A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
سدھیر ، پاکستان کی فلمی تاریخ کے پہلے سپر سٹار اور ابتدائی دور کے سب سے کامیاب اور مقبول ترین فلمی ہیرو تھے۔۔!
پہلی فلم فرض تقسیم سے قبل لاہور میں بنی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد تیسری ریلیز شدہ فلم ہچکولے (1949) کے ہیرو بھی تھے۔ انھیں بریک تھرو ملکہ ترنم نورجہاں کی مشہور زمانہ نغماتی فلم دوپٹہ (1952) سے ملا تھا جس میں وہ اجے کمار نامی ایک گمنام اداکار کے مقابل سیکنڈ ہیرو تھے لیکن پوری فلم پر چھائے ہوئے تھے۔ سدھیر کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ اپنے تقریباَ چالیس سالہ فلمی کیرئر میں ہمیشہ مرکزی کرداروں میں کاسٹ ہوتے تھے اور بڑے بڑے سپر سٹارز ، ان کے مقابل ثانوی کرداروں میں نظر آتے تھے۔سدھیر ، اپنے ابتدائی دور میں ایک آل راؤنڈ اداکار تھے جنھیں گمنام (1954) ، طوفان (1955) ، چھوٹی بیگم ، ماہی منڈا (1956) ، داتا ، آنکھ کا نشہ ، یکے والی (1957) ، جان بہار ، جٹی (1958) اور جھومر (1959) جیسی سماجی اور نغماتی فلموں کے علاوہ سسی (1954) ، سوہنی (1955) ، دلابھٹی ، مرزا صاحباں ، گڈی گڈا (1956) ، نوراں (1957) ، انارکلی (1958) اور گل بکاؤلی (1961) جیسی رومانٹک اور لوک داستانوں پر مبنی فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔
انھیں حاتم (1957) ، کرتار سنگھ (1959) اور غالب (1961) جیسی تاریخی فلموں کے علاوہ باغی (1956) ، آخری نشان (1958) ، عجب خان (1961) اور فرنگی (1964) جیسی بڑی بڑی ایکشن فلموں کا ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستان کی فلمی تاریخ میں پچاس کا پہلا عشرہ سدھیر کے نام تھا جس میں کل پانچ گولڈن جوبلی منانے والی اردو فلموں میں سے چار کے ہیرو تھے۔ سب سے زیادہ گیارہ سلورجوبلی فلمیں بھی انھی کے کریڈٹ پر تھیں۔ ایسی فلموں میں پاکستان کی پہلی گولڈن جوبلی اردو فلم سسی (1954) اور پہلی ایکشن فلم باغی (1956) جیسی یادگار فلمیں بھی تھیں۔
یہ ریکارڈز کراچی سرکٹ کے ہیں جبکہ لاہور سرکٹ اور پنجابی فلموں کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں ہے جہاں بتایا جاتا ہے کہ دلا بھٹی (1956) اور یکے والی (1957) جیسی بلاک باسٹر فلموں نے بزنس کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے اور ان فلموں کی کمائی سے دو بڑے نگار خانے ، ایورنیو اور باری سٹوڈیو وجود میں آئے تھے۔ ان کے علاوہ کرتار سنگھ (1959) جیسی تاریخی فلم بھی سدھیر کے کریڈٹ پر ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم بھارتی صوبہ پنجاب میں بھی مسلسل تین سال تک زیر نمائش رہی تھی۔
ساٹھ اور ستر کے عشروں کا دور انتہائی مقابلے کا دور تھا جس میں بہت بڑے بڑے فلمی ہیروز موجود تھے۔ اس دور میں سدھیر کی پہچان ایک بھاری بھر کم ایکشن فلمی ہیرو کی تھی جو ایک غیور ، بہادر اور جوانمردی کے پیکر کے طور پر فلموں میں نظر آتے تھے اور عوام الناس میں اسقدر مقبول تھے کہ ان کی مقبولیت کا ریکارڈ اگر کسی نے توڑا تھا تو وہ صرف سلطان راہی تھے۔
ساٹھ کی دھائی میں ان کی فلم فرنگی (1964) ایک معرکتہ الآرا فلم کے طور پر یاد رکھی جائے گی وہاں جی دار (1965) پاکستان کی پہلی فلم تھی جس نے ہفتوں کے لحاظ سے پلاٹینم جوبلی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
دلچسپ بات ہے کہ ستر کے عشرہ میں بھی سدھیر کی ایک پنجابی فلم ماں پتر (1970) نے کراچی میں پلاٹینم جوبلی کی تھی جبکہ اس عشرہ کی ایک بڑی اردو فلم ان داتا (1976) تھی جس میں وہ سلطان راہی اور محمدعلی کے باپ بنے تھے اور پوری فلم پر چھائے ہوئے تھے۔ اس فلم کے ضمن میں یہ بات بھی یاد رکھی جائے گی کہ اس فلم کا جو اگلا ورژن فلم سن آف ان داتا (1987) کے طور پر بنایا گیا تھا ، اس میں بھی سدھیر پوری فلم پر چھائے ہوئے تھے اور یہ ان کی آخری فلم بھی تھی۔
یہاں یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ بڑے بڑے سپر سٹارز جن میں درپن ، اسلم پرویز ، محمدعلی ، وحیدمراد ، اعجاز ، حبیب ، یوسف خان ، اکمل ، سلطان راہی ، بدرمنیر ، شاہد اور عنایت حسین بھٹی وغیرہ نے سدھیر کے مقابل ثانوی کردار ادا کیے تھے جبکہ سنتوش ، کمال اور ندیم کے ساتھ وہ کسی فلم میں نہیں دیکھے گئے تھے۔
سدھیر خود پر گیت فلمبند کروانا پسند نہیں کرتے تھے۔ اس کی بڑی وجہ ان کا ایکشن فلمی ہیرو کا وہ امیج تھا جو جنگ و جدل کے لیے تو ایک آئیڈیل ہیرو تھا لیکن رومانٹک کرداروں اور گانا گانے والے ہیرو کے لیے موزوں نہیں تھا۔
سدھیر ، وحیدمراد کی ضد تھے اور یہی وجہ تھی جتنی تعداد میں انھوں نے فلموں میں کام کیا تھا ، اس تناسب سے ان پر فلمائے ہوئے گیتوں کی تعداد بہت کم ہے۔
سدھیر پر سب سے زیادہ سلیم رضا کے گائے ہوئے گیت فلمائے گئے تھے جبکہ یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ اب تک کے اعددوشمار کے مطابق عنایت حسین بھٹی ، منیر حسین اور مسعودرانا کے یکساں تعداد میں گیت سدھیر پر فلمائے گئے تھے جن میں سب سے سپر ہٹ گیت تو فلم ڈاچی (1964) کا تھا "ٹانگے ولا خیر منگدا۔۔" جبکہ مسعودرانا اور منیر حسین کا ایک اور شاہکار گیت "اے ماں ، پیاری ماں۔۔" (فلم وریام ، 1969) بھی سدھیر پر فلمایا گیاتھا۔
سدھیر اپنی مردانہ وجاہت کی وجہ سے صنف نازک کے لیے ایک خاص کشش رکھتے تھے ، یہی وجہ تھی کہ گھریلو بیوی ہونے کے باوجود اداکار شمی اور زیبا سے بھی شادی کی تھی۔ ان کا تعلق ایک پٹھان آفریدی قبیلے سے تھا ، لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں 1997ء میں انتقال ہوا تھا۔
1 | ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا....فلم ... ڈاچی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: سدھیر |
2 | جیویں میرے دلدارا ، وے تیرے نال پیار کر کے..فلم ... ابا جی ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نیلو ، سدھیر |
3 | نام میرا عبداللہ ، دیکھیے نہ گھور کے ، میں رنگیلا ، چھیل چھبیلا ، آیا ہوں دور سے..فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: الیاس ... شاعر: اے کے مسرت ... اداکار: سدھیر ، رنگیلا |
4 | میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے..فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: الیاس ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: سدھیر ، رانی |
5 | عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی..فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ ، سدھیر ، شمیم آرا مع ساتھی) |
6 | تیرا رنگ گلابی ہے ، آنکھوں میں کجلے..فلم ... شعلہ اور شبنم ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: سدھیر |
7 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا..فلم ... جانی دشمن ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: نغمہ، سدھیر |
8 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا..فلم ... پنڈ دی کڑی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: سدھیر ، فردوس |
9 | اے ماں ، اے ماں ، ساڈی بُلیاں چوں پھل کھڑدےنیں ، جدوں لینے آں تیرا ناں..فلم ... وریام ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: غلام حسین ، شبیر ... شاعر: اسماعیل متوالا ... اداکار: سدھیر ، حبیب |
10 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو..فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رانی ، سدھیر |
11 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ..فلم ... رنگو جٹ ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عبد اللہ ... شاعر: سلیم کاشر ... اداکار: (پس پردہ ، سدھیر) |
12 | جی کردا ، جی کردا ، او سجنوں بھئی مترو ، کم ایخو جیا کر جائیے ، رہندی دنیا تک یاد آئیے..فلم ... باغی تے فرنگی ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، اخلاق احمد مع ساتھی ... موسیقی: غلام حسین ، شبیر ... شاعر: ارشد مرزا ... اداکار: مظہر شاہ ، چنگیزی ، سلطان راہی ، سدھیر مع ساتھی |
1 | نام میرا عبداللہ ، دیکھیے نہ گھور کے ، میں رنگیلا ، چھیل چھبیلا ، آیا ہوں دور سے ...(فلم ... کافر ... 1967) |
2 | میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ...(فلم ... کافر ... 1967) |
3 | عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی ...(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
4 | تیرا رنگ گلابی ہے ، آنکھوں میں کجلے ...(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
5 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
1 | ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا.. ...(فلم ... ڈاچی ... 1964) |
2 | جیویں میرے دلدارا ، وے تیرے نال پیار کر کے ...(فلم ... ابا جی ... 1966) |
3 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...(فلم ... جانی دشمن ... 1967) |
4 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
5 | اے ماں ، اے ماں ، ساڈی بُلیاں چوں پھل کھڑدےنیں ، جدوں لینے آں تیرا ناں ...(فلم ... وریام ... 1969) |
6 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ ...(فلم ... رنگو جٹ ... 1970) |
7 | جی کردا ، جی کردا ، او سجنوں بھئی مترو ، کم ایخو جیا کر جائیے ، رہندی دنیا تک یاد آئیے ...(فلم ... باغی تے فرنگی ... 1976) |
1 | ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا.. ...(فلم ... ڈاچی ... 1964) |
2 | عجیب ہے یہ زندگی ، کبھی ہیں غم ، کبھی خوشی ، وہاں ہیں اب تباہیاں ، جہاں تھیں رونقیں کبھی ...(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
3 | تیرا رنگ گلابی ہے ، آنکھوں میں کجلے ...(فلم ... شعلہ اور شبنم ... 1967) |
4 | جند عذابےپئی ، کر کے بھیڑا دھندہ ، اپنا دشمن ، آپ اے بندہ ...(فلم ... رنگو جٹ ... 1970) |
1 | جیویں میرے دلدارا ، وے تیرے نال پیار کر کے ...(فلم ... ابا جی ... 1966) |
2 | نام میرا عبداللہ ، دیکھیے نہ گھور کے ، میں رنگیلا ، چھیل چھبیلا ، آیا ہوں دور سے ...(فلم ... کافر ... 1967) |
3 | میرے گیت سن کر کہیں اے حسینہ ، محبت کا تجھ پر اثر ہو نہ جائے ...(فلم ... کافر ... 1967) |
4 | دن چہ پے جائے رات وے ماہیا ، کیویں سنائیے بات وے ماہیا ...(فلم ... جانی دشمن ... 1967) |
5 | نکی جنی گل اتوں مکھ موڑ کے ، میرا دل توڑکے ، دلدار چلیا ...(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968) |
6 | اے ماں ، اے ماں ، ساڈی بُلیاں چوں پھل کھڑدےنیں ، جدوں لینے آں تیرا ناں ...(فلم ... وریام ... 1969) |
7 | مستی بھرے ارمان ہیں ، کیا جانے کیا ہو ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
1 | جی کردا ، جی کردا ، او سجنوں بھئی مترو ، کم ایخو جیا کر جائیے ، رہندی دنیا تک یاد آئیے ... (فلم ... باغی تے فرنگی ... 1976) |
1. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
2. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
3. | 1969: Veryam(Punjabi) |
4. | 1971: Yaar Badshah(Punjabi) |
5. | 1971: Ishq Bina Ki Jeena(Punjabi) |
6. | 1974: Nagri Daata Di(Punjabi) |
7. | 1974: Teray Jehay Putt Jamman Manva(Punjabi) |
8. | 1975: Dhan Jigra Maa Da(Punjabi) |
9. | 1975: Reshma Javan Ho Geyi(Punjabi) |
10. | 1978: Mera Naam Raja(Urdu) |
1. | 1964: Dachi(Punjabi) |
2. | 1964: Mama Ji(Punjabi) |
3. | 1965: Mujahid(Urdu) |
4. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
5. | 1966: Joker(Urdu) |
6. | 1966: Moajza(Urdu) |
7. | 1966: Abba Ji(Punjabi) |
8. | 1967: Hukumat(Urdu) |
9. | 1967: Kafir(Urdu) |
10. | 1967: Shola Aur Shabnam(Urdu) |
11. | 1967: Jani Dushman(Punjabi) |
12. | 1968: Medan(Punjabi) |
13. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
14. | 1968: Jagg Beeti(Punjabi) |
15. | 1968: Ek Hi Rasta(Urdu) |
16. | 1968: Har Fun Maula(Punjabi) |
17. | 1969: Veryam(Punjabi) |
18. | 1969: Khoon-e-Nahaq(Urdu) |
19. | 1969: Tahadi Izzat Da Savaal A(Punjabi) |
20. | 1970: Rangu Jatt(Punjabi) |
21. | 1971: Sher Puttar(Punjabi) |
22. | 1971: Jor Javana Da(Punjabi) |
23. | 1971: Yaar Badshah(Punjabi) |
24. | 1971: Ishq Bina Ki Jeena(Punjabi) |
25. | 1972: Ik Doli 2 Kahar(Punjabi) |
26. | 1972: Puttar Da Pyar(Punjabi/Pashto double version) |
27. | 1972: Yaar Nibhanday Yaarian(Punjabi) |
28. | 1972: Nizam(Punjabi) |
29. | 1972: 2 Rangeelay(Punjabi) |
30. | 1973: Khoon Da Badla Khoon(Punjabi) |
31. | 1973: Sohna Babul(Punjabi) |
32. | 1974: Nagri Daata Di(Punjabi) |
33. | 1974: Zan, Zar Tay Zamin(Punjabi) |
34. | 1974: Bol Bachan(Punjabi) |
35. | 1974: Teray Jehay Putt Jamman Manva(Punjabi) |
36. | 1975: A Pagg Meray Veer Di(Punjabi) |
37. | 1975: Dhan Jigra Maa Da(Punjabi) |
38. | 1975: Reshma Javan Ho Geyi(Punjabi) |
39. | 1976: Wardat(Punjabi) |
40. | 1976: Baghi Tay Farangi(Punjabi) |
41. | 1978: Mera Naam Raja(Urdu) |
42. | 1981: Aakhri Qurbani(Punjabi) |
43. | Unreleased: Takkar(Punjabi) |
1. | Punjabi filmDachifrom Saturday, 15 February 1964Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Sudhir |
2. | Punjabi filmAbba Jifrom Friday, 16 December 1966Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Neelo, Sudhir |
3. | Urdu filmKafirfrom Friday, 21 July 1967Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Ilyas, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Sudhir, Rani |
4. | Urdu filmKafirfrom Friday, 21 July 1967Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Music: Ilyas, Poet: A.K. Musarrat, Actor(s): Sudhir, Rangeela |
5. | Urdu filmShola Aur Shabnamfrom Friday, 15 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): (Playback, Sudhir, Shamim Ara & Co.) |
6. | Urdu filmShola Aur Shabnamfrom Friday, 15 September 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Sudhir |
7. | Punjabi filmJani Dushmanfrom Friday, 29 September 1967Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Naghma, Sudhir |
8. | Punjabi filmPind Di Kurrifrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Sudhir, Firdous |
9. | Punjabi filmVeryamfrom Friday, 16 May 1969Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: Ghulam Hussain, Shabbir, Poet: Ismael Matwala, Actor(s): Sudhir, Habib |
10. | Urdu filmKhoon-e-Nahaqfrom Friday, 25 July 1969Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Rani, Sudhir |
11. | Punjabi filmRangu Jattfrom Friday, 25 September 1970Singer(s): Masood Rana, Music: Master Abdullah, Poet: Saleem Kashar, Actor(s): (Playback, Sudhir) |
12. | Punjabi filmBaghi Tay Farangifrom Friday, 23 July 1976Singer(s): Masood Rana, Akhlaq Ahmad & Co., Music: Ghulam Hussain, Shabbir, Poet: Arshad Mirza, Actor(s): Mazhar Shah, Changezi, Sudhir, Sultan Rahi & Co. |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.