Film Actress
Real name | |
First film | Sohni (Urdu - 1955) |
Life | - |
Born at | |
Language | |
Profession | Dancer |
Relations | Hassan Tariq (husband) Fomi (brohter) |
پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایمی مینوالا ، پاکستانی فلموں کی دوسری نامور رقاصہ تھی جس نے فلم سوہنی (1955) سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان فلم ڈیٹابیس میں ایمی مینوالا کی پچاس سے زائد فلموں کا اندراج ہے۔ فلم باجی (1963) میں ایمی مینوالا پر فلمایا ہوا نسیم بیگم کا یہ گیت "چندا توری چاندنی میں ، جیا جلا جائے رے۔۔" کے علاوہ اسی فلم میں ایک دوسری رقاصہ پنا کے ساتھ میڈم نورجہاں اور فریدہ خانم کا گایا ہوا یہ کلاسیکل گیت "سجن توری لاگی لگن من ما۔۔" اور فلم عذرا (1962) میں میڈم کا یہ کلاسیکل گیت "اے جانم ، گائے جوانی دم بدم۔۔" بھی بڑے مشہور گیت تھے۔ مسعودرانا کے ساتھ ایمی مینوالا کی متعدد فلمیں تھیں اور شاید ایک فلم قتل کے بعد (1963) میں ایک مشترکہ گیت بھی تھا۔ ایمی مینوالا کے بھائی اداکار فومی تھے اور نامور ہدایتکار حسن طارق کی تین معروف بیویوں میں سے ایک ایمی مینوالا بھی تھی۔
پاکستان فلم میگزین ، سال رواں یعنی 2023ء میں پاکستانی فلموں کے 75ویں سال میں مختلف فلمی موضوعات پر اردو/پنجابی میں تفصیلی مضامین پیش کر رہا ہے جن میں مکمل فلمی تاریخ کو آن لائن محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ، 2005ء میں پاکستانی فلموں کا عروج و زوال کے عنوان سے ایک معلوماتی مضمون لکھا گیا تھا۔ 2008ء میں پاکستانی فلموں کے ساٹھ سال کے عنوان سے مختلف فنکاروں اور فلموں پر مختصر مگر جامع مضامین سپردقلم کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پاکستانی فلموں کے منفرد ڈیٹابیس سے اعدادوشمار پر مشتمل بہت سے صفحات ترتیب دیے گئے تھے جن میں خاص طور پر پاکستانی فلموں کی سات دھائیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ایک تفصیلی سلسلہ بھی موجود ہے۔