Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


یوسف خان

Yousuf Khan in film Parwaz (1954)
یوسف خان کی پہلی فلم پرواز (1954)

پاکستان کی فلمی تاریخ میں متعدد فنکار ایسے بھی رہے ہیں کہ جنھیں اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ ان میں سے بعض لیجنڈ کہلائے۔ ایسے ہی ناموں میں ایک بہت بڑا نام اداکار یوسف خان کا تھا۔۔!

یوسف خان کی طویل جدوجہد

یوسف خان کی پہلی فلم پرواز (1954) تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے فنی کیرئر کو وہ پرواز نہ مل سکی جس کے وہ حقدار تھے۔ اس فلم میں انھیں وقت کی ممتاز ہیروئن صبیحہ خانم کے ساتھ ہیرو کاسٹ کیا گیا تھا۔

ایک سپر سٹار کا مقام حاصل کرنے کے لیے انھیں کچھ کم نہیں ، پورے دو عشرے انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران انھیں ہیرو ، معاون اداکار اور کیریکٹرایکٹر کے علاوہ ولن کے کردار بھی قبول کرنا پڑے تھے۔ وہ ایک انتہائی باصلاحیت ورسٹائل فنکار تھے ، مکالموں کی ادائیگی میں کوئی بناوٹ یا تصنع نہیں تھا۔ فن اداکاری میں کسی سے کم نہیں تھے لیکن ہر کام اپنے وقت پر ہوتا ہے، نہ پہلے نہ بعد میں۔۔!

یوسف خان پر ایک ویب سائٹ

An Urdu website on Yousuf Khan
یوسف خان پر اردو ویب سائٹ
یوسف خان ، پاکستان کے پہلے فنکار تھے کہ جنھوں نے فلموں میں مسلسل کام کرنے کی گولڈن جوبلی منائی تھی۔ اس موقع پر 2004ء میں پاکستان فلم میگزین پر اردو میں ایک ویب سائٹ کی صورت میں ایک منفرد خراج تحسین پیش کیا گیا تھا جس میں ان کے فنی کیرئر کا احاطہ کیا گیا تھا۔ گرافک ورژن میں بنی ہوئی اس ویب سائٹ میں ایک سے زائد صفحات تھے جن پر مجھے بڑی محنت کرنا پڑی تھی۔

یوسف خان پر مسعودرانا کے گیت

یوسف خان پر سب سے زیادہ جو گیت فلمائے گئے تھے ، انھیں مسعودرانا نے گایا تھا۔ ان دو درجن کے قریب گیتوں میں سے پہلا گیت فلم اک سی چور (1965) میں تھا جس کے بول ، دھن اور گائیکی بڑے کمال کی تھی:

ماسٹر عبداللہ کی دلکش دھن میں حزیں قادری کے دل موہ دینے والے بول اور مالا اور مسعودرانا کی سریلی آوازوں میں یہ گیت شیریں اور یوسف خان پر فلمایا گیاتھا۔ یوسف خان پر فلمائے ہوئے مسعودرانا کے دیگر گیتوں کی مکمل فہرست نیچے دی گئی ہے۔

یوسف خان کی فلم ضدی (1973) سے وابستہ چند یادیں

یوسف خان کو اپنے وقت کی ایک بہت بڑی فلم ضدی (1973) سے بریک تھرو ملا تھا۔ اس فلم سے میرا ایک انتہائی ناقابل فراموش ذاتی واقعہ وابستہ ہے۔ جب بھی اس فلم یا یوسف خان کا نام سنتا ہوں تو میری آنکھوں کے سامنے میرے اکلوتے ماموں جان مرحوم آ جاتے ہیں۔

سکول جانے کی عمر سے پہلے کا بیشتر وقت اپنے ننھیال کے ایک گاؤں میں گزارا تھا جہاں ایک ماموں ، دو خالاؤں اور نانی نانا کے علاوہ گاؤں کے مخلص لوگ اور ایک سہانا ماحول آج بھی میری آنکھوں میں آباد ہے۔ ننھیال یا نانکے کا پہلا بچہ تھا ، اس لیے لاڈ ، پیار اور توجہ بہت زیادہ ملی تھی۔ سکول کی عمر ہوئی تو وہاں آنا جانا کم ہو گیا تھا۔ اس دوران ماموں اور خالاؤں کی شادیاں بھی ہو گئی تھیں اور پھر ان کے اپنے بچے پیدا ہوئے تو میری اہمیت کم ہو گئی تھی۔

1973ء میں ایک ہفتے کی ایک سہانی شام ماموں اپنی فیملی کے ساتھ ہمارے ہاں ٹھہرے۔ میں اسوقت چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا اور ایک گھاگھ فلم بین بن چکا تھا۔ ماموں نے میرے ساتھ باتوں میں محسوس کیا کہ مجھے فلموں کے بارے میں خاصی معلومات ہیں۔ انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ شہر میں کوئی اچھی فلم لگی ہے تو میں نے انھیں فلم ضدی (1973) دیکھنے کا مشورہ دیا۔

وہ مجھے اپنے ساتھ لے کر قیصر سینما پہنچے تو میں نے انھیں کہا کہ وہ صرف اپنی ٹکٹ خریدیں ، میری نہ لیں۔ بڑے حیران ہوئے۔ اس دوران میں لائن میں جا کھڑا ہوا جو سینما میں داخل ہونے کے لیے بنی ہوئی تھی۔ بہت رش تھا۔ اتفاق سے جب ماموں ٹکٹ لے کر آئے تو میں گیٹ کے پاس پہنچ چکا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی گیٹ کیپر حاکم علی نے حیرت سے پوچھا:

"استاد ، تم آج شام کو ہی ، تم تو اتوار کو آتے ہو۔۔" میں نے اسے جواب دیا:

"چچا ، یہ میرے ماموں آئے ہیں ، انھیں فلم دکھانے لایا ہوں۔۔"

میرا یہ جملہ سن کر ماموں ہکا بکا رہ گئے اور یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ کل کا یہ چھوکرا اپنے ماموں کو فلم دکھانے لایا ہے۔ وہ پوری فلم کے دوران گم سم سے رہے۔ سینما سے واپسی پر بھی انھوں نے کوئی بات نہیں کی تھی۔ گھر پہنچ کر ہم سو گئے۔ دوسرے دن اتوار کی صبح ناشتے کے بعد ماموں نے امی سے یہ سوال پوچھ کر اپنی چپ کا روزہ توڑا تھا:

"یہ کچھ پڑھتا وڑھتا بھی ہے کہ صرف فلمیں ہی دیکھتا ہے۔۔؟"

مجھے اندازا ہوگیا تھا کہ ماموں رات بھر کس آگ میں سلگتے رہے ہیں۔ ظاہر ہے جو بچہ ان کے ہاتھوں کی جم پل تھا ، وہ گیارہ سال کی عمر میں ہی اتنا "آوارہ" ہوگیا تھا کہ ہر اتوار کو فلم دیکھتا تھا اور وہ بھی مفت۔۔!

اوپر سے سینما والے اسے " استاد " بھی کہتے تھے جو غلط معنوں میں استعمال ہونے والا لفظ بھی ہے۔

امی نے انھیں بتایا کہ پڑھتا تو رہتا ہے۔ ماموں کو یقین نہیں آیا ، انھوں نے مجھے حکم دیا "جاؤ ، ذرا اپنا بستہ تو لے کر آؤ۔۔"

میں نے انھیں ایک نظر دیکھا ، مسکرایا اور اپنی کتابیں لا کر ماموں کے پاس رکھ دیں۔ انھوں نے مجھے کہا کہ "اپنا سبق نکالو۔۔"

میں نے انھیں کہا کہ "جہاں سے چاہیں ، پوچھ لیں ، میں نے ساری کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔۔"

انھوں نے اردو کی کتاب اٹھائی اور جہاں سے پوچھتے میں فرفر سنا دیتا۔ بھلا جو شخص چار مختلف اخبارات اور ایک فلمی ہفت روزہ باقاعدگی سے پڑھتا تھا ، ریڈیو سنتا اور ٹی وی اور فلمیں دیکھتا تھا اور سکول پڑھنے کم اور پڑھانے زیادہ جاتا تھا ، اس کے لیے درجہ ششم کی کتابیں کیا اہمیت رکھتی تھیں۔۔؟

جب دیکھا کہ ماموں بیک فٹ پر آ گئے ہیں تو میری رگ شرارت پھڑک اٹھی۔ انگلش کی کتاب اٹھاتے ہوئے ماموں سے کہا: "ماموں جی ، اس کتاب میں ایک بڑی دلچسپ کہانی ہے ، سناؤں۔۔" میں جانتا تھا کہ ماموں کا انگلش میں ہاتھ تنگ ہے۔ انھوں نے جان چھڑاتے ہوئے کہا "نہیں ، نہیں ، بس ٹھیک ہے ، رہنے دو۔۔"

اس واقعہ کے بعد ماموں نے پھر کبھی مجھ سے میرا تعلیمی حساب نہیں مانگا بلکہ ایک بار میں ان کے ہاں مہمان تھا تو اپنے بچوں کو میری مثال دیتے ہوئے کہہ رہے تھے:

"یہ فلمیں بھی دیکھتا تھا اور لکھنے پڑھنے میں بھی بڑا لائق تھا۔۔!"

گویا ان کے خیال میں یہ دونوں کام بیک وقت نہیں ہو سکتے تھے۔۔!

مسعودرانا اور یوسف خان کے 25 فلمی گیت

(2 اردو گیت ... 23 پنجابی گیت )
1

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے..

فلم ... اک سی چور ... پنجابی ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: شیریں ، یوسف خان
2

آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا..

فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان ، فردوس
3

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا..

فلم ... نیلی بار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: کالے خان ، شبیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان ، شیریں
4

توھڑ ایخو جئی اڈی وچھوڑیاں دی ، دن بنے مہینے ، مہینے سال بن گئے..

فلم ... تیرے عشق نچایا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)
5

اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں..

فلم ... یملا جٹ ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس منظر ، علاؤالدین ، یوسف خان)
6

نی میلہ لٹ لے ، لٹ لے مٹیارے ، کہیڑا تیرا مل لگدا..

فلم ... یملا جٹ ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: یوسف خان
7

لنگی بن کے پشوری ، پا کے کرتا لاہوری ،ویکھو منڈا میرے ہان دا مجاجاں کردا..

فلم ... یملا جٹ ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: حسنہ ، یوسف خان
8

کیا اسی دن کے لیے میں نے محبت کی تھی..

فلم ... میرا دل میری آرزو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم جاوید ... شاعر: آتش لدھیانوی ... اداکار: یوسف خان
9

لگا دو آگ ، جل جائے محبت کا نشیمن..

فلم ... میرا دل میری آرزو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم جاوید ... شاعر: آتش لدھیانوی ... اداکار: یوسف خان
10

پیار تے ہونا اے ، تو لکھ پئی پردے پا ، میں تینوں لا داں گا روگ محبتاں دا..

فلم ... دیس میرا جیداراں دا ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان
11

لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے..

فلم ... بابل ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان
12

جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی..

فلم ... جٹ دا قول ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان
13

اے کی ہویا ، اے کی ہویا ، باغ باغیجہ اجڑیا سارا ، مالی چھم چھم رویا..

فلم ... جنگو ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)
14

اک سرخ کتابی کڑی ، مینوں ویکھ کے مڑی سجنو..

فلم ... خون دا بدلہ خون ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: یوسف خان
15

انسان تے اک کھڈونا اے ، کھیڈاں تقدیر کھڈاندی اے..

فلم ... گناہگار ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)
16

نی ماجھے دیے موم بتیے..

فلم ... خونی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان
17

ساڈے جہے مجبور وی جگ وچ ہوندے نیں..

فلم ... ماں صدقے ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، بشریٰ ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان ، عالیہ
18

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا..

فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)
19

چپ کر کے گڈی دے وچ بہہ جا جے بولیں گی ، چپیڑ کھائیں گی..

فلم ... وارنٹ ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، مہناز ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: یوسف خان ، آسیہ
20

ہیریا ، سوہنیا ، سوہنیا ، پیاریا..

فلم ... شگناں دی مہندی ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: افشاں ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: اختر حسین اکھیاں ... شاعر: ؟ ... اداکار: عالیہ ، سنگیتا ، زبیر ، یوسف خان مع ساتھی
21

عشق میرا ایمان جے لوکو ، پیار توں میں قربان جے لوکو..

فلم ... ریشماں تے شیرا ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: یوسف خان
22

تیرا پچھا نیوں چھڈنا..

فلم ... فراڈ ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: افشاں ، مسعود رانا ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: یوسف خان
23

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا..

فلم ... جبرو ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ، رجب علی مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: رنگیلا ، امداد حسین ، یوسف خان مع ساتھی
24

تیرا مکھڑا ویکھ کے سوچنا واں ، کدوں چن وچ اے روشنائی اے..

فلم ... سلطان تے وریام ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: یوسف خان
25

ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا..

فلم ... جٹ مرزا ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان)

مسعودرانا اور یوسف خان کے 2 اردو گیت

1

کیا اسی دن کے لیے میں نے محبت کی تھی ...

(فلم ... میرا دل میری آرزو ... 1971)
2

لگا دو آگ ، جل جائے محبت کا نشیمن ...

(فلم ... میرا دل میری آرزو ... 1971)

مسعودرانا اور یوسف خان کے 23 پنجابی گیت

1

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...

(فلم ... اک سی چور ... 1965)
2

آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
3

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا ...

(فلم ... نیلی بار ... 1967)
4

توھڑ ایخو جئی اڈی وچھوڑیاں دی ، دن بنے مہینے ، مہینے سال بن گئے ...

(فلم ... تیرے عشق نچایا ... 1969)
5

اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
6

نی میلہ لٹ لے ، لٹ لے مٹیارے ، کہیڑا تیرا مل لگدا ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
7

لنگی بن کے پشوری ، پا کے کرتا لاہوری ،ویکھو منڈا میرے ہان دا مجاجاں کردا ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
8

پیار تے ہونا اے ، تو لکھ پئی پردے پا ، میں تینوں لا داں گا روگ محبتاں دا ...

(فلم ... دیس میرا جیداراں دا ... 1971)
9

لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ...

(فلم ... بابل ... 1971)
10

جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ...

(فلم ... جٹ دا قول ... 1971)
11

اے کی ہویا ، اے کی ہویا ، باغ باغیجہ اجڑیا سارا ، مالی چھم چھم رویا ...

(فلم ... جنگو ... 1972)
12

اک سرخ کتابی کڑی ، مینوں ویکھ کے مڑی سجنو ...

(فلم ... خون دا بدلہ خون ... 1973)
13

انسان تے اک کھڈونا اے ، کھیڈاں تقدیر کھڈاندی اے ...

(فلم ... گناہگار ... 1975)
14

نی ماجھے دیے موم بتیے ...

(فلم ... خونی ... 1975)
15

ساڈے جہے مجبور وی جگ وچ ہوندے نیں ...

(فلم ... ماں صدقے ... 1976)
16

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)
17

چپ کر کے گڈی دے وچ بہہ جا جے بولیں گی ، چپیڑ کھائیں گی ...

(فلم ... وارنٹ ... 1976)
18

ہیریا ، سوہنیا ، سوہنیا ، پیاریا ...

(فلم ... شگناں دی مہندی ... 1976)
19

عشق میرا ایمان جے لوکو ، پیار توں میں قربان جے لوکو ...

(فلم ... ریشماں تے شیرا ... 1976)
20

تیرا پچھا نیوں چھڈنا ...

(فلم ... فراڈ ... 1977)
21

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ...

(فلم ... جبرو ... 1977)
22

تیرا مکھڑا ویکھ کے سوچنا واں ، کدوں چن وچ اے روشنائی اے ...

(فلم ... سلطان تے وریام ... 1981)
23

ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا ...

(فلم ... جٹ مرزا ... 1982)

مسعودرانا اور یوسف خان کے 14سولو گیت

1

توھڑ ایخو جئی اڈی وچھوڑیاں دی ، دن بنے مہینے ، مہینے سال بن گئے ...

(فلم ... تیرے عشق نچایا ... 1969)
2

اے جگ وانگ سراواں بندیا ، پہلے پہر نیں دھپاں جس تھاں ، پچھلے پہر نیں چھاواں ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
3

نی میلہ لٹ لے ، لٹ لے مٹیارے ، کہیڑا تیرا مل لگدا ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
4

کیا اسی دن کے لیے میں نے محبت کی تھی ...

(فلم ... میرا دل میری آرزو ... 1971)
5

لگا دو آگ ، جل جائے محبت کا نشیمن ...

(فلم ... میرا دل میری آرزو ... 1971)
6

پیار تے ہونا اے ، تو لکھ پئی پردے پا ، میں تینوں لا داں گا روگ محبتاں دا ...

(فلم ... دیس میرا جیداراں دا ... 1971)
7

لے لو میرے کھڈونے ، قیمت سب دی وکھری وکھری ، نئیں جے ڈھائی ڈھائی آنے ...

(فلم ... بابل ... 1971)
8

جان والیئے ، تینوں میں سنائی نیئوں گل دل والی نی ...

(فلم ... جٹ دا قول ... 1971)
9

اے کی ہویا ، اے کی ہویا ، باغ باغیجہ اجڑیا سارا ، مالی چھم چھم رویا ...

(فلم ... جنگو ... 1972)
10

اک سرخ کتابی کڑی ، مینوں ویکھ کے مڑی سجنو ...

(فلم ... خون دا بدلہ خون ... 1973)
11

انسان تے اک کھڈونا اے ، کھیڈاں تقدیر کھڈاندی اے ...

(فلم ... گناہگار ... 1975)
12

عشق میرا ایمان جے لوکو ، پیار توں میں قربان جے لوکو ...

(فلم ... ریشماں تے شیرا ... 1976)
13

تیرا مکھڑا ویکھ کے سوچنا واں ، کدوں چن وچ اے روشنائی اے ...

(فلم ... سلطان تے وریام ... 1981)
14

ہن چل نی بکیئے میریئے ، کر پیراں ہیٹھ ہوا ...

(فلم ... جٹ مرزا ... 1982)

مسعودرانا اور یوسف خان کے 9دوگانے

1

تیری میری اینی نئیں پہچان تھوڑی جئی اے ، جنی میری گھٹ کے تو بانہہ پھڑ لئی اے ...

(فلم ... اک سی چور ... 1965)
2

آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
3

میرے دل دا وجے اک تارا، سدا وسدا رہوے تیرا دوارا ...

(فلم ... نیلی بار ... 1967)
4

لنگی بن کے پشوری ، پا کے کرتا لاہوری ،ویکھو منڈا میرے ہان دا مجاجاں کردا ...

(فلم ... یملا جٹ ... 1969)
5

نی ماجھے دیے موم بتیے ...

(فلم ... خونی ... 1975)
6

ساڈے جہے مجبور وی جگ وچ ہوندے نیں ...

(فلم ... ماں صدقے ... 1976)
7

آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...

(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976)
8

چپ کر کے گڈی دے وچ بہہ جا جے بولیں گی ، چپیڑ کھائیں گی ...

(فلم ... وارنٹ ... 1976)
9

تیرا پچھا نیوں چھڈنا ...

(فلم ... فراڈ ... 1977)

مسعودرانا اور یوسف خان کے 3کورس گیت

1نی میلہ لٹ لے ، لٹ لے مٹیارے ، کہیڑا تیرا مل لگدا ... (فلم ... یملا جٹ ... 1969)
2ہیریا ، سوہنیا ، سوہنیا ، پیاریا ... (فلم ... شگناں دی مہندی ... 1976)
3حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ... (فلم ... جبرو ... 1977)


Masood Rana & Yousuf Khan: Latest Online film

Masood Rana & Yousuf Khan: Film posters
AzadIk Si ChorMalangiHamrahiHatim TaiMaa BaapSitamgarNeeli BarBau JiTaj MahalDildarMukhra Chann VargaTeray Ishq NachayaYamla JattMahallaydarChann SajnaSohna Mukhra Tay Akh MastaniQadraRabb RakhaUchi HaveliJatt Da QoulGhairat Tay QanoonJanguKhoon Da DaryaKhoon Da Badla KhoonJithay Vagdi A RaviBadmash PuttarRanoHakuReshma Javan Ho GeyiHathkariYaar Da SehraMaa SadqaySohni MehinvalWarrantReshma Tay SheraDharti Lahu MangdiFraudAmeer Tay GharibJatt MirzaAan Milo Sajna
Masood Rana & Yousuf Khan:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Yousuf Khan:

Total 67 joint films

(7 Urdu and 58 Punjabi films)

1.1964: Azad
(Urdu)
2.1965: Ik Si Chor
(Punjabi)
3.1965: Malangi
(Punjabi)
4.1966: Ann Parh
(Punjabi)
5.1966: Hamrahi
(Urdu)
6.1966: Paidagir
(Punjabi)
7.1967: Hatim Tai
(Urdu)
8.1967: Maa Baap
(Urdu)
9.1967: Sitamgar
(Urdu)
10.1967: Neeli Bar
(Punjabi)
11.1968: Daler Khan
(Punjabi)
12.1968: Bau Ji
(Punjabi)
13.1968: Hameeda
(Punjabi)
14.1968: Dil Darya
(Punjabi)
15.1968: Chann 14vin Da
(Punjabi)
16.1968: Taj Mahal
(Urdu)
17.1969: Dildar
(Punjabi)
18.1969: Mukhra Chann Varga
(Punjabi)
19.1969: Teray Ishq Nachaya
(Punjabi)
20.1969: Yamla Jatt
(Punjabi)
21.1970: Mahallaydar
(Punjabi)
22.1970: Chann Sajna
(Punjabi)
23.1970: Sohna Mukhra Tay Akh Mastani
(Punjabi)
24.1970: Qadra
(Punjabi)
25.1971: Mera Dil Meri Aarzoo
(Urdu)
26.1971: Rabb Rakha
(Punjabi)
27.1971: Des Mera Jeedaran Da
(Punjabi)
28.1971: Babul
(Punjabi)
29.1971: Uchi Haveli
(Punjabi)
30.1971: Jatt Da Qoul
(Punjabi)
31.1972: Ghairat Tay Qanoon
(Punjabi)
32.1972: Jangu
(Punjabi)
33.1973: Khoon Da Darya
(Punjabi)
34.1973: Khoon Da Badla Khoon
(Punjabi)
35.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
36.1974: Badmash Puttar
(Punjabi)
37.1974: Rano
(Punjabi)
38.1975: Haku
(Punjabi)
39.1975: Reshma Javan Ho Geyi
(Punjabi)
40.1975: Hathkari
(Punjabi)
41.1975: Gunahgar
(Punjabi)
42.1975: Khooni
(Punjabi)
43.1976: Yaar Da Sehra
(Punjabi)
44.1976: Maa Sadqay
(Punjabi)
45.1976: Sohni Mehinval
(Punjabi)
46.1976: Warrant
(Punjabi)
47.1976: Chitra Tay Shera
(Punjabi)
48.1976: Reshma Tay Shera
(Punjabi)
49.1976: Gama B.A.
(Punjabi)
50.1976: Hashar Nashar
(Punjabi)
51.1977: Dharti Lahu Mangdi
(Punjabi)
52.1977: Fraud
(Punjabi)
53.1977: Jabroo
(Punjabi)
54.1978: Ameer Tay Gharib
(Punjabi)
55.1978: Jashan
(Punjabi)
56.1981: Chhanga Tay Manga
(Punjabi)
57.1981: Sultan Tay Veryam
(Punjabi)
58.1982: Jatt Mirza
(Punjabi)
59.1983: Nazra
(Punjabi)
60.1983: Vadda Khan
(Punjabi)
61.1985: Badlay Di Agg
(Punjabi)
62.1985: Angara
(Punjabi)
63.1986: Puttar Sheran Day
(Punjabi)
64.1988: Jang
(Punjabi)
65.1990: Chann Badmash
(Punjabi)
66.1993: Farishta
(Punjabi/Urdu double version)
67.1993: Aan Milo Sajna
(Punjabi/Urdu double version)


Masood Rana & Yousuf Khan: 24 songs

(2 Urdu and 22 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Ik Si Chor
from Friday, 8 October 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Shirin, Yousuf Khan
2.
Punjabi film
Paidagir
from Friday, 2 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Yousuf Khan, Firdous
3.
Punjabi film
Neeli Bar
from Friday, 1 December 1967
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Kalay Khan, Shabbir, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan, Shirin
4.
Punjabi film
Teray Ishq Nachaya
from Friday, 26 September 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback - Yousuf Khan)
5.
Punjabi film
Yamla Jatt
from Thursday, 11 December 1969
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Husna, Yousuf Khan
6.
Punjabi film
Yamla Jatt
from Thursday, 11 December 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Yousuf Khan
7.
Urdu film
Mera Dil Meri Aarzoo
from Sunday, 7 February 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Javed, Poet: Atish Ludhyanvi, Actor(s): Yousuf Khan
8.
Urdu film
Mera Dil Meri Aarzoo
from Sunday, 7 February 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Javed, Poet: Atish Ludhyanvi, Actor(s): Yousuf Khan
9.
Punjabi film
Rabb Rakha
from Friday, 30 April 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan
10.
Punjabi film
Des Mera Jeedaran Da
from Friday, 21 May 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan
11.
Punjabi film
Babul
from Friday, 18 June 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Yousuf Khan
12.
Punjabi film
Jatt Da Qoul
from Friday, 27 August 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Yousuf Khan
13.
Punjabi film
Jangu
from Friday, 1 December 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): (Playback, Yousuf Khan)
14.
Punjabi film
Khoon Da Badla Khoon
from Friday, 20 April 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Yousuf Khan
15.
Punjabi film
Gunahgar
from Friday, 14 November 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): (Playback - Yousuf Khan)
16.
Punjabi film
Khooni
from Friday, 21 November 1975
Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan
17.
Punjabi film
Maa Sadqay
from Friday, 26 March 1976
Singer(s): Masood Rana, Bushra, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan, Aliya
18.
Punjabi film
Sohni Mehinval
from Friday, 4 June 1976
Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: A. Hameed, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): (Playback - Mumtaz), Yousuf Khan
19.
Punjabi film
Warrant
from Friday, 9 July 1976
Singer(s): Masood Rana, Mehnaz, Music: Kemal Ahmad, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Yousuf Khan, Asiya
20.
Punjabi film
Shagna Di Mehndi
from Friday, 30 July 1976
Singer(s): Afshan, Masood Rana & Co., Music: Akhtar Hussain Akhian, Poet: ?, Actor(s): Aliya, Sangeeta, Zubair, Yousuf Khan & Co.
21.
Punjabi film
Reshma Tay Shera
from Friday, 15 October 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Yousuf Khan
22.
Punjabi film
Fraud
from Thursday, 7 July 1977
Singer(s): Afshan, Masood Rana, Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Yousuf Khan
23.
Punjabi film
Jabroo
from Friday, 16 September 1977
Singer(s): Masood Rana, Rajab Ali & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Yousuf Khan, Rangeela, Imdad Hussain &Co.
24.
Punjabi film
Sultan Tay Veryam
from Friday, 25 December 1981
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Yousuf Khan


Shararat
Shararat
(1975)
Ashiq
Ashiq
(1968)
Daata
Daata
(1957)
Qasm
Qasm
(1993)
Badnam
Badnam
(2015)
Hatim
Hatim
(1956)

Eindhan
Eindhan
(1966)
BeWafa
BeWafa
(1970)
Libas
Libas
(2013)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.