PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Saturday, 22 February 2025, Day: 53, Week: 08

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاکستانی زبانیں

164 زبانوں/بولیوں اور لہجوں پر دلچسپ اور نایاب معلومات


تعارف

پاک میگزین پر "پاکستانی زبانوں کے ڈیٹابیس" کا بنیادی مقصد، معلوماتِ عامہ کے علاوہ پاکستانی زبانوں کی تاریخ کو محفوظ کرنا ہے۔

اس ویب سائٹ پر تاریخی اور جغرافیائی معلومات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کے حروفِ تہجی پر بات کی گئی ہے لیکن علمِ لسانیات (Linguistics) کے دیگر اہم علوم مثلاً Phonetics (صوتیات)، Morphology (الفاظ) اور Syntax (جملہ سازی) وغیرہ پر بات نہیں کی گئی، البتہ لنکس دیے گئے ہیں، جنھیں دلچسپی ہے، مزید تحقیق کر سکتا ہے۔

اس ویب سائٹ کی تیاری میں جہاں وسیع مطالعہ کام آیا وہاں چھ دھائیوں کے ذاتی تجربات اور مشاہدات کے علاوہ سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں/بولیوں کے بڑی تعداد میں ویڈیوز بھی دیکھے۔

عالمی زبانوں پر ایک نظر

عالمی زبانوں کی معتبر ویب سائٹ Ethnologue کے 2024ء کے اعدادوشمار کے مطابق، اس وقت دنیا بھر کے 242 ممالک کی آٹھ ارب سے زائد آبادی سات ہزار سے زائد زبانیں بولتی ہے جن میں سے ساڑھے تین ارب کی آبادی صرف 20 زبانیں بولتی ہے۔

دنیا بھر میں صرف 7فیصد یا 486 زبانیں سرکاری امور کی انجام دہی، ذرائع ابلاغ اور تعلیم و تربیت کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ 44 فیصد یا تین ہزار سے زائد زبانیں معدومی کے خطروں سے دوچار ہیں۔ 449 زبانیں ختم ہو چکی ہیں جبکہ 49فیصد یا ساڑھے تین ہزار زبانیں محفوظ ہیں۔ دنیا بھر میں خواندگی کی اوسط شرح 86فیصد ہے جو پاکستان میں صرف 59فیصد ہے۔

پاکستان کی زبانیں

Pakistan Census 2023
پاکستان میں 70 کے قریب
زبانیں بولی جاتی ہیں

Ethnologue ویب سائٹ کے مطابق، پاکستان میں کل 68 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے اردو، انگلش اور سندھی، سرکاری زبانیں ہیں۔ 9 زبانیں غیرمقامی ہیں جن میں سے ایک انگریزی ہے جبکہ 47 زبانیں محفوظ ہیں اور 18 معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

پاک میگزین پر "پاکستانی زبانوں کے ڈیٹابیس" کو تاریخی تناظر میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی یا متعلقہ زبانوں/بولیوں اور لہجوں کی تاریخ و جغرافیہ پر معلومات محفوظ کی گئی ہیں۔ ان میں کچھ مخصوص اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں جنھیں سمجھنا ضروری ہے:

"زبان" کی تعریف

کسی بھی "زبان" (language) کی تعریف یہ ہے کہ جب دو افراد بغیر کسی ترجمان کے ایک دوسرے کے ساتھ متفقہ طور پر "مخصوص الفاظ" (vocabulary) کو "مخصوص تلفظ" (phonology) کے ساتھ "مخصوص ترتیب" (grammar) یعنی جملوں کی ادائیگی سے بولتے اور سمجھتے ہیں تو وہ ایک ہی زبان بول رہے ہوتے ہیں۔

دنیا کی کوئی بھی زبان راتوں رات نہیں بنی اور نہ ہی جلد ختم ہوتی ہے بلکہ اس کے لیے صدیوں کا سفر درکار ہوتا ہے۔ مذہبی اصطلاح میں تو خدا نے حضرت آدمؑ اور حضرت حواؑ کو زمین پر بھیجتے ہی یکمشت سارا دنیاوی علم دے دیا تھا لیکن سائنسی اصطلاح میں ہر کام کا ایک ارتقائی عمل ہوتا ہے اور یہ ثابت کرنا انتہائی مشکل ہے کہ دنیا میں پہلی بار کن دو افراد کے مابین بات چیت ہوئی، کون سی زبان استعمال کی گئی اور کون سے پہلے الفاظ ادا کیے گئے تھے۔

"بولی" کی تعریف

ایک "بولی" (dialect)، کسی زبان کا ذیلی گروپ ہوتی ہے جو الفاظ، تلفظ اور انداز کے تھوڑے بہت فرق کے ساتھ مخصوص علاقوں میں بولی جاتی ہے، مثلاً "سرائیکی"، "ہندکو" اور "ڈوگری" کو سیاسی بنیادوں پر خودمختار زبانیں قرار دیا گیا ہے جو مکمل طور پر پنجابی زبان کی علاقائی "بولیاں" ہیں اور بغیر کسی ترجمان کے باہمی طور پر قابلِ فہم ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان زبانوں کے ویڈیوز دیکھے جا سکتے ہیں۔

اصل میں دنیا کی ہر زبان مختلف "بولیوں" میں تقسیم ہے۔ عام طور پر ہر پندرہ بیس کلومیٹر پر ہر زبان میں تبدیلیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ جتنی بڑی زبان ہوگی، اتنی ہی اس کی بولیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگی۔

"لہجے" کی تعریف

پاک میگزین کے "پاکستانی زبانوں کے ڈیٹابیس" میں "زبان" (language) اور "بولی" (dialect) کے بعد "لہجہ" (accent) کی اصطلاح بھی استعمال کی گئی ہے جو کسی بھی زبان یا بولی کے الفاظ کو آواز اور انداز کے مخصوص اتارچڑھاؤ سے بولنے کو کہتے ہیں۔ پنجابی زبان کی ماجھی بولی کے مشہور "سیالکوٹی" اور "لھوری" لہجے اس کی بڑی مثالیں ہیں۔

زبانوں کے خاندان کیا ہیں؟

دنیا بھر کی سات ہزار سے زائد زبانوں کو ماہرینِ لسانیات نے مختلف خاندانوں میں تقسیم کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان زبانوں کا آپس میں کبھی نہ کبھی اور کوئی نہ کوئی رشتہ ضرور رہا ہے جس کی وجہ سے ان میں کئی ایک باتیں یا الفاظ اور جملے وغیرہ مشترک ہیں۔

کوئی بھی زبان قدرتی ارتقائی عمل سے نہیں بچ پائی، وقت کے ساتھ ان میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ کئی ایک زبانیں معدوم ہوجاتی ہیں اور ان کی جگہ نئی زبانیں جنم لے لیتی ہیں۔ ہر زبان میں نئے الفاظ اور محاورے آتے ہیں، کئی ایک الفاظ متروک ہوجاتے ہیں۔ مختلف افراد، قبائل اور اقوام کا زمین پر پھیلنا، ذریعہ معاش کے لیے ہجرت اور نقل مکانی کرنا، فاتحین کا دنیا کو فتح کرنا اور مختلف اقوام کا آپس میں سماجی اور کاروباری ملاپ، کئی ایک نئی زبانوں کی تشکیل کا باعث بنتا ہے اور یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گا۔

دنیا بھر کی سبھی زبانوں کو 135 مختلف خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پانچ "خاندان"، پاکستان میں موجود ہیں جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

ہندیورپی خاندان

ہندیورپین (Indo-European)، ساڑھے تین ارب آبادی کی 454 زبانوں کا دنیا کا سب سے بڑا لسانی خاندان ہے جس کی آٹھ بڑی شاخیں ہیں جو برصغیر پاک و ہند کے علاوہ ایران، افغانستان، یورپ، روس، شمالی اور جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک پھیلی ہوئی ہیں۔ پاکستان کی قریباً سبھی زبانیں اسی خاندان کے ذیلی گروپ Indo-Iranian سے تعلق رکھتی ہیں۔

افروایشیائی خاندان

افروایشیائی (Afro-Asiatic) میں 382 زبانوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔یہ زبانیں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بولی جاتی ہیں جنھیں سات مختلف شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انھی میں ایک گروپ "سامی" (Semitic) زبانوں کا ہے جس میں "عربی زبان" بھی آتی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی روحانی زبان ہے۔ پاکستان میں بھی ہر مسلمان یہ زبان پڑھ سکتا ہے۔

دراوڑی خاندان

دراوڑی (Dravidian)، 85 زبانوں کا خاندان ہے جس کے Northern گروپ کی "براہوئی زبان" ، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بولی جاتی ہے۔ اس خاندان کے باقی چاروں گروپس کی زبانیں خصوصاً جنوبی بھارت میں بولی جاتی ہیں اور ان کے بولنے والوں کو ہندوستان کے قدیم باشندے کہا جاتا ہے جنھیں ساڑھے تین ہزار سال قبل حملہ آور آریاؤں نے نقل مکانی پر مجبور کیا تھا۔

چینی تبت خاندان

چینی تبت (Sino-Tibetan) کے خاندان میں 458 زبانوں کا حوالہ ملتا ہے جس کو صرف دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس خاندان کے Tibeto-Burman گروپ میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں بولی جانے والی زبان "بلتی" (Balti) کا ذکر بھی ملتا ہے۔ یہ گروپ برما یا مینمار سے افغانستان تک کے کوہِ ہمالیہ کے طویل پہاڑی سلسلے میں 441 چھوٹی چھوٹی زبانوں پر مشتمل ہے۔ دنیا کی مادری زبان کے طور پر سب سے زیادہ بولی جانے چینی زبان Mandarin بھی اسی خاندان میں شامل ہے۔

ترکش خاندان

ترکش (Turkic)،41 زبانوں کا خاندان ہے جس کے Eastern گروپ کی ایک زبان "ایغور/کاشغری" (Uyghur) اور ایک بولی "پامیری کرغز" (Pamir Kyrgyz)، پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بولی جاتی ہے۔ اس خاندان کے دیگر چار گروپس کی زبانیں، ترکیہ کے علاوہ وسطی ایشیاء کے ممالک، قزاقستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغستان اور آذربائیجان میں بھی بولی جاتی ہیں۔

تنہا زبانیں

تنہا (isolate) کے ضمن میں 104 زبانوں کا ذکر ملتا ہے جن کا کسی لسانی خاندان سے کوئی تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا۔ ان میں پاکستان کی "بروشسکی" (Burushaski) زبان بھی ہے جو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بولی جاتی ہے۔

پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس، کیوں؟

پاک میگزین، ایک انفرادی کاوش ہے جو 1999ء سے مسلسل آن لائن ہے۔ یہ ویب سائٹ میری ذاتی دلچسپی کے مواد پر مبنی ہے جس کو میں اپنی ذہنی تسکین کے لیے اپنے فارغ اوقات میں بناتا ہوں۔

پاکستانی زبانوں کا یہ منفرد ڈیٹابیس بھی میرے دیرینہ شوق کی تکمیل ہے، الحمد للہ۔۔!

علمِ لسانایات سے ہمیشہ سے بڑی گہری دلچسپی رہی ہے۔ اس کا آغاز بچپن ہی سے ہوگیا تھا جب پہلی جماعت، ایک سرائیکی علاقے (کندیاں، ضلع میانوالی) میں پڑھی تھی۔ جب پانچ چھ ماہ بعد اپنے آبائی شہر، کھاریاں واپس آیا تو میرا لہجہ مکمل طور پر سرائیکی ہو چکا تھا اور بڑے فخر کے ساتھ دوسروں کو سنایا کرتا تھا کہ پنجابی زبان کو کس طرح دو مختلف انداز (ماجھی اور سرائیکی) میں بولا جا سکتا ہے۔

میرا یہ شوق مزید پروان چڑھا جب سرگودھا سے "شاہ پوری"، سوہاوہ سے "پوٹھواری" اور مانسہرہ سے "ہندکو" بولنے والے مہمان آتے اور میں انھیں بڑی دلچسپی اور حیرت سے سنا کرتا تھا کہ پنجابی زبان کے تو کئی رنگ ہیں۔

بچپن میں ریڈیو بہت سنا ہے جس نے میری آتش شوق کو مزید بھڑکایا۔ اردو اور انگریزی سے میرا پہلا رابطہ بھی ریڈیو ہی کے ذریعے ہوا تھا۔ ریڈیو پاکستان لاہور اور آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے سبھی پنجابی پروگرام، "جمہور دی آواز" (یا نظام دین دا پروگرام)، لوک اور فلمی گیت خالص "ماجھی" لہجے میں ہوتے تھے جو میرا بھی مادری لہجہ ہے لیکن ایک رضیہ نامی خاتون کی انتہائی دلکش آواز میں "پوٹھواری" سننے کے لیے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے علاوہ ملتان اور بہاولپور کے ریڈیو سٹیشنوں سے "ملتانی" اور "ریاستی" بولیوں کے پروگرام بھی سنا کرتا تھا۔

اسی دور میں ریڈیو جموں سے "ڈوگری" اور "گوجری" پروگرام سن کر بڑا مزہ آتا تھا۔ مشہور دانشور اشفاق احمد کا پروگرام "تلقین شاہ" بھی بڑے ذوق و شوق سے سنتے تھے جس میں وہ اردو/پنجابی مکس زبان بولتے تھے جو بھارتی پنجاب کے جنوب کی متعدد زبانوں میں سے ایک تھی۔

گیارہ سال کی عمر میں پہلی بار ڈنمارک آیا تو یہاں دنیا بھر کے لوگوں اور زبانوں سے پالا پڑھا۔ جس سکول میں یہاں کی مقامی زبان سیکھی، وہاں پہلی بار سکھوں اور ہندوؤں سے پالا پڑا۔ یہاں کی مقامی زبان "ڈینش" سیکھنے کا اتنا فائدہ ضرور ہوا کہ سکنڈے نیویا کی دیگر دونوں زبانوں یعنی "سویڈش اور نارویجن" سے بھی واقفیت پیدا ہوئی۔

شمالی یورپ کی یہ تینوں جرمینک زبانیں، تحریری صورت میں ہوں تو سمجھ آ جاتی ہے لیکن تلفظ بڑا مختلف ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ "نارویجن زبان" کا "سویڈش زبان" سے تلفظ ملتا ہے لیکن تحریری طور پر وہ "ڈینش زبان" کے زیادہ قریب ہے۔ خود ڈینش زبان کا تلفظ ان میں ایسے ہی منفرد ہے جیسے رومن زبانوں میں "فرانسیسی زبان" کا ہے حالانکہ اسی فیصد تک اس زبان کی "اطالوی" اور "ہسپانوی" زبانوں سے مماثلت ہے۔

سکول میں انگلش کے علاوہ ابتدائی "جرمن زبان" سیکھنے کا موقع بھی ملا جبکہ اپنی اردو دانی کی وجہ سے "فارسی" اور "عربی" کی تحریروں کی بڑی حد تک سمجھ آجاتی ہے۔ اصل میں بچپن میں مسجد میں "عربی قاعدہ" پہلا مواد تھا جو پڑھا۔ قرآن مجید، پہلی کتاب تھی جو پڑھی جبکہ پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر میاں محمدبخشؒ کا لافانی کلام "سیف الملوک"، دوسری کتاب تھی جو پڑھنے کا موقع ملا تھا۔

1980 کی دھائی میں علم لسانیات سے میرا شوق اس حد تک بڑھ گیا تھا کہ پاکستان سے ہر زبان کی لغات منگوائیں۔ اس دوران بھارتی فلموں کی مدد سے دیوناگری اور گورمکھی سے واقفیت پیدا ہوئی۔ اپنے کاروبار کے سلسلے میں اکثر انڈین دوستوں سے رابطہ رہتا ہے، وہ اپنی طرف سے "ہندی" بولتے ہیں جبکہ میں ان سے "اردو" میں بات کرتا ہوں لیکن اصل میں ہم "ہندوستانی زبان" میں بات کررہے ہوتے ہیں۔

آج صورتحال یہ ہے کہ میرا روزانہ چار زبانوں سے پالا پڑتا ہے۔ "پنجابی"، روزمرہ بول چال کی زبان ہے لیکن اپنے بچوں اور مقامی لوگوں سے "ڈینش" میں بات کرنا پڑتی ہے۔ "اردو"، لکھنے پڑھنے اور "اجنبی پاکستانیوں" سے رابطہ کی زبان ہے جبکہ غیرملکیوں سے بات چیت کے لیے "انگریزی" کا استعمال ہوتا ہے۔

"پاکستان کا یہ لسانی ڈیٹابیس"، اپنی نانی اماں مرحومہ کے نام کرتا ہوں جو بڑی عجیب و غریب پنجابی بولتی تھیں کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تھا اور غالباً ملیالم، ان کی مادری زبان تھی۔ وہ بڑے فخر سے بتایا کرتی تھیں کہ ان کا تعلق برصغیر میں آنے والے پہلے پہلے مسلمانوں کی عرب نسل سے تھا۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران میرے نانا مرحوم سے شادی کرکے ہمیشہ کے لیے پنجاب کی ہوکر رہ گئی تھیں۔


Pakistan Linguistic Database

Pakistan Linguistic Database on PAK Magazine contains information on 164 languages, dialects and accents.

12 main languages

Details on main languages in Pakistan.

1.Arabic
2.Balochi
3.Brahui
4.English
5.Hindi
6.Hindko
7.Pashto
8.Persian
9.Punjabi
10.Saraiki
11.Sindhi
12.Urdu


58 Languages

A complete list of languages of Pakistan.

No. Language Region Group
1 AerSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Gujarati
2 ArabicThe Muslim WorldSemitic
3 ArsoniwarChitral, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
4 BadeshiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanUnclassified
5 BagriPunjab, PakistanIndo-Aryan
6 BalochiBalochistan, Pakistan, Iran and AfghanistanWestern Iranian, Northwestern
7 BaltiGilgit-Baltistan, PakistanBodish, Ladakhi–Balti
8 BashgaliwarKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
9 BateriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic Kohistani
10 BengaliBangladesh, India and Karachi, PakistanIndo-Aryan
11 BhayaSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
12 BrahuiBalochistan, PakistanNorthern
13 BurushaskiGilgit-Baltistan, PakistanSouth Asian
14 ChilissoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
15 DameliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
16 DariKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanWestern Iranian, Persian
17 DogriJammu & KashmirIndo-Aryan, Northern, Western Pahari
18 Englishthe whole worldGermanic
19 Gawar-BatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
20 GawriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
21 GheraSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
22 GoariaSindh, PakistanIndo-Aryan, Rajasthani
23 GowroKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
24 GujaratiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan
25 GurgulaSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
26 HindiIndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
27 HindkoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
28 KalashaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Chitrali
29 KalkotiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
30 KashmiriKashmirIndo-Aryan, Dardic
31 KatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanNuristani
32 KhowarKhyber Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, PakistanIndo-Aryan, Chitrali
33 KohistaniKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
34 Kundal ShahiAzad KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
35 LoarkiSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Rajasthani
36 MarwariPunjab, Sindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
37 MemoniSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
38 MewatiPunjab and Sindh in PakistanIndo-Aryan
39 OadkiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
40 OrmuriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern Iranian
41 PalulaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
42 Parkari KoliSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Gujarati
43 PashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanEastern-Iranian
44 PersianIran and Balochistan, PakistanWestern Iranian
45 PunjabiPakistani and Indian PunjabIndo-Aryan, Northwestern
46 SansiSindh, PakistanIndo-Aryan
47 SaraikiPunjab, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
48 SarikoliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian, Shugni-Yazgulami
49 ShinaKhyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic
50 Sikh PunjabiPunjab, IndiaIndo-Aryan, Northwestern
51 SindhiSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
52 Thall LamentiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
53 TorwaliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
54 UrduPakistan and IndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
55 UshojoSwat, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Kohistani
56 UyghurGilgit-Baltistan, PakistanTurkic
57 WakhiGilgit-Baltistan, Pakistan, Afghanistan, Tajikstan and ChinaEastern Iranian
58 YidghaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian

64 Dialects

A list of known dialects of various languages in Pakistan.

No. Dialect Language Region
1 BazigarPunjabiPunjab, Pakistan
2 BilaspuriPunjabiHimachal Pradesh, India
3 BrokskatShinaGilgit-Baltistan, Pakistan
4 Central PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
5 ChambealiPunjabiHimachal Pradesh, India
6 CholistaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
7 DawoodiBurushaskiGilgit-Baltistan, Pakistan
8 DehwariPersianBalochistan, Pakistan
9 DerawaliPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
10 DhatkiSindhiSindh, Pakistan
11 DoabiPunjabiPunjab, Pakistan
12 DogriPunjabiJammu & Kashmir
13 FaraqiSindhiSindh, Pakistan
14 GojriPunjabiJammu & Kashmir
15 HazargiPersianBalochistan, Pakistan
16 HindkoPunjabiKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
17 JadgaliSindhiSindh, Pakistan
18 JandavraGujaratiSindh, Pakistan
19 JangliPunjabiPunjab, Pakistan
20 JhalawaniBrahuiBalochistan, Pakistan
21 JogiHindiSindh, Pakistan
22 KabutraHindiSindh, Pakistan
23 Kachi KoliGujaratiSindh, Pakistan
24 KangriPunjabiHimachal Pradesh, India
25 KhetraniPunjabi/SaraikiBalochistan, Pakistan
26 KomviriPashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
27 KoroshiBalochiBalochistan, Pakistan
28 KulluiPunjabiHimachal Pradesh, India
29 KutchiSindhiSindh, Pakistan
30 LariSindhiSindh, Pakistan
31 LasiSindhiSindh, Pakistan
32 MadaklashtiPersianBalochistan, Pakistan
33 MajhiPunjabiPunjab, Pakistan
34 MakraniBalochiBalochistan, Pakistan
35 MalwaiPunjabiPunjab, India
36 MandealiPunjabiHimachal Pradesh, India
37 MankiyaliHindkoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
38 MewariHindiSindh, Pakistan
39 MultaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
40 Northern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
41 Pamir KyrgyzKyrgyzGilgit-Baltistan, Pakistan
42 PothwariPunjabiNorthern Punjab, Pakistan
43 PuadhiPunjabiPunjab, Pakistan
44 PurgiBaltiGilgit-Baltistan, Pakistan and India
45 RakhshaniBalochiBalochistan, Pakistan
46 Rakhshani BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
47 RangriHindiPunjab, Pakistan
48 RiastiPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
49 SaraikiPunjabiPunjab, Pakistan
50 SaravaniBrahuiBalochistan, Pakistan
51 SaroliSindhiSindh, Pakistan
52 SawiShinaKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
53 ShahpuriPunjabiPunjab, Pakistan
54 Sindhi BhilSindhiSindh, Pakistan
55 Sindhi BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
56 Southern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
57 SulemaniBalochiBalochistan, Pakistan
58 ThalochriPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
59 ThareliSindhiSindh, Pakistan
60 UtradiSindhiSindh, Pakistan
61 VaghriGujaratiSindh, Pakistan
62 WacholiSindhiSindh, Pakistan
63 Wadiyara KoliGujaratiSindh, Pakistan
64 WaneciPashtoBalochistan, Pakistan

44 Accents

A list of known accents of various dialects and languages in Pakistan.

No. Accent Dialect Language
1 AajriHindkoPunjabi
2 AfridiNorthern PashtoPashto
3 AwankariPothwari/HindkoPunjabi
4 Baar di BoliMajhiPunjabi
5 BanawaliMalwaiSikh Punjabi
6 BhattianiMalwaiSikh Punjabi
7 BherochiShahpuriPunjabi
8 Bugti SulemaniBalochi
9 ChenavriMajhiPunjabi
10 ChenhawriMultaniPunjabi/Saraiki
11 ChhachhiPothwari/HindkoPunjabi
12 DhanniShahpuri/HindkoPunjabi
13 DomkiMakraniBalochi
14 GhebiPothwari/HindkoPunjabi
15 HindkiMultaniPunjabi/Saraiki
16 JaghdaliDerawaliPunjabi/Saraiki
17 JandliPothwariPunjabi
18 JatkiMajhiPunjabi
19 KachhiThalochriPunjabi/Saraiki
20 KachiMajhiPunjabi
21 Kalati RakhshaniBalochi
22 KandaharSouthern PashtoPashto
23 KarachiMakraniBalochi
24 KechiMakraniBalochi
25 KohatiHindkoPunjabi
26 LashariMakraniBalochi
27 LubankiMalwaiSikh Punjabi
28 MandwaniSulemaniBalochi
29 MazariSulemaniBalochi
30 MulkiThalochriPunjabi/Saraiki
31 PachhadiDerawaliPunjabi/Saraiki
32 PanjgoriRakhshaniBalochi
33 PashoriHindkoPunjabi
34 PoonchhiPothwariPunjabi
35 RachnaviMajhiPunjabi
36 RathiJhangviPunjabi/Saraiki
37 RathooriMalwaiSikh Punjabi
38 SarawaniRakhshaniBalochi
39 Sarhaddi RakhshaniBalochi
40 SibiSulemaniBalochi
41 SwaenHindkoPunjabi
42 WazirabadiMajhiPunjabi
43 WaziriSouthern PashtoPashto
44 YusufzaiNorthern PashtoPashto

Pakistan Linguistic Database

On the International Mother Language Day on February 21, 2025, PAK Magazine is introducing the Pakistan Linguistic Database.
It contains information on 164 languages, dialects and accents.

Pakistan Linguistic Database

پاکستانی زبانوں کا ڈیٹابیس

پاک میگزین ، 21 فروری 2005ء کو یعنی "مادری زبان کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستانی زبانوں کے ایک منفرد ڈیٹابیس کا آغاز کر رہا ہے جس میں پاکستان میں بولی جانے والی سبھی زبانوں، بولیوں اور لہجوں کی نایاب معلومات محفوظ کی جارہی ہیں۔


پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ

2024
آصف علی زرداری
آصف علی زرداری
1973
شناختی کارڈ سکیم
شناختی کارڈ سکیم
2020
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ
2012
راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف
1964
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم
فاطمہ جناح کی انتخابی مہم


پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات

آئین پاکستان
آئین پاکستان
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
مردم شماری
مردم شماری
انتخابات
انتخابات
سیاسی جماعتیں
سیاسی جماعتیں
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
امریکی امداد
امریکی امداد


تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف


تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری


پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.