A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
"نمبوآں دا جوڑا۔۔" اور "تھوڑا تھوڑا چن ویکھیا۔۔" جیسے سپرہٹ فلمی گیت گانے والی نذیر بیگم ، بنیادی طور پر ایک ریڈیو گلوکارہ تھی۔۔!
فیصل آباد میں پیدا ہونے والی اس خوش گلو اور خوش شکل گلوکارہ نے پشاور ریڈیو سے گانے کا آغاز کیا۔ پھر وہ کراچی ریڈیو سے وابستہ ہوئی جہاں فلم سازی کا آغاز ہوا تو پہلی فلم ہماری زبان (1955) کے بیشتر گیت گائے۔ پہلی سندھی فلم عمر ماروی (1956) بنی تو اس کے گیت بھی گائے۔
ساٹھ کے عشرہ کے شروع میں زبیدہ خانم کے جانے کے بعد لاہور کی مرکزی فلمی دنیا کو نذیر بیگم کی ضرورت پڑ گئی تھی جہاں فلموں کے علاوہ ریڈیو پر کلاسیک پنجابی لوک گیتوں کے لیے "نذیر بیگم اور خورشید بیگم" کی جوڑی بڑی مشہور ہوئی تھی۔ ان کے گائے ہوئے
جیسے بے شمار سپرہٹ عوامی گیت بڑے ذوق و شوق سے سنے جاتے تھے۔
نذیر بیگم نے ڈیڑھ سو کے قریب فلموں میں تین سو کے قریب گیت گائے تھے جو ایک معقول تعداد تھی لیکن کامیابی کا تناسب انتہائی کم تھا۔
پہلا گیت فلم سیلاب (1953) میں خاورزمان نامی شاعر کا لکھا ہوا اور موسیقار جوڑی اصغرعلی ، محمدحسین کی دھن میں ایک کورس گیت تھا
دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ گیت فلم کی ہیروئن صبیحہ خانم کے علاوہ اس واحد فلم میں اداکاری کرنے والی اداکارہ فریدہ خانم پر بھی فلمایا گیا تھا جو بعد میں "ملکہ غزل" کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔
نذیر بیگم نے فلم ہماری زبان (1955) کا تھیم سانگ
گانے کے علاوہ ایک اور دلکش گیت گایا تھا
یقیناً اس دور میں کئی اور گیت بھی مقبول ہوئے ہوں گے لیکن ان پر وقت کی گرد پڑ چکی ہے۔
فلم مس 56 (1956) میں مہدی حسن کے ساتھ یہ دلکش گیت تھا
فلم چوہدری (1962) میں نذیر بیگم نے احمدرشدی کے پہلے پنجابی گیت
میں ساتھ دیا تھا جب ان کے ساتھ فلم مہتاب (1962) میں
، فلم ماں کے آنسو (1963) میں
اور فلم تیس مارخان (1963) میں
جیسے خوبصورت گیت گائے تھے۔
مسعودرانا کے ساتھ نذیر بیگم کا ساتھ پہلی بار فلم چغل خور (1966) میں ہوا تھا اور چند خوبصورت رومانٹک گیت گائے تھے لیکن وہ زیادہ مقبول نہیں ہوئے تھے۔
1963/64ء کے سال نذیر بیگم کے انتہائی عروج کے سال تھے جب اس کے چند گیتوں نے دھوم مچا دی تھی۔ فلم تیس مارخان (1963) کا گیت
گلی گلی گونجنے والا گیت ہوتا تھا۔
اسی سال کی فلم چوڑیاں (1963) میں یہ شوخ گیت بھی بڑا پسند کیا گیا تھا
فلم ماں کے آنسو (1963) میں
، فلم ہتھ جوڑی (1964) کا یہ گیت بھی سپرہٹ تھا
نذیر بیگم کے فلمی گیتوں کے اعدادوشمار دیکھ کر بڑی حیرت ہوتی ہے کہ اس نے ساٹھ سے زائد گیت صرف آئرن پروین کے ساتھ گائے تھے جو عام طور پر کورس ، مجرا اور کلب گیتوں کے علاوہ عام دوگانے ہوتے تھے۔
شیریں ، فردوس ، نغمہ اور نیلو پر نذیر بیگم کے سب سے زیادہ گیت فلمائے گئے تھے۔ چند مشہور گیت کچھ اس طرح سے تھے:
1 | ماہی چپ چپ کر کے وے ، میں کول تیرے ڈر کے..فلم ... چغل خور ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نیلو ، اکمل |
2 | نی کھڑی ہو کے گل سن جا ، تیرے مغر کسے نئیں آنا..فلم ... زمیندار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نذیر بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، گل رخ |
3 | میرے ولوں تک ذرا، میرے ولوں تک ، غصہ تینوں چڑھیا اے ، پیندا مینوں شک..فلم ... زمیندار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: گل رخ ، منور ظریف |
4 | گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں..فلم ... پروہنا ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: یوسف موج ... اداکار: شیریں ، ضیاء |
5 | نمی نمی تاریاں دی پیندی اے پھوار..فلم ... لال بجھکڑ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: غزالہ ، رنگیلا |
6 | وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا..فلم ... لال بجھکڑ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: فریدہ ، نذر |
7 | جماں جنج نال کیوں اے..فلم ... چن جی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رضیہ ، آصف جاہ |
8 | کل کہندا ساں کہ لیاہ دیاں گا جھمکے تے اج کہناں ایئیں ایئیں ایئیں..فلم ... بابل دا ویہڑا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: رضیہ ، رنگیلا |
9 | تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے..فلم ... شیر جوان ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نذیر بیگم ... موسیقی: سیف چغتائی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اکمل ، شیریں |
1 | ماہی چپ چپ کر کے وے ، میں کول تیرے ڈر کے ...(فلم ... چغل خور ... 1966) |
2 | نی کھڑی ہو کے گل سن جا ، تیرے مغر کسے نئیں آنا ...(فلم ... زمیندار ... 1966) |
3 | میرے ولوں تک ذرا، میرے ولوں تک ، غصہ تینوں چڑھیا اے ، پیندا مینوں شک ...(فلم ... زمیندار ... 1966) |
4 | گھجے پیار نہ رہندے نیں تے انگ انگ روے نچدا ، ہاسے ڈل ڈل پیندے نیں ...(فلم ... پروہنا ... 1966) |
5 | نمی نمی تاریاں دی پیندی اے پھوار ...(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967) |
6 | وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا ...(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967) |
7 | جماں جنج نال کیوں اے ...(فلم ... چن جی ... 1967) |
8 | کل کہندا ساں کہ لیاہ دیاں گا جھمکے تے اج کہناں ایئیں ایئیں ایئیں ...(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968) |
9 | تسی دل منگیا ، اسیں دے چھڈیا ، ہن جان وی کریئے فدا ، جے سجناں دا حکم ہووے ...(فلم ... شیر جوان ... 1969) |
1. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
2. | 1965: Pilpli Sahib(Punjabi) |
3. | 1965: Malangi(Punjabi) |
4. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
5. | 1966: Chughalkhor(Punjabi) |
6. | 1966: Bharia Mela(Punjabi) |
7. | 1966: Tabedar(Punjabi) |
8. | 1967: Yaaran Naal Baharan(Punjabi) |
9. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
10. | 1968: Kurmai(Punjabi) |
11. | 1969: Ishq Na Puchhay Zaat(Punjabi) |
1. | 1964: Mama Ji(Punjabi) |
2. | 1964: Bharjai(Punjabi) |
3. | 1964: Mera Mahi(Punjabi) |
4. | 1964: Maa Ka Pyar(Urdu) |
5. | 1965: Faishon(Urdu) |
6. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
7. | 1965: Pilpli Sahib(Punjabi) |
8. | 1965: Malangi(Punjabi) |
9. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
10. | 1966: Gowandhi(Punjabi) |
11. | 1966: Moajza(Urdu) |
12. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
13. | 1966: Chughalkhor(Punjabi) |
14. | 1966: Ruswai(Urdu) |
15. | 1966: Ann Parh(Punjabi) |
16. | 1966: Zamindar(Punjabi) |
17. | 1966: Bharia Mela(Punjabi) |
18. | 1966: Lado(Punjabi) |
19. | 1966: Prohna(Punjabi) |
20. | 1966: Janbaz(Urdu) |
21. | 1966: Tabedar(Punjabi) |
22. | 1966: Abba Ji(Punjabi) |
23. | 1967: Lal Bujhakkar(Punjabi) |
24. | 1967: Jigri Yaar(Punjabi) |
25. | 1967: Yaaran Naal Baharan(Punjabi) |
26. | 1967: Chann Ji(Punjabi) |
27. | 1967: Lut Da Maal(Punjabi) |
28. | 1967: Muqabla(Punjabi) |
29. | 1967: Jani Dushman(Punjabi) |
30. | 1967: Yateem(Urdu) |
31. | 1967: Mela(Punjabi) |
32. | 1967: Mirza Jatt(Punjabi) |
33. | 1967: Neeli Bar(Punjabi) |
34. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
35. | 1968: Roti(Punjabi) |
36. | 1968: Babul Da Wehra(Punjabi) |
37. | 1968: Samundar(Urdu) |
38. | 1968: Kurmai(Punjabi) |
39. | 1968: Mera Babul(Punjabi) |
40. | 1968: Chalbaz(Punjabi) |
41. | 1969: Sher Jawan(Punjabi) |
42. | 1969: Ishq Na Puchhay Zaat(Punjabi) |
43. | 1969: Meri Bhabhi(Urdu) |
44. | 1970: Yeh Rastay Hayn Pyar Kay(Urdu) |
45. | 1970: Laralappa(Punjabi) |
46. | 1970: Att Khuda Da Vair(Punjabi) |
47. | 1973: 4 Khoon day Pyasay(Punjabi) |
48. | 1977: Dharti Lahu Mangdi(Punjabi) |
49. | 2016: Sajra Pyar(Punjabi) |
50. | Unreleased: Jitt Pyar Di(Punjabi) |
1. | Punjabi filmChughalkhorfrom Friday, 25 March 1966Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Neelo, Akmal |
2. | Punjabi filmZamindarfrom Friday, 27 May 1966Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Gulrukh, Munawar Zarif |
3. | Punjabi filmZamindarfrom Friday, 27 May 1966Singer(s): Masood Rana, Nazir Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Munawar Zarif, Gulrukh |
4. | Punjabi filmProhnafrom Friday, 26 August 1966Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saif Chughtai, Poet: Yousuf Mouj, Actor(s): Shirin, Zia |
5. | Punjabi filmLal Bujhakkarfrom Friday, 6 January 1967Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Ghazala, Rangeela |
6. | Punjabi filmLal Bujhakkarfrom Friday, 6 January 1967Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Farida, Nazar |
7. | Punjabi filmChann Jifrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Razia, Asif Jah |
8. | Punjabi filmBabul Da Wehrafrom Friday, 16 February 1968Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Razia, Rangeela |
9. | Punjabi filmSher Jawanfrom Friday, 30 May 1969Singer(s): Masood Rana, Nazir Begum, Music: Saif Chughtai, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Akmal, Shirin |
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین
دیگر مضامین