Facts on Niggo
Real name | |
First film | Ishrat (Urdu - 1964) |
Active career | |
Life | - 05-01-1972 |
Born at | |
Language | Punjabi' |
Profession | Dancer |
Relations | |
Niggo was a top dancer actress in Pakistani films. She appeared in more than hundred films. Her first film was Ishrat in 1964 and last released film was Lakha in 1978.
Niggo was killed on January 5, 1972 and famous music director Manzoor was held in this case, who was mate of M. Ashraf.
ڈانسر نگو نے بمشکل آٹھ نو سالہ فلمی کیرئر میں سو سے زائد فلموں میں مجرے کیے تھے۔ وہ اپنے وقت کی سب سے مقبول آئٹم گرل تھی اور اس پر بڑی تعداد میں مقبول عام گیت فلمائے گئے تھے۔ پہلی فلم عشرت (1964) اور آخری فلم لکھا (1978) تھی۔ نگو پر فلم بہورانی (1969) میں مسعودرانا اور مالا کا یہ کورس گیت "او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، او تیرا جواب نہیں۔۔" بھی فلمایا گیا تھا۔ نگو پر جو مقبول ترین گیت فلمایا گیا تھا وہ "جناں تیری مرضی نچا ماہیا۔۔" فلم خان چاچا (1972) میں ملکہ ترنم نورجہاں نے گایا تھا۔ اس فلم کے علاوہ فلم ہیررانجھا (1970) میں بھی نگو نے ایکٹنگ کی تھی اور چند ڈائیلاگ بولے تھے ، ورنہ زیادہ تر فلموں میں اس کا صرف آئٹم سانگ ہی ہوتا تھا۔ اداکارہ نگو کو اس کے خاوند نے 5 جنوری 1972ء کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔