Film Actress
Real name | Imrozia |
First film | Ilaqa Ghair (Pashto - 1972) |
Life | - |
Born at | |
Language | Punjabi |
Profession | Dancing |
Relations |
ستر اور اسی کے عشروں کی مقبول ترین ڈانسر اداکارہ امروزیہ کی پہلی فلم علاقہ غیر (1972) تھی۔ وہ پشتو فلموں میں بے حد پسند کی جاتی تھی۔ پنجابی فلم کھڑاک (1975) میں افشاں کا گیت "گڈی وانگوں اج مینوں سجناں ، اڈائی اڈائی جا۔۔" ، فلم مسٹرافلاطون (1981) میں میڈم نورجہاں کا گیت "سونے دی نتھلی ، اصلی کے نقلی ، شک جے کریں گا ڈھولنا۔۔" بھی امروزیہ پر فلمایا گیا تھا۔ فلم ضمیر (1981) میں مہناز کی آواز میں یہ سپرہٹ گیت بھی امروزیہ پر ہی فلمایا گیا تھا "ہم نہ ہوں گئے تو ہمیں یاد کرے گی دنیا۔۔" مسعودرانا کا امروزیہ کے لیے کوئی دوگانا تو نہیں ملتا لیکن دو سولو گیت ضرور ملتے ہیں۔ ان میں سے پہلا ایک شاہکار کلاسیکل گیت فلم خوفناک (1976) میں تھا "سُراں نال پیار کری جا تے اکھیاں چار کری جا۔۔" اس منفرد گیت میں مسعودرانا ، راگ درباری اور راگ دیپک گا کر بتاتے ہیں کہ وہ راگ کیسے گائے جاتے ہیں۔ اس گیت سے پہلے امروزیہ ، منورظریف سے پوچھتی ہے "آپ کو گانا آتا ہے۔۔؟" جواب میں منورظریف بڑی بے ساختگی سے کہتے ہیں "تال میں ناچنا ، سُر میں گانا اور لڑکی بھگانا میرا فن ہے۔۔" اس گیت پر پرفامنس نے ثابت کر دیا تھا کہ گیتوں کی فلمبندی میں منورظریف کا کبھی کوئی ثانی نہیں ہوتا تھا۔ فلم پاگل پتر (1986) میں مسعودرانا کا یہ دلکش رومانٹک گیت "اج پھڑنی میں دودھ رنگی بانہہ تے رب جانے کی ہووے گا۔۔" علی اعجاز ، مجیدظریف اور خالدسلیم موٹا پر فلمایا گیا تھا جو سہاگ رات کے موقع پر امروزیہ وغیرہ کے لیے گاتے ہیں۔
پاکستان فلم میگزین ، پاکستانی فلموں ، فنکاروں ، گیتوں اور اہم فلمی معلومات پر مبنی انٹرنیٹ پر اپنی نوعیت کی اولین ، منفرد اور تاریخ ساز ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔ یہ ایک انفرادی کاوش ہے جو فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ اور پاکستان کی فلمی تاریخ کو مرتب کرنے کا ایک انوکھا مشن بھی ہے۔
یہ بے مثل ویب سائٹ کبھی نہ بن پاتی اگر پاکستانی فلموں میں میرے آل ٹائم فیورٹ پلے بیک سنگر جناب مسعودرانا صاحب کے گیت نہ ہوتے۔ انھی کے گیتوں کی تلاش میں یہ عظیم الشان ویب سائٹ وجود میں آئی۔ 2020ء سے اس عظیم فنکار کی 25ویں برسی پر ایک ایسا شاندار خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے کہ جو آج تک کبھی کسی دوسرے فنکار کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ مسعودرانا کے ایک ہزار سے زائد فلمی گیتوں کے اردو/پنجابی ڈیٹابیس کے علاوہ ان کے ساتھی فنکاروں پر بھی بڑے تفصیلی معلوماتی مضامین لکھے جارہے ہیں۔ یہ سلسلہ اپنی تکمیل تک جاری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
The first and largest website on Pakistani movies, music and artists with chronological film history since 1913, useful information's, facts & figures, milestones, filmo- & songographies, images, videos and Urdu/Punjabi articles on various film topics.
Useful information's with detailed film records, milestones, videos, images etc..
Click on any category from the menu below and read more information's..