Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


تسلیم فاضلی

تسلیم فاضلی
اردو فلموں کے بلند پایہ شاعر تھے
جن کے نغمات میں
ادبی چاشنی پائی جاتی تھی
    رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے ۔۔
    پہلے جاں ، پھر جانِ جاں ، پھر جانِ جاناں ہو گئے
    دن بدن بڑھتی گئیں ، اس حسن کی رعنائیاں۔۔
    پہلے گل ، پھر گلبدن ، پھر گل بداماں ہو گئے
    آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے ۔۔
    پہلے دل ، پھر دلربا ، پھر دل کے مہماں ہو گئے
    پیار جب حد سے بڑھا ، سارے تکلف مٹ گئے ۔۔
    آپ سے ، پھر تم ہوئے ، پھر تو کا عنواں ہو گئے

پاکستان کی فلمی تاریخ میں یو ں تو کئی ایک لاجواب گیت لکھے گئے ہیں لیکن مندرجہ بالا غزل ، اپنی مثال آپ ہے۔ ادبی حلقے بھی یقیناً اس کلام کو سن کر حیرت زدہ رہ گئے ہوں گے جو عام طور پر فلمی شاعری کو درخورداعتنا نہیں سمجھتے تھے۔

فلم زینت (1975) کے لیے یہ شاہکار غزل ، تسلیم فاضلی نے لکھی تھی اورموسیقار ناشاد نے شہنشاہ غزل خانصاحب مہدی حسن سے گوائی تھی۔ سلیم رضا کے بعد مہدی حسن کے گیتوں کی شاعری بڑے کمال کی ہوتی تھی۔ وہ بڑے خوش قسمت گویے تھے کہ انھیں تسلیم فاضلی جیسے اعلیٰ پائے کے گیت نگاروں کا ساتھ ملا تھا جن کے گیتوں میں ادبی چاشنی پائی جاتی تھی۔

تسلیم فاضلی کا فلمی کیرئر

تسلیم فاضلی کی پہلی فلم عاشق (1968) تھی جس کے سبھی گیت انھوں نے لکھے تھے لیکن کوئی ایک گیت بھی مقبول نہ ہوسکا تھا۔ موسیقار ناشاد کی دھن میں اس فلم میں مسعودرانا کا ایک دلسوز تھیم سانگ تھا جو پھانسی کے ایک ملزم کے لیے گایا گیا تھا

  • اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں۔۔

فاضلی صاحب کو بریک تھرو فلم تم ملے پیار ملا (1969) سے ملا تھا جس کے متعدد گیت سپرہٹ ہوئے تھے جن میں مہدی حسن اور ملکہ ترنم نورجہاں کا یہ دوگانا "آپ کو بھول جائیں ہم ، اتنے تو بے وفا نہیں۔۔" فلم کی جان تھا۔

ان کی دیگر یادگار نغماتی فلموں میں جلے نہ کیوں پروانہ (1970) ، افشاں ، یادیں (1971) ، ایک رات (1972) ، زینت ، اناڑی ، امنگ ، نوکر (1975) ، شبانہ (1976) ، عاشی (1977) ، محبت مر نہیں سکتی ، بارات ، پلے بوائے (1978) اور دہلیز (1983) وغیرہ کے جملہ گیت انھوں نے لکھے تھے۔ ان کے لکھے ہوئے مشہور زمانہ گیتوں کی ایک فہرست آخر میں دی گئی ہے۔

تسلیم فاضلی کے چند یادگار گیت

تسلیم فاضلی کے دیگر یادگار گیتوں میں سے فلم پردے میں رہنے دو (1973) کی یہ مزاحیہ قوالی "شرمیلی آنکھوں والی اوازار کرگئی۔۔" ایک سپرہٹ قوالی تھی جو احمدرشدی اور مسعودرانا کے مشترکہ گیتوں میں سب سے مقبول مزاحیہ گیت تھا۔ اس قوالی کے دوران مسعودرانا کا ایک ہی سانس میں سال کے بارہ مہینوں کے نام لینا بڑا دلچسپ عمل تھا۔

اس فلم میں نیرہ نور کے ساتھ گایا ہوا یہ خوبصورت دوگانا بھی فاضلی صاحب کا لکھا ہوا تھا

  • جانے سے پہلے اتنا بتا دو کہ پھر کب ملو گے ، کہاں پر ملو گے۔۔؟

فلم دامن اور چنگاری (1973) میں تسلیم فاضلی کا لکھا ہوا دوگانا

  • یہ وعدہ کرو کہ محبت کریں گے۔۔

مسعودرانا اور میڈم نورجہاں کی آوازوں میں تھا لیکن اس کا المیہ ورژن "یہ وعدہ کیا تھا کہ محبت کریں گے۔۔" شباب کیرانوی صاحب نے لکھا تھا۔

​فلم زینت (1975) میں تسلیم فاضلی نے بھارتی فلم مغل اعظم (1960) میں لتا منگیشکر کے گائے ہوئے ایک گیت کی پیروڈی لکھی تھی "موہے پن گھٹ پہ نند لال چھیڑ گیو رے۔۔" موسیقار ناشاد نے یہ شوخ گیت مہدی حسن سے گوایا گیا تھا جو ان کی عام روش سے ہٹ کرتھا۔

فلم دیکھا جائے گا (1976) میں تسلیم فاضلی نے ایک انگلش گیت لکھا تھا "This is the song of wonder" جو "دما دم مست قلندر۔۔" کی دھن پر احمدرشدی نے گایا تھا ، ایم اشرف ، موسیقار تھے۔

فلم راجہ جانی (1976) میں تسلیم فاضلی نے ایک گیت لکھا تھا

  • اندھیر نگری ، چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے ، بجائے جا باجا۔۔

مسعودرانا کی آواز اور امجد بوبی کی دھن میں اس گیت کو اس وقت کی بھٹو حکومت کے خلاف سمجھا گیا تھا ۔

​فلم طلاق (1976) میں تسلیم فاضلی نے یہ گیت لکھا تھا "قدموں میں تیرے جینا مرنا ، اب دور یہاں سے جانا کیا۔۔" جو ابن انشاء کی مشہور غزل "انشا جی اٹھو ، اب کوچ کرو۔۔" کی طرز پر تھا ، اس کا انھوں نے بہت برا منایا تھا لیکن موسیقار خلیل احمد تھے جنھوں نے اپنی ہی دھن کو فلمی رنگ دیا تھا۔

تسلیم فاضلی کا ایک قابل اعتراض گیت

تسلیم فاضلی نے جہاں انتہائی قابل تعریف فلمی گیت لکھے تھے وہاں ایک قابل اعتراض بلکہ قابل مذمت گیت بھی لکھا تھا۔ فلم شبانہ (1976) میں ایم اشرف کی دھن میں یہ گیت "پیار میرا ، اوفرزانہ ، بھول نہ جانا۔۔" نے بہت سے شریف گھرانوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں تھیں ۔

'فرزانہ' نام کی لڑکیوں کو تنگ کرنے کے لیے آوارہ اور اوباش نوجوانوں کے لیے یہ ایک آئیڈیل گیت تھا۔ ریڈیو پر جب یہ گیت بجتا تھا تو کئی مظلوم والدین ، بے چارے مہدی حسن کو بددعائیں دیا کرتے تھے۔ انھیں شاید علم نہیں تھا کہ اسی بے ہودہ گیت کے گانے پر خانصاحب کو نگار ایوارڈ تھما دیا گیا تھا۔۔!

تسلیم فاضلی ، صرف اردو فلموں کے شاعر تھے

تسلیم فاضلی ، صرف اردو فلموں کے گیت نگار تھے ، انھوں نے کبھی کوئی پنجابی گیت نہیں لکھا تھا البتہ چند گیتوں میں پنجابی ٹچ ملتا ہے۔ پاکستان فلم میگزین پر غیرحتمی فلموں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہے جبکہ چارسو سے زائد گیتوں کار یکارڈ بھی ہے جو مسلسل اپ ڈیٹ ہورہاہے۔

ان کے سب سے زیادہ گیت موسیقار ناشاد اور ایم اشرف نے کمپوز کیے تھے جبکہ گلوکاروں میں مہدی حسن اور احمدرشدی نے سب سے زیادہ گیت گائے تھے۔ مسعودرانا کے ساتھ ان کے دودرجن کے قریب گیت تھے۔

تسلیم فاضلی کا اصل نام اظہار انور تھا اور وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ گھر میں شاعرانہ ماحول ملا تھا۔ انھوں نے اداکارہ نشو کے ساتھ شادی کی تھی اور 1982ء میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

تسلیم فاضلی کے چند مشہور گیت

مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 25 فلمی گیت

25 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت
1

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں..

فلم ... عاشق ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: (پس پردہ ، طالش)
2

نہ کوئی پٹوار نہ مانجی اور نہ کوئی ناؤ ، رحمت کے بادل آؤ ، معصوم کے سر پہ چھاؤ..

فلم ... میری بھابی ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: امجد بوبی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: (پس پردہ ، مراد)
3

شرمیلی آنکھوں والی اوازار کر گئی ، جب پیار سے اس نے دیکھا ، بے قرار کر گئی..

فلم ... پردے میں رہنے دو ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رنگیلا ، احمد رشدی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، منور ظریف مع ساتھی
4

جانے سے پہلے اتنا بتا دو ، کہ پھر کب ملو گے ، کہاں پر ملو گے..

فلم ... پردے میں رہنے دو ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، نیرہ نور ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، صاعقہ
5

یہ وعدہ کرو کہ محبت کریں گے ، سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے..

فلم ... دامن اور چنگاری ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: ندیم ، زیبا
6

بڑی انجان حسینہ ہے ، بڑی نادان حسینہ ہے ، یہ پیار چھپائے ، یہ ناز دکھائے ، بات سنے نہ میری..

فلم ... تیرا غم رہے سلامت ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد
7

تو پیار لے کے آیا ، میں بہار بن گئی..

فلم ... بہاروں کی منزل ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: نشو ، شاہد
8

آئی ملن کی بیلا..

فلم ... مٹی کے پتلے ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: نشو ، ندیم
9

ہائے مرزا ، تیری صاحباں مر گئی..

فلم ... سچا جھوٹا ... اردو ... (1974) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اے شاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رنگیلا ، منور ظریف
10

میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال..

فلم ... ایماندار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: دیبا ، نشو ، رنگیلا ، منور ظریف ، ننھا ، طارق عزیز
11

وقت کا پہیہ چلتا جائے ،رکنے سے رکنے نہ پائے ، رک جائے یہ سارا عالم ، وقت اگر رک جائے..

فلم ... نیلام ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: (پس پردہ)
12

مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا..

فلم ... شکار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد
13

آج کل پرسوں نہیں ، سال نہیں برسوں نہیں..

فلم ... چکرباز ... اردو ... (1974) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: صاعقہ ، منور ظریف
14

لے کے پیار تیرا آنکھوں میں دلدار آگیا..

فلم ... چکرباز ... اردو ... (1974) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: منور ظریف ، صاعقہ
15

بن جا بندہ ، بندہ چنگا ، کر مزدوری اور کھا چوری..

فلم ... چکرباز ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: منور ظریف
16

بے شرمی کی لے پہ ڈھولے ، جانوروں کی بولی بولے..

فلم ... چکرباز ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، روبینہ بدر ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد ، ؟
17

تیرے گھر ڈولی لے کے آؤں گا ، تجھے دلہن بنا کے لے جاؤں گا..

فلم ... تیرے میرے سپنے ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، ناہید اختر ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد ، کویتا
18

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا..

فلم ... دلربا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رانی ، وحید مراد
19

اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا..

فلم ... راجہ جانی ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: امجد بوبی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: محمد علی
20

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی..

فلم ... محبوب میرا مستانہ ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: وحید مراد
21

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات..

فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: وحید مراد
22

اے کاش کہ آ جائے نظر یار کی صورت ، کہے جا اللہ اللہ ہو..

فلم ... محبت مر نہیں سکتی ... اردو ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: قوی ، ندیم
23

سب کو پیاری ، سب کو عزیز ہوئی..

فلم ... لگن ... اردو ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رحمان
24

دل دھڑکا ، تجھے دیکھ کے میرا دل دھڑکا..

فلم ... دھوپ چھاؤں ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: ؟
25

ہم سارا یورپ گھومے..

فلم ... ماجھا ساجھا ان یورپ ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: امجد بوبی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: ؟

مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 25 اردو گیت

1

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں ...

(فلم ... عاشق ... 1968)
2

نہ کوئی پٹوار نہ مانجی اور نہ کوئی ناؤ ، رحمت کے بادل آؤ ، معصوم کے سر پہ چھاؤ ...

(فلم ... میری بھابی ... 1969)
3

شرمیلی آنکھوں والی اوازار کر گئی ، جب پیار سے اس نے دیکھا ، بے قرار کر گئی ...

(فلم ... پردے میں رہنے دو ... 1973)
4

جانے سے پہلے اتنا بتا دو ، کہ پھر کب ملو گے ، کہاں پر ملو گے ...

(فلم ... پردے میں رہنے دو ... 1973)
5

یہ وعدہ کرو کہ محبت کریں گے ، سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے ...

(فلم ... دامن اور چنگاری ... 1973)
6

بڑی انجان حسینہ ہے ، بڑی نادان حسینہ ہے ، یہ پیار چھپائے ، یہ ناز دکھائے ، بات سنے نہ میری ...

(فلم ... تیرا غم رہے سلامت ... 1973)
7

تو پیار لے کے آیا ، میں بہار بن گئی ...

(فلم ... بہاروں کی منزل ... 1973)
8

آئی ملن کی بیلا ...

(فلم ... مٹی کے پتلے ... 1974)
9

ہائے مرزا ، تیری صاحباں مر گئی ...

(فلم ... سچا جھوٹا ... 1974)
10

میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ...

(فلم ... ایماندار ... 1974)
11

وقت کا پہیہ چلتا جائے ،رکنے سے رکنے نہ پائے ، رک جائے یہ سارا عالم ، وقت اگر رک جائے ...

(فلم ... نیلام ... 1974)
12

مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...

(فلم ... شکار ... 1974)
13

آج کل پرسوں نہیں ، سال نہیں برسوں نہیں ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
14

لے کے پیار تیرا آنکھوں میں دلدار آگیا ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
15

بن جا بندہ ، بندہ چنگا ، کر مزدوری اور کھا چوری ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
16

بے شرمی کی لے پہ ڈھولے ، جانوروں کی بولی بولے ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
17

تیرے گھر ڈولی لے کے آؤں گا ، تجھے دلہن بنا کے لے جاؤں گا ...

(فلم ... تیرے میرے سپنے ... 1975)
18

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)
19

اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا ...

(فلم ... راجہ جانی ... 1976)
20

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی ...

(فلم ... محبوب میرا مستانہ ... 1976)
21

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات ...

(فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... 1976)
22

اے کاش کہ آ جائے نظر یار کی صورت ، کہے جا اللہ اللہ ہو ...

(فلم ... محبت مر نہیں سکتی ... 1977)
23

سب کو پیاری ، سب کو عزیز ہوئی ...

(فلم ... لگن ... 1981)
24

دل دھڑکا ، تجھے دیکھ کے میرا دل دھڑکا ...

(فلم ... دھوپ چھاؤں ... غیر ریلیز شدہ)
25

ہم سارا یورپ گھومے ...

(فلم ... ماجھا ساجھا ان یورپ ... غیر ریلیز شدہ)

مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 0 پنجابی گیت


مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 11سولو گیت

1

اک بار اور اپنے گلے سے لگا لے ، ماں ، کیا جانے اس کے بعد تیرا لال ہو کہاں ...

(فلم ... عاشق ... 1968)
2

نہ کوئی پٹوار نہ مانجی اور نہ کوئی ناؤ ، رحمت کے بادل آؤ ، معصوم کے سر پہ چھاؤ ...

(فلم ... میری بھابی ... 1969)
3

بڑی انجان حسینہ ہے ، بڑی نادان حسینہ ہے ، یہ پیار چھپائے ، یہ ناز دکھائے ، بات سنے نہ میری ...

(فلم ... تیرا غم رہے سلامت ... 1973)
4

وقت کا پہیہ چلتا جائے ،رکنے سے رکنے نہ پائے ، رک جائے یہ سارا عالم ، وقت اگر رک جائے ...

(فلم ... نیلام ... 1974)
5

مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...

(فلم ... شکار ... 1974)
6

بن جا بندہ ، بندہ چنگا ، کر مزدوری اور کھا چوری ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
7

اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا ...

(فلم ... راجہ جانی ... 1976)
8

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی ...

(فلم ... محبوب میرا مستانہ ... 1976)
9

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات ...

(فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... 1976)
10

سب کو پیاری ، سب کو عزیز ہوئی ...

(فلم ... لگن ... 1981)
11

دل دھڑکا ، تجھے دیکھ کے میرا دل دھڑکا ...

(فلم ... دھوپ چھاؤں ... غیر ریلیز شدہ)

مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 12دو گانے

1

جانے سے پہلے اتنا بتا دو ، کہ پھر کب ملو گے ، کہاں پر ملو گے ...

(فلم ... پردے میں رہنے دو ... 1973)
2

یہ وعدہ کرو کہ محبت کریں گے ، سدا ایک دوجے کے دل میں رہیں گے ...

(فلم ... دامن اور چنگاری ... 1973)
3

تو پیار لے کے آیا ، میں بہار بن گئی ...

(فلم ... بہاروں کی منزل ... 1973)
4

آئی ملن کی بیلا ...

(فلم ... مٹی کے پتلے ... 1974)
5

ہائے مرزا ، تیری صاحباں مر گئی ...

(فلم ... سچا جھوٹا ... 1974)
6

آج کل پرسوں نہیں ، سال نہیں برسوں نہیں ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
7

لے کے پیار تیرا آنکھوں میں دلدار آگیا ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
8

بے شرمی کی لے پہ ڈھولے ، جانوروں کی بولی بولے ...

(فلم ... چکرباز ... 1974)
9

تیرے گھر ڈولی لے کے آؤں گا ، تجھے دلہن بنا کے لے جاؤں گا ...

(فلم ... تیرے میرے سپنے ... 1975)
10

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)
11

اے کاش کہ آ جائے نظر یار کی صورت ، کہے جا اللہ اللہ ہو ...

(فلم ... محبت مر نہیں سکتی ... 1977)
12

ہم سارا یورپ گھومے ...

(فلم ... ماجھا ساجھا ان یورپ ... غیر ریلیز شدہ)

مسعودرانا اور تسلیم فاضلی کے 2کورس گیت

1

شرمیلی آنکھوں والی اوازار کر گئی ، جب پیار سے اس نے دیکھا ، بے قرار کر گئی ...

(فلم ... پردے میں رہنے دو ... 1973)
2

میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ...

(فلم ... ایماندار ... 1974)

Masood Rana & Taslim Fazli: Latest Online film

Masood Rana & Taslim Fazli: Film posters
AshiqBahu RaniMeri BhabhiParday Mein Rehnay DoBeImaanDaaman Aur ChingariTera Gham Rahay SalamatBaharon Ki ManzilMitti Kay PutlayParchhaenSacha JhootaImandarNeelaamShikarPaisaDilrubaRaja JaniMehboob Mera MastanaMohabbat Mar Nahin SaktiMera Naam RajaMuthi Bhar ChavalNavabzadiChhotay NavabSamjhota
Masood Rana & Taslim Fazli:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)
Masood Rana & Taslim Fazli:

Total 32 joint films

(32 Urdu, 0 Punjabi films)
1.1968: Ashiq
(Urdu)
2.1969: Bahu Rani
(Urdu)
3.1969: Meri Bhabhi
(Urdu)
4.1973: Parday Mein Rehnay Do
(Urdu)
5.1973: BeImaan
(Urdu)
6.1973: Daaman Aur Chingari
(Urdu)
7.1973: Tera Gham Rahay Salamat
(Urdu)
8.1973: Baharon Ki Manzil
(Urdu)
9.1974: Mitti Kay Putlay
(Urdu)
10.1974: Parchhaen
(Urdu)
11.1974: Sacha Jhoota
(Urdu)
12.1974: Imandar
(Urdu)
13.1974: Neelaam
(Urdu)
14.1974: Shikar
(Urdu)
15.1974: Chakkarbaz
(Urdu)
16.1975: Haar Geya Insan
(Urdu)
17.1975: Paisa
(Urdu)
18.1975: Teray Meray Sapnay
(Urdu)
19.1975: Dilruba
(Urdu)
20.1976: Raja Jani
(Urdu)
21.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
22.1976: Goonj Uthi Shehnai
(Urdu)
23.1977: Mohabbat Mar Nahin Sakti
(Urdu)
24.1978: Mera Naam Raja
(Urdu)
25.1978: Muthi Bhar Chaval
(Urdu)
26.1979: Mr. Ranjha
(Urdu)
27.1979: Navabzadi
(Urdu)
28.1980: Chhotay Navab
(Urdu)
29.1980: Samjhota
(Urdu)
30.Unreleased: Majha Sajha in Europe
(Urdu)
31.Unreleased: Karorpati
(Urdu)
32.Unreleased: Dhoop Chhaun
(Urdu)


Masood Rana & Taslim Fazli: 25 songs

(25 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Ashiq
from Friday, 30 August 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): (Playback - Talish)
2.
Urdu film
Meri Bhabhi
from Friday, 3 October 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Amjad Bobby, Poet: , Actor(s): (Playback - Master Murad)
3.
Urdu film
Parday Mein Rehnay Do
from Friday, 27 April 1973
Singer(s): Masood Rana, Nayyara Noor, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Saiqa
4.
Urdu film
Parday Mein Rehnay Do
from Friday, 27 April 1973
Singer(s): Rangeela, Ahmad Rushdi, Masood Rana & Co., Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Munawar Zarif
5.
Urdu film
Daaman Aur Chingari
from Sunday, 28 October 1973
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nadeem, Zeba
6.
Urdu film
Tera Gham Rahay Salamat
from Friday, 14 December 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Shahid
7.
Urdu film
Baharon Ki Manzil
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Sangeeta, Shahid
8.
Urdu film
Mitti Kay Putlay
from Friday, 22 February 1974
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nisho, Nadeem
9.
Urdu film
Sacha Jhoota
from Friday, 2 August 1974
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: M.A. Shaad, Poet: , Actor(s): Rangeela, Munawar Zarif
10.
Urdu film
Imandar
from Friday, 9 August 1974
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana & Co., Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Deeba, Nisho, Rangeela, Munawar Zarif, Nanha, Tariq Aziz
11.
Urdu film
Neelaam
from Friday, 23 August 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): (Playback)
12.
Urdu film
Shikar
from Friday, 23 August 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid
13.
Urdu film
Chakkarbaz
from Friday, 13 December 1974
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Saiqa, Munawar Zarif
14.
Urdu film
Chakkarbaz
from Friday, 13 December 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
15.
Urdu film
Chakkarbaz
from Friday, 13 December 1974
Singer(s): Masood Rana, Robina Badar, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Shahid
16.
Urdu film
Chakkarbaz
from Friday, 13 December 1974
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Saiqa
17.
Urdu film
Teray Meray Sapnay
from Friday, 16 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Naheed Akhtar, Music: Kemal Ahmad, Poet: , Actor(s): Shahid, Kaveeta
18.
Urdu film
Dilruba
from Tuesday, 7 October 1975
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rani, Waheed Murad
19.
Urdu film
Raja Jani
from Friday, 30 January 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Amjad Bobby, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali
20.
Urdu film
Mehboob Mera Mastana
from Friday, 28 May 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
21.
Urdu film
Goonj Uthi Shehnai
from Friday, 19 November 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
22.
Urdu film
Mohabbat Mar Nahin Sakti
from Tuesday, 22 November 1977
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Qavi, Nadeem
23.
Urdu film
Laggan
from Friday, 10 April 1981
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Rehman
24.
Urdu film
Dhoop Chhaun
from Unreleased
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): ?
25.
Urdu film
Majha Sajha in Europe
from Unreleased
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Amjad Bobby, Poet: , Actor(s): ?


Khandan
Khandan
(1942)
Nek Abla
Nek Abla
(1932)
Bhai
Bhai
(1944)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.