 1979Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Neelo, Asif Khan |
| 24. | Urdu filmKaraye Kay Goreelayfrom Friday, 16 November 1984Singer(s): A. Nayyar, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Shoukat Ali, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Badar Munir, Abid Ali, Asif Khan, Ghulam Mohayuddin |
| 25. | Urdu filmLove in Londonfrom Friday, 27 November 1987Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, A. Nayyar, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rangeela, Abid Kashmiri, Ismael Tara |

Karwan-e-Husn
(1935)

Caption Virendra
(1936)

Bulbul-e-Punjab
(1933)

Papi
(1943)

Khandan
(1942)

Circus Queen
(1946)
Pakistan Film Magazine
Pakistan Film Magazine is the first and largest website of its kind, containing unique information, articles, facts and figures on Pakistani and pre-Partition films, artists and film songs.
It is continuously updated website since May 3, 2000.
is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor,
I am not responsible for the content of any external site.
پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں
لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔































Ajmal
Reshma
Anwar Kemal Pasha
Sana
Nirma
Kamala
Khalid Saeed Butt
Jameel Bismil
Jameel
Adeeb
Muzaffar Warsi
Komal
Sima
Ali Hossain
Sabtain Fazli
Banka

