Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


رانی

رانی ، ایک ناقابل فراموش اداکارہ تھی۔۔!

پچاس کی دھائی کے فنکاروں میں یہ تفریق نہیں ہوتی تھی کہ ان میں اردو یا پنجابی فلموں کا فنکار کون ہے لیکن ساٹھ کی دھائی میں فلموں کی پروڈکشن میں اضافہ اور فنکاروں کی بہتات کی وجہ سے یہ تخصیص کھل کر سامنے آئی تھی۔

صرف فلمی ہیروئنوں کی بات کریں تو شمیم آرا ، زیبا ، شبنم اور دیبا ، اردو فلموں کی مخصوص اداکارائیں تھی جبکہ نغمہ ، فردوس اور شیریں ، پنجابی فلموں تک محدود ہوتی تھیں۔ ان کے علاوہ صرف دو بڑی ہیروئنیں یکساں طور پر اردو اور پنجابی فلموں میں مقبول و مصروف تھیں اور وہ نیلو کے بعد رانی تھی۔

ان دونوں میں یہ بات بھی مشترک تھی کہ وہ رقص کی ماہر تھیں۔ نیلو تو متعدد فلموں کی کوریوگرافر بھی خود ہی ہوتی تھی۔

رانی کی اردو فلمیں

اردو فلموں کی بات کریں تو رانی کی پہلی فلم ہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب (1962) تھی جس میں وہ شمیم آرا کے مقابل ثانوی رول میں تھی۔

دو درجن فلموں میں مختلف النوع کردار ادا کرنے کے بعد فلم دیور بھابھی (1967) میں رانی سپرسٹار بنی۔ یہ ایک بہت بڑی فلم تھی جس میں وقت کے مقبول ترین فلمی ہیرو وحیدمراد اور لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم نے ٹائٹل رولز کیے تھے۔

رانی کی بڑی بڑی اردو فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری ، بہن بھائی (1968) ، دیا اور طوفان (1969) ، شمع اور پروانہ ، انجمن (1970) ، خلش ، تہذیب ، ناگ منی ، بہارو پھول برساؤ ، امراؤ جان ادا (1972) ، اک گناہ اور سہی (1975) ، ثریا بھوپالی (1976) ، پرکھ ، سہیلی (1978) ، بہن بھائی ، ترانہ (1979) ، آس پاس (1982) اور خون اور پانی (1985) وغیرہ شامل تھیں۔

اردو فلموں میں رانی کو زیادہ تر رقص کی وجہ سے شہرت حاصل تھی لیکن وہ کبھی بھی شمیم آرا ، زیبا ، شبنم اور بابرہ شریف جیسا مقام حاصل نہیں کر سکی تھی حالانکہ وہ ایک اعلیٰ پائے کی اداکارہ تھی۔

رانی کی پنجابی فلمیں

پنجابی فلموں کی بات کریں تو رانی کے فلمی کیرئر کی دوسری فلم ہدایتکار اسلم ایرانی کی ایک پنجابی فلم موج میلہ (1963) تھی جس میں وہ نیلو کے مقابل ثانوی کردار میں تھی۔ ڈیڑھ درجن فلموں کے بعد اس کی دوسری فلم گونگا (1966) ریلیز ہوئی تھی۔

رانی کو پنجابی فلموں میں فلم چن مکھناں (1968) سے بریک تھرو ملا تھا اور بھٹی بردران کی فلموں کا ایک لازمی حصہ بن گئی تھی۔

اس کی دیگر بڑی بڑی پنجابی فلموں میں سجن پیارا (1968) ، جند جان ، مکھڑا چن ورگا ، گبھرو پت پنجاب دے ، کوچوان (1969) ، چن سجناں ، دنیا مطلب دی ، ٹیکسی ڈرائیور (1970) ، بابل ، اچا ناں پیار دا ، جی او جٹا (1971) ، غیرت تے قانون (1972) اور سونا چاندی (1983) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

پنجابی فلموں میں رانی ، اپنی معصوم ، سادہ اور حقیت سے قریب تر اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی تھی اور نغمہ اور فردوس کے بعد تیسری مقبول ترین ہیروئن ہوتی تھی۔

رانی کی فلمی جوڑیاں

رانی ، پاکستانی فلموں کی واحد اداکارہ تھی کہ جس کی جوڑیاں اپنے عہد کے سبھی چھوٹے بڑے اردو اور پنجابی فلموں کے فنکاروں کے ساتھ بنی تھیں۔ اردو فلموں کے بڑے ہیروز میں سے سنتوش ، درپن ، کمال ، محمدعلی ، وحیدمراد ، ندیم ، شاہد اور غلام محی الدین ہوں یا پنجابی فلموں کے بڑے ہیروز ، سدھیر ، اکمل ، اعجاز ، حبیب ، عنایت حسین بھٹی ، کیفی ، یوسف خان ، سلطان راہی اور اقبال حسن ، رانی سب کی ہیروئن بنی جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ اور تو اور رتن کمار ، ہارون ، علاؤالدین ، اسد بخاری ، مظہرشاہ ، نصراللہ بٹ ، حیدر بدرمنیر ، ننھا اور علی اعجاز کے علاوہ غیر معروف اداکاروں زاہدخان ، عادل ، شہباز وغیرہ کی ہیروئن بھی رانی ہی تھی۔

رانی کی فلمی جوڑیوں میں اردو فلموں میں کمال ، وحیدمراد اور شاہد کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی تھی جبکہ پنجابی فلموں میں عنایت حسین بھٹی ، یوسف خان اور علی اعجاز کے ساتھ کامیابی ملی تھی۔ رانی نے زیادہ تر اپنے خاوند حسن طارق کی فلموں میں کام کیا تھا۔

رانی کے لیے مسعودرانا کے گیت

رانی کے لیے مسعودرانا نے دو درجن کے قریب دوگانوں کے علاوہ متعدد سولو گیت بھی تھے جو رانی کو سامنے رکھ کر گائے گئے تھے۔ ایسے گیتوں میں وہ کون تھی (1966) کا دلکش گیت "ہمسفر ، آج کی یہ رات نہیں بھولے گی۔۔" ایسا لاجواب گیت ہے کہ میں نے آج تک پاکستان میں اس کے مقابلے کا کوئی اور رومانٹک گیت نہیں سنا۔

فلم بہارو پھول برساؤ (1972) میں مسعودرانا کا ایک اور لازوال گیت تھا "میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا۔۔" یہ گیت بھی رانی کے لیے گایا گیا تھا۔

میرے لیے ان دونوں گیتوں سے کبھی نہ بھولنے والے چند واقعات منسلک ہیں جنھیں دیگر نشستوں میں لکھنے کی کوشش کروں گا ، ان شاء اللہ۔۔!

فلم دل دیاں لگیاں (1970) میں رانی کے لیے گایا ہوا مسعودرانا کا یہ لازوال گیت "یا اپنا کسے نوں کر لے ، یا آپ کسے دا ہو بیلیا۔۔" ان شاہکار گیتوں میں سے ایک ہے جو انھیں ایک عظیم گلوکار کا مقام دیتے ہیں۔ اس گیت کی خاص بات یہ تھی کہ اسے میڈم نورجہاں نے بھی گایا تھا لیکن رانا صاحب کو میڈم کے ساتھ مقابلے میں گائے ہوئے گیتوں میں عام طور پر برتری حاصل رہی ہے۔

فلم دیس میرا جیداراں دا (1971) کا یہ گیت "پیار تے ہونا اے ، تو لکھ پئی پردے پا۔۔" ایک اور دلکش گیت تھا جو رانی کے لیے گایا گیا تھا۔

فلم ضرورت (1976) میں یہ گیت بھی اپنے اونچے سروں کی وجہ سے یادگار تھا "ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے۔۔"

رانی کے لیے گائے ہوئے دوگانوں میں بڑے بڑے اعلیٰ پائے کے گیت موجود ہیں جن کی مکمل فہرست نیچے موجود ہے۔ ان گیتوں میں سے سب سے یادگار گیت فلم دلربا (1975) کا ہے "جو ٹوٹ گئی پائل تو کیا ہوگا۔۔"

اس گیت میں مسعودرانا نے جو کلاسیکل گائیکی کا مظاہرہ کیا تھا ، وہ بے مثل تھا۔ ایم اشرف کی دھن بھی کیا خوب تھی۔ مسعودرانا ایسے مشکل ترین گیتوں کے لیے موسیقاروں کی مجبوری ہوتے تھے کیونکہ کوئی دوسرا گلوکار اس میعار تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔۔!

رانی کا پس منظر

رانی کا اصل نام ناصرہ تھا ، وہ ایک ڈرائیور کی بیٹی تھی جسے اس کی مالکن ماضی کی نامور گلوکارہ مختار بیگم نے پالا تھا۔ اس نے ہدایتکار حسن طارق سے شادی کے بعد طلاق لے کر مشہور کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کر لی تھی لیکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 1993ء میں انتقال کر گئی تھی۔

مسعودرانا اور رانی کے 23 فلمی گیت

(18 اردو گیت ... 5 پنجابی گیت )
1

گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں..

فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال
2

کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا..

فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال
3

بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے..

فلم ... جوکر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ۔ ؟ ... موسیقی: مصلح الدین ... شاعر: تشنہ میرٹھی ... اداکار: کمال ، رانی
4

تیرے در تے آاساں لایاں وے ، ساڈی سن لے سچیا سائیاں وے..

فلم ... گونگا ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعود رانا ، اعظم چشتی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟؟ (رانی)
5

تم کو دیکھا تو میں سمجھا کہ قیامت کیا ہے..

فلم ... نادرہ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: اعجاز ، رانی
6

یاری ہے کوئی کھیل نہیں ، ہر عہد نبھانا پڑتا ہے..

فلم ... حکومت ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، رانی)
7

میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے..

فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: الیاس ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: سدھیر ، رانی
8

یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو..

فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: رانی ، ماسٹر صدیق مع ساتھی
9

پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر..

فلم ... بےرحم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: مظفر وارثی ... اداکار: سنتوش ، رانی
10

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے..

فلم ... ستمگر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: درپن ، رانی
11

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ..

فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: امداد حسین ، رانی
12

چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے..

فلم ... بہن بھائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ندیم ، رانی
13

پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے..

فلم ... کمانڈر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: رانی ، حیدر
14

مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو..

فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، سدھیر
15

درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی..

فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: سکندر ، عالیہ ، رانی
16

میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا..

فلم ... دو باغی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، (کمال ، گلاب کا پھول)
17

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے..

فلم ... دیدار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: وحید مراد ، رانی ، ممتاز مع ساتھی
18

تیرے ورگا سوہنا گبھرو ، کرے جے ساہنوں پیار ، ہور کی چاہی دا..

فلم ... پلیکھا ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: رانی ، شہباز
19

نچ لو ، گا لو ، دوستو ، موج اڑا لو ، دوستو ، مستی دے وچ ڈب چلیاں ، مینوں سنبھالو ، دوستو..

فلم ... پلیکھا ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: شہباز ، رانی اور ساتھی
20

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا..

فلم ... دلربا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رانی ، وحید مراد
21

کیسا گجب ہوا کالی کالی رات میں..

فلم ... نوابزادی ... اردو ... (1979) ... گلوکار: افشاں ،مہناز، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: کویتا ، رانی ، حمید چوہدری مع ساتھی
22

بانہواں چہ گجرا ، گجرے چہ خوشبو ، تو چن ماہی تک تے سہی..

فلم ... دہشت خان ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: رانی ، شاہد مع ساتھی
23

آمنے سامنے آ کے مزہ آندااے..

فلم ... چور چوکیدار ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: رانی ، علی اعجاز

مسعودرانا اور رانی کے 18 اردو گیت

1

گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ...

(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
2

کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ...

(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
3

بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے ...

(فلم ... جوکر ... 1966)
4

تم کو دیکھا تو میں سمجھا کہ قیامت کیا ہے ...

(فلم ... نادرہ ... 1967)
5

یاری ہے کوئی کھیل نہیں ، ہر عہد نبھانا پڑتا ہے ...

(فلم ... حکومت ... 1967)
6

میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ...

(فلم ... کافر ... 1967)
7

یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ...

(فلم ... بےرحم ... 1967)
8

پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر ...

(فلم ... بےرحم ... 1967)
9

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
10

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ ...

(فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968)
11

چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...

(فلم ... بہن بھائی ... 1968)
12

پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...

(فلم ... کمانڈر ... 1968)
13

مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...

(فلم ... خون ناحق ... 1969)
14

درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی ...

(فلم ... خون ناحق ... 1969)
15

میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ...

(فلم ... دو باغی ... 1970)
16

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ...

(فلم ... دیدار ... 1974)
17

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)
18

کیسا گجب ہوا کالی کالی رات میں ...

(فلم ... نوابزادی ... 1979)

مسعودرانا اور رانی کے 5 پنجابی گیت

1

تیرے در تے آاساں لایاں وے ، ساڈی سن لے سچیا سائیاں وے ...

(فلم ... گونگا ... 1966)
2

تیرے ورگا سوہنا گبھرو ، کرے جے ساہنوں پیار ، ہور کی چاہی دا ...

(فلم ... پلیکھا ... 1975)
3

نچ لو ، گا لو ، دوستو ، موج اڑا لو ، دوستو ، مستی دے وچ ڈب چلیاں ، مینوں سنبھالو ، دوستو ...

(فلم ... پلیکھا ... 1975)
4

بانہواں چہ گجرا ، گجرے چہ خوشبو ، تو چن ماہی تک تے سہی ...

(فلم ... دہشت خان ... 1983)
5

آمنے سامنے آ کے مزہ آندااے ...

(فلم ... چور چوکیدار ... 1984)

مسعودرانا اور رانی کے 1سولو گیت

1

یاری ہے کوئی کھیل نہیں ، ہر عہد نبھانا پڑتا ہے ...

(فلم ... حکومت ... 1967)

مسعودرانا اور رانی کے 15دوگانے

1

گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ...

(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
2

کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ...

(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
3

بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، چلی رے چلی رے ، دل چھین کے ...

(فلم ... جوکر ... 1966)
4

تم کو دیکھا تو میں سمجھا کہ قیامت کیا ہے ...

(فلم ... نادرہ ... 1967)
5

میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ...

(فلم ... کافر ... 1967)
6

پیار سے اک نظر دیکھ لو تم ادھر ...

(فلم ... بےرحم ... 1967)
7

پھر محبت تیرے در پر ہمیں لے آئی ہے ...

(فلم ... ستمگر ... 1967)
8

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ ...

(فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968)
9

چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...

(فلم ... بہن بھائی ... 1968)
10

پھول مہکے ہیں ، بہاروں پہ نکھار آیا ہے ، میرا محبوب ہے یا جان بہار آیا ہے ...

(فلم ... کمانڈر ... 1968)
11

مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...

(فلم ... خون ناحق ... 1969)
12

میرا حبیب ہے تو ، میرا نصیب ہے تو ، آجا رے آجا ...

(فلم ... دو باغی ... 1970)
13

تیرے ورگا سوہنا گبھرو ، کرے جے ساہنوں پیار ، ہور کی چاہی دا ...

(فلم ... پلیکھا ... 1975)
14

نچ لو ، گا لو ، دوستو ، موج اڑا لو ، دوستو ، مستی دے وچ ڈب چلیاں ، مینوں سنبھالو ، دوستو ...

(فلم ... پلیکھا ... 1975)
15

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)

مسعودرانا اور رانی کے 7کورس گیت

1تیرے در تے آاساں لایاں وے ، ساڈی سن لے سچیا سائیاں وے ... (فلم ... گونگا ... 1966)
2یوں چلے تیر نظر ، حسن بدنام نہ ہو، عشق ناکام نہ ہو ... (فلم ... بےرحم ... 1967)
3درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی ... (فلم ... خون ناحق ... 1969)
4حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ... (فلم ... دیدار ... 1974)
5کیسا گجب ہوا کالی کالی رات میں ... (فلم ... نوابزادی ... 1979)
6بانہواں چہ گجرا ، گجرے چہ خوشبو ، تو چن ماہی تک تے سہی ... (فلم ... دہشت خان ... 1983)
7آمنے سامنے آ کے مزہ آندااے ... (فلم ... چور چوکیدار ... 1984)


Masood Rana & Rani: Latest Online film

Masood Rana & Rani: Film posters
Chhoti BehanJokerBhai JanGoongaVoh Kon ThiNadiraHukumatKafirBeRehamSitamgarJanab-e-AaliDil Mera Dharkan TeriEk Hi RastaBehan BhaiMera Ghar Meri JannatKhoon-e-NahaqMukhra Chann VargaSajjan BeliChann Sajna2 BaghiRabb RakhaWehshiIshq Bina Ki JeenaGhairat Tay QanoonBaharo Phool BarsaoMorchaKehnday Nay NainanNoukar Wohti DaLaila MajnuNanha FarishtaPulekhaDilrubaZebun NisaWarrantReshma Tay SheraZarooratInsan Aur SheitanNavabzadiSher KhanAakhri QurbaniJatt MirzaDehshat KhanSona ChandiSholayJudaiReshmi RumalShikraMuqaddarQulli2 QaidiSher Jang
Masood Rana & Rani:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Rani:

Total 48 joint films

(26 Urdu and 22 Punjabi films)

1.1964: Chhoti Behan
(Urdu)
2.1965: Yeh Jahan Valay
(Urdu)
3.1966: Joker
(Urdu)
4.1966: Bhai Jan
(Urdu)
5.1966: Goonga
(Punjabi)
6.1966: Voh Kon Thi
(Urdu)
7.1967: Nadira
(Urdu)
8.1967: Hukumat
(Urdu)
9.1967: Kafir
(Urdu)
10.1967: BeReham
(Urdu)
11.1967: Yateem
(Urdu)
12.1967: Sitamgar
(Urdu)
13.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
14.1968: Ek Hi Rasta
(Urdu)
15.1968: Behan Bhai
(Urdu)
16.1968: Commander
(Urdu)
17.1968: Mera Ghar Meri Jannat
(Urdu)
18.1968: Chann 14vin Da
(Punjabi)
19.1969: Khoon-e-Nahaq
(Urdu)
20.1969: Mukhra Chann Varga
(Punjabi)
21.1969: Gabhru Putt Punjab Day
(Punjabi)
22.1970: Sajjan Beli
(Punjabi)
23.1970: Dil Dian Lagian
(Punjabi)
24.1970: Chann Sajna
(Punjabi)
25.1970: 2 Baghi
(Urdu)
26.1971: Rabb Rakha
(Punjabi)
27.1971: Des Mera Jeedaran Da
(Punjabi)
28.1971: Babul
(Punjabi)
29.1971: Wehshi
(Urdu)
30.1971: Ishq Bina Ki Jeena
(Punjabi)
31.1972: Meri Ghairat Teri Izzat
(Punjabi)
32.1972: Ghairat Tay Qanoon
(Punjabi)
33.1972: Baharo Phool Barsao
(Urdu)
34.1973: Kehnday Nay Nainan
(Punjabi)
35.1974: Zulm Kaday Nein Phalda
(Punjabi)
36.1974: Laila Majnu
(Urdu)
37.1974: Deedar
(Urdu)
38.1975: Pulekha
(Punjabi)
39.1975: Dilruba
(Urdu)
40.1976: Zaroorat
(Urdu)
41.1979: Mr. Ranjha
(Urdu)
42.1979: Navabzadi
(Urdu)
43.1983: Sona Chandi
(Punjabi)
44.1983: Vadda Khan
(Punjabi)
45.1984: Chor Chokidar
(Punjabi)
46.1984: Judai
(Punjabi)
47.1985: Muqaddar
(Punjabi)
48.1986: Qulli
(Punjabi)


Masood Rana & Rani: 22 songs

(18 Urdu and 4 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Chhoti Behan
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal
2.
Urdu film
Chhoti Behan
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal
3.
Urdu film
Joker
from Friday, 25 February 1966
Singer(s): Masood Rana, ?, Music: Muslehuddin, Poet: Tishna Meeruti, Actor(s): Kemal, Rani
4.
Punjabi film
Goonga
from Friday, 24 June 1966
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, Azam Chishti & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): ? (Playback, Rani)
5.
Urdu film
Nadira
from Thursday, 12 January 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Kemal Ahmad, Poet: Muzaffar Warsi, Actor(s): Ejaz, Rani
6.
Urdu film
Hukumat
from Friday, 5 May 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): (Playback - Rani)
7.
Urdu film
Kafir
from Friday, 21 July 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Ilyas, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Sudhir, Rani
8.
Urdu film
BeReham
from Friday, 29 September 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Rehman Verma, Poet: Muzaffar Warsi, Actor(s): Santosh, Rani
9.
Urdu film
BeReham
from Friday, 29 September 1967
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Rehman Verma, Poet: Habib Jalib, Actor(s): Rani, Master Siddiq & Co.
10.
Urdu film
Sitamgar
from Friday, 10 November 1967
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Darpan, Rani
11.
Urdu film
Ek Hi Rasta
from Friday, 3 May 1968
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Imdad Hussain
12.
Urdu film
Behan Bhai
from Friday, 24 May 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rani, Nadeem
13.
Urdu film
Commander
from Friday, 9 August 1968
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): Rani, Haidar
14.
Urdu film
Khoon-e-Nahaq
from Friday, 25 July 1969
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Zaheer Kashmiri, Actor(s): Sikandar, Aliya, Rani
15.
Urdu film
Khoon-e-Nahaq
from Friday, 25 July 1969
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rani, Sudhir
16.
Urdu film
2 Baghi
from Friday, 25 September 1970
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rani, (Rose, Kemal)
17.
Urdu film
Deedar
from Friday, 15 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan & Co., Music: Nashad, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): Waheed Murad, Rani, Mumtaz
18.
Punjabi film
Pulekha
from Friday, 31 January 1975
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Rani, Shehbaz
19.
Urdu film
Dilruba
from Tuesday, 7 October 1975
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Rani, Waheed Murad
20.
Urdu film
Navabzadi
from Saturday, 3 November 1979
Singer(s): Afshan, Mehnaz, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Kaveeta, Rani, Hameed Chodhary & Co.
21.
Punjabi film
Dehshat Khan
from Friday, 26 August 1983
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Rani, Shahid & Co.
22.
Punjabi film
Chor Chokidar
from Friday, 17 August 1984
Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Rani, Ali Ejaz


Dost
Dost
(1944)
Farz
Farz
(1947)
Humayun
Humayun
(1945)

Madhuri
Madhuri
(1932)
Dard
Dard
(1947)
Poonji
Poonji
(1943)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.