Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


مسعودرانا کو ایک منفرد خراج تحسین

2020ء میں پاکستان فلم میگزین پر عظیم فلمی گلوکار اور میرے آل ٹائم فیورٹ سنگر جناب مسعودرانا صاحب کی 25ویں برسی پر فلمی معلومات پر مبنی تفصیلی مضامین کا یہ بے مثل سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو ان شاء اللہ ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا۔


برصغیر کی فلمی گائیکی کی تاریخ میں
دو ہی مکمل گلوکار تھے ،
ہندوستان میں محمدرفیع اور
پاکستان میں مسعودرانا

اس عظیم الشان سلسلہ میں پہلے مرحلہ کے طور پر مسعودرانا کے گائے ہوئے ایک ہزار سے زائد فلمی گیتوں کو اردو رسم الخط میں محفوظ کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں ، ان کے خاص خاص گیتوں ، اہم فلموں ، ساتھی فنکاروں اور دیگر یادگار واقعات پر تفصیلی مضامین کے علاوہ گزشتہ نصف صدی کے میرے ذاتی فلمی تجربات ، مشاہدات اور خیالات پر مبنی دو سو سے زائد مضامین لکھے جا چکے ہیں۔

مسعودرانا کے منفرد ریکارڈز

مسعودرانا ، پاکستانی فلمی تاریخ کے سب سے بہترین آل راؤنڈ گلوکار تھے جو ہر رنگ ، ہر انگ اور ہر ڈھنگ میں گاتے تھے۔ وہ ، پاکستان کے واحد گلوکار تھے جو 1962ء میں اپنی پہلی فلم سے لے کر 1995ء میں اپنے انتقال تک فلمی گائیکی کی ضرورت بنے رہے۔ ان 34 برسوں میں کوئی ایک سال بھی ایسا نہیں تھا کہ جب ان کی بطور گلوکار کوئی فلم ریلیز نہ ہوئی ہو۔

اپنے اس طویل اور انتہائی قابل رشک فلمی کیرئر میں انھوں نے سب سے زیادہ فلموں میں سب سے زیادہ گیت گائے تھے اور واحد گلوکار تھے جو بیک وقت اردو اور پنجابی فلموں کی ضرورت ہوتے تھے۔

مسعودرانا ہی کو فلموں کے اصل گیتوں ، یعنی ٹائٹل اور تھیم سانگ گانے پر مکمل اجارہ داری بھی حاصل تھی۔

مسعودرانا کو پاکستانی رفیع کیوں کہا جاتا تھا؟

مسعودرانا کی انھی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے انھیں 'پاکستانی رفیع' بھی کہا جاتا تھا حالانکہ ان کا اپنا سٹائل تھا اور اونچی سروں کی گائیکی میں پورے برصغیر میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ فلمی گائیکی کے سنہرے دور میں کہا جاتا تھا کہ برصغیر میں دو ہی مکمل فلمی گلوکار ہیں ، ہندوستان میں محمدرفیع اور پاکستان میں مسعودرانا..!

مسعودرانا کو اپنے عہد کے سبھی فلمی گلوکاروں پر کیوں اور کیسے برتری حاصل تھی ، اس پر بڑی تفصیل سے بحث ہو گی لیکن اس وقت پاکستان کے پہلے تین عشروں کے تین ادوار کے تین تین بڑے گلوکاروں کے فلمی ریکارڈز ملاحظہ فرمائیں جو بہت کچھ بیان کر رہے ہیں اور جب حقائق سامنے ہوں تو پھر کسی کی ذاتی پسند و ناپسند یا ماہرانہ رائے کی اہمیت باقی نہیں رہتی ..!

پاکستان کے پہلے تین عشروں کے تین ادوار کے تین تین بڑے گلوکاروں کے فلمی ریکارڈز
Inayat Hussain BhattiSaleem RazaMunir HussainAhmad RushdiMasood RanaMehdi HassanAkhlaq AhmadA.NayyarGhulam Abbas
گلوکار کل گیت کل فلمیں اردو گیت اردو فلمیں پنجابی گیت پنجابی فلمیں
عنایت حسین بھٹی 353 164 87 46 256 114
سلیم رضا 303 167 271 145 32 21
منیر حسین 294 194 189 119 105 68
احمدرشدی 974 542 880 449 89 80
مسعودرانا 1051 658 407 213 637 392
مہدی حسن 685 488 586 397 97 85
اخلاق احمد 125 82 118 73 8 6
اے نیر 137 149 108 103 29 25
غلام عباس 129 120 87 66 42 43
اس فہرست میں آخری دو گلوکاروں کے مکمل فلمی ریکارڈز ابھی دستیاب نہیں ہیں جبکہ دیگر گلوکاروں کے ریکارڈز میں کمی بیشی کی گنجائش کم ہی ہے لیکن یہ حتمی اعدادو شمار نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ایک ڈائنامک(dynamic) ٹیبل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے جیسے پاکستان فلم میگزین پر فلمی گیتوں کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ ہو گا تو یہ ٹیبل بھی تازہ ترین اعدادو شمار کے ساتھ خود بخود اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔


Phaddebaz
Phaddebaz
(Unreleased)
Ghairat
Ghairat
(2013)
Ghoonghat
Ghoonghat
(1996)
Salma
Salma
(1960)
Pardesi
Pardesi
(1970)

Aavara
Aavara
(1986)
Jaggu
Jaggu
(1969)

Dard
Dard
(1947)
Roti
Roti
(1942)
Aurat
Aurat
(1940)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.