تنویر نقوی ، پاکستان کے سب سے سینئر ترین فلمی شاعر تھے۔ انہوں نے تقسیم سے قبل ہی شہرت حاصل کر لی تھی۔ 1946ء میں ریلیز ہونے والی ہدایتکار محبوب اور موسیقار نوشاد علی کی مشہورزمانہ نغماتی فلم انمول گھڑی ریلیز ہوئی تھی جس کے بیشتر گیت تنویر نقوی نے لکھے تھے جو بے حد مقبول ہوئے تھے۔ ان میں سے سب سے مقبول ترین گیت میڈم نورجہاں اور سریندر کا گایا ہوا تھا "آواز دے کہاں ہے ، دنیا میری جواں ہے۔۔" اگلے سال کی فلم جگنو (1947) میں انہوں نے میڈم نورجہاں اور محمد رفیع کا گایا ہوا واحد دوگانا "یہاں بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا کیا ہے۔۔" لکھنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
قیام پاکستان کے بعد بننے والی پہلی فلم تیری یاد (1948) میں بھی تنویر نقوی نے گیت لکھے تھے۔ وہ پاکستانی فلموں کے دوسرے عشرہ میں سب سے زیادہ گیت لکھنے والے فلمی شاعر بھی تھے۔ پاکستان فلم ڈیٹابیس کے غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق انہوں نے پونے دو سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں چھ سو سے زائد گیت لکھے تھے جن میں سے چالیس سے زائد فلموں کے جملہ گیت اکیلے ان کے لکھے ہوئے تھے۔ ایسی نغماتی فلموں میں کوئل اور جھومر (1959) جیسی سدا بہار نغماتی فلمیں بھی شامل تھیں۔ تنویر نقوی کے چند یادگار اور سپر ہٹ گیتوں کی ایک فہرست ملاحظہ فرمائیں:
مسعودرانا کے ساتھ تنویر نقوی کی پہلی فلم بھرجائی (1964) تھی جس میں انہوں نے ایک دھمال لکھی تھی:
ان دونوں کا پہلا سپر ہٹ گیت فلم ڈولی (1965) میں تھا "جھوٹیاں عزتاں لبھدا جہیڑا ، عاشق نئیں سودائی اے۔۔" جبکہ ان کے مشترکہ گیتوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ تنویر نقوی اور مسعودرانا کے مشترکہ گیتوں میں سے چند یادگار گیتوں کے متعلق بڑے دلچسپ حقائق و واقعات ملتے ہیں جن کا یہاں ذکر کیا جارہا ہے۔
فلم مسٹر اللہ دتہ (1966) میں ایک گیت تھا "او بھائیا اللہ دتیا ، دسیں کون جتیا۔۔" یہ ایک اشارتی گیت تھا جو فلم کے مرکزی کردار علاؤالدین پر فلمایا گیا تھا۔ وہ عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہوئے اس گیت میں اپنے آپ سے پوچھتے ہیں کہ 1965ء کی جنگ کس نے جیتی تھی۔۔؟ یاد رہے کہ یہ فلم ستمبر 65ء کی جنگ کے بعد ریلیز ہوئی تھی اور عوام الناس میں اس جنگ کے نتائج کے بارے میں خاصا ابہام پایا جاتا تھا جو سرکاری میڈیا دور کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا تھا۔ بھارت سے نفرت کا یہ عالم تھا کہ اس گیت میں بھارتی فوجیوں کو کتوں سے تشبیہ دی گئی تھی۔ مسعودرانا نے منظوراشرف کی دھن پر اسے بڑے شوخ اور طنزیہ انداز میں گایا تھا اور بڑے زبردست ایکسپریشنز دیئے تھے۔
1967ء میں ایک فلم ریلیز ہوئی تھی حاتم طائی ، اس کے فلمساز نے موسیقار نثار بزمی صاحب سے مطالبہ کیا کہ محمد رفیع نے جو حمد ، بھارتی فلم حاتم طائی (1956) میں گائی تھی "پروردگار عالم ، تیرا ہی سہارا۔۔" ، بالکل اسی کی کاپی کر دیں۔ بزمی صاحب بہت بڑے موسیقار تھے ، انہوں نے فلمساز کو تسلی دی کہ دھن تو میں بنا دوں گا لیکن نقل نہیں کروں گا۔ تنویر نقوی نے فلمساز کی ضد پر اختر رومانی نامی بھارتی شاعر کی اسی حمد کے بول آگے پیچھے کر کے ایک نئی حمد لکھ دی تھی "مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا ، پروردگارا۔۔" نثار بزمی صاحب نے اس حمدیہ کلام کی دھن اونچے سروں میں بنائی تھی جسے صرف مسعودرانا ہی گا سکتے تھے۔ پاکستانی فلموں میں جب بھی رفیع صاحب کے مقابلے کے گیتوں کی بات ہوتی تھی تو موسیقاروں کا پہلا انتخاب قدرتی طور پر مسعودرانا ہی ہوتے تھے جنہیں ان کی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے "پاکستانی رفیع" بھی کہا جاتا تھا۔
1971ء میں ریلیز ہونے والی فلم بابل میں تنویر نقوی نے ایک گیت لکھا تھا:
ماسٹر عبداللہ نے بڑی اچھی دھن بنائی تھی جسے مسعودرانا نے بڑی مہارت سے گایا تھا لیکن سننے والے کو اس گیت کے یہ بول ہضم نہیں ہوپاتے "۔۔نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے۔۔" بھلا یہ کہنے کا کیا جواز بنتا ہے کہ کوئی کھلونا ڈھائی آنے سے کم قیمت کا نہیں ہے۔۔؟ شاعری سے واجبی سی دلچسپی رکھنے والا مجھ جیسا عام شخص بھی اس تک بندی پر حیران ہے کہ یہ کارنامہ ، تنویر نقوی جیسے مستند فلمی شاعر نے انجام دیا تھا۔۔؟ اس گیت میں بھی سکوں کا ذکر آیا ہے ، آنہ جو کبھی چار پیسے کا ہوتا تھا ، اسوقت چھ پیسے کا ہو گیا تھا۔ گویا ایک کھلونے کی کم از کم قیمت اس وقت پندرہ پیسے ہوتی تھی جو ایک دس پیسے اور ایک پانچ پیسے کا سکہ ہوتا تھا۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ میں اس وقت چوتھی جماعت میں پڑھتا تھا اور دس پیسے روزانہ کا جیب خرچ ملتا تھا جبکہ ایک روزانہ اخبار کی قیمت ان دنوں 25 پیسے ہوتی تھی۔
تنویر نقوی نے فلم نگری داتا دی (1974) کا تھیم سانگ بھی کیا خوب لکھا تھا "سجنو ، اے نگری داتا دی۔۔" دھمالوں کے بادشاہ موسیقار نذیر علی کی دھن میں اس گیت کو ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی گایا تھا جو صرف ایک فلمی کردار کے لئے تھا لیکن مسعودرانا کا گایا ہوا گیت زیادہ اہم تھا کہ جس میں تنویر نقوی نے لاہور شہر کا بڑا خوبصورت روحانی تعارف پیش کیا تھا۔ ہدایتکار رشید اختر نے لاہور شہر کی سڑکوں اور گیت کے مطابق ان روحانی بزرگوں کے مزارات کی عکس بندی بھی کی تھی۔ جب "ایتھے آندا کل زمانہ۔۔" آتا ہے تو فروری 1974ء میں لاہور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس سے چند فوٹیج بھی دکھائے جاتے ہیں جن میں اس وقت کے وزیر اعظم جناب ذوالفقارعلی بھٹو کے علاوہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل ، لیبیا کے کرنل قذافی اور فلسطین کے یاسر عرفات بھی لاہور تشریف لاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس گیت کا پہلا شعر "گنج بخش فیض عالم۔۔" اجمیر کے روحانی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ کو خراج تحسین تھا جو انہوں نے وہاں چلہ کاٹنے کے بعد کہا تھا۔ اس شعر کو جتنا اچھا مسعودرانا نے گایا ہے ، اتنا میڈم نورجہاں سمیت کوئی دوسرا گلوکار کبھی نہیں گا سکا اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس شعرکو بہت سی فلموں کے انٹرو یا تعارف کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ یہ گیت اداکار ساون پر فلمایا گیا تھا جو ان دنوں بے حد مقبول اداکار تھے۔
1 | فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعودرانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، ساون ، شیریں مع ساتھی |
2 | فلم ... ڈولی ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل |
3 | فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: علاؤالدین |
4 | فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: علاؤالدین |
5 | فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اسد بخاری ، چوہان ، امداد حسین مع ساتھی |
6 | فلم ... سرحد ... اردو ... (1966) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: خواجہ خورشید انور ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: چھم چھم ، علاؤالدین ، اعجاز مع ساتھی |
7 | فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: طالش |
8 | فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان ، فردوس |
9 | فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، فردوس |
10 | فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، سلامت علی ، امداد حسین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اعجاز ، البیلا ، ارسلان ، اعجاز اختر مع ساتھی |
11 | فلم ... نظام لوہار ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ریاض شاہد |
12 | فلم ... حاتم طائی ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
13 | فلم ... حکومت ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، رانی) |
14 | فلم ... اکبرا ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، منور ظریف ، امداد حسین ، سلیم چودھری مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: منور ظریف ، خلیفہ نذیر ، زلفی مع ساتھی |
15 | فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: الیاس ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: سدھیر ، رانی |
16 | فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: الیاس ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: نبیلہ مع ساتھی |
17 | فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، سدھیر ، شمیم آرا مع ساتھی) |
18 | فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: سدھیر |
19 | فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: شمیم آرا ، منور ظریف ، رنگیلا مع ساتھی |
20 | فلم ... ستمگر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: درپن ، رانی |
21 | فلم ... شام سویرا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ماسٹر عاشق حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: درپن ، نیلو |
22 | فلم ... لالہ رخ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ) |
23 | فلم ... ناخدا ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
24 | فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ) |
25 | فلم ... بہن بھائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ندیم ، رانی |
26 | فلم ... تاج محل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی ، زیبا |
27 | فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، سدھیر |
28 | فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
29 | فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: محمد علی |
30 | فلم ... ہنی مون ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جاوید سرور ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال |
31 | فلم ... ہنی مون ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیمہ شاہین ... موسیقی: جاوید سرور ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال ، ؟ |
32 | فلم ... بے قصور ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ، دیبا ، محمد علی) |
33 | فلم ... لو ان یورپ ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: روزینہ ، کمال |
34 | فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اقبال حسن |
35 | فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رضیہ ، منور ظریف |
36 | فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: نغمہ، حبیب |
37 | فلم ... دو باغی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، (کمال ، گلاب کا پھول) |
38 | فلم ... دو باغی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، فضل حسین ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال ، لہری |
39 | فلم ... دو باغی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، فضل حسین مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: لہری (5 کردار) |
40 | فلم ... دو باغی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، فضل حسین مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: کمال ، لہری مع ساتھی |
41 | فلم ... دو باغی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟؟ (تھیم سانگ کمال ،) |
42 | فلم ... بابل ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان |
43 | فلم ... یار بادشاہ ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: افضل خان |
44 | فلم ... جٹ دا قول ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان |
45 | فلم ... سر اچے سرداراں دے ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، منور ظریف ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
46 | فلم ... نگری داتا دی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ساون |
47 | فلم ... بابل موڑ مہاراں ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
48 | فلم ... آنکھ مچولی ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: غلام نبی ، عبداللطیف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
49 | فلم ... انوکھا ملاپ ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ، گل رعنا ... موسیقی: صفدر حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
50 | فلم ... اڈیکاں ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ؟ |
1 | دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ... (فلم ... سرحد ... 1966) |
2 | بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے ... (فلم ... بد نام ... 1966) |
3 | مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا، پروردگارا ، پروردگارا ... (فلم ... حاتم طائی ... 1967) |
4 | یاری ہے کوئی کھیل نہیں ، ہر عہد نبھانا پڑتا ہے ... (فلم ... حکومت ... 1967) |
5 | میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ... (فلم ... کافر ... 1967) |
6 | حق کا پرچم لے کر اٹھو ، باطل سے ٹکراؤ ... (فلم ... کافر ... 1967) |
7 | عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم کبھی خوشی ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
8 | تیرا رنگ گلابی ہے ، آنکھوں میں کجلے ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
9 | سولہ سال کی میں البیلی ، میں ہوں لاکھوں میں اکیلی ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
10 | پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ... (فلم ... ستمگر ... 1967) |
11 | مچلے ہوئے جذبات ہیں ، معلوم نہیں کیوں ... (فلم ... شام سویرا ... 1967) |
12 | ٹل ہی جائیں گے خطر ، کٹ ہی جائے گا سفر ... (فلم ... لالہ رخ ... 1968) |
13 | باجے رے ، دما دم من کا ڈمرو ، ہو تیری جیت ہوئی ... (فلم ... ناخدا ... 1968) |
14 | اے وطن کی سر زمین ، تیرا ہر ذرہ حسین ، بات جو تجھ میں ہے وہ ، ساری دنیا میں نہیں ... (فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968) |
15 | چھنن چھنن ناچے ، مدھر مدھر گائے ... (فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
16 | مٹ گئے سارے غم مل گئے جب حضور ... (فلم ... تاج محل ... 1968) |
17 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ... (فلم ... خون ناحق ... 1969) |
18 | یہ شہر نہیں دل والوں کا ، ہم جیسے خستہ حالوں کا ... (فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
19 | بجھ گئے میری امیدوں کے دیئے ، پھر بھی زندہ ہوں ... (فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
20 | نچھاور کر چکا ہوں دل ، اجازت ہو ، ستارے مانگ میں بھر دوں ... (فلم ... ہنی مون ... 1970) |
21 | ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں ... (فلم ... ہنی مون ... 1970) |
22 | یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ... (فلم ... بے قصور ... 1970) |
23 | شبنمی فضائیں ہیں ، نیلمی نظارے ہیں ، بے خودی کے یہ لمحے ، زندگی سے پیارے ہیں ... (فلم ... لو ان یورپ ... 1970) |
24 | میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
25 | ہم ہیں سپاہی ، فتح کے راہی ، ہم سے جو ٹکرائے گا ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
26 | بول بے خبرے ، ہم یاروں میں کون تیرا استاد ہے ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
27 | سنبھل کے چلو ، یہ پیار کی راہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
28 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
29 | ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے ... (فلم ... آنکھ مچولی ... غیر ریلیز شدہ) |
30 | دیکھو جی دیکھو ، کس سے پیار نہ کرنا ... (فلم ... انوکھا ملاپ ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ... (فلم ... بھرجائی ... 1964) |
2 | جھوٹھیاں عزتاں لبھدا جہیڑا عاشق نئیں سودائی اے ... (فلم ... ڈولی ... 1965) |
3 | کوئی حال مست کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
4 | او بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا ، دسی کون جتیا ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
5 | ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
6 | ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
7 | آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
8 | نی آکھا من لے گورئیے دل دا ، تینوں واسطہ ای مکھڑے دے کالے تل دا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
9 | پیار کسے نال پاویں نہ ، کئی رپاں وچ پھرن بہروپی ، روپ دا دھوکہ کھاویں نہ ... (فلم ... نظام لوہار ... 1966) |
10 | سن ہاڑے باب لڈنا ، بکھیاں بے رزگاراں دے ... (فلم ... اکبرا ... 1967) |
11 | سوہنہ تیری روپ تیرا چن دا دیدار اے ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
12 | موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
13 | دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
14 | لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ... (فلم ... بابل ... 1971) |
15 | ہو میں کیا ، گل سن جا ، ہو گل سن جا ، گل اے وے کے ، نئیں نئیں کجھ نئیں جا جا ... (فلم ... یار بادشاہ ... 1971) |
16 | جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ... (فلم ... جٹ دا قول ... 1971) |
17 | ویکھو لوکو ، جگ دا میلہ ، اک آندا اک جاندا ... (فلم ... سر اچے سرداراں دے ... 1973) |
18 | سجنوں ، اے نگری داتا دی ، ایتھے آندا کل زمانہ ، در میرے مرشد دا ، پیراں ولیاں دا آستانہ ... (فلم ... نگری داتا دی ... 1974) |
19 | اک مٹیار سی ، کیتا جنہوں پیار سی ، ہو لبھدا رکشے والا ... (فلم ... بابل موڑ مہاراں ... 1974) |
20 | رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈا نئیں غرور کردے ... (فلم ... اڈیکاں ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | جھوٹھیاں عزتاں لبھدا جہیڑا عاشق نئیں سودائی اے ... (فلم ... ڈولی ... 1965) |
2 | کوئی حال مست کوئی چال مست ، سانوں کر دے ربا مال مست ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
3 | او بھائیا اللہ دتیا ، دسی کون جتیا ، دسی کون جتیا ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
4 | ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
5 | پیار کسے نال پاویں نہ ، کئی رپاں وچ پھرن بہروپی ، روپ دا دھوکہ کھاویں نہ ... (فلم ... نظام لوہار ... 1966) |
6 | مشکل میں سب نے تجھ کو پکارا، پروردگارا ، پروردگارا ... (فلم ... حاتم طائی ... 1967) |
7 | یاری ہے کوئی کھیل نہیں ، ہر عہد نبھانا پڑتا ہے ... (فلم ... حکومت ... 1967) |
8 | عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم کبھی خوشی ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
9 | تیرا رنگ گلابی ہے ، آنکھوں میں کجلے ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
10 | ٹل ہی جائیں گے خطر ، کٹ ہی جائے گا سفر ... (فلم ... لالہ رخ ... 1968) |
11 | باجے رے ، دما دم من کا ڈمرو ، ہو تیری جیت ہوئی ... (فلم ... ناخدا ... 1968) |
12 | اے وطن کی سر زمین ، تیرا ہر ذرہ حسین ، بات جو تجھ میں ہے وہ ، ساری دنیا میں نہیں ... (فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968) |
13 | یہ شہر نہیں دل والوں کا ، ہم جیسے خستہ حالوں کا ... (فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
14 | بجھ گئے میری امیدوں کے دیئے ، پھر بھی زندہ ہوں ... (فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969) |
15 | نچھاور کر چکا ہوں دل ، اجازت ہو ، ستارے مانگ میں بھر دوں ... (فلم ... ہنی مون ... 1970) |
16 | یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ... (فلم ... بے قصور ... 1970) |
17 | سوہنہ تیری روپ تیرا چن دا دیدار اے ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
18 | بول بے خبرے ، ہم یاروں میں کون تیرا استاد ہے ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
19 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
20 | لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ... (فلم ... بابل ... 1971) |
21 | ہو میں کیا ، گل سن جا ، ہو گل سن جا ، گل اے وے کے ، نئیں نئیں کجھ نئیں جا جا ... (فلم ... یار بادشاہ ... 1971) |
22 | جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ... (فلم ... جٹ دا قول ... 1971) |
23 | سجنوں ، اے نگری داتا دی ، ایتھے آندا کل زمانہ ، در میرے مرشد دا ، پیراں ولیاں دا آستانہ ... (فلم ... نگری داتا دی ... 1974) |
24 | اک مٹیار سی ، کیتا جنہوں پیار سی ، ہو لبھدا رکشے والا ... (فلم ... بابل موڑ مہاراں ... 1974) |
25 | ویران دل ہے میرا ، اے روشنی کہاں ہے ... (فلم ... آنکھ مچولی ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
2 | نی آکھا من لے گورئیے دل دا ، تینوں واسطہ ای مکھڑے دے کالے تل دا ... (فلم ... پیداگیر ... 1966) |
3 | میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ... (فلم ... کافر ... 1967) |
4 | پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ... (فلم ... ستمگر ... 1967) |
5 | مچلے ہوئے جذبات ہیں ، معلوم نہیں کیوں ... (فلم ... شام سویرا ... 1967) |
6 | چھنن چھنن ناچے ، مدھر مدھر گائے ... (فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
7 | مٹ گئے سارے غم مل گئے جب حضور ... (فلم ... تاج محل ... 1968) |
8 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ... (فلم ... خون ناحق ... 1969) |
9 | ہوا کو کیوں نہ چوموں میں ، خوشی سے کیوں نہ جھوموں میں ... (فلم ... ہنی مون ... 1970) |
10 | شبنمی فضائیں ہیں ، نیلمی نظارے ہیں ، بے خودی کے یہ لمحے ، زندگی سے پیارے ہیں ... (فلم ... لو ان یورپ ... 1970) |
11 | موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
12 | دو جوانیاں ، ملیاں تے پیاں پکاراں پیار دیاں ... (فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970) |
13 | میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
14 | ہم ہیں سپاہی ، فتح کے راہی ، ہم سے جو ٹکرائے گا ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
15 | ویکھو لوکو ، جگ دا میلہ ، اک آندا اک جاندا ... (فلم ... سر اچے سرداراں دے ... 1973) |
16 | رب روپ جنہاں نوں دیندا ، اوہ ایڈا نئیں غرور کردے ... (فلم ... اڈیکاں ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ... (فلم ... بھرجائی ... 1964) |
2 | ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966) |
3 | دیکھ دیکھ دیکھ ، تیری گلی میں آیا ہے کون ... (فلم ... سرحد ... 1966) |
4 | بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے ... (فلم ... بد نام ... 1966) |
5 | سن ہاڑے باب لڈنا ، بکھیاں بے رزگاراں دے ... (فلم ... اکبرا ... 1967) |
6 | حق کا پرچم لے کر اٹھو ، باطل سے ٹکراؤ ... (فلم ... کافر ... 1967) |
7 | سولہ سال کی میں البیلی ، میں ہوں لاکھوں میں اکیلی ... (فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
8 | باجے رے ، دما دم من کا ڈمرو ، ہو تیری جیت ہوئی ... (فلم ... ناخدا ... 1968) |
9 | سنبھل کے چلو ، یہ پیار کی راہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
10 | ہم اپنی جان سے بڑھ کے وطن سے پیار کرتے ہیں ... (فلم ... دو باغی ... 1971) |
11 | دیکھو جی دیکھو ، کس سے پیار نہ کرنا ... (فلم ... انوکھا ملاپ ... غیر ریلیز شدہ) |
1. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
2. | 1966: Paidagir(Punjabi) |
3. | 1966: Nizam Lohar(Punjabi) |
4. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
5. | 1968: Behan Bhai(Urdu) |
6. | 1969: Mukhra Chann Warga(Punjabi) |
7. | 1970: Love in Europe(Urdu) |
8. | 1971: Babul(Punjabi) |
9. | 1971: Aansoo(Urdu) |
10. | 1971: Yaar Badshah(Punjabi) |
11. | 1973: Banarsi Thug(Punjabi) |
12. | 1974: Nagri Daata Di(Punjabi) |
1. | 1963: Shikwa(Urdu) |
2. | 1964: Bharjai(Punjabi) |
3. | 1964: Azad(Urdu) |
4. | 1965: Doli(Punjabi) |
5. | 1965: Azmat-e-Islam(Urdu) |
6. | 1965: Heer Syal(Punjabi) |
7. | 1965: Mujahid(Urdu) |
8. | 1965: Ik Si Chor(Punjabi) |
9. | 1966: Mr. Allah Ditta(Punjabi) |
10. | 1966: Sarhad(Urdu) |
11. | 1966: Zamindar(Punjabi) |
12. | 1966: Paidagir(Punjabi) |
13. | 1966: Badnam(Urdu) |
14. | 1966: Nizam Lohar(Punjabi) |
15. | 1967: Hatim Tai(Urdu) |
16. | 1967: Hukumat(Urdu) |
17. | 1967: Akbara(Punjabi) |
18. | 1967: Kafir(Urdu) |
19. | 1967: Shola Aur Shabnam(Urdu) |
20. | 1967: Yateem(Urdu) |
21. | 1967: Sitamgar(Urdu) |
22. | 1967: Shaam Savera(Urdu) |
23. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
24. | 1968: Na-Khuda(Urdu) |
25. | 1968: Ek Hi Rasta(Urdu) |
26. | 1968: Behan Bhai(Urdu) |
27. | 1968: Commander(Urdu) |
28. | 1968: Chalbaz(Punjabi) |
29. | 1968: Taj Mahal(Urdu) |
30. | 1969: Dillan day Souday(Punjabi) |
31. | 1969: Khoon-e-Nahaq(Urdu) |
32. | 1969: Lachhi(Punjabi) |
33. | 1969: Mukhra Chann Warga(Punjabi) |
34. | 1969: Geet Kahin Sangeet Kahin(Urdu) |
35. | 1970: Honeymoon(Urdu) |
36. | 1970: BeQasoor(Urdu) |
37. | 1970: Love in Europe(Urdu) |
38. | 1970: Att Khuda Da Vair(Punjabi) |
39. | 1971: 2 Baghi(Urdu) |
40. | 1971: Babul(Punjabi) |
41. | 1971: Aansoo(Urdu) |
42. | 1971: Yaar Badshah(Punjabi) |
43. | 1971: Jatt Da Qoul(Punjabi) |
44. | 1972: Main Akela(Urdu) |
45. | 1972: Ghairat Tay Qanoon(Punjabi) |
46. | 1972: Morcha(Punjabi) |
47. | 1973: Sir Uchay Sardaran Day(Punjabi) |
48. | 1973: Banarsi Thug(Punjabi) |
49. | 1974: Nagri Daata Di(Punjabi) |
50. | 1974: Babul Mor Muharan(Punjabi) |
51. | 1978: Insan Aur Sheitan(Urdu) |
52. | Unreleased: Takkar(Punjabi) |
53. | Unreleased: Udeekan(Punjabi) |
54. | Unreleased: Ghairtan Da Rakha(Punjabi) |
55. | Unreleased: Ankh Macholi(Urdu) |
56. | Unreleased: Anokha Millap(Urdu) |
1. | Punjabi filmBharjaifrom Friday, 29 May 1964Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Akmal, SAwan, Shirin & Co. |
2. | Punjabi filmDolifrom Wednesday, 3 February 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Akmal |
3. | Punjabi filmMr. Allah Dittafrom Monday, 24 January 1966Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Asad Bukhari, Imdad Hussain & Co. |
4. | Punjabi filmMr. Allah Dittafrom Monday, 24 January 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Allauddin |
5. | Punjabi filmMr. Allah Dittafrom Monday, 24 January 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Allauddin |
6. | Urdu filmSarhadfrom Saturday, 2 April 1966Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khawaja Khursheed Anwar, Poet: , Actor(s): ChhamChham, Allauddin, Ejaz & Co. |
7. | Urdu filmBadnamfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, Salamat Ali, Imdad Hussain & Co., Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Ejaz, Albela, Arsalan, Ijaz Akhtar & Co. |
8. | Punjabi filmPaidagirfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan, Firdous |
9. | Punjabi filmPaidagirfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Talish |
10. | Punjabi filmPaidagirfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Akmal, Firdous |
11. | Punjabi filmNizam Loharfrom Friday, 9 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Riaz Shahed |
12. | Urdu filmHatim Taifrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
13. | Urdu filmHukumatfrom Friday, 5 May 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Rani) |
14. | Punjabi filmAkbarafrom Friday, 7 July 1967Singer(s): Masood Rana, Munawar Zarif, Imdad Hussain, Saleem Chodhary & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Khalifa Nazir, Zulfi & Co. |
15. | Urdu filmKafirfrom Friday, 21 July 1967Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana & Co., Music: Ilyas, Poet: , Actor(s): Nabeela & Co. |
16. | Urdu filmKafirfrom Friday, 21 July 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Ilyas, Poet: , Actor(s): Sudhir, Rani |
17. | Urdu filmShola Aur Shabnamfrom Friday, 15 September 1967Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Munawar Zarif, Rangeela & Co. |
18. | Urdu filmShola Aur Shabnamfrom Friday, 15 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback, Sudhir, Shamim Ara & Co.) |
19. | Urdu filmShola Aur Shabnamfrom Friday, 15 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Sudhir |
20. | Urdu filmSitamgarfrom Friday, 10 November 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: , Actor(s): Darpan, Rani |
21. | Urdu filmShaam Saverafrom Friday, 8 December 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Master Ashiq Hussain, Poet: , Actor(s): Darpan, Neelo |
22. | Urdu filmLala Rukhfrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): (Playback) |
23. | Urdu filmNa-Khudafrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): ? |
24. | Urdu filmEk Hi Rastafrom Friday, 3 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): (Playback - title song) |
25. | Urdu filmBehan Bhaifrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rani, Nadeem |
26. | Urdu filmTaj Mahalfrom Sunday, 22 December 1968Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Zeba |
27. | Urdu filmKhoon-e-Nahaqfrom Friday, 25 July 1969Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Rani, Sudhir |
28. | Urdu filmGeet Kahin Sangeet Kahinfrom Friday, 26 September 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Master Tufail, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
29. | Urdu filmGeet Kahin Sangeet Kahinfrom Friday, 26 September 1969Singer(s): Masood Rana, Music: Master Tufail, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
30. | Urdu filmHoneymoonfrom Friday, 6 February 1970Singer(s): Masood Rana, Naseema Shaheen, Music: Javed Sarwar, Poet: , Actor(s): Kemal, ? |
31. | Urdu filmHoneymoonfrom Friday, 6 February 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Javed Sarwar, Poet: , Actor(s): Kemal |
32. | Urdu filmBeQasoorfrom Friday, 22 May 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Deeba, Mohammad Ali) |
33. | Urdu filmLove in Europefrom Friday, 26 June 1970Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rozina, Kemal |
34. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Naghma, Habib |
35. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Razia, Munawar Zarif |
36. | Punjabi filmAtt Khuda Da Vairfrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan |
37. | Urdu film2 Baghifrom Sunday, 7 February 1971Singer(s): Masood Rana, Fazal Hussain & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Lehri (5 roles) |
38. | Urdu film2 Baghifrom Sunday, 7 February 1971Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): ?? (Title song), Kemal |
39. | Urdu film2 Baghifrom Sunday, 7 February 1971Singer(s): Masood Rana, Fazal Hussain, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri |
40. | Urdu film2 Baghifrom Sunday, 7 February 1971Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Rani, (Rose, Kemal) |
41. | Urdu film2 Baghifrom Sunday, 7 February 1971Singer(s): Masood Rana, Fazal Hussain & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri & Co. |
42. | Punjabi filmBabulfrom Friday, 18 June 1971Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan |
43. | Punjabi filmYaar Badshahfrom Friday, 6 August 1971Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Afzal Khan |
44. | Punjabi filmJatt Da Qoulfrom Friday, 27 August 1971Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan |
45. | Punjabi filmSir Uchay Sardaran Dayfrom Friday, 11 May 1973Singer(s): Masood Rana, Munawar Zarif, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): ? |
46. | Punjabi filmNagri Daata Difrom Friday, 8 March 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Sawan |
47. | Punjabi filmBabul Mor Muharanfrom Friday, 31 May 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): ? |
48. | Urdu filmAnkh Macholifrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Music: Ghulam Nabi, Abdul Latif, Poet: , Actor(s): ? |
49. | Urdu filmAnokha Millapfrom UnreleasedSinger(s): Irene Parveen, Masood Rana, Gul Rana, Music: Safdar Hussain, Poet: , Actor(s): ? |
50. | Punjabi filmUdeekanfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Rehman Verma, Poet: , Actor(s): ? |
Detailed informations on released films, music, artists, history,
box office reports, videos, images etc..
Pakistan Film Magazine is the first and largest website on Pakistani films, music and artists with detailed informations, videos, images etc. It was launched on May 3, 2000.
Click on the image below and visit the one of the last manual-edited or non-database website from 2012..
More archived pages of Pakistan Film Magazine since 2000..