Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


سیف الدین سیف

سیف الدین سیف ، بنیادی طور پر ایک شاعر تھے لیکن فلمساز ، ہدایتکار اور مصنف کے طور پر فلم کرتارسنگھ (1959) بنا کر انھوں نے فلمی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوا لیا تھا۔۔!

سیف الدین سیف
نے تقسیم ہند پر سب سے بہترین فلم
کرتار سنگھ (1959) بنائی تھی

سیف الدین سیف نے اپنے فلمی سفر کا آغاز بطور نغمہ نگار ، ہدایتکار داؤد چاند کی اردو فلم تیری یاد سے کیا تھا جو عیدالفطر کے مبارک دن ، 7 اگست 1948ء کو لاہور کے میکلورڈروڈ پر واقع پربھات (صنوبر/ایمپائر) سینما میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فیچر فلم تھی۔ اس فلم میں انھوں نے چار گیت لکھے تھے جو موسیقار عنایت علی ناتھ کی دھنوں میں فلم کی ہیروئن آشا پوسلے نے گائے تھے۔

سیف الدین سیف کے سپرہٹ گیت

ساٹھ سے زائد فلموں میں دو سو سے زائد گیت سیف صاحب کے کھاتے میں ہیں۔ پہلا سپرہٹ گیت فلم گمنام (1954) میں اقبال بانو نے گایا تھا:

  • پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تو لاکھ چلے رہ گوری تھم تھم کے۔۔

موسیقار ماسٹر عنایت حسین تھے۔ اس دور کے ایک معروف گلوکار فضل حسین نے اپنے فلمی کیرئر کا سب سے ہٹ گیت فلم طوفان (1955) میں گایا تھا:

  • آج یہ کس کو نظر کے سامنے پاتا ہوں میں۔۔

بابا چشتی کی دھن میں اس گیت کے لکھاری بھی سیف صاحب ہی تھے۔

سیف الدین سیف کے لکھے ہوئے ہدایتکار ڈبلیو زیڈ احمد کی اردو فلم وعدہ (1957) کے شاہکار گیت:

  • تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں ، جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں۔۔

نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے۔

گلوکار شرافت علی

یہ سدابہار گیت رشید عطرے کی موسیقی میں ایک شوقیہ گلوکار شرافت علی نے گایا تھا۔ اپنی اس اکلوتی فلم میں انھوں نے چار گیت گائے تھے جن میں کوثرپروین کے ساتھ یہ کلاسیکل دوگانا بھی بڑا مقبول ہوا تھا "بار بار برسیں مورے نین ، مورے نیناں۔۔"

اتفاق دیکھیے کہ موسیقار رشید عطرے ہی کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر شرافت علی ، فلمی دنیا کو خیرآباد کہہ کر مستقل طور پر کراچی چلے گئے تھے جہاں انھوں نے دوائیوں کا کاروبار کیا اور پارٹ ٹائم ریڈیو پاکستان کراچی میں غزلیں اور گیت گاتے رہے۔ 1991ء میں انتقال ہوا تھا۔

گلوکار مجیب عالم

سیف الدین سیف نے لفظ 'شہر' پر دو مقبول گیت اور بھی لکھے تھے۔ ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم شمع اور پروانہ (1970) میں "میں تیرا 'شہر' چھوڑ جاؤں گا۔۔" اور "میں تیرے اجنبی 'شہر' میں ، ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تجھے۔۔" یہ دونوں گیت مجیب عالم کی آواز میں تھے جنھیں اس فلم میں پہلی اور آخری بار چھ گیت گانے کا موقع ملا تھا۔

مجیب عالم کا فلمی کیرئر بڑا مختصر تھا اور صرف سو کے قریب فلمی گیت گا سکے تھے ، 2004ء میں انتقال کر گئے تھے۔

مجیب عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے "میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا۔۔" جیسا گیت گا کر موسیقار نثار بزمی کی خوشنودی حاصل کی تھی جو یہ گیت پہلے مہدی حسن سے گوا چکے تھے لیکن ان کی گائیکی سے مطمئن نہیں ہو پائے تھے۔

سیف الدین سیف کی شاہکار فلم سات لاکھ (1957)

سیف الدین سیف ، ڈیڑھ درجن فلموں کے اکلوتے گیت نگار تھے۔ ایسی فلموں میں پہلی بڑی فلم سات لاکھ (1957) تھی جس کے بیشتر گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔

دلچسپ بات ہے کہ رشید عطرے کی موسیقی میں اس فلم میں گائے ہوئے تین گیت اس وقت کے تینوں بڑے گلوکاروں کی پہچان بنے۔ زبیدہ خانم کا سب سے مقبول ترین اردو گیت

  • آئے موسم رنگیلے سہانے ، جیا نہ ہی مانے ، تو چھٹی لے کے آجا بالما۔۔

تھا جو اداکارہ نیلو کے لیے بھی بریک تھرو ثابت ہوا تھا۔ سلیم رضا کا گایا ہوا گیت

  • یارو ، مجھے معاف رکھو ، میں نشے میں ہوں۔۔

اور منیر حسین کا گیت

  • قرار لوٹنے والے ، تو قرار کو ترسے۔۔

سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کوثر پروین کا گیت

  • ستم گر مجھے بے وفا جانتا ہے ، میرے دل کی حالت خدا جانتا ہے۔۔

کے علاوہ زبیدہ خانم کا گیت

  • گھونگھٹ اٹھا لوں کہ گھونگھٹ نکالوں ، سیاں جی کہنا میں مانوں کہ ٹالوں۔۔

بھی بڑے مقبول گیت تھے۔

ہدایتکار جعفرملک کی اس سپرہٹ فلم کے فلمساز اور کہانی نویس بھی سیف الدین سیف تھے۔ وقت کی مقبول رومانوی جوڑی صبیحہ اور سنتوش مرکزی کرداروں میں تھے جبکہ طالش کو بھی اس فلم سے بریک تھرو ملا تھا۔

فلم سات لاکھ (1957) کے علاوہ فلم امراؤ جان ادا (1972) ، دیدار (1974) اور ثریا بھوپالی (1976) کے علاوہ فلم آن (1973) کے سبھی گیت بھی سیف صاحب نے لکھے تھے جن میں یہ انقلابی کورس گیت ناقابل فراموش تھا:

  • سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آگیا۔۔

اے حمید کی موسیقی میں اس گیت کو رونالیلیٰ ، منیر حسین ، مسعودرانا اور ساتھیوں نے گایا تھا۔ سیف الدین سیف کا سب سے مقبول گیت جو مسعودرانا کی آواز میں تھا ، وہ حسن طارق کی اردو فلم ضرورت (1976) میں تھا:

  • ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے۔۔

سیف الدین سیف بطور مصنف

شاعری کے بعد سیف الدین سیف کی بطور مصنف (کہانی ، مکالمے اور منظرنامہ) 14 فلموں کا ذکر ملتا ہے۔ ہچکولے (1949) پہلی فلم تھی۔سات لاکھ (1957) ، کرتارسنگھ (1959) ، سوال ، مادروطن (1966) ، امراؤ جان ادا (1972) ، لیلیٰ مجنوں (1974) اور ضرورت (1976) دیگر اہم فلمیں تھیں۔ اک سی ڈاکو (1987) آخری فلم تھی جس کے نغمہ نگار اور مصنف بھی تھے۔

سیف الدین سیف بطور فلمساز

بطور فلمساز انھوں نے سات فلمیں بنائی تھیں جن میں فلم رات کی بات (1954) پہلی فلم تھی جبکہ کالو (1977) آخری فلم تھی۔

سیف الدین سیف بطور ہدایتکار

سیف الدین سیف کے کریڈٹ پر بطور ہدایتکار چار فلمیں تھیں جن میں سے پہلی فلم کرتارسنگھ (1959) ان کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی اور یادگار فلم تھی۔ یہ پہلی فلم تھی جس کے وہ ، فلمساز ، ہدایتکار ، مصنف اور شریک نغمہ نگار بھی تھے۔ یہ ایک سپرہٹ فلم تھی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے بھارتی پنجاب میں بھی ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

فلم کرتار سنگھ (1959)

جب سیاسی قیادت یہ فیصلہ کرتی ہے
کہ ملک تقسیم ہونا ہے اور ہمیں الگ الگ رہنا ہے
تو یہ کام بڑی خوش اسلوبی سے بھی ہو سکتا تھا
آخر سگے بھائی بھی تو الگ ہوتے ہیں
کرتار سنگھ (1959)
تقسیم ہند پر بنائی گئی پاکستان کی سب سے بہترین فلم ، کرتار سنگھ (1959)

فلم کرتارسنگھ (1959) ، نسیم بیگم کے گائے ہوئے ، وارث لدھیانوی کے لکھے ہوئے ، موسیقار سلیم اقبال کے کمپوز کیے ہوئے اور اداکارہ لیلیٰ پر فلمائے ہوئے لازوال گیت

  • ویر میرا گھوڑی چڑھیا۔۔

کی وجہ سے یاد رکھی جاتی ہے لیکن حقیقت میں یہ فلم خود ایک تاریخ ہے۔

ہمارے ہاں عام طور پر تاریخی فلمیں زیادہ تر مبالغہ آرائی پر مبنی ہوتی ہیں۔ فلم بینوں کے جذبات سے فائدہ اٹھا کر بڑے بڑے من گھڑت واقعات دکھائے جاتے ہیں۔ اس فلم میں ایسا نہیں ہوا اور بڑی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

فلم کرتارسنگھ (1959) میں ایک ایسے گاؤں کا نقشہ کھینچا گیا تھا کہ جہاں ہندو ، مسلم اور سکھ ، ایک خاندان کی طرح مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔

جب سیاسی قیادت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ملک تقسیم ہونا ہے اور ہمیں الگ الگ رہنا ہے تو یہ کام بڑی خوش اسلوبی سے بھی ہو سکتا تھا ، آخر سگے بھائی بھی تو الگ ہوتے ہیں۔

بدقسمتی سے اس موقع پر سماج دشمن ، مفادپرست ، جرائم پیشہ اور انتہا پسند عناصر حالات کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور دنگافساد ، قتل و غارت اور لوٹ مار کرکے عوام الناس کے جان و مال سے کھیلتے ہیں۔ وقتی طور پر تو وہ کامیاب رہتے ہیں لیکن انسان ، انسان ہے اور انسان ، انسانیت کو شکست نہیں دے سکتا ، چاہے جتنا بھی وحشی بن جائے۔

فلم کرتارسنگھ (1959) کا مرکزی خیال یہی تھا۔ ٹائٹل رول علاؤالدین جیسے لیجنڈ نے کیا تھا اور اپنے رول میں حقیقت کا رنگ بھر دیا تھا۔

ظریف کا بے مثل کردار

ہماری فلموں میں عام طور ہندو کرداروں کو بڑے منفی رنگ میں پیش کیا جاتا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ شاید یہ واحد فلم تھی کہ جس میں ظریف نے ایک ہندو حکیم کا مثبت رول کچھ اس کمال کا کیا تھا کہ پاکستان کے کسی مزاحیہ اداکار نے ایسا لاجواب سنجیدہ کردار کبھی نہیں کیا۔ میں ذاتی طور پر ظریف کی کامیڈی سے اتنا متاثر نہیں ہوا جتنا ان کے اس لافانی کردار سے ہوا تھا۔

پاکستانی فلموں کے پہلے سپرسٹار ہیرو سدھیر نے ایک باوقار مسلمان جوان کے رول میں ایک ذمہ دار شہری کا کردار بڑی خوبی سے کیا تھا۔ اجمل کا ایک غیور اور بہادر سکھ ، فضل حق ایک ایماندار مسلمان اور عنایت حسین بھٹی کا ایک فقیر کا رول بھی زبردست تھا۔ مسرت نذیر ، بہار اور لیلیٰ کی معصومیت اور سادگی ہی ان کا حسن تھا۔

فلم کرتارسنگھ (1959) کی موسیقی بھی بڑے اعلیٰ پائے کی تھی۔ مقبول ترین گیت کا اوپر ذکر ہوچکا ہے۔ اس فلم میں زبیدہ خانم کا یہ رومانٹک گیت

  • گوری گوری چاننی دی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاں نی ، جی کرے چن دا میں ، مونہہ چم لاں نی۔۔

سیف صاحب کا لکھا ہوا تھا۔ انھوں نے سرزمین پاکستان پر آنے والے پہلے قافلے کے جذبات کی ترجمانی اس گیت کی صورت میں کی تھی

  • اج مک گئی اے غماں والی شام ، تینوں ساڈا پہلا سلام۔۔

سلیم رضا اور عنایت حسین بھٹی کا گایا ہوا یہ اکلوتا دوگانا ہے۔

مجھے یہ بات بہت کھٹکی تھی کہ اس فلم میں سلیم رضا کی گائی ہوئی ہیر وارث شاہؒ ، اداکار عنایت حسین بھٹی پر فلمائی گئی تھی جو خود ایک پیشہ ور گلوکار تھے لیکن زوال پذیر تھے اور اس دور میں پاکستانی مردانہ فلمی گائیکی پر سلیم رضا کی مکمل اجارہ داری ہوتی تھی۔

اج آکھاں وارث شاہ نوں

فلم کرتارسنگھ (1959) میں سیف الدین سیف نے ایک سکھ شاعرہ امرتا پریتم سنگھ کی یہ المیہ نظم

  • اج آکھاں وارث شاہ نوں ، کدرے قبراں وچوں بول۔۔

شامل کی تھی جو زبیدہ خانم اور عنایت حسین بھٹی کی دلسوز آوازوں میں مسرت نذیر اور خود بھٹی صاحب پر فلمائی گئی تھی۔ اصل میں یہ پنجاب کی تقسیم اور فسادات پر یہ ایک 'ہاڑا' یا نوحہ تھا جو ایک بہت بڑا المیہ تھا اور صرف حساس دلوں کو ہی محسوس ہوتا تھا۔

اے راہ حق کے شہیدو

فلم دروازہ (1962) کے بعد فلم مادروطن (1966) جیسی حب الوطنی پر مبنی فلم بھی سیف صاحب نے بنائی تھی جس میں انھوں نے جنگ ستمبر 1965ء کے دوران مشیرکاظمی کے لکھے ہوئے اور نسیم بیگم کے گائے ہوئے مشہورزمانہ ملی ترانے

  • اے راہ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو ، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔

کو بھی شامل کیا تھا۔

بطور فلمساز ، ہدایتکار ، مصنف اور شریک نغمہ نگار کے ان کی چوتھی اور آخری فلم لٹ دا مال (1967) تھی۔ یہ ایک اشارتی فلم تھی جس میں مقتدر حلقوں کی بدعنوانیوں کا ذکر کیا گیا تھا کہ کس طرح وہ اس ملک کو اپنے باپ کا مال سمجھتے ہیں۔

یہ ایوبی آمریت کے عروج کا دور تھا اور کرپشن اپنی انتہا پر تھی۔ پورے پاکستان اور بنگلہ دیش کی دولت کے ساٹھ سے اسی فیصد حصے پر چند خاندان قابض تھے اور غریب عوام کا بھرپور استحصال ہورہا تھا۔

اس فلم کے مکالمے وارث لدھیانوی نے لکھے تھے جن کی لکھی ہوئی ایک قوالی "عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے۔۔" شوکت علی ، مسعودرانا ، نسیم بیگم اور ساتھیوں نے گائی تھی۔ دلچسپ اتفاق ہے بطور ہدایتکار ، سیف صاحب کی چاروں فلموں کے موسیقار سلیم اقبال ہی تھے۔

سیف الدین سیف کے گیتوں کی فہرست

سیف الدین سیف ، 1922ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے اور 1993ء میں انتقال ہوا تھا۔ ان کے لکھے ہوئے خاص خاص گیتوں کی ایک فہرست کچھ اس طرح سے تھی:

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 9 فلمی گیت

6 اردو گیت ... 3 پنجابی گیت
1

سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا..

فلم ... آن ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منیر حسین ، رونا لیلیٰ ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: حبیب ، عالیہ ، اقبال حسن مع ساتھی
2

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو..

فلم ... لیلی مجنوں ... اردو ... (1974) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا ، اخلاق احمد مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی
3

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے..

فلم ... دیدار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: وحید مراد ، رانی ، ممتاز مع ساتھی
4

تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں..

فلم ... پروفیسر ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: محمد علی ، صوفیہ بانو
5

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا..

فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)
6

کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں..

فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ)
7

ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے..

فلم ... ضرورت ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: شاہد
8

جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے..

فلم ... موت میری زندگی ... اردو ... (1979) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: نیلو ، آصف خان
9

اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے..

فلم ... لو ان لندن ... اردو ... (1987) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، اے نیئر ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: رنگیلا ، عابد کشمیری ، اسماعیل تارا

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 6 اردو گیت

1

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ...

(فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
2

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ...

(فلم ... دیدار ... 1974)
3

تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...

(فلم ... پروفیسر ... 1975)
4

ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...

(فلم ... ضرورت ... 1976)
5

جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...

(فلم ... موت میری زندگی ... 1979)
6

اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ...

(فلم ... لو ان لندن ... 1987)

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 3 پنجابی گیت

1

سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ...

(فلم ... آن ... 1973)
2

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)
3

کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 2سولو گیت

1

کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)
2

ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...

(فلم ... ضرورت ... 1976)

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 3دو گانے

1

تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...

(فلم ... پروفیسر ... 1975)
2

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)
3

جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...

(فلم ... موت میری زندگی ... 1979)

مسعودرانا اور سیف الدین سیف کے 4کورس گیت

1

سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ...

(فلم ... آن ... 1973)
2

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ...

(فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
3

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ...

(فلم ... دیدار ... 1974)
4

اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ...

(فلم ... لو ان لندن ... 1987)

Masood Rana & Saifuddin Saif: Latest Online film

Masood Rana & Saifuddin Saif: Film posters
Lut Da MaalBehan BhaiWehshiLaila Majnu2 TasvirenProfessorSohni MehinvalZarooratKhamosh
Masood Rana & Saifuddin Saif:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)
Masood Rana & Saifuddin Saif:

Total 12 joint films

(8 Urdu, 4 Punjabi films)
1.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
2.1968: Behan Bhai
(Urdu)
3.1971: Wehshi
(Urdu)
4.1973: Aan
(Punjabi)
5.1974: Laila Majnu
(Urdu)
6.1974: Deedar
(Urdu)
7.1974: 2 Tasviren
(Urdu)
8.1975: Professor
(Urdu)
9.1976: Sohni Mehinval
(Punjabi)
10.1976: Zaroorat
(Urdu)
11.1977: Khamosh
(Punjabi)
12.1979: Mout Meri Zindagi
(Urdu)


Masood Rana & Saifuddin Saif: 9 songs

(6 Urdu and 3 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Aan
from Tuesday, 16 January 1973
Singer(s): Munir Hussain, Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan, Aliya, Habib & Co.
2.
Urdu film
Laila Majnu
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Munir Hussain, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.
3.
Urdu film
Deedar
from Friday, 15 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan & Co., Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Waheed Murad, Rani, Mumtaz
4.
Urdu film
Professor
from Friday, 8 August 1975
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Sufia Bano
5.
Punjabi film
Sohni Mehinval
from Friday, 4 June 1976
Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback - Mumtaz), Yousuf Khan
6.
Punjabi film
Sohni Mehinval
from Friday, 4 June 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback)
7.
Urdu film
Zaroorat
from Friday, 26 November 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid
8.
Urdu film
Mout Meri Zindagi
from Friday, 28 September 1979
Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Neelo, Asif Khan
9.
Urdu film
Love in London
from Friday, 27 November 1987
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, A. Nayyar, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rangeela, Abid Kashmiri, Ismael Tara


Ajnabi
Ajnabi
(1975)
Kanjus
Kanjus
(1968)
2 Aansoo
2 Aansoo
(1950)
Doorian
Doorian
(1984)

Sipahi
Sipahi
(1941)
Badnami
Badnami
(1946)
Tansen
Tansen
(1943)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.