Film Actress
Real name | Farida |
First film | 30 Mar Khan (Punjabi - 1963) |
Life | - |
Born at | |
Language | Punjabi |
Profession | Dancing |
Relations |
سو سے زائد فلموں میں نظر آنے والی اداکارہ فریدہ کا آغاز ہی بڑا دھماکہ خیز ہوا تھا جب اس کی پہلی فلم تیس مارخاں (1963) میں اس پر فلمایا ہوا نذیربیگم کا یہ گیت "پیار بنا نین ملدے ناں۔۔" سپرہٹ ہوا تھا۔ فلم میدان (1968) کا یہ مشہور گیت "چوڑا میری بانہہ دا چھنکدا اے چھن چھن۔۔" بھی فریدہ پر فلمایا گیا تھا۔ فلم لال بجھکڑ (1967) میں نذیربیگم اور مسعودرانا کا یہ مزاحیہ گیت بھی فلمایا گیا تھا "وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا۔۔" اس کے علاوہ فریدہ نے فلم جناب عالی (1968) میں اداکاری کی تھی اور اس کے لیے مسعودرانا کا یہ دلکش گیت گایا گیا تھا "ایوں تھاں تھاں دل نئیں ہاری دا ، بی با ، انہیاں دا حق نئیں ماری دا۔۔" فریدہ نے فلم پیار ہی پیار (1974) میں خلیفہ نذیر کے مقابل اداکاری کی تھی جبکہ ایک فلم مچھیرن میں وحیدمراد کے ساتھ ہیروئن بھی کاسٹ ہوئی تھی لیکن وہ فلم نہیں بن سکی تھی۔
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔