A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
سید کمال ، پاکستانی فلموں کے پہلے کامیڈی ہیرو تھے جو اپنے منفرد اور شوخ انداز کی وجہ سے ساٹھ کے عشرہ کے مقبول اور کامیاب ترین اردو فلمی ہیرو بن گئے تھے۔
وہ ایک انتہائی خوبرو اور پر کشش جوان تھے اور ان کی شکل لی جنڈ بھارتی اداکار راج کپور سے ملتی تھی ، اداکاری میں بھی انھی سے متاثر تھے۔
کمال کی پہلی فلم ٹھنڈی سڑک (1956) تھی۔ توبہ ، آشیانہ (1964) ، ایسا بھی ہوتا ہے (1965) ، جوکر(1966) ، شریک حیات ، بہن بھائی (1968) ، نئی لیلیٰ نیا مجنوں (1969) ، ہنی مون (1970) اور انسان اور گدھا (1973) ان کی دیگر خاص خاص فلمیں تھیں۔
فلم سویرا (1959) میں ایس بی جان کا گایا ہوا مشہورزمانہ گیت
کمال صاحب پر فلمایا گیاتھا۔
دیگر اردو فلمی ہیروز کی طرح کمال پر بھی زیادہ تر احمدرشدی کے گیت فلمائے گئے تھے جبکہ مسعودرانا کے ان کے لیے دودرجن کے لگ بھگ گیت ملتے ہیں جن میں پہلی فلم بنجارن (1962)تھی جس میں ان پر دو گیت فلمائے گئے تھے۔ ان میں پہلا ایک سولو گیت تھا
جبکہ دوسرا ایک دوگانا تھا
مجھے ذاتی طور پر ان دونوں فنکاروں کی مشترکہ فلم چھوٹی بہن (1964) کے تینوں نایاب گیت بے حد پسند آئے تھے جن میں دھیمی سروں میں گائے ہوئے مسعودرانا کے ایک سولو اور نگہت سیما کے ساتھ دو دوگانے تھے:
کمال صاحب پر فلمایا گیا ایک گیت جو میرے لیے سب سے یادگار رہا وہ فلم کون کسی کا (1966) میں گایا گیا تھا:
یہ پہلا پہلا فلمی گیت ہے جس سے میرے فلمی گیتوں کی سماعت کا دور شروع ہوتا ہے۔
والد صاحب مرحوم باقاعدگی سے فلمیں دیکھتے تھے اور انھی سے سنی ہوئی یہ واحد فلمی کہانی تھی جو اصل میں ایک گیتوں بھری لوری تھی جو والدہ محترمہ سنایا کرتی تھیں کہ کس طرح دوبہن بھائی بچھڑنے کے بعد اس گیت کی وجہ سے پھر سے مل جاتے ہیں۔
جب کبھی ریڈیو پر یہ گیت بجتا تھا تو ہم دم بخود ہو کر یہ گیت سنتے تھے۔ اسی گیت کی وجہ سے مجھے ، بچپن ہی سے مسعودرانا کے گیتوں سے گہری دلچسپی پیدا ہو گئی تھی جو فلمی گیتوں پر تحقیق کرتے ہوئے مزید گہری ہو گئی تھی اور جو اس فقید المثال خراج تحسین کی وجہ بھی بن رہی ہے۔
مسعودرانا کا ایک اور شاہکار گیت فلم شریک حیات (1968) میں تھا:
اس گیت میں جس طرح مسعودرانا کی آواز میں تاثرات و جذبات کا اظہار ہوتا ہے ، وہ بے مثل ہے۔
ایسا ہی ایک دلکش رومانٹک گیت فلم لو ان یورپ (1970) میں تھا جو اٹلی کے مشہور شہر وینس کی نہروں میں کشتی رانی کرتے ہوئے انتہائی رومانوی ماحول میں روزینہ اور کمال پر فلمایا گیا تھا:
کمال کی ایک فلم دو باغی (1971) میں مسعودرانا کا آئرن پروین کے ساتھ ایک رومانٹک دوگاناتھاَ:
یہ گیت کمال کی بجائے ایک گلاب کے پھول پر فلمایا گیا تھا۔ اس سے قبل فلم جناب عالی (1968) میں مسعودرانا کی آواز ایک گھوڑے (بلو) پر بھی فلمائی گئی تھی جو اپنے دوستوں کی بے وفائی کا شکوہ کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمال صاحب کی بطور ہیرو ، فلمساز اور ہدایتکار فلم انسان اور گدھا (1973) میں احمدرشدی کا گایا ہوا ایک گیت ایک گدھے پر فلمایا جاتا ہے جو آگے چل کر رنگیلا کا روپ دھار لیتا ہے۔
اس فلم کے بارے میں کمال صاحب نے اپنی سوانح حیات "داستان کمال" میں یہ غلط بیانی کی تھی کہ اس فلم کو بھٹو حکومت نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی حالانکہ میں نے یہ فلم اسی دور میں دیکھی تھی۔
اس فلم کے ایک سین میں رنگیلا ، بھٹو صاحب کے انداز میں گدھوں کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتا ہے جو اس فلم کی ہائی لائٹ ثابت ہوا تھا۔
قابل غور بات ہے کہ اس فلم کے بعد کمال ، زوال کا شکار ہو گئے تھے اور اگلے تین سال تک ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔ ستر کا عشرہ ویسے بھی اردو فلموں میں محمدعلی ، وحیدمراد ، ندیم اور شاہد کا دور تھا اس لیے اس دور میں کمال اور دیگر فلمی ہیروز کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔
کمال صاحب ، جو ٹی وی پر "کمال شو" اور ریڈیو پر "ہر تان ہے دیپک" جیسے مقبول پروگرام بھی پیش کرتے تھے۔
کمال ، انتہائی جدت پسند تھے۔ انھوں نے ایک ہی کہانی کے تسلسل پر مبنی تین پنجابی فلمیں ، جٹ کڑیاں توں ڈردا (1976) ، اج دیاں کڑیاں (1977) اور کل دے منڈے (1978) بنائی تھیں لیکن پہلی دو فلموں کی کامیابی کے بعد تیسری فلم بری طرح سے فلاپ ہو گئی تھی کیونکہ فلمی منڈوں میں ایک منڈا خود کمال صاحب تھے اور یہ بات فلم بینوں کو ہضم کرنا ذرا مشکل تھی۔
کمال کی آخری بڑی اردو فلم ہم دونوں (1980) تھی جس میں ان کا سائیڈ رول تھا۔
مسعودرانا کا کمال صاحب کے لیے غالباََ آخری فلمی گیت ان کی پنجابی فلم جٹ کمالا گیا دبئی (1984) کے لیےگایا گیا تھا:
میری ذاتی دلچسپی کے محور اس قسم کے بامقصد فلمی گیتوں میں سے یہ ایک انتہائی اعلیٰ پائے کا گیت تھا جس میں مشرق وسطیٰ میں مزدوری کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی زبوں حالی کا نقشہ کھینچا گیا تھا۔ اس گیت میں یہ جملہ حقیقت کے کس قدر قریب تھا:
1 | کہیں دل پہ نہ جادو کر جائے ، یہ مہربانی ، ارے توبہ..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: کمال |
2 | او جنیا ، تورے حسن کے کارن ،اک دن ہو جائے رےتکرار..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: کمال ، نیلو |
3 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا..فلم ... قتل کے بعد ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال ، لہری ، نیلو |
4 | میری خاموش محبت کو اشارہ دے دو..فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: شببی فاروقی ... اداکار: کمال |
5 | گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں..فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال |
6 | کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا..فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال |
7 | مالک بنا ہوا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ، اور نوکر جو بن گیا ہے تو ہے وہ بھی آدمی..فلم ... ایسا بھی ہوتا ہے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: کمال، لہری |
8 | بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے..فلم ... جوکر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ۔ ؟ ... موسیقی: مصلح الدین ... شاعر: تشنہ میرٹھی ... اداکار: کمال ، رانی |
9 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں..فلم ... کون کسی کا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: کمال ، طلعت صدیقی |
10 | یاد کرو ہمدم ، وہ پیار بھرا موسم ، کہ جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے..فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: کمال |
11 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا..فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال |
12 | اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو..فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: کمال ، غزالہ |
13 | تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو..فلم ... الف لیلیٰ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: کمال ، غزالہ |
14 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے..فلم ... شریک حیات ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: کمال |
15 | میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، نسیمہ خان |
16 | ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے..فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، لہری ، نسیمہ خان ، عالیہ مع ساتھی |
17 | نچھاور کر چکا ہوں دل ، اجازت ہو ، ستارے مانگ میں بھر دوں..فلم ... ہنی مون ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: کمال |
18 | ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں..فلم ... ہنی مون ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیمہ شاہین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: کمال ، حسنہ |
19 | شبنمی فضائیں ہیں ، نیلمی نظارے ہیں ، بے خودی کے یہ لمحے ، زندگی سے پیارے ہیں..فلم ... لو ان یورپ ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: روزینہ ، کمال |
20 | میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا..فلم ... دو باغی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، (کمال ، گلاب کا پھول) |
21 | ہم ہیں سپاہی ، فتح کے راہی ، ہم سے جو ٹکرائے گا..فلم ... دو باغی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، فضل حسین ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال ، لہری |
22 | سنبھل کے چلو ، یہ پیار کی راہیں..فلم ... دو باغی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال ، لہری مع ساتھی |
23 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں..فلم ... دو باغی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟؟ (تھیم سانگ کمال ،) |
24 | چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات..فلم ... روڈ ٹو سوات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، تانی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: نسیمہ خان ، مہ پارہ ، لہری ، کمال مع ساتھی |
25 | جٹ کڑیاں توں ڈردا مارا ، جوانی چہ ملنگ ہو گیا..فلم ... جٹ کڑیاں توں ڈردا ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: نیلو ، کمال |
26 | جٹ کمالا گئی دبئی ، بہناں لئی پردیسی ہوندے ، ایدے ورگے کئی..فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، کمال) |
27 | میرا سوہنا پاکستان ، جس دی سب توں وکھری شان ، لاہور ، کراچی تے ملتان..فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: کمال |
1 | کہیں دل پہ نہ جادو کر جائے ، یہ مہربانی ، ارے توبہ ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | او جنیا ، تورے حسن کے کارن ،اک دن ہو جائے رےتکرار ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
3 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا ...(فلم ... قتل کے بعد ... 1963) |
4 | میری خاموش محبت کو اشارہ دے دو ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
5 | گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
6 | کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
7 | مالک بنا ہوا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ، اور نوکر جو بن گیا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ...(فلم ... ایسا بھی ہوتا ہے ... 1965) |
8 | بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے ...(فلم ... جوکر ... 1966) |
9 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں ...(فلم ... کون کسی کا ... 1966) |
10 | یاد کرو ہمدم ، وہ پیار بھرا موسم ، کہ جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
11 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
12 | اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
13 | تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
14 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
15 | میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو ...(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
16 | ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے ...(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
17 | نچھاور کر چکا ہوں دل ، اجازت ہو ، ستارے مانگ میں بھر دوں ...(فلم ... ہنی مون ... 1970) |
18 | ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں ...(فلم ... ہنی مون ... 1970) |
19 | شبنمی فضائیں ہیں ، نیلمی نظارے ہیں ، بے خودی کے یہ لمحے ، زندگی سے پیارے ہیں ...(فلم ... لو ان یورپ ... 1970) |
20 | میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
21 | ہم ہیں سپاہی ، فتح کے راہی ، ہم سے جو ٹکرائے گا ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
22 | سنبھل کے چلو ، یہ پیار کی راہیں ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
23 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
24 | چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ...(فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970) |
1 | جٹ کڑیاں توں ڈردا مارا ، جوانی چہ ملنگ ہو گیا ...(فلم ... جٹ کڑیاں توں ڈردا ... 1976) |
2 | جٹ کمالا گئی دبئی ، بہناں لئی پردیسی ہوندے ، ایدے ورگے کئی ...(فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... 1984) |
3 | میرا سوہنا پاکستان ، جس دی سب توں وکھری شان ، لاہور ، کراچی تے ملتان ...(فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... 1984) |
1 | کہیں دل پہ نہ جادو کر جائے ، یہ مہربانی ، ارے توبہ ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | میری خاموش محبت کو اشارہ دے دو ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
3 | یاد کرو ہمدم ، وہ پیار بھرا موسم ، کہ جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
4 | میں اک پھول ہوں ، اجڑی ہوئی بہاروں کا ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
5 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
6 | نچھاور کر چکا ہوں دل ، اجازت ہو ، ستارے مانگ میں بھر دوں ...(فلم ... ہنی مون ... 1970) |
7 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
8 | جٹ کمالا گئی دبئی ، بہناں لئی پردیسی ہوندے ، ایدے ورگے کئی ...(فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... 1984) |
9 | میرا سوہنا پاکستان ، جس دی سب توں وکھری شان ، لاہور ، کراچی تے ملتان ...(فلم ... جٹ کمالا گیا دبئی ... 1984) |
1 | او جنیا ، تورے حسن کے کارن ،اک دن ہو جائے رےتکرار ...(فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
3 | کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
4 | مالک بنا ہوا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ، اور نوکر جو بن گیا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ...(فلم ... ایسا بھی ہوتا ہے ... 1965) |
5 | بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے ...(فلم ... جوکر ... 1966) |
6 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں ...(فلم ... کون کسی کا ... 1966) |
7 | اک حسین موڑ پر ٹکرائے ہیں دیوانے دو ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
8 | تم مجھے اپنی محبت دے دو ، دل میں رہنے کی اجازت دے دو ...(فلم ... الف لیلیٰ ... 1968) |
9 | میرے ہمسفر ، تم بڑے سنگدل ہو ...(فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
10 | ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں ...(فلم ... ہنی مون ... 1970) |
11 | شبنمی فضائیں ہیں ، نیلمی نظارے ہیں ، بے خودی کے یہ لمحے ، زندگی سے پیارے ہیں ...(فلم ... لو ان یورپ ... 1970) |
12 | میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
13 | ہم ہیں سپاہی ، فتح کے راہی ، ہم سے جو ٹکرائے گا ...(فلم ... دو باغی ... 1970) |
14 | جٹ کڑیاں توں ڈردا مارا ، جوانی چہ ملنگ ہو گیا ...(فلم ... جٹ کڑیاں توں ڈردا ... 1976) |
1 | او جان من ، ذرا رک جا ، یہ ادا نہ ہم کو دکھا ... (فلم ... قتل کے بعد ... 1963) |
2 | ندیا کے بیچ گوری ، ہلچل مچائے رے ، ناگن ہے زلف تیری ، ڈس نہ کہیں جائے ... (فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... 1969) |
3 | سنبھل کے چلو ، یہ پیار کی راہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1970) |
4 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1970) |
5 | چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ... (فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970) |
1. | 1962: Banjaran(Urdu) |
2. | 1963: Dil Nay Tujhay Maan Liya(Urdu) |
3. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
4. | 1964: Chhoti Behan(Urdu) |
5. | 1965: Aisa Bhi Hota Hay(Urdu) |
6. | 1966: Joker(Urdu) |
7. | 1966: Kon Kisi Ka(Urdu) |
8. | 1967: Meray Bachay Meri Ankhen(Urdu) |
9. | 1968: Doosri Maa(Urdu) |
10. | 1968: Alf Leila(Urdu) |
11. | 1968: Behan Bhai(Urdu) |
12. | 1968: Sharik-e-Hayyat(Urdu) |
13. | 1968: Shehnai(Urdu) |
14. | 1968: Ashiq(Urdu) |
15. | 1969: Neyi Laila Neya Majnu(Urdu) |
16. | 1970: Honeymoon(Urdu) |
17. | 1970: Love in Europe(Urdu) |
18. | 1970: 2 Baghi(Urdu) |
19. | 1970: Road To Swat(Urdu) |
20. | 1976: Jatt Kurian Tun Darda(Punjabi) |
21. | 1985: Mashriq Maghrib(Urdu) |
22. | Unreleased: Bala Tay Kemala(Punjabi) |
1. | Urdu filmBanjaranfrom Friday, 14 September 1962Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Kemal |
2. | Urdu filmQatal Kay Baadfrom Friday, 22 November 1963Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): Kemal, Lehri, Neelo |
3. | Urdu filmChhoti Behanfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal |
4. | Urdu filmChhoti Behanfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal |
5. | Urdu filmChhoti Behanfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Shabbi Farooqi, Actor(s): Kemal |
6. | Urdu filmAisa Bhi Hota Hayfrom Wednesday, 3 February 1965Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Kemal, Lehri |
7. | Urdu filmJokerfrom Friday, 25 February 1966Singer(s): Masood Rana, ?, Music: Muslehuddin, Poet: Tishna Meeruti, Actor(s): Kemal, Rani |
8. | Urdu filmKon Kisi Kafrom Friday, 13 May 1966Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Habib Jalib, Actor(s): Kemal, Talat Siddiqi |
9. | Urdu filmMeray Bachay Meri Ankhenfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Kemal |
10. | Urdu filmAlf Leilafrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Kemal, Ghazala |
11. | Urdu filmAlf Leilafrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): Kemal |
12. | Urdu filmAlf Leilafrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Shabab Keranvi, Actor(s): Kemal, Ghazala |
13. | Urdu filmSharik-e-Hayyatfrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Riazur Rehman Saghar, Actor(s): Kemal |
14. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Kemal, Lehri, Naseema Khan, Aliya & Co. |
15. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Kemal, Naseema Khan |
16. | Urdu filmHoneymoonfrom Friday, 6 February 1970Singer(s): Masood Rana, Naseema Shaheen, Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Kemal, Husna |
17. | Urdu filmHoneymoonfrom Friday, 6 February 1970Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Kemal |
18. | Urdu filmLove in Europefrom Friday, 26 June 1970Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rozina, Kemal |
19. | Urdu film2 Baghifrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): ?? (Title song), Kemal |
20. | Urdu film2 Baghifrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Masood Rana, Fazal Hussain, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Kemal, Lehri |
21. | Urdu film2 Baghifrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rani, (Rose, Kemal) |
22. | Urdu film2 Baghifrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Masood Rana , Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Kemal, Lehri & Co. |
23. | Urdu filmRoad To Swatfrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Mala, Tani, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Naseema Khan, Mahpara, Lehri, Kemal & Co. |
24. | Punjabi filmJatt Kurian Tun Dardafrom Friday, 15 October 1976Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Neelo, Kemal |
25. | Punjabi filmJatt Kemala Geya Dubaifrom Friday, 14 December 1984Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): (Playback - Kemal) |
26. | Punjabi filmJatt Kemala Geya Dubaifrom Friday, 14 December 1984Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Kemal |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.