Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


مسعودرانا کے فلمی ریکارڈز

مسعودرانا ، پاکستان کی فلمی تاریخ کے سب سے زیادہ قابل رشک فلمی ریکارڈز کے مالک گلوکار تھے ، ایک خلاصہ ملاحظہ فرمائیں:

34 سالہ طویل کیریر

  • مسعودرانا ، پاکستان کی فلمی تاریخ کے واحد گلوکار ہیں کہ جو 1962ء میں اپنی پہلی فلم سے لے کر 1995ء میں اپنے انتقال تک فلمی گائیکی کی ضرورت رہے تھے۔ اس 34 سالہ فلمی کیرئر میں کبھی کوئی ایک بھی سال ایسا نہیں گذرا تھا کہ جب مسعودرانا کی بطور گلوکار کوئی فلم ریلیز نہ ہوئی ہو۔

سب سے زیادہ فلموں میں سب سے زیادہ گیت

  • مسعودرانا نے اپنے اس طویل فنی سفر میں سب سے زیادہ فلموں میں سب سے زیادہ فلمی گیت گانے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ یاد رہے کہ کوئی فلمی گلوکار اپنی مرضی سے یا زبردستی نہیں گاتا تھا یا گا سکتا تھا بلکہ اس کے گیتوں کی تعداد اس کی مانگ یا ڈیمانڈ کا منہ بولتا ثبوت ہوتا تھا۔ فلمی موسیقی کی تمام تر فنی باریکیوں کے ذمہ دار موسیقار ہوتے تھے جو اپنی دھنوں کے لیے موزوں ترین گلوکار کا نتخاب کرتے تھے اور پاکستان میں مسعودرانا ، مردانہ فلمی گائیکی کی سب سے بڑی ضرورت ہوتے تھے جو کسی کی پسند یا نا پسند کے محتاج نہیں تھے۔

پنجابی فلموں کی سٹینڈرڈ آواز

  • مسعودرانا کے ایک ہزار سے زائد فلمی گیتوں میں سے ساٹھ فیصد گیت پنجابی زبان میں ہیں جو پاکستانیوں کی اکثریت کی مادری زبان بھی ہے۔ مسعودرانا، پنجابی فلمی گائیکی میں ایک سٹینڈرڈ مردانہ آواز بن چکے تھے اور اجارہ داری کا یہ عالم تھا کہ ان کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی تعداد پاکستان کے دیگر پانچ بڑے گلوکاروں عنایت حسین بھٹی ، سلیم رضا ، منیر حسین ، احمدرشدی اور مہدی حسن کے گائے ہوئے کل پنجابی فلمی گیتوں کی مشترکہ تعداد سے بھی زیادہ تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پنجابی فلموں کا سرکٹ ،اردو فلموں کے سرکٹ کی نسبت چار سے پانچ گنا بڑا ہوتا تھا جہاں پنجابی فلموں کو ہی زیادہ اہمیت حاصل ہوتی تھی۔
مسعودرانا کے منفرد ریکارڈز

ٹائٹل اور تھیم سانگز پر اجارہ داری

  • پاکستان کی اردو فلموں میں زیادہ تر نوجوان طبقے کو احمدرشدی کے شوخ و چنچل گیت اور سنجیدہ طبقے کو مہدی حسن کے غزل نما رومانٹک گیت اچھے لگتے تھے لیکن اونچی سروں میں گائے گئے مشکل ترین گیتوں کے علاوہ اردو اور پنجابی فلموں کے ٹائٹل اور تھیم سانگ گانے میں مسعودرانا کا کبھی کوئی ثانی نہیں رہا۔

فلموں اور گیتوں کی سینچریاں

  • مسعودرانا ہی پاکستان کی فلمی تاریخ کے واحد گلوکار ہیں کہ جنھوں نے اردو اور پنجابی فلموں اور گیتوں کی سینچریاں بلکہ ڈبل سینچریاں بنائی تھیں۔

سو سے زائد اداکاروں کے لیے گیت گائے

  • مسعودرانا اپنے فلمی کیرئر میں کبھی کسی ایک اداکار کے لیے مخصوص نہیں رہے ۔ ان کے سب سے زیادہ گیت پس پردہ تھے ، جن کی تعداد سو سے بھی زائد ہے اور جو اداکاروں اور اداکاراؤں کے علاوہ مختلف فلمی صورتحال کے لیے گائے گئے تھے۔

آٹھ دھائیوں کے گلوکار

  • مسعودرانا کا فنی کیرئر چار عشروں پر محیط تھا لیکن ان کے گیت آٹھ عشروں پر پھیلے ہوئے فنکاروں پر فلمائے گئے تھے جو ایک اور منفرد ریکارڈ ہے۔ 1920ء کے عشرہ میں فلمی کیرئر کا آغاز کرنے والے اداکار نور محمد چارلی سے لے کر 1990ء کے عشرہ میں متعارف ہونے والے شان اور جان ریمبو پر بھی مسعودرانا کے گیت فلمائے گئے تھے۔

دو نسلوں کے اداکاروں پر گیت فلمائے گئے

دو نسلوں کے لیے گیت گائے

سپرہٹ گیتوں کا ریکارڈ

  • مسعودرانا نے 1966ء میں ستر سے زائد فلمی گیت گا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس ایک کیلنڈر ائر میں انھوں نے جتنے اردو پنجابی سپر ہٹ گیت گائے تھے ، اس کا ریکارڈ کبھی نہیں ٹوٹ سکا۔ یاد رہے اسی سال کی فلم ہمراہی میں مسعودرانا کے سات میں سے چھ گیت سپر ہٹ ہوئے تھے جو کسی ایک فلم میں ، کسی مرد گانے والے کا ، سب سے زیادہ سپر ہٹ گیت گانے کا ناقابل شکست ریکارڈ ہے۔ اسی فلم میں مسعودرانا نے نعت ، ترانہ ، غزل ، المیہ اور طربیہ گیت گا کر اپنے ورسٹائل ہونے کہ مہر ثبت کر دی تھی۔

ایک ہی دن سات فلمیں ریلیز ہوئیں

  • مسعودرانا نے 2 جنوری 1968ء کی عید الفطر کے دن ریلیز ہونے والی گیارہ میں سے سات فلموں میں نغمہ سرائی کر کے ایک ہی دن ریلیز ہونے والی زیادہ سے زیادہ فلموں میں گانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایک ہی فلم کے سبھی گیت گائے

  • کسی گلوکار کے لیے کسی ایک فلم کے سو فیصدی گیت گانے کا ریکارڈ بھی مسعودرانا کے پاس ہے جنھوں نے 1990ء کی فلم بارود کا تحفہ کے چاروں گیت گائے تھے۔ اس فلم کے سبھی گیت جنگی ترانے تھے اور شاید واحد فلم تھی جس میں کوئی نسوانی گیت نہیں تھا۔

ڈبل ورژن گیتوں پر اجارہ داری

  • مسعودرانا نے پاکستان کا پہلا ڈبل ورژن پنجابی اردو گیت فلم بندہ بشر میں گایا تھا۔ دلچسپ اتفاق ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ڈبل ورژن پنجابی اردو فلموں میں نغمہ سرائی کا ریکارڈ بھی مسعودرانا ہی کے پاس ہے جنھوں نے ایک فلم پیار کرن توں نئیں ڈرنا کے لیے کل 12 گیت بھی گائے تھے جن میں سے اردو ورژن میں چھ اور پنجابی ورژن میں پانچ گیت تھے جبکہ چھٹا گیت فلم کے لیے موسیقار کمال احمد نے خودگایا تھا لیکن ریکارڈنگ میں مسعودرانا کا گایا ہوا تھا۔

میڈم نورجہاں کے ساتھ سب سے زیادہ دو گانے گائے


مسعودرانا: آٹھ عشروں کی آواز

مسعودرانا ، پاکستان کی فلمی تاریخ کے واحد گلوکار تھے کہ جن کی آواز آٹھ عشروں پر پھیلے ہوئے اداکاروں پر فلمائی گئی تھی۔ انھوں نے سو سے زائد اداکاروں کے لیے نغمہ سرائی کی تھی جن کی یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔ بریکٹس میں دیے گئے نام ان اداکاروں کے ہیں کہ جن کے پس منظر میں گیت گائے گئے تھے جنھیں عرف عام پس پردہ ٹائٹل اور تھیم سانگ کہا جاتا تھا۔
عشرہ فلمبند پس پردہ اداکار
1920 1 1 نور محمد چارلی ، (ایم اسماعیل)
1930 1 0 اے شاہ
1940 6 3 سدھیر ، سنتوش ، علاؤالدین ، طالش ، شیخ اقبال ، نذر ، (الیاس کاشمیری ، گل زماں ، ظہور شاہ)
1950 18 6 درپن ، یوسف خان ، اکمل ، اعجاز ، حبیب ، کمال ، آصف جاہ ، زلفی ، رنگیلا ، لہری ، ساون ، ریاض شاہد ، مظہرشاہ ، سکندر ، امداد حسین ، ساقی ، دلجیت مرزا ، اسد جعفری ، (صبیحہ خانم ، نیر سلطانہ ، شمیم آراء ، یاسمین ، بہار ، فضل حق)
1960 44 10 محمدعلی ، وحیدمراد ، رحمان ، نرالا ، حنیف ، اسدبخاری ، منورظریف ، خلیفہ نذیر ، جگی ملک ، ننھا ، علی اعجاز ، قوی ، ندیم ، اقبال حسن ، کیفی ، خالد ، حیدر ، البیلا ، عرفان کھوسٹ ، مصطفیٰ قریشی ، افضال احمد ، عظیم ، حمید چوہدری ، ابو شاہ ، محبوب کاشمیری ، منیر ظریف ، افضل خان ، چنگیزی ، زبیر ، طارق عزیز ، بخشی وزیر ، چوہان ، گلریز ، محمود ، اعظم ، ارسلان ، مسعوداختر ، زاہد خان ، عباس نوشہ ، ماسٹر صدیق ، ضیاء ، اعجاز اختر ، کمال ایرانی ، (مسعودرانا ، نغمہ ، نبیلہ ، سلمی ممتاز ، طلعت صدیقی ، زینت ، ریکھا ، چترا ، شوکت اکبر ، گٹو)
1970 25 1 بدر منیر ، آصف خان ، شاہد ، اورنگزیب ، غلام محی الدین ، جاوید شیخ ، تنظیم حسن ، جمال ، جمیل فخری ، مجید ظریف ، خالد سلیم موٹا ، راحت کاظمی ، نوید ، غیور اختر ، عمر فیروز ، ناظم ، جمشید انصاری ، چکرم ، عثمان پیرزادہ ، شہباز ، جہانگیر مغل ، خالد عباس ڈار ، بانکا ، (طارق شاہ)
1980 15 اظہار قاضی ، فیصل ، ایاز ، شہباز اکمل ، جہانزیب، شیوا ، اسماعیل شاہ ، مسعود احسن ، بابر ، عظیم ، اسماعیل تارا ، ظہور علی ، شجاعت ہاشمی ، عابد علی ، مرزا غضنفر بیگ
1990 9   شان ، جان ریمبو ، عمرشریف ، عابد کشمیری ، فیصل منورظریف ، اکبر شیخ ، دلاور ، عجب گل ، حیدر سلطان




241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.