Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


ابو شاہ

ابو شاہ

ابو شاہ ، پاکستانی فلموں میں ایکسٹرا کرداروں میں نظر آنے والے ایک باریش فنکار تھے۔ چالیس برسوں کے طویل فلمی کیرئر میں بس اتنا فرق پڑا تھا کہ ان کی داڑھی سیاہ سے سفید ہو گئی تھی۔۔!

طویل فلمی کیرئر میں بھی گمنام رہے

ابو شاہ کی پہلی فلم شعلہ تھی جو 1952ء میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی آخری فلم حنا کا ذکر ملتا ہے جو 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسی سال ان کا انتقال بھی ہو گیا تھا۔ اب تک کی معلومات کے مطابق ابو شاہ کی 79 فلموں کا ریکارڈ دستیاب ہے جن میں 28 اردو ، 45 پنجابی اور باقی ڈبل ورژن فلمیں ہیں۔ ان میں شاید ہی کسی فلم میں ان کا کوئی مرکزی یا اہم کردار ہو گا۔

عام طور پر وہ کسی مزار پر کوئی مجاور ، ملنگ ، فقیر ، امام مسجد یا دیگر چھوٹے موٹے کرداروں میں نظر آتے تھے۔ ان پر جو گیت فلمائے جاتے تھے وہ عام طور پر مرکزی کرداروں کے پس منظر کے لیے ہوتے تھے۔ پاکستانی فلموں میں پس منظر میں گائے ہوئے ٹائٹل اور تھیم سانگز میں مسعودرانا کو بلا شرکت غیرے مکمل اجارہ داری حاصل ہوتی تھی ، اس لیے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہو سکتی کہ ابو شاہ پر زیادہ تر مسعودرانا ہی کے گیت فلمائے گئے تھے۔

مسعودرانا کے ابو شاہ پر فلمائے ہوئے گیت

ابو شاہ کا مسعودرانا کے ساتھ پہلا ساتھ فلم ملنگی (1965) میں ہوا تھا جب اس فلم کے دو گیت ان پر فلمائے گئے تھے۔ ماسٹرعبداللہ کی موسیقی میں حزیں قادری کے لکھے ہوئے ان گیتوں میں سے پہلا گیت "خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب دا یار نئیں۔۔" تھا۔ یہ گیت اس فلم کا بنیادی خیال بھی بیان کرتا ہے۔ دوسرا گیت "اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار۔۔" تھا جو فلم کے مرکزی کرداروں ملنگی (اکمل) اور ہرنام سنگھ (مظہرشاہ) کو بغاوت پر اکساتا ہے۔

ابو شاہ
ایکسٹرا اداکار ابو شاہ

مسعودرانا نے ابو شاہ کے لیے فلم ٹکہ متھے دا (1970) میں معاشرتی ناہمواریوں کے بارے میں بابا چشتی کی دھن میں ایک گیت گایا تھا "ہسدے لٹیرے ایتھے ، روندے حقدار۔۔"

فلم ہاشو خان (1972) میں ایم اشرف کی موسیقی میں جو گیت گایا تھا "رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ۔۔" وہ لاجواب تھا۔ فلم کے مرکزی کردار ساون کے لیے یہ گیت گایا گیا تھا جو اپنے انجام سے بے خبر ایک ظالم اور جابر حکمران ہوتا ہے۔

اسی طرح فلم ہار گیا انسان (1975) میں موسیقار نثار بزمی کا کمپوز کیا ہوا ٹائٹل اور تھیم سانگ "ہار گیا انسان خدا سے۔۔" بھی ابو شاہ پر فلمایا گیا جو وہ طارق عزیز کے لیے گا رہے تھے جو اپنے فلمی کردار میں یہ بھول جاتے ہیں کہ اوپر ایک خدا بھی ہے۔

مسعودرانا نے اسدبخاری کی لکھی ہوئی ایک منقبت "اک تارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ۔۔" بھی گائی تھی جو ماسٹر تصدق حسین کی موسیقی میں ابو شاہ پر فلم اج دی گل (1975) میں فلمائی گئی تھی اور ایک بھارتی مذہبی گیت کی نقل تھی۔ موسیقار وجاہت عطرے کی فلم جیلر تے قیدی (1975) میں ایک قوالی تھی "اے دنیا جے ، دنیا والو ، ایتھے کرنی بھرنی پیندی اے۔۔" جو ابو شاہ ، سلطان راہی اور ساتھیوں پر فلمائی گئی تھی۔ اس قوالی میں مسعودرانا کے ساتھ منیر حسین بھی تھے اور یہی قوالی اب تک کی معلومات کے مطابق مسعودرانا اور ابو شاہ کا آخری ساتھ تھا۔

ان کے علاوہ میری معلومات میں صرف ایک گیت اور ملتا ہے جو ابو شاہ پر فلمایا گیا تھا "بجے یوں اللہ والی تال ، دما دم اللہ ہو۔۔" اسے مہدی حسن نے فلم محبت اور مجبوری (1981) میں گایا تھا جس کی دھن کمال احمد نے بنائی تھی۔ یقیناً ، کچھ گیت اور بھی ہوں گے جن تک میری معلومات نہیں ہیں۔

ہاشو خان (1975)
فلم ہاشو خان (1974) کا فلم پوسٹر

مسعودرانا اور ابو شاہ کے 8 فلمی گیت

(1 اردو گیت ... 7 پنجابی گیت )
1

خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں..

فلم ... ملنگی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ماسٹر عبد اللہ ... اداکار: ابو شاہ
2

اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار..

فلم ... ملنگی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ماسٹر عبد اللہ ... اداکار: ابو شاہ
3

ہسدے لٹیرے ایتھے ، روندے حقدار..

فلم ... ٹکا متھے دا ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ابو شاہ
4

رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ..

فلم ... ہاشو خان ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: ابو شاہ (ساون)
5

ہار گیا انسان خدا سے ، ہار گیا انسان..

فلم ... ہار گیا انسان ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: ابو شاہ (طارق عزیز)
6

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: ابو شاہ مع ساتھی (اسد بخاری ، دیبا ، آسیہ)
7

اے دنیا جے ، دنیا والو ، ایتھے کرنی بھرنی پیندی اے..

فلم ... جیلر تے قیدی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: نیئر سوچ ... اداکار: ابو شاہ ، جہانگیر مغل ، سلطان راہی مع ساتھی
8

او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان..

فلم ... غازی علم الدین شہید ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ابو شاہ (بدرمنیر ، اقبال حسن ، حیدر)

مسعودرانا اور ابو شاہ کے 1 اردو گیت

1

ہار گیا انسان خدا سے ، ہار گیا انسان ...

(فلم ... ہار گیا انسان ... 1975)

مسعودرانا اور ابو شاہ کے 7 پنجابی گیت

1

خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں ...

(فلم ... ملنگی ... 1965)
2

اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار ...

(فلم ... ملنگی ... 1965)
3

ہسدے لٹیرے ایتھے ، روندے حقدار ...

(فلم ... ٹکا متھے دا ... 1970)
4

رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ ...

(فلم ... ہاشو خان ... 1972)
5

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
6

اے دنیا جے ، دنیا والو ، ایتھے کرنی بھرنی پیندی اے ...

(فلم ... جیلر تے قیدی ... 1975)
7

او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان ...

(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978)

مسعودرانا اور ابو شاہ کے 7سولو گیت

1

خاناں دے خان پروہنے ، کوئی غریب د ا یار نئیں ...

(فلم ... ملنگی ... 1965)
2

اٹھ ماجھے دیا شیر جواناں ، کیوں گیا ایں ہمت ہار ...

(فلم ... ملنگی ... 1965)
3

ہسدے لٹیرے ایتھے ، روندے حقدار ...

(فلم ... ٹکا متھے دا ... 1970)
4

رہے نام اللہ دا ، اللہ ہی اللہ ، ظلم نئیں اوں رہناباقی ، رہنا سدا پیار اوۓ ...

(فلم ... ہاشو خان ... 1972)
5

ہار گیا انسان خدا سے ، ہار گیا انسان ...

(فلم ... ہار گیا انسان ... 1975)
6

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
7

او بندے ، نبی ﷺ دے رکھ ایمان ، اے رب دا فرمان ...

(فلم ... غازی علم الدین شہید ... 1978)

مسعودرانا اور ابو شاہ کے 0دوگانے


مسعودرانا اور ابو شاہ کے 1کورس گیت

1اے دنیا جے ، دنیا والو ، ایتھے کرنی بھرنی پیندی اے ... (فلم ... جیلر تے قیدی ... 1975)


Masood Rana & Abbu Shah: Latest Online film

Masood Rana & Abbu Shah: Film posters
MalangiWatan Ka SipahiNizamHashu KhanDushmanDilrubaJailor Tay QaidiKhoufnakWardatZebun NisaZarooratDharti Lahu MangdiGhazi Ilmuddin ShaheedLove in LondonMukhraKhooni SholaySher Jang
Masood Rana & Abbu Shah:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Abbu Shah:

Total 27 joint films

(7 Urdu and 17 Punjabi films)

1.1965: Malangi
(Punjabi)
2.1966: Watan Ka Sipahi
(Urdu)
3.1970: Tikka Mathay Da
(Punjabi)
4.1972: Nizam
(Punjabi)
5.1974: Teray Jehay Putt Jamman Manva
(Punjabi)
6.1974: Hashu Khan
(Punjabi)
7.1974: Dushman
(Urdu)
8.1975: Haar Geya Insan
(Urdu)
9.1975: Shaheed
(Punjabi)
10.1975: Dilruba
(Urdu)
11.1975: Jailor Tay Qaidi
(Punjabi)
12.1976: Khoufnak
(Punjabi)
13.1976: Wardat
(Punjabi)
14.1976: Zebun Nisa
(Urdu)
15.1976: Zaroorat
(Urdu)
16.1977: Dharti Lahu Mangdi
(Punjabi)
17.1978: Ghazi Ilmuddin Shaheed
(Punjabi)
18.1983: Vadda Khan
(Punjabi)
19.1987: Love in London
(Urdu)
20.1988: Mukhra
(Punjabi)
21.1989: Rogi
(Punjabi)
22.1990: Chann Badmash
(Punjabi)
23.1991: Sher Afgan
(Punjabi)
24.1992: Khooni Sholay
(Punjabi/Urdu double version)
25.1992: Ashqi
(Punjabi/Urdu double version)
26.1992: Sher Jang
(Punjabi)
27.1993: Hina
(Punjabi/Urdu double version)


Masood Rana & Abbu Shah: 9 songs

(1 Urdu and 8 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Malangi
from Friday, 5 November 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Master Abdullah, Actor(s): Abbu Shah
2.
Punjabi film
Malangi
from Friday, 5 November 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Master Abdullah, Actor(s): Abbu Shah
3.
Punjabi film
Tikka Mathay Da
from Tuesday, 1 December 1970
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: Sahil Farani, Actor(s): Abbu Shah, Naghma, (Playback)
4.
Punjabi film
Nizam
from Wednesday, 8 November 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Saleem Kashar, Actor(s): Abbu Shah, (Murad, Mehboob Kashmiri)
5.
Punjabi film
Hashu Khan
from Friday, October 18, 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Habib Jalib, Actor(s): Abbu Shah, (Sawan)
6.
Urdu film
Haar Geya Insan
from Friday, 21 March 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Riazur Rehman Saghar, Actor(s): Abbu Shah (Tariq Aziz)
7.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Asad Bukhari, Actor(s): Abbu Shah & Co. (Asad Bukhari, Deeba, Asiya)
8.
Punjabi film
Jailor Tay Qaidi
from Friday, 5 December 1975
Singer(s): Munir Hussain, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: Nayyar Soch, Actor(s): Abbu Shah, Jahangir Mughal, Sultan Rahi & Co.
9.
Punjabi film
Ghazi Ilmuddin Shaheed
from Tuesday, 5 September 1978
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Abbu Shah (Badar Munir, Iqbal Hassan, Haidar)


Rano
Rano
(1974)
Izzat
Izzat
(1960)
Jasoos
Jasoos
(1977)
Sachai
Sachai
(1949)
Doraha
Doraha
(1967)
Mera Veer
Mera Veer
(1967)

Arsi
Arsi
(1947)
Alam Ara
Alam Ara
(1931)
Nishani
Nishani
(1942)
Ayi Bahar
Ayi Bahar
(1946)

Ayi Bahar
Ayi Bahar
(1946)
Pagli
Pagli
(1943)
Ragni
Ragni
(1945)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.