Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


حسن طارق

ہدایتکار حسن طارق
کے کریڈٹ پر بہت بڑی بڑی فلمیں ہیں
Hassan Tariq
حسن طارق کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون

حسن طارق ، پاکستان کے ایک نامور فلمساز اور ہدایتکار تھے جن کے کریڈٹ پر بہت بڑی بڑی فلمیں تھیں۔ وہ ، مسعودرانا کی دوسری فلم بنجارن (1962) کے ہدایتکار تھے جو اتفاق سےان کی بھی دوسری فلم تھی۔

حسن طارق کے بارے میں پاکستان فلم میگزین کے سابقہ ورژن میں ایک تفصیلی مضمون لکھا جا چکا ہے جسے یہاں دھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مسعودرانا نے حسن طارق کی ڈیڑھ درجن فلموں میں دو درجن سے زائد گیت گائے تھے جو سبھی اردو زبان میں تھے اور جن کا یہاں ریکارڈ محفوظ کیا گیا ہے جبکہ چند یادگار فلموں اور ان کے گیتوں کا تفصیلی ذکر کیا جا رہا ہے۔

فلم تقدیر (1966) میں مسعودرانا کے شاہکار گیت

حسن طارق کی ایک اردو فلم تقدیر (1966) تھی جس میں مسعودرانا نے اداکاری کے علاوہ یہ تین بھاری بھر کم گیت بھی گائے تھے:

موسیقار دیبو بھٹا چاریہ اور گیت نگاروں فیاض ہاشمی اور منیر نیازی کے یہ تینوں شاہکار گیت فلم کے ہیرو سنتوش پر فلمائے گئے تھے لیکن ان گیتوں کی فلمبندی ، ہدایتکار حسن طارق کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان تھی کیونکہ فلم کے گیتوں کے بول فلم کے ہیرو کے چہرے کے تاثرات سے ہم آہنگ نہیں تھے۔

سنتوش ، پاکستانی فلموں میں سدھیر کے بعد دوسرے سپر سٹار ہیرو تھے اور پچاس کا عشرہ ان کے عروج کا دور تھا لیکن ساٹھ کے عشرہ میں وہ ایک جیسے کرداروں اور کسی قسم کے تاثرات سے عاری چہروں سے فلم سکرین پر نظر آتے تھے۔ اس فلم میں ہیرو سے زیادہ ان اداکاروں کے چہروں کے تاثرات بہتر نظر آرہے تھے جو ریڈیو سے چپک کر مسعودرانا کی سحر انگیز آواز سے متاثر ہورہے تھے۔

وہ دور ریڈیو کا ہوتا تھا اورلوگ بڑے انہماک سے فلمی گیت سنتے تھے۔ مجھ پر بھی اپنے بچپن کے اس دور کا ایسا اثر قائم ہے کہ فلم میں گیتوں کا وہ مزہ کبھی نہیں آیا جو ریڈیو یا آئیڈیو میں آتا ہے۔ ویسے بھی آج کے دور میں یو ٹیوب پر بہت کم گیت ایسے ہیں کہ جن میں مسعودرانا کی اصل آواز سننے کو ملتی ہے۔

فلم یتیم (1967) میں مسعودرانا کے دلگیر گیت

حسن طارق کی فلم یتیم (1967) ، یتیم اور لاوارث بچوں کے موضوع پر بنائی گئی تھی ایک انتہائی بامقصد اور پر اثر فلم تھی جس میں مسعودرانا کے یہ دو لاجواب گیت تھے جن میں پہلا گیت ایک لوری تھا:

فلم ، فنون لطیفہ کے جملہ فنون کا
ایک ایسا فن پارہ ہوتا ہے کہ جو
تخلیقی اور تیکنیکی فنکاروں کی صلاحیتوں کا نچوڑ
اور ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے اور
جس کا کپتان ، ہدایتکار ہوتا ہے

موسیقار سلیم اقبال صاحبان اور نغمہ نگار فیاض ہاشمی کے ان دونوں اعلیٰ پائے کے گیتوں کو مسعودرانا نے ڈوب کے گایا تھا اور ان کی پر سوز آواز میں جس دکھ درد کا اظہار ہوتا ہےوہ کبھی کسی اور آواز میں سننے میں نہیں آیا۔

یہ دونوں تھیم سانگ علاؤالدین پر فلمائے گئے تھے جو ساٹھ کے عشرہ کے سب سے مقبول ترین اداکار تھے۔ فلم یتیم میں وہ ایک معذور لیکن خداترس شخص کے روپ میں تھے جو یتیم بچوں کو پناہ دیتا ہے اور انھیں چوری چکاری اور دیگر جرائم سے بچا کر تعلیم و تربیت اور محنت و مزدوری کی طرف راغب کرتا ہے۔

فلم بینی یا تماش بینی

ایسی بامقصد فلمیں عام فلم بینوں کے مزاج کے مطابق نہیں ہوتی تھیں جنھیں فلموں میں زیادہ تر ناچتی گاتی عورتوں اور لڑتے جھگڑتے مردوں کے کردار زیادہ پسند آتے ہیں۔

بدقستمی سے ہمارے فلمسازوں نے ہمیں فلم بینی سے زیادہ تماش بینی کا عادی بنایا ہے حالانکہ ایک فلم ، فنون لطیفہ کے جملہ فنون کا ایک ایسا فن پارہ ہوتا ہے کہ جو تخلیقی اور تیکنیکی فنکاروں کی صلاحیتوں کا نچوڑ اور ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے اور جس کا کپتان ، ہدایتکار ہوتا ہے۔

حسن طارق کی شاہکار فلم بہارو پھول برساؤ (1972)

حسن طارق کا نام ایک کلاسیک اردو فلم بہارو پھول برساؤ (1972) کے ہدایتکار کے طور پر بھی آتا ہے جو اصل میں ایک بھارتی ہدایتکار ایم صادق کی کاوش تھی لیکن عین فلم کی تکمیل کے دوران ان کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد باقی کام حسن طارق نے مکمل کیا تھا۔ لکھنو تہذیب پر بنائی گئی اس رومانٹک فلم کے مرکزی کردار رانی اور وحیدمراد تھے۔

اس فلم کا سب سے سپر ہٹ گیت مسعودرانا کے گائے ہوئے ٹاپ ٹین میگا ہٹ گیتوں میں شمار ہوتا ہے جسے شیون رضوی نے لکھا تھا اور اس کی دھن موسیقار ناشاد نے بنائی تھی:

یہ گیت اردو فلموں کے سپر سٹار وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا جن کی یہ ایک بہت بڑی فلم تھی اور جس نے 1983ء میں ان کے انتقال کے بعد بھی لاہور میں گولڈن جوبلی منائی تھی۔

اس سدا بہار فلمی گیت سے میری بڑی گہری ذاتی یادیں وابستہ ہیں جنھیں وقت آنے پر بڑی تفصیل سے ضابطہ تحریر میں لایا جائے گا ، ان شاءاللہ۔۔!

جو ٹوٹ گئی پائل تو کیا ہوگا؟

حسن طارق کی ایک فلم دلربا (1974) تھی جس میں ایک کلاسیکل دوگانا تھا جو روبینہ بدر اور مسعودرانا کی آوازوں میں تھا اور جو فلم میں رانی اور وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا:

موسیقار ایم اشرف اور نغمہ نگار تسلیم فاضلی کے لکھے ہوئے اس منفرد گیت میں مسعودرانا نے ایک ایسا کلاسیکل ٹچ دیا تھا کہ جو انھی کا خاصا تھا۔ میں نے آج تک کسی اور پاکستانی گلوکار کو ایسا لاجواب گیت گاتے نہیں سنا۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ اسی فلم میں احمدرشدی صاحب کا گایا ہوا ایک مزاحیہ گیت بھی تھا

  • ہے جو بھی سنگر اعظم ، ہمارے سامنے آئے ۔۔

اس گیت کے مطابق پاکستان کے اردو فلم بینوں میں جو گلوکار زیادہ مقبول تھے ، وہ مہدی حسن ، احمدرشدی ، رونا لیلیٰ اور مالا تھے اور ان میں میڈم نورجہاں اور مسعودرانا کی کوئی اہمیت نہیں تھی جو پاکستان کی سب سے بڑی زبان پنجابی میں بننے والی فلموں کی سٹینڈرڈ آوازیں تھیں۔

اردو فلموں کے موسیقاروں کے لیے ان سے گوانا ایک مجبوری ہوتی تھی کیونکہ جو گیت یہ دونوں گا سکتے تھے ، وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں ہوتی تھی ، میڈم تو خیر سے ملکہ ترنم بھی تھیں جبکہ مردانہ فلمی گائیکی میں مسعودرانا جیسا "سنگر اعظم" بھی کوئی نہیں تھا۔۔!


مسعودرانا کے حسن طارق کی 17 فلموں میں 27 گیت

(27 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت )
1
فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: کمال
2
فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: کمال ، نیلو
3
فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: نرالا ، نیلو
4
فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا ، نیلو مع ساتھی
5
فلم ... شکوہ ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: درپن
6
فلم ... قتل کے بعد ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: کمال ، لہری ، نیلو
7
فلم ... کنیز ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: (پس پردہ، صبیحہ خانم)
8
فلم ... تقدیر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: سنتوش
9
فلم ... تقدیر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: سنتوش
10
فلم ... تقدیر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: منیر نیازی ... اداکار: سنتوش
11
فلم ... تقدیر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: (پس پردہ ، سنتوش)
12
فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین
13
فلم ... یتیم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: علاؤالدین
14
فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ )
15
فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: امداد حسین ، رانی
16
فلم ... بہن بھائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ندیم ، رانی
17
فلم ... میرا گھر میری جنت ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی
18
فلم ... میرا گھر میری جنت ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ، اعظم چشتی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟
19
فلم ... پاک دامن ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: علاؤالدین ، ​​رخسانہ
20
فلم ... پاک دامن ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: صبیحہ ، لہری مع ساتھی
21
فلم ... وحشی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ، محمد علی)
22
فلم ... بہارو پھول برساؤ ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: شیون رضوی ... اداکار: وحید مراد
23
فلم ... لیلی مجنوں ... اردو ... (1974) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا ، اخلاق احمد مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی
24
فلم ... دیدار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: وحید مراد ، رانی ، ممتاز مع ساتھی
25
فلم ... دلربا ... اردو ... (1975) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رانی ، وحید مراد
26
فلم ... ضرورت ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: شاہد
27
فلم ... نوابزادی ... اردو ... (1979) ... گلوکار: افشاں ،مہناز، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: کویتا ، رانی ، حمید چوہدری مع ساتھی

Masood Rana & Hassan Tariq: Latest Online film

Masood Rana & Hassan Tariq: Film posters
BanjaranShikvaQatal Kay BaadKaneezTaqdeerEk Hi RastaBehan BhaiMera Ghar Meri JannatPak DaamanWehshiBaharo Phool BarsaoLaila MajnuDilrubaZarooratNavabzadi
Masood Rana & Hassan Tariq:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Hassan Tariq:

Total 17 joint films

(17 Urdu, 0 Punjabi films)

1.1962: Banjaran
(Urdu)
2.1963: Shikva
(Urdu)
3.1963: Qatal Kay Baad
(Urdu)
4.1965: Kaneez
(Urdu)
5.1966: Taqdeer
(Urdu)
6.1967: Yateem
(Urdu)
7.1968: Ek Hi Rasta
(Urdu)
8.1968: Behan Bhai
(Urdu)
9.1968: Mera Ghar Meri Jannat
(Urdu)
10.1969: Pak Daaman
(Urdu)
11.1971: Wehshi
(Urdu)
12.1972: Baharo Phool Barsao
(Urdu)
13.1974: Laila Majnu
(Urdu)
14.1974: Deedar
(Urdu)
15.1975: Dilruba
(Urdu)
16.1976: Zaroorat
(Urdu)
17.1979: Navabzadi
(Urdu)


Masood Rana & Hassan Tariq: 27 songs in 17 films

(27 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Banjaran
from Friday, 14 September 1962
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Kemal
2.
Urdu film
Banjaran
from Friday, 14 September 1962
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nirala, Kammo
3.
Urdu film
Banjaran
from Friday, 14 September 1962
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): ?, Naina
4.
Urdu film
Banjaran
from Friday, 14 September 1962
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen & Co., Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nirala, Neelo & Co.
5.
Urdu film
Shikva
from Friday, 5 April 1963
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Darpan
6.
Urdu film
Qatal Kay Baad
from Friday, 22 November 1963
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri, Neelo
7.
Urdu film
Kaneez
from Friday, 26 November 1965
Singer(s): Masood Rana, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): (Playback . Sabiha Khanum)
8.
Urdu film
Taqdeer
from Friday, 29 July 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Santosh
9.
Urdu film
Taqdeer
from Friday, 29 July 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): (Playback - Santosh)
10.
Urdu film
Taqdeer
from Friday, 29 July 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Santosh
11.
Urdu film
Taqdeer
from Friday, 29 July 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Santosh
12.
Urdu film
Yateem
from Friday, 6 October 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Allauddin
13.
Urdu film
Yateem
from Friday, 6 October 1967
Singer(s): Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: , Actor(s): Allauddin
14.
Urdu film
Ek Hi Rasta
from Friday, 3 May 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): (Playback - title song)
15.
Urdu film
Ek Hi Rasta
from Friday, 3 May 1968
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Rani, Imdad Hussain
16.
Urdu film
Behan Bhai
from Friday, 24 May 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rani, Nadeem
17.
Urdu film
Mera Ghar Meri Jannat
from Friday, 27 September 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali
18.
Urdu film
Mera Ghar Meri Jannat
from Friday, 27 September 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Azam Chishti & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: , Actor(s): ?
19.
Urdu film
Pak Daaman
from Friday, 10 October 1969
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Sabiha, Lehri & Co.
20.
Urdu film
Pak Daaman
from Friday, 10 October 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin, Rukhsana
21.
Urdu film
Wehshi
from Friday, 23 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback, Mohammad Ali)
22.
Urdu film
Baharo Phool Barsao
from Friday, 11 August 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
23.
Urdu film
Laila Majnu
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Munir Hussain, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.
24.
Urdu film
Deedar
from Friday, 15 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Noorjahan & Co., Music: Nashad, Poet: , Actor(s): Waheed Murad, Rani, Mumtaz
25.
Urdu film
Dilruba
from Tuesday, 7 October 1975
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rani, Waheed Murad
26.
Urdu film
Zaroorat
from Friday, 26 November 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid
27.
Urdu film
Navabzadi
from Saturday, 3 November 1979
Singer(s): Afshan, Mehnaz, Masood Rana & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Kaveeta, Rani, Hameed Chodhary & Co.


Pagli
Pagli
(1943)
Director
Director
(1947)
Chaudhry
Chaudhry
(1941)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.