Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


اختر یوسف

اختریوسف کو سابقہ مشرقی پاکستان کی اردو فلموں کے ایک کامیاب نغمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔۔!

ڈھاکہ میں بننے والی اردو فلموں میں اختریوسف نے سروربارہ بنکوی کے بعد سب سے زیادہ فلموں میں سب سے زیادہ گیت لکھے تھے۔ ریلیز کے اعتبار سے ان کی پہلی فلم اجالا (1966) تھی۔ پہلا مقبول گیت احمدرشدی کا گایا ہوا فلم بیگانہ (1966) کا یہ گیت تھا "بے کل رات بتائی ، بے چین دن گزارا۔۔"

اختر یوسف کی نغماتی فلم چکوری (1967)

بریک تھرو فلم چکوری (1967) کے گیتوں سے ملا تھا جس کے بیشتر گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔ یہ ایک ڈبل ورژن فلم تھی جس کے بنگالی گیتوں کو اردو میں ترجمہ کر کے گوایا گیا تھا۔ اختریوسف نے کیا کمال کے گیت لکھے تھے اور عین ممکن ہے کہ بنگالی گیت بھی انھوں نے ہی لکھے ہوں گے۔ سب سے بہترین گیت مجیب عالم اور فردوسی بیگم کا الگ الگ گایا ہوا گیت تھا "وہ میرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں ، میرے ہر خواب کی تعبیر بنے بیٹھے ہیں۔۔" روبن گھوش نے اعلیٰ پائے کی دھنیں بنائی تھیں۔ ندیم اور فردوسی بیگم کے علاوہ احمدرشدی کے گائے ہوئے گیت "کہاں ہو تم کو ڈھونڈ رہی ہے۔۔" بھی سپرہٹ ہوئے تھے۔ ان گیتوں کو انھی دھنوں میں بنگالی زبان میں سننا بڑا دلچسپ تجربہ تھا۔

اختر یوسف اور مسعودرانا کا ساتھ

اختریوسف نے مسعودرانا کے لئے پہلا گیت فلم داغ (1969) میں لکھا تھا "ملنے کا موقع ہے گلے لگ جا۔۔" لیکن اس فلم کا سب سے یادگار گیت خانصاحب مہدی حسن کی پرسوز اور مترنم آواز میں تھا "تم ضد تو کررہے ہو ، ہم کیا تمھیں بتائیں ، نغمے جو کھو گئے ہیں ، ان کو کہاں سے لائیں۔۔؟" یہ غزل نہ صرف شاعری کا کمال تھا بلکہ موسیقار علی حسین کی دھن بھی لاجواب تھی۔ لیکن یہ کس قدر عجیب حقیقت ہے کہ مہدی حسن کا ڈھاکہ میں بننے والی کسی بھی اردو فلم کے لئے یہ اکلوتا گیت تھا۔۔!

اختریوسف نے ڈھاکہ کی تیرہ فلموں کے لئے گیت لکھے تھے۔ چھوٹے صاحب (1967) ، گوری (1968) ، پیاسا اور اناڑی (1969) میں کئی ایک مقبول گیت تھے جن میں "ادا تیری بانکی ہے ، روپ سہانا۔۔" ، "پھر ایک بار وہی نغمہ گنگنا دو۔۔" ، "لب پر تیرانام ، ہاتھ میں غم کا جام۔۔" ، "اچھا کیا ، دل نہ دیا ، ہم جیسے دیوانے کو۔۔" ۔ "تو تتلی تھی ، میں بادل تھا۔۔" ، "لکھے پڑھے ہوتے اگر تو تم کو خط لکھتے۔۔"

قابل ذکر ہیں۔ پائل (1970) وہاں کی آخری فلم تھی جس میں انھوں نے مسعودرانا کے لئے ایک اور گیت لکھا تھا "ہو بل کھاتی ندیا ، لہروں میں لہرائے۔۔"

اختریوسف ، بنگالی تھے لیکن مقامی نہیں تھے۔ 1957ء میں کلکتہ سے سلہٹ ہجرت کی تھی جہاں چائے کی ایک کمپنی میں ملازم تھے۔ اس سے قبل بمبئی کی فلم انڈسٹری میں بھی قسمت آزمائی کر چکے تھے۔

سقوط ڈھاکہ کے بعد انھوں نے پاکستان آنا پسند کیا اور پہلی فلم ہدایتکار نذرالاسلام کی احساس (1972) تھی۔ اس فلم کا اکلوتا گیت "بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا۔۔" تھا جو روبن گھوش کی موسیقی میں رونالیلیٰ اور مسعودرانا نے گایا تھا۔ اسی سال کی ندیم کی ذاتی فلم مٹی کے پتلے (1974) میں بھی انھوں نے ایک گیت لکھا تھا جو اتفاق سے مسعودرانا کے ساتھ ان کا آخری گیت ثابت ہوا تھا "تو جہاں لے چلے رے۔۔" اس میں بھی ساتھی گلوکارہ رونالیلیٰ تھی جبکہ موسیقی ایم اشرف کی تھی۔

اختر یوسف کے دیگر مقبول گیت

اختریوسف کا لکھا ہوا سب سے مقبول گیت فلم چاہت (1974) میں تھا "ساون آئے ، ساون جائے ، تجھ کو پکاریں گیت ہمارے۔۔" روبن گھوش کی دھن میں یہ گلوکار اخلاق احمد کا ایک سپرہٹ گیت تھا جو ان کے لئے بریک تھرو ثابت ہوا تھا۔

اسی گیت سے متاثر ہوکر ، بطور ہدایتکار واحد فلم ساون آیا تم نہیں آئے (1974) بنانے کا موقع ملا لیکن یہ فلم ناکام رہی تھی۔ اس فلم کا ٹائٹل سانگ "ساون آیا تم نہیں آئے۔۔" مہدی حسن اور مالا کی آوازوں میں الگ الگ بڑا مقبول ہوا تھا۔ کراچی میں سب سے زیادہ چلنے والی فلم آئینہ (1977) کا یہ مشہور گیت "وعدہ کرو ساجنا ، چھو کے مجھے تم ابھی۔۔" بھی اختریوسف کے زرخیز ذہن کی تخلیق تھا۔

اختریوسف کی آخری فلم بندھن (1980) تھی جو ایک نغمہ بار فلم تھی اور تقریباً سبھی گیت مقبول ہوئے تھے ۔ مہدی حسن کا گیت "جھکے جھکے نینوں والے چین میرا لے گئے۔۔" ایک ایسا گیت تھا جو کبھی میرا چین بھی لے جاتا تھا اور دن بھر یہی گیت گنگناتا رہتا تھا۔ایسی ہی کیفیت کچھ اے نیر کےاس گیت کو سن کر ہوتی تھی "تنہائیوں میں ڈھل جائیں گے ، میرے دن رات ، تو کیا جانے۔۔" مہناز کا گیت "کہ یہ رت ہے بڑی مستانی ، پون سنگ چھیڑے رے بدرا۔۔" اور ناہیداختر کا گیت "پیار کا بندھن ٹوٹے نہ کبھی۔۔" بھی بڑے دلکش گیت تھے۔ اسی فلم میں غالباً یہ اکلوتا دوگانا تھا جو اخلاق احمد نے مالا کے ساتھ گایا تھا اور بڑا مقبول ہوا تھا "ہر تمنا کنول بن گئی ہے ، تم سے مل کے غزل بن گئی ہے ، یہ پیار کا وعدہ ہے۔۔" اس فلم کے موسیقار ایم اشرف تھے۔

اتنے اچھے گیتوں کے باوجود اختریوسف کو مزید فلمیں نہیں ملیں اور وہ دلبرداشتہ ہوکر لاہور کی فلمی دنیا چھوڑ کر کراچی کی ایک اشتہاری کمپنی سے منسلک ہو گئے تھے۔ 1935ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے اور 1989ء میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

مسعودرانا اور اختر یوسف کے 4 فلمی گیت

4 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت
1

ملنے کا موقع ہے گلے لگ جا..

فلم ... داغ ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نبیتا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: سہیل ، کوبیتا
2

ہو بل کھاتی ندیا ، لہروں میں لہرائے ، کرے کنگن یہ سن سن ، نیا کنارے چلی جائے رے..

فلم ... پائل ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نبیتا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: جاوید ، شبانہ
3

بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا ، جھکی جھکی اڑتی ہوا ، موسم ہے دیوانہ دیوانہ دیوانہ..

فلم ... احساس ... اردو ... (1972) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: روبن گھوش ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: شبنم ، ندیم
4

تو جہاں لے چلے رے..

فلم ... مٹی کے پتلے ... اردو ... (1974) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: نشو ، ندیم

مسعودرانا اور اختر یوسف کے 4 اردو گیت

1

ملنے کا موقع ہے گلے لگ جا ...

(فلم ... داغ ... 1969)
2

ہو بل کھاتی ندیا ، لہروں میں لہرائے ، کرے کنگن یہ سن سن ، نیا کنارے چلی جائے رے ...

(فلم ... پائل ... 1970)
3

بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا ، جھکی جھکی اڑتی ہوا ، موسم ہے دیوانہ دیوانہ دیوانہ ...

(فلم ... احساس ... 1972)
4

تو جہاں لے چلے رے ...

(فلم ... مٹی کے پتلے ... 1974)

مسعودرانا اور اختر یوسف کے 0 پنجابی گیت


مسعودرانا اور اختر یوسف کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور اختر یوسف کے 4دو گانے

1

ملنے کا موقع ہے گلے لگ جا ...

(فلم ... داغ ... 1969)
2

ہو بل کھاتی ندیا ، لہروں میں لہرائے ، کرے کنگن یہ سن سن ، نیا کنارے چلی جائے رے ...

(فلم ... پائل ... 1970)
3

بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا ، جھکی جھکی اڑتی ہوا ، موسم ہے دیوانہ دیوانہ دیوانہ ...

(فلم ... احساس ... 1972)
4

تو جہاں لے چلے رے ...

(فلم ... مٹی کے پتلے ... 1974)

مسعودرانا اور اختر یوسف کے 0کورس گیت


Masood Rana & Akhtar Yousuf: Latest Online film

Masood Rana & Akhtar Yousuf: Film posters
DaaghGeet Kahin Sangeet KahinPayelMitti Kay Putlay
Masood Rana & Akhtar Yousuf:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)
Masood Rana & Akhtar Yousuf:

Total 5 joint films

(3 Urdu, 0 Punjabi films)
1.1969: Daagh
(Urdu)
2.1969: Geet Kahin Sangeet Kahin
(Urdu/Bengali double version)
3.1970: Payel
(Bengali/Urdu double version)
4.1972: Ehsas
(Urdu)
5.1974: Mitti Kay Putlay
(Urdu)


Masood Rana & Akhtar Yousuf: 4 songs

(4 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Daagh
from Friday, 4 April 1969
Singer(s): Masood Rana, Nabita, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Sohail, Kobita
2.
Urdu film
Payel
from Friday, 22 May 1970
Singer(s): Masood Rana, Naveeta, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Javed, Shabana
3.
Urdu film
Ehsas
from Friday, 22 December 1972
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: Robin Ghosh, Poet: , Actor(s): Shabnam, Nadeem
4.
Urdu film
Mitti Kay Putlay
from Friday, 22 February 1974
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nisho, Nadeem


Aaina
Aaina
(1966)
2 Nishan
2 Nishan
(1980)
Josh
Josh
(1966)

Zubaida
Zubaida
(1976)
Shehnai
Shehnai
(1968)
Moor
Moor
(2015)

Champa
Champa
(1945)
Mera Mahi
Mera Mahi
(1941)
Chaudhry
Chaudhry
(1941)

Nek Abla
Nek Abla
(1932)
Mera Mahi
Mera Mahi
(1941)
Bhai
Bhai
(1944)
Elan
Elan
(1947)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.