A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
فن اداکاری میں ایک اکیڈمی کا درجہ اختیار کر جانے والے عظیم فنکار محمدعلی صاحب کی بطور ہیرو پہلی فلم شرارت (1963) تھی جس میں ان پر پہلی بار کوئی گیت فلمایا گیا تھا اور جسے گانے کا اعزاز مسعودرانا کو حاصل ہوا تھا۔ نغمہ نگار مسرور انور اور موسیقار دیبو بھٹا چاریہ کی دھنوں میں مسعودرانا کے گائے ہوئے چاروں گیت محمدعلی صاحب پر فلمائے گئے تھے جن میں سے یہ شوخ غزل سب سے زیادہ پسند کی گئی تھی:
محمدعلی نے ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ کراچی میں بننے والی فلم چراغ جلتا رہا (1962) بطور اداکار ان کی پہلی فلم تھی۔ ابتدائی چند فلموں میں منفی کرداروں میں نظر آنے کے بعد فلم شرارت سے ہیرو کے کرداروں میں بھی کاسٹ ہونے لگے۔
فلم آگ کا دریا (1966) سے بریک تھرو ملا اور اردو فلموں کے سپر سٹار شمار کیے جانے لگے جن میں ان کے ساتھ وحیدمراد اور ندیم بھی شامل تھے۔
محمدعلی کی فنکارانہ صلاحیتوں کا کمال فلم انسان اور آدمی (1970) میں نظر آیا جب وہ سنجیدہ کرداروں میں ایک قدآور فنکار کے طور پر سامنے آئے۔ فلم انصاف اور قانون (1971) میں ان کی کارکردگی ایک ضرب المثل بن گئی تھی جبکہ فلم سلاخیں (1977) میں انھوں نے جذباتی اداکاری میں فن کی ان بلندیوں کو چھو لیا تھا کہ جن میں ان کا کبھی کوئی ثانی نہیں رہا۔
اڑھائی سو فلموں میں کام کیا اور اردو فلموں کے سب سے بڑے فلمی ہیرو رہے لیکن ڈیڑھ درجن سے زائد فلموں میں موقع ملنے کے باوجود پنجابی فلموں میں کامیاب نہیں ہوئے۔
روایتی ہیرو کے کردار میں ان کی پہلی پنجابی فلم شیر دی بچی (1964) تھی جس کی کہانی بڑے کمال کی تھی۔ راگنی کو ساون ، طلاق دے دیتا ہے اور بیٹے محمدعلی کو اجازت نہیں ہوتی کہ وہ اپنی ماں سے مل سکے لیکن جوان ہو کر وہ اپنے باپ سے بغاوت کر کے اپنی ماں سے ملتا ہے اور بڑے ہی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن محمدعلی کے ابتدائی دور میں مکالمے بولنے کا انداز کسی لاڈلے بچے کی طرح بڑا مصنوعی سا ہوتا تھا جو پنجابی فلموں کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ مشہورزمانہ فلم شیرخان (1981) میں انھیں ٹائٹل رول کی پیش کش ہوئی جو انھوں نے بوجوہ قبول نہیں کی تھی لیکن دو سال بعد وہ دو پنجابی فلموں وڈا خان اور ہیبت خان میں ٹائٹل رولز میں نظر آئے اور قطعاَ متاثر نہیں کر پائے تھے اور یہ حقیقت بھی سامنے آئی تھی کہ اگر شیرخان کا کردار کرتے تو کسی طور پر بھی اقبال حسن سے بہتر نہیں کر سکتے تھے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہر فنکار کا اپنا اپنا مقام ہوتا ہے اور کسی کے کہنے سے نہ تو کسی کا مقام کم ہوتا ہے نہ زیادہ۔
مسعودرانا کے محمدعلی پرمختلف النوع گیت فلمائے گئے تھے جن میں حمدیہ اور نعتیہ کلام ، ملی ترانے ، کلاسیکل ، سنجیدہ ، مزاحیہ اور شوخ رومانٹک گیتوں کے علاوہ سماجی اور خونی رشتوں جیسے بامقصد موضوعات پر گیت بھی شامل تھے۔ ایسے ہی گیتوں میں فلم گیت کہیں سنگیت کہیں (1969) کا یہ گیت:
ایک بڑے کمال کا گیت تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں کل بارہ گیت تھے جن میں سے گیارہ گیت محمدعلی صاحب پر فلمائے گئے تھے اور گائیکی کے کئی بڑے بڑے ناموں میں سے مسعودرانا کا گایا ہوا مندرجہ بالا گیت فلم کے دیگر سبھی گیتوں پر بھاری ثابت ہوتا ہے۔ اس گیت کا سننے والے پر کیا اثر ہوتا ہے ، اس کا عملی مظاہرہ اداکار چکرم کے فلمی کردار سے ہوتا ہے جو اس گیت کو بڑے انہماک سے سن کر یہ جملہ کہتا ہے کہ "کیا طرح دار آواز ہے۔۔" اور یہ حقیقت تھی کہ رانا صاحب اپنی اس خداداد صلاحیت کی وجہ سے دیگر گلوکاروں پر حاوی ہو جاتے تھے اور ایسے بامقصد گیت گانے میں ان کا دور دور تک کبھی کوئی ثانی نہیں ہوتا تھا۔
مسعودرانا کے محمدعلی پر فلمائے ہوئے گیتوں کی فہرست نیچے دی گئی ہے اورسبھی گیتوں کا تفصیلی ذکر تو نہیں ہو سکتا لیکن مسعودرانا کے فلمی کیرئر کے سب سے سپر ہٹ اردو گیت:
کا ذکر ضرور ہو گا جو محمدعلی صاحب پر فلمایا گیا تھا۔ پاکستان کی فلمی تاریخ میں شاید ہی کوئی رومانٹک گیت اتنا مقبول ہوا ہوگا کہ جتنا یہ گیت ہوا تھا۔ اس حقیقت کا اندازہ اس دور کے اخباری اشتہارات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس گیت نے ملک بھر میں دھوم مچا دی تھی۔ اپنے وقت کا یہ ایک ایسا سٹریٹ سانگ تھا جو بچے بچے کی زبان پر ہوتا تھا۔ مجھے کبھی نہیں بھول سکتا کہ کئی بار یہ گیت گنگناتے ہوئے اپنے بزرگوں سے جھاڑیں پڑتی تھیں کیونکہ عشق و محبت والے گیتوں کو بے ہودگی میں شمار کیا جاتا تھا لیکن فلم بینوں میں زیادہ تر ایسے ہی گیت پسند کیے جاتے تھے اور اسی وجہ سے فلم بینی کو بھی انتہائی معیوب سمجھا جاتا تھا۔
1 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی |
3 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی ، ؟ |
4 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی ، ؟ |
5 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے..فلم ... مسٹر ایکس ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: محمد علی |
6 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے..فلم ... بھائی جان ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: ارسلان (محمد علی) |
7 | یہ دل کی حسرت مچل رہی ہے، کہ آرزو مسکرا رہی ہے..فلم ... جانباز ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ظہور ناظم ... اداکار: محمد علی |
8 | تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا..فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی |
9 | حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے..فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی ، دیبا |
10 | نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری..فلم ... سجدہ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ، نجمہ نیازی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: دیبا ، محمد علی ، لہری ، اسد جعفری ، زینت مع ساتھی |
11 | مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا، پروردگارا ، پروردگارا..فلم ... حاتم طائی ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
12 | میں نہیں دل ہے تیرا ، تو کبھی ہوگا نہ میرا ، اورمیں کیا تیری تعریف کروں..فلم ... میرا گھر میری جنت ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی |
13 | محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا..فلم ... شاہی محل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: شباب کیرانوی ... اداکار: محمد علی ، فردوس |
14 | مٹ گئے سارے غم مل گئے جب حضور..فلم ... تاج محل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی ، زیبا |
15 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں..فلم ... بہورانی ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعودرانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: محمد علی ، نگو مع ساتھی |
16 | یہ شہر نہیں دل والوں کا ، ہم جیسے خستہ حالوں کا..فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
17 | بجھ گئے میری امیدوں کے دیے ، پھر بھی زندہ ہوں..فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
18 | پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ..فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: منیر حسین ، حامدعلی بیلا ، پرویز اختر ، سائیں اختر ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: ساحل فارانی ... اداکار: ؟ ،؟ ، امداد حسین ، محمد علی مع ساتھی |
19 | جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو..فلم ... آنسو بن گئے موتی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: محمد علی |
20 | یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں..فلم ... بے قصور ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ، دیبا ، محمد علی) |
21 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی..فلم ... وحشی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ، محمد علی) |
22 | میرے وطن کے غازیو ، تمہیں کسی کا خوف کیا..فلم ... سرحد کی گود میں ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، مصطفیٰ قریشی ، محمد علی مع ساتھی) |
23 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان..فلم ... حقیقت ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، محمد علی ) |
24 | اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا..فلم ... دشمن ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ ، محمد علی ، وحید مراد) |
25 | میری تال پہ جھومے زمانہ ، مجھے لوگ کہیں دیوانہ..فلم ... پیسہ ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: ؟ ... اداکار: محمد علی |
26 | کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے..فلم ... شیریں فرہاد ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، زیبا ، محمد علی ) |
27 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں..فلم ... پروفیسر ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: محمد علی ، صوفیہ بانو |
28 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے..فلم ... بدل گیا انسان ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: (پس پردہ ، محمد علی) |
29 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے..فلم ... نیک پروین ... اردو ... (1975) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: سنگیتا ، محمد علی |
30 | اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا..فلم ... راجہ جانی ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: امجد بوبی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: محمد علی |
1 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
4 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
5 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
6 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...(فلم ... بھائی جان ... 1966) |
7 | یہ دل کی حسرت مچل رہی ہے، کہ آرزو مسکرا رہی ہے ...(فلم ... جانباز ... 1966) |
8 | تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا ...(فلم ... آئینہ ... 1966) |
9 | حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے ...(فلم ... آئینہ ... 1966) |
10 | نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری ...(فلم ... سجدہ ... 1967) |
11 | مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا، پروردگارا ، پروردگارا ...(فلم ... حاتم طائی ... 1967) |
12 | میں نہیں دل ہے تیرا ، تو کبھی ہوگا نہ میرا ، اورمیں کیا تیری تعریف کروں ...(فلم ... میرا گھر میری جنت ... 1968) |
13 | محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا ...(فلم ... شاہی محل ... 1968) |
14 | مٹ گئے سارے غم مل گئے جب حضور ...(فلم ... تاج محل ... 1968) |
15 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ...(فلم ... بہورانی ... 1969) |
16 | یہ شہر نہیں دل والوں کا ، ہم جیسے خستہ حالوں کا ...(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
17 | بجھ گئے میری امیدوں کے دیے ، پھر بھی زندہ ہوں ...(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
18 | پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ ...(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
19 | جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو ...(فلم ... آنسو بن گئے موتی ... 1970) |
20 | یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ...(فلم ... بے قصور ... 1970) |
21 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
22 | میرے وطن کے غازیو ، تمہیں کسی کا خوف کیا ...(فلم ... سرحد کی گود میں ... 1973) |
23 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
24 | اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا ...(فلم ... دشمن ... 1974) |
25 | میری تال پہ جھومے زمانہ ، مجھے لوگ کہیں دیوانہ ...(فلم ... پیسہ ... 1975) |
26 | کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے ...(فلم ... شیریں فرہاد ... 1975) |
27 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
28 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے ...(فلم ... بدل گیا انسان ... 1975) |
29 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
30 | اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا ...(فلم ... راجہ جانی ... 1976) |
1 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | کس کے قدموں کی آہٹ ہے ، بھلا یہ کون آیا ہے ...(فلم ... مسٹر ایکس ... 1963) |
4 | اے خدا ، کیسی زمانے کی رواداری ہے ، غم کا بازار ہے ، زخموں کی خریداری ہے ...(فلم ... بھائی جان ... 1966) |
5 | یہ دل کی حسرت مچل رہی ہے، کہ آرزو مسکرا رہی ہے ...(فلم ... جانباز ... 1966) |
6 | تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، میرا پیار یاد رکھنا ...(فلم ... آئینہ ... 1966) |
7 | مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا، پروردگارا ، پروردگارا ...(فلم ... حاتم طائی ... 1967) |
8 | میں نہیں دل ہے تیرا ، تو کبھی ہوگا نہ میرا ، اورمیں کیا تیری تعریف کروں ...(فلم ... میرا گھر میری جنت ... 1968) |
9 | یہ شہر نہیں دل والوں کا ، ہم جیسے خستہ حالوں کا ...(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
10 | بجھ گئے میری امیدوں کے دیے ، پھر بھی زندہ ہوں ...(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
11 | جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو ...(فلم ... آنسو بن گئے موتی ... 1970) |
12 | یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ...(فلم ... بے قصور ... 1970) |
13 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
14 | میرے وطن کے غازیو ، تمہیں کسی کا خوف کیا ...(فلم ... سرحد کی گود میں ... 1973) |
15 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
16 | اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا ...(فلم ... دشمن ... 1974) |
17 | میری تال پہ جھومے زمانہ ، مجھے لوگ کہیں دیوانہ ...(فلم ... پیسہ ... 1975) |
18 | کس دور میں انصاف ہوا ہے اہل وفا سے ...(فلم ... شیریں فرہاد ... 1975) |
19 | امیروں کے خدا، تو ہی غریبوں کا خدا ہے ، وہاں خوشیاں ، یہاں آنسو ، یہ اندھیر کیا ہے ...(فلم ... بدل گیا انسان ... 1975) |
20 | اندھیر نگری چوپٹ راجہ ، گائے جا پیارے، بجائے جا باجا ...(فلم ... راجہ جانی ... 1976) |
1 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے ...(فلم ... آئینہ ... 1966) |
4 | محبت کا وعدہ ہمیشہ نبھانا ، نہ آنکھیں چرانا ، نہ دامن چھڑانا ...(فلم ... شاہی محل ... 1968) |
5 | مٹ گئے سارے غم مل گئے جب حضور ...(فلم ... تاج محل ... 1968) |
6 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
7 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
1 | نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری ... (فلم ... سجدہ ... 1967) |
2 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ... (فلم ... بہورانی ... 1969) |
3 | پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ ... (فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
4 | میرے وطن کے غازیو ، تمہیں کسی کا خوف کیا ... (فلم ... سرحد کی گود میں ... 1973) |
1. | 1963: Dil Nay Tujhay Maan Liya(Urdu) |
2. | 1963: Shararat(Urdu) |
3. | 1963: Mr. X(Urdu) |
4. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
5. | 1964: Chhoti Behan(Urdu) |
6. | 1965: Aisa Bhi Hota Hay(Urdu) |
7. | 1965: Mujahid(Urdu) |
8. | 1965: Malangi(Punjabi) |
9. | 1965: Kaneez(Urdu) |
10. | 1966: Tasvir(Urdu) |
11. | 1966: Moajza(Urdu) |
12. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
13. | 1966: Aag Ka Darya(Urdu) |
14. | 1966: Hamrahi(Urdu) |
15. | 1966: Bhai Jan(Urdu) |
16. | 1966: Jaag Utha Insan(Urdu) |
17. | 1966: Janbaz(Urdu) |
18. | 1966: Aaina(Urdu) |
19. | 1967: Bahadur(Urdu) |
20. | 1967: Sajda(Urdu) |
21. | 1967: Hatim Tai(Urdu) |
22. | 1967: Wohti(Punjabi) |
23. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
24. | 1968: Mera Ghar Meri Jannat(Urdu) |
25. | 1968: Shahi Mahal(Urdu) |
26. | 1968: Taj Mahal(Urdu) |
27. | 1969: Geet Kahin Sangeet Kahin(Urdu/Bengali double version) |
28. | 1970: Aansoo Ban Geye Moti(Urdu) |
29. | 1970: BeQasoor(Urdu) |
30. | 1971: Wehshi(Urdu) |
31. | 1972: Dil Ek Aaina(Urdu) |
32. | 1973: Sarhad Ki Goad Mein(Urdu) |
33. | 1973: Daaman Aur Chingari(Urdu) |
34. | 1973: Khushia(Punjabi) |
35. | 1974: Parchhaen(Urdu) |
36. | 1974: Nanha Farishta(Urdu) |
37. | 1974: Haqeeqat(Urdu) |
38. | 1974: Dushman(Urdu) |
39. | 1975: Paisa(Urdu) |
40. | 1975: Shirin Farhad(Urdu) |
41. | 1975: Teray Meray Sapnay(Urdu) |
42. | 1975: Professor(Urdu) |
43. | 1975: Badal Geya Insan(Urdu) |
44. | 1975: Neik Parveen(Urdu) |
45. | 1976: Raja Jani(Urdu) |
46. | 1976: Goonj Uthi Shehnai(Urdu) |
47. | 1982: Teray Bina Kya Jeena(Urdu) |
48. | 1983: Vadda Khan(Punjabi) |
49. | 1992: Haseeno Ki Barat(Punjabi/Urdu double version) |
1. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Mohammad Ali |
2. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Mohammad Ali, ? |
3. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Mohammad Ali, ? |
4. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Mohammad Ali |
5. | Urdu filmMr. Xfrom Friday, 30 August 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Mohammad Ali |
6. | Urdu filmBhai Janfrom Friday, 20 May 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): Arsalan (Mohammad Ali) |
7. | Urdu filmJanbazfrom Friday, 25 November 1966Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Zahoor Nazim, Actor(s): Mohammad Ali |
8. | Urdu filmAainafrom Friday, 2 December 1966Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Mohammad Ali, Deeba |
9. | Urdu filmAainafrom Friday, 2 December 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Mohammad Ali |
10. | Urdu filmSajdafrom Friday, 10 February 1967Singer(s): Mala, Masood Rana, Najma Niazi & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Deeba, Mohammad Ali, Lehri, Asad Jafri, Zeenat & Co. |
11. | Urdu filmHatim Taifrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Mohammad Ali |
12. | Urdu filmMera Ghar Meri Jannatfrom Friday, 27 September 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Mohammad Ali |
13. | Urdu filmShahi Mahalfrom Friday, 29 November 1968Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Shabab Keranvi, Actor(s): Mohammad Ali, Firdous |
14. | Urdu filmTaj Mahalfrom Sunday, 22 December 1968Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Nisar Bazmi, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Mohammad Ali, Zeba |
15. | Urdu filmBahu Ranifrom Friday, 4 July 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: A. Hameed, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Mohammad Ali, Niggo & Co. |
16. | Urdu filmGeet Kahin Sangeet Kahinfrom Friday, 26 September 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Master Tufail, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Mohammad Ali |
17. | Urdu filmGeet Kahin Sangeet Kahinfrom Friday, 26 September 1969Singer(s): Munir Hussain, Hamid Ali Bela, Parvez Akhtar, Sain Akhtar, Masood Rana & Co., Music: Master Tufail, Poet: Sahil Farani, Actor(s): ?, ?, Imdad Hussain, Mohammad Ali & Co. |
18. | Urdu filmGeet Kahin Sangeet Kahinfrom Friday, 26 September 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Master Tufail, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Mohammad Ali |
19. | Urdu filmAansoo Ban Geye Motifrom Friday, 27 March 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Mohammad Ali |
20. | Urdu filmBeQasoorfrom Friday, 22 May 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): (Playback - Deeba, Mohammad Ali) |
21. | Urdu filmWehshifrom Friday, 23 July 1971Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Mohammad Ali) |
22. | Urdu filmSarhad Ki Goad Meinfrom Tuesday, 16 January 1973Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): (Playback, Mustafa Qureshi, Mohammad Ali) |
23. | Urdu filmHaqeeqatfrom Friday, 1 November 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): (Playback, theme song - Mohammad Ali) |
24. | Urdu filmDushmanfrom Friday, 8 November 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): (Playback - Mohammad Ali, Waheed Murad) |
25. | Urdu filmPaisafrom Friday, 28 March 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: ?, Actor(s): Mohammad Ali |
26. | Urdu filmShirin Farhadfrom Friday, 9 May 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): (Playback, Zeba, Mohammad Ali) |
27. | Urdu filmProfessorfrom Friday, 8 August 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): Mohammad Ali, Sufia Bano |
28. | Urdu filmBadal Geya Insanfrom Friday, 5 December 1975Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Ahmad Rahi, Actor(s): (Playback - Mohammad Ali) |
29. | Urdu filmNeik Parveenfrom Friday, 5 December 1975Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Sangeeta, Mohammad Ali |
30. | Urdu filmRaja Janifrom Friday, 30 January 1976Singer(s): Masood Rana, Music: Amjad Bobby, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Mohammad Ali |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.