PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Wednesday, 16 April 2025, Day: 106, Week: 16

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاکستانی زبانیں

173 زبانوں/بولیوں اور لہجوں پر دلچسپ اور نایاب معلومات


پنجابی

"پنجابی" (Punjabi)، پاکستان کی سب سے بڑی زبان ہے۔۔!

"ہندیورپین" (Indo-European) زبانوں کے خاندان میں "ہند آریائی" (Indo-Aryan) گروپ سے تعلق رکھنے والی "پنجابی زبان"، وادی نیلم (کشمیر) سے وادی مہران (سندھ) اور کوہِ ہمالیہ سے دریائے سندھ کے پار کوہِ سلیمان تک پھیلی ہوئی ہے۔

پانچ دریاؤں کی سرسبز و شاداب سرزمین اور بے شمار بولیوں اور لہجوں والی دنیا کی قدیم ترین "پنجابی زبان"، دو مختلف ممالک میں "پاکستانی پنجابی" اور "سکھ پنجابی" کے طور پر بولی جاتی ہے۔

پنجابی زبان کے اعدادوشمار

  • 2024ء میں پنجابی زبان، مادری زبان کے طور پر دنیا کی 7ویں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جس کو 15 کروڑ سے زائد افراد بولتے ہیں۔
  • پنجابی زبان، شاید دنیا کی واحد زبان ہے جس کی مختلف بولیوں میں معمولی فرق کے باوجود اس کو چار مختلف زبانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پنجابی، سرائیکی، ہندکو اور ڈوگری شامل ہیں۔
  • 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 12 کروڑ سے زائد افراد پنجابی زبان بولتے ہیں جو صوبہ پنجاب کی 87فیصد آبادی کی مادری زبان ہے۔ اس میں 8 کروڑ 89 لاکھ "پنجابی"، 2 کروڑ 88 لاکھ "سرائیکی" اور 55 لاکھ 90 ہزار "ہندکو" بولنے والے شامل ہیں۔
  • صوبہ خیبرپختونخواہ کی 10فیصد اور آزاد کشمیر کی 85فیصد آبادی، پنجابی زبان بولتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی پنجابی بولی جاتی ہے۔
  • بھارتی صوبہ پنجاب کی 3 کروڑ سے زائد یا 90فیصد آبادی، پنجابی زبان بولتی ہے جبکہ ہماچل پردیش کی 70فیصد اور مقبوضہ کشمیر کی 40فیصد سے زائد آبادی پنجابی بولتی ہے۔ ہریانہ میں 7فیصد اور دہلی میں 5فیصد افراد پنجابی زبان بولتے ہیں جو ہندی کے بعد دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ اور راجستھان کے سرحدی علاقوں میں بڑی تعداد میں پنجابی اور اس سے مکس زبانیں یا بولیاں بولی جاتی ہیں۔
  • پنجابی زبان کی 12 بڑی بولیاں ہیں: "ماجھی (سٹینڈرڈ)، سرائیکی، جانگلی، شاہ پوری اور پوٹھواری (پاکستانی پنجابہندکو (صوبہ خیبرپختونخواہ اور آزادکشمیرمالوئی، دوآبی اور پوادھی (بھارتی پنجابڈوگری اور گوجری (مقبوضہ کشمیر) اور کانگڑی (ہماچل پردیش)" جبکہ 70 کے قریب چھوٹی بڑی بولیاں اور لہجے ہیں۔
  • پنجابی زبان، بھارت کی 22 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے اور بھارتی صوبہ پنجاب میں ذریعہ تعلیم بھی ہے لیکن پاکستان میں اسے کوئی سرکاری حیثیت حاصل نہیں اور نہ ہی سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے۔
  • پنجابی زبان کی گرامر پہلی بار فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں 1814ء کو ترتیب دی گئی تھی۔

کیا پنجابی،سنسکرت سے نکلی تھی؟

پنجابی زبان کو برصغیر پاک و ہند کی شمال وسطی زبانوں کی طرح "ہندآریائی" زبان کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس سے یہ مراد لی جاتی ہے کہ پنجابی، ایک ہندوستانی زبان ہے جو ساڑھے تین ہزار سال قبل وسطی ایشیاء کے حملہ آور آریاؤں کی زبان "سنسکرت" سے وجود میں آئی تھی۔

یہ آدھا سچ اور آدھا جھوٹ ہے۔۔!
آدھا سچ تو یہی ہے کہ پنجابی، واقعی اس خطے کی دیگر زبانوں کی طرح ایک خالص ہندوستانی زبان ہے جس کی تاریخ وادی سندھ کی پانچ ہزار سالہ انتہائی ترقی یافتہ تہذیب سے ملتی ہے اور اسی وجہ سے پنجابی زبان کا خاص طور پر ہندی، سندھی اور گجراتی زبانوں سے گہرا لسانی رشتہ ثابت ہوتا ہے حالانکہ اسی "ہندآریائی" گروپ کی دیگر زبانوں یعنی بنگالی، مراٹھی اور اوڑیسہ وغیرہ سے ویسا لسانی رشتہ نہیں بنتا۔

اب آدھا بلکہ پورا جھوٹ یہ ہے کہ ہندوستان پر قابض حملہ آور آریاؤں کی "مقدس اور مہذب زبان" سنسکرت نے برصغیر کی سبھی "کمتر اور غیرمہذب" مقامی زبانوں کو جنم دیا تھا۔ گویا ان کی تشریف آوری سے قبل اس خطہ کے سبھی لوگ گونگے بہرے تھے اور آریاؤں نے انھیں پہلی بار بولنا سکھایا تھا۔۔!

حقیقت یہ ہے کہ سنسکرت نے ہندوستان کی کسی بھی زبان کو جنم نہیں دیا اور نہ ہی کوئی زبان راتوں رات وجود میں آتی ہے بلکہ اس کے لیے صدیوں کا ارتقائی عمل درکار ہوتا ہے۔ سنسکرت، مقامی زبانوں پر اثرانداز ضرور ہوئی تھی جیسے دیگر حملہ آوروں یعنی یونانیوں، عربوں، ایرانیوں، ترکوں یا انگریزوں کی زبانیں اثر انداز ہوئی تھیں۔

"ہند" کا پنجاب سے کیا تعلق ہے؟

کیسی عجیب بات ہے کہ "ہند"، اصل میں پنجاب کو کہا جاتا تھا۔۔!
موجودہ بھارت کو عربی میں "ہند" اور باقی دنیا میں "India" کہا جاتا ہے، تاریخی طور پر بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، مالدیب اور سری لنکا کے سات ممالک (سارک ممالک) کو "India, Indian subcontinent, South Asia"، "برصغیر پا ک و ہند"، "جنوبی ایشیاء" یا "ہندوستان" کہتے ہیں۔

"ہند" کا لفظ پہلی بار ہندوؤں کی سنسکرت میں لکھی ہوئی ساڑھے تین ہزار سالہ قدیم مذہبی کتاب "رگ وید" میں ملتا ہے جس میں خطہ پنجاب کو "سپتا سندھو" کے نام سے یاد کیا گیا جو ایرانیوں کے نزدیک "ہفتہ ہندو" ہوگیا یعنی اس وقت کا پنجاب "سات دریاؤں کی سر زمین" ہوتا تھا جس کے پانچ روایتی دریاؤں کے علاوہ دریائے سندھ اور ایک گمشدہ دریا، "سرسوتی" کا ذکر بھی ملتا ہے جو جنوبی پنجاب کو سیراب کرتا ہوا راجستھان اور گجرات کے راستے بحیرہ عرب میں میں جا گرتا تھا۔ اس طرح سے دریائے سندھ کا نام ہی فارسی (اور عربی) میں "ہندو" بنا جس کے مشرق کا تمام تر علاقہ "ہندوستان" کہلایا۔ یونانی زبان میں یہ Indus اور India کہلایا۔

پنجاب، پانچ دریاؤں کی سرزمین کب بنا؟

پنجاب کو "پانچ دریاؤں کی سرزمین" یا Pentapotamia کا نام پہلی بار یونانیوں نے دیا جب چار سو سال قبل مسیح میں سکندرِاعظم (356-323 قبل مسیح) کی قیادت میں پنجاب پر حملہ کیا اور دریائے جہلم اور چناب کے درمیانی علاقہ کے راجہ پورس (317-326 قبل مسیح) سے جنگ ہوئی تھی۔

گپتا سلطنت (579-240ء) کے دور میں تکمیل پانے والی ہندوؤں کی ایک اور مذہبی رزمیہ کتاب "مہابھارت" میں بھی پنجاب کو "پنج ند" کا نام دیا گیا جو ڈیڑھ ہزار سال تک استعمال ہوتا رہا۔ "پنجاب" کا نام پہلی بار تحریری شکل میں اردو کے پہلے شاعر امیرخسرو (1325-1253ء) کی ایک کتاب میں ملتا ہے۔

جب پنجابی زبان مسلمان ہوئی

8ویں صدی میں عربوں نے سندھ اور ملتان جبکہ 11ویں صدی میں افغانیوں نے لاہور کی فتح کے بعد پنجاب میں پہلی اسلامی حکومت قائم کی تو پنجابی زبان میں اسلامی، عربی اور فارسی اثرات آنا شروع ہوئے۔ فارسی، پنجاب کی سرکاری زبان قرار پائی اور ساڑھے آٹھ سو سال تک رہی، یہاں تک کہ سکھوں کے پچاس سالہ دور (1849-1799ء) میں بھی فارسی ہی پنجاب کی سرکاری زبان تھی۔

13ویں صدی میں دہلی فتح ہوا جہاں فارسی بولنے والے افغانیوں کی حکومت تھی جس کو 16ویں صدی میں وسطی ایشیاء سے آئے ہوئے مغل ترکوں نے شکست دے کر ہندوستان پر قبضہ کیا اور پنجابی زبان پر عربی اور فارسی کے بعد کچھ ترکی اثرات بھی مرتب ہوئے۔

پنجابی زبان پر انگریزی کے اثرات

1849ء میں انگریزوں نے پنجاب فتح کیا تو انھوں نے پہلی بار تقریباً ساڑھے آٹھ سو سال سے سرکاری زبان فارسی کی جگہ انگریزی اور "ہندوستانی یا اردو" کو پنجاب کی سرکاری زبان قرار دیا۔ اس طرح سے انگریزی اور اردو، اب تک کی آخری زبانیں ہیں جنھوں نے پنجابی زبان پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

انگریزی اور اردو ہی کی طرح سنسکرت، یونانی، عربی، فارسی اور ترکی نے بھی پنجابی پر اپنے اپنے اثرات ڈالے ہیں لیکن یہ زبان اتنی سخت جان ثابت ہوئی ہے کہ صدیوں کی اس محکومی کے باوجود زندہ و پائندہ ہے اور ابھی اگلی کئی صدیوں تک اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پنجابی طرزِ تحریر

صدیوں سے بولی جانے والی پنجابی زبان ، دو ملکوں (پاکستان اور بھارت) اور چار بڑے مذاہب (مسلمانوں ، سکھوں ، ہندوؤں اور عیسائیوں) میں تقسیم ہے۔ یہ شاید دنیا کی واحد زبان ہے جو چار مختلف طرزِ تحریر یعنی شاہ مکھی، گورمکھی، دیونا نگری اور رومن میں لکھی جاتی ہے۔

گورمکھی کے بارے میں تفصیل سے "سکھ پنجابی" کے حصہ میں بات کی گئی ہے، یہاں پاکستان میں مستعمل "شاہ مکھی" رسم الخط پر بات ہوگی۔

شاہ مکھی حروفِ تہجی

پاکستانی پنجاب میں چونکہ پنجابی ذریعہ تعلیم نہیں، اس لیے حروفِ تہجی کے بارے میں بھی اختلافات ہیں۔ "پاکستان پنجابی ادبی بورڈ لاہور" نے 1995ء میں جو "پنجابی کا پہلا قاعدہ" شائع کیا اس میں 53 حروف ہیں۔ اس میں دو "ن" ہیں جن میں سے ایک پر دو نقطے ڈالے گئے ہیں جو بالکل اجنبی لگتے ہیں۔ کل 38 مفرد اور 15 مرکب ہائیہ حروف ہیں۔ "آ" نہیں ہے۔

اس کے برعکس وکی پیڈیا پر "شاہ مکھی" کا جو رسم الخط بتایا گیا ہے اس میں کل 58 حروف ہیں جن میں 41 مفرد حروف ہیں جن میں "ل" اور "ن" میں "چھوٹی ط" ڈالی گئی ہے جبکہ "ں" اور "ھ" بھی شامل ہیں جبکہ 17 ہائیہ مرکب حروف ہیں جن میں "وھ" اور "یھ" کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

کلاسیک پنجابی ادب میں وہی حروف استعمال ہوتے ہیں جو اردو میں ہوتے ہیں، اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے۔ اس پر تفصیلی بحث "حروفِ تہجی" کے ایک ایک حرف پر کی گئی ہے۔

پنجابی زبان کی بولیاں

پنجابی زبان اپنی وسعت کی وجہ سے بے شمار مختلف انداز میں بولی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پانچ دریاؤں کی اس سرزمین پر 80 کے قریب مختلف بولیاں اور لہجے ہیں جن میں پاکستانی علاقے میں ماجھی، سرائیکی، ہندکو، شاہ پوری، جانگلی اور پوٹھواری جبکہ بھارت میں مالوئی، دوآبی، پوادھی، گوجری، ڈوگری اور کانگڑی بڑی بڑی بولیاں یعنی dialects ہیں جن کے پھر بے شمار لہجے ہیں جیسے کہ سیالکوٹی اور لھوری وغیرہ۔

Punjabi

Punjabi Language is Stable and spoken in Pakistani and Indian Punjab. It belongs to the Indo-European, Indo-Iranian, Indo-Aryan, Northwestern linguistic group.

Title:Punjabi - پنجابی
Type:Language
Speakers:88.900.000 (in Pakistan in 2023)
Region:Pakistani and Indian Punjab
Location:All provinces in Pakistan and in the Indian Punjab, Haryana and Delhi.
Family:Indo-European, Indo-Iranian
Group:Indo-Aryan, Northwestern
Status:Stable
Quraan (12th century), Dictionary, Grammar, Literature, Newspapers, Radio, TV, Film
Writting:Arabic (Shahmukhi), Devanagari, Gurmukhi
Etc.:Punjabi is the most spoken language in Pakistan.

Pakistan Linguistic Database

Pakistan Linguistic Database on PAK Magazine contains information on 173 languages, dialects and accents.

12 main languages

Details on main languages in Pakistan.

1.Arabic
2.Balochi
3.Brahui
4.English
5.Hindi
6.Hindko
7.Pashto
8.Persian
9.Punjabi
10.Saraiki
11.Sindhi
12.Urdu


58 Languages

A complete list of languages of Pakistan.

No. Language Region Group
1 AerSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Gujarati
2 ArabicThe Muslim WorldSemitic
3 ArsoniwarChitral, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
4 BadeshiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanUnclassified
5 BagriPunjab, PakistanIndo-Aryan
6 BalochiBalochistan, Pakistan, Iran and AfghanistanWestern Iranian, Northwestern
7 BaltiGilgit-Baltistan, PakistanBodish, Ladakhi–Balti
8 BashgaliwarKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
9 BateriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic Kohistani
10 BengaliBangladesh, India and Karachi, PakistanIndo-Aryan
11 BhayaSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
12 BrahuiBalochistan, PakistanNorthern
13 BurushaskiGilgit-Baltistan, PakistanSouth Asian
14 ChilissoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
15 DameliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
16 DariKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanWestern Iranian, Persian
17 DogriJammu & KashmirIndo-Aryan, Northern, Western Pahari
18 Englishthe whole worldGermanic
19 Gawar-BatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
20 GawriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
21 GheraSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
22 GoariaSindh, PakistanIndo-Aryan, Rajasthani
23 GowroKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
24 GujaratiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan
25 GurgulaSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
26 HindiIndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
27 HindkoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
28 KalashaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Chitrali
29 KalkotiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
30 KashmiriKashmirIndo-Aryan, Dardic
31 KatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanNuristani
32 KhowarKhyber Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, PakistanIndo-Aryan, Chitrali
33 KohistaniKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
34 Kundal ShahiAzad KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
35 LoarkiSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Rajasthani
36 MarwariPunjab, Sindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
37 MemoniSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
38 MewatiPunjab and Sindh in PakistanIndo-Aryan
39 OadkiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
40 OrmuriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern Iranian
41 PalulaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
42 Parkari KoliSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Gujarati
43 PashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanEastern-Iranian
44 PersianIran and Balochistan, PakistanWestern Iranian
45 PunjabiPakistani and Indian PunjabIndo-Aryan, Northwestern
46 SansiSindh, PakistanIndo-Aryan
47 SaraikiPunjab, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
48 SarikoliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian, Shugni-Yazgulami
49 ShinaKhyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic
50 Sikhi PunjabiPunjab, IndiaIndo-Aryan, Northwestern
51 SindhiSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
52 Thall LamentiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
53 TorwaliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
54 UrduPakistan and IndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
55 UshojoSwat, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Kohistani
56 UyghurGilgit-Baltistan, PakistanTurkic
57 WakhiGilgit-Baltistan, Pakistan, Afghanistan, Tajikstan and ChinaEastern Iranian
58 YidghaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian

64 Dialects

A list of known dialects of various languages in Pakistan.

No. Dialect Language Region
1 BazigarPunjabiPunjab, Pakistan
2 BilaspuriPunjabiHimachal Pradesh, India
3 BrokskatShinaGilgit-Baltistan, Pakistan
4 Central PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
5 ChambealiPunjabiHimachal Pradesh, India
6 CholistaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
7 DawoodiBurushaskiGilgit-Baltistan, Pakistan
8 DehwariPersianBalochistan, Pakistan
9 DerawaliPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
10 DhatkiSindhiSindh, Pakistan
11 DoabiPunjabiPunjab, Pakistan
12 DogriPunjabiJammu & Kashmir
13 FaraqiSindhiSindh, Pakistan
14 GojriPunjabiJammu & Kashmir
15 HazargiPersianBalochistan, Pakistan
16 HindkoPunjabiKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
17 JadgaliSindhiSindh, Pakistan
18 JandavraGujaratiSindh, Pakistan
19 JangliPunjabiPunjab, Pakistan
20 JhalawaniBrahuiBalochistan, Pakistan
21 JogiHindiSindh, Pakistan
22 KabutraHindiSindh, Pakistan
23 Kachi KoliGujaratiSindh, Pakistan
24 KangriPunjabiHimachal Pradesh, India
25 KhetraniPunjabi/SaraikiBalochistan, Pakistan
26 KomviriPashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
27 KoroshiBalochiBalochistan, Pakistan
28 KulluiPunjabiHimachal Pradesh, India
29 KutchiSindhiSindh, Pakistan
30 LariSindhiSindh, Pakistan
31 LasiSindhiSindh, Pakistan
32 MadaklashtiPersianBalochistan, Pakistan
33 MajhiPunjabiPunjab, Pakistan
34 MakraniBalochiBalochistan, Pakistan
35 MalwaiPunjabiPunjab, India
36 MandealiPunjabiHimachal Pradesh, India
37 MankiyaliHindkoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
38 MewariHindiSindh, Pakistan
39 MultaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
40 Northern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
41 Pamir KyrgyzKyrgyzGilgit-Baltistan, Pakistan
42 PothwariPunjabiNorthern Punjab, Pakistan
43 PuadhiPunjabiPunjab, Pakistan
44 PurgiBaltiGilgit-Baltistan, Pakistan and India
45 RakhshaniBalochiBalochistan, Pakistan
46 Rakhshani BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
47 RangriHindiPunjab, Pakistan
48 RiastiPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
49 SaraikiPunjabiPunjab, Pakistan
50 SaravaniBrahuiBalochistan, Pakistan
51 SaroliSindhiSindh, Pakistan
52 SawiShinaKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
53 ShahpuriPunjabiPunjab, Pakistan
54 Sindhi BhilSindhiSindh, Pakistan
55 Sindhi BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
56 Southern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
57 SulemaniBalochiBalochistan, Pakistan
58 ThalochriPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
59 ThareliSindhiSindh, Pakistan
60 UtradiSindhiSindh, Pakistan
61 VaghriGujaratiSindh, Pakistan
62 WacholiSindhiSindh, Pakistan
63 Wadiyara KoliGujaratiSindh, Pakistan
64 WaneciPashtoBalochistan, Pakistan

53 Accents

A list of known accents of various dialects and languages in Pakistan.

No. Accent Dialect Language
1 AajriHindkoPunjabi
2 AfridiNorthern PashtoPashto
3 AwankariPothwari/HindkoPunjabi
4 Baar di BoliMajhiPunjabi
5 BanawaliMalwaiSikh Punjabi
6 BhattianiMalwaiSikh Punjabi
7 BherochiShahpuriPunjabi
8 Bugti SulemaniBalochi
9 ChenavriMajhiPunjabi
10 ChenhawriMultaniPunjabi/Saraiki
11 ChhachhiPothwari/HindkoPunjabi
12 DhanniShahpuri/HindkoPunjabi
13 DomkiMakraniBalochi
14 GhebiPothwari/HindkoPunjabi
15 HindkiMultaniPunjabi/Saraiki
16 JaghdaliDerawaliPunjabi/Saraiki
17 JandliPothwariPunjabi
18 JatkiMajhiPunjabi
19 JattatarMajhiPunjabi
20 KachhiThalochriPunjabi/Saraiki
21 KachiMajhiPunjabi
22 Kalati RakhshaniBalochi
23 KandaharSouthern PashtoPashto
24 KarachiMakraniBalochi
25 KechiMakraniBalochi
26 KohatiHindkoPunjabi
27 Lammay di BoliMajhiPunjabi
28 LashariMakraniBalochi
29 LhoriMajhiPunjabi
30 LubankiMalwaiSikh Punjabi
31 MandwaniSulemaniBalochi
32 MazariSulemaniBalochi
33 MirpuriPothwariPunjabi
34 MulkiThalochriPunjabi/Saraiki
35 PachhadiDerawaliPunjabi/Saraiki
36 PahariPothwariPunjabi
37 PanjgoriRakhshaniBalochi
38 PashoriHindkoPunjabi
39 PindiwalPothwariPunjabi
40 PoonchhiPothwariPunjabi
41 RachnaviMajhiPunjabi
42 RathiJhangviPunjabi/Saraiki
43 RathooriMalwaiSikh Punjabi
44 SarawaniRakhshaniBalochi
45 Sarhaddi RakhshaniBalochi
46 ShakargarhMajhiPunjabi
47 SialkotiMajhiPunjabi
48 SibiSulemaniBalochi
49 SwaenHindkoPunjabi
50 Ubhay di BoliMajhiPunjabi
51 WazirabadiMajhiPunjabi
52 WaziriSouthern PashtoPashto
53 YusufzaiNorthern PashtoPashto

پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔



پاکستان کی سیاسی تاریخ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.