Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


اسدبخاری

اسدبخاری
اسدبخاری
نے ہیرو سے آغاز کیا لیکن
ولن کے طور پر کامیابی ملی

اداکار ، فلمساز اور ہدایتکار اسدبخاری کا 86 برس کی عمر میں 14 اپریل 2020ء کو لاہور میں انتقال ہو گیا۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)

اسدبخاری کی پہلی فلم بے گناہ (1958) بتائی جاتی ہے لیکن ان کی پہچان دوسری فلم ثریا (1961) سے ہوئی تھی جس میں انھوں نے نیر سلطانہ کے شوہر کا کردار کیا تھا۔

اسدبخاری بطور ہیرو

اپنے ابتدائی دور میں انھیں مثبت کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا تھا اور بطورسولوہیرو ان کی واحد کامیاب فلم میرا کیا قصور (1962) تھی جبکہ دیگر فلمیں جمالو (1962) ، داماد ، کالا آدمی (1963) ، اک پردیسی اک مٹیار ، لنڈا بازار (1964) ، لال رومال ، چوکیدار (1965) ، گوانڈی ، مسٹر اللہ دتہ ، معجزہ (1966) ، چن جی (1967) اور کڑمائی (1968) تھیں۔

اس دوران سائیڈ ہیرو کے طور پر ان کی متعدد کامیاب فلمیں اور بھی تھیں جن میں مہتاب (1962) ، بھرجائی ، میرا ماہی (1964) ، آئینہ (1966) وغیر اہم فلمیں تھیں۔

بطور ہیرو اسدبخاری پر مسعودرانا کا پہلا گیت ایک قوالی کی صورت میں عید کے دن ریلیز ہونے والی فلم مسٹر اللہ دتہ (1966) میں فلمایا گیا تھا:

جبکہ اسی دن ریلیز ہونے والی ایک اورفلم گوانڈی میں اسدبخاری کے پس منظر میں مسعودرانا کے یہ دلسوز بول فلمائے گئے تھے:

اسدبخاری پر مسعودرانا کا پہلا سولو گیت فلم چن جی (1967) میں فلمایا گیا تھا جس کے بول تھے:

اسدبخاری بطور ولن

اپنے ولن کے دور میں بھی وہ متعدد فلموں میں بطور ہیرو نظر آئے تھے جن میں سب سے کامیاب فلم خانزادہ (1975) تھی جس کا انھوں نے ٹائٹل رول کیا تھا اور اس فلم میں بھی ان پر مسعودرانا کا یہ سپر ہٹ گیت فلمایا گیا تھا:

اسدبخاری کو اصل کامیابی پنجابی فلموں کے ولن کے طور پر ملی تھی اور یہ کامیابی انھوں نے اس دور میں حاصل کی تھی جب پنجابی فلموں پر مظہرشاہ ، ساون اور الیاس کاشمیری جیسے ہیوی ویٹ ولن اداکاروں کا راج تھا۔

بخاری صاحب ، بھٹی برادران کی فلموں کا لازمی حصہ ہوتے تھے اور بطور ولن ان کی فلموں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔

اسدبخاری بطور فلمساز اور ہدایتکار

اسدبخاری نے بطور فلمساز اور ہدایتکار پانچ فلمیں بنائی تھیں جن میں بطور فلمساز فلم دلاں دے سودے (1969) ایک سپر ہٹ فلم تھی جوپاکستان کی پہلی سپر ہٹ اردو فلم دو آنسو (1950) کا ری میک تھی۔

اس فلم میں ملکہ ترنم نورجہاں کی مشہور زمانہ دھمال

  • لال میری پت رکھیوبلا جھولے لالن۔۔

نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے۔ مجھے ذاتی طور پر اس دھمال کو ایک مجرے کے طور پر دیکھ کر افسوس ہوا تھا۔ اس فلم میں وقت کی دو سپر سٹارز فلم ہیروئنیں ، نغمہ اور فردوس شامل تھی اور بتایا جاتا ہے کہ دونوں میں اس مشہور زمانہ دھمال کی فلمبندی پر ٹھن گئی تھی اور اسی لیے فلمساز نے دونوں کو راضی رکھا تھا۔ اعجاز اس فلم کے روایتی ہیرو تھے جن پر مسعودرانا کا گایا ہوا یہ سپر ہٹ گیت فلمایا گیا تھا:

بطور فلمساز اور ہدایتکار اسدبخاری کی پہلی فلم آسو بلا (1971) تھی جو اپنی دو قلندری دھمالوں

  • حسینی لال قلندر۔۔
  • اسیں آں قلندری دیوانے لج پال دے۔۔

کی وجہ سے بے حد کامیاب ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن عالیہ تھی۔ میرے ذہن پر آج بھی اس فلم کے راولپنڈی کے ناولٹی سینما میں مسلسل 22 ہفتے چلنے کا اخباری اشتہار تازہ ہے۔

اسدبخاری کی دوسری فلم میں اکیلا (1972) تھی جس میں مسعودرانا کا گایا ہوا یہ تھیم سانگ سپر ہٹ ہوا تھاَ:

یہی گیت پھر سلو موشن میں مالا اور مسعودرانا نے گایا تھا جو فلم میں اسدبخاری اور ان کی اداکارہ بیگم عابدہ پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم میں مشہورزمانہ دھمال "لال میری پت رکھیو بلا۔۔" کو ایک قوالی کے انداز میں پیش کیا گیا تھا جسے مسعودرانا کے ساتھ عنایت حسین بھٹی اور ساتھیوں نے بڑی خوبصورتی سے گایا تھا اور یہ قوالی فلم میں موسیقار جوڑی بخشی وزیر صاحبان پر فلمائی گئی تھی۔

اسدبخاری کی بطور فلمساز اور ہیرو پہلی فلم لنڈا بازار (1964) کوفلم اج دی گل (1975) کی صورت میں دوبارہ بنایا گیا تھا جس میں مسعودرانا کی ایک دھمال جو اداکار ابو شاہ اور ساتھیوں کے علاوہ اسدبخاری ، دیبا اور آسیہ کے پس منظر میں فلمائی گئی تھی:

اس فلم کا ایک اور گیت جو مسعودرانا ہی کی آواز میں تھا اور اسدبخاری پر فلمایا گیاتھا:

ان کے علاوہ بطور فلمساز ان دیگر فلمیں بلا چیمپئن (1973) ، بلا ببر شیر (1976) اور کفارہ (1986) تھیں۔

اسدبخاری کا اصل نام سید اعجاز الحسن بخاری تھا اور وہ 1934 میں گکھڑ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔


مسعودرانا اور اسدبخاری کے فلمی گیت

کل 10 گیت ... 2 اردو گیت ... 8 پنجابی گیت
1

آ شہیدا ، جی آیاں نوں ، گلیاں نین وچھائے ، تیرے آن دی آس تے سجناں ، اتھرو اساں سکائے..

فلم ... گوانڈی ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، اسد بخاری )
2

ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے..

فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اسد بخاری ، چوہان ، امداد حسین مع ساتھی
3

دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا..

فلم ... چن جی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: اسد بخاری
4

نی تیرا ڈولدا کلپ مٹیارے ، تے عاشقاں دا دل دھڑکے..

فلم ... ناجو ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اسد بخاری ، عالیہ ، اعجاز مع ساتھی
5

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں..

فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: اسد بخاری
6

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2)..

فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: (پس پردہ، اسد بخاری )
7

رس کے ٹر پیے او سرکار، توڑ کے میرا سجرا پیار..

فلم ... خانزادہ ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اسد بخاری
8

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: ابو شاہ مع ساتھی (اسد بخاری ، دیبا ، آسیہ)
9

کی دسیں گا جا کے بھین نوں..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، اسد بخاری )
10

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: اسد بخاری

مسعودرانا اور اسدبخاری کے 2 اردو گیت

1

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...

(فلم ... میں اکیلا ... 1972)
2

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...

(فلم ... میں اکیلا ... 1972)

مسعودرانا اور اسدبخاری کے 8 پنجابی گیت

1

آ شہیدا ، جی آیاں نوں ، گلیاں نین وچھائے ، تیرے آن دی آس تے سجناں ، اتھرو اساں سکائے ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
2

ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ...

(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966)
3

دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا ...

(فلم ... چن جی ... 1967)
4

نی تیرا ڈولدا کلپ مٹیارے ، تے عاشقاں دا دل دھڑکے ...

(فلم ... ناجو ... 1969)
5

رس کے ٹر پیے او سرکار، توڑ کے میرا سجرا پیار ...

(فلم ... خانزادہ ... 1975)
6

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
7

کی دسیں گا جا کے بھین نوں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
8

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور اسدبخاری کے 8سولو گیت

1

آ شہیدا ، جی آیاں نوں ، گلیاں نین وچھائے ، تیرے آن دی آس تے سجناں ، اتھرو اساں سکائے ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
2

دھرتی دا میں سینہ پھولاں ، کدی نہ ڈھولاں بیلیا ...

(فلم ... چن جی ... 1967)
3

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ...

(فلم ... میں اکیلا ... 1972)
4

منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں (2) ...

(فلم ... میں اکیلا ... 1972)
5

رس کے ٹر پیے او سرکار، توڑ کے میرا سجرا پیار ...

(فلم ... خانزادہ ... 1975)
6

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
7

کی دسیں گا جا کے بھین نوں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
8

ٹھنڈیاں ٹھار گنڈیریاں، میں کٹ کٹ لایاں ڈھیریاں ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور اسدبخاری کے 0دوگانے


مسعودرانا اور اسدبخاری کے 3کورس گیت

1ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ... (فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966)
2نی تیرا ڈولدا کلپ مٹیارے ، تے عاشقاں دا دل دھڑکے ... (فلم ... ناجو ... 1969)
3منزل ہے نہ ہمدم ہے،کچھ ہے تو اگر دم ہی دم ہے ، میں اس دنیا میں اکیلا ہوں ... (فلم ... میں اکیلا ... 1972)


Masood Rana & Asad Bukhari: Latest Online film

Masood Rana & Asad Bukhari: Film posters
BharjaiAzadMera MahiMaa Ka PyarLanda BazarGovandhiMr. Allah DittaMoajzaChughalkhorHamrahiBhai JanGoongaAainaChann JiRavi ParMelaNeeli BarMedanPind Di KurriRotiLala Rukh2 MutiyaranDil Mera Dharkan TeriMera BabulIk Si MaaBau JiMela 2 Din DaNeyi Laila Neya MajnuDillan day SoudayNajoLachhiIshq Na Puchhay ZaatTeray Ishq NachayaKoonj Vichhar GeyiGentermanTahadi Izzat Da Savaal AJagguVichhoraMahallaydarSajjan BeliChann SajnaSohna Mukhra Tay Akh MastaniSher PuttarYaar BadshahZaildarSohna JaniMain AkelaDoulat Tay GhairatMorchaJanguSir Uchay Sardaran DayJithay Vagdi A RaviDaku Tay InsanGhairat Da ParchhavanKhoon Bolda ABilla ChampionZan, Zar Tay ZaminNadraBabul Mor MuharanSayyo Ni Mera MahiKhanzadaA Pagg Meray Veer DiAjj Di GallGuddiNavabzadaMaa SadqaySohni MehinvalWardatTaqdeer Kahan Lay AyiAmeer Tay GharibShikraMuqaddarHaq Sach
Masood Rana & Asad Bukhari:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Asad Bukhari:

Total 92 joint films

(13 Urdu and 78 Punjabi films)

1.1964: Bharjai
(Punjabi)
2.1964: Azad
(Urdu)
3.1964: Mera Mahi
(Punjabi)
4.1964: Maa Ka Pyar
(Urdu)
5.1964: Landa Bazar
(Urdu)
6.1965: Yeh Jahan Valay
(Urdu)
7.1966: Govandhi
(Punjabi)
8.1966: Mr. Allah Ditta
(Punjabi)
9.1966: Moajza
(Urdu)
10.1966: Chughalkhor
(Punjabi)
11.1966: Hamrahi
(Urdu)
12.1966: Bhai Jan
(Urdu)
13.1966: Goonga
(Punjabi)
14.1966: Aaina
(Urdu)
15.1967: Chann Ji
(Punjabi)
16.1967: Ravi Par
(Punjabi)
17.1967: Mela
(Punjabi)
18.1967: Neeli Bar
(Punjabi)
19.1968: Medan
(Punjabi)
20.1968: Pind Di Kurri
(Punjabi)
21.1968: Roti
(Punjabi)
22.1968: Lala Rukh
(Urdu)
23.1968: 2 Mutiyaran
(Punjabi)
24.1968: Kurmai
(Punjabi)
25.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
26.1968: Mera Babul
(Punjabi)
27.1968: Ik Si Maa
(Punjabi)
28.1968: Bau Ji
(Punjabi)
29.1968: Mela 2 Din Da
(Punjabi)
30.1968: Hameeda
(Punjabi)
31.1968: Chann 14vin Da
(Punjabi)
32.1969: Neyi Laila Neya Majnu
(Urdu)
33.1969: Dillan day Souday
(Punjabi)
34.1969: Najo
(Punjabi)
35.1969: Langotia
(Punjabi)
36.1969: Lachhi
(Punjabi)
37.1969: Ishq Na Puchhay Zaat
(Punjabi)
38.1969: Teray Ishq Nachaya
(Punjabi)
39.1969: Koonj Vichhar Geyi
(Punjabi)
40.1969: Genterman
(Punjabi)
41.1969: Tahadi Izzat Da Savaal A
(Punjabi)
42.1969: Jaggu
(Punjabi)
43.1970: Vichhora
(Punjabi)
44.1970: Mahallaydar
(Punjabi)
45.1970: Sajjan Beli
(Punjabi)
46.1970: Chann Sajna
(Punjabi)
47.1970: Sohna Mukhra Tay Akh Mastani
(Punjabi)
48.1971: Sher Puttar
(Punjabi)
49.1971: Sehra
(Punjabi)
50.1971: Yaar Badshah
(Punjabi)
51.1972: Zaildar
(Punjabi)
52.1972: Sohna Jani
(Punjabi)
53.1972: Main Akela
(Urdu)
54.1972: Yaar Nibhanday Yaarian
(Punjabi)
55.1972: Doulat Tay Ghairat
(Punjabi)
56.1972: Morcha
(Punjabi)
57.1972: Jangu
(Punjabi)
58.1973: Sir Uchay Sardaran Day
(Punjabi)
59.1973: 4 Khoon day Pyasay
(Punjabi)
60.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
61.1973: Khuda Tay Maa
(Punjabi)
62.1973: Daku Tay Insan
(Punjabi)
63.1973: Ghairat Da Parchhavan
(Punjabi)
64.1973: Khoon Bolda A
(Punjabi)
65.1973: Billa Champion
(Punjabi)
66.1974: Zan, Zar Tay Zamin
(Punjabi)
67.1974: Nadra
(Punjabi)
68.1974: Babul Mor Muharan
(Punjabi)
69.1974: Sayyo Ni Mera Mahi
(Punjabi)
70.1975: Khanzada
(Punjabi)
71.1975: A Pagg Meray Veer Di
(Punjabi)
72.1975: Ajj Di Gall
(Punjabi)
73.1975: Guddi
(Punjabi)
74.1975: Jor Tor Da Badshah
(Punjabi)
75.1975: Navabzada
(Punjabi)
76.1975: Khooni
(Punjabi)
77.1976: Maa Sadqay
(Punjabi)
78.1976: Sohni Mehinval
(Punjabi)
79.1976: Wardat
(Punjabi)
80.1976: 3 Yaar
(Punjabi)
81.1976: Gama B.A.
(Punjabi)
82.1976: Taqdeer Kahan Lay Ayi
(Urdu)
83.1977: Puttar Tay Qanoon
(Punjabi)
84.1978: Ameer Tay Gharib
(Punjabi)
85.1978: Sharif Shehri
(Punjabi)
86.1985: Shikra
(Punjabi)
87.1985: Muqaddar
(Punjabi)
88.1986: Haq Sach
(Punjabi)
89.1994: Laat Sahb
(Punjabi/Urdu double version)
90.1994: Bala Peeray Da
(Punjabi)
91.Unreleased: Udeekan
(Punjabi)
92.Unreleased: Ghairtan Da Rakha
(Punjabi)


Masood Rana & Asad Bukhari: 10 songs

(2 Urdu and 8 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Mr. Allah Ditta
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Asad Bukhari, Imdad Hussain & Co.
2.
Punjabi film
Govandhi
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana , Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback - Asad Bukhari)
3.
Punjabi film
Chann Ji
from Friday, 5 May 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Asad Bukhari
4.
Punjabi film
Najo
from Friday, 27 June 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: M. Ashraf, Poet: Ahmad Rahi, Actor(s): Asad Bukhari, Aliya, Ejaz & Co.
5.
Urdu film
Main Akela
from Friday, 23 June 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: ?, Actor(s): Asad Bukhari
6.
Urdu film
Main Akela
from Friday, 23 June 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): (Playback - Asad Bukhari)
7.
Punjabi film
Khanzada
from Friday, 11 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: ?, Actor(s): Asad Bukhari
8.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Asad Bukhari, Actor(s): Abbu Shah & Co. (Asad Bukhari, Deeba, Asiya)
9.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: ?, Actor(s): (Playback, Asad Bukhari)
10.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Nayyar Soch, Actor(s): Asad Bukhari


Jugnu
Jugnu
(1947)
Sahara
Sahara
(1944)
Birhan
Birhan
(1947)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.