Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


وحیدمراد

کراچی سے تعلق رکھنے والے بھارتی فلموں کے ایک تقسیم کار نثارمراد کے اکلوتے اور لاڈلے بیٹے وحیدمراد نے دوران تعلیم ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔۔!

وحیدمراد کے فلمی کیرئر کا آغاز

بطور فلمساز اور کہانی نویس پہلی فلم انسان بدلتا ہے (1961) تھی جس کے ہدایتکار منوررشید تھے۔ اس کامیاب فلم کے مرکزی کردار شمیم آرا اور درپن تھے۔

وحیدمراد بطور اداکار

اس دوران ہدایتکار ایس ایم یوسف کی سپر ہٹ فلم اولاد (1962) میں ایک معاون اداکار کے طور پر نیرسلطانہ اور حبیب کے بیٹے کا رول کیا۔ اس سے قبل فلم ساتھی (1959) میں ایک ایکسٹرا کے طور پر نظر آئے تھے۔

اگلے سال بطور فلمساز ایک اور فلم جب سے دیکھا ہے تمہیں (1963) ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ہدایتکار بھی منوررشید تھے اور مرکزی کردار زیبا اور درپن تھے۔ موسیقار سہیل رعنا کی یہ پہلی فلم تھی۔

اسی سال ، ہدایتکار قدیرغوری کی ایک سپرہٹ فلم دامن (1963) میں نیلو اور ہدایتکار ثقلین رضوی کی ناکام فلم مامتا (1964) میں نغمہ کے ساتھ سائید ہیرو تھے۔ اس آخری فلم میں وحیدمراد پر پہلا گیت "یہ مشکبار گیسو ، ارضی گلاب جیسے۔۔" فلمایا گیا تھا جو ایک دوگانا تھا اور منیر حسین اور ناہیدنیازی کی آوازوں میں تھا۔

وحیدمراد بطور ہیرو

وحیدمراد  پر بنائی ہوئی <br> 2008ء کی اردو ویب سائٹ
وحیدمراد پر بنائی ہوئی
2008ء کی اردو ویب سائٹ

وحیدمراد ، پہلی بار فلم ہیرا اور پتھر (1964) میں زیبا کے مقابل مکمل ہیرو کے روپ میں سامنے آئے تھے۔ اس فلم میں ان کا ساتھ ہدایتکار پرویز ملک کے ساتھ ہوا تھا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے فلمسازی کی تعلیم امریکہ سے حاصل کی تھی۔ اس فلم کے فلمساز وحیدمراد خود تھے۔ سہیل رعنا موسیقار تھے جن کی موسیقی میں پہلی بار احمدرشدی کے گیت وحیدمراد پر فلمائے گئے تھے۔ "گوری سمٹی جائے شرم سے۔۔" اس جوڑی کے ریکارڈ ڈیڑھ سو کے لگ بھگ گیتوں میں سے یہ پہلا گیت تھا۔

وحیدمراد ، سپرسٹار بنے

فلم ارمان (1966) میں زیبا اور وحیدمراد
فلم ارمان (1966) میں زیبا اور وحیدمراد
دیبا اور وحیدمراد
دیبا اور وحیدمراد
فلم دیدار (1974) میں رانی اور وحیدمراد
فلم دیدار (1974) میں رانی اور وحیدمراد
فلم جال (1973) میں نشو اور وحیدمراد
فلم جال (1973) میں نشو اور وحیدمراد

وحیدمراد کو فلم ارمان (1966) نے سپر سٹار بنا دیا تھا۔ یہ کراچی میں بننے اور وہاں پلاٹینم جوبلی کرنے والی پہلی اردو فلم تھی جس کے فلمساز اور کہانی نویس بھی وحیدمراد خود تھے۔ اس فلم میں ان پر فلمائے گئے احمدرشدی کے گیت "کوکوکورینہ۔۔" نے انھیں نوجوان طبقے کا آئیڈیل فلمی ہیرو بنا دیا تھا۔ اگلے کئی سال تک وہ میڈیا کی ڈارلنگ تھے اور جتنی کوریج انھیں ملی ، اس کا عشر عشیر بھی کبھی کسی دوسرے اداکار کو نہیں ملا تھا۔

وحیدمراد کے فلمی اعدادوشمار

وحیدمراد نے کل 132 فلموں میں کام کیا تھا جن میں سے 119 اردو ، 12 پنجابی اور ایک پشتو فلم تھی۔ وہ 12 فلموں کے فلمساز ، 5 فلموں کے مصنف اور ایک فلم اشارہ (1969) کے ہدایتکار تھے۔ اس فلم کے علاوہ فلم سمندر (1968) میں بھی انھوں نے گائیکی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

بطور اداکار ان کی خاص خاص فلموں میں عید مبارک ، کنیز (1965) ، جوش ، جاگ اٹھا انسان ، بھیا (1966) ، انسانیت ، دیوربھابھی ، احسان ، دوراہا ، پھر صبح ہوگی ، رشتہ ہے پیار کا (1967) ، سمندر ، دل میرا دھڑکن تیری ، جہاں تم وہاں ہم (1968) ، سالگرہ ، عندلیب (1969) ، نصیب اپنا اپنا ، انجمن ، چاند سورج (1970) ، نیند ہماری خواب تمہارے ، مستانہ ماہی (1971) ، ناگ منی ، دولت اور دنیا اور بہارو پھول برساؤ (1972) ، عشق میرا ناں ، تم سلامت رہو ، پھول میرے گلشن کا ، دشمن ، شمع (1974) ، جوگی ، محبت زندگی ہے ، صورت اور سیرت ، جب جب پھول کھلے (1975) ، شبانہ (1976) ، سہیلی ، پرکھ ، آواز (1978) ، بہن بھائی (1979) ، پیاری ، کرن اور کلی (1981) شامل ہیں۔

وحیدمراد کا عروج و زوال

وحیدمراد کے انتہائی عروج کا دور 1966ء سے 1973ء تک رہا۔ 1974ء تک وہ اپنی مارکیٹ ویلیو کھو چکے تھے اور دیگر فلمی ہیروز کے مقابلے میں ثانوی کرداروں پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اپنے انتقال سے چند سال قبل تک وہ ایک بھولی ہوئی داستان اور گزرا ہوا خیال بن چکے تھے جنھیں اپنے پرائے سبھی نظرانداز کر چکے تھے۔ جب 23 نومبر 1983ء کو اچانک ان کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح سے پھیلی تھی تو یہ جان کر ہر کسی کو بڑا دکھ ہوا تھا کہ وقت کا ایک عظیم اداکار کتنی بے بسی اور بے اعتناعی کے عالم میں اس دارفانی سے کوچ کر چکا ہے۔

وحیدمراد کے فلمی گیت

وحیدمراد پر ڈھائی سو کے قریب گیت فلمائے گئے تھے۔ ان میں سے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ گیت صرف احمدرشدی نے گائے تھے جبکہ سات درجن کے قریب گیت مہدی حسن کے گائے ہوئے تھے۔ مسعودرانا نے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ دو درجن کے قریب گیت وحیدمراد کے لیے گائے تھے۔ ان کی پہلی مشترکہ فلم جب سے دیکھا ہے تمہیں (1963) تھی جس کے وحیدمراد ، فلمساز تھے لیکن پہلا گیت "دل میں بسایا پیار سے ہم نے ، تم کو اپنا جان کے۔۔" فلم جاگ اٹھا انسان (1966) میں فلمایا گیا تھا۔ دکھی پریم نگری کے لکھے ہوئے اس شاہکار گیت کی دھن لال محمداقبال نے بنائی تھی اور ساتھی فنکارہ زیبا تھی۔

وحیدمراد پر مسعودرانا کا پہلا سولو گیت

اسی سال کی فلم بھیا (1966) میں مسعودرانا کا پہلا سولو گیت وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا "جواب دو نہ دو ، لیکن میرا سلام تو لو۔۔" روبن گھوش کی موسیقی میں عشرت کلکتوی کا لکھا ہوا دھیمی سروں میں گایا ہوا یہ ایک شاہکار گیت ہے لیکن فلمبندی بڑی مایوس کن تھی۔ وحیدمراد کی مشرقی پاکستان میں بننے والی یہ واحد فلم تھی جس میں ان کی ہیروئن چترا سنہا تھی۔

مسعودرانا کی اہمیت

فلم دوراہا (1967) میں ہارمونیم کے تار چھیڑتے ہوئے ایک شکستہ دل عاشق جب اداس دل کی آہوں کو الفاظ کی زبان دیتا ہے "یہ تو کہو ، توڑ کے دل میرا ، چھپ گئے ہو کہاں ، ساجنا۔۔" تو انھیں سُر کا روپ دینے کے لیے موسیقار سہیل رعنا کو مسعودرانا سے بہتر کوئی آواز نہیں ملتی۔ وحیدمراد ، اردو فلموں کے اداکار تھے اور ان پر عام طور پر احمدرشدی اور مہدی حسن کے گیت فلمائے جاتے تھے لیکن وہ دونوں مخصوص ٹائپ گلوکار تھے۔ اسی لیے موسیقاروں کو مسعودرانا کی ضرورت پڑتی تھی جن سے بہتر ورسٹائل گلوکار پاکستانی فلموں کو کبھی نصیب نہیں ہوا۔ اس حقیقت کا ایک اور مظاہرہ فلم سمندر (1968) کے اس تھیم سانگ "ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر۔۔" میں ہوا تھا جب اونچی سروں میں جانے کے لیے موسیقار کو مسعودرانا کی ضرورت پڑتی ہے۔ گویا جہاں احمدرشدی کے سُر ختم ہوتے تھے وہاں سے مسعودرانا کے سُر شروع ہوتے تھے۔

وحیدمراد پر مسعودرانا کے چند سپرہٹ گیت

فلم دل میرا دھڑکن تیری (1968) میں ماسٹر عنایت حسین کی دھن میں قتیل شفائی کا لکھا ہوا گیت "جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا۔۔" بھی وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا۔ یہ ایک سپرڈپر ہٹ گیت تھا۔ ایسا ہی ایک گیت فلم تمہی ہو محبوب میرے (1969) میں تھا "فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے۔۔" ایم اشرف کی دھن میں خواجہ پرویز کا لکھا ہوا یہ مقبول عام گیت تھا۔

روزنامہ امروز کے فلمی ایڈیشن پر وحیدمراد اور لہری
پاکستانی فلموں کے عروج کے دور میں قومی اخبارات ہر ہفتے فلمی ایڈیشن شائع کرتے تھے
اس دور میں روزنامہ امروز لاہور کے 18 مارچ 1969ء کے ایک شمارے کا سرورق
جس پر وحیدمراد اور لہری نمایاں ہیں

1971ء میں ریلیز ہونے والی فلم نیند ہماری خواب تمہارے پہلی فلم تھی جس میں مسعودرانا کے گائے ہوئے چاروں گیت وحیدمراد پر فلمائے گئے تھے۔ ایم اشرف کی موسیقی میں کلیم عثمانی کے سبھی گیت بڑے مقبول ہوئے تھے۔ "میرا محبوب آگیا ، من میرا لہرا گیا۔۔" سب سے سپر ہٹ گیت تھا جبکہ "ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے۔۔" بھی ایک لاجواب گیت تھا۔ "یہ دنیا ہے دولت والوں کی۔۔" ایک بہترین تھیم سانگ تھا تو "ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا۔۔" ایک دلکش رومانٹک گیت تھا جس میں ساتھی اداکارہ دیبا تھی۔

وحیدمراد کی فلم بہارو پھول برساؤ (1972) ایک شاہکار سماجی اور نغماتی فلم تھی۔ اس فلم کے سبھی گیتوں پر بھاری مسعودرانا کا یہ لازوال گیت تھا "میرے دل کی آواز کہ بچھڑا یار ملے گا۔۔" میں نے اپنی زندگی میں پہلی سینما سلائیڈ جو لکھی تھی ، اس پر فلم 'بہارو پھول برساؤ' لکھا تھا۔ ذرا تصور کریں کہ ایک دس سالہ بچے نے جب اپنی لکھائی سلور سکرین پر دیکھی تھی تو اس وقت وہ کتنی اونچی ہواؤں میں اڑ رہا ہوگا۔۔؟ اس فلم سے جڑی یادوں اور اپنے غیرمعمولی بچپن کے دیگر واقعات پر فی الحال تفصیل میں جانے کی گنجائش نہیں ہے۔

1973ء کی فلم خواب اور زندگی دوسری اور آخری فلم تھی جس کے چاروں گیت ایکبار پھر وحیدمراد پر فلمائے گئے تھے۔ ان میں سے "کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو۔۔" اپنے وقت کا ایک سپر ہٹ گیت تھا جس میں مسعودرانا کا ساتھ رونالیلیٰ نے دیا تھا۔ یہ گیت دوبار الگ الگ گایا اور فلمایا گیا تھا۔ اس فلم کا متاثرکن گیت "اک سانولی سی لڑکی میرے دل کو بھا گئی ہے۔۔" تھا جس میں مسعودرانا کے ایکسپریشن بے مثال تھے۔ اس گیت میں شمیم آرا بڑی پرکشش نظر آتی تھی جس کے عروج کا دور اس وقت تک گزر چکا تھا۔

وحیدمراد کے لیے مسعودرانا کے پنجابی گیت

فلم سیونی میرا ماہی (1974) پہلی پنجابی فلم تھی جس میں مسعودرانا کی آواز وحیدمراد پر فلمائی گئی تھی۔ حزیں قادری کا لکھا ہوا نذیرعلی کی دھن میں یہ ایک روایتی گیت تھا "ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے۔۔" ان چاروں فنکاروں کا ایک اور پنجابی فلم سجن کملا (1975) میں بھی ایک منفرد گیت تھا "اج تسی بڑے دناں بعد ملے او۔۔" یہ گیت ، گائیکی اور تحت لفظی کا مرقع تھا۔

فلم لیلیٰ مجنوں (1974) اور انسان اور شیطان (1978) میں دوقوالیوں میں زیادہ تر حصہ منیر حسین اور ساتھیوں نے گایا تھا لیکن جب وحیدمراد کی باری آتی تھی تو دونوں موسیقاروں ، نثاربزمی اور کمال احمد نے مسعودرانا کا انتخاب کیا تھا۔

فلم ننھا فرشتہ (1974) میں "پیار بنا تنبہ وجدا ای نا۔۔" بھی ایک دلکش کورس گیت تھا جبکہ فلم دیدار (1974) میں میڈم نورجہاں کے ساتھ بھی مسعودرانا کا یہ گیت بڑے اعلیٰ پائے کا تھا "کردیا پیار کا حق ادا ہم نے۔۔" فلم دشمن (1974) کا یہ تھیم سانگ "اپنا لہو پھر اپنا لہو ہے۔۔" بھی کیا کمال کا گیت تھا جو وحیدمراد اور محمدعلی کے پس منظر پر فلمایا گیا ایک منفرد گیت تھا۔ فلم محبوب میرا مستانہ اور گونج اٹھی شہنائی (1976) میں مسعودرانا نے دو شوخ گیت "اک الہڑ مٹیار۔۔" اور "چاہے بدھ ہو چاہے ہو جمعرات۔۔" بھی وحیدمراد کے لیے گائے تھے۔

وحیدمراد کے لیے مسعودرانا کا ایک لاجواب گیت

آخر میں ایک ایسے گیت کا ذکر کیے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی کہ جس نے مجھے بے حد متاثر کیا تھا۔ فلم دلربا (1975) میں وحیدمراد اور رانی کے لیے مسعودرانا نے روبینہ بدر کے ساتھ ایک ایسا باکمال گیت گایا تھا کہ جس بہتر گیت میں نے آج تک نہیں سنا۔ موسیقار ایم اشرف کی دھن میں "جو ٹوٹ گئی پائل تو کیا ہوگا۔۔" جیسے منفرد گیت میں مسعودرانا نے ثابت کر دیا تھا کہ ان سے بہتر ہر فن مولا گلوکار پاکستان میں دور دور تک کوئی اور نہیں ہے۔ اس عظیم گلوکار نے اس گیت میں کیا غضب کا کلاسیکل ٹچ دیا تھا۔۔! ایسے لاجواب گیتوں نے مجھے مجبور کر دیا تھا کہ اس مایہ ناز گلوکار کو اس کے شایان شان ایسا منفرد خراج تحسین پیش کروں ، ورنہ مسعودرانا کی ذات یا خاندان سے میرا دور دور تک کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 29 فلمی گیت

(26 اردو گیت ... 3 پنجابی گیت )
1

دل میں بسایا پیار سے ہم نے ، تم کو اپنا جان کے..

فلم ... جاگ اٹھا انسان ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: دکھی پریم نگری ... اداکار: زیبا ، وحید مراد
2

جواب دو نہ دو لیکن میرا سلام تو لو ، نگاہ ناز سے للہ ، کوئی کام تو لو..

فلم ... بھیا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: روبن گھوش ... شاعر: عشرت کلکتوی ... اداکار: وحید مراد
3

یہ تو کہو ، توڑ کر دل میرا ، چھپ گئے ہو تم کہاں..

فلم ... دوراہا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: وحید مراد
4

بڑی مہربانی ، بڑی ہی عنایت ، اگر تم نہ آتے تو ہوتی شکایت..

فلم ... رشتہ ہے پیارکا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: وحید مراد
5

ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے..

فلم ... سمندر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، سائیں اختر مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: وحید مراد، حنیف مع ساتھی
6

تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر..

فلم ... سمندر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، وحید مراد ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: وحید مراد
7

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا..

فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: وحید مراد
8

فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے..

فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: وحید مراد
9

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی..

فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: وحید مراد ، دیبا
10

میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں..

فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد
11

ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے..

فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد
12

یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں..

فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: وحید مراد
13

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا..

فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد
14

میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا ، مجھے اپنے رب سے آس کہ میرا پیار ملے گا..

فلم ... بہارو پھول برساؤ ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: شیون رضوی ... اداکار: وحید مراد
15

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد
16

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2)..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد
17

اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: وحید مراد
18

پیار کبھی نہیں مر سکتا..

فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد
19

جوگی چلیا ، روح دی کلاہ ہلی..

فلم ... سیو نی میرا ماہی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ، وحید مراد)
20

ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے..

فلم ... سیو نی میرا ماہی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: وحید مراد
21

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو..

فلم ... لیلی مجنوں ... اردو ... (1974) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا ، اخلاق احمد مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی
22

تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ..

فلم ... ننھافرشتہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: ناہید اختر ، احمد رشدی ، مسعود رانا ، شازیہ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد ، منور ظریف ، زرقا
23

اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا..

فلم ... دشمن ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ ، محمد علی ، وحید مراد)
24

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے..

فلم ... دیدار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: وحید مراد ، رانی ، ممتاز مع ساتھی
25

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا..

فلم ... دلربا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رانی ، وحید مراد
26

اج تسی ، بڑے دن بعد ملے او ، تہاڈے بن دن گن گن گزارے نیں..

فلم ... سجن کملا ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: وحید مراد
27

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی..

فلم ... محبوب میرا مستانہ ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: وحید مراد
28

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات..

فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: وحید مراد
29

گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں..

فلم ... انسان اور شیطان ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 26 اردو گیت

1

دل میں بسایا پیار سے ہم نے ، تم کو اپنا جان کے ...

(فلم ... جاگ اٹھا انسان ... 1966)
2

جواب دو نہ دو لیکن میرا سلام تو لو ، نگاہ ناز سے للہ ، کوئی کام تو لو ...

(فلم ... بھیا ... 1966)
3

یہ تو کہو ، توڑ کر دل میرا ، چھپ گئے ہو تم کہاں ...

(فلم ... دوراہا ... 1967)
4

بڑی مہربانی ، بڑی ہی عنایت ، اگر تم نہ آتے تو ہوتی شکایت ...

(فلم ... رشتہ ہے پیارکا ... 1967)
5

ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے ...

(فلم ... سمندر ... 1968)
6

تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ...

(فلم ... سمندر ... 1968)
7

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا ...

(فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... 1968)
8

فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
9

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
10

میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
11

ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
12

یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
13

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
14

میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا ، مجھے اپنے رب سے آس کہ میرا پیار ملے گا ...

(فلم ... بہارو پھول برساؤ ... 1972)
15

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
16

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
17

اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
18

پیار کبھی نہیں مر سکتا ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
19

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ...

(فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
20

تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ...

(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974)
21

اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا ...

(فلم ... دشمن ... 1974)
22

حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ...

(فلم ... دیدار ... 1974)
23

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)
24

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی ...

(فلم ... محبوب میرا مستانہ ... 1976)
25

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات ...

(فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... 1976)
26

گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں ...

(فلم ... انسان اور شیطان ... 1978)

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 3 پنجابی گیت

1

جوگی چلیا ، روح دی کلاہ ہلی ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
2

ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
3

اج تسی ، بڑے دن بعد ملے او ، تہاڈے بن دن گن گن گزارے نیں ...

(فلم ... سجن کملا ... 1975)

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 16سولو گیت

1

جواب دو نہ دو لیکن میرا سلام تو لو ، نگاہ ناز سے للہ ، کوئی کام تو لو ...

(فلم ... بھیا ... 1966)
2

یہ تو کہو ، توڑ کر دل میرا ، چھپ گئے ہو تم کہاں ...

(فلم ... دوراہا ... 1967)
3

بڑی مہربانی ، بڑی ہی عنایت ، اگر تم نہ آتے تو ہوتی شکایت ...

(فلم ... رشتہ ہے پیارکا ... 1967)
4

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا ...

(فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... 1968)
5

فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
6

میرا محبوب آ گیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جواں ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
7

ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہے ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
8

یہ دنیا ہے دولت والوں کی ، انسان یہاں انسان نہیں ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
9

میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا ، مجھے اپنے رب سے آس کہ میرا پیار ملے گا ...

(فلم ... بہارو پھول برساؤ ... 1972)
10

اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
11

جوگی چلیا ، روح دی کلاہ ہلی ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
12

ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
13

اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا ...

(فلم ... دشمن ... 1974)
14

اج تسی ، بڑے دن بعد ملے او ، تہاڈے بن دن گن گن گزارے نیں ...

(فلم ... سجن کملا ... 1975)
15

ایک الہڑ مٹیار ، دل لے گئی ...

(فلم ... محبوب میرا مستانہ ... 1976)
16

چاہے بدھ ہو ، چاہے ہو جمعرات ، تیرے گھر لے کے آؤں گا بارات ...

(فلم ... گونج اٹھی شہنائی ... 1976)

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 8دوگانے

1

دل میں بسایا پیار سے ہم نے ، تم کو اپنا جان کے ...

(فلم ... جاگ اٹھا انسان ... 1966)
2

تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ...

(فلم ... سمندر ... 1968)
3

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
4

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
5

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
6

کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
7

پیار کبھی نہیں مر سکتا ...

(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973)
8

جو ٹوٹ گئی چوڑی تو کیا ہو گا ، کھنک گئی پائل تو کیا ہو گا ...

(فلم ... دلربا ... 1975)

مسعودرانا اور وحیدمراد کے 5کورس گیت

1ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے ... (فلم ... سمندر ... 1968)
2تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ... (فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
3تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ... (فلم ... ننھافرشتہ ... 1974)
4حرف آئے نہ دوستی پہ کہیں ، کر دیا اپنا حق ادا ہم نے ... (فلم ... دیدار ... 1974)
5گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں ... (فلم ... انسان اور شیطان ... 1978)


Masood Rana & Waheed Murad: Latest Online film

Dushman

(Urdu - Color - Friday, 8 November 1974)


Masood Rana & Waheed Murad: Film posters
KaneezJaag Utha InsanBhayyaDorahaPhir Subah Ho GiMaa BaapSamundarDil Mera Dharkan TeriTumhi Ho Mehboob MerayChand SurajNeend Hamari Khab TumharayBaharo Phool BarsaoKhab Aur ZindagiKhushiaSayyo Ni Mera MahiMastani MehboobaLaila MajnuNanha FarishtaHaqeeqatDushmanDilrubaSajjan KamlaMehboob Mera MastanaZebun NisaInsan Aur SheitanChhotay NavabDiya Jalay Sari Raat
Masood Rana & Waheed Murad:

6 joint Online films

(5 Urdu and 1 Punjabi films)

1.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
2.1973: Khab Aur Zindagi
(Urdu)
3.1974: Sayyo Ni Mera Mahi
(Punjabi)
4.1974: Laila Majnu
(Urdu)
5.1974: Dushman
(Urdu)
6.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
Masood Rana & Waheed Murad:

Total 31 joint films

(28 Urdu and 3 Punjabi films)

1.1965: Kaneez
(Urdu)
2.1966: Jaag Utha Insan
(Urdu)
3.1966: Bhayya
(Urdu)
4.1967: Doraha
(Urdu)
5.1967: Phir Subah Ho Gi
(Urdu)
6.1967: Maa Baap
(Urdu)
7.1967: Rishta Hay Pyar Ka
(Urdu)
8.1968: Samundar
(Urdu)
9.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
10.1969: Tumhi Ho Mehboob Meray
(Urdu)
11.1970: Phir Chand Niklay Ga
(Urdu)
12.1970: Chand Suraj
(Urdu)
13.1971: Neend Hamari Khab Tumharay
(Urdu)
14.1972: Baharo Phool Barsao
(Urdu)
15.1973: Khab Aur Zindagi
(Urdu)
16.1973: Khushia
(Punjabi)
17.1974: Sayyo Ni Mera Mahi
(Punjabi)
18.1974: Mastani Mehbooba
(Urdu)
19.1974: Laila Majnu
(Urdu)
20.1974: Nanha Farishta
(Urdu)
21.1974: Haqeeqat
(Urdu)
22.1974: Dushman
(Urdu)
23.1974: Deedar
(Urdu)
24.1975: Dilruba
(Urdu)
25.1975: Sajjan Kamla
(Punjabi)
26.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
27.1976: Zebun Nisa
(Urdu)
28.1976: Goonj Uthi Shehnai
(Urdu)
29.1978: Insan Aur Sheitan
(Urdu)
30.1980: Chhotay Navab
(Urdu)
31.Unreleased: Diya Jalay Sari Raat
(Urdu)


Masood Rana & Waheed Murad: 30 songs

(27 Urdu and 3 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Jaag Utha Insan
from Friday, 20 May 1966
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Dukhi Premnagri, Actor(s): Zeba, Waheed Murad
2.
Urdu film
Bhayya
from Friday, 14 October 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Robin Ghosh, Poet: Ishrat Kalkatvi, Actor(s): Waheed Murad
3.
Urdu film
Doraha
from Friday, 25 August 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Sohail Rana, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Waheed Murad
4.
Urdu film
Rishta Hay Pyar Ka
from Friday, 6 October 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Waheed Murad
5.
Urdu film
Samundar
from Sunday, 10 March 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Sain Akhtar & Co., Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Waheed Murad, Hanif & Co.
6.
Urdu film
Samundar
from Sunday, 10 March 1968
Singer(s): Masood Rana, Waheed Murad, Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Waheed Murad
7.
Urdu film
Dil Mera Dharkan Teri
from Friday, 26 April 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Waheed Murad
8.
Urdu film
Tumhi Ho Mehboob Meray
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Waheed Murad, Deeba
9.
Urdu film
Tumhi Ho Mehboob Meray
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Waheed Murad
10.
Urdu film
Phir Chand Niklay Ga
from Friday, 9 October 1970
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Sohail Rana, Poet: Anjum Keranvi, Actor(s): Waheed Murad & Co.
11.
Urdu film
Neend Hamari Khab Tumharay
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Waheed Murad, Deeba
12.
Urdu film
Neend Hamari Khab Tumharay
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Waheed Murad
13.
Urdu film
Neend Hamari Khab Tumharay
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Waheed Murad
14.
Urdu film
Neend Hamari Khab Tumharay
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Waheed Murad
15.
Urdu film
Baharo Phool Barsao
from Friday, 11 August 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: Shevan Rizvi, Actor(s): Waheed Murad
16.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Waheed Murad
17.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad
18.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad
19.
Urdu film
Khab Aur Zindagi
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad
20.
Punjabi film
Sayyo Ni Mera Mahi
from Friday, 31 May 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback - Waheed Murad)
21.
Punjabi film
Sayyo Ni Mera Mahi
from Friday, 31 May 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Waheed Murad
22.
Urdu film
Laila Majnu
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Munir Hussain, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.
23.
Urdu film
Nanha Farishta
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naheed Akhtar, Shazia, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Deeba, Waheed Murad, Munawar Zarif, Zarqa
24.
Urdu film
Dushman
from Friday, 8 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): (Playback - Mohammad Ali, Waheed Murad)
25.
Urdu film
Deedar
from Friday, 15 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan & Co., Music: Nashad, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): Waheed Murad, Rani, Mumtaz
26.
Urdu film
Dilruba
from Tuesday, 7 October 1975
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Rani, Waheed Murad
27.
Punjabi film
Sajjan Kamla
from Friday, 12 December 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Waheed Murad
28.
Urdu film
Mehboob Mera Mastana
from Friday, 28 May 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Waheed Murad
29.
Urdu film
Goonj Uthi Shehnai
from Friday, 19 November 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Waheed Murad
30.
Urdu film
Insan Aur Sheitan
from Friday, 26 May 1978
Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain & Co., Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.


Khandan
Khandan
(1942)
Champa
Champa
(1945)
Sarfarosh
Sarfarosh
(1930)
Rattan
Rattan
(1944)
Devdas
Devdas
(1935)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.