Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


سلیم اقبال

موسیقار سلیم اقبال
سلیم اقبال کی موسیقار جوڑی نے
دیساں دا راجہ اور اے راہ حق کے شہیدو
جیسے لازوال گیت تخلیق کیے تھے

پاکستانی فلمی تاریخ نے بڑے بڑے فنکار پیدا کیے تھے جن میں سے ایک بڑا نام موسیقاروں کی جوڑی سلیم اقبال کا بھی تھا۔۔!

اپنی پہلی ہی فلم شیخ چلی (1958) سے ایک سپرہٹ گیت

  • سیو نی میرا دل دھڑکے۔۔

سے آغاز کرنے والے سلیم اقبال نے بہت جلد اپنا نام بڑے موسیقاروں کی صف میں شامل کروا لیا تھا جب انھوں نے فلم کرتارسنگھ (1959) جیسی شاہکار فلم کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اس تاریخی فلم میں نسیم بیگم اور ساتھیوں کا گایا ہوا شادی و بیاہ کا یہ گیت

  • دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا۔۔

تو اتنا مقبول ہوا تھا کہ ایک سدا بہار لوک گیت کا درجہ اختیار کر گیا تھا۔

اس فلم کے دیگر گیت بھی بڑے مقبول ہوئے تھے جن میں

سلیم اقبال ، اردو پنجابی فلموں کے کامیاب موسیقار

سلیم اقبال نے اپنی فنی قابلیت سے نہ صرف پنجابی بلکہ اردو فلموں میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی تھی۔ انھوں نے فلم دروازہ (1962) میں نسیم بیگم سے ایک اور شاہکار گیت گوایا تھا

  • چھپ گئے ستارے ، ندیا کنارے ، تم نہ ہی آئے پیا ، تم نہ ہی آئے۔۔

اسی فلم میں انھوں نے پہلی بار غزل گلوکار استاد امانت علی خان سے میڈم نورجہاں کے ساتھ یہ کلاسیکل گیت گوایا تھا

  • پیا نہیں آئے سکھی ، ان بن مورا جیا گبھرائے۔۔

فلم باجی (1963) کی موسیقی ترتیب دے کر تو سلیم اقبال نے ناقدین کو انگشت بدنداں کر دیا تھا۔ اس فلم کے بیشتر گیت کلاسیک کا درجہ رکھتے ہیں جن میں سے نسیم بیگم کا یہ گیت سب پر بھاری تھا

  • چندا توری چاندنی میں جیا جلے جائے رے۔۔

اس فلم کے دیگر گیتوں میں

وغیرہ اہم گیت تھے جو پنجابی فلموں کے عظیم شاعر احمدراہی کے لکھے ہوئے تھے۔

میڈم نورجہاں کو پلے بیک سنگر کے طور پر بڑی جدوجہد کرنا پڑی

ملکہ ترنم نورجہاں کو پنجابی فلموں میں پلے بیک سنگر بننے کے لیے بڑی جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ مقابلہ بہت سخت تھا۔ پچاس کے عشرہ میں اگر زبیدہ خانم تھی تو ساٹھ کے عشرہ میں نسیم بیگم اور مالا کا مقابلہ کرنا آسان نہ تھا۔ فلم رانی خان (1960) سے پلے بیک سنگر کا آغاز کرنے کے باوجود میڈم نورجہاں کو 1965ء کی فلم پھنے خان کے سپرہٹ گیت

  • جیو ڈھولا۔۔

تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ یہ گیت بھی سلیم اقبال کی تخلیق تھا۔

اے راہ حق کے شہیدو

سلیم اقبال کی جوڑی نے فلم مادروطن (1966) میں ایک ایسا گیت تخلیق کیا تھا کہ جو آج بھی خون کو گرمانے اور روح کو تڑپانے کے لیے سنا جاتا ہے

  • اے راہ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو ، وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں۔۔

نسیم بیگم کی لازوال آواز میں مشیرکاظمی کے لکھے ہوئے اس گیت کو ایک قومی گیت کا درجہ حاصل ہے۔ اسی فلم میں انھوں نے میڈم نورجہاں سے یہ لاجواب گیت بھی گوایا تھا

  • چل ہٹ ری ہوا ، گھونگھٹ نہ اٹھا ، میرا مکھڑا بالم دیکھے گا۔۔

سلیم اقبال اور مسعودرانا کا ساتھ

فلم رسوائی (1966) میں سلیم اقبال نے پہلی بار مسعودرانا سے ایک گیت گوایا تھا

  • اے صنم دلربا ، بھول نہ جا۔۔

انھوں نے نسیم بیگم اور میڈم نورجہاں کے بعد سب سے زیادہ گیت مسعودرانا سے گوائے تھے۔ فلم یتیم (1967) کے یہ دو شاہکار گیت ان کے دو بہترین مشترکہ گیت تھے

  • جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی۔۔
  • لوٹ آؤ ، ہاتھ جوڑکر کہتا ہوں ، اے میرے پیارو لوٹ آؤ۔۔

فلم میرا ویر (1967) میں بھی انھوں نے مسعودرانا یہ یہ تھیم سانگ گوایا تھا

  • نیلی چھتری والیا ، میری مشکل کر آسان۔۔

سلیم اقبال کے مقبول عام گیت

اس پورے گیت کو ایک اور فلم وچھڑے رب میلے (1970) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ فلم میرا ویر (1967) میں سلیم اقبال کا ایک اور سپرہٹ گیت نسیم بیگم نے گایا تھا

  • جدا دل ٹٹ جائے ، جدی گل مک جائے ، جنوں چوٹ لگے او جانے۔۔

سلیم اقبال نے فلم پاکیزہ (1968) میں میڈم نورجہاں سے ایک اور شاہکار گیت گوایا تھا

  • لوٹ آؤ ، میرے پردیسی ، بہار آئی ہے۔۔

فلم مرادبلوچ (1968) میں بھی یہ گیت سپرہٹ تھا

  • ڈھول بلوچا ، موڑ مہاراں۔۔

فلم پیا ملن کی آس (1969) میں مہدی حسن سے

  • تمہیں دیکھوں ، تمہارے چاہنے والوں کی محفل میں۔۔

فلم دکھ سجناں دے (1973) انھوں نے اپنا آخری سپرہٹ گیت میڈم نورجہاں سے گوایا تھا

  • سانوں نہر والے پل تے بلا کے۔۔

موسیقار سلیم اقبال نے منورظریف کی بطور ہیرو پہلی فلم اج دا مہینوال (1973) کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جس میں انھوں نے مسعودرانا سے پانچ گیت گوائے تھے۔

  • لنگ آجا پتن چناں دا یار۔۔
  • گلی گلی وچ گاندا پھردا ، اک کملا دیوانہ۔۔
  • پیار نالوں پیاریے ، سرور توں نشیلیے۔۔
  • میل دتا اے خدا ماہیا۔۔

جیسے خوبصورت گیت اس فلم میں شامل تھے لیکن ان پر ایک ماہیا حاوی تھا

  • دوپتراناراں دے ، ربا ساڈا ماہی میل دے ، دن آگئے بہاراں دے۔۔

موسیقار بھائیوں کی اس جوڑی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا انتقال 1996ء میں ہوا تھا۔

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 11 فلموں میں 20 گیت

5 اردو گیت ... 15 پنجابی گیت
1

اے صنم ، دلربا، بھول نہ جا ، دیکھ میری آرزوئیں..

فلم ... رسوائی ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: شہزاد احمد ... اداکار: حبیب
2

کتھے چلی ایں لٹکدی مٹکدی ، اگ بال کے کدا اج دل ساڑھنا..

فلم ... لال بجھکڑ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: اکمل
3

وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا..

فلم ... لال بجھکڑ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: فریدہ ، نذر
4

نمی نمی تاریاں دی پیندی اے پھوار..

فلم ... لال بجھکڑ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: غزالہ ، رنگیلا
5

عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے..

فلم ... لٹ دا مال ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: امداد حسین ، سلونی مع ساتھی
6

نیلی چھتری والیا ، میری مشکل کرآسان ، اوس بستی دا راہ دس دے ، جتھے وسدے نیں انسان..

فلم ... میرا ویر ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: مسلم اویسی ... اداکار: (پس پردہ ، ریکھا)
7

لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ..

فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین
8

جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے..

فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین
9

ٹل ہی جائیں گے خطر ، کٹ ہی جائے گا سفر..

فلم ... لالہ رخ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ)
10

دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے..

فلم ... لالہ رخ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: ننھا
11

جدوں یار نے بن لیے سہرے ، کنواریاں دے دل ٹٹ گئے..

فلم ... چالباز ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
12

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی..

فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: شیریں ، اکمل
13

سجناں ، میل دتا اے خدا ماہیا..

فلم ... اج دا مہینوال ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: سنگیتا ، افضل خان
14

دو پتر اناراں دے ، ربا ساڈا ماہی میل دے ، دن آگئے بہاراں دے..

فلم ... اج دا مہینوال ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ؟ ... اداکار: افضل خان
15

پیار نالوں پیاریئے ، سرور توں نشیلیئے ، تیرے رنگ رنگیا گیا میں سر میلیئے..

فلم ... اج دا مہینوال ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف
16

گلی گلی وچ گاؤندا پھردا، اک کملا دیوانہ..

فلم ... اج دا مہینوال ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف
17

لنگ آجا پتن چناں دا یار..

فلم ... اج دا مہینوال ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، تصورخانم ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، عالیہ
18

پیار کدے نئیں مردا ، پیار دا بیڑا ڈب وی جاوے ، فیر وی رہندا تردا..

فلم ... پیار کدے نییں مردا ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟
19

پیار دیاں راہواں دے دیوے جگ تے رہن سدا..

فلم ... کل کل میرا ناں ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: روف شیخ ... اداکار: (پس پردہ)
20

تیری جوانی اک پارا ، مکھ ، چن کولوں ودھ پیارا پیارا..

فلم ... کل کل میرا ناں ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، افشاں ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، انیتا

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 5 اردو گیت

1

اے صنم ، دلربا، بھول نہ جا ، دیکھ میری آرزوئیں ...

(فلم ... رسوائی ... 1966)
2

جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے ...

(فلم ... یتیم ... 1967)
3

لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ ...

(فلم ... یتیم ... 1967)
4

ٹل ہی جائیں گے خطر ، کٹ ہی جائے گا سفر ...

(فلم ... لالہ رخ ... 1968)
5

دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے ...

(فلم ... لالہ رخ ... 1968)

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 15 پنجابی گیت

1

کتھے چلی ایں لٹکدی مٹکدی ، اگ بال کے کدا اج دل ساڑھنا ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
2

نمی نمی تاریاں دی پیندی اے پھوار ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
3

وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
4

عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے ...

(فلم ... لٹ دا مال ... 1967)
5

نیلی چھتری والیا ، میری مشکل کرآسان ، اوس بستی دا راہ دس دے ، جتھے وسدے نیں انسان ...

(فلم ... میرا ویر ... 1967)
6

جدوں یار نے بن لیے سہرے ، کنواریاں دے دل ٹٹ گئے ...

(فلم ... چالباز ... 1968)
7

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی ...

(فلم ... غیرت مند ... 1969)
8

سجناں ، میل دتا اے خدا ماہیا ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
9

دو پتر اناراں دے ، ربا ساڈا ماہی میل دے ، دن آگئے بہاراں دے ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
10

گلی گلی وچ گاؤندا پھردا، اک کملا دیوانہ ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
11

پیار نالوں پیاریئے ، سرور توں نشیلیئے ، تیرے رنگ رنگیا گیا میں سر میلیئے ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
12

لنگ آجا پتن چناں دا یار ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
13

پیار کدے نئیں مردا ، پیار دا بیڑا ڈب وی جاوے ، فیر وی رہندا تردا ...

(فلم ... پیار کدے نییں مردا ... 1976)
14

پیار دیاں راہواں دے دیوے جگ تے رہن سدا ...

(فلم ... کل کل میرا ناں ... 1976)
15

تیری جوانی اک پارا ، مکھ ، چن کولوں ودھ پیارا پیارا ...

(فلم ... کل کل میرا ناں ... 1976)

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 11سولو گیت

1

اے صنم ، دلربا، بھول نہ جا ، دیکھ میری آرزوئیں ...

(فلم ... رسوائی ... 1966)
2

کتھے چلی ایں لٹکدی مٹکدی ، اگ بال کے کدا اج دل ساڑھنا ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
3

نیلی چھتری والیا ، میری مشکل کرآسان ، اوس بستی دا راہ دس دے ، جتھے وسدے نیں انسان ...

(فلم ... میرا ویر ... 1967)
4

جہاں پھول بھی ہیں اور کانٹے بھی ،تمہیں اس گلشن میں جینا ہے ...

(فلم ... یتیم ... 1967)
5

لو ٹ آؤ ، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ، میرے پیارو ، لوٹ آؤ ...

(فلم ... یتیم ... 1967)
6

ٹل ہی جائیں گے خطر ، کٹ ہی جائے گا سفر ...

(فلم ... لالہ رخ ... 1968)
7

دو پتر اناراں دے ، ربا ساڈا ماہی میل دے ، دن آگئے بہاراں دے ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
8

گلی گلی وچ گاؤندا پھردا، اک کملا دیوانہ ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
9

پیار نالوں پیاریئے ، سرور توں نشیلیئے ، تیرے رنگ رنگیا گیا میں سر میلیئے ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
10

پیار کدے نئیں مردا ، پیار دا بیڑا ڈب وی جاوے ، فیر وی رہندا تردا ...

(فلم ... پیار کدے نییں مردا ... 1976)
11

پیار دیاں راہواں دے دیوے جگ تے رہن سدا ...

(فلم ... کل کل میرا ناں ... 1976)

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 8دو گانے

1

نمی نمی تاریاں دی پیندی اے پھوار ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
2

وے مکھناں ، چک اکھیاں توں پلکاں دا ڈھکنا ، ایناں وچ میں وسنا ...

(فلم ... لال بجھکڑ ... 1967)
3

دنیا تو جھکی ہے میرے یار کے آگے ...

(فلم ... لالہ رخ ... 1968)
4

جدوں یار نے بن لیے سہرے ، کنواریاں دے دل ٹٹ گئے ...

(فلم ... چالباز ... 1968)
5

وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی ...

(فلم ... غیرت مند ... 1969)
6

سجناں ، میل دتا اے خدا ماہیا ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
7

لنگ آجا پتن چناں دا یار ...

(فلم ... اج دا مہینوال ... 1973)
8

تیری جوانی اک پارا ، مکھ ، چن کولوں ودھ پیارا پیارا ...

(فلم ... کل کل میرا ناں ... 1976)

مسعودرانا اور سلیم اقبال کے 1کورس گیت

1عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے ... (فلم ... لٹ دا مال ... 1967)

Masood Rana & Saleem Iqbal: Latest Online film

Lala Rukh

(Urdu - Black & White - Tuesday, 2 January 1968)


Masood Rana & Saleem Iqbal: Film posters
Lal BujhakkarLut Da MaalMera VeerLala RukhMera Ghar Meri JannatAjj Da MehinvalPyar Kaday Nein MardaKil Kil Mera Naa
Masood Rana & Saleem Iqbal:

3 joint Online films

(1 Urdu and 2 Punjabi films)

1.1968: Lala Rukh
(Urdu)
2.1973: Ajj Da Mehinval
(Punjabi)
3.1976: Kil Kil Mera Naa
(Punjabi)
Masood Rana & Saleem Iqbal:

Total 11 joint films

(4 Urdu, 7 Punjabi films)

1.1966: Rusvai
(Urdu)
2.1967: Lal Bujhakkar
(Punjabi)
3.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
4.1967: Mera Veer
(Punjabi)
5.1967: Yateem
(Urdu)
6.1968: Lala Rukh
(Urdu)
7.1968: Mera Ghar Meri Jannat
(Urdu)
8.1968: Chalbaz
(Punjabi)
9.1973: Ajj Da Mehinval
(Punjabi)
10.1976: Pyar Kaday Nein Marda
(Punjabi)
11.1976: Kil Kil Mera Naa
(Punjabi)


Masood Rana & Saleem Iqbal: 20 songs in 11 films

(5 Urdu and 15 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Rusvai
from Friday, 25 March 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Habib
2.
Punjabi film
Lal Bujhakkar
from Friday, 6 January 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Akmal
3.
Punjabi film
Lal Bujhakkar
from Friday, 6 January 1967
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Ghazala, Rangeela
4.
Punjabi film
Lal Bujhakkar
from Friday, 6 January 1967
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Farida, Nazar
5.
Punjabi film
Lut Da Maal
from Friday, 26 May 1967
Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Imdad Hussain, Saloni & Co.
6.
Punjabi film
Mera Veer
from Friday, 22 September 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): (Playback - Rekha)
7.
Urdu film
Yateem
from Friday, 6 October 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Allauddin
8.
Urdu film
Yateem
from Friday, 6 October 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Allauddin
9.
Urdu film
Lala Rukh
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Nanha, Husn Ara
10.
Urdu film
Lala Rukh
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): (Playback)
11.
Punjabi film
Chalbaz
from Friday, 4 October 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Rangeela, Munawar Zarif
12.
Punjabi film
Ghairatmand
from Friday, 14 March 1969
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Shirin, Akmal
13.
Punjabi film
Ajj Da Mehinval
from Friday, 14 September 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Afzal Khan
14.
Punjabi film
Ajj Da Mehinval
from Friday, 14 September 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
15.
Punjabi film
Ajj Da Mehinval
from Friday, 14 September 1973
Singer(s): Masood Rana, Tasawur Khanum, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Aliya
16.
Punjabi film
Ajj Da Mehinval
from Friday, 14 September 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
17.
Punjabi film
Ajj Da Mehinval
from Friday, 14 September 1973
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Sangeeta, Afzal Khan
18.
Punjabi film
Pyar Kaday Nein Marda
from Friday, 16 January 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): ?
19.
Punjabi film
Kil Kil Mera Naa
from Friday, 17 December 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): (Playback, Shahid)
20.
Punjabi film
Kil Kil Mera Naa
from Friday, 17 December 1976
Singer(s): Masood Rana, Afshan, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Anita


Bahu Rani
Bahu Rani
(1969)
Dara
Dara
(1976)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.