A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
فلم آرزو (1965) کا یہ شاہکار گیت جب کبھی ریڈیو پر بجتا تھا تو سامعین دم بخود ہو کر سنتے تھے۔ مسعودرانا کی آواز کے زیروبم سننے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیتے تھے اور کافی دیر تک اس گیت کا سحر قائم رہتا تھا۔
یہ یادگار گیت واجد چغتائی نامی فلمی شاعر کا لکھا ہوا تھا اور اس کے موسیقار دیبو تھے۔
یہ گیت اداکار حنیف پر فلمایا گیاتھا جن کی بطور ہیرو یہ واحد کامیاب فلم تھی۔
اداکار حنیف ، دلیب کمار سے مشابہت رکھتے تھے اور انھیں پہلی بار بطور ہیرو فلم ہمیں بھی جینے دو (1963) میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس فلم کی ہیروئن اداکارہ زمرد تھی جو دو درجن فلموں میں نظر آنے کے بعد پہلی بار نازی کے نام سے فرسٹ ہیروئن کے طور پر نظر آئی تھی لیکن ایک طویل فلمی کیریر کے باوجود زیادہ تر ایک معاون اداکارہ کے طور پر ہی فلموں میں دیکھی گئی تھی۔
یہی فلم ایک اور نامور اداکارہ روزینہ کی بھی پہلی فلم تھی۔ اداکارہ طلعت صدیقی نے بھی بطور گلوکار اسی فلم سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ ہدایتکار بٹ کاشر تھے جو ایک اداکار تھے اور اس سے قبل متعدد فلموں میں اداکاری کر چکے تھے۔ یہ ان کی بطور ہدایتکار پہلی اور آخری فلم تھی جس میں انھوں نے نغمہ سرائی بھی کی تھی۔
اس فلم کے موسیقار سی فیض تھے جن کی یہ اکلوتی فلم تھی لیکن انھوں نے دو لاجواب دھنیں بنائی تھی جن میں ایک خانصاحب مہدی حسن کی ایک غزل تھی ، جس کے شاعر مسرور انور تھے
جبکہ ایک دھن مسعودرانا کی یہ غزل تھی:
یہ دلکش غزل یوسف پردیسی نامی شاعر نے لکھی تھی جن کی یہ اکلوتی کاوش تھی۔
حنیف کی کارکردگی کے لحاظ سے فلم میخانہ (1964) بھی ایک اچھی فلم تھی۔ فلم آزادی یا موت (1966) میں وہ فرسٹ ہیرو تھے اور معروف لوک فنکار عالم لوہار کا یہ گیت ان پر فلمایا گیا تھا
مسعودرانا کے ساتھ حنیف کی بطور ہیرو آخری فلم میرے لال (1967) تھی جس میں ان پر یہ دو دلکش گیت فلمائے گئے تھے:
حنیف کا تعلق کراچی سے تھا۔ اداکاری محض شوقیہ کرتے تھے ، شاید یہی وجہ تھی کہ ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا ، ہیرو سے سائیڈ ہیرو اور ولن سے معاون اداکار ہوتے ہوئے ایک ایکسٹرا اداکار رہ گئے تھے۔ 1990ء میں انتقال ہوا تھا۔
1 | آج کی رات ، بہاروں میں گزاریں گے صنم ، تم پکارو ہمیں ، ہم تم کو پکاریں گے صنم..فلم ... ہمیں بھی جینے دو ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سی فیض ... شاعر: یوسف پردیسی ... اداکار: حنیف |
2 | میں تو سمجھا تھا ، جدائی تیری ممکن ہی نہیں ، موت بھی آئے گی تو زانو پہ تیرے آئے گی..فلم ... آرزو ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: واجد چغتائی ... اداکار: حنیف |
3 | آرزو کا رنگ بھر کر ، دل کا افسانہ کہو..فلم ... آرزو ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: واجد چغتائی ... اداکار: حنیف |
4 | اجڑ چکی ہے جو دل کی محفل ، اس کی یادوں میں..فلم ... آرزو ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: واجد چغتائی ... اداکار: حنیف |
5 | پیار بھی ہے سزا ، نہ تھا معلوم..فلم ... میرے لال ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: حنیف |
6 | یہ دل بھی تمہارا ہے ، یہ گھر بھی تمہارا ہے..فلم ... میرے لال ... اردو ... (1967) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: صوفیہ بانو ، حنیف |
7 | ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے..فلم ... سمندر ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، سائیں اختر مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: صہبا اختر ... اداکار: وحید مراد، حنیف مع ساتھی |
8 | ہم سر کو جھکائیں گے در یار کے آگے..فلم ... چھوٹے نواب ... اردو ... (1980) ... گلوکار: رجب علی ، مسعود رانا ، ثمر اقبال مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شاہد ، حنیف ، بابرہ شریف مع ساتھی |
1 | آج کی رات ، بہاروں میں گزاریں گے صنم ، تم پکارو ہمیں ، ہم تم کو پکاریں گے صنم ...(فلم ... ہمیں بھی جینے دو ... 1963) |
2 | میں تو سمجھا تھا ، جدائی تیری ممکن ہی نہیں ، موت بھی آئے گی تو زانو پہ تیرے آئے گی ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
3 | آرزو کا رنگ بھر کر ، دل کا افسانہ کہو ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
4 | اجڑ چکی ہے جو دل کی محفل ، اس کی یادوں میں ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
5 | پیار بھی ہے سزا ، نہ تھا معلوم ...(فلم ... میرے لال ... 1967) |
6 | یہ دل بھی تمہارا ہے ، یہ گھر بھی تمہارا ہے ...(فلم ... میرے لال ... 1967) |
7 | ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے ...(فلم ... سمندر ... 1968) |
8 | ہم سر کو جھکائیں گے در یار کے آگے ...(فلم ... چھوٹے نواب ... 1980) |
1 | آج کی رات ، بہاروں میں گزاریں گے صنم ، تم پکارو ہمیں ، ہم تم کو پکاریں گے صنم ...(فلم ... ہمیں بھی جینے دو ... 1963) |
2 | میں تو سمجھا تھا ، جدائی تیری ممکن ہی نہیں ، موت بھی آئے گی تو زانو پہ تیرے آئے گی ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
3 | آرزو کا رنگ بھر کر ، دل کا افسانہ کہو ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
4 | اجڑ چکی ہے جو دل کی محفل ، اس کی یادوں میں ...(فلم ... آرزو ... 1965) |
5 | پیار بھی ہے سزا ، نہ تھا معلوم ...(فلم ... میرے لال ... 1967) |
1 | یہ دل بھی تمہارا ہے ، یہ گھر بھی تمہارا ہے ...(فلم ... میرے لال ... 1967) |
1 | ساتھی ، تیرا میرا ساتھی ہے لہراتا سمندر ، ہم بیٹے ہیں سمندر کے ... (فلم ... سمندر ... 1968) |
2 | ہم سر کو جھکائیں گے در یار کے آگے ... (فلم ... چھوٹے نواب ... 1980) |
1. | 1963: Hamen Bhi Jeenay Do(Urdu) |
2. | 1965: Aarzoo(Urdu) |
3. | 1966: Joker(Urdu) |
4. | 1966: Kon Kisi Ka(Urdu) |
5. | 1967: Meray Laal(Urdu) |
6. | 1967: Rishta Hay Pyar Ka(Urdu) |
7. | 1968: Doosri Maa(Urdu) |
8. | 1968: NaKhuda(Urdu) |
9. | 1968: Samundar(Urdu) |
10. | 1969: Pak Daaman(Urdu) |
11. | 1970: Honeymoon(Urdu) |
12. | 1970: Phir Chand Niklay Ga(Urdu) |
13. | 1970: Road To Swat(Urdu) |
14. | 1970: Chand Suraj(Urdu) |
15. | 1973: Mastana(Urdu) |
16. | 1973: Banarsi Thug(Punjabi) |
17. | 1973: Baharon Ki Manzil(Urdu) |
18. | 1974: Noukar Wohti Da(Punjabi) |
19. | 1974: Badmash Puttar(Punjabi) |
20. | 1974: Nanha Farishta(Urdu) |
21. | 1974: Bhool(Urdu) |
22. | 1975: Paisa(Urdu) |
23. | 1975: Khanzada(Punjabi) |
24. | 1975: Teray Meray Sapnay(Urdu) |
25. | 1975: Ganvar(Urdu) |
26. | 1975: Sajjan Kamla(Punjabi) |
27. | 1976: Gama B.A.(Punjabi) |
28. | 1979: Tehka Pehlvan(Punjabi) |
29. | 1979: Mr. Ranjha(Urdu) |
30. | 1980: Chhotay Navab(Urdu) |
31. | 1980: Samjhota(Urdu) |
32. | 1983: Dehshat Khan(Punjabi) |
33. | 1983: Divana Mastana(Punjabi) |
1. | Urdu filmHamen Bhi Jeenay Dofrom Friday, 15 November 1963Singer(s): Masood Rana, Music: C. Faiz, Poet: Yousuf Pardesi, Actor(s): Hanif |
2. | Urdu filmAarzoofrom Friday, 1 October 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Wajd Chughtai, Actor(s): Hanif |
3. | Urdu filmAarzoofrom Friday, 1 October 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Wajd Chughtai, Actor(s): Hanif |
4. | Urdu filmAarzoofrom Friday, 1 October 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Wajd Chughtai, Actor(s): Hanif |
5. | Urdu filmMeray Laalfrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Hanif |
6. | Urdu filmMeray Laalfrom Thursday, 12 January 1967Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Sufia Bano, Hanif |
7. | Urdu filmSamundarfrom Sunday, 10 March 1968Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Sain Akhtar & Co., Music: Deebo, Poet: Sehba Akhtar, Actor(s): Waheed Murad, Hanif & Co. |
8. | Urdu filmChhotay Navabfrom Friday, 14 March 1980Singer(s): Rajab Ali, Masood Rana, Samar Iqbal & Co., Music: Nazir Ali, Poet: ?, Actor(s): Shahid, Hanif, Babra Sharif & Co. |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.