Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


نذیر علی

موسیقار نذیر علی
موسیقار نذیر علی کو
دھمالوں کا بادشاہ
بھی کہا جاتا تھا

نذیرعلی ، ایک اعلیٰ پائے کے موسیقار تھے۔۔!

فلم پیداگیر (1966) میں ایک خودمختار موسیقار کے طور پر پہلی بار موسیقی ترتیب دینے والے نذیرعلی نے کچھ کم نہیں ، تقریباً دو درجن فلموں میں اپنے استاد موسیقار ایم اشرف اور چند دیگر موسیقاروں کی معاونت کی تھی۔ پھر اپنی محنت و قابلیت سے فلمی موسیقی میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا اور پنجابی فلموں کی حد تک مقبولیت و مصروفیت میں اپنے استاد کو بھی پیچھے چھوڑ گئے تھے۔ ایم اشرف نے فلم سپیرن (1961) سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا اور پہلی ہی فلم سے نذیرعلی ، ان کے معاون تھے۔

ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں موسیقی ترتیب دینے والے اس عظیم موسیقار نے ایک ہزار سے زائد گیت تخلیق کیے جن پر پاکستان فلم میگزین کے سابقہ ورژن میں ایک تفصیلی مضمون لکھا جا چکا ہے۔

لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن

موسیقار نذیرعلی کو پنجابی فلم دلاں دے سودے (1969) میں ملکہ ترنم نورجہاں کی لازوال آواز میں گائی ہوئی ایک سپرہٹ دھمال

  • لال میری پت رکھیو بلا جھولے لالن۔۔

سے بریک تھرو ملا تھا۔ یہ ٹون انھوں نے پہلی بار معاون موسیقار کے طور پر فلم تیس مارخان (1963) میں پیش کی تھی لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا تھا۔

سندھ میں سہیون شریف کے مقام پر ایک روحانی بزرگ لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر عقیدت مندوں اور لوک فنکاروں کی طرف سے مختلف انداز میں گائی جانے والی اس دھمال کو پہلی بار فلم جبرو (1956) میں موسیقار ماسٹر عاشق حسین نے متعارف کروایا لیکن مقبولیت نہ مل سکی تھی۔ ساغر صدیقی نے اس دھمال کو لکھا تھا ، گلوکاروں میں عنایت حسین بھٹی ، فضل حسین ، اے آر بسمل اور ساتھیوں کے نام آتے ہیں۔

عرصہ بارہ سال بعد فلم جوانی مستانی (1968) میں موسیقار بابا جی اے چشتی نے یہی دھمال حامدعلی بیلا ، آئرن پروین اور ساتھیوں کی آوازوں میں گوائی تھی جسے حزیں قادری نے لکھا تھا۔

اسی سال فلم سمندر (1968) میں موسیقار دیبو نے صہبا اختر کے لکھی ہوئی دھمال کو غلام نبی ، اللہ بخش اور ساتھیوں کی آوازوں میں گوایا تھا۔

یہی دھمال فلم وریام (1969) میں افتخار شاہد کی لکھی ہوئی ، موسیقار غلام حسین شبیر نے کمپوز کی ہوئی اور مسعودرانا ، منیر حسین ، سائیں اختر اور ساتھیوں کی آوازوں میں گائی گئی تھی۔ لیکن جو شہرت و مقبولیت موسیقار نذیرعلی کی دھن میں مشیر کاظمی کی لکھی ہوئی دھمال کو ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں ملی ، اسکی کوئی مثال پہلے تھی نہ بعد میں ، حالانکہ یہ دھمال بے شمار فلمی اور غیر فلمی گلوکاروں نے گائی تھی۔

فلمی موسیقاروں نے مسعودرانا سے اس مشہورزمانہ دھمال کو تین مختلف انداز میں یعنی فلم وریام (1969) میں دھمال ، فلم میں اکیلا (1972) میں قوالی اور فلم پرچھائیں (1974) میں ایک کورس گیت کے انداز میں بھی گوایا تھا۔

موسیقار نذیر علی اور مسعودرانا کا ساتھ

نذیرعلی کا پہلا سپرہٹ روایتی فلمی گیت بھی فلم دلاں دے سودے (1969) میں تھا

  • بھل جان اے سب غم دنیا دے۔۔

اس گیت کو میڈم نورجہاں نے بھی گایا تھا لیکن مسعودرانا کی آواز میں زیادہ مقبول ہوا تھا۔ خواجہ پرویز کا لکھا ہوا یہ شاہکار گیت فلم میں اعجاز پر فلمایا گیا تھا جو شہر کی گلیوں میں نشہ کی حالت میں گرتے پڑتے گاتے ہیں۔

موسیقار نذیرعلی نے اسی گیت کی دھن کو تھوڑے بہت الفاظ سے بدل کر 25 سال بعد پھر مسعودرانا سے گوایا تھا جو فلم محبت دی اگ (1994) میں اداکار شان پر اسی کیفیت میں فلمایا گیا تھا

  • مک جان جدائی دے غم سارے ، سجن بے پرواہ جے نال ہووے۔۔

یہ ایک قدرتی بات تھی کہ اتنے طویل عرصہ بعد مسعودرانا کی آواز میں وہ دم خم باقی نہیں رہا تھا جو ان دونوں گیتوں کے موازنے سے صاف سنائی دیتا ہے۔

1994ء کا سال ویسے بھی مسعودرانا کی مصروفیت کا آخری سال تھا اور اگلے سال ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

نذیر علی نے بابا چشتی کا سحر توڑا

نذیرعلی نے بڑی تعداد میں سپرہٹ گیت تخلیق کیے تھے۔ انھوں نے صحیح معنوں میں پنجابی فلمی موسیقی میں بابا جی اے چشتی کے سحر کو توڑا تھا۔

پنجابی فلموں کے دیگر موسیقاروں کی طرح نذیرعلی نے بھی سب سے زیادہ مردانہ گیت مسعودرانا ہی سے گوائے تھے جو میڈم نورجہاں کی طرح ایک سٹینڈرڈ مردانہ آواز بن چکے تھے۔ انھوں نے اپنی پہلی ہی فلم پیداگیر (1966) میں مسعودرانا سے تین گیت گوائے تھے جن میں فلم کے تھیم سانگ

  • ایس جگ دے بازار وچ یارو ، سودا ہر مل دا۔۔

کے علاوہ ایک دلکش رومانٹک گیت تھا

  • آئی رات براتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا۔۔

آئرن پروین اور مسعودرانا کا گایا ہوا یہ گیت فلم میں فردوس اور یوسف خان پر فلمایا گیا تھا۔

نذیرعلی اور مسعودرانا کے ساٹھ سے زائد مشترکہ فلمی گیت ہیں۔

نذیر علی کے چند سپرہٹ فلمی گیت

نذیرعلی کی آخری فلم گجر 302 (2001) تھی۔ معروف گلوکار انوررفیع ، نذیرعلی کے داماد تھے جبکہ ان کے بیٹوں رونق اور ساجد نے بھی متعدد فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ 2003ء میں ان کا انتقال ہوا تھا۔

تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں

نذیرعلی کی فلم آنسو (1971) میں مسعودرانا کے گائے ہوئے گیت

  • تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔

کا میری ذاتی زندگی سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے۔ جب ریڈیو پر یہ گیت بجتا تھا تو میرے دادا جان (مرحوم و مغفور) دھاڑیں مارمار کر رویا کرتے تھے۔ ہجر و جدائی کے اس شاہکار گیت کو سن کر ، والدصاحب (مرحوم و مغفور) کی جدائی کا احساس شدت اختیار کر جاتا تھا جو ذریعہ معاش کی تلاش میں بیرون ملک مقیم تھے۔

ان دنوں دنیا آج کی طرح ایک گلوبل ویلیج نہیں تھی ، فاصلے بہت تھے۔ مہینے میں ایک آدھ بار خط آتا تھا جس سے خیرخیریت معلوم ہوتی تھی۔

جب میں پہلی بار ڈنمارک آیا تو والدصاحب مرحوم و مغفور کو بھی اسی گیت پر روتے ہوئے دیکھا۔ میرے لیے یہ تصور کرنا بھی مشکل ہوتا تھا کہ میرا سخت گیر باپ آنسو بھی بہا سکتا ہے؟ یوں سمجھیں کہ "آنسو بہائے پتھروں نے" والی مثال اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی۔

یہ گیت ایک گراموفون ریکارڈ پر تھا جو والدصاحب کے ایک دوست کے ہاں سنا تھا۔ ان دنوں یہاں ڈنمارک میں بہت کم پاکستانی یا غیرملکی ہوتے تھے۔ میں ، اپنے والدصاحب کے ساتھ اپنی گوری سوتیلی ماں اور دو گورے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ رہتا تھا۔ اسطرح جہاں مجھے یہاں کی مقامی زبان سیکھنے میں بڑی آسانی ہوئی تھی وہاں مغربی تہذیب و تمدن کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملا تھا۔

لیکن جب میں گیارہ بارہ سال کی عمر میں ڈنمارک آیا تھا تو ایک مکمل پاکستانی بن چکا تھا جس کو بدلنا بڑا مشکل تھا۔ مجھے انتظار ہوتا تھا کہ کب ویک اینڈ آئے اور والدصاحب کے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملے جہاں میں ، میں ہوں اور اپنوں میں ہوں۔

کراچی کے جن صاحب کے پاس یہ گراموفون ریکارڈ تھا ، ان کے گھر جانے کی بڑی خواہش رہتی تھی کیونکہ ان کے پاس میری دلچسپی کا کافی سامان تھا لیکن جتنی بار جاتے ، والدصاحب ، ان سے یہی گیت سننے کی فرمائش کرتے جس پر وہ ایک دن تنگ آکر بولا

"آپ یہ گیت سن کر خود بھی اداس ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کر دیتے ہیں ، آئیندہ سے یہ گیت نہیں لگاؤں گا"

والدصاحب ، مزاج کے بڑے سخت تھے، اسے اپنی توہین سمجھا اور پھر وہاں جانا ہی چھوڑ دیا تھا۔۔!

مسعودرانا اور نذیر علی کے 64 فلمی گیت

10 اردو گیت ... 54 پنجابی گیت
1

سندھی ، پنجابی ، بلوچ ، پٹھان ، اپنے وطن توں سب قربان..

فلم ... 3 یار ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعودرانا ، رجب علی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟
2

ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا..

فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: طالش
3

آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا..

فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: یوسف خان ، فردوس
4

نی آکھا من لے گورئیے دل دا ، تینوں واسطہ ای مکھڑے دے کالے تل دا..

فلم ... پیداگیر ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، فردوس
5

سن ہاڑے باب لڈنا ، بکھیاں بے رزگاراں دے..

فلم ... اکبرا ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، منور ظریف ، امداد حسین ، سلیم چودھری مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: منور ظریف ، خلیفہ نذیر ، زلفی مع ساتھی
6

ڈالی چنبے دی ، بدن میرا گورا..

فلم ... دشمن ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: فردوس ، اکمل
7

اشکے او جٹا ، بلے بلے جٹا، گبھرو پنجابی اسیں ، سچے آں زباناں دے..

فلم ... دشمن ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: گل رخ ، اکمل مع ساتھی
8

بھل جان اے سب غم دنیا دے ، جنہوں پیار کراں ، جے او نال ہووے..

فلم ... دلاں دے سودے ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: اعجاز
9

دسو میں جواب کی دیاں ، منڈا ہان دا میرا دل منگدا..

فلم ... جنٹر مین ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: فردوس ، حبیب
10

اپنا بنا کے ، دل لا کے ، نس جائیں نہ ، میرے ہانیا..

فلم ... جنٹر مین ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: حبیب
11

ہسدیاں فصلاں تے جٹ پاوے لڈیاں..

فلم ... تہاڈی عزت دا سوال اے ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: فردوس ، حمید چوہدری مع ساتھی
12

تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں ، جیسے صدیاں بیت گئیں..

فلم ... آنسو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم
13

آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر..

فلم ... آنسو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم ، دیبا
14

زندگی ، زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرناہی ہمارا کام ہے..

فلم ... آنسو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ، تصورخانم مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شاہد ، دیبا ، مہ پارہ ، ندیم مع ساتھی
15

دولتاں والیو لوکو ، سانوں پین دیو یا گان دیو ، حقداراں نوں حق دیو یا سانوں ہوش نہ آن دیو..

فلم ... سر دھڑ دی بازی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: سلطان راہی
16

نی میں چکری تو پروین ، تیرے مغر وجاواں بین ، نہ کر تو میری توہین ، شادی کر کے چلیے چین..

فلم ... یار نبھاندے یاریاں ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، رضیہ
17

جیوے شاہ عبداللہ شاہ غازی ، رب راضی تے سب راضی..

فلم ... دولت تے غیرت ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ؟
18

انسان اک تماشہ ، آپے بن دا تولہ یارو ،آپے بن دا ماشہ..

فلم ... انسان اک تماشہ ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ، طلعت صدیقی)
19

دل نے قصور کیتا پیار دا ، ہور کی گناہ اے گناہ گار دا..

فلم ... خون دا دریا ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: سلطان راہی
20

اک سرخ کتابی کڑی ، مینوں ویکھ کے مڑی سجنو..

فلم ... خون دا بدلہ خون ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: یوسف خان
21

لوکی کہندے دنیا گول ، مینوں لگدی ڈانواڈول..

فلم ... چار خون دے پیاسے ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف
22

تو تو وے چالاک بڑا ، ڈھولنا ، جا جا جا، میں نئیں تیرے نال بولنا..

فلم ... جیرا بلیڈ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: صاعقہ ، منور ظریف
23

چور چور چور ، پھڑ لوپھڑلو چور اے ، او پھڑے مینوں جہیڑا آپ کوے چور نئیں..

فلم ... جیرا بلیڈ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ؟ ، منور ظریف مع ساتھی
24

تیری ذات اے خزانہ برکتاں دا..

فلم ... جیرا بلیڈ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ )
25

تیرے مدھ بھرے نین مل پین تے چندرا شراب چھڈ دے..

فلم ... جیرا بلیڈ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف
26

میرے آقا ، میرے داتا ، اک دن تے میں آواں گا..

فلم ... جیرا بلیڈ ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف مع ساتھی
27

رس رس کے وخانا کنو ، جا جھوٹا بے ایمان..

فلم ... بلا چیمپئن ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: غزالہ ، رنگیلا
28

یا غوث الاعظمؓ ، پیر میرا ، میرے ستڑے بھاگ جگا دینا..

فلم ... بڈھا شیر ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ ۔ ساون)
29

سجنوں ، اے نگری داتا دی ، ایتھے آندا کل زمانہ ، در میرے مرشد دا ، پیراں ولیاں دا آستانہ..

فلم ... نگری داتا دی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ساون
30

اندھیاروں میں تونے پیار کے دیپ جلائے ، بچھڑے ہم تم دونوں ، وہ دن کبھی نہ آئے..

فلم ... میں بنی دُلہن ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شبنم ، شاہد
31

ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے..

فلم ... سیو نی میرا ماہی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: وحید مراد
32

جوگی چلیا ، روح دی کلاہ ہلی..

فلم ... سیو نی میرا ماہی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: (پس پردہ، وحید مراد)
33

سوہنے او ضرور ، پر ہیگے مغروراو ، اپنی اداواں وچ آپے مشہور او..

فلم ... ہیرا پھمن ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اقبال حسن
34

رس کے ٹر پیے او سرکار، توڑ کے میرا سجرا پیار..

فلم ... خانزادہ ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اسد بخاری
35

ماواں دے کے تے پیو دینا مار مالکا ، میری امی دا ویاہ چوتھی وار مالکا..

فلم ... اے پگ میرے ویر دی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعودرانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ)
36

دل تیرا اے دیوانہ ، ایخو میری مجبوری..

فلم ... گڈی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف
37

کی دساں محبوب دا رنگ کی اے ، جیویں میدے وچ سندور ہووے..

فلم ... گڈی ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اقبال حسن
38

اج تسی ، بڑے دن بعد ملے او ، تہاڈے بن دن گن گن گزارے نیں..

فلم ... سجن کملا ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: وحید مراد
39

اج دے مرداں نوں ، مٹیاراں نے کچھ کہنا اے..

فلم ... حکم دا غلام ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: آسیہ ، منور ظریف
40

صاحب جی ، سلام اے ، حکم دا غلام اے ، بندہ سدھا سادا اے پر بڑا بدنام اے..

فلم ... حکم دا غلام ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف
41

کون تیرا کوئی کنا یار،اپنے اندر جھاتی مار..

فلم ... حکم دا غلام ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: شیخ اقبال ، ؟
42

کی دسئے ککن ٹٹی تے کیوں مکی ، سانجھ پیاراں دی..

فلم ... حکم دا غلام ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: آسیہ ، منور ظریف
43

رنگ گوریاں دے پے چلے پیلے..

فلم ... دھرتی لہو منگدی ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: روشن ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟
44

ویکھ کے جینا آں..

فلم ... ملک زادہ ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: مسعودرانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
45

میرا ناں ، سوہنیو سجنو ، اپنے ناں نال آن دیو..

فلم ... چمن خان ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: افضل خان
46

رج رج پیو ، تہاڈا اپنا ہی مال اے ، نشہ لو شراب دا ، ویلا نئیں حساب دا..

فلم ... شریف شہری ... پنجابی ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
47

سارے شہر چہ میرے ٹہکے ، میں آں ٹہکا پہلوان..

فلم ... ٹہکا پہلوان ... پنجابی ... (1979) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا
48

ہم سر کو جھکائیں گے در یار کے آگے..

فلم ... چھوٹے نواب ... اردو ... (1980) ... گلوکار: رجب علی ، مسعود رانا ، ثمر اقبال مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شاہد ، حنیف ، بابرہ شریف مع ساتھی
49

پتھر جیسا اک البیلا ، مزہ اب جینے کا آئے گا..

فلم ... سمجھوتہ ... اردو ... (1980) ... گلوکار: تصورخانم ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، بازغہ،؟
50

سب کو پیاری ، سب کو عزیز ہوئی..

فلم ... لگن ... اردو ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: رحمان
51

تیرا مکھڑا ویکھ کے سوچنا واں ، کدوں چن وچ اے روشنائی اے..

فلم ... سلطان تے وریام ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: یوسف خان
52

فیر وی میں بڈھا آں..

فلم ... اک نکاح اور سہی ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ، شاہدہ منی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟؟، اے شاہ
53

میرا عشق یار دا دیوانہ ، میں لبھنا واں ، اوہ لکدا اے..

فلم ... جٹ ، گجرتے نت ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: رجب علی ، مسعود رانا ، غلام عباس مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: اقبال حسن ، مصطفی قریشی ، سلطان راہی مع ساتھی
54

دسو دسو ، میرا ناں کی اے ، روشنی روشنی روشنی..

فلم ... عشق دیوانہ ... پنجابی ... (1991) ... گلوکار: حمیرا چنا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: مدیحہ شاہ ، شان
55

تیرا ناں میری زندگی تے جان ، سوہنئے..

فلم ... عشق دیوانہ ... پنجابی ... (1991) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان
56

تیرا نام میری زندگی اور جان ، سوہنئے..

فلم ... عشق دیوانہ ... اردو ... (1991) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان
57

بولو بولو ، میرا نام کیا ہے ، روشنی روشنی روشنی..

فلم ... عشق دیوانہ ... اردو ... (1991) ... گلوکار: مسعود رانا ، حمیرا چنا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: مدیحہ شاہ ، شان
58

تیرا نام میری زندگی اور جان ، سوہنئے..

فلم ... عشق دیوانہ ... اردو ... (1991) ... گلوکار: مسعود رانا ، سائرہ نسیم ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان ، مدیحہ شاہ
59

تیرا ناں میری زندگی تے جان ، سوہنئے..

فلم ... عشق دیوانہ ... پنجابی ... (1991) ... گلوکار: مسعود رانا ، سائرہ نسیم ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان ، مدیحہ شاہ
60

مک جان جدائی دے غم سارے ، سجن بے پرواہ جے نال ہووے..

فلم ... محبت دی اگ ... پنجابی ... (1994) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان
61

دل دل دل ، ہائے میرا دل ، مار گیا مینوں تیرے مکھڑے دا تل..

فلم ... محبت دی اگ ... پنجابی ... (1994) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: شان
62

میرا رنگ دے شہیدی چولا نی ماں..

فلم ... سزا یافتہ ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
63

کر دی رو انکار..

فلم ... نامعلوم ... پنجابی ... (نامعلوم) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
64

خیر میرے مزدوراں دی..

فلم ... رنگباز ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ؟

مسعودرانا اور نذیر علی کے 36سولو گیت

1

ایس جگ دے بازار وچ یارو، سودا ہر مل دا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
2

بھل جان اے سب غم دنیا دے ، جنہوں پیار کراں ، جے او نال ہووے ...

(فلم ... دلاں دے سودے ... 1969)
3

اپنا بنا کے ، دل لا کے ، نس جائیں نہ ، میرے ہانیا ...

(فلم ... جنٹر مین ... 1969)
4

تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں ، جیسے صدیاں بیت گئیں ...

(فلم ... آنسو ... 1971)
5

دولتاں والیو لوکو ، سانوں پین دیو یا گان دیو ، حقداراں نوں حق دیو یا سانوں ہوش نہ آن دیو ...

(فلم ... سر دھڑ دی بازی ... 1972)
6

جیوے شاہ عبداللہ شاہ غازی ، رب راضی تے سب راضی ...

(فلم ... دولت تے غیرت ... 1972)
7

انسان اک تماشہ ، آپے بن دا تولہ یارو ،آپے بن دا ماشہ ...

(فلم ... انسان اک تماشہ ... 1972)
8

دل نے قصور کیتا پیار دا ، ہور کی گناہ اے گناہ گار دا ...

(فلم ... خون دا دریا ... 1973)
9

اک سرخ کتابی کڑی ، مینوں ویکھ کے مڑی سجنو ...

(فلم ... خون دا بدلہ خون ... 1973)
10

لوکی کہندے دنیا گول ، مینوں لگدی ڈانواڈول ...

(فلم ... چار خون دے پیاسے ... 1973)
11

تیرے مدھ بھرے نین مل پین تے چندرا شراب چھڈ دے ...

(فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
12

میرے آقا ، میرے داتا ، اک دن تے میں آواں گا ...

(فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
13

تیری ذات اے خزانہ برکتاں دا ...

(فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
14

یا غوث الاعظمؓ ، پیر میرا ، میرے ستڑے بھاگ جگا دینا ...

(فلم ... بڈھا شیر ... 1974)
15

سجنوں ، اے نگری داتا دی ، ایتھے آندا کل زمانہ ، در میرے مرشد دا ، پیراں ولیاں دا آستانہ ...

(فلم ... نگری داتا دی ... 1974)
16

جوگی چلیا ، روح دی کلاہ ہلی ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
17

ویری میرے پیار دا ، خدا تے خدائی اے ...

(فلم ... سیو نی میرا ماہی ... 1974)
18

سوہنے او ضرور ، پر ہیگے مغروراو ، اپنی اداواں وچ آپے مشہور او ...

(فلم ... ہیرا پھمن ... 1975)
19

رس کے ٹر پیے او سرکار، توڑ کے میرا سجرا پیار ...

(فلم ... خانزادہ ... 1975)
20

ماواں دے کے تے پیو دینا مار مالکا ، میری امی دا ویاہ چوتھی وار مالکا ...

(فلم ... اے پگ میرے ویر دی ... 1975)
21

دل تیرا اے دیوانہ ، ایخو میری مجبوری ...

(فلم ... گڈی ... 1975)
22

کی دساں محبوب دا رنگ کی اے ، جیویں میدے وچ سندور ہووے ...

(فلم ... گڈی ... 1975)
23

اج تسی ، بڑے دن بعد ملے او ، تہاڈے بن دن گن گن گزارے نیں ...

(فلم ... سجن کملا ... 1975)
24

صاحب جی ، سلام اے ، حکم دا غلام اے ، بندہ سدھا سادا اے پر بڑا بدنام اے ...

(فلم ... حکم دا غلام ... 1976)
25

ویکھ کے جینا آں ...

(فلم ... ملک زادہ ... 1977)
26

میرا ناں ، سوہنیو سجنو ، اپنے ناں نال آن دیو ...

(فلم ... چمن خان ... 1978)
27

رج رج پیو ، تہاڈا اپنا ہی مال اے ، نشہ لو شراب دا ، ویلا نئیں حساب دا ...

(فلم ... شریف شہری ... 1978)
28

سارے شہر چہ میرے ٹہکے ، میں آں ٹہکا پہلوان ...

(فلم ... ٹہکا پہلوان ... 1979)
29

سب کو پیاری ، سب کو عزیز ہوئی ...

(فلم ... لگن ... 1981)
30

تیرا مکھڑا ویکھ کے سوچنا واں ، کدوں چن وچ اے روشنائی اے ...

(فلم ... سلطان تے وریام ... 1981)
31

تیرا ناں میری زندگی تے جان ، سوہنئے ...

(فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)
32

تیرا نام میری زندگی اور جان ، سوہنئے ...

(فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)
33

دل دل دل ، ہائے میرا دل ، مار گیا مینوں تیرے مکھڑے دا تل ...

(فلم ... محبت دی اگ ... 1994)
34

مک جان جدائی دے غم سارے ، سجن بے پرواہ جے نال ہووے ...

(فلم ... محبت دی اگ ... 1994)
35

میرا رنگ دے شہیدی چولا نی ماں ...

(فلم ... سزا یافتہ ... غیر ریلیز شدہ)
36

کر دی رو انکار ...

(فلم ... نامعلوم ... نامعلوم)

مسعودرانا اور نذیر علی کے 16دو گانے

1

سندھی ، پنجابی ، بلوچ ، پٹھان ، اپنے وطن توں سب قربان ...

(فلم ... 3 یار ... 1976)
2

آئی رات باراتاں والی ، خوشیاں دا چن چڑھیا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
3

نی آکھا من لے گورئیے دل دا ، تینوں واسطہ ای مکھڑے دے کالے تل دا ...

(فلم ... پیداگیر ... 1966)
4

ڈالی چنبے دی ، بدن میرا گورا ...

(فلم ... دشمن ... 1967)
5

دسو میں جواب کی دیاں ، منڈا ہان دا میرا دل منگدا ...

(فلم ... جنٹر مین ... 1969)
6

آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر ...

(فلم ... آنسو ... 1971)
7

نی میں چکری تو پروین ، تیرے مغر وجاواں بین ، نہ کر تو میری توہین ، شادی کر کے چلیے چین ...

(فلم ... یار نبھاندے یاریاں ... 1972)
8

رس رس کے وخانا کنو ، جا جھوٹا بے ایمان ...

(فلم ... بلا چیمپئن ... 1973)
9

تو تو وے چالاک بڑا ، ڈھولنا ، جا جا جا، میں نئیں تیرے نال بولنا ...

(فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
10

اندھیاروں میں تونے پیار کے دیپ جلائے ، بچھڑے ہم تم دونوں ، وہ دن کبھی نہ آئے ...

(فلم ... میں بنی دُلہن ... 1974)
11

اج دے مرداں نوں ، مٹیاراں نے کچھ کہنا اے ...

(فلم ... حکم دا غلام ... 1976)
12

کون تیرا کوئی کنا یار،اپنے اندر جھاتی مار ...

(فلم ... حکم دا غلام ... 1976)
13

کی دسئے ککن ٹٹی تے کیوں مکی ، سانجھ پیاراں دی ...

(فلم ... حکم دا غلام ... 1976)
14

پتھر جیسا اک البیلا ، مزہ اب جینے کا آئے گا ...

(فلم ... سمجھوتہ ... 1980)
15

تیرا ناں میری زندگی تے جان ، سوہنئے ...

(فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)
16

تیرا نام میری زندگی اور جان ، سوہنئے ...

(فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)

مسعودرانا اور نذیر علی کے 14کورس گیت

1سن ہاڑے باب لڈنا ، بکھیاں بے رزگاراں دے ... (فلم ... اکبرا ... 1967)
2اشکے او جٹا ، بلے بلے جٹا، گبھرو پنجابی اسیں ، سچے آں زباناں دے ... (فلم ... دشمن ... 1967)
3ہسدیاں فصلاں تے جٹ پاوے لڈیاں ... (فلم ... تہاڈی عزت دا سوال اے ... 1969)
4زندگی ، زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرناہی ہمارا کام ہے ... (فلم ... آنسو ... 1971)
5جیوے شاہ عبداللہ شاہ غازی ، رب راضی تے سب راضی ... (فلم ... دولت تے غیرت ... 1972)
6میرے آقا ، میرے داتا ، اک دن تے میں آواں گا ... (فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
7چور چور چور ، پھڑ لوپھڑلو چور اے ، او پھڑے مینوں جہیڑا آپ کوے چور نئیں ... (فلم ... جیرا بلیڈ ... 1973)
8رنگ گوریاں دے پے چلے پیلے ... (فلم ... دھرتی لہو منگدی ... 1977)
9ہم سر کو جھکائیں گے در یار کے آگے ... (فلم ... چھوٹے نواب ... 1980)
10فیر وی میں بڈھا آں ... (فلم ... اک نکاح اور سہی ... 1982)
11میرا عشق یار دا دیوانہ ، میں لبھنا واں ، اوہ لکدا اے ... (فلم ... جٹ ، گجرتے نت ... 1983)
12دسو دسو ، میرا ناں کی اے ، روشنی روشنی روشنی ... (فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)
13بولو بولو ، میرا نام کیا ہے ، روشنی روشنی روشنی ... (فلم ... عشق دیوانہ ... 1991)
14خیر میرے مزدوراں دی ... (فلم ... رنگباز ... غیر ریلیز شدہ)

Masood Rana & Nazir Ali: Latest Online film

Masood Rana & Nazir Ali: Film posters
AkbaraDushmanDillan day SoudayGentermanTahadi Izzat Da Savaal AAansooMain AkelaSir Dhar Di BaziDoulat Tay Ghairat2 RangeelayKhoon Da DaryaKhoon Da Badla KhoonBilla ChampionJeera BladeBudha SherNagri Daata DiMain Bani DulhanSayyo Ni Mera MahiHeera PhummanKhanzadaA Pagg Meray Veer DiGuddiSajjan KamlaHukam Da GhulamDharti Lahu MangdiChaman KhanTehka PehlvanChhotay Navab
Masood Rana & Nazir Ali:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Nazir Ali:

Total 44 joint films

(5 Urdu, 37 Punjabi films)

1.1966: Paidagir
(Punjabi)
2.1967: Akbara
(Punjabi)
3.1967: Dushman
(Punjabi)
4.1969: Dillan day Souday
(Punjabi)
5.1969: Genterman
(Punjabi)
6.1969: Tahadi Izzat Da Savaal A
(Punjabi)
7.1971: Aansoo
(Urdu)
8.1972: Main Akela
(Urdu)
9.1972: Sir Dhar Di Bazi
(Punjabi)
10.1972: Yaar Nibhanday Yaarian
(Punjabi)
11.1972: Doulat Tay Ghairat
(Punjabi)
12.1972: 2 Rangeelay
(Punjabi)
13.1972: Insan Ik Tamasha
(Punjabi)
14.1973: Khoon Da Darya
(Punjabi)
15.1973: Khoon Da Badla Khoon
(Punjabi)
16.1973: 4 Khoon day Pyasay
(Punjabi)
17.1973: Billa Champion
(Punjabi)
18.1973: Jeera Blade
(Punjabi)
19.1974: Budha Sher
(Punjabi)
20.1974: Nagri Daata Di
(Punjabi)
21.1974: Main Bani Dulhan
(Urdu)
22.1974: Sayyo Ni Mera Mahi
(Punjabi)
23.1975: Heera Phumman
(Punjabi)
24.1975: Khanzada
(Punjabi)
25.1975: A Pagg Meray Veer Di
(Punjabi)
26.1975: Guddi
(Punjabi)
27.1975: Sajjan Kamla
(Punjabi)
28.1976: Hukam Da Ghulam
(Punjabi)
29.1976: 3 Yaar
(Punjabi)
30.1977: Dharti Lahu Mangdi
(Punjabi)
31.1977: Malikzada
(Punjabi)
32.1978: Chaman Khan
(Punjabi)
33.1978: Sharif Shehri
(Punjabi)
34.1979: Tehka Pehlvan
(Punjabi)
35.1980: Chhotay Navab
(Urdu)
36.1981: Laggan
(Urdu)
37.1981: Sultan Tay Veryam
(Punjabi)
38.1982: Ik Nikah Hor Sahi
(Punjabi)
39.1983: Jatt, Gujjar Tay Natt
(Punjabi)
40.1986: Yeh Adam
(Punjabi)
41.1991: Ishq Divana
(Punjabi/Urdu double version)
42.1994: Mohabbat Di Agg
(Punjabi/Urdu double version)
43.Unreleased: Rangbaz
(Punjabi)
44.Unreleased: Saza Yafta
(Punjabi)


Masood Rana & Nazir Ali: 64 songs

(10 Urdu and 54 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Paidagir
from Friday, 2 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan, Firdous
2.
Punjabi film
Paidagir
from Friday, 2 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Talish
3.
Punjabi film
Paidagir
from Friday, 2 September 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Akmal, Firdous
4.
Punjabi film
Akbara
from Friday, 7 July 1967
Singer(s): Masood Rana, Munawar Zarif, Imdad Hussain, Saleem Chodhary & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif, Khalifa Nazir, Zulfi & Co.
5.
Punjabi film
Dushman
from Friday, 15 September 1967
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Akmal & Co.
6.
Punjabi film
Dushman
from Friday, 15 September 1967
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Firdous, Akmal
7.
Punjabi film
Dillan day Souday
from Friday, 13 June 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Ejaz
8.
Punjabi film
Genterman
from Friday, 7 November 1969
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Habib
9.
Punjabi film
Genterman
from Friday, 7 November 1969
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Firdous, Habib
10.
Punjabi film
Tahadi Izzat Da Savaal A
from Thursday, 11 December 1969
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Firdous, Hameed Chodhary & Co.
11.
Urdu film
Aansoo
from Friday, 30 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Nadeem, Deeba
12.
Urdu film
Aansoo
from Friday, 30 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Nadeem
13.
Urdu film
Aansoo
from Friday, 30 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Mala, Tasawur Khanum & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shahid, Deeba, Mahpara, Nadeem & Co.
14.
Punjabi film
Sir Dhar Di Bazi
from Friday, 4 August 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Sultan Rahi
15.
Punjabi film
Yaar Nibhanday Yaarian
from Friday, 18 August 1972
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Ali Ejaz, Razia
16.
Punjabi film
Doulat Tay Ghairat
from Friday, 8 September 1972
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
17.
Punjabi film
Insan Ik Tamasha
from Friday, 17 November 1972
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): (Playback - Talat Siddiqi)
18.
Punjabi film
Khoon Da Darya
from Tuesday, 16 January 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Sultan Rahi
19.
Punjabi film
Khoon Da Badla Khoon
from Friday, 20 April 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan
20.
Punjabi film
4 Khoon day Pyasay
from Friday, 8 June 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
21.
Punjabi film
Billa Champion
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Ghazala, Rangeela
22.
Punjabi film
Jeera Blade
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?, Munawar Zarif
23.
Punjabi film
Jeera Blade
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif & Co.
24.
Punjabi film
Jeera Blade
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
25.
Punjabi film
Jeera Blade
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): (Playback)
26.
Punjabi film
Jeera Blade
from Friday, 21 December 1973
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Saiqa, Munawar Zarif
27.
Punjabi film
Budha Sher
from Friday, 15 February 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): (Playback, Sawan)
28.
Punjabi film
Nagri Daata Di
from Friday, 8 March 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Sawan
29.
Urdu film
Main Bani Dulhan
from Friday, 22 March 1974
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shabnam, Shahid
30.
Punjabi film
Sayyo Ni Mera Mahi
from Friday, 31 May 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): (Playback - Waheed Murad)
31.
Punjabi film
Sayyo Ni Mera Mahi
from Friday, 31 May 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
32.
Punjabi film
Heera Phumman
from Friday, 21 February 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan
33.
Punjabi film
Khanzada
from Friday, 11 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Asad Bukhari
34.
Punjabi film
A Pagg Meray Veer Di
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): (Playback)
35.
Punjabi film
Guddi
from Friday, 18 July 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
36.
Punjabi film
Guddi
from Friday, 18 July 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan
37.
Punjabi film
Sajjan Kamla
from Friday, 12 December 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
38.
Punjabi film
Hukam Da Ghulam
from Friday, 27 February 1976
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Asiya, Munawar Zarif
39.
Punjabi film
Hukam Da Ghulam
from Friday, 27 February 1976
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Asiya, Munawar Zarif
40.
Punjabi film
Hukam Da Ghulam
from Friday, 27 February 1976
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Sheikh Iqbal, ?
41.
Punjabi film
Hukam Da Ghulam
from Friday, 27 February 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
42.
Punjabi film
3 Yaar
from Friday, 8 October 1976
Singer(s): Masood Rana, Rajab Ali, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
43.
Punjabi film
Dharti Lahu Mangdi
from Friday, 7 January 1977
Singer(s): Roshan, Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
44.
Punjabi film
Malikzada
from Friday, 7 January 1977
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
45.
Punjabi film
Chaman Khan
from Friday, 30 June 1978
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Afzal Khan
46.
Punjabi film
Sharif Shehri
from Friday, 29 September 1978
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
47.
Punjabi film
Tehka Pehlvan
from Friday, 13 April 1979
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Nanha
48.
Urdu film
Chhotay Navab
from Friday, 14 March 1980
Singer(s): Rajab Ali, Masood Rana, Samar Iqbal & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shahid, Hanif, Babra Sharif & Co.
49.
Urdu film
Samjhota
from Friday, 2 June 1980
Singer(s): Tasawur Khanum, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Bazgha, ?, Ali Ejaz
50.
Urdu film
Laggan
from Friday, 10 April 1981
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Rehman
51.
Punjabi film
Sultan Tay Veryam
from Friday, 25 December 1981
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan
52.
Punjabi film
Ik Nikah Hor Sahi
from Friday, 23 April 1982
Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Shahida Munni, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): A. Shah
53.
Punjabi film
Jatt, Gujjar Tay Natt
from Monday, 11 July 1983
Singer(s): Rajab Ali,Ghulam Abbas, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Mustafa Qureshi, Iqbal Hassan, Sultan Rahi
54.
Urdu film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Masood Rana, Humaira Channa, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Madiha Shah, Shaan
55.
Punjabi film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Humaira Channa, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Madiha Shah, Shaan
56.
Punjabi film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Masood Rana, Saira Naseem, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan, Madiha Shah
57.
Punjabi film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan
58.
Urdu film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Masood Rana, Saira Naseem, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan, Madiha Shah
59.
Urdu film
Ishq Divana
from Friday, 13 September 1991
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan
60.
Punjabi film
Mohabbat Di Agg
from Friday, 8 July 1994
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan
61.
Punjabi film
Mohabbat Di Agg
from Friday, 8 July 1994
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): Shaan
62.
Punjabi film
Unknown Film
from Unreleased
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
63.
Punjabi film
Rangbaz
from Unreleased
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?
64.
Punjabi film
Saza Yafta
from Unreleased
Singer(s): Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: , Actor(s): ?


Iqrar
Iqrar
(2015)
Janaan
Janaan
(2016)
Savera
Savera
(1959)
Jhalli
Jhalli
(1973)
Haqeeqat
Haqeeqat
(1956)
Ik Si Maa
Ik Si Maa
(1968)

Arsi
Arsi
(1947)
Devdas
Devdas
(1935)
Maha Maya
Maha Maya
(1936)
Sulochna
Sulochna
(1933)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.