Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


خواجہ خورشید انور

خواجہ خورشید انور
خواجہ خورشید انور
موسیقی کی ایک درسگاہ تھے

مسعودرانا کے ساتھی فنکاروں کے سلسلے میں آج عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کی باری ہے جنھوں نے پہلی بار فلم سرحد (1966) میں مسعودرانا سے ایک کورس گیت

  • دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون۔۔

گوایا تھا۔ یہ ان تین گیتوں میں سے پہلا گیت تھا جو خواجہ صاحب نے مسعودرانا کے لیے کمپوز کیا تھا۔ دوسرا گیت فلم ہیررانجھا (1970) میں تھا

  • ربا ویکھ لیا تیرا میں جہاں۔۔

اس گیت میں رانا صاحب نے گلے کا جو استعمال کیا تھا وہ بہت کم سننے میں آتا ہے۔ اس جوڑی کا تیسرا اور آخری گیت فلم شیریں فرہاد (1975) میں تھا

  • کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے۔۔

یہ ایک تھیم سانگ تھا۔

خواجہ خورشید انور پر ایک تفصیلی مضمون

پاکستان فلم میگزین کے سابقہ ورژن پر خواجہ خورشید انور کے بارے میں ایک بڑا تحقیقی اور تفصیلی مضمون لکھا جا چکا ہے جسے دھرانے کا حوصلہ نہیں ہے۔ جب کبھی اس گرافک ورژن کی اوریجنل فائل دستیاب ہوگی تو اسے یونی کوڈ میں پیش کردوں گا تاکہ موبائیل پر بھی آسانی سے پڑھا جا سکے۔ یہاں چند دلچسپ حقائق پیش کیے جارہے ہیں۔

خواجہ خورشید انور کا فلمی سفر

خواجہ خورشید انور نے پاکستان میں اپنے اٹھائیس سالہ فلمی کیریر میں کل 20 فلموں میں 161 گیتوں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ انھوں نے 17 اردو فلموں میں 132 اور 3 پنجابی فلموں میں 29 گیت کمپوز کیے تھے۔

پہلی فلم انتظار (1956) اور آخری فلم مرزاجٹ (1982) تھی۔ کل فلموں میں سے ایک فلم تان سین ، غیرریلیز شدہ تھی جبکہ فلم انسان (1977) میں انھوں نے صرف ایک گیت کمپوز کیا تھا۔ کل 19 ریلیز شدہ فلموں میں سے صرف 4 فلمیں کامیاب تھیں جن میں انتظار (1956) ، جھومر ، کوئل (1959) اور ہیررانجھا (1970) شامل تھیں جبکہ 3 فلمیں ایاز (1960) ، گھونگھٹ (1962) اور حیدرعلی (1978) اوسط درجے کی تھیں۔

ان کی 9 فلموں کے ڈائریکٹر مسعود پرویز تھے جبکہ تین فلموں کے ہدایتکار وہ خود تھے۔ وہ ، چھ چھ فلموں کے فلمساز اور کہانی نویس بھی تھے۔

خواجہ خورشید انور کے گیت کس کس نے گائے؟

خواجہ صاحب کے آدھے گیت صرف دو گلوکاراؤں نے گائے تھے۔ ان میں ملکہ ترنم نورجہاں نے 57 اور زبیدہ خانم نے 21 گیت گائے تھے۔ ان کے بعد دیگر گلوکاراؤں میں کوثرپروین 5 ، ناہیدنیازی 15 ، نجمہ نیازی 3 ، اقبال بانو 2 ، نسیم بیگم 9 ، مالا 9 ، آئرین پروین 6 ، تصور خانم 2 ، نیرہ نور 4 ، مہناز 10 اور ترنم ناز نے 5 گیت گائے تھے۔ نذیر بیگم ، رونالیلیٰ اور ناہیداختر سے انھوں نے کبھی کوئی گیت نہیں گوایا تھا۔

خواجہ خورشید انور زیادہ تر نسوانی آوازوں میں گیت ریکارڈ کرنا پسند کرتے تھے۔ ان کے مردانہ گیتوں کی کل تعداد تین درجن کے لگ بھگ ہے جس میں سے زیادہ تر مردانہ گیت مہدی حسن نے گائے تھے جن کی تعداد 12 تھی۔ ان کے بعد سلیم رضا 7 ، منیر حسین 5 اور مسعودرانا نے تین گیت گائے تھے جبکہ استاد فتح علی خان ، احمدرشدی ، مجیب عالم ، غلام علی ، رجب علی ، غلام عباس اور محمدصدیق نے ایک ایک گیت گایا تھا۔ انھوں نے عنایت حسین بھٹی ، شوکت علی ، اے نیر اور اخلاق احمد سے کبھی کوئی گیت نہیں گوایا تھا۔

خواجہ خورشید انور کی روایتی فلمی شاعروں سے بے اعتنائی!

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اردو فلموں کے روایتی فلمی شاعروں یعنی فیاض ہاشمی ، مسرورانور اور تسلیم فاضلی اور پنجابی فلموں کے روایتی فلمی شاعروں حزیں قادری ، وارث لدھیانوی اور خواجہ پرویز کا لکھا ہوا کوئی گیت کبھی کمپوز نہیں کیا تھا۔ ان کے سب سے زیادہ گیت قتیل شفائی ، تنویرنقوی اور احمدراہی نے لکھے تھے۔

خواجہ خورشید انور ، مخصوص سٹائل کے موسیقار تھے

خواجہ صاحب کے فلمی گیتوں کے ایک طائرانہ جائزے میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ ان کے گیتوں کی اکثریت رومانٹک گیتوں پر مشتمل تھی جن میں سے زیادہ تر سنجیدہ رومانٹک گیت تھے۔

انھوں نے کبھی کوئی روایتی فلمی قوالی یا دھمال کمپوز نہیں کی تھی۔ مزاحیہ یا اونچی سروں میں بھی کوئی گیت کمپوز نہیں کیا تھا۔ انھوں نے کوئی قومی نغمہ یا جنگی ترانہ بھی تخلیق نہیں کیا تھا حالانکہ دو تاریخی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ انھوں نے کبھی ایک خالص مردانہ دوگانا یا بھنگڑہ گیت بھی نہیں گوایا تھا۔

خواجہ صاحب واحد موسیقار تھے جنھوں نے ایک ہی کہانی یعنی مرزا صاحباں (1956) اور مرزاجٹ (1982) کی کہانیوں پر اردو اور پنجابی زبانوں میں الگ الگ گیت تخلیق کیے تھے۔

خواجہ خورشید انور کا پس منظر

خواجہ خورشید انور ، 1912ء میں میانوالی میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ علامہ اقبالؒ ان کے خالو تھے۔ وہ فلاسفی میں ایم اے تھے اور سول سروس کا امتحان بھی پاس کیا تھا لیکن موسیقی کے شوق میں اس طرف نہیں گئے۔

پچپن سے برصغیر کے بڑے بڑے موسیقاروں کے فن تک رسائی تھی اور اپنے اسی شوق میں انھوں نے ان فنکاروں کے کلام کو اکٹھا کیا اور موسیقی کی ایک تاریخ مرتب کی تھی۔

خواجہ خورشید انور کی پہلی فلم بمبئی کی پنجابی فلم کڑمائی (1941) تھی جبکہ ممبئی میں درجن بھر فلموں کی موسیقی دینے کے بعد پاکستان واپس آئے تھے جہاں بیس فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے بعد 1984ء میں انتقال کیا تھا۔

مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 3 فلموں میں 3 گیت

2 اردو گیت ... 1 پنجابی گیت
1

دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون..

فلم ... سرحد ... اردو ... (1966) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: چھم چھم ، علاؤالدین ، ​​اعجاز مع ساتھی
2

ربا ، ویکھ لیا تیرا میں جہاں ، کیویں سولاں وچ پھسدی اے جان..

فلم ... ہیر رانجھا ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اعجاز
3

کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے..

فلم ... شیریں فرہاد ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، زیبا ، محمد علی )

مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 2 اردو گیت

1

دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ...

(فلم ... سرحد ... 1966)
2

کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے ...

(فلم ... شیریں فرہاد ... 1975)

مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 1 پنجابی گیت

1

ربا ، ویکھ لیا تیرا میں جہاں ، کیویں سولاں وچ پھسدی اے جان ...

(فلم ... ہیر رانجھا ... 1970)

مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 2سولو گیت

1

ربا ، ویکھ لیا تیرا میں جہاں ، کیویں سولاں وچ پھسدی اے جان ...

(فلم ... ہیر رانجھا ... 1970)
2

کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے ...

(فلم ... شیریں فرہاد ... 1975)

مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 0دو گانے


مسعودرانا اور خواجہ خورشید انور کے 1کورس گیت

1دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ... (فلم ... سرحد ... 1966)

Masood Rana & Khawaja Khursheed Anwar: Latest Online film

Heer Ranjha

(Punjabi - Color - Friday, 19 June 1970)


Masood Rana & Khawaja Khursheed Anwar: Film posters
Heer RanjhaShirin Farhad
Masood Rana & Khawaja Khursheed Anwar:

1 joint Online films

(0 Urdu and 1 Punjabi films)

1.1970: Heer Ranjha
(Punjabi)
Masood Rana & Khawaja Khursheed Anwar:

Total 3 joint films

(2 Urdu, 1 Punjabi films)

1.1966: Sarhad
(Urdu)
2.1970: Heer Ranjha
(Punjabi)
3.1975: Shirin Farhad
(Urdu)


Masood Rana & Khawaja Khursheed Anwar: 3 songs in 3 films

(2 Urdu and 1 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Sarhad
from Saturday, 2 April 1966
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: , Actor(s): ChhamChham, Allauddin, Ejaz & Co.
2.
Punjabi film
Heer Ranjha
from Friday, 19 June 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: , Actor(s): Ejaz
3.
Urdu film
Shirin Farhad
from Friday, 9 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: , Actor(s): (Playback, Zeba, Mohammad Ali)


Farz
Farz
(1947)
Madhuri
Madhuri
(1932)
Bhai
Bhai
(1944)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.