Film Actress
Real name | |
First film | Aar Par (Urdu - 1973) |
Life | - 29-11-1998 |
Born at | |
Language | Punjabi |
Profession | Dancing |
Relations |
مزلہ کو پہلی بار فلم آرپار (1973) میں متعارف کروایا گیا تھا۔ مزلہ کو بھی فلم خطرناک (1974) کے ایک بے ہودہ رقص سے شہرت ملی تھی۔ مزلہ کی پچاس سے زائد فلمیں تھیں اور اس کی مجرا جوڑی امروزیہ کے ساتھ بڑی مقبول تھی۔ فلم پتر تے قانون (1977) میں مسعودرانا اور آئرن پروین کا ایک گیت "مینوں منڈیا پراندا ذرا دیئیں پھڑ کے۔۔" مزلہ اور افضل خان پر فلمایا گیا تھا۔ فلم وڈا خان (1983) میں بھی ایک بڑا دلکش گیت "لوکو ، بہتی سوہنی کڑی وی عجیب ہوندی اے۔۔" سلطان راہی اور مزلہ پر فلمایا گیا تھا جو مسعودرانا اور افشاں کا گایا ہوا تھا۔ مزلہ کا 29 نومبر 1998ء کو انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اداکارہ ریما کی خالہ بتائی جاتی ہے۔
پاکستان فلم میگزین ، پاکستانی فلموں ، فنکاروں ، گیتوں اور اہم فلمی معلومات پر مبنی انٹرنیٹ پر اپنی نوعیت کی اولین ، منفرد اور تاریخ ساز ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔ یہ ایک انفرادی کاوش ہے جو فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ اور پاکستان کی فلمی تاریخ کو مرتب کرنے کا ایک انوکھا مشن بھی ہے۔
یہ بے مثل ویب سائٹ کبھی نہ بن پاتی اگر پاکستانی فلموں میں میرے آل ٹائم فیورٹ پلے بیک سنگر جناب مسعودرانا صاحب کے گیت نہ ہوتے۔ انھی کے گیتوں کی تلاش میں یہ عظیم الشان ویب سائٹ وجود میں آئی۔ 2020ء سے اس عظیم فنکار کی 25ویں برسی پر ایک ایسا شاندار خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے کہ جو آج تک کبھی کسی دوسرے فنکار کو پیش نہیں کیا جا سکا۔ مسعودرانا کے ایک ہزار سے زائد فلمی گیتوں کے اردو/پنجابی ڈیٹابیس کے علاوہ ان کے ساتھی فنکاروں پر بھی بڑے تفصیلی معلوماتی مضامین لکھے جارہے ہیں۔ یہ سلسلہ اپنی تکمیل تک جاری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!