PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Saturday, 22 February 2025, Day: 53, Week: 08

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاکستانی زبانیں

164 زبانوں/بولیوں اور لہجوں پر دلچسپ اور نایاب معلومات


انگریزی

انگریزی (English)، قریباً دو سو سال سے پاکستان کی سرکاری زبان ہے۔۔!

"ہندیورپین" (Indo-European) زبانوں میں "جرمینک گروپ" (Germanic) سے تعلق رکھنے والی انگریزی زبان، دنیا کی سب سے بااثر زبان ہے۔

گزشتہ تین صدیوں میں جو بے مثل ترقی انگریزی زبان نے کی ہے، وہ کسی دوسری زبان نے نہیں کی۔ آج بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک مثلاً برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں مادری اور سرکاری زبان کے طور پر اور پاکستان، بھارت، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، نائجریا، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت پچاس سے زائد آزاد ممالک میں سرکاری زبان کے طور پر رائج ہے۔

قریباً 40 کروڑ افراد کی مادری زبان ہونے کے علاوہ بین الاقوامی سیاست و سفارت کاری، تجارتی، کاروباری اور قانونی معاملات، صنعت و حرفت، جدید سائنس و ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیمی، فنی، عسکری اور پیشہ وارانہ مہارت، کھیل کود، ذرائع ابلاغ ، فلم، ٹی وی، ریڈیو، موسیقی اور دیگر ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے علاوہ روزمرہ بول چال اور میل جول کی عالمی رابطہ زبان کے طور پر قریباً ڈیڑھ ارب سے زائد لوگ انگریزی زبان کا روزانہ استعمال کرتے ہیں۔

انگریزی زبان کی تاریخ

انگریز قوم، دراصل جرمن النسل لوگ ہیں جو 5ویں صدی میں برطانوی جزائر میں آباد ہوئے۔ 9ویں سے 11ویں صدی کے عرصہ میں سکنڈے نیویا کے بحری قزاقوں نے پے درپے حملے کر کے انگریزوں کو مغلوب کیا۔ رہی سہی کسر فرانسیسیوں نے پوری کر دی جب انھوں نے 1066ء میں انگلینڈ پر قبضہ کرلیا تھا۔

ذرا تصور کریں کہ اس وقت انگریزی، عام لوگوں کی جبکہ فرانسیسی، اشرافیہ کی زبان تھی۔ اس طرح سے انگریزی، جو ایک جرمن زبان تھی، اس پر لاطینی/رومن/فرانسیسی اثرات غالب آنے لگے جس نے نہ صرف اس کی ہیئت کو تبدیل کیا بلکہ زبان و بیان کے تضادات بھی پیدا کر دیے جو آج تک موجود ہیں۔

ناقدین کے مطابق، انگریزی زبان کی کوئی ایک بھی کل سیدھی نہیں کیونکہ اس کو بغیر کسی منطق کے لکھا اور بولا جاتا ہے، اس کے باوجود وہ ایک عالمی زبان ہے۔۔!

صنعتی انقلاب کا آغاز

15ویں صدی میں موجودہ انگریزی زبان کا نیا دور شروع ہوا۔ 1440ء میں پرنٹنگ پریس کی ایجاد کے بعد انگریزی زبان کی پہلی بڑی تصنیف منظرِعام پر آئی۔ اسی دور میں عثمانی ترکوں (1922-1299ء) کی اجارہ داری کی وجہ سے نئے تجارتی راستوں اور نئی دنیا دریافت کرنے کے لیے یورپین اقوام میں دوڑ شروع ہوئی۔ سپین سے مسلم اقتدار (1491-711ء) کا خاتمہ ہوا اور اگلے سال یعنی 1492ء میں امریکہ دریافت ہوا۔ 16ویں صدی میں شیکسپئر (1616-1564ء) کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ 1604ء میں انگریزی زبان کی پہلی لغت شائع ہوئی۔1611ء میں پہلی بار بائبل اور 1649ء میں پہلی بار قرآنِ مجید کا انگلش میں ترجمہ شائع ہوا۔ 1665ء میں پہلا انگریزی اخبار The Oxford Gazette بھی منظرِعام پر آیا تھا۔

1760ء میں بھاپ سے چلنے والی مشینوں اور ٹرین کی ایجاد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے صنعتی انقلاب کا آغاز ہوا جس نے انگریزوں کو فیصلہ کن برتری دلا دی تھی۔ یہی وہ دور تھا جب انگریزوں نے 1757ء میں ہندوستان میں ملک گیری کی ہوس میں بنگال پر قبضہ کرلیا اور صرف پچاس سال کی قلیل مدت میں 1803ء میں راجدھانی دہلی پر بھی قابض ہوگئے تھے۔

انگریزی زبان کا عروج

17ویں صدی میں دنیا بھر میں برطانوی نوآبادیاتی نظام سے انگریزی زبان کا عالمی پھیلاؤ ہوا جو تمام برطانوی کالونیوں میں حاکموں، انتظامیہ، مقننہ، اشرافیہ، صنعت و حرفت، ذرائع ابلاغ اور تعلیم و تربیت کی زبان بن گئی تھی۔ اس دوران، عالمی اجارہ داری کے لیے انگریزی زبان کا مقابلہ فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں سے رہا۔

انگریزوں نے 40 فیصد خطہ زمین پر حکومت کی ہے اور تاریخِ عالم نے آج تک برطانوی سلطنت سے بڑی کوئی سلطنت نہیں دیکھی جہاں سورج تک نہیں ڈوبتا تھا۔ انگریزی زبان کی اجارہ داری، آج بھی دنیا کے ہر کونے سے برطانوی راج کی عظمتِ رفتہ کی یاد دلاتی ہے۔

20ویں صدی میں، دوسری جنگِ عظیم (45-1939ء) کے بعد برطانوی سامراج کی جگہ امریکی سامراج نے لے لی جس نے انگریزی زبان کی بین الاقوامی اجارہ داری کو قائم رکھا۔ عالمی سیاسی،تجارتی اور عسکری برتری کے بعد ڈیجیٹل انقلاب نے انگریزی کی اہمیت کو دوچند کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریزی زبان کو فیصلہ کن بین الاقوامی برتری 1990 کی دھائی میں حاصل ہوئی جب روسی بلاک زوال پذیر ہوا اور انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا تھا۔

انگریزی، پاکستان کی سرکاری زبان کب بنی؟

پاکستان کا قیام تو 1947ء میں عمل میں آیا لیکن اس سے قریباً ایک صدی قبل یعنی 1837ء میں انگریزوں نے فارسی کی جگہ انگریزی (اور اردو) کو ہندوستان کی سرکاری زبان بنا دیا تھا جو آج بھی، یعنی 2025ء میں 188 سال بعد بھی پاکستان کی سرکاری زبان ہے اور ابھی ایسے کوئی آثار نہیں کہ اگلے سو سال تک اس میں کوئی بڑی تبدیلی ہو۔

انگریزی زبان کا ہمارے پورے معاشرے پر کتنا گہرا اثر ہے، اس کا اندازہ عام زندگی میں بھی قدم قدم پر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی شہر یا قصبے کے کسی بھی بازار یا روڈ پر چلے جائیں، ہر طرف انگلش سائن بورڈز قطار در قطار نظر آئیں گے۔ اب بھلا ان انگریزی الفاظ کا اردو یا پنجابی استعمال کون کرے گا:

  • "کلاتھ ہاؤس" کو "کپڑے کا گھر یا درزی خانہ"
  • "جنرل سٹور" کو "عام چیزوں کی دکان" یا پنجابی میں "ملیاری والا"
  • "کارپینٹر" کو "بڑھئی یا ترکھان"
  • "ہیرڈریسر" کو "حجام یا نائی کی دکان" (میرے بچپن میں ایک حجام کی دکان کا نام تھا "مرکز اصلاح گیسو")
  • "شوز میکرز" کو "موچی کی دکان"
  • "فوٹو سٹوڈیو" کو "تصویروں کا گھر یا دکان"
  • "واچ ہاؤس" کو "گھڑی ساز"
  • "آٹو ورکشاپ" کو "گاڑیوں کے مستری کی دکان"
  • "بس سروس" کو "گاڑی کی خدمات" یا "موٹر گاڑی والے"
  • "پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز" کو "پاکستان عالمی ہواباز ادارہ"

انگریزی کا حروفِ تہجی

انگریزی زبان کو پہلی بار 5ویں صدی میں تحریری صورت ملی۔ یہ قدیم انگریزی کا دور تھا جس میں جرمن زبانوں کا زور تھا لیکن 11ویں صدی میں فرانسیسی قبضے کے بعد لاطینی زبان کی اجارہ داری کا دور شروع ہوا اور قدیم زبان میں بے شمار نئے الفاظ آئے۔

دورِ حاضر کی "جدید انگریزی" زبان کا آغاز 15ویں صدی میں ہوا جس میں دیگر زبانوں کے علاوہ خاص طور پر لاطینی اور یونانی الفاظ کی آمد ہوئی۔ انگریزی زبان، رومن رسم الخط استعمال کرتی ہے جو اصل میں یونانی طرزِتحریر سے ماخوذ ہے جس کا منبع "فونیشین" زبان ہے جو دنیا کی پہلی حروفِ تہجی تھی اور ہماری عربی/فارسی رسم الخط کی بنیاد بھی تھی۔ اس طرح سے "ہندیورپین" زبانوں کے خاندان سے تعلق کی وجہ سے انگریزی زبان، ہماری اردو/پنجابی وغیرہ کی دور کی رشتہ دار بھی ہے۔

انگریزی حروفِ تہجی کو Alphabet کہا جاتا ہے جو یونانی زبان کے پہلے دو حروف alpha اور beta سے بنا۔ ایسی طرزِتحریرمیں Vowels کے بغیر کوئی لفظ نہیں لکھا جا سکتا۔

انگریزی حروفِ تہجی کی چند دلچسپ معلومات

  • انگریزی حروفِ تہجی (Alphabet) میں کل 26 حروف ہیں جو 44 مختلف آوازیں دیتے ہیں۔ ان میں 19 حروفِ صحیح (Consonants) اور 5 حروفِ علت (Vowels) ہیں جبکہ گاہے بگاہے Y اور W سے ان دونوں کا کام لیا جاتا ہے۔
  • انگریزی میں 5 حروفِ علت (Vowels) 14 مختلف آوازیں دیتے ہیں جو تلفظ کو خاصا پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔
  • انگریزی زبان میں کوئی لفظ، Vowels کے بغیر نہیں لکھا جاسکتا مگر روایتی حروفِ علت (a,e,i,o,u) کے بغیر بھی ایک لفظ rhythms ہے جس میں Y وؤولز کا قائم مقام ہے۔
  • انگریزی املا کی فضول خرچی دیکھیے کہ لفظ Queue میں کل پانچ حروف ہیں حالانکہ تلفظ صرف ایک حرف Q کا ہے۔
  • انگریزی زبان کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف E ہے جو ہر 8واں حرف یا 11 فیصد تحریر میں آتا ہے جبکہ Z کے بعد Q سب سے کم استعمال ہوتا ہے اور U کے بغیر کبھی نہیں آتا۔
  • انگریزی حروفِ تہجی کے 9 حروف ایسے ہیں جو 70 فیصد عبارتوں میں آتے ہیں اور اس ترتیب سے ہیں: E,T,A,O,I,N,S,H,R
  • انگریزی زبان میں سب سے زیادہ الفاظ S سے شروع ہوتے ہیں جبکہ اس کے بعد P اور C آتے ہیں۔
  • عام طور پر کسی انگریزی لفظ کے آخر میں یہ تین حروف نہیں آتے: V,J,Q
  • عام طور پر انگریزی املا میں C اور G کے بعد اگر a,o,u آئیں تو بالترتیب "ک" اور "گ" کی آوازیں دیتے ہیں اور اگر e,i,y کی آوازیں آئیں تو بالترتیب "س" اور "ج" کی آوازیں بنتی ہیں۔
  • انگریزی الفابیٹ میں 16ویں صدی تک J,U,W کے حروف نہیں تھے جبکہ ایک 27واں حروف & (The ampersand) موجود تھا جو اب نہیں ہے۔
  • انگریزی الفابیٹ میں حرف O دنیا کا سب سے پرانا حرف ہے جو پانچ ہزار سالہ قدیم مصری تصویری خط یا لوگو گرافک اور ساڑھے تین ہزار سالہ قدیم دنیا کے پہلے فونیقی حروفِ تہجی میں بھی موجودتھا۔
  • اس ایک جملے میں انگریزی حروفِ تہجی کے سبھی 26 حروف آتے ہیں:
    The quick brown fox jumps over the lazy dog

Pakistan Linguistic Database

Pakistan Linguistic Database on PAK Magazine contains information on 164 languages, dialects and accents.

12 main languages

Details on main languages in Pakistan.

1.Arabic
2.Balochi
3.Brahui
4.English
5.Hindi
6.Hindko
7.Pashto
8.Persian
9.Punjabi
10.Saraiki
11.Sindhi
12.Urdu


58 Languages

A complete list of languages of Pakistan.

No. Language Region Group
1 AerSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Gujarati
2 ArabicThe Muslim WorldSemitic
3 ArsoniwarChitral, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
4 BadeshiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanUnclassified
5 BagriPunjab, PakistanIndo-Aryan
6 BalochiBalochistan, Pakistan, Iran and AfghanistanWestern Iranian, Northwestern
7 BaltiGilgit-Baltistan, PakistanBodish, Ladakhi–Balti
8 BashgaliwarKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
9 BateriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic Kohistani
10 BengaliBangladesh, India and Karachi, PakistanIndo-Aryan
11 BhayaSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
12 BrahuiBalochistan, PakistanNorthern
13 BurushaskiGilgit-Baltistan, PakistanSouth Asian
14 ChilissoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
15 DameliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
16 DariKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanWestern Iranian, Persian
17 DogriJammu & KashmirIndo-Aryan, Northern, Western Pahari
18 Englishthe whole worldGermanic
19 Gawar-BatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
20 GawriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
21 GheraSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
22 GoariaSindh, PakistanIndo-Aryan, Rajasthani
23 GowroKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
24 GujaratiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan
25 GurgulaSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
26 HindiIndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
27 HindkoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
28 KalashaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Chitrali
29 KalkotiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
30 KashmiriKashmirIndo-Aryan, Dardic
31 KatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanNuristani
32 KhowarKhyber Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, PakistanIndo-Aryan, Chitrali
33 KohistaniKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
34 Kundal ShahiAzad KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
35 LoarkiSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Rajasthani
36 MarwariPunjab, Sindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
37 MemoniSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
38 MewatiPunjab and Sindh in PakistanIndo-Aryan
39 OadkiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
40 OrmuriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern Iranian
41 PalulaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
42 Parkari KoliSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Gujarati
43 PashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanEastern-Iranian
44 PersianIran and Balochistan, PakistanWestern Iranian
45 PunjabiPakistani and Indian PunjabIndo-Aryan, Northwestern
46 SansiSindh, PakistanIndo-Aryan
47 SaraikiPunjab, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
48 SarikoliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian, Shugni-Yazgulami
49 ShinaKhyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic
50 Sikh PunjabiPunjab, IndiaIndo-Aryan, Northwestern
51 SindhiSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
52 Thall LamentiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
53 TorwaliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
54 UrduPakistan and IndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
55 UshojoSwat, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Kohistani
56 UyghurGilgit-Baltistan, PakistanTurkic
57 WakhiGilgit-Baltistan, Pakistan, Afghanistan, Tajikstan and ChinaEastern Iranian
58 YidghaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian

64 Dialects

A list of known dialects of various languages in Pakistan.

No. Dialect Language Region
1 BazigarPunjabiPunjab, Pakistan
2 BilaspuriPunjabiHimachal Pradesh, India
3 BrokskatShinaGilgit-Baltistan, Pakistan
4 Central PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
5 ChambealiPunjabiHimachal Pradesh, India
6 CholistaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
7 DawoodiBurushaskiGilgit-Baltistan, Pakistan
8 DehwariPersianBalochistan, Pakistan
9 DerawaliPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
10 DhatkiSindhiSindh, Pakistan
11 DoabiPunjabiPunjab, Pakistan
12 DogriPunjabiJammu & Kashmir
13 FaraqiSindhiSindh, Pakistan
14 GojriPunjabiJammu & Kashmir
15 HazargiPersianBalochistan, Pakistan
16 HindkoPunjabiKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
17 JadgaliSindhiSindh, Pakistan
18 JandavraGujaratiSindh, Pakistan
19 JangliPunjabiPunjab, Pakistan
20 JhalawaniBrahuiBalochistan, Pakistan
21 JogiHindiSindh, Pakistan
22 KabutraHindiSindh, Pakistan
23 Kachi KoliGujaratiSindh, Pakistan
24 KangriPunjabiHimachal Pradesh, India
25 KhetraniPunjabi/SaraikiBalochistan, Pakistan
26 KomviriPashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
27 KoroshiBalochiBalochistan, Pakistan
28 KulluiPunjabiHimachal Pradesh, India
29 KutchiSindhiSindh, Pakistan
30 LariSindhiSindh, Pakistan
31 LasiSindhiSindh, Pakistan
32 MadaklashtiPersianBalochistan, Pakistan
33 MajhiPunjabiPunjab, Pakistan
34 MakraniBalochiBalochistan, Pakistan
35 MalwaiPunjabiPunjab, India
36 MandealiPunjabiHimachal Pradesh, India
37 MankiyaliHindkoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
38 MewariHindiSindh, Pakistan
39 MultaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
40 Northern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
41 Pamir KyrgyzKyrgyzGilgit-Baltistan, Pakistan
42 PothwariPunjabiNorthern Punjab, Pakistan
43 PuadhiPunjabiPunjab, Pakistan
44 PurgiBaltiGilgit-Baltistan, Pakistan and India
45 RakhshaniBalochiBalochistan, Pakistan
46 Rakhshani BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
47 RangriHindiPunjab, Pakistan
48 RiastiPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
49 SaraikiPunjabiPunjab, Pakistan
50 SaravaniBrahuiBalochistan, Pakistan
51 SaroliSindhiSindh, Pakistan
52 SawiShinaKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
53 ShahpuriPunjabiPunjab, Pakistan
54 Sindhi BhilSindhiSindh, Pakistan
55 Sindhi BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
56 Southern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
57 SulemaniBalochiBalochistan, Pakistan
58 ThalochriPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
59 ThareliSindhiSindh, Pakistan
60 UtradiSindhiSindh, Pakistan
61 VaghriGujaratiSindh, Pakistan
62 WacholiSindhiSindh, Pakistan
63 Wadiyara KoliGujaratiSindh, Pakistan
64 WaneciPashtoBalochistan, Pakistan

44 Accents

A list of known accents of various dialects and languages in Pakistan.

No. Accent Dialect Language
1 AajriHindkoPunjabi
2 AfridiNorthern PashtoPashto
3 AwankariPothwari/HindkoPunjabi
4 Baar di BoliMajhiPunjabi
5 BanawaliMalwaiSikh Punjabi
6 BhattianiMalwaiSikh Punjabi
7 BherochiShahpuriPunjabi
8 Bugti SulemaniBalochi
9 ChenavriMajhiPunjabi
10 ChenhawriMultaniPunjabi/Saraiki
11 ChhachhiPothwari/HindkoPunjabi
12 DhanniShahpuri/HindkoPunjabi
13 DomkiMakraniBalochi
14 GhebiPothwari/HindkoPunjabi
15 HindkiMultaniPunjabi/Saraiki
16 JaghdaliDerawaliPunjabi/Saraiki
17 JandliPothwariPunjabi
18 JatkiMajhiPunjabi
19 KachhiThalochriPunjabi/Saraiki
20 KachiMajhiPunjabi
21 Kalati RakhshaniBalochi
22 KandaharSouthern PashtoPashto
23 KarachiMakraniBalochi
24 KechiMakraniBalochi
25 KohatiHindkoPunjabi
26 LashariMakraniBalochi
27 LubankiMalwaiSikh Punjabi
28 MandwaniSulemaniBalochi
29 MazariSulemaniBalochi
30 MulkiThalochriPunjabi/Saraiki
31 PachhadiDerawaliPunjabi/Saraiki
32 PanjgoriRakhshaniBalochi
33 PashoriHindkoPunjabi
34 PoonchhiPothwariPunjabi
35 RachnaviMajhiPunjabi
36 RathiJhangviPunjabi/Saraiki
37 RathooriMalwaiSikh Punjabi
38 SarawaniRakhshaniBalochi
39 Sarhaddi RakhshaniBalochi
40 SibiSulemaniBalochi
41 SwaenHindkoPunjabi
42 WazirabadiMajhiPunjabi
43 WaziriSouthern PashtoPashto
44 YusufzaiNorthern PashtoPashto

Pakistan Linguistic Database

On the International Mother Language Day on February 21, 2025, PAK Magazine is introducing the Pakistan Linguistic Database.
It contains information on 164 languages, dialects and accents.

Pakistan Linguistic Database

پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس

پاک میگزین ، 21 فروری 2005ء کو یعنی "مادری زبان کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستانی زبانوں کے ایک منفرد ڈیٹابیس کا آغاز کر رہا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی سبھی زبانوں، بولیوں اور لہجوں کی نایاب معلومات محفوظ کی جارہی ہیں۔


پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ

1947
قائدِ اعظمؒ کا پاسپورٹ
قائدِ اعظمؒ کا پاسپورٹ
1973
فیڈرل سیکورٹی فورس
فیڈرل سیکورٹی فورس
1979
بھٹو کے نظریات میں تبدیلی
بھٹو کے نظریات میں تبدیلی
1947
جنرل سر فرینک میسروی
جنرل سر فرینک میسروی
2020
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس
پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس


پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات

آئین پاکستان
آئین پاکستان
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
مردم شماری
مردم شماری
انتخابات
انتخابات
سیاسی جماعتیں
سیاسی جماعتیں
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
امریکی امداد
امریکی امداد


تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف


تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری


پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.