پاکستانی زبانیں
164 زبانوں/بولیوں اور لہجوں پر دلچسپ اور نایاب معلومات
بلوچی
"بلوچی" (Balochi)، پاکستان کی چھٹی بڑی زبان ہے۔۔!
"ہندایرانی گروپ" (Indo-Iranian) سے تعلق رکھنے والی "بلوچی زبان"، پاکستان میں رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کی 36 فیصد عوام کی مادری زبان ہے جو پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کے علاوہ ترکمانستان میں بھی بولی جاتی ہے۔
2023ء کی مردم شماری کے مطابق، پاکستان میں بلوچی بولنے والوں کی کل تعداد 81 لاکھ 17 ہزار تھی جو کل آبادی کا ساڑھے تین فیصد بنتا ہے۔ کیچ، پنجگور، ڈیرہ بگتی، بارخان، آواران، گوادر، کولہو، واشک، خاران اور صحبت پور کے اضلاع میں بلوچی بولنے والوں کی اکثریت آباد ہے۔ دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب بلوچی آباد ہیں۔
بلوچی زبان کی تاریخ
بلوچی زبان کی تاریخ ، فارسی اور ایرانی سلطنت سے ملتی ہے جس کے زوال کے بعد چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آئیں جو ہمیشہ ایک دوسرے سے نبردآزما رہیں۔ یہ علاقہ اب تین مختلف ممالک، پاکستان، ایران اور افغانستان میں تقسیم ہے اور یہاں کی بلوچی زبان (یا زبانیں)، مقامی زبانوں سے متاثر ہیں۔
بلوچی ادب
بلوچی ادب میں 15ویں صدی کا "رند دور" سب سے یادگار دور رہا جب مشہور رزمیہ اور رومانوی بلوچی داستانیں لکھی گئی تھیں۔ بلوچی زبان میں ریڈیو، ٹی وی ، اخبارات وغیرہ بھی ہیں جبکہ ایک آدھ فلم بھی بنی ہے۔بلوچی زبان کا حروفِ تہجی
بلوچ قبائل میں شرح خواندگی انتہائی کم رہا ہے اور 19ویں صدی سے قبل بلوچی زبان لکھی نہیں جاتی تھی، بوقتِ ضرورت فارسی کا استعمال ہوتا تھا۔ انگریز دور میں پہلی بار بلوچی کو لاطینی رسم الخط میں لکھنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ روسیوں نے بھی متعدد ناکام کوششیں کی تھیں۔
بلوچی حروفِ تہجی
1970 کی دھائی میں بلوچی کا میعاری حروفِ تہجی تشکیل پایا جس میں عربی کے مخصوص حروف یعنی "ث، ح، خ، ذ، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف اور ق" کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
بلوچی حروفِ ہجا کے مکمل حروف کی تعداد پر تضاد ہے البتہ مندرجہ ذیل عربی حروف کو جن بلوچی حروف سے بدلا گیا، ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
- "ث" اور "ص" کو "س" سے بدلا گیا۔
- "ح" اور "خ" کو "ھ" سے بدلا گیا۔
- "ذ"، "ض" اور "ظ" کو "ز" سے بدلا گیا۔
- "ط" کو "ت" سے بدلا گیا۔
- "ع" کو "الف" سے بدلا گیا۔
- "غ" کو "گ" سے بدلا گیا۔
- "ف" کو "پ" سے بدلا گیا۔
- "ق" کو "ک" سے بدلا گیا۔
بلوچی زبان کی بولیاں/لہجے
بلوچی زبان، پاکستان، افغانستان، ایران اور ترکمانستان کے وسیع و عریض علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ کم آبادی کی وجہ سے مختلف چھوٹے بڑے قبائل کی زبان ہے جن میں ربط کی کمی کی وجہ سے بہت سی الگ الگ بولیاں اور لہجے ہیں جو دیگر زبانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے۔
پاکستان میں جغرافیائی طور پر بلوچی زبان بولنے والے تین الگ الگ حصوں میں تقسیم ہیں، مشرقی حصے میں "سلیمانی بلوچی" بولی جاتی ہے جو بگٹی اور مری قبائل کی زبان ہے جبکہ مغربی حصے میں "رخشانی بلوچی" بولی جاتی ہے جنھیں درمیان میں براہوی بولنے والے علاقے، قلات، خضدار وغیرہ الگ کرتے ہیں۔ جنوبی بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں "مکرانی بلوچی" بولی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ ایرانی کی علاقائی بولی "کوروشی" بھی ہے۔
سلیمانی
سلیمانی (Sulemani) بولی کو "مشرقی بلوچی" بھی کہا جاتا ہے جو بلوچی زبان کی سب سے بڑی اور معیاری یا سٹینڈرڈ بولی ہے جس کو یہ نام "کوہِ سلیمان" کی مناسبت سے ملا جو پنجاب اور بلوچستان کو الگ کرنے والا ایک پہاڑی سلسلہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ "سلیمانی بلوچی" بولنے والوں کی اکثریت، پنجاب کے جنوبی اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں آباد ہے جبکہ ڈیرہ بگتی اور مری، اس بولی کے بہت بڑے گڑھ ہیں لیکن ان سب کے لہجوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔
مکرانی
مکرانی (Makrani) بولی کو "جنوبی بلوچی" بھی کہا جاتا ہے جو جنوبی بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر وغیرہ کے علاوہ ایرانی کے چاہ بہار کے علاقے میں بھی بولی جاتی ہے۔ اس بولی کے متعدد لہجے ہیں جن میں "کیچی، لاشاری، ڈومکی اور کراچی" شامل ہیں۔
رخشانی
رخشانی (Rakhshani) بولی کو "مغربی بلوچی" بھی کہا جاتا ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور افغانستان کے مغربی علاقوں، ایرانی ریاستوں سیستان اور خراسان کے مشرقی علاقوں کے علاوہ ترکمانستان کے جنوبی علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔ اس بولی کے متعدد لہجے ہیں جن میں "سرحدی، افغان، ترکمان، پنجگوری، قلاتی اور سراوانی" شامل ہیں۔
کوروشی
کوروشی (Koroshi) بولی ، ایران کے صوبے ہرمزگان میں بولی جاتی ہے۔ یہ دیگر بلوچی بولیوں سے الگ تھلگ ہے۔ کوروشی کے دو لہجے" کلاتی" اور "سرحدی" ہیں۔
بگتی
بگتی (Bugti) ، مشرقی بلوچستان کی "سلیمانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو پنجاب کی جنوبی سرحد سے ملحق ڈیرہ بگتی اور کوہلو کے اضلاع میں بولا جاتا ہے۔ یہاں پچاس کی دھائی میں گیس کی دریافت سے علاقے کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔ اس لہجے کو "بھمبھور" لہجہ بھی کہتے ہیں۔
مزاری
مزاری (Mazari) ، مشرقی بلوچستان کی "سلیمانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو شمال سندھ کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں بولا جاتا ہے جہاں بلوچی زبان بولنے والوں کی تعداد ضلع کیچ کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔ گویا بلوچی زبان بولنے والوں کی دوسری بڑی تعداد پنجاب میں آباد ہے۔
سبی
سبی (Sibi ) ، "مشرقی بلوچی زبان" کی "سلیمانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو سبی، نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور کے اضلاع میں بولا جاتا ہے اور ٹاپ ٹین بلوچی سپیکنگ ایریا میں شمار ہوتا ہے۔ ۔ اس لہجے کو "مری رند" بھی کہتے ہیں۔
منڈوانی
منڈوانی یا جتوئی (Mandwani) ، مشرقی بلوچستان کی "سلیمانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو شمال مغربی سندھ میں بولا جاتا ہے۔
سراوانی
سراوانی (Sarawani)، مغربی بلوچی زبان کی ایک بڑی بولی "رخشانی" کا ایک لہجہ ہے جو ایران کے بلوچی علاقے میں بولا جاتا ہے۔
کیچی
کیچی (Kechi)، "بلوچی زبان" کی "مکرانی بولی" کا سب سے بڑا لہجہ ہے جو بلوچستان کے جنوب مغرب میں ایران کی سرحد اور گوادر کے شمال میں واقع ضلع کیچ میں بولا جاتا ہے۔ تربت بڑا شہر ہے۔
یہاں بلوچی زبان بولنے والوں کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے جو نو لاکھ کے قریب ہے جو یہاں کی کل آبادی کا 98 فیصد بنتا ہے۔ گویا پاکستان کا ہر دسواں بلوچی، ضلع کیچ میں آباد ہے اور "کیچی لہجے" اور "مکرانی بولی" میں "بلوچی زبان" بولتا ہے۔
ڈومکی
ڈومکی (Domki) ، جنوبی "بلوچی زبان" کی "مکرانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو ایرانی بلوچستان میں بندر عباس کے قریب سے کراچی بندرگاہ تک بشمول چاہ بہار ، گوادر ، پسنی کی بندرگاہوں کے ساحلی علاقوں کے بلوچی قبائل میں بولا جاتا ہے۔ اس کو Coastal لہجہ بھی کہا جاتا ہے۔
کراچی
کراچی (Karachi)، "بلوچی زبان" کی "مکرانی بولی" کا ایک علاقائی لہجہ ہے جو خاص طور پر کراچی میں بولا جاتا ہے۔ عرفِ عام میں اس لہجے کو بولنے والے بلوچیوں کو "مکرانی" کہا جاتا ہے۔
لاشاری
لاشاری (Lashari)، "جنوبی بلوچی زبان" کی "مکرانی بولی" کا ایک لہجہ ہے جو ایران کے شہر لاشار اور بلوچستان کے جنوب مغربی سرحدی علاقوں میں بولا جاتا ہے۔
سرحدی
سرحدی (Sarhaddi)، "بلوچی زبان" کی مغربی بولی "رخشان" کا ایک لہجہ ہے جومشرق سے پاکستان میں دالبندین تک، شمال مشرق سے افغانستان کے چاہ برجک تک، ترکمانستان میں مرو اور ایران میں سیستان میں بولا جاتا ہے۔
پنجگوری
پنجگوری (Panjgori) ، "بلوچی زبان" کی مغربی بولی "رخشان" کا ایک لہجہ ہے جو بلوچستان کے ضلع خاران کے علاوہ افغانستان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے خاص طور پر دریائے ہلمند کے آس پاس بولا جاتا ہے۔
قلاتی
قلاتی (Kalati)، "بلوچی زبان" کی مغربی بولی "رخشان" کا ایک لہجہ ہے جو کراچی کے شمال میں لس بیلہ سے لے کر کوئٹہ، چاغی کے جنوب میں، مستونگ اور خاران کے درمیان کے علاوہ بلوچستان کے شمالی علاقے، بشمول نوشکی ، دالبندین اور قلات میں بولا جاتا ہے۔ یہاں کی اکثریتی آباد براہوئی زبان بولتی ہے۔
Pakistan Linguistic Database
Pakistan Linguistic Database on PAK Magazine contains information on 164 languages, dialects and accents.
12 main languages
Details on main languages in Pakistan.
1. | Arabic |
2. | Balochi |
3. | Brahui |
4. | English |
5. | Hindi |
6. | Hindko |
7. | Pashto |
8. | Persian |
9. | Punjabi |
10. | Saraiki |
11. | Sindhi |
12. | Urdu |
58 Languages
A complete list of languages of Pakistan.
No. | Language | Region | Group |
---|---|---|---|
1 | Aer | Sindh, Pakistan | Western Indo-Aryan, Gujarati |
2 | Arabic | The Muslim World | Semitic |
3 | Arsoniwar | Chitral, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan |
4 | Badeshi | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Unclassified |
5 | Bagri | Punjab, Pakistan | Indo-Aryan |
6 | Balochi | Balochistan, Pakistan, Iran and Afghanistan | Western Iranian, Northwestern |
7 | Balti | Gilgit-Baltistan, Pakistan | Bodish, Ladakhi–Balti |
8 | Bashgaliwar | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan |
9 | Bateri | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic Kohistani |
10 | Bengali | Bangladesh, India and Karachi, Pakistan | Indo-Aryan |
11 | Bhaya | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Western Hindi |
12 | Brahui | Balochistan, Pakistan | Northern |
13 | Burushaski | Gilgit-Baltistan, Pakistan | South Asian |
14 | Chilisso | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kohistani |
15 | Dameli | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kunar |
16 | Dari | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan and Afghanistan | Western Iranian, Persian |
17 | Dogri | Jammu & Kashmir | Indo-Aryan, Northern, Western Pahari |
18 | English | the whole world | Germanic |
19 | Gawar-Bati | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kunar |
20 | Gawri | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kohistani |
21 | Ghera | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Western Hindi |
22 | Goaria | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Rajasthani |
23 | Gowro | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kohistani |
24 | Gujarati | Sindh, Pakistan | Western Indo-Aryan |
25 | Gurgula | Sindh, Pakistan | Western Indo-Aryan, Rajasthani |
26 | Hindi | India | Central Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani |
27 | Hindko | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda |
28 | Kalasha | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Chitrali |
29 | Kalkoti | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic |
30 | Kashmiri | Kashmir | Indo-Aryan, Dardic |
31 | Kati | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Nuristani |
32 | Khowar | Khyber Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, Pakistan | Indo-Aryan, Chitrali |
33 | Kohistani | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Eastern Dardic |
34 | Kundal Shahi | Azad Kashmir | Indo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic |
35 | Loarki | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Western, Rajasthani |
36 | Marwari | Punjab, Sindh, Pakistan | Western Indo-Aryan, Rajasthani |
37 | Memoni | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Northwestern, Sindhic |
38 | Mewati | Punjab and Sindh in Pakistan | Indo-Aryan |
39 | Oadki | Sindh, Pakistan | Western Indo-Aryan, Rajasthani |
40 | Ormuri | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Eastern Iranian |
41 | Palula | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Eastern Dardic |
42 | Parkari Koli | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Western, Gujarati |
43 | Pashto | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan and Afghanistan | Eastern-Iranian |
44 | Persian | Iran and Balochistan, Pakistan | Western Iranian |
45 | Punjabi | Pakistani and Indian Punjab | Indo-Aryan, Northwestern |
46 | Sansi | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan |
47 | Saraiki | Punjab, Pakistan | Indo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda |
48 | Sarikoli | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Eastern-Iranian, Shugni-Yazgulami |
49 | Shina | Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and Kashmir | Indo-Aryan, Eastern Dardic |
50 | Sikh Punjabi | Punjab, India | Indo-Aryan, Northwestern |
51 | Sindhi | Sindh, Pakistan | Indo-Aryan, Northwestern, Sindhic |
52 | Thall Lamenti | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan |
53 | Torwali | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Dardic, Kohistani |
54 | Urdu | Pakistan and India | Central Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani |
55 | Ushojo | Swat, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Indo-Aryan, Eastern Dardic, Kohistani |
56 | Uyghur | Gilgit-Baltistan, Pakistan | Turkic |
57 | Wakhi | Gilgit-Baltistan, Pakistan, Afghanistan, Tajikstan and China | Eastern Iranian |
58 | Yidgha | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan | Eastern-Iranian |
64 Dialects
A list of known dialects of various languages in Pakistan.
No. | Dialect | Language | Region |
---|---|---|---|
1 | Bazigar | Punjabi | Punjab, Pakistan |
2 | Bilaspuri | Punjabi | Himachal Pradesh, India |
3 | Brokskat | Shina | Gilgit-Baltistan, Pakistan |
4 | Central Pashto | Pashto | Khyber Pakhtunkhwa , Pakistan |
5 | Chambeali | Punjabi | Himachal Pradesh, India |
6 | Cholistani | Punjabi/Saraiki | Punjab, Pakistan |
7 | Dawoodi | Burushaski | Gilgit-Baltistan, Pakistan |
8 | Dehwari | Persian | Balochistan, Pakistan |
9 | Derawali | Punjabi/Saraiki | Punjab, Pakistan |
10 | Dhatki | Sindhi | Sindh, Pakistan |
11 | Doabi | Punjabi | Punjab, Pakistan |
12 | Dogri | Punjabi | Jammu & Kashmir |
13 | Faraqi | Sindhi | Sindh, Pakistan |
14 | Gojri | Punjabi | Jammu & Kashmir |
15 | Hazargi | Persian | Balochistan, Pakistan |
16 | Hindko | Punjabi | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan |
17 | Jadgali | Sindhi | Sindh, Pakistan |
18 | Jandavra | Gujarati | Sindh, Pakistan |
19 | Jangli | Punjabi | Punjab, Pakistan |
20 | Jhalawani | Brahui | Balochistan, Pakistan |
21 | Jogi | Hindi | Sindh, Pakistan |
22 | Kabutra | Hindi | Sindh, Pakistan |
23 | Kachi Koli | Gujarati | Sindh, Pakistan |
24 | Kangri | Punjabi | Himachal Pradesh, India |
25 | Khetrani | Punjabi/Saraiki | Balochistan, Pakistan |
26 | Komviri | Pashto | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan |
27 | Koroshi | Balochi | Balochistan, Pakistan |
28 | Kullui | Punjabi | Himachal Pradesh, India |
29 | Kutchi | Sindhi | Sindh, Pakistan |
30 | Lari | Sindhi | Sindh, Pakistan |
31 | Lasi | Sindhi | Sindh, Pakistan |
32 | Madaklashti | Persian | Balochistan, Pakistan |
33 | Majhi | Punjabi | Punjab, Pakistan |
34 | Makrani | Balochi | Balochistan, Pakistan |
35 | Malwai | Punjabi | Punjab, India |
36 | Mandeali | Punjabi | Himachal Pradesh, India |
37 | Mankiyali | Hindko | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan |
38 | Mewari | Hindi | Sindh, Pakistan |
39 | Multani | Punjabi/Saraiki | Punjab, Pakistan |
40 | Northern Pashto | Pashto | Khyber Pakhtunkhwa , Pakistan |
41 | Pamir Kyrgyz | Kyrgyz | Gilgit-Baltistan, Pakistan |
42 | Pothwari | Punjabi | Northern Punjab, Pakistan |
43 | Puadhi | Punjabi | Punjab, Pakistan |
44 | Purgi | Balti | Gilgit-Baltistan, Pakistan and India |
45 | Rakhshani | Balochi | Balochistan, Pakistan |
46 | Rakhshani Brahui | Brahui | Balochistan, Pakistan |
47 | Rangri | Hindi | Punjab, Pakistan |
48 | Riasti | Punjabi/Saraiki | Punjab, Pakistan |
49 | Saraiki | Punjabi | Punjab, Pakistan |
50 | Saravani | Brahui | Balochistan, Pakistan |
51 | Saroli | Sindhi | Sindh, Pakistan |
52 | Sawi | Shina | Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan |
53 | Shahpuri | Punjabi | Punjab, Pakistan |
54 | Sindhi Bhil | Sindhi | Sindh, Pakistan |
55 | Sindhi Brahui | Brahui | Balochistan, Pakistan |
56 | Southern Pashto | Pashto | Khyber Pakhtunkhwa , Pakistan |
57 | Sulemani | Balochi | Balochistan, Pakistan |
58 | Thalochri | Punjabi/Saraiki | Punjab, Pakistan |
59 | Thareli | Sindhi | Sindh, Pakistan |
60 | Utradi | Sindhi | Sindh, Pakistan |
61 | Vaghri | Gujarati | Sindh, Pakistan |
62 | Wacholi | Sindhi | Sindh, Pakistan |
63 | Wadiyara Koli | Gujarati | Sindh, Pakistan |
64 | Waneci | Pashto | Balochistan, Pakistan |
44 Accents
A list of known accents of various dialects and languages in Pakistan.
No. | Accent | Dialect | Language |
---|---|---|---|
1 | Aajri | Hindko | Punjabi |
2 | Afridi | Northern Pashto | Pashto |
3 | Awankari | Pothwari/Hindko | Punjabi |
4 | Baar di Boli | Majhi | Punjabi |
5 | Banawali | Malwai | Sikh Punjabi |
6 | Bhattiani | Malwai | Sikh Punjabi |
7 | Bherochi | Shahpuri | Punjabi |
8 | Bugti | Sulemani | Balochi |
9 | Chenavri | Majhi | Punjabi |
10 | Chenhawri | Multani | Punjabi/Saraiki |
11 | Chhachhi | Pothwari/Hindko | Punjabi |
12 | Dhanni | Shahpuri/Hindko | Punjabi |
13 | Domki | Makrani | Balochi |
14 | Ghebi | Pothwari/Hindko | Punjabi |
15 | Hindki | Multani | Punjabi/Saraiki |
16 | Jaghdali | Derawali | Punjabi/Saraiki |
17 | Jandli | Pothwari | Punjabi |
18 | Jatki | Majhi | Punjabi |
19 | Kachhi | Thalochri | Punjabi/Saraiki |
20 | Kachi | Majhi | Punjabi |
21 | Kalati | Rakhshani | Balochi |
22 | Kandahar | Southern Pashto | Pashto |
23 | Karachi | Makrani | Balochi |
24 | Kechi | Makrani | Balochi |
25 | Kohati | Hindko | Punjabi |
26 | Lashari | Makrani | Balochi |
27 | Lubanki | Malwai | Sikh Punjabi |
28 | Mandwani | Sulemani | Balochi |
29 | Mazari | Sulemani | Balochi |
30 | Mulki | Thalochri | Punjabi/Saraiki |
31 | Pachhadi | Derawali | Punjabi/Saraiki |
32 | Panjgori | Rakhshani | Balochi |
33 | Pashori | Hindko | Punjabi |
34 | Poonchhi | Pothwari | Punjabi |
35 | Rachnavi | Majhi | Punjabi |
36 | Rathi | Jhangvi | Punjabi/Saraiki |
37 | Rathoori | Malwai | Sikh Punjabi |
38 | Sarawani | Rakhshani | Balochi |
39 | Sarhaddi | Rakhshani | Balochi |
40 | Sibi | Sulemani | Balochi |
41 | Swaen | Hindko | Punjabi |
42 | Wazirabadi | Majhi | Punjabi |
43 | Waziri | Southern Pashto | Pashto |
44 | Yusufzai | Northern Pashto | Pashto |