A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
منوررشید ایک کامیاب فلمی ہدایتکار تھے۔۔!
انھیں ، لیجنڈری اداکار وحیدمراد کی بطور فلم ساز بنائی ہوئی پہلی دو فلموں کے ہدایتکار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ان میں سے پہلی فلم انسان بدلتا ہے (1961) تھی۔ اس کامیاب فلم میں وقت کی کامیاب فلمی جوڑی شمیم آرا اور درپن مرکزی کرداروں میں تھے۔ ان کی دوسری فلم جب سے دیکھا ہے تمہیں (1963) میں درپن کے ساتھ زیبا کو پیش کیا گیا تھا۔ موسیقار سہیل رعنا کی یہ پہلی فلم تھی جس میں مسعودرانا کا یہ کورس گیت تھا
منوررشید کی بطور ہدایتکار کل بارہ فلموں میں سے مسعودرانا کے سات فلموں میں پندرہ گیت تھے۔
منوررشید کی تیسری فلم الہلال (1966) تھی جو آٹھویں عباسی خلیفہ معتصم باللہ کے دور کا ایک فرضی قصہ تھا۔ درپن نے مرکزی کردار کیا تھا ، حسنہ ، ہیروئن اور یوسف خان کو ولن کے رول میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ ان کی کامیاب فلموں کی ہٹ ٹرک تھی۔ رشید عطرے کی موسیقی میں اس فلم کا کوئی گیت قابل ذکر نہیں تھا۔
ہدایتکار منوررشید کی چوتھی فلم کون کسی کا (1966) سابقہ سبھی فلموں سے زیادہ کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔ یہ ایک بہترین سوشل فلم تھی۔ حسنہ ، کمال اور طلعت صدیقی مرکزی کردار تھے۔ اس فلم کی موسیقی منظور اشرف کی تھی اور حبیب جالب کا لکھا ہوا اور مسعودرانا اور نسیم بیگم کا گایا ہوا یہ گیت فلم کا سب سے مقبول ترین گیت تھا
میری سماعت میں محفوظ ہونے والا یہ پہلا پہلا گیت ہے جو کبھی نہیں بھلا سکا۔
منوررشید کی پانچویں فلم بہادر (1967) تھی۔ یہ فلم کئی سال تک زیر تکمیل رہی تھی۔ اس فلم کا پہلا نام ' بازیگر ' تھا ، پھر ' بہادرحسینہ ' بنا اور آخر میں ' بہادر ' کے نام سے ریلیز ہوئی تھی اور ایوریج رہی تھی۔
اس فلم میں عظیم ادکار محمدعلی کو ولن کے کردار میں پیش کیا گیا تھا ، درپن ہیرو تھے اور ہیروئن کے طور پر مسرت نذیر تھی جس کی یہ آخری فلم تھی اور ٹائٹل رول میں پوری فلم پر چھائی ہوئی تھی۔
مسرت نذیر ، ایک بڑی اعلیٰ پائے کی اداکارہ تھی جس نے فلم قاتل (1955) سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے صف اول کی اداکارہ بن گئی تھی۔
پتن (1955) ، ماہی منڈا ، باغی ، قسمت (1956) ، یکے والی (1957) ، کرتار سنگھ (1959) ، گلفام (1961) اور شہید (1962) جیسی بڑی بڑی فلمیں اس کے کریڈٹ پر تھیں۔
عین عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرآباد کہا اور شادی کے بعد بیرون ملک چلی گئی تھی۔ مسرت نذیر پر مسعودرانا کا واحد گیت
فلمایا گیا تھا جس میں ہیرو درپن تھے اور ساتھی گلوکارہ آئرن پروین تھی۔ دیبو بھٹا چاریہ کی موسیقی میں فیاض ہاشمی کا لکھا ہوا یہ گیت تھا۔
منوررشید کی پہلی ناکام فلم ناخدا (1968) تھی۔ اس فلم میں کراچی ٹی وی کے ممتاز اداکار شکیل نے ہیرو کا رول کیا تھا لیکن بڑی سکرین پر انھیں وہ کامیابی نہ مل سکی تھی جو چھوٹی سکرین پر ملی تھی۔ فلم کی ہیروئن رخسانہ بھی کبھی فرسٹ پئر میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔
اس ناکامی کی کسر اگلی فلم نئی لیلیٰ نیا مجنوں (1969) میں نکل گئی تھی جو منوررشید کے فلمی کیرئر کی سب سے کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی۔ کراچی میں پلاٹینم جوبلی کرنے والی اس کامیڈی فلم کے مرکزی کردار نسیمہ خان ، کمال ، عالیہ اور لہری تھے۔
یہ ایک نغماتی فلم بھی تھی جس کا سب سے ہٹ گیت مسعودرانا اور مالا کا گایا ہوا تھا
جبکہ
بھی بڑا مقبول ہوا تھا۔ ماسٹر تصدق حسین کی دھنیں بڑی پر کشش تھیں۔
اگلی فلم روڈٹوسوات (1970) بھی اس پیٹرن پر بنائی گئی تھی لیکن چند اچھے گیتوں اور رنگین فلم ہونے کے باوجود پہلے جیسی کامیابی سے محروم رہی تھی۔ اس فلم میں مسعودرانا کا مالا ، تانی اور ساتھیوں کے گایا ہوا فلم کا تھیم سانگ
بڑا پسند کیا گیا تھا جبکہ احمدرشدی اور مالا کا گایا ہوا یہ گیت بھی بڑا مقبول ہوا تھا
منوررشید کی اگلی دو فلمیں انجان (1970) اور روٹھا نہ کرو (1971) ناکام فلمیں تھیں۔ فلم انجان (1970) میں خانصاحب مہدی حسن کا گیت
بڑا پسند کیا گیا تھا۔
اگلی فلم پیار کا موسم (1975) میں منورظریف کی مقبولیت کو کیش کروایا گیا تھا ورنہ فلم اور فلم کی کہانی بڑی کمزور تھی۔ ماسٹر تصدق حسین نے ایکبار پھر کورس دھنوں کی لائن لگا دی تھی۔
مجھے کبھی نہیں بھولتا کہ کوپن ہیگن کے ساگا سینما میں یہ فلم دیکھتے ہوئے فلم آپریٹر نے دانستہ فلم کو اس جگہ بند کروا دیا تھا جہاں منورظریف ، مسعودرانا کا یہ گیت گاتے ہوئے پہنچتے ہیں "تھا آنکھوں کا قصور چھری دل پہ چل گئی۔۔"
منورظریف کے انتقال کے بعد یہ پہلی فلم تھی جو میں نے دیکھی تھی اور جس میں اس عظیم کامیڈین کو دیکھ کر لوگ ہنسے نہیں بلکہ دھاڑیں مار مار کر روئے تھے۔
منوررشید کی آخری فلم ہنستے آنسو (1981) ایک ناکام فلم تھی۔
منوررشید ، معروف کرکٹ کھلاڑی ہارون رشید کے والد تھے۔ ان کا انتقال غالباً 1999ء میں ہوا تھا۔
1 | فلم ... جب سے دیکھا ہے تمہیں ... اردو ... (1963) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعودرانا ، نسیمہ شاہین ، خورشید شیرازی مع ساتھی ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: اقبال رضوی مع ساتھی |
2 | فلم ... کون کسی کا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: کمال ، طلعت صدیقی |
3 | فلم ... بہادر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: درپن ، مسرت نذیر |
4 | فلم ... بہادر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: نذر ، لہری ، پنا |
5 | فلم ... ناخدا ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
6 | فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، نسیمہ خان |
7 | فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: کمال ، لہری ، نسیمہ خان ، عالیہ مع ساتھی |
8 | فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: عالیہ ، خلیفہ نذیر مع ساتھی |
9 | فلم ... نئی لیلیٰ نیا مجنوں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ) |
10 | فلم ... روڈ ٹو سوات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، تانی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: نسیمہ خان ، مہ پارہ ، لہری ، کمال مع ساتھی |
11 | فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ، تصورخانم ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، مینا چوہدری ، صاعقہ ، ممتاز |
12 | فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ممتاز |
13 | فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف |
14 | فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف مع ساتھی |
15 | فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، ناہید اختر ، مہناز ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، ممتاز ، صاعقہ |
1. | 1975: Pyar Ka Mousam(Urdu) |
1. | 1963: Jab Say Dekha Hay Tumhen(Urdu) |
2. | 1966: Kon Kisi Ka(Urdu) |
3. | 1967: Bahadur(Urdu) |
4. | 1968: NaKhuda(Urdu) |
5. | 1969: Neyi Laila Neya Majnu(Urdu) |
6. | 1970: Road To Swat(Urdu) |
7. | 1975: Pyar Ka Mousam(Urdu) |
1. | Urdu filmJab Say Dekha Hay Tumhenfrom Friday, 29 March 1963Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naseema Shaheen, Khursheed Sherazi & Co., Music: Sohail Rana, Poet: , Actor(s): Iqbal Rizvi & Co. |
2. | Urdu filmKon Kisi Kafrom Friday, 13 May 1966Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Kemal, Talat Siddiqi |
3. | Urdu filmBahadurfrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Darpan, Musarrat Nazir |
4. | Urdu filmBahadurfrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, ?, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nazar, Lehri, Panna |
5. | Urdu filmNaKhudafrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): ? |
6. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri, Naseema Khan, Aliya & Co. |
7. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): (Title song) |
8. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Kemal, Naseema Khan |
9. | Urdu filmNeyi Laila Neya Majnufrom Friday, 21 February 1969Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Aliya, Khalifa Nazir & Co. |
10. | Urdu filmRoad To Swatfrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Mala, Tani, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Naseema Khan, Mahpara, Lehri, Kemal & Co. |
11. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
12. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Mumtaz |
13. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
14. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mehnaz, Naheed Akhtar & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Mumtaz, Saiqa & Co. |
15. | Urdu filmPyar Ka Mousamfrom Friday, 4 April 1975Singer(s): Masood Rana, Tani, Tasawur Khanum, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Meena Chodhary, ?, Mumtaz |
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین
دیگر مضامین