A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
پاکستان میں جن فنکاروں کے فلمی کیرئر انتہائی قابل رشک رہے ہیں ، ان میں ایک بہت بڑا نام اداکار علاؤالدین کا تھا۔۔!
ایک ایکسٹرا اور معاون اداکار سے چوٹی کے ولن شمار ہوئے۔ پھر مرکزی کرداروں سے ہوتے ہوئے ہیرو بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ تاریخی ، سماجی اور اصلاحی فلموں میں بھاری بھر کم سے ہلکے پھلکے کامیڈی رول تک کئے۔ بیک وقت ہیرو ، ولن ، کیریکٹرایکٹر اور کامیڈین کے روپ میں نظر آنے والے پہلے فنکار تھے۔ ساٹھ کا عشرہ تو علاؤالدین کے نام تھا جو جس فلم میں ہوتے ، اس فلم میں باقی اداکاروں کی حیثیت ثانوی ہوتی تھی۔
ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہونے والے پہاپا علاؤالدین بٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انھیں گانے کا شوق تھا اور اسی دھن میں وہ اپنی جنم بومی راولپنڈی سے بمبئی چلے گئے تھے۔ وہاں فلموں میں گلوکاری بھی کی اور اداکاری بھی لیکن کامیابی سے محروم رہے۔ سنجوگ (1943) نامی فلم ان کی پہلی فلم بتائی جاتی ہے لیکن دلیب کمار کی فلم میلہ (1948) میں معاون اداکار کے طور پر کردارنگاری زیادہ نمایاں رہی۔
قیام پاکستان کے بعد علاؤالدین کی پہلی فلم پھیرے (1949) تھی جس میں وہ ایک روایتی ولن تھے۔ یہ پاکستان کی پہلی سپرہٹ نغماتی فلم تھی جو مسلسل چھ ماہ تک لاہور میں چلتی رہی تھی۔ اس فلم نے پاکستان کی پہلی سلور جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ چالیس کے عشرہ کی سلورجوبلی فلم ، ستر کے عشرہ کی ڈائمنڈ جوبلی فلم کے برابر ہوتی تھی۔ نیٹ پر جو سب سے پرانی پاکستانی فلم موجود ہے ، وہ ایک نغمہ بار پنجابی فلم لارے (1950) ہے جس میں وہ ایک روایتی ولن کے طور پر نظر آتے ہیں۔
اسی سال اردو فلم دو آنسو (1950) نے پہلی سلورجوبلی اردو فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس فلم کے ہیرو سنتوش کمار پر جو پہلا پہلا فلمی گیت "اس دل کو اپنا گھر سمجھو ، اپنے گھر میں آجاؤ جی۔۔" فلمایا گیا تھا ، وہ علاؤالدین کے گائے ہوئے آدھ درجن فلمی گیتوں میں سے ایک تھا۔
پچاس کے عشرہ میں علاؤالدین زیادہ تر فلموں میں ایک روایتی ولن کے طور پر نظر آئے لیکن اسی دور کی ایک فلم آس پاس (1956) میں ان کی کردارنگاری نے فلمی حلقوں کو چونکا دیا تھا اور انھیں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا جانے لگا تھا۔
فلم کرتار سنگھ (1959) کے لافانی ٹائٹل رول نے علاؤالدین کو فلموں کی ضرورت بنا دیا تھا۔ فلم سلمیٰ (1960) میں پہلی بار سیکنڈہیرو کے طور پر نظر آئے اور پھر مرکزی کرداروں کی لائن لگ گئی تھی۔ فلم مہتاب (1962) نے انھیں ' عوامی اداکار ' بنا دیا تھا۔ فلم تیس مار خان (1963) میں پہلی بار ایک سولو ہیرو کے طور پر کامیڈی کردار میں نظر آئے۔ پھر اس سلسلے کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں پھنے خان (1965) ایک بہت بڑی فلم تھی جس میں ان کا سٹائل بہت سے نوجوانوں کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دل دا جانی (1967) اسی سلسلے کی ایک بہت بڑی نغماتی فلم تھی۔ علاؤالدین کی ہیروشپ کا دور فلم بھولے شاہ (1970) پہ ختم ہوا تھا۔
علاؤالدین نے تاریخی کرداروں میں بھی بڑا متاثر کیا۔ فلم شہید (1962) میں ایک عرب شیخ ، فلم فرنگی (1964) میں ایک باغی درویش ، فلم نظام لوہار (1966) میں ایک ڈاکو ، فلم زرقا (1969) میں ایک فلسطینی مجاہد لیڈر اور فلم یہ امن (1971) میں ایک کشمیری حریت پسند کے روپ میں زبردست کردارنگاری کی۔ چالیس سالہ فلمی کیرئر میں انھوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا تھا۔ علاؤالدین کے فلمی کیرئر پر ایک تفصیلی مضمون پاکستان فلم میگزین کے سابقہ ورژن پر لکھا جا چکا ہے جسے کبھی موقع ملا تو یونی کوڈ میں پیش کروں گا۔
علاؤالدین پر سب سے زیادہ مسعودرانا اور احمدرشدی کے گائے ہوئے گیت فلمائے گئے تھے۔ احمدرشدی کا سب سے یادگار گیت فلم مہتاب (1963) میں "گول گپے والا آیا۔۔" تھا جس کے بول حزیں قادری نے لکھے تھے اور موسیقی منظور اشرف کی تھی۔
مسعودرانا کے ساتھ ان کا پہلا ساتھ فلم اک سی چور (1965) میں ہوا تھا۔ حزیں قادری ہی کے لکھے ہوئے بول اور ماسٹر عبداللہ کی دھن میں یہ دلکش گیت تھا "ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائے اے۔۔" یہ گیت جب آئیڈیو کیسٹوں میں سنتا تھا تو بڑا گہرا اثر کرتا تھا لیکن فلم میں دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی تھی کیونکہ علاؤالدین گیت فلمانے کا حق ادا نہیں کر سکے تھے۔
علاؤالدین پر مسعودرانا کا جو سب سے یادگار ترین گیت فلمایا گیا تھا وہ ہدایتکار اقبال شہزاد کی شاہکار فلم بدنام (1966) میں تھا:
اس فلم میں علاؤالدین کی کردارنگاری ضرب المثل بن گئی تھی جس نے انھیں ایک لیجنڈ کا مقام دے دیا تھا۔ اردو فلموں میں اگر کسی فلم کے مکالمے عوامی سطح پر مقبول ہوئے تھے تو وہ اس فلم کے تھے جنھیں ریاض شاہد نے لکھا تھا "کہاں سے آئے ہیں یہ جھمکے ، کیا کہہ رہے ہیں یہ جھمکے۔۔"
اس فلم میں گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی غزل "بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے۔۔" بھی شامل کی گئی تھی جو اداکارہ نبیلہ پر فلمائی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ محض اس غزل کی رائیلٹی سے پوری فلم کے اخراجات نکل آئے تھے۔
یاد رہے کہ فلم بدنام (1966) کو روس کی سترہ مختلف زبانوں میں ڈب کر کے نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا اور وہاں یہ فلم بے حد پسند کی گئی تھی۔
ریاض شاہد ہی کی فلم مسٹر اللہ دتہ (1966) کا ٹائٹل رول بھی علاؤالدین نے کیا تھا اور ان پر مسعودرانا کے دو گیت فلمائے گئے تھے۔ ان میں سے پہلا گیت "کوئی حال مست ، کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست۔۔" ایک بڑا دلچسپ گیت تھا جبکہ دوسرا گیت "اور بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا۔۔" ایک ذومعنی گیت تھا جس میں ایک عام شخص یہ سوال کر رہا ہے کہ 1965ء کی جنگ کس نے جیتی تھی۔۔؟
ہدایتکار افتخار خان کی بھاری بھر کم فلم جگری یار (1967) کا ٹائٹل اور تھیم سانگ "سوچ کے یار بناویں بندیا۔۔" بھی مسعودرانا نے علاؤالدین اور دیگر تین بڑے اداکاروں اکمل ، ساون اور مظہرشاہ کے لیے گایا تھا جس کے بول بھی حزیں قادری نے لکھے تھے اور موسیقی بابا چشتی کی تھی۔ اس ایک گیت میں پوری فلم کی کہانی بیان کر دی جاتی ہے۔ مسعودرانا کے متعدد گیت اسی نوعیت کے تھے جنھیں سن کر پوری فلم کی کہانی سمجھ میں آجاتی تھی۔
مسعودرانا کے دو بڑے اعلیٰ پائے کے گیت "جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی۔۔" اور "لوٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں۔۔" بھی علاؤالدین پر فلمائے گئے تھے۔ ہدایتکار حسن طارق کی فلم یتیم (1967) میں یتیم بچوں کے لیے گائے گئے ان گیتوں کی موسیقی سلیم اقبال صاحبان نے بنائی تھی اور بول فیاض ہاشمی کے لکھے ہوئے تھے۔
ایسا ہی ایک انتہائی بامقصد گیت "ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں۔۔" مالا کے ساتھ مسعودرانا کا گایا ہوا یہ گیت علاؤالدین کے علاوہ اداکارہ رخسانہ پر فلم پاکدامن (1969) میں فلمایا گیا تھا جس کے موسیقار ماسٹر عنایت حسین اور نغمہ نگار قتیل شفائی تھے۔ مسعودرانا کا علاؤالدین پر آخری گیت "سچ نوں نہ چھڈیں پاویں ساہ مک جان۔۔" فلم یہ آدم (1986) میں فلمایا گیا تھا جو ان کے انتقال کے تین سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔
1 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے..فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: علاؤالدین |
2 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا..فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: زمرد، علاؤالدین |
3 | کوئی حال مست کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست..فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: علاؤالدین |
4 | او بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا ، دسی کون جتیا..فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: علاؤالدین |
5 | دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون..فلم ... سرحد ... اردو ... (1966) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: چھم چھم ، علاؤالدین ، اعجاز مع ساتھی |
6 | یہ دنیا ، میت رے ، راہ گذر ہے اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر، کون کسی کا ہووے..فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: علاؤالدین |
7 | سوچ کے یار بناویں بندیا ، یار بنا کے فیر نہ سوچیں ،سولی تے چڑھ جاویں..فلم ... جگری یار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ، علاؤالدین ، ساون) |
8 | ہتھ لا کے خالی گھڑیاں نوں ، سمجھانا پے گیا چھڑیاں نوں..فلم ... دل دا جانی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: وزیر افضل ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: علاؤالدین ، رنگیلا مع ساتھی |
9 | کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور..فلم ... ماں باپ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ، علاؤالدین ، طلعت صدیقی) |
10 | جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے..فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین |
11 | لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ..فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین |
12 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا..فلم ... میلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: علاؤالدین |
13 | چن چڑھیا عجیب ، دل ہاریا غریب ، تساں پیار دی اگ کاہنوں بالی..فلم ... جناب عالی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: صفدر حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: علاؤالدین |
14 | آ گئے ماں دے جنٹر مین ، گھر آیاں نوں چھتر پہن..فلم ... جناب عالی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: صفدر حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: علاؤالدین ، دلجیت مرزا ، زلفی ، بالو (گھوڑا) |
15 | ربا ، بھیج گڈھ روٹیاں دی ، چھناں دال دا ، کوئی نئیں تیرے نال دا..فلم ... جناب عالی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: صفدر حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: علاؤالدین ، دلجیت مرزا |
16 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا..فلم ... کمانڈر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: سلیم کاشر ... اداکار: (پس پردہ ، علاؤالدین) |
17 | سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے..فلم ... چالباز ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شیریں ، علاؤالدین |
18 | ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں..فلم ... پاک دامن ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: علاؤالدین ، رخسانہ |
19 | اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں..فلم ... یملا جٹ ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس منظر ، علاؤالدین ، یوسف خان) |
20 | ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے..فلم ... علی بابا 40 چور ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: (پس پردہ ، علاؤالدین) |
21 | سچ نوں نہ چھڈیں ، پاویں ساہ مک جان..فلم ... یہ آدم ... پنجابی ... (1986) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم جاوید ... شاعر: عبد اللہ ... اداکار: علاؤالدین |
1 | دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ...(فلم ... سرحد ... 1966) |
2 | یہ دنیا ، میت رے ، راہ گذر ہے اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر، کون کسی کا ہووے ...(فلم ... بد نام ... 1966) |
3 | کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور ...(فلم ... ماں باپ ... 1967) |
4 | جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے ...(فلم ... یتیم ... 1967) |
5 | لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ ...(فلم ... یتیم ... 1967) |
6 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
7 | ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں ...(فلم ... پاک دامن ... 1969) |
1 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
3 | کوئی حال مست کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست ...(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
4 | او بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا ، دسی کون جتیا ...(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
5 | سوچ کے یار بناویں بندیا ، یار بنا کے فیر نہ سوچیں ،سولی تے چڑھ جاویں ...(فلم ... جگری یار ... 1967) |
6 | ہتھ لا کے خالی گھڑیاں نوں ، سمجھانا پے گیا چھڑیاں نوں ...(فلم ... دل دا جانی ... 1967) |
7 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...(فلم ... میلہ ... 1967) |
8 | چن چڑھیا عجیب ، دل ہاریا غریب ، تساں پیار دی اگ کاہنوں بالی ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
9 | آ گئے ماں دے جنٹر مین ، گھر آیاں نوں چھتر پہن ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
10 | ربا ، بھیج گڈھ روٹیاں دی ، چھناں دال دا ، کوئی نئیں تیرے نال دا ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
11 | سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے ...(فلم ... چالباز ... 1968) |
12 | اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں ...(فلم ... یملا جٹ ... 1969) |
13 | ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے ...(فلم ... علی بابا 40 چور ... 1970) |
14 | سچ نوں نہ چھڈیں ، پاویں ساہ مک جان ...(فلم ... یہ آدم ... 1986) |
1 | ڈگمگ ڈولیاں میں ، تاں سمجھ آئی اے ، پلیوں نئیں پیتی سانوں ، سجناں پلائی اے ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | کوئی حال مست کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست ...(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
3 | او بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا ، دسی کون جتیا ...(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
4 | یہ دنیا ، میت رے ، راہ گذر ہے اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر، کون کسی کا ہووے ...(فلم ... بد نام ... 1966) |
5 | سوچ کے یار بناویں بندیا ، یار بنا کے فیر نہ سوچیں ،سولی تے چڑھ جاویں ...(فلم ... جگری یار ... 1967) |
6 | کوئی یہاں پر عیش منائے ، کوئی پھرے مجبور ، دیکھو دنیا کا دستور ...(فلم ... ماں باپ ... 1967) |
7 | جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے ...(فلم ... یتیم ... 1967) |
8 | لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ ...(فلم ... یتیم ... 1967) |
9 | چن چڑھیا عجیب ، دل ہاریا غریب ، تساں پیار دی اگ کاہنوں بالی ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
10 | آنکھوں میں اشک ، درد ہےدل میں بسا ہوا ، وہ جا رہا ہے ، اپنی وفا کا لٹا ہوا ...(فلم ... کمانڈر ... 1968) |
11 | اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں ...(فلم ... یملا جٹ ... 1969) |
12 | ویکھو یارو ، کنے ڈاہڈے تیر تقدیر دے ...(فلم ... علی بابا 40 چور ... 1970) |
13 | سچ نوں نہ چھڈیں ، پاویں ساہ مک جان ...(فلم ... یہ آدم ... 1986) |
1 | کملا نی کملا ، ماہی میرا کملا ای اوئے ، نئیں چھڈنا تیرا پچھا ، نئیں چھڈنا ...(فلم ... اک سی چور ... 1965) |
2 | میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا ، ساتھی ساتھ نئیں چھڈدے بیلیاں دا ...(فلم ... میلہ ... 1967) |
3 | آ گئے ماں دے جنٹر مین ، گھر آیاں نوں چھتر پہن ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
4 | ربا ، بھیج گڈھ روٹیاں دی ، چھناں دال دا ، کوئی نئیں تیرے نال دا ...(فلم ... جناب عالی ... 1968) |
5 | سن لے سائیں میریا ، ہوئے سن لے ...(فلم ... چالباز ... 1968) |
6 | ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں ...(فلم ... پاک دامن ... 1969) |
1 | دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ... (فلم ... سرحد ... 1966) |
2 | ہتھ لا کے خالی گھڑیاں نوں ، سمجھانا پے گیا چھڑیاں نوں ... (فلم ... دل دا جانی ... 1967) |
1. | 1962: Banjaran(Urdu) |
2. | 1963: Shikva(Urdu) |
3. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
4. | 1964: Azad(Urdu) |
5. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
6. | 1966: Mr. Allah Ditta(Punjabi) |
7. | 1966: Moajza(Urdu) |
8. | 1966: Sarhad(Urdu) |
9. | 1966: Ann Parh(Punjabi) |
10. | 1966: Lado(Punjabi) |
11. | 1966: Badnam(Urdu) |
12. | 1966: Nizam Lohar(Punjabi) |
13. | 1966: Abba Ji(Punjabi) |
14. | 1967: Jigri Yaar(Punjabi) |
15. | 1967: Yaar Maar(Punjabi) |
16. | 1967: Chacha Ji(Punjabi) |
17. | 1967: Dil Da Jani(Punjabi) |
18. | 1967: Maa Baap(Urdu) |
19. | 1967: Yateem(Urdu) |
20. | 1967: Mela(Punjabi) |
21. | 1968: Janab-e-Aali(Punjabi) |
22. | 1968: Jagg Beeti(Punjabi) |
23. | 1968: Mera Babul(Punjabi) |
24. | 1968: Ik Si Maa(Punjabi) |
25. | 1968: Commander(Urdu) |
26. | 1968: Bau Ji(Punjabi) |
27. | 1968: Chalbaz(Punjabi) |
28. | 1968: Hameeda(Punjabi) |
29. | 1969: Pak Daaman(Urdu) |
30. | 1969: Gabhru Putt Punjab Day(Punjabi) |
31. | 1969: Koonj Vichhar Geyi(Punjabi) |
32. | 1969: Yamla Jatt(Punjabi) |
33. | 1970: Sajjan Beli(Punjabi) |
34. | 1970: Ali Baba 40 Chor(Punjabi) |
35. | 1970: Sayyan(Punjabi) |
36. | 1970: 2 Baghi(Urdu) |
37. | 1970: Rangu Jatt(Punjabi) |
38. | 1970: Bholay Shah(Punjabi) |
39. | 1970: Tikka Mathay Da(Punjabi) |
40. | 1971: Banda Bashar(Punjabi) |
41. | 1971: Wehshi(Urdu) |
42. | 1971: Aansoo(Urdu) |
43. | 1971: Sohna Puttar(Punjabi) |
44. | 1972: Ghairat Tay Qanoon(Punjabi) |
45. | 1972: 2 Rangeelay(Punjabi) |
46. | 1972: Insan Ik Tamasha(Punjabi) |
47. | 1973: Mastana(Urdu) |
48. | 1973: 4 Khoon day Pyasay(Punjabi) |
49. | 1973: Jithay Vagdi A Ravi(Punjabi) |
50. | 1973: Ik Madari(Punjabi) |
51. | 1973: Khoon Bolda A(Punjabi) |
52. | 1973: Daaman Aur Chingari(Urdu) |
53. | 1973: Rangeela Aur Munawar Zarif(Urdu) |
54. | 1974: Subah Ka Tara(Urdu) |
55. | 1974: Zalim Tay Mazloom(Punjabi) |
56. | 1974: Sayyo Ni Mera Mahi(Punjabi) |
57. | 1974: Sacha Jhoota(Urdu) |
58. | 1974: Imandar(Urdu) |
59. | 1974: Laila Majnu(Urdu) |
60. | 1974: Sasta Khoon Mehnga Pani(Punjabi) |
61. | 1974: Khana day Khan Prohnay(Punjabi) |
62. | 1974: Deedar(Urdu) |
63. | 1975: Shirin Farhad(Urdu) |
64. | 1975: Dhan Jigra Maa Da(Punjabi) |
65. | 1975: Dilruba(Urdu) |
66. | 1976: Sohni Mehinval(Punjabi) |
67. | 1976: Zaroorat(Urdu) |
68. | 1977: Jabroo(Punjabi) |
69. | 1979: Navabzadi(Urdu) |
70. | 1981: Sultan Tay Veryam(Punjabi) |
71. | 1983: Susral Chalo(Punjabi) |
72. | 1983: Vadda Khan(Punjabi) |
73. | 1985: Angara(Punjabi) |
74. | 1986: Baghi Sipahi(Punjabi) |
75. | 1986: Yeh Adam(Punjabi) |
76. | 1986: Puttar Sheran Day(Punjabi) |
77. | Unreleased: Sheefa(Punjabi) |
78. | Unreleased: Duhai Rabb Di(Punjabi) |
1. | Punjabi filmIk Si Chorfrom Friday, 8 October 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Allauddin |
2. | Punjabi filmIk Si Chorfrom Friday, 8 October 1965Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Zamurrad, Allauddin |
3. | Punjabi filmMr. Allah Dittafrom Monday, 24 January 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Allauddin |
4. | Punjabi filmMr. Allah Dittafrom Monday, 24 January 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Allauddin |
5. | Urdu filmSarhadfrom Saturday, 2 April 1966Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): ChhamChham, Allauddin, Ejaz & Co. |
6. | Urdu filmBadnamfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Allauddin |
7. | Punjabi filmJigri Yaarfrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback, themesong - Allauddin, Sawan) |
8. | Punjabi filmDil Da Janifrom Wednesday, 22 March 1967Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Wazir Afzal, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Allauddin, Rangeela & Co. |
9. | Urdu filmMaa Baapfrom Friday, 22 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): (Playback - Allauddin, Talat Siddiqi) |
10. | Urdu filmYateemfrom Friday, 6 October 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Allauddin |
11. | Urdu filmYateemfrom Friday, 6 October 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Allauddin |
12. | Punjabi filmMelafrom Friday, 17 November 1967Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Allauddin, ? |
13. | Punjabi filmJanab-e-Aalifrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Music: Safdar Hussain, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Allauddin, Diljeet Mirza, Zulfi, Billu (Horse) |
14. | Punjabi filmJanab-e-Aalifrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Music: Safdar Hussain, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Allauddin, Diljeet Mirza |
15. | Punjabi filmJanab-e-Aalifrom Friday, 1 March 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Safdar Hussain, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Allauddin |
16. | Urdu filmCommanderfrom Friday, 9 August 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Saleem Kashar, Actor(s): (Playback - Allauddin) |
17. | Urdu filmPak Daamanfrom Friday, 10 October 1969Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Master Inayat Hussain, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Allauddin, Rukhsana |
18. | Punjabi filmSajjan Belifrom Tuesday, 17 February 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: iftikhar Shahid, Actor(s): Allauddin |
19. | Punjabi filmAli Baba 40 Chorfrom Friday, 6 March 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): (Playback - Allauddin) |
20. | Punjabi filmYeh Adamfrom Friday, 11 April 1986Singer(s): Masood Rana, Music: M. Javed, Poet: Abdullah, Actor(s): Allauddin |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.