Film Actress
Real name | |
First film | Mr. Budhu (Urdu - 1973) |
Life | - |
Born at | |
Language | |
Profession | Dancin |
Relations |
انیتا ، پاکستان کی پہلی مجرا اداکارہ تھی جس نے فحاشی ، عریانی اور بے ہودگی میں نام کمایا تھا۔ فلمساز شاہد افضل اور ہدایتکار رحمت علی کی پنجابی فلم خطرناک (1974) میں ایسے قابل اعتراض رقص تھے کہ جنہیں کوئی شریف آدمی برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ عکاس عاشق مرزا اور مسعودالرحمان نے انتہائی واہیات اور قابل اعتراض مناظر فلم بند کیے تھے جن پر انیتا کے علاوہ نازلی اور مزلہ کے جسم بھی تختہ مشق بنے تھے۔ نیلو کی اپنے دوسرے دور میں یہ پہلی فلم تھی لیکن اس کا تھوڑا بہت لحاظ کیا گیا تھا۔ ان بے ہودہ مناظر سے دل بہلانے والوں میں یوسف خان ، مصطفیٰ قریشی ، افضال احمد ، کمال ایرانی اور فاضل بٹ جیسے معتبر نام شامل تھے۔ یہی پہلی پنجابی فلم تھی جس نے کراچی میں سو ہفتے چلنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
انیتا نے فلم مسٹر بدھو (1973) سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ فلم کل کل میرا ناں (1976) میں مسعودرانا اور افشاں کا یہ گیت "تیری جوانی اک پارا ، مکھ ، چن کولوں ودھ پیارا۔۔" انیتا اور منورظریف پر فلمایا گیا تھا۔ فلم دبئی چلو (1979) میں میڈم نورجہاں کا یہ سپرہٹ گیت "دوروں دوروں اکھیاں مارے منڈا پٹواری دا۔۔" بھی انیتا پر فلمایا گیا تھا۔ ستر اور اسی کے عشرہ میں اس کے بے شمار آئٹم سانگز ملتے ہیں۔
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔
تازہ ترین
دیگر مضامین